Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • حکومت نے کس مذہبی رہنما کی سیکورٹی واپس لی؟اہم خبر آ گئی

    حکومت نے کس مذہبی رہنما کی سیکورٹی واپس لی؟اہم خبر آ گئی

    تحریک انصاف کی حکومت نے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے سیکورٹی واپس لے لی ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے معروف مذہبی رہنما مولانا فضل الرحمان سے سیکورٹی واپس لے لی ہے جس پر جمعیت علماء اسلام ف نے بھر پور احتجاج کیا ہے، جعمیت علماء اسلام ف کے ترجمان نے کہا کہ حکومت وقت نے مولانا سے سکیورٹی واپس لے لی ہے مولانا فضل الرحمن کو کوئی نقصان پہنچا تو ذمے دار حکومت ہو گی۔

    واضح رہے کہ مولانا فضل الرحمان قومی کشمیر کمیٹی کے سابق چیئرمین اوراہم سیاسی ومذہبی رہنما ہیں۔ ان پر تین خودکش حملے اور ان کے گھر پر تین حملے ہو چکے ہیں .

  • حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی پاکستانی حکومت و قوم سے اپیل

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک کی پاکستانی حکومت و قوم سے اپیل

    حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت، عوام میرے شوہر کی رہائی کے لئے میری مدد کرے اور میری آواز بنے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ بھارت میرے شوہر یاسین ملک کو قتل کرنے کا منصوبہ بنا چکا ہے، یاسین ملک کو تہاڑ جیل کے ڈیتھ سیل میں رکھا گیا ہے، انہوں نے بھارتی مظالم کے خلاف چودہ دن تک بھوک ہڑتال کی. مشعال ملک نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ ، انسانی حقوق کی تنظیمیں، پاکستانی حکومت اور عوام میری مدد کرے.یاسین ملک کو جیل میں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جا رہا ہے وہ بیمار بھی ہیں.

    واضح رہے کہ حریت رہنما یاسین ملک کی ہمشیرہ نے گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ یاسین ملک کوجس سیل میں قید کیا گیا ہے وہ ایک پنجرہ ہے ، ان کی طبیعت کافی خراب ہے، اگر وہ اسی پنجرہ میں قید رہے تو زیادہ دن زندہ نہیں رہ سکیں گے. یاسین ملک کی ہمشیرہ نے کہا کہ بھارت سرکار نے یاسین ملک پر بہت ایکٹ لگائے مگر ہمیں ان کی پرواہ نہیں، لیکن آج وہ جس سیل میں قید ہیں وہاں ان کی جان کو خطرہ لاحق ہے. اس موقع پر یاسین ملک کی والدہ بھی موجود تھیں جو زارو قطار روتی ہیں. یاسین ملک کی ہمشیرہ نے عالمی ا نسانی حقوق کے اداروں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے.

  • اب مسنگ پرسن کے ساتھ مسنگ نیوز بھی شروع ہوچکی ہیں:رضا ربانی

    اب مسنگ پرسن کے ساتھ مسنگ نیوز بھی شروع ہوچکی ہیں:رضا ربانی

    پیپلز پارٹی کے رہنما سابق چیئرمین سینٹ رضاربانی نے کہا ہے کہ اب مسنگ پرسن کے ساتھ مسنگ نیوز بھی شروع ہوچکی ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینیٹ اجلاس میں آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر پیش کردہ قراردار کے موقع پر رضاربانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 19کہتاہے کہ آزاری اظہار اور پریس کی آزادی ہونی چاہیے. صحافیوں پر قدغن لگائی جاتی ہے تو آئین کی خلاف ورزی ہوتی ہے بدقسمتی ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پریس کی آزادی کو صلب کیاگیا مارشل لاء میں خبر سنسر ہوتی تھی تو اخباروں میں جگہ خالی چھوڑ دی جاتی تھی اب مسنگ پرسن کے ساتھ مسنگ نیوز بھی شروع ہوچکی ہیں ایڈیٹرزاور صحافیوں کو نامعلوم نمبر سگ کال کی جاتی ہے پریس کلبوں میں پریس کانفرنس کی جاتی تھی مگر اب پریس کانفرنس بھی سیاسی جماعتیں نہیں کرسکتی ہیں. سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاکہ ہم سب صحافیوں کوسلام پیش کرتے ہیں انہوں نے پاکستان کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ صحافی مشکل حالات میں ہراول دستہ ہوتے ہیں زندگی ہتھیلی پر رکھ کرکام کرتے ہیں امریت کے خلاف جہدوجدکی. جمہوری قوتوں نے بھی صحافیوں کا ساتھ دیاہے صحافیوں نے جمہوریت کے لیے کوڑے کھائے ہیں میڈیا نے خود آزادی حاصل کی ہے کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی.

  • شہید صحافیوں کو ستارہ و تمغہ صحافت دیا جائے، سینیٹ میں مطالبہ

    شہید صحافیوں کو ستارہ و تمغہ صحافت دیا جائے، سینیٹ میں مطالبہ

    آزادی صحافت کے عالمی دن پر سینیٹ میں قرارداد متفقہ طور پر منظور کر لی گئی .جس میں کہا گیا کہ شہید صحافیوں کو ستارہ اور تمغہ صحافت دیا جائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر شبلی فرازنے قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا ہے کہ آزاد صحافت جمہوریت کی روح ہے. سینیٹرز نے صحافیوں کوزبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاکہ شہید صحافیوں کوستارہ اورتمغہ صحافت دیا جائے۔ میڈیا کارکنان جان ہتھیلی پر رکھ کر اپنے فرائض ادا کرتے ہیں،حکومت میڈیا ہاؤسز اور کارکنان کے درمیان ان کے واجبات کی ادائیگی اور سروس کے تحفظ کیلئے مصالحتی عمل کا جلد از جلد آغاز کرے،سینیٹ کااجلاس چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی صدارت میں ہوا۔آزادی صحافت کے عالمی دن کے موقع پر چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ آج آزادی صحافت کے موقع پر صحافی برادری کو مبارکباد دیتا ہوں۔ میڈیا ریاست کے اہم ستون کی حیثیت رکھتا ہے، اس ایوان میں میرے بائیں جانب موجود پریس گیلری ہمیں شفافیت اور عوام کو جواب دہی کا احساس دلاتی رہتی ہے ہم ملک و قوم کے لیے آپ کی خدمات کو سلام پیش کرتے ہیں، اس موقع پر میں حکومت سے بھی کہوں گا کہ وہ ریاستی ذمہ داری لیتے ہوئے میڈیا ہاؤسز اور کارکنان کے درمیان ان کے واجبات کی ادائیگی اور سروس کے تحفظ کیلئے مصالحتی عمل کا جلد از جلد آغاز کرے۔ سینیٹرعبدالقیوم نے کہاکہ میڈیا کا اہم کردار ہے میڈیا کے چار مسائل ہیں جو دوران ڈیوٹی شہید ہوئے ان کی اسپورٹ کی جائے صحافیوں کی تنخواہوں کو کم کیاگیا ہے اور تین سے چار چار ماہ تنخواہیں نہیں مل رہی ہیں اور کچھ کو نکال دیا گیا ہے۔ان کی نوکری مستقل ہونی چاہیے اور میڈیا اکیڈمی بنائی جائے۔سینیٹر کلثوم پروین نے کہاکہ سیاسی لوگوں اور صحافیوں کا اہم تعلق ہوتا ہے. صحافیوں کو تنخواہیں دینے کا کوئی کوئی قانون نہیں ہے۔سینیٹر عثمان کاکڑ نے کہاکہ میڈیا جبر کا شکار ہے صحافیوں پر میڈیا مالکان اور دہشتگردوں کی طرف سے جبرہورہا ہے حکومت کی طرف سے غیر اعلانیہ سنسرشپ ہے. میڈیا میں کام کرنے والوں کو جاب سیکورٹی ہونی چاہیے اور شہداء کے بچوں کو نوکری دی جائے جوصحافی حکومت کے جبر کا شکار ہیں ان کو جمہوری حکومت میں ایوارڈ دینا چاہیے۔سینیٹر میر کبیرکا کہنا تھا کہ میڈیا کے ورکرکو سلام پیش کرتاہوں صحافیوں کی جاب سیکورٹی کے لیے اقدامات کئے جائیں.سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہاکہ صحافت سب سے خطرناک نوکری بن گئی ہے قائداعظم محمد علی جناح پریس کی آزادی کے سب سے بڑے حامی تھے قائداعظم نے دواخباروں کی بنیادی ڈالی.72صحافیوں کو 2002کے بعد اب تک شہید کیاگیا ہے جو شہید ہوئے ہیں ان صحافیوں کے لیے مخصوص ایوارڈ ملنا چاہتے میں نے بھی اپنے کیرئر کاآغاز صحافت سے کیاہے جس پر مجھے فخر ہے۔ سابق چیئرمین سینٹ رضاربانی نے کہا کہ آئین کا آرٹیکل 19کہتاہے کہ آزاری اظہار اور پریس کی آزادی ہونی چاہیے. صحافیوں پر قدغن لگائی جاتی ہے تو آئین کی خلاف ورزی ہوتی ہے بدقسمتی ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پریس کی آزادی کو صلب کیاگیا مارشل لاء میں خبر سنسر ہوتی تھی تو اخباروں میں جگہ خالی چھوڑ دی جاتی تھی اب مسنگ پرسن کے ساتھ مسنگ نیوز بھی شروع ہوچکی ہیں ایڈیٹرزاور صحافیوں کو نامعلوم نمبر سگ کال کی جاتی ہے پریس کلبوں میں پریس کانفرنس کی جاتی تھی مگر اب پریس کانفرنس بھی سیاسی جماعتیں نہیں کرسکتی ہیں. سینیٹر بہرہ مند تنگی نے کہاکہ ہم سب صحافیوں کوسلام پیش کرتے ہیں انہوں نے پاکستان کے لیے قربانیاں دی ہیں۔ سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ صحافی مشکل حالات میں ہراول دستہ ہوتے ہیں زندگی ہتھیلی پر رکھ کرکام کرتے ہیں امریت کے خلاف جہدوجدکی. جمہوری قوتوں نے بھی صحافیوں کا ساتھ دیاہے صحافیوں نے جمہوریت کے لیے کوڑے کھائے ہیں میڈیا نے خود آزادی حاصل کی ہے کسی نے پلیٹ میں رکھ کر نہیں دی

  • غیر منتخب وزیر ،صدارتی نظام ،حقیقت کیا ہے، وزیر اعظم بول پڑے

    غیر منتخب وزیر ،صدارتی نظام ،حقیقت کیا ہے، وزیر اعظم بول پڑے

    وزیراعظم عمران خان نے صدارتی نظام کےبارے میں افواہوں کو مسترد کردیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں‌ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غیرمنتخب لوگ کابینہ میں آئے ہیں اسلیےصدارتی نظام کےبارےمیں تاثرابھرا،ماہرین کی ضرورت پڑتی ہے،اس لیے غیرمنتخب لوگوں کوکابینہ میں شامل کیا جہاں جہاں سے بھی اچھے لوگ ملیں گے ان کا تقرر کروں گا،صدارتی نظام کے بارےمیں کوئی سوچ ہی موجودنہیں ہے،وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ماضی کےحکمرانوں کی طرح مرضی کےفیصلےکرانےکےلئےکوئی دباؤنہیں ڈالاجارہا،عدالتوں اور نیب کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں،کسی کوبھی ہرگز ہرگز این آر او نہیں دیا جائے گا،

  • اسد عمر ایک بار پھر وزیر، بڑی خبر آ گئی، وزیر اعظم بھی خوش ہو گئے

    اسد عمر ایک بار پھر وزیر، بڑی خبر آ گئی، وزیر اعظم بھی خوش ہو گئے

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسد عمر دوبارہ کابینہ کا حصہ بن رہے ہیں ،ہم نے اپوزیشن پر کیسز نہیں بنائے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ قوموں پرمشکل وقت آتے رہتے ہیں مجھے تو اپنی حکومتی کارکردگی دکھانی ہے،عوام کی فلاح وبہبود کیلئے 7بل لا رہے ہیں ،اپوزیشن کےساتھ سےبلوں کی منظوری ہو سکتی ہے .

    واضح رہے کہ اسد عمر نے وزارت خزانہ سے ایک پریس کانفرنس میں استعفیٰ دیا تھا، شیخ رشید نے بھی اس عمر کو ملاقات کر کے منانے کی کوشش کی تھی، اسد عمر کو عمران خان کا انتہائی قریبی دوست سمجھا جاتا ہے، وزارت سے استعفیٰ دینے پر عمران خان کی حکومت کو ناکام کہا جانے لگا تھا، اس کے بعد عمران خان نے کابینہ میں مزید تبدیلیاں کیں اور آئندہ بھی کرنے کا اعلان کیا.

  • ن لیگ کے فیصلے کون کر رہا ہے، شاہ محمود قریشی نے بول پڑے

    ن لیگ کے فیصلے کون کر رہا ہے، شاہ محمود قریشی نے بول پڑے

    وفاقی وزیر داخلہ شاہ محمو قریشی نے کہا ہے کہ ن لیگ کےرہنما تذبذب کا شکار ہیں ،گینگ آف فور مسلم لیگ ن کے سارے فیصلے کررہا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہبازشریف قومی سلامتی کی پارلیمانی کمیٹی کےبھی رکن ہیں جمہوریت میں عہدوں کی تبدیلی معمول کا حصہ ہوتی ہیں پی اےسی پارلیمنٹ کی سب سےاہم کمیٹی ہے،پارلیمانی لیڈرکی اچانک تبدیلی سےپارلیمنٹ کی کارروائی متاثرہوتی ہے،کابینہ میں تبدیلی پرطوفان برپاکیا گیا تھا

  • وزیر اعظم کا حکم ، رمضان میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول آ گیا

    وزیر اعظم کا حکم ، رمضان میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول آ گیا

    رمضان المبارک کے لئےو زیر اعظم عمران خان نے حکم دیا کہ سحری و افطاری کے اوقات میں‌ لوڈ شیدنگ نہ کی جائے جس پر وفاقی وزیر میدان میں آگئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیرعمر ایوب نے کہا کہ رمضان میں سحری کیلیے رات دوسے صبح 6 بجے تک لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی، افطارکیلیےشام6 سےرات11 بجے تک بھی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی .

    واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت رمضان پیکج کے حوالہ سے اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء اورمتعلقہ سیکرٹری صاحبان نے وزیراعظم کواقدامات سےآگاہ کیا.وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کوعوام کی مشکلات کامکمل ادراک ہے ،حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کوہرممکنہ ریلیف فراہم کیا جا سکے ،منافع خوری اورذخیرہ اندوزی کی شکایت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی.انہون نے کہا کہ انتظامیہ ایسےعناصر کےخلاف فوری ایکشن کویقینی بنائے ،وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سحروافطارکےاوقات میں بجلی اورگیس کی دستیابی کویقینی بنایاجائے.

  • پاکستانی شہری کو امریکہ کے حوالہ کرنے سے روک دیا عدالت نے

    پاکستانی شہری کو امریکہ کے حوالہ کرنے سے روک دیا عدالت نے

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستانی شہری کو امریکہ کے حوالہ کرنے سے حکومت کو روکتے ہوئے کہا کہ ایک خط کی بنیاد پر کسی کو امریکہ کے حوالہ نہیں کیا جا سکتا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے محفوظ فیصلہ سنایا جس میں امریکی تفتیشی افسرکوپاکستان میں انکوائری مجسٹریٹ کے سامنے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے. عدالت نے پاکستانی شہری کو امریکہ کے حوالے کرنے سے روک دیا اورکہا کہ ایک ٹی سی ایس میں بھیجے گئے خط پرکسی کو امریکا کے حوالے نہیں کیا جاسکتا، عدالت نے حکم دیا کہ انکوائری مجسٹریٹ 60 روزمیں طلحہ ہارون کا فیصلہ کرے،امریکی تفتیشی افسراور طلحہ ہارون کے وکلا کوسن کر فیصلہ کیا جائے،طلحہ ہارون پرامریکی الزام میں کیا حقیقت ہے،فیصلہ پاکستان میں انکوائری مجسٹریٹ کرے،امریکی تفتیشی افسراپنی رپورٹ اورشواہد پاکستان میں مجسٹریٹ کے سامنے پیش کرے .

    واضح رہے کہ امریکا نےدہشتگردی کےمنصوبے کےالزام میں طلحہ ہارون کی حوالگی کا مطالبہ کیا تھا ،پاکستان میں کوئٹہ کے رہائشی طلحہ ہارون کو2016 میں گرفتار کیا گیا تھا.اکیس سالہ طلحہٰ ہارون پر دولت اسلامیہ (داعش) کے ملزم ہونے کا الزام ہے اور ان کے خلاف 2016 میں نیویارک کے ٹائمز اسکوائر اور زیرِ زمین ٹرانسپورٹ نیٹ ورک پر حملوں کی منصوبہ بندی کا مقدمہ درج ہے۔ انھیں امریکا کے حوالے کرنے کی کارروائی جاری تھی جسے ان کے والد ہارون الرشید نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔ امریکا نے پاکستان سے طلحہ ہارون کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا تھا جس کے لیے امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے پاکستان کو خط لکھا تھا .

  • رمضان میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ ہو گی، وزیر اعظم نے اشارہ دے دیا

    رمضان میں بجلی و گیس کی لوڈ شیڈنگ ہو گی، وزیر اعظم نے اشارہ دے دیا

    وزیر اعظم عمران خان نے حکم دیا ہے کہ رمضان المبارک میں سحری و افطاری کے اوقات میں گیس اور بجلی کی لوڈ شیڈںگ نہ کی جائے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت رمضان پیکج کے حوالہ سے اجلاس ہوا جس میں صوبائی وزراء اورمتعلقہ سیکرٹری صاحبان نے وزیراعظم کواقدامات سےآگاہ کیا.وزیر اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کوعوام کی مشکلات کامکمل ادراک ہے ،حکومت کی کوشش ہے کہ عوام کوہرممکنہ ریلیف فراہم کیا جا سکے ،منافع خوری اورذخیرہ اندوزی کی شکایت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی.انہون نے کہا کہ انتظامیہ ایسےعناصر کےخلاف فوری ایکشن کویقینی بنائے ،وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سحروافطارکےاوقات میں بجلی اورگیس کی دستیابی کویقینی بنایاجائے.