Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • اسلام آباد میں ہندو ٹیمپل اور شمشان گھاٹ کی تعمیر کیلئے درخواست دائر

    اسلام آباد میں ہندو ٹیمپل اور شمشان گھاٹ کی تعمیر کیلئے درخواست دائر

    ہندو ٹیمپل اور شمشان گھاٹ کی تعمیر کے لئے اسلام آباد میں مقیم ہندو برادری نے عدالت سے رجوع کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہندو ٹیمپل اور شمشان گھاٹ کی تعمیر کے لئے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں مقیم ہندو برادری نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی. درخواست گزار ہندو اشوک چند کی جانب سے یاسر چودھری ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، اسلام آباد ہائی کورٹ کےجسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نےکیس کی سماعت کی .

    دوران سماعت وکیل نے عدالت میں کہا کہ 2سال کےعرصہ میں3افرادفوت ہوئے،مجبوری میں انہیں دفناناپڑا،وکیل کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد میں158ہندوخاندان رہ رہے ہیں، جب کوئی فوت ہو جائے تو مجبورا میتوں کو اٹک یا عمر کوٹ لے کر جانا پڑتا ہے گرم موسم کی وجہ سے ڈیڈ باڈی خراب ہو جاتی ہے، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بسنے والے ہندو بھی پاکستانی ہیں اور دیگر عوام کی طرح ہمیں بھی اپنے حقوق دئیے جائیں. عدالت نے درخواست پر سیکرٹری مذہبی امور اور چیئرمین سی ڈی اے سے جواب طلب کر لیا .

    واضح رہے کہ پشاور ہائیکورٹ میں اس طرز کی ایک درخواست دائر کی گئی تھی جس میں شمشان گھاٹ کے لئے مطالبہ کیا گیا تھا، بابا جی گروپال سنگھ کے مطابق خیبر پختونخوا میں 60,000 کے لگ بھگ بھگ سکھ اور ہندو آباد ہیں لیکن ان کے لیے شمشان گھاٹ اور مذہبی طریقے سے آخری رسومات ادا کرنے کے لیے کوئی مناسب جگہ نہیں ہے۔ سکھ کمیونٹی کی جانب سے بابا جی گروپال سنگھ نے عدالت کو بتایا تھا کہ ان کی برادری میں میت کی آخری رسومات کے لیے انھیں صوبہ پنجاب کے شہر اٹک جانا پڑا کیونکہ پشاور اور صوبے کے دیگر اضلاع میں ان کے لیے کوئی شمشان گھاٹ نہیں ہے۔

  • لازمی نہیں جس کی سم استعمال ہو یا جس سے بر آمد ہو وہی قاتل ہو، سپریم کورٹ

    لازمی نہیں جس کی سم استعمال ہو یا جس سے بر آمد ہو وہی قاتل ہو، سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ نے قتل کیس میں ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ لازمی نہیں جس کی سم استعمال ہو یا جس سے بر آمد ہو وہی قاتل ہو

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ میں قتل کے ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست پر سماعت ہوئی، چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں بینچ نے کیس کی سماعت کی. ملزم کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ موبائل فون گم ہونے کا مقدمہ پہلے ہی درج کرا رکھا تھا ،میرے موکل کا موبائل گم تھا اور پولیس نے اسے قاتل قرار دے دیا. چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ پولیس تفتیش میں آج کل نیاطریقہ سامنے آرہا ہے،پولیس ورثاسے مقتول کا موبائل فون اورسم منگواتی ہے،سم ملزم کے موبائل فون میں ڈال کرریکوری ظاہرکردی جاتی ہے،کئی مقدمات میں یہ حقائق سامنے آچکے ہیں۔ چیف جسٹس کا مزید کہا تھا کہ پہلے مقتول کاشناختی کارڈاورپرس منگوایاجاتاتھا،لوگ لاوارث لاش کی گھڑی اورموبائل فون لے جاتے ہیں، لازمی نہیں جس کی سم استعمال ہویاجس سے ریکورہووہی قاتل ہو،

    عدالت نے ملزم کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی بنیاد پر درخواست خارج کر دی. واضح رہے کہ ملزم گل فراز پر گزشتہ برس مانسہرہ میں قتل کا الزام تھا ،پولیس نے موبائل سم کی وجہ سے مبینہ قاتل کو پکڑا تھا.

  • دوسری شادی کرنیوالے ہو جائیں خبردار،بیوی کی اجازت کے بعد کس کی اجازت ضروری؟ عدالت کا بڑا حکم

    دوسری شادی کرنیوالے ہو جائیں خبردار،بیوی کی اجازت کے بعد کس کی اجازت ضروری؟ عدالت کا بڑا حکم

    دوسری شادی کرنے والوں کے لئے بیوی کی اجازت سے کام نہیں چلے گا، عدالت نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ بیوی سے اجازت کے بعد مصالحتی کونسل کی اجازت بھی ضروری ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوسری شادی کی اجازت کے حوالہ سے کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی، کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر نے کی.عدالت نے فیصلے میں لکھا کہ دوسری شادی کے لیے بیوی سے اجازت کے باوجود مصالحتی کونسل کی اجازت ضروری ہوگی۔ اور اگر بیوی کی اجازت ملنے کے بعد مصالحتی کونسل انکار کرتی ہے اور وہ شخص شادی کر لیتا ہے تو اسے سزا ہو گی . عدالتی فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مسلم فیملی لاز آرڈیننس 1961 کے مطابق اجازت کے بغیر شادی کرنے والے شخص کو سزا اور جرمانہ ہو گا.

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس محسن اختر نے فیصلہ میں ایک کیس کا حوالہ بھی دیا ،فیصلہ میں لکھا کہ اسلام آباد کے مجسٹریٹ نے مصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیر شادی کرنے والےایک شخص کو سزا سنائی۔ آزاد کشمیر کے رہائشی لیاقت علی میر کو ایک ماہ قید اور پانچ ہزارروپے جرمانے کی سزا سنائی گئی۔ ایڈیشنل سیشن جج نے کشمیر کا باشندہ ہونے کی وجہ سے لیاقت علی کو بری کیا۔ جس شخص کے پاس قومی شناختی کارڈ ہے، اس پر تمام قوانین کا اطلاق ہو گا۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پہلی بیوی کی اپیل پر لیاقت علی میر کی بریت کے حکم کو کو کالعدم قراردیتے ہوئے حکم دیا کہ ایڈیشنل سیشن جج میرٹ پر لیاقت علی میر کی دوسری شادی کے کیس کا فیصلہ کریں۔ نکاح اسلام آباد میں رجسٹرڈ ہے،اس لئے عدالت کا مکمل دائرہ اختیار ہے۔

    واضح رہے کہ دلشاد بی بی اور لیاقت علی میر نے 2011 میں پسند کی شادی کی، جبکہ 2013 میں لیاقت علی میرنے بیوی اورمصالحتی کونسل کی اجازت کے بغیردوسری شادی کی تھی.

  • سابق سیکرٹری خارجہ عبدالستار وفات پا گئے، نماز جنازہ آج صبح گیارہ بجے اسلام آباد میں‌ ادا کی جائے گی

    سابق سیکرٹری خارجہ عبدالستار وفات پا گئے، نماز جنازہ آج صبح گیارہ بجے اسلام آباد میں‌ ادا کی جائے گی

    پاکستان کے سابق سیکرٹری خارجہ عبدالستار وفات پاگئے ہیں. ان کی وفات پر تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے تعزیت کا اظہار کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالستار ایک ممتاز، منجھے ہوئے سفارت کار اور لکھاری تھے. انہوں نے 1986 سے 1988تک بطور سیکرٹری خارجہ بھی خدمات انجام دیں.

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ عبد الستار کی نماز جنازہ کل صبح 11 بجے اسلام آباد کے ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی. ان کی وفات پر سیاسی، مذہبی و سماجی تنظیموں‌ نے تعزیت کا اظہا رکیا اور ان کے لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے.

  • نوکری کا جھانسہ دیکر خواتین کی برہنہ ویڈیوز بنانے والا بابا گرفتار، خود کو بیورو کریٹ ظاہر کرتا تھا

    نوکری کا جھانسہ دیکر خواتین کی برہنہ ویڈیوز بنانے والا بابا گرفتار، خود کو بیورو کریٹ ظاہر کرتا تھا

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نوکری کا جھانسہ دے کر مجبور خواتین سے زیادتی کرنے اور ان کی برہنہ ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرنےو الے گروہ کے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ کورال پولیس نے جس ملزم کا حراست میں‌ لیا ہے وہ خود کو بیورو کریٹ اور پولیس افسر ظاہر کرتا تھا. محمد شفیع نامی ادھیڑ عمر ملزم خواتین کو نوکری کھا جھانسہ دے کر اپنے دفتر بلاتا اور اس دوران ان کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھا کر ان کی عزتوں سے کھلواڑ کیا جاتا. شفیع بابا نے اپنے دفتر میں خفیہ کیمرے لگا رکھے تھے جن سے ویڈیوز بنائی جاتیں‌اور پھر مجبور خواتین کو بلیک میل کر کے ان سے پیسے بٹورے جاتے تھے.

    رپورٹ کے مطابق ملزم محمد شفیع کو پولیس نے گرفتار کر کے چودہ روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے. مذکورہ ملزم کو کورال پولیس نے حراست میں‌ لیا ہے. تفتیشی افسر احسان اللہ کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے دوران ویگو گاڑی سے پولیس کی ریوالونگ لائٹ برآمد ہوئی ہے جبکہ اسی طرح اس کے موبائل فون سے لڑکیوں‌ کی برہنہ تصاویر اور ویڈیوز بھی ملی ہیں. پولیس افسر کا کہنا تھا کہ ویڈیوز بارے کوئی مدعی سامنے آتا ہے تو قانونی کاروائی کی جائے گی.

  • اب جلد چلیں گی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں، حکومت نے ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا

    اب جلد چلیں گی پاکستان میں الیکٹرک گاڑیاں، حکومت نے ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ کیلئے بڑا فیصلہ کر لیا

    مشیر تجار ت عبد الرزاق داﺅ نے کہا ہے کہ پاکستان میں جلد الیکٹرک گاڑیاں‌ متعارف کروائی جارہی ہیں‌ جس کا مقصد ماحولیاتی آلودگی سے بچاؤ ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلیاں دنیا بھر میں رونما ہو رہی ہیں اور اس سے دنیا بھر کو خطرات لاحق ہیں. پی ٹی آئی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ ملک کو آلودگی سے بچانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کرے گی. الیکٹرک گاڑیاں چلانے کا فیصلہ اسی مقصد کے تحت کیا گیا ہے.

    مشیرتجارت عبدالرزاق کا کہنا تھاکہ حکومت نے الیکٹرک گاڑیاں‌ چلانے کیلئے وزارت موسمیاتی تبدیلی سے بھی تجاویز مانگی ہیں تاکہ ان سے رائے لیکر کوئی بہتر فیصلہ کیا جاسکے. ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ الیکٹرک گاڑیوں کی پالیسی تمام سٹیک ہولڈرز سے مل کر بنائیں گے ۔ واضح‌ رہے کہ ماحولیاتی آلودگی اس وقت پوری دنیاکا ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے اور تقریبا سبھی ملک اپنے اپنے ملکوں‌میں‌اس سلسلہ میں‌ اقدامات کرتے نظر آتے ہیں. اب

  • شاہ محمود قریشی برسلز پہنچ کر کس سے ملاقات کریں گے؟ اہم خبر آ گئی

    شاہ محمود قریشی برسلز پہنچ کر کس سے ملاقات کریں گے؟ اہم خبر آ گئی

    پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کلیدی کردار ادا کیا ہے. نیٹو سیکرٹری کے ساتھ ہماری ملاقات طے ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق یہ باتیں انہوں نے برسلز روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیں. ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کے ساتھ سٹریٹیجک معاہدہ اہم پیش رفت ہے. برسلز میں پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سٹریٹیجک معاہدے پر دستخط ہوں گے. ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے تعلقات آج کے نہیں‌ ہیں‌ بلکہ یہ بہت پرانے ہیں. پاکستان اور یورپی یونین ایک دوسرے کی مدد کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی تعاون کا یہ سلسلہ جاری رکھیں‌ گے.

    واضح رہے کہ پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی برسلز روانہ ہوئے ہیں‌ جہاں‌ وہ یورپی یونین کے عہدیداران سے ملاقاتیں‌ کریں‌ گے جبکہ اس موقع پر پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سٹریٹیجک معاہدے پر دستخط کئے جائیں‌ گے.

  • امیر قطر ایئرویز کی خصوصی پرواز کے ذریعے واپس روانہ

    امیر قطر ایئرویز کی خصوصی پرواز کے ذریعے واپس روانہ

    شیخ تمیم بن حمد الثانی نور خان ایئربیس سے قطر ایئرویز کی خصوصی پرواز کے ذریعے واپس روانہ ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق شیخ تمیم بن حمد الثانی نور خان ایئربیس سے قطر ایئرویز کی خصوصی پرواز کے ذریعے واپس روانہ ہوگئے۔
    قبل ازیں امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز ‘نشان پاکستان’ سے نوازا تھا۔

    امیر قطر اپنے وقد کے ہمراہ ایوان صدر پہنچے جہاں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ان کا استقبال کیا۔

    ایوان صدر میں منعقدہ تقریب کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور، وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد سمیت دیگر وزرا، اعلیٰ سول و فوجی حکام شریک ہوئے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی 2 روزہ دورے پر اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے۔

  • حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کب ہو گی؟ بالآخر اعلان ہو گیا

    حکومت مخالف تحریک، اپوزیشن جماعتوں کی آل پارٹیز کانفرنس کب ہو گی؟ بالآخر اعلان ہو گیا

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت مخالف تحریک کے حوالہ سے 26 جون کو آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے پی سی کی قیادت مولانا فضل الرحمن کریں‌ گے. مذکورہ اے پی سی اپوزیشن جماعتیں‌ مشترکہ طور پر حکومت مخالف تحریک چلانے سے متعلق لائحہ عمل ترتیب دیں‌ گی. یہ کانفرنس 26 جون کو صبح گیارہ بجے اسلام آباد میں‌ ہو گی.

    اے پی سی میں چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کے حوالہ سے بھی فیصلہ کیا جائے گا. واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمیعت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے دوران حکومت مخالف تحریک اور کل جماعتی کانفرنس پر مشاورت کی گئی تھی۔ اسی طرح بلاول بھٹو کی مریم نواز سے ملاقات میں‌ بھی اے پی سی کے انعقاد پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا تھا.

    اے پی سی میں ملک بھر کی تمام سیاسی و مذہبی جماعتیں‌ شریک ہوں‌ گی. اےپی سی میں شہبازشریف، بلاول بھٹوزرداری شریک ہوں گے. اسی طرح اےاین پی،جماعت اسلامی سمیت اپوزیشن جماعتوں کےقائدین شریک ہوں گے. اےپی سی میں حکومت مخالف تحریک چلانےسےمتعلق فیصلہ کیا جائے گا.

  • اسلام آباد، مدرسہ انتظامیہ کا کمسن طلباء کی گرفتاری کا الزام، بچوں‌ کو کچھ دیر بعد چھوڑ دیا گیا، مولانا ضیاء اللہ

    اسلام آباد کے قدیم دینی ادارے دارالعلوم اسلام آباد کے مہتمم مولانا ضیاء اللہ نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کے مدرسہ پرقانون نافذ کرنے والے اداررے کے اہلکاروں نے دھاوا بولا اور سات کمسن طلباء‌ جن کی عمریں‌ دس سے پندرہ برس تھیں انہیں‌گرفتار کر کے لئے گئے تاہم بعد میں انہیں کھانا کھلا کر چھوڑ دیاگیا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مولانا ضیاء اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ گرفتار بچوں سے مختلف سوالات پوچھے جاتے رہے. ان کا کہنا تھا کہ حکومتی اہلکار غیر ملکی سفیروں کو ہمارے ادارے کے دورے کرواتے رہے اور اسے ایک ماڈل مدرسہ کے طور پر پیش کرتے رہے لیکن اب اسی ادارے پر توہین آمیز انداز سے بلاجواز چھاپہ مار کر ادارے کی چالیس سالہ ساکھ کو مٹی میں ملا دیا گیا-

    مولانا ضیاء اللہ نے وفاق المدارس اور دیگر جماعتوں کے ذمہ داران اور معروف علماء کرام کی موجودگی میں صدر پاکستان اور وزیراعظم عمران کان سے اس واقعہ کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے. ان کا کہنا تھا کہ اس واقعہ سے ہمارے ادارے کی توہین ہوئی ہے.