Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • اسلام آباد ہائی کورٹ کا پیمرا کے حق میں فیصلہ، نئے ٹی وی چینلز لائسنسز کے اجراء کی اجازت دے دی

    اسلام آباد ہائی کورٹ کا پیمرا کے حق میں فیصلہ، نئے ٹی وی چینلز لائسنسز کے اجراء کی اجازت دے دی

    اسلام آباد ہائی کورٹ‌ نے پیمرا کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے نئے سیٹیلائٹ ٹی وی چینلز لائسنسز کے اجراء کی اجازت دے دی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن کی دائر کردہ اپیل مسترد کرتے ہوئے پیمرا کو نئے سیٹیلائٹ ٹی وی چینلز لائسنسز کے اجراء کی اجازت دے دی ہے. پیمرا نے 58 ٹی وی چینلز کیلئے بولی کا انعقاد دو اور تین مئی 2019 کو 25 دسمبر 2018 کو شائع کردہ اشتہار کی روشنی میں کیا تھا جسے پاکستان براڈ کاسٹر ایسوسی ایشن نے چیلنج کیا تھا.

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ میں‌ واضح‌ طور پر لکھا ہے کہ وہ نئے ٹی وی چینلز کی لائسنسنگ کا عمل جاری رکھے. پیمرا نے عدالت کو یقین دہانی کروائی ہے کہ تمام سٹیک ہولڈرز کے حقوق کو آئین اور پیمرا قوانین کے مطابق مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا.

  • ہزاروں رانا ثناء‌اللہ گرفتار ہو جائیں‌ ہمارے حوصلے پست نہیں‌ ہوں‌ گے، مریم اورنگزیب

    ہزاروں رانا ثناء‌اللہ گرفتار ہو جائیں‌ ہمارے حوصلے پست نہیں‌ ہوں‌ گے، مریم اورنگزیب

    پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے رانا ثناء اللہ کی گرفتاری پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں جنگل کا قانون نہیں چل سکتا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق انہوں نےکہاکہ ہمارے حوصلے اور ہمت کو کمزور نہیں کیاجاسکتا، آج بسوں کابند ہونا دکھانا چاہیے تھا، ریلوے کا بند ہونا دکھانا چاہیے تھا. مسلم لیگ ن ڈٹ کرکھڑی ہے اور مقابلہ کرے گی. جتنی مرضی گرفتاریاں کرلیں ہم چوراورنالائق حکومت کو بے نقاب کریں گے.

    مریم اورنگزیب نے کہاکہ چاہے ہزاروں راناثناءاللہ گرفتارہوجائیں ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے،

    واضح رہے کہ یہ گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے. مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بھی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے.

    کہا گیا ہے کہ راناثناءاللہ سے اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا ہے اور اگر وہ سوالوں کے جواب دینے میں ناکام ہوئے تو انہیں با ضابطہ طور پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد ان کا ذاتی موبائل نمبر بند ہوگیا ہے جبکہ ان کے سکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور کا نمبر بھی بند ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ بھی نظر آتی ہے.

  • حیران ہوں کہ راناثناءاللہ پرکرپشن نہیں منشیات کا کیس ہے، وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی

    حیران ہوں کہ راناثناءاللہ پرکرپشن نہیں منشیات کا کیس ہے، وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی

    وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی نے رانا ثناء‌اللہ کی گرفتاری پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہےکہ ہماری حکومت میں پی ٹی آئی کےلوگ بھی کیسزکا سامنا کررہےہیں، حیران ہوں راناثنااللہ پرکرپشن کانہیں منشیات کاکیس ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت کاواضح اصول ہےکہ کسی ادارےکےکام میں مداخلت نہیں کریں گے. ن لیگ کے حنیف عباسی بھی منشیات کیس میں پکڑے گئے تھے.

    واضح رہے کہ یہ گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے. مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بھی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے.

    کہا گیا ہے کہ راناثناءاللہ سے اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا ہے اور اگر وہ سوالوں کے جواب دینے میں ناکام ہوئے تو انہیں با ضابطہ طور پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد ان کا ذاتی موبائل نمبر بند ہوگیا ہے جبکہ ان کے سکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور کا نمبر بھی بند ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ بھی نظر آتی ہے.

  • رانا ثناء‌اللہ کی گرفتاری سیاسی انتقام کی مایوس کن کوشش ہے، بلاول بھٹو زرداری

    رانا ثناء‌اللہ کی گرفتاری سیاسی انتقام کی مایوس کن کوشش ہے، بلاول بھٹو زرداری

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ رانا ثناءاللہ موجودہ حکومت کےسخت ترین ناقدین میں مؤثر ترین آواز ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلاول بھٹو نے کہاکہ راناثناءاللہ ماضی میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سخت ترین ناقد رہے ہیں. اے این ایف کا رانا ثناءاللہ کو گرفتار کرنا سیاسی انتقام کی مایوس کن کوشش ہے. گرفتاریاں حکومتوں کی کمزوریاں اور مایوسی کو ظاہر کرتی ہیں.

    واضح رہے کہ یہ گرفتاری اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات فروشوں سے تعلق کے الزام میں کی گئی ہے۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ رکن قومی اسمبلی رانا ثناءاللہ خان کے متعدد منشیات فروشوں سے تعلقات ہیں جبکہ اسی طرح ان کے کالعدم تنظیموں سے بھی مبینہ طور پر رابطے ہیں جس کے باعث انہیں تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ سابق صوبائی وزیرقانون رانا ثناء اللہ کا نام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے مرکزی ملزمان کے طور پر بھی لیا جاتا ہے تاہم ابھی تک ان کی گرفتاری کی وجوہات میں سے بڑی منشیات فروشوں‌ سے مبینہ تعلق بتایا جاتا ہے. مسلم لیگ ن کے ذرائع نے بھی رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کی تصدیق کر دی ہے.

    کہا گیا ہے کہ راناثناءاللہ سے اس معاملے پر تحقیقات کی جارہی ہیں ۔ اے این ایف نے رانا ثناءاللہ کو پوچھ گچھ کیلئے تحویل میں لیا ہے اور اگر وہ سوالوں کے جواب دینے میں ناکام ہوئے تو انہیں با ضابطہ طور پر گرفتار کرلیا جائے گا۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ راناثناءاللہ کوگرفتارکرلیاگیا ہے۔ رانا ثناء اللہ کی گرفتاری کے بعد ان کا ذاتی موبائل نمبر بند ہوگیا ہے جبکہ ان کے سکیورٹی گارڈز اور ڈرائیور کا نمبر بھی بند ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں‌ میں مسلم لیگ ن میں ٹوٹ پھوٹ بھی نظر آتی ہے.

  • ججز ریفرنس کی سماعت، وکلاء برادری کل یوم سیاہ منانے پر تقسیم

    ججز ریفرنس کی سماعت، وکلاء برادری کل یوم سیاہ منانے پر تقسیم

    ججزریفرنس کی کل 2 جولائی کو سماعت ہو گی جبکہ وکلا برادری یوم سیاہ منانے کے حوالہ سے تقسیم نظر آتی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ بارایسوسی ایشن کے صدر امان اللہ کنرانی نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ وکلاء برادری حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے 2 ججز جسٹس قاضی فائزعیسیٰ اور جسٹس کے کے آغا کے خلاف بدنیتی کی بنیاد پر دائر ریفرنسزکی سماعت کے موقع پر یوم سیاہ منائے گی، بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھی جائیں گی اور بار رومز پر سیاہ جھنڈے لہرائے جائیں گے.

    امان اللہ کنزانی کا کہنا تھا کہ سپریم جوڈیشل کونسل کے اجلاس کے موقع پر کل 2 جولائی کو عدلیہ سے اظہار یکجہتی کیلیے اسلام آباد سپریم کورٹ بلڈنگ میں صبح 11 بجے پہنچیں‌ گے اور کونسل کی کارروائی تک موجود رہیں گے جس کے بعد سپریم جوڈیشل کونسل کے حتمی فیصلے کی روشنی میں ایکشن کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا تاہم دوسری جانب اسلام آباد میں سابق صدر اسلام آباد بار ایسوسی ایشن ضیاء اللہ نیازی نے وکلاء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکلاء برادری کل کی جانے والی ہڑتال مسترد کی جاتی ہے.

    ضیاء اللہ نیازی نے کہاکہ پاکستان کیخلاف کوئی بھی تحریک یا کال دی گئی تو وکلاء مخالفت کریں گے. 2007میں بھی وکلا تحریک میں پیش پیش رہے . کوئی کسی بھی طبقے سے ہو، احتساب سے کوئی بالاتر نہیں. ریفرنس دائر ہو تو سپریم جوڈیشل کونسل کو فیصلہ کرنا ہے بے شک بری کر دے. کنونشن میں اسلام آباد بار کونسل، بار ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے شرکت کی. واضح رہے کہ وکلاء کے ایک دھڑے نے کل یوم سیاہ منانے کی اپیل کر رکھی ہے.

  • سینیٹرروبینہ خالد کے ادارے نے طلبا کا مستقبل تباہ کر دیا

    سینیٹرروبینہ خالد کے ادارے نے طلبا کا مستقبل تباہ کر دیا

    پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹرروبینہ خالد کے ادارے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کلچرل سٹڈیز نے 40سے زائد طلبا و طالبات کا تعلیمی و پروفیشنل کیریئر دا پر لگا دیا،اصل اسناد ادارے نے غیرقانونی طورپراپنے پاس رکھے ہوئے ہیں نہ تعلیم آگے جاری رکھ سکتے ہیں اورنہ ہی گورنمنٹ ملازمت کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں۔

    پیپلز پارٹی کی خاتون سینیٹر روبینہ خالد کے‌خلاف ریفرنس دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب سکل ڈویلپمنٹ کے تحت گزشتہ سال ستمبر 2018 میں پرنٹ میڈیا گرافکس ڈیزائنینگ اور فیشن ڈیزائنینگ کے دو کورسز شروع کروائے گے،جن کا مقصد نوجوانوں کو ہنر مند بنانا اور بہتر روزگار مہیا کرنا تھا، مگر بدقسمتی سے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کلچرل سٹڈیز میں روزگار اور ہنر مند بننے کے خواہشمند طلبا نہ تو ہنر مند بن سکے اور نہ ہی ملازمت پا سکے،

    لوک ورثہ میں واقع نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف کلچرل سٹڈیز پچھلے چھے ماہ سے سیل ہے، پرنٹ میڈیا گرافکس ڈیزائنینگ کی متاثرہ طالبہ عائزہ مغل نے بتایا کہ داخلے کے وقت اس سمیت تمام سٹوڈنٹس کی اصل تعلیمی اسناد اور ڈومیسائل اس شرط پر جمع کر لئے گے کہ کورس کے اختتام پر انہیں ڈاکومنٹس واپس کر دئے جائیں گے مزید برآں اگر دوران کورس بھی کسی کو اصل ڈاکومنٹس کی ضرورت پیش آئے تو وہ لے سکتا ہے، تقریبا دو ماہ کلاسز چلیں کہ پروگرام کوآرڈینیٹرز میڈم ندا کی جانب سے کلاس کے واٹس ایپ گروپ میں یہ مسج موصول ہوا کہ ادارہ کل بند رہے گا اور ہمارے اگلے پیغام کے آنے تک آپ کی کلاسز عارضی طور پر بند ہیں،اس کے بعد چھے ماہ گزر چکے ہیں کسی کا کوئی میسج نہیں آیا سٹوڈنٹس کی جانب سے ادارے کی انتظامیہ سے بار بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گی مگر کوئی رسپانس نہیں دیا گیا اور نہ ہی کوئی معقول وجہ بتائی گی البتہ میڈیا کے ذریعے اب معلوم ہو رہا ہے کہ سینیٹر روبینہ خالد جو اس ادارے کی سربراہ ہیں ان پر کرپشن اور تجاوزات کے کیسز ہیں جسکی وجہ سے انکے کیریئر کا نقصان ہو رہا ہے ، ماریہ،خنسا، عائشہ، مرزا خبیب، اویس ودیگر نے بتایا کہ اصل اسناد ادارے کے پاس جمع ہونے کی وجہ سے وہ نہ تو اپنی تعلیم آگے جاری رکھ پا رہے ہیں اور نا ہی گورنمنٹ ملازمت کیلئے اپلائی کر سکتے ہیں،اصل اسناد جمع کروانا پی ایس ڈی ایف کی ریکوائرمنٹ بھی نہیں تھی اور نہ ہی پہلے کبھی ایسا ہوا ہے کہ طلبا کے اصل ڈاکومنٹس جمع کئے جائیں، نیکس انتظامیہ نے یہ سب کچھ ایک سوچی سمجھی پلاننگ کے تحت کیا اور اصل ڈاکومنٹس جمع نا کروانے والے طلبا کو کورس سے نکالنی کی دھمکی دی،

    متاثرہ طلبا و طالبات نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر تعلیم سے مطالبہ کیا ہے کہ ناصرف انکی اصل تعلیمی اسناد واپس لے کر دی جائیں بلکہ انہیں وعدہ کے مطابق ہنر اور ملازمت بھی دی جائے اور جو وقت کا ضیاع ہوا ہے اس پر ادارے کے خلاف سخت ترین قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے تا کہ آئندہ کوئی ادارہ طلبا کے مستقبل کے ساتھ ایسا کھیل نا کھیل سکے .

    محمد اویس

  • سعودی عرب سے پاکستان کو آج سے ماہانہ 275 ملین ڈالرکا تیل ملے گا، سفارتخانہ

    سعودی عرب سے پاکستان کو آج سے ماہانہ 275 ملین ڈالرکا تیل ملے گا، سفارتخانہ

    مشکل وقت میں پاکستان کا دوست سعودی عرب کام آ گیا، پاکستان کو آج سے ماہانہ 275 ملین ڈالرکا تیل فراہم کیا جائے گا .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں قائم سعودی سفارتخانے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب رواں ماہ سے موخر ادائیگی پر تیل کی فراہمی شروع کررہا ہے ،پاکستان کو 3سال تک 9ارب90کروڑ ڈالر کا تیل فراہم کیاجائےگا.

    سعودی سفارتخانے کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ،سعودی عرب کےدرمیان کل 20ارب ڈالرکےمعاہدے ہوئے تھے ،سعودی عرب نے گزشتہ سال پاکستان کیلیے اقتصادی پیکیج کا اعلان کیا تھا، اقتصادی پیکیج میں بیرونی ادائیگیوں کیلیے3ارب ڈالربھی شامل تھے .سعودی عرب ماہانہ 27 کروڑ 50 لاکھ کا تیل پاکستان کو دے گا

    واضح رہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کو تیل اسوقت فراہم کرنے کا اعلان کیا تھا جب وزیراعظم عمران خان نے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد دوسری بار سعودی عرب کا دورہ کیا تھا.

  • بلاول کے خلاف بھی ڈگڈگی بجائی جا رہی ہے : قمر الزمان کائرہ

    بلاول کے خلاف بھی ڈگڈگی بجائی جا رہی ہے : قمر الزمان کائرہ

    پیپلز پارٹی کے رہنما قمر الزمان کائرہ نے سابق صدر آصف زرداری کی ایک اور کیس میں گرفتاری کی شدید مذمت کی ہے.

    پارک لین کیس میں بھی آصف زرداری گرفتار، بلاول بھی ملزم

    بلاول حاضر ہو،نیب نے بلاول کو بھی طلب کر لیا

    نیب پیشی کا نوٹس، بلاول کا وصول کرنے سے انکار

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قمر الزمان کائرہ نے کہا ہے کہ ایک گرفتار لیڈر کوگرفتارکرنا بھونڈا مذاق ہے ،آصف زرداری پہلے ہی نیب کی تحویل میں ہیں، آصف زرداری تو اپنی ضمانت کی درخواستیں تک عدالتوں سے واپس لے چکے ہیں،آصف زرداری کی گرفتاری حکومت کی کمزوری اورناکامی کاثبوت ہے،.

    تنکوں کے سہارے چلنے والی حکومت کو گرانا کوئی مسئلہ نہیں:قمرالزمان کائرہ

    قمرالزمان کائرہ کا کہنا تھا کہ مقدمےکو لے کرچیئرمین بلاول بھٹوکے خلاف بھی ڈگڈگی بجائی جا رہی ہے،سابق چیف جسٹس بلاول بھٹوکوکیس میں بےگناہ قراردے چکےہیں، گرفتاریاں،میڈیا ٹرائل اوربدنام کرنے کےعلاوہ کچھ بھی نہیں ہیں

    واضح رہے کہ سابق صدر آصف زرداری کو پارک لین کیس میں بھی گرفتار کر لیا گیا ،نیب ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری بھی پارک لین کیس کے ملزم ہیں .آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری نیب راولپنڈی میں دستخط کے لئے انکے حوالے کر دئیے گئے، چیئرمین نیب نے آصف زرداری کے وارنٹ گرفتاری پر دستخط کئے تھے

  • جس کے ترجمان اپنے نہ ہوں وہ دوسروں کی وفاداریوں پر اُنگلی اُٹھارہے ہیں: مریم اورنگزیب

    جس کے ترجمان اپنے نہ ہوں وہ دوسروں کی وفاداریوں پر اُنگلی اُٹھارہے ہیں: مریم اورنگزیب

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ن لیگ گھر کی طرح ہے ، یہ بات سیاسی خانہ بدوش نہیں سمجھیں گے،عمران صاحب کے تمام سیاسی خانہ بدوش ترجمان دیگرحکومتوں کے ترجمان بھی رہے،ہرروز وفاداریاں بدلنے والےسیاسی خانہ بدوش سمجھتےہیں ہر کوئی اُنکی طرح ہے،

    نواز شریف کو بنیادی حقوق سے محروم کر دیا گیا، مریم اورنگزیب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس پارٹی کے ترجمان اپنے نہ ہوں وہ دوسروں کی وفاداریوں پر اُنگلی اُٹھارہے ہیں،پوری حکومت ،کابینہ پرصرف نواز شریف، شہباز شریف،مریم نوازکا خوف طاری ہے،.’

    وزیراعظم کا قوم سے خطاب رات کے اندھیرے میں چلانے کا ذمہ دار کون، فردوس عاشق نے بتا دیا

    عمران خان ایک ہی دفعہ قوم سے معافی مانگیں اور گھر جائیں، مریم اورنگزیب

    مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ توڑنے کی خواہش فواد کےسیاسی ابومشرف کی بھی تھی مگر ناکام ہوئے، نواز،شہبازشریف،مریم نوازکی فکر چھوڑیں، 22کروڑعوام کی روٹی، روزگارکی فکر کریں .

    چوروں کو نہیں چھوڑوں گا، وزیراعظم عمران خان کا دبنگ اعلان

    بچوں کا مستقبل سنوارنا چاہتے ہیں تو یہ کام لازمی کریں، وزیراعظم کا قوم کو پیغام

    مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نالائق حکومت کیوجہ سےکاروباربند ہو رہے ہیں لیکن فکر صرف ن لیگ کی ، ن لیگ کل بھی ایک تھی آج بھی ایک ہےاللہ کےفضل سے ہمیشہ ایک رہیگی،نااہل حکومت کی وجہ سے لوگوں کےگھرروٹی نہیں، لوگوں نےٹیکس دیناچھوڑدیا ہے،

    وزیراعظم بیوی بچوں اور بہنوں کے اثاثے قوم کے سامنے لائیں، مریم اورنگزیب