Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • پنجاب حکومت کام کرے ورنہ کاروائی کریں گے، سپریم کورٹ

    پنجاب حکومت کام کرے ورنہ کاروائی کریں گے، سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ میں بنی گالہ تجاوزات کیس کی سماعت جسٹس عمرعطا بندیال کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے کی .

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دوران سماعت جسٹس عمر عطا بندیال نے کہا کہ راولپنڈی کے رہائشی راول جھیل کا پانی پی رہے ہیں، کیا اس حوالے سے کوئی منصوبہ بندی کی گئی ہے؟ لوگوں کو تعلیم دیں اور اداروں کو آگاہی سےمتعلق بھی کام کیا جائے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کوئی حل بتائے ورنہ سخت کارروائی کریں گے ، جسٹس عمر عطا بندیال نے مزید کہا کہ گندگی والی جگہ سے جرمن سفیر کی تصاویر اخبار میں آئی تھیں،سی ڈی اے اورمیونسپل کارپوریشن آیندہ سماعت پرفضلے کی تلفی سے متعلق ڈرافٹ پیش کریں،عدالت نے وزارت منصوبہ بندی کو مالی سال ختم ہونےسےقبل فنڈز جاری کرنےکا حکم دے دیا

  • فواد چودھری نے بالآخر کمیٹی بنا دی، پانچ برسوں کی عید کی تاریخیں طے

    فواد چودھری نے بالآخر کمیٹی بنا دی، پانچ برسوں کی عید کی تاریخیں طے

    وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد احمد چودھری نے قمری کیلنڈر کے لئے باضابطہ کمیٹی بنا دی جو اگلے پانچ برسوں کے چاند کا فیصلہ کرے گی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چودھری نے کمیٹی بنائی ہے جس میں طارق مسعود،وقار احمد اور سپارکو سے غلام مرتضیٰ، محکمہ موسمیات کے ڈپٹی ڈائریکٹرز ندیم فیصل، ابو نسان شامل ہیں . کمیٹی اگلے پانچ برسوں کے لئے رمضان المبارک، عیدین، محرم کے حوالہ س درست تاریخ طے کرے گی.

    واضح رہے کہ وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا تھا کہ کمیٹی کے قیام سے چاند کی رویت پر ہر سال پیدا ہونے والا تنازع ختم کرنے میں‌ مدد ملے گی.

  • مدارس کی رجسٹریشن، وزارت تعلیم میں اہم اجلاس، بڑا فیصلہ کر لیا گیا

    مدارس کی رجسٹریشن، وزارت تعلیم میں اہم اجلاس، بڑا فیصلہ کر لیا گیا

    وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت نے اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے ساتھ طے شدہ رجسٹریشن فارم کے مطابق آئندہ تمام دینی مدارس و جامعات کی وزارت سے رجسٹریشن لازمی قرار دیدی، وفاقی حکومت غیر رجسٹرڈ اور قواعد کی خلاف ورزی کرنے والے مدارس کی رجسٹریشن منسوخ اور بند کرنے کی مجاز ہو گی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیر صدارت دینی مدارس کے حوالے سے اہم اجلاس وزارت کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا جس میں اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے سربراہان اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ تمام دینی مدارس و جامعات اتحاد تنظیمات مدارس پاکستان کے ساتھ طے شدہ رجسٹریشن فارم کے مطابق وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے ساتھ رجسٹریشن کرانے کے پابند ہوں گے۔ اس مقصد کے لئے وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت ملک بھر میں 10 ریجنل دفاتر رجسٹریشن کے لئے قائم کرے گی۔ اجلاس میں وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نائب صدر مفتی اعظم پاکستان مفتی رفیع عثمانی، تنظیم المدارس اہلسنت پاکستان کے صدر مفتی منیب الرحمن، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری محمد حنیف جالندھری، وفاقی المدارس السلفیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد یسین ظفر، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید قاضی نیاز حسن نقوی اور رابطة المدارس الاسلامیہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر عطاءالرحمن اور وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد افضل حیدری اور وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ وفاقی وزارت تعلیم و پیشہ ورانہ ت تربیت مدارس و جامعات کے اعداد و شمار اکٹھے کرنے کی واحد مجاز اتھارٹی ہو گی اور وہ مدارس و جامعات و وزارت کے ساتھ رجسٹرڈ نہ ہوں گے، وفاقی حکومت انہیں بند کرنے کی مجاز ہو گی۔ جو مدارس و جامعات رجسٹریشن کے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کریں گے ان کی رجسٹریشن منسوخ کر دی جائے گی۔

  • پی اے سی کی چیئرمین شپ پر مشاورت کریں گے، زرداری

    پی اے سی کی چیئرمین شپ پر مشاورت کریں گے، زرداری

    سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ رانا تنویر بندہ اچھا ہے لیکن پی اے سی کی چیئرمین شپ پر مشاورت کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آصف زرداری نے کہا کہ آئی ایم ایف کے لوگ اسٹیٹ بینک میں بیٹھیں ہوں گے تو ہم کیا ملک چلائیں گے؟اب تو لگتاہے آئی ایم ایف کا آفس پاکستان شفٹ ہو رہا ہے، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پی اے سی کے چیئرمین شپ کے بارے میں مسلم لیگ ن نےخورشید شاہ سے ضرور بات کی ہوگی، مجھ سے کیوں کریں گے ،انہوں نے کہا کہ رانا تنویر بندہ تو اچھا ہے، دیکھتے ہیں ،پی اے سی کی چیئرمین شپ پر مشاورت کریں گے

  • حکومت کا وقت ختم، یہ اعلان کس نے کر دیا، اہم خبر آ گئی

    حکومت کا وقت ختم، یہ اعلان کس نے کر دیا، اہم خبر آ گئی

    مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت کاوقت ختم ،کاؤنٹ ڈاون شروع ہوچکا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق خواجہ‌ آصف نے کہا کہ عمران خان روحانیت کی طرف چل پڑےلیکن روحانیت ہی کہا نہیں جاتا، خواجہ آصف نے مزید کہا کہ انھوں نے کرائے کےلوگ رکھےہ یں کوئی آئی ایم ایف کا نامزد ہےکوئی کسی کا ،یہ بریف کیس لے کرآئے ہیں اوربریف کیس لےکرچلے جائیں گے

  • شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا ہے، وزیر اعظم

    شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا ہے، وزیر اعظم

    وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم نے اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شبر زیدی کو چیئرمین ایف بی آر تعینات کردیا گیا ہے ،اٹھارہویں ترمیم کی وجہ سے وفاق دیوالیہ ہو گیا ہے. وزیر اعظم نے مزید کہا کہ اراکین اسمبلی کو کہیں بھی ترقیاتی فنڈ نہیں ملتے، وہ بلدیات کے لئے ہوتے ہیں. انقلابی بلدیاتی نظام لا رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ پاکستان امیر ملک ہے

    واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے گورنر سٹیٹ بینک طارق باجوہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے چیئرمین جہانزیب خان کو عہدوں سے ہٹا دیا تھا۔

  • پنجاب میں پنچایت کے براہ راست انتخابات ہوں گے، وزیراعظم

    پنجاب میں پنچایت کے براہ راست انتخابات ہوں گے، وزیراعظم

    وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پنجاب میں پنچایت سسٹم کے تحت بلدیاتی انتخابات ہوں گے،اس نظام کےتحت فنڈزبراہ راست گاؤں تک جاتے ہیں،نئےبلدیاتی نظام سےنئی لیڈرشپ سامنے آئے گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ شہروں میں ڈائریکٹ الیکشن کروائے جائیں گے. 22 ہزار دیہاتوں میں براہ راست پیسہ آئےگا، پہلے مرحلے میں یونین کونسل کے دوسرے مرحلے میں تحصیل کے الیکشن ہوں گے. شہروں میں میئر کا براہ راست الیکشن ہو گا پھر وہ اپنی کابینہ لے کر آءیں گے.انہوں نے کہا کہ ہمارے شہر کھنڈر بنتے جا رہے ہیں ،کراچی اپنا پیسہ اکٹھا نہیں کرتا اور اسے پیسہ ملتا نہیں جب تک پیسہ نہیں ملے گا کراچی ترقی نہیں کرے گا. انہوں نے تہران کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنا پانچ بلین ڈالر اکٹھا کرتا ہے، جب تک شہر اپنا پیسہ اکٹھا نہیں کرے گا ترقی نہیں کرے گا، ہم نے اس نظام کے لئے دنیا کے بلدیاتی نظام کا معائنہ کیا.انہوں نے کہا کہ بلدیات کا پیسہ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کو مل جاتا ہے جس کی وجہ سے علاقوں میں کام نہیں ہوتا، اب تیس فیصد ترقیاتی فنڈ ڈائریکٹ بلدیات میں جائے گا،.پنجاب کا 140 ارب فنڈ بلدیات کو ملے گا. وزیرا عظم عمران خان نے مزید کہا کہ یہ بات سمجھ نہیں آئی کی صدارتی نظام کہاں سے آ گیا ،مجھے نہیں پتہ کہ ساری جگہوں پر یہ بات کون کر رہا ہے؟

  • شہبازشریف کا پی اے سی اسے استعفیٰ، شاہ محمود قریشی برس پڑے

    شہبازشریف کا پی اے سی اسے استعفیٰ، شاہ محمود قریشی برس پڑے

    وفاقی وزیر داخلہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پی اے سی سے استعفیٰ دیا اور رانا تنویر کی نامزدگی کے لئے اپوزیشن سے بھی مشورہ نہیں کیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ شہباز شریف نے پی اے سی سے استعفیٰ دیا اور رانا تنویر کو نامزد کر دیا، بلاول زرداری سے بھی مشاورت نہیں کی گئی وہ اپوزیشن کی ایک اہم جماعت ہے. اس موقع پر رانا ثناء اللہ کھڑے ہو گئے تاہم سپیکر نے انہیں بولنے کی اجازت نہیں دی. شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ پی اے سی کی چیئرمین شپ رانا تنویر کو ایسے دی جیسے وراثتی زمین دی جاتی ہے

  • گردشی قرضوں میں 450 ارب روپے کا اضافہ، وزیر اعظم کو بریفنگ

    گردشی قرضوں میں 450 ارب روپے کا اضافہ، وزیر اعظم کو بریفنگ

    وزیرا عظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں توانائی کی ضروریات کو پوراکرنے کےلئے ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ آئندہ 25 سال کےلئے طلب و رسد کا پلان مرتب کیا گیا ہے، قابل تجدید ذرائع سے بجلی کی پیداوار کی نئی پالیسی تشکیل دی جا چکی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت توانائی کے شعبہ میں کی جانے والی اصلاحات اور اب تک ہونے والی پیشرفت پر اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا. اجلاس میں وزیرِ توانائی عمر ایوب خان، مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ، معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان، ترجمان ندیم افضل چن، معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا، سیکرٹری پاور عرفان علی و دیگر افسران شریک تھے۔ وزیراعظم کو توانائی کے شعبہ میں کی جانے والی اصلاحات، بجلی چوری کی روک تھام، ترسیل و تقسیم کے عمل میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے، گردشی قرضوں کے مسئلہ پر قابو پانے اور دیگر متعلقہ معاملات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیرِاعظم کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ مالی سال 2017-18ءمیں محض ایک سال میں گردشی قرضوں میں 450 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ اکتوبر2018ءمیں موجودہ حکومت کی جانب سے چوری کی روک تھام اور واجبات کی وصولیوں کے سلسلہ میں باقاعدہ مہم شروع کی گئی جس کے مثبت نتائج برآمد ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ دسمبر 2018ءسے مارچ 2019ءتک بجلی چوری کی روک تھام اور واجب الادا رقوم کی وصولیوں کی مد میں محض 4 ماہ میں 48 ارب کی اضافی رقم وصول کی گئی ہے جو کہ رواں سال کے اختتام تک 80 ارب تک پہنچ جائے گی۔

  • حکومت نے مزید کتنی تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آ گئی

    حکومت نے مزید کتنی تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ کر لیا؟ بڑی خبر آ گئی

    حکومت نے کالعدم تنظیموں سے جڑی 11 مزید تنظیموں پر پابندی کا فیصلہ کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سی ٹی ڈی نے 11تنظیموں پرپابندی کی سفارش کی ہے، سی ٹی ڈی لاہور اور کراچی نے پاکستان میں کالعدم قرار دی جانے والے جماعتوں کی نگرانی کی ،اس نگرانی کی روشنی میں سی ٹی ڈی نے ان کالعدم تنظیموں سے روابط رکھنے والی 11 مزید تنظیموں پر پابندی لگانے کی سفارش کی ہے جبکہ 2 تنظیموں کو واچ لسٹ میں ڈالنے کی سفارش کی گئی ہے. جن تنظیموں پر سی ٹی ڈی نے پابندی لگانے کی سفارش کی ہے ان کا تعلق پنجاب سے ہے. سی ٹی ڈی نے وزارت داخلہ کو رپورٹ ارسال کر دیا، تنظیموں پر پابندی کا حتمی فیصلہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کریں گے.