Baaghi TV

Category: اسلام آباد

  • اسرائیل کی لبنان پر کارروائیاں ،پاکستان اور سعوی عرب کی شدید مذمت

    اسرائیل کی لبنان پر کارروائیاں ،پاکستان اور سعوی عرب کی شدید مذمت

    پاکستان نے لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی قوانین اور انسانی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق، اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں معصوم جانوں کا ضیاع اور بنیادی ڈھانچے کی بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، جو خطے میں امن و استحکام کے لیے جاری عالمی کوششوں کو نقصان پہنچا رہی ہے پاکستان نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنان کے خلاف اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے،پاکستان اس مشکل گھڑی میں لبنان کی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور لبنان کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور امن و استحکام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا۔

    علاوہ ازیں اسلام آباد میں پاکستان کے ڈپٹی پرائم منسٹر اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے گزشتہ شب فون پر بات چیت کی، جس میں خطے میں موجودہ کشیدہ صورتحال اور لبنان میں جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    دونوں رہنماؤں نے زور دیا کہ پائیدار امن اور استحکام کے لیے جنگ بندی کا مکمل احترام اور نفاذ ضروری ہے، اسحاق ڈار نے سعودی عرب کی پاکستان کی امن کی کوششوں میں مسلسل تعاون کی قدر دانی کی، جبکہ دونوں نے قریبی رابطے اور تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا، یہ بات چیت اسلام آباد میں جاری سفارتی کوششوں کے تناظر میں اہم قرار دی گئی ہے۔

    ایران کے ساتھ جنگ بندی کے باوجود اسرائیل نے لبنان پر شدید اور بڑے پیمانے پر فضائی حملے جاری رکھے ہیں، جن کے نتیجے میں ہلاکتوں اور زخمیوں کی تعداد میں خطرناک اضافہ ہو گیا ہے،لبنان کی سول ڈیفنس اور وزارتِ صحت کے مطابق ملک بھر میں اسرائیلی حملوں میں اب تک کم از کم 254 افراد جاں بحق جبکہ 1100 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں حکام کا کہنا ہے کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور ملبے تلے مزید افراد کے دبے ہونے کے باعث اموات میں اضافے کا خدشہ ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت بیروت میں سب سے زیادہ جانی نقصان ہوا، جہاں 92 افراد جاں بحق اور 742 زخمی ہوئے، جبکہ بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقوں میں 61 افراد جاں بحق اور 200 زخمی ہوئے اس کے علاوہ بعلبک میں 18، ہرمیل میں 9، نبیطہ میں 28، سدون میں 12 اور طیر میں 17 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔

    لبنانی وزارت صحت کے مطابق صرف ایک دن کے دوران ہونے والے حملوں میں 112 افراد جاں بحق اور 800 سے زائد زخمی ہوئے، جس کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور عوام سے خون کے عطیات دینے کی اپیل کی گئی ہے، بیروت میں مسلسل دھماکوں سے شہر گونج اٹھا جبکہ مختلف علاقوں سے دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے، جس سے صورتحال انتہائی کشیدہ ہو گئی ہے۔

    دوسری جانب اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں جنگ کے دوران اب تک کی سب سے بڑی اور مربوط مہم کا حصہ ہیں، جن میں لبنان کے مختلف علاقوں بشمول وادی بقاع اور جنوبی لبنان میں 100 سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، جن میں حزب اللہ کے کمانڈ سینٹرز اور دیگر عسکری تنصیبات شامل ہیں۔

    اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے واضح کیا ہے کہ ایران کے ساتھ ہونے والی جنگ بندی لبنان پر لاگو نہیں ہوتی، جبکہ وزیر دفاع اسرائیل کاٹز کا کہنا ہے کہ ان حملوں میں حزب اللہ کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔

  • مذاکرات: امریکی اور ایرانی وفود آج اسلام آباد پہنچیں گے

    مذاکرات: امریکی اور ایرانی وفود آج اسلام آباد پہنچیں گے

    امریکی نائب صدر جے ڈی وینس آج رات پاکستان پہنچیں گے۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ امریکی نائب صدر کے ہمراہ اسٹیو وٹکوف اور جیریڈ کشنر بھی ایرانی وفد سے مذاکرات کے لیے آج اسلام آباد پہنچیں گے ،امر یکی وفد میں معاونت کے لیے شامل 23 ارکان پہلے ہی اسلام آباد پہنچ چکے ہیں، وفد کے ارکان میں سکیورٹی ماہرین اور ٹیم کے ارکان بھی شامل ہیں جبکہ ایران کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی بھی آج رات گئے اسلام آباد پہنچیں گے۔

    اس سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیوٹ نے کہا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے اپنی مذاکراتی ٹیم اسلام آباد بھیج رہے ہیں، مذاکراتی ٹیم میں جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر شامل ہوں گے، مذاکراتی ٹیم ہفتے کی صبح اسلام آباد میں بات چیت کرے گی۔

    دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے ٹیلیفونک گفتگو میں پاکستانی وزیراعظم کو آگاہ کیا ہےکہ ایران کا وفد مذاکرات کے لیے اسلام آباد آئے گا۔

  • شاہد آفریدی کی ایران امریکا جنگ بندی پر پاکستان کی سفارتکاری کو سراہا

    شاہد آفریدی کی ایران امریکا جنگ بندی پر پاکستان کی سفارتکاری کو سراہا

    ‎پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان ہونے والی جنگ بندی پر پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے اہم پیغام جاری کیا ہے۔
    ‎دنیا بھر میں جہاں اس جنگ بندی کو ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، وہیں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات بھی پاکستان کی سفارتی کامیابی کو خراج تحسین پیش کر رہی ہیں۔
    ‎شاہد آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں کہا کہ اسلام امن کا دین ہے اور اسی لیے پاکستان ایک پیس میکر کے طور پر سامنے آیا ہے۔ انہوں نے پاکستان کی کامیاب ثالثی پر مبارکباد دیتے ہوئے “پاکستان زندہ باد” کا نعرہ بھی بلند کیا۔
    ‎سابق کپتان کے مطابق یہ پیش رفت نہ صرف خطے بلکہ پوری دنیا کے لیے خوش آئند ہے اور امید کی جا سکتی ہے کہ اس کے ذریعے مستقل امن کی راہ ہموار ہوگی۔
    ‎واضح رہے کہ پاکستان کی سفارتی کوششوں کے نتیجے میں ایران اور امریکا نے 39 روز سے جاری کشیدگی کو کم کرتے ہوئے 15 روزہ جنگ بندی پر اتفاق کیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی 10 اپریل سے اسلام آباد میں دونوں ممالک کے درمیان باضابطہ امن مذاکرات کا آغاز بھی متوقع ہے۔
    ‎ماہرین کے مطابق پاکستان کا یہ کردار عالمی سطح پر اس کی اہمیت کو مزید اجاگر کرتا ہے اور اسے ایک مؤثر سفارتی قوت کے طور پر پیش کرتا ہے۔

  • ‎جے یو آئی کا احتجاج مؤخر، حکومت کی یقین دہانی پر بڑا فیصلہ

    ‎جے یو آئی کا احتجاج مؤخر، حکومت کی یقین دہانی پر بڑا فیصلہ

    اسلام آباد میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جہاں وزیراعظم شہباز شریف کا پیغام لے کر ایک اعلیٰ سطحی حکومتی وفد جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پہنچا۔ وفد میں وزیر داخلہ محسن نقوی، رانا ثناء اللہ اور طارق فضل چوہدری شامل تھے۔
    ‎ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے جے یو آئی سے درخواست کی کہ ایران، امریکا اور دیگر ممالک کے وفود کی اسلام آباد آمد کے پیش نظر جمعہ کو اعلان کردہ مظاہرے مؤخر کیے جائیں تاکہ عالمی سطح پر مثبت پیغام دیا جا سکے اور جاری امن مذاکرات کو حتمی شکل دینے میں آسانی ہو۔
    ‎ملاقات کے دوران مولانا فضل الرحمان نے حکومتی وفد کو عوام میں بڑھتی بے چینی سے آگاہ کیا، خاص طور پر پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کرے تاکہ عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔
    ‎اس موقع پر حکومتی وفد نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ چند روز میں پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جائے گا۔ اس یقین دہانی کے بعد مولانا فضل الرحمان نے جماعتی قیادت سے مشاورت کی اور جذبہ خیرسگالی کے تحت ملک بھر میں جمعہ کو ہونے والے احتجاجی مظاہروں کو مؤخر کرنے کا اعلان کیا۔
    ‎جے یو آئی کی جانب سے عوام کو اپیل کی گئی ہے کہ وہ 12 اپریل 2026 کو مردان میں ہونے والے جلسہ عام میں شرکت کریں، جہاں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔
    ‎بیان کے اختتام پر ملک اور عالم اسلام کے لیے امن و سلامتی کی دعا بھی کی گئی۔

  • پی ٹی آئی نے حکومت کی درخواست پر جلسہ ملتوی کر دیا

    ‎تحریک انصاف نے حکومت کی درخواست پر کل ہونے والا اپنا جلسہ ملتوی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جس کے بعد سیاسی درجہ حرارت میں وقتی کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
    ‎تفصیلات کے مطابق حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ہونے والے مذاکرات کامیاب رہے، جس کے نتیجے میں پی ٹی آئی نے جلسہ مؤخر کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ یہ ملاقات قومی اسمبلی کی اپوزیشن لابی میں ہوئی جس میں حکومت اور اپوزیشن کے اہم رہنماؤں نے شرکت کی۔
    ‎ملاقات میں حکومتی وفد کی نمائندگی وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور راجا پرویز اشرف نے کی، جبکہ اپوزیشن کی جانب سے قائد حزب اختلاف محمود اچکزئی، بیرسٹر گوہر، عامر ڈوگر اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔
    ‎ذرائع کے مطابق حکومت نے اپوزیشن سے سیکیورٹی اور موجودہ صورتحال کے پیش نظر جلسہ ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی، جسے پی ٹی آئی نے قبول کرتے ہوئے تعاون کا مظاہرہ کیا۔
    ‎دوسری جانب وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان متوقع مذاکرات کے باعث 9 اور 10 اپریل کو مقامی تعطیل کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ان دنوں شہر میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔
    ‎ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ موجودہ حساس صورتحال میں سیاسی جماعتیں اور حکومت باہمی تعاون کے ذریعے معاملات کو بہتر انداز میں سنبھالنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

  • محمود اچکزئی کا حکومت کی حمایت کا اعلان، قومی اتحاد پر زور

    محمود اچکزئی کا حکومت کی حمایت کا اعلان، قومی اتحاد پر زور

    ‎قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی نے موجودہ صورتحال پر حکومت کی غیر مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے قومی اتحاد کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ کامیابی پر خوش نہ ہونا کسی پاگل پن سے کم نہیں اور اس وقت تمام سیاسی قیادت کو ایک ساتھ بیٹھ کر فیصلے کرنے چاہئیں۔
    قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے محمود اچکزئی کا کہنا تھا کہ اگرچہ اختلافات اپنی جگہ موجود ہیں، مگر ایسے نازک وقت میں سب کو پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے۔ انہوں نے واضح کیا کہ وہ خیر اور تقویٰ کے جذبے کے تحت حکومت کی حمایت کر رہے ہیں اور ہر ممکن تعاون کریں گے۔
    انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک عظیم ملک ہے جو بے شمار وسائل سے مالا مال ہے، اس کے باوجود ہمیں دوسروں کے سامنے ہاتھ پھیلانے کی ضرورت نہیں ہونی چاہیے۔ ان کے مطابق موجودہ حالات ایک اہم موقع فراہم کر رہے ہیں جسے ضائع نہیں کرنا چاہیے۔
    ‎محمود اچکزئی نے امریکا کے کردار پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت مسئلہ ٹرمپ کی انا ہے، جو یہ سمجھتے تھے کہ ایران جلد سرنڈر کر دے گا، تاہم حالات اس کے برعکس ثابت ہوئے ہیں۔
    ‎انہوں نے بانی پی ٹی آئی کے حوالے سے بھی بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس ملک کے شہری ہیں اور ان سے بات چیت ہونی چاہیے۔ انہوں نے عندیہ دیا کہ وہ جیل جا کر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے اور معاملات کو بہتر بنانے کی کوشش کریں گے۔
    ‎اپنے خطاب کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ سیاسی اختلافات کے باوجود قومی مفاد سب سے مقدم ہونا چاہیے اور تمام قوتوں کو مل کر ملک کو آگے لے جانا ہوگا۔ انہوں نے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

  • اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے پیش نظر دو روزہ تعطیل

    اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے پیش نظر دو روزہ تعطیل

    ‎وفاقی حکومت نے امریکا اور ایران کے درمیان متوقع اہم مذاکرات کے پیش نظر اسلام آباد میں جمعرات اور جمعہ کو مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے جا رہے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹا جا سکے۔
    ‎اطلاعات کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف داخلی و خارجی راستوں پر سخت نگرانی شروع کر دی ہے جبکہ مارگلہ ایونیو کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ حساس مقامات پر سیکیورٹی مزید سخت کرتے ہوئے پہاڑی چوٹیوں پر اینٹی ایئرکرافٹ سسٹمز اور اہم عمارتوں پر اسنائپرز تعینات کیے گئے ہیں۔
    ‎ذرائع کے مطابق سرینا ہوٹل، نادرا چوک اور میریٹ کے اطراف کے علاقوں میں بھی آمدورفت محدود کر دی گئی ہے، جبکہ شہر میں داخل ہونے اور باہر جانے والے افراد کی سخت چیکنگ جاری ہے۔ ان اقدامات کا مقصد ممکنہ عالمی سطح کے مذاکرات کے دوران مکمل سیکیورٹی کو یقینی بنانا ہے۔
    ‎بتایا جا رہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ جنگ بندی کے بعد مستقل امن کے قیام کے لیے اہم مذاکرات اسلام آباد میں متوقع ہیں۔ ایرانی خبر رساں اداروں کے مطابق ایران کی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف ایک اعلیٰ سطحی وفد کی قیادت کریں گے جو امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے ملاقات کرے گا۔
    ‎ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات جمعہ کے روز شروع ہونے کا امکان ہے، جن کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو مستقل طور پر ختم کرنے کے لیے سیاسی حل تلاش کرنا ہے۔ پاکستان ان مذاکرات میں ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔
    ‎وزیراعظم شہباز شریف نے جنگ بندی پر اظہار تشکر کرتے ہوئے دونوں ممالک کے وفود کو 10 اپریل کو اسلام آباد آنے کی دعوت دی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات خطے میں امن کے قیام کے لیے ایک اہم پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی دھمکی

    پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کی دھمکی

    ‎ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ٹرانسپورٹرز اور پیٹرول پمپ ڈیلرز نے سخت ردعمل دیتے ہوئے ہڑتال اور بندش کی دھمکیاں دے دی ہیں، جس سے معاشی سرگرمیاں متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔
    ‎حیدرآباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آل ٹرک ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر نے کہا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی مسلسل بڑھتی قیمتوں نے گڈز ٹرانسپورٹرز کو شدید مشکلات سے دوچار کر دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اخراجات میں بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے جبکہ کرایوں میں اسی تناسب سے اضافہ ممکن نہیں رہا، جس کے باعث کاروبار چلانا مشکل ہوتا جا رہا ہے۔
    ‎انہوں نے سندھ حکومت کی جانب سے دی جانے والی سبسڈی کی پیشکش کو غیر مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ صرف دعووں تک محدود ہے اور عملی طور پر ٹرانسپورٹرز کو کوئی فائدہ نہیں پہنچ رہا۔ ان کا واضح مؤقف تھا کہ اگر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فوری کمی نہ کی گئی تو ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ بند کر دی جائے گی، جس سے سپلائی چین شدید متاثر ہو سکتی ہے۔
    ‎دوسری جانب پیٹرول پمپ ڈیلرز ایسوسی ایشن نے بھی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ڈیلرز کے منافع میں اضافہ نہ کیا گیا تو وہ ایک بار پھر پیٹرول پمپس بند کرنے پر مجبور ہوں گے۔ چیئرمین ایسوسی ایشن کے مطابق موجودہ مارجن انتہائی کم ہے جس میں کاروبار جاری رکھنا ممکن نہیں رہا۔
    ‎انہوں نے کہا کہ حکومت کو فوری طور پر پالیسی پر نظرثانی کرنی چاہیے تاکہ ڈیلرز کو مناسب منافع مل سکے، بصورت دیگر ملک میں ایندھن کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔
    ‎ادھر حکومت نے پیٹرول پمپس پر ڈیجیٹل فیول مینجمنٹ سسٹم نافذ کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد شفافیت بڑھانا اور بے ضابطگیوں کو روکنا بتایا جا رہا ہے۔ تاہم اس فیصلے پر بھی ڈیلرز کی جانب سے تحفظات سامنے آ رہے ہیں۔
    ‎ماہرین کے مطابق اگر ٹرانسپورٹرز اور پمپ ڈیلرز نے واقعی ہڑتال کی تو اس کے اثرات براہ راست عام عوام پر پڑیں گے اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی صدر کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ

    وزیراعظم شہباز شریف اور اراین کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں دونوں رہنماؤں نے امریکا ایران جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم دفتر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے درمیان 45 منٹ تک ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی، جس میں حالیہ جنگ بندی اور مستقبل کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،وزیراعظم شہباز شریف نے سیز فائز کے لیے ایرانی قیادت کی ذہانت کی تعر یف کی اور امریکا کے ساتھ اسلام آباد میں مذاکرات کے لیے آمادگی پر ان کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم شہباز شریف نے ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کے لیے بھی اپنا پیغام بھجوایا۔

    اعلامیے کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے دو ہفتوں کی جنگ بندی کے لیے اقدامات کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف اور پاکستانی لیڈر شپ کا شکریہ ادا کیا اور پاکستانی عوام کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا مسعود پزشکیان نے اس بات کی تصدیق کی کہ ایران کا وفد مذاکرات کے لیے پاکستان آئے گا۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کے حوالے سے جامع مذاکرات اسلام آباد میں ہونے جا رہے ہیں، جس میں ایران کی جانب سے اسپیکر پارلیمنٹ باقر قالیباف اور وزیر خارجہ عباس عراقچی جبکہ امریکا کی جانب سے نائب صدر جے ڈی وینس اور اسٹیو وٹکوف شریک ہوں گے۔

  • پاکستان کی سفارتی کوششوں سے جنگ بندی،بلاول کا خراج تحسین

    پاکستان کی سفارتی کوششوں سے جنگ بندی،بلاول کا خراج تحسین

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی اور جنگ بندی کے فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے تہران، واشنگٹن اور اسلام آباد کی قیادت کی انتھک سفارتی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے ایران اور امریکا کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک نے تباہی کے راستے کے بجائے مذاکرات کا انتخاب کیا اور کشیدگی سے پیچھے ہٹنے کا دانشمندانہ فیصلہ کیا، پاکستان کو فخر ہے کہ اس نے دانشمندی، عزم اور امن کے لیے پختہ وابستگی کے ساتھ قیادت کا کردار ادا کیا، تینوں ممالک کی قیادت نے کشیدگی میں کمی اور سفارتکاری کے فروغ کے لیے سازگار ماحول پیدا کیا جبکہ یہ جنگ بندی پورے خطے کے لیے سکون کا سانس لینے کا ایک اہم موقع ہے، یہ پیش رفت محض عارضی وقفہ ثابت نہیں ہوگی بلکہ پائیدار امن، استحکام اور باہمی تعاون کے نئے دور کا آغاز بنے گی جو خطے اور دنیا بھر میں مشترکہ خوشحالی کی راہ ہموار کرے گا۔