Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • تھوک کر چاٹنے والی بات، وزیراعظم کے بارے ایسا نہیں کہوں گا، ایاز صادق

    تھوک کر چاٹنے والی بات، وزیراعظم کے بارے ایسا نہیں کہوں گا، ایاز صادق

    مسلم لیگ ن کے رہنما ،سابق سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے کئی ایسے دعوے کئے کہ وہ یہ کام نہیں کریں گے لیکن پھر انہوں نے سب کئے. تھوک کرچاٹنے والی بات نامناسب ہے وزیراعظم سےمتعلق ایسا نہیں کہوں گا،

    شہباز شریف نے قومی اسمبلی میں کی نواز شریف کی مخالفت، اہم خبر

    وزیراعظم سے این آر او دن کو یا رات کو اور کس نے مانگا، بتایا جائے، شہباز شریف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے ایاز صادق نے کہا کہ وزیراعظم آئی ایم ایف کا سامنا کرسکتےہیں نہ سراُٹھاسکتےہیں،وزیراعظم پارلیمنٹ آتے ہیں توپانچ پانچ گاڑیوں کے3 قافلے انکے ساتھ ہوتے ہیں ،ہم سیکیورٹی لیں توپروٹوکول اوروزیراعظم لیں توسیکیورٹی کا نام دیا جاتا ہے،ایاز صادق نے مزید کہا کہ چوہدری برادرن قابل احترام ہیں ان سےمتعلق بھی غلط کہا پھرانکوساتھ ملایا،وزیراعظم نےکہانجکاری نہیں کرونگا پھر نجکاری کی لسٹ جاری ہوئی ،وزیراعظم نےکہا قرض نہیں مانگوں گا،چین، یواےای، سعودی عرب سےقرض لیا،

    سپیکر قومی اسمبلی نے شہباز شریف کی ایسی بات مان لی جو حکومت رد کر چکی

    سرمنڈاتے ہی اولے پڑ گئے، شہباز شریف کا قومی اسمبلی میں خطاب

    ایاز صادق نے مزید کہا کہ اگر مودی نہیں ملتا تو آپ خط نہ لکھیں ،تھوک کرچاٹنےوالی بات نامناسب ہےوزیراعظم سےمتعلق ایسانہیں کہوں گا،ایاز صادق نے مزید کہا کہ ایک خبرشائع ہوئی کہ وزیراعظم نےحکومتی ارکان سے گلےنہ ملنے کا کہا،امید ہے وزیراعظم نے ایسی بات نہیں کی ہو گی،ہمارےدرمیان عزت واحترام کارشتہ ہےجوکبھی نہیں چھوٹےگا.

  • تحریک انصاف والنٹیر فورس کر رہی ہے وفاقی دارالحکومت میں سوشل میڈیا کنونشن

    تحریک انصاف والنٹیر فورس کر رہی ہے وفاقی دارالحکومت میں سوشل میڈیا کنونشن

    تحریک انصاف والنٹیر فورس کے زیر اہتمام سوشل میڈیا کنونش 31 اگست کو اسلام آباد میں ہو گا

    پاکستانی کھلاڑیوں‌ کی میچ سے قبل رات بھر آوارہ گردی، کیفے میں شیشہ پیتے رہے، سوشل میڈیا پر تصاویر وائرل

    باغٰی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف والنٹیر فورس کے زیر اہتمام سوشل میڈیا کنونش ایوان قائد اسلام آبا د میں ہو گا، کنونشن میں سیانںتھیا ڈی رچی مہمان خصوصی ہوں گی جبکہ وفاقی وزیر برائے سیفران شہر یار آفریدی بھی خطاب کریں گے. سوشل میڈیا کانفرنس میں دیگر سیاسی و سماجی شخصیات بھی شرکت کریں گی.

    پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم نے شوکت یوسفزئی کو بلی بنا دیا، بھارتی میڈیا بھی مذاق اڑاتا رہا

     

    سوشل میڈیا کنونشن کو کامیاب بنانے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی ہیں. سوشل میڈیا کنونشن کے آرگنائیزر مسعود خان کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے کارکنان کے لئے اس کنونشن کا انعقاد کیا جا رہا ہے، ہم سوشل میڈیا استعمال کرنے والے کارکنان کو ایک چھت کے نیچے جمع کرنا چاہتے ہیں اور انہیں ساتھ ملا کر کام کرنا چاہتے ہیں.

  • افغان جنگ کا خاتمہ کون کر سکتا ہے، گلبدین حکمت یار نے بھوربن میں بتا دیا

    افغان جنگ کا خاتمہ کون کر سکتا ہے، گلبدین حکمت یار نے بھوربن میں بتا دیا

    افغانستان کے سابق وزیراعظم گلبدین حکمت یار نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان دونوں ملکر افغان میں جاری جنگ کا خاتمہ کر سکتے ہیں دوسری جانب پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان ایک پر امن اور مستحکم افغانستان کی حمایت کرتا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھوربن میں منعقدہ پاک افغان امن کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گلبدین حکمت یار نے تمام افغان دھڑوں کو پاکستان میں یکجا کرنے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ گلبدین حکمت یار کا کہنا تھا کہ افغانستان کی عوام چالیس برس سے جنگ کی آگ میں جل رہی ہے ،افغان جنگ میں افغانستان سے زیادہ نقصان پاکستان کا ہوا ہے، گلبدین حکمت یار کا مزید کہنا تھا ک کچھ طاقتیں افغانستان مٰں امن نہیں چاہتی.

    گلبدین حکمت یار کے خطاب سے قبل پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک پر امن اور مستحکم افغانستان کی حمایت کرتا ہے، پر امن اور خوشحال افغانستان خطے کے مفاد میں ہے، پاکستان افغانستان کی تعمیر و ترقی کی حمایت کرتا ہے، پائیدار امن کیلئے پاک افغانستان مقاصد مشترک ہیں، افغانستان مہاجرین کو دہائیوں تک پناہ دینا بھائی چارے کا غماز ہے

    کانفرنس میں گلبدین حکمت یار اور رشید دوستم سمیت افغانستان کی 18 بڑی سیاسی جماعتوں و گروپس کے 57 مندوبین شریک ہیں۔ استاد عطا نور، افغان امن جرگہ کے سربراہ کریم خلیلی سمیت افغانستان کے متعدد سینیٹرز، ارکان اسمبلی بھی کانفرنس میں شریک ہیں۔


    کانفرنس میں آمد پر شاہ محمود قریشی نے سابق افغان وزیراعظم گلبدین حکمت یار کا استقبال کیا اور کانفرنس میں شرکت کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ واضح رہے کہ یہ کانفرنس افغان صدر کے دورہ پاکستان سے قبل ہو رہی ہے، امید ہے کہ کانفرنس کے انعقاد سے اسٹیک ہولڈرز کے درمیان اعتماد کو فروغ ملے گا۔ صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی پاکستان افغان امن کانفرنس کے شرکا کے اعزاز میں عشائیہ دیں گے، کانفرنس کے شرکا وزیراعظم پاکستان سے بھی ملاقات کریں گے

  • اسلام آباد پولیس نے حادثے میں جان لینے والے ملزم کو بھگا دیا، احتجاج کے بعد مقدمہ درج

    اسلام آباد پولیس نے حادثے میں جان لینے والے ملزم کو بھگا دیا، احتجاج کے بعد مقدمہ درج

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی ایک نہیں بلکہ دو قانون ، امیر زادے نے موٹر سائیکل سوار کو کچلا تو پولیس نے گرفتار ملزم کو بھگا دیا، واقعہ کا مقدمہ درج کرنے سے وفاقی دارالحکومت کی پولیس انکاری ہے .

    باغ جناح میں درخت گرنے سے پانچ سالہ بچی جاں‌ بحق

    کمسن گھریلو ملازمہ پر تشدد کا ایک اور واقعہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقہ ایف سکس سپر مارکیٹ میں موٹر سائیکل سوار کی لینڈ کروزر کی ٹکر سے موت ہوئی، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرنے کی بجائے عوام کی مدد سے گرفتار کو ملزم کو بھگا دیا، اور تھانہ کوہسار کی پولیس نے معاملہ کوختم کروانے کے لئے مدعی پر دباو ڈالا تاہم بعد میں مقدمہ درج کر لیا گیا،.

    لاہور میں خاتون کو قتل کرنیکے بعد اس کی نعش کیسے گھر پہنچائی گئی؟

    لینڈ کروزر کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سوار کے بھائی نے پولیس کو درخواست دی ،طارق غفور قریشی ولد عبدالغفور سکنہ راولپنڈی نے ایس ایچ اور تھانہ کوہساراسلام آباد کو کو درخواست دی جس میں کہا گیا کہ "میر ابھائی مسمی ناصر غفور ولد عبدالغفور جو کہ کنگز لے‌آرکیڈ کمپن کے دفتر ایف سکس نز شیل پٹرول پمپ مٰں بطور ایڈمن آفسیر کام کرتا تھا بذریعہ اطلاع معلوم ہوا کہ میرا بھائی مورخہ 21 جون کو سوا تین بجے اپنے دفتر سے نکلا اور سامنے والے یوٹرن پر موٹر سائیکل نمبر آر آءی کے 2645 ہنڈر سی‌ڈی ستر پر سوار تھا اچانک دوسری طرف سے نہایت تیز رفتاری اور لاپرواہی سے چلاتے ہوئے لینڈ کروذر نمبر اے جی ڈبلیو 984 رنگ سفید آئی اور جس نے موٹر سائیکل کو پیچھے سے ٹکر ماری اور گھسیٹتے ہوئے دوسری طرف لے گئی جس سے میرا بھائی شدید زخمی اور موقع پر جاں بحق ہو گیا ،اسی اثنا میں موقع پر چند لوگ اکٹھے ہوئے اور ڈرائیور اور گاڑی کو موقع پر روک دیا، میرے بھائی کے دفتر کے لوگ بھی موقع پر پہنچے ، ڈرائیور نے اپنا نام عباس بتایا ، پولیس بھی موقع پر پہنچی اور گاڑی اور ڈرائیور کو پولیس کے حوالہ کر دیا گیا یہ حادثہ لینڈ کروزر کے ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا اور میرے بھائی کی موت ہوئی، ڈرائیور کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے ”

    باغی ٹی وی نے جب متوفی کے بھائی طار ق غفور سے رابطہ کیا تو ان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ہے. وہ اسوقت بھائی کی میت کو غسل دینے میں مصروف تھے اس لیے انہوں نے باغی ٹی وی سے انتہائی مختصر گفتگو کی ہے .

  • اسلام آباد:پولیس نے فرشتہ کے قاتل گرفتار کرلیے

    اسلام آباد:پولیس نے فرشتہ کے قاتل گرفتار کرلیے

    اسلام آباد:بالآخر اسلام آباد پولیس فرشتہ نامی بچی کے قاتل گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی.پولیس ذرائع کے مطابق 10 سالہ بچی کو ریپ کے بعد قتل کردیا گیا تھا.پولیس نے اس سلسلے میں بہت سی گرفتاریاں بھی کیں تھیں لیکن فرشتہ کے قاتلوں تک پہنچنے میں ناکام رہی.پولیس نے پنجاب فارینزک سائنس ایجنسی کو اس بچی کے ڈی این اے بھی بھیجے تھے جس کے بعد قاتلوں کی گرفتاری میں مدد ملی .یہ ڈی این اے فرشتہ کے کپڑوں سے حاصل کیے گئے تھے. اس سلسلے میں 150 سے زائد مشتبہ افراد کے ڈی این اے لیے گئے تھے .پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ فرشتہ کو قتل کرنے سے پہلے ریپ نہیں کیا گیا تھا.

    پولیس ذرائع کے مطابق قاتل اس بچی کی نعش کو وفاقی دارالحکومت کے علاقے شہزاد ٹاون کے جنگل میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے.پولیس ذرائع کے مطابق بچی کے ایک قریبی رشتہ دارکو بھی شک کی بنیاد پر گرفتار کیا تھا .اس کے علاوہ ان تین پولیس اہلکاروں کے خلاف انکوائری کی جارہی ہے جنہوں نے فرشتہ کے قاتلوں کو تلاش کرنے میں سستی اور نااہلی کا مظاہرہ کیا

    فرشتہ نامی لڑکی 15 مئی کو اچانک لاپتہ ہوگئی تھی .بچی کے باپ گل نبی نے بتایا ہے کہ وہ بچی کے غائب ہونے پر اس تلاش کرنے کی سرتوڑ کوششیں کرتے رہے لیکن ناکام رہے .پولیس نے بھی ہمارے ساتھ کسی قسم کا تعاون کرنے سے انکار کردیا تھا .اسلام آباد سے ذرائع نے بتایا ہے کہ پولیس کا دعویٰ ہے کہ گرفتار ہونے والا شخص ہی فرشتہ کا قاتل ہے جس کے خلاف مزید تحقیقات کی جارہی ہیں.

    The girl went missing on May 15, said her father Gul Nabi, adding that they approached the police fearing she had been abducted after they were unable to find her, but the police refused to register an FIR.

  • قرضوں‌ سے جان چھڑانے کیلئے عوام ساتھ دے، ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھا کر اثاثے ڈکلیئر کریں، عمران خان

    قرضوں‌ سے جان چھڑانے کیلئے عوام ساتھ دے، ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھا کر اثاثے ڈکلیئر کریں، عمران خان

    اسلام آباد:وزیراعظم کا قوم سے خطاب :ٹیکس کی چوری ختم کرنے کے لیے آپ کی ضرورت ہے .وزیراعظم نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ مجھے معلوم ہے کہ قوم نے شوکت خانم ہسپتال کے لیے بڑھ چڑھ کر تعاون کیا اور پیسے دیئے.اب مسئلہ ملک میں ٹیکس چوری کا ہے پاکسان کا قرضہ 30 ہزار ارب تک پہنچ چکا ہے ان حالات میں میں قوم سے تعاون کی درخواست کرتا ہوں کہ وہ میرا ساتھ دیں. وزیر اعظم نے کہا کہ وہ لوگ جو ٹیکس چھپا رہے ہیں اور اپنے اثاثے ظاہر نہیں کررہے ان کے لیے میرا یہ پیغام ہے کہ ایف بی آر کے پاس تمام ڈیٹا موجود ہے .پھر اپنے اثاثے کیوں چھپائے جا رہے ہیں.

    وزیر اعطم عمران خان نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ حکومت ایک اسکیم لے کر آئی ہے اس سے فائدہ اٹھائیں.لہٰذا ایسے تمام لوگ 30 جون تک اپنے اثاثے ظاہر کرکے اس اسکیم سے فائدہ اٹھائیں.وزیر اعظم نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ وہ کرپشن کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے .وزیراعطم نے کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ عوام کو کوئی مشکل پیش آئے اس لیے حکومت نئی اسکیم سے بھر پور فائدہ اٹھانے کا موقع دے رہی ہے.حکومت اورعوام ساتھ نہیں ہوں گےتوقرضوں کی دلدل سےنہیں نکل سکتے .ہماری قوم مشکل وقت میں ساتھ دینےوالی ہے.معاشی بحران سےبھی ہم آرام سےنکل سکتےہیں.وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلےسال کاٹیکس قرضوں پرسودکی ادائیگی میں چلاگیا .ہم اپنےلوگوں کوغربت سےنکال سکتےہیں،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ زلزلےکےدوران بھی اپنی قوم کوایکشن میں دیکھا اس لیے وہ توقع رکھتے ہیں کہ ان مشکل حالات سے نکل آئیں گے

    وزیر اعظم نے قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نےآئندہ سال ساڑھے 5 ہزارارب روپیہ اکٹھاکرناہے. وزیر اعظم نے مزید کہا کہ قوم فیصلہ کرلےتوہم ہرسال 8 ہزارارب سےزائدپیسہ اکٹھاکرسکتےہیں

  • گاڑیوں سے لیکر ہوائی جہازکے پرزے بنانے کیلئے اکنامک زون کا منصوبہ زیرغور

    گاڑیوں سے لیکر ہوائی جہازکے پرزے بنانے کیلئے اکنامک زون کا منصوبہ زیرغور

    وزیر اعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وہ پاکستان میں ایک ایسا سپیشل اکنامک زون بنانا چاہتے ہیں جو صرف الیکٹرک گاڑیوں کی پیداوار کیلئے مختص ہو۔ اس سلسلے میں پاکستان ائیرفورس کی مدد سے کامرہ میں ایک اکنامک زون زیر تجویز ہے جہاں برقی گاڑیوں سے لے کر ہوائی جہازوں کے پرزہ جات بنائے جائیں گے۔ کامرہ میں تربیت یافتہ افرادی قوت کی بہتات ہے۔ وزارت موسمیاتی تبدیلی کی آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ انفراسٹرکچر کی تعمیر کیلئے مشاورت جاری ہے جوکہ کافی حد تک حوصلہ افزا رہی ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کی ایک گاڑی ساز کمپنی کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جے ڈبلیو فورلینڈ اور ڈائیوو پاکستان کے ایک وفد نے وزارت موسمیاتی تبدیلی کا دورہ کیا اور پاکستان میں برقی گاڑیوں کی پیداوار اور چلانے کے حوالے سے خواہش کا اظہار کیا۔ گذشتہ دنوں وزیر اعظم پاکستان نے چین کے سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں فوٹان کمپنی کے پیداواری پلانٹ کا دورہ کیا تھا اور کار ساز کمپنی کو پاکستان میں سرمایا کاری کی دعوت دی تھی۔ اسی سلسلے میں کمپنی پاکستان میں برقی گاڑیو ں اور خاص طور پر بسوں کی پیداوار میں گہری دلچسپی لے رہی ہے۔کمپنی کے جنرل مینیجر سمندر پار مسٹر گیری گاؤ، جو کہ وفد کی قیادت کررہے تھے، نے موجودہ حکومت کی پالیسیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ انکی کمپنی الیکٹرک وہیکل پالیسی کا بے تابی سے انتظار کر رہی ہے۔ برقی ٹیکنالوجی دنیا میں نئی ہے۔ ہمیں خوشی ہے کہ پاکستان کوعالمی ٹرینڈ کا نہ صرف ادراک ہے بلکہ تیزی سے بڑھتی ہوئی اس مارکیٹ کے ثمرات سے مستفیدبھی ہونا چاہتا ہے اور آٹو انڈسٹری کوعالمی رجحان سے ہم آہنگ کرنا چاہتا ہے۔

    ڈائیوو پاکستان کے چیئرمین شہریار چشتی نے کہا کہ انکی کمپنی پاکستان میں شہری روٹس پر برقی بسیں چلانے کیلئے سرمایا کاری کرنے کیلئے تیار ہے تاہم اس سلسلے میں حکومت کو غیر روائتی طور پر مدد کرنا ہو گی کیوں کہ برقی بسوں کی ٹیکنالوجی مہنگی ہونے کے باعث نجی شعبہ کیلئے قابل عمل نہیں۔ ڈائیوو پاکستان فوٹان کے اشتراک سے پاکستان کے مختلف شہروں میں اربن بسیں کمرشل بنیادوں پر چلانا چاہتا ہے اور اس سلسلے تجویز تحریری طور پر وزارت موسمیاتی تبدیلی میں ایک دو روز میں جمع کرا دی جائے گی۔

    چینی وفد نے بتایاکہ چین خصوصاً بیجنگ میں 80% سے زائد شہری بسیں برقی طاقت سے چلتی ہیں جبکہ حکومت ِچین اس سلسلے میں بھاری سبسڈی فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے وفاقی وزیر سے کہاکہ کی کہ کراچی کے گرین لائن منصوبہ پر برقی بسیں چلائی جائیں اور وفاقی وزیر سے درخواست کی کہ وہ گورنر سندھ سے ذاتی طور پر بات کریں۔ وفاقی وزیر نے انکی بات سے اتفاق کیا اور ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ ملک امین اسلم نے کہا کہ الیکٹرک وہیکل پالیسی ابھی کچھ ہی دنوں کی بات ہے اور آئندہ چند دنوں میں وفاقی کابینہ کو پیش کردی جائے گی۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ وفاقی حکومت موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی آلودگی کو سنجیدگی سے لے رہی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم پاکستان نے نہ صرف 10 ارب درخت لگانے کے منصوبے کا آغاز کیا ہے بلکہ ماحولیاتی آلودگی سے نمٹنے کیلئے روائتی گاڑیوں کی جگہ پر برقی گاڑیوں کو فروغ دینے کیلئے پالیسی سازی کیلئے وزارت موسمیاتی تبدیلی کو ہدایت کی ہے۔ وفد کے دیگر ارکان میں ڈائیوو پاکستان کے چئیرمین شہریار چشتی، جے ڈبلیو کے ڈائریکٹر برائے جنوبی ایشیاء مسٹر کیون سیا اور دیگر شامل تھے۔

    محمد اویس

  • خواجہ صاحب مڑ کر دیکھیں تو رانا ثناء اللہ بھی کہیں اورنظر آئیں گے:زرتاج گل

    خواجہ صاحب مڑ کر دیکھیں تو رانا ثناء اللہ بھی کہیں اورنظر آئیں گے:زرتاج گل

    تحریک انصاف کی رہنما و وفاقی وزیر زرتاج گل نے کہا ہے کہ سیاست سے نابلد لوگ منفی سوچ رکھتے ہیں، خواجہ آصف اسمبلی میں بڑی باتیں کر کے گئے پیچھے مڑ کر دیکھیں گے تو رانا ثناء اللہ بھی کہیں اور نظر آئیں گے.

    14 اگست کو لگا رہے ہیں پابندی؟ زرتاج گل نے ایسا اعلان کیا کہ…..

    زرتاج گل کے خلاف الیکشن کمیشن میں بھی درخواست دائر، نااہل قراردیاجائے، مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی رہنما زرتاج گل نے کہا کہ جب خواجہ صاحب مڑ کر بیٹھیں اور معائنہ کریں تو رانا ثناء اللہ سمیت ان کی سب صفیں خالی ہوں گی، انہوں نے کہا جس حلقے سے الیکشن لڑ کر آئی ہوں‌فاروق خان لغاری بھٹو کے ساتھ بیٹھتے تھے تو اسوقت نواز شریف نے کہا تھا کہ میں ان کو ساتھ بٹھاؤں یہ انگریزوں کے کتنے نہلاتے رہے ہیں آج اویس خان لغاری ن لیگ کا سیکرٹری بنا ہوا ہے،. زرتاج گل نے مزید کہا کہ سندھ طاس معاہدہ صرف کتابوں کی حدتک رہ گیا ہے ،جب پانی کے حوالہ سے منصوبہ بندی کرنی تھی اسوقت آپ ساڑھیاں اور آم بھجوا رہے تھے، تھر میں غذائی قلت سے بچے کیوں مرتے ہیں اس پر کوئی منصوبہ بندی نہیں کی.

    زرتاج گل کو نااہل قرار دیا جائے، ن لیگ نے بڑا مطالبہ کر دیا

    میں یہ کام نہیں کرتی……زرتاج گل نے کیوں کی وضاحت؟

    زرتاج گل نے مزید کہا کہ ایک وزیر خزانہ بدلا تو تکلیف ہو رہی ہے آپ نے پانچ وزیر خزانہ بدلے ان کے بارے تو نہیں بتایا. اب جواب بھی ملے گا اور حساب بھی برابر ہو گا. انہوں نے کہا کہ آپ کوہمارےایک حفیظ شیخ پرتکلیف ہورہی ہے آج ہمارےسینیر اس بات کامذاق بنارہےہیں کہ ہم ڈیم کیوں بنا رہے ہیں سیاست سے نابلد لوگ منفی سوچ رکھتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ لوگوں نے خودکشیاں کرنے پر لوگوں‌کو آپ نے مجبور کیا، پنجاب میں پچھلے پانچ برسوں میں سب سے زیادہ خود کشیاں ہوئیں.

  • ڈیم بنائیں، اس حوالہ سے مجرمانہ غفلت کی گئی، خورشید شاہ کا اسمبلی میں خطاب

    ڈیم بنائیں، اس حوالہ سے مجرمانہ غفلت کی گئی، خورشید شاہ کا اسمبلی میں خطاب

    پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ کل ایک سینیرحکومتی رکن نے دبے الفاظ میں باتیں کیں، درحقیقت اپوزیشن بھی یہی کہتی ہے آبادی معیشت، صحت، تعلیم، زراعت سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی پر اثر انداز ہوتی ہے

    تباہی کا حصہ نہیں بنناچاہتے: خورشید شاہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سید خورشید شاہ نے قومی اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2013میں ترقی کی شرح 13فیصد تھی ،ڈیم بنائیں، بالکل بنائیں، اس حوالہ سے مجرمانہ غفلت کی گئی، ہم نےڈیم ڈیم ڈیم کیا،لیکن اس کوسیاست کی نذرکیاگیا ہماری مجبوری ہے ہمیں ماضی میں جانا پڑتا ہے،انہوں نے کہا کہ 1952 میں ہماری آبادی ساڑھے 3کروڑ تھی آج 22 کروڑ ہے. کیا تیس سال بعد ہم ملک میں پیدل بھی گھوم سکیں گے،آبادی میں اضافہ ہو رہا ہے. انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے ایوان کا ماحول ٹھیک رہے ،بجٹ کاجواحساس عوام کوہووہ ہی بجٹ کےاچھابراہونےکا نتیجہ ہوتا ہے. سید خورشید شاہ نے کہا کہ آپ نے دس ارب کا چندہ کیا بتائین کہاں گیا، بجٹ میں ڈیم کے لئے 15 فیصد رکھ لیں پھر بھی دس سال میں‌ ڈیم نہیں بن سکتا،.اس میں کوئی شک نہیں حکومت نے عوام سے جو وعدے کیے،ان میں ایک فیصد بھی پورا نہیں ہوا .خورشید شاہ خطا ب کر رہے تھے تو ڈپٹی سپیکر نے کہا کہ آدھا گھنٹہ ہو گیا دس منٹ رہ گئے، خورشید شاہ نے خطاب جاری رکھا اور کہا کہ بعض اوقات بجٹ ایسے آتے ہیں جن پر بولنا حکومت و اپوزیشن ارکان کا فرض بن جاتا ہے بجٹ جتنا اچھا ہو، اپوزیشن اسے ہمیشہ مسترد ہی کرتی ہے، یہ روایت رہی ہے ،اس میں کوئی شک نہیں کہ حکومت برےسےبرابجٹ پیش کرکےاسےعوام دوست کہتی ہے ،

    آصف زرداری کے پروڈکیشن آرڈر کے لئے خورشید شاہ متحرک

    بہت ہو گئی جیل ،آصف زرداری اگلے ہفتے اسمبلی اجلاس میں کریں گے شرکت

    سید خورشید شاہ نے مزید کہا کہ پچاس لاکھ گھر بنانے کا کہا گیا لیکن گھر مہنگے بنیں گے اس حوالہ سے بجٹ میں کوئ پیسہ نہیں رکھا گیا ،حکومت کی کوشش ہے کہ ایسے حالات پیدا کیے جائیں کہ عوام کی توجہ بجٹ کی طرف نہ ہو ،جن حالات میں ہمیں ملک ملا ہم عالمی مالیاتی اداروں کے سوا کسی کے پاس نہیں جاسکتے تھے ،غریب کی 10فیصد تنخواہ بڑھاتےہوئےآپ کےہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں، باون سال ہو گئے خورشید شاہ آج بھی پیپلز پارٹی میں ہے. بڑے لوگوں نے جماعتیں بنائیں میں تاریخ کی بات نہیں کرنا چاہتا بدبو میں نہیں جانا چاہتا

    عمران خان بسم اللہ پڑھ کر بھی جھوٹ بولتے ہیں، خورشید شاہ

    انتقامی کارروائیوں سے پیپلزپارٹی کمزورنہیں ہوگی: خورشید شاہ

    حکومت چلانا سیلکٹڈ شخص کا کام نہیں،سمندر سے تیل کی بجائے عوام کا تیل نکال دیا .خورشید شاہ

    تبدیلی سرکار نے مزدور کی زندگی مشکل بنا دی، خورشید شاہ

     

    خورشید شاہ نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو جھوٹ نہیں بولنا چاہئے ، وزیراعظم نے کہا تھا کہ بھارت سے دوستی نہیں کروں گا، مختصر کابینہ بناوں گا، جس پر الزام ہو گا کابینہ کا حصہ نہیں بناوں گا، سائیکل پر دفتر جاوں گا

  • فردوس عاشق اعوان نے وی ائی پی قیدی کی طرف کیا چیز منسوب کر دی؟

    فردوس عاشق اعوان نے وی ائی پی قیدی کی طرف کیا چیز منسوب کر دی؟

    وفاقی وزیرفردوس عاشق اعوان نے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ وی آئی پی قیدی این آرو مانگ رہا تھا..

    تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں میڈیا ٹاک کرتے ہوئے وفاقی وزیر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جزا سزا سے کوئی نہیں بچ سکتا، قانون کا اطلاق سب پر ہوگا،ایک وی آئی پی قیدی این آرو مانگ رہا تھا .البتہ انہوں نے اس وی آئی پی قیدی کا نام لینےسےگریز کیا.ان کا کہنا تھا کہ یہی عمران خان کا نیا پاکستان ہے۔

    وزیراعظم کی معاون خصوصی نے کہا کہ طاقتور سے احتساب کا آغاز کرنا وزیراعظم عمران خان کا عزم ہے اور طاقتور کا قانون کے شکنجے میں آنا وزیراعظم عمران خان کے وژن کی جیت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں نے بجٹ اور دیگر ترجیحات پر مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ق وفاق اور پنجاب میں بجٹ پاس کرانے میں ہر اول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے اور اس کے وفد نے وزیراعظم سے ملاقات میں بجٹ منظور کرانے کا یقین دلایا ہے۔

    گزشتہ روز الیکشن کمیشن نے سندھ کے ضلع گھوٹکی کا دورہ کرنے پر وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ عمران اسماعیل سمیت وفاقی وزراء کو انتخابی ضابطے کی خلاف ورزی پر اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا۔