Baaghi TV

Category: کراچی

  • حکومت کا رویہ مرکز اور سندھ کے مابین اختلافات پیدا کررہا ہے

    حکومت کا رویہ مرکز اور سندھ کے مابین اختلافات پیدا کررہا ہے

    صوبائی وزیر اطلاعات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کے رویہ مرکز اور سندھ کے مابین اختلافات پیدا کررہے ہیں۔

    ہفتہ کے روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ کے عوام کا معاشی قتل کیا جارہا ہے۔

    انہوں نے وفاقی بجٹ کو انتخابات کے دن کا بجٹ قرار دیا۔ انہوں نے کہا ، "پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) 2021-22 میں سندھ کی اسکیموں کو نظرانداز کیا گیا ہے۔”

    وزیر نے کہا کہ بجٹ میں کوئی ریلیف نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ، "سندھ کے ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے۔ ہم پاکستان کارڈ کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ سندھ کی ہر شے میں کٹوتی کی گئی ہے۔”

  • پی ایف یوجے نظریاتی ایڈہاک کمیٹی نے فیصل آباد  یونین آف جرنلسٹس نظریاتی کی منظوری دے دی

    پی ایف یوجے نظریاتی ایڈہاک کمیٹی نے فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس نظریاتی کی منظوری دے دی

    پی ایف یوجے نظریاتی ایڈہاک کمیٹی نے فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس نظریاتی کی منظوری دے دی

    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس (نظریاتی)کی ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین عمیر علی انجم نے فیصل آباد یونین آف جرنلسٹس (نظریاتی)کے قیام کی باضابطہ منظوری دیتے ہوئے سینئر صحافی ثاقب الرحمن کو نگراں یونٹ چیف مقرر کردیا ہے ۔ہفتے کو ثاقب الرحمن نے پی ایف یو جے(نظریاتی)کی ایڈہاک کمیٹی کے چیئرمین عمیر علی انجم سے رابطہ کیا اور انہیں صحافیوں کے حقوق کے لیے ایک نمائندہ تنظیم بنانے پر مبارکباد پیش کی ۔ثاقب الرحمن نے کہا کہ ملک میں موجود دیگر صحافتی تنظیمیں اپنے اصل ایجنڈے سے پیچھے ہٹ گئی ہیں اور ان تنظیموں کے رہنماؤں نے ذاتی فوائد کے لیے صحافیوں کے حقوق کا سودا کرلیا ہے ۔انہوں نے حامد میر کے خلاف جرات مندانہ موقف اختیار کرنے پر عمیر علی انجم سمیت دیگررہنماوں کو خراج تحسین پیش کیا، پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس نظریاتی کی مرکزی کابینہ نے فیصل آباد پی ایف یو جے (نظریاتی)کے یونٹ چیف ثاقب الرحمن کے جذبہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس وقت مخلص اور نظریاتی ساتھیوں کی اشد ضرورت ہے،ثاقب الرحمن ایسے سینئر صحافی کا پی ایف یو جے نظریاتی پر اعتماد اس امر کا ثبوت ہے کہ ملک بھر کے صحافی، نام نہاد صحافتی رہنماؤں سے عاجز آچکے ہیں اور انہوں نے اپنا مستقبل پی ایف یو جے نظریاتی سے وابستہ کرلیا ہے ۔عمیر علی انجم نے ثاقب الرحمن اورانکے ساتھیوں کوفیصل آباد میں ممبر شپ کرنے اور صحافیوں کو متحد کرنے سمیت تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے ہدایات بھی جاری کیں ہیں۔

  • منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث سگے بھائی گرفتار

    منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث سگے بھائی گرفتار

    منشیات کی خرید و فروخت میں ملوث سگے بھائی گرفتار۔ایس ایس پی عرفان بہادر

    شاہ لطیف پولیس نے خفیہ اطلاع پر نیشنل ہائی وے کے قریب کارروائی کی۔گرفتار ملزمان سے چار کلو سے زائد چرس برآمد ہوئی۔گرفتار ملزمان نے ضلع کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا۔

    گرفتار ملزمان کے نام پولیس کو مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں بھی شامل تھے۔گرفتار ملزمان کیخلاف مقدمہ درج اور تفتیش جاری ہے۔گرفتار ملزمان میں اختر ولد عبدالعزیز اور زبیر ولد عبدالعزیز شامل ہیں۔

  • شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم عروج پر،ایک اور چراغ گل ہو گیا

    شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم عروج پر،ایک اور چراغ گل ہو گیا

    پاک سرزمین پارٹی کی طلبہ تنظیم پاک سرزمین اسٹوڈنٹس فیڈریشن (پاکستان) کے صدر انجینئر سید عثمان کی جانب سے عثمان انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے ڈائیریکٹر ڈاکٹر ظاہر علی سید کو یونیورسٹی روڈ سے گھر جاتے ہوئے گاڑی چھیننے کی واردات کے دوران شہید کیئے جانے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو ڈاکوؤں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے جیسے اندرون سندھ ڈاکوؤں کا راج تھا اب ڈاکوؤں کی حکومت میں شہر کراچی میں بھی ڈاکو دندناتے پھر رہے ہیں۔ اساتذہ اور طلبہ و طالبات سمیت کوئی شہری محفوظ نہیں۔ ظاہر علی سید صاحب جیسے استاد کے جانے سے پوری ملک و قوم کا نقصان ہوا ہے۔ پاکستان ہاؤس میں پی ایس ایس ایف کی مرکزی کابینہ کی جانب سے مرحوم کی مغفرت، درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی گئی۔ انجینئر سید عثمان نے چیف جسٹس آف پاکستان سے امن و امان کی صورتحال بالخصوص اس افسوسناک واقع کا نوٹس لےکر سندھ حکومت سے جواب طلب کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ قاتلوں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔

  • کراچی،اسٹیڈیم روڈ پر نجی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کے قتل کی تحقیقات جاری

    کراچی،اسٹیڈیم روڈ پر نجی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کے قتل کی تحقیقات جاری

    اسٹیڈیم روڈ پر نجی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کے قتل کی تحقیقات جاری ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیورکا بیان قلمبند کر لیا گیا ہے، واقعہ ممکنہ طورپر ڈکیتی کےدوران مزاحمت کانتیجہ ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں اسٹیڈیم روڈ پر نجی انسٹی ٹیوٹ کے ڈائریکٹر کے قتل کی تحقیقات جاری ہے ، پولیس کا کہنا ہے کہ ظاہرعلی سید اپنے ڈرائیور کو گاڑی سے اتار کر گھرجارہےتھے، ڈرائیورکواتارکرگاڑی آگےبڑھی توموٹرسائیکل سوار2ملزم آئے ، ڈرائیورنے بتانا ملزموں کے چہرے واضح تھے، نقاب ہیلمٹ نہیں تھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ گاڑی نہ روکنے پر ملزمان نے ایک ہی فائرکیا اور فرار ہوگئے، واقعہ ممکنہ طورپر ڈکیتی کےدوران مزاحمت کانتیجہ ہے تاہم ڈرائیورکابیان بھی قلمبندکرلیاگیاہے، مقتول کی رہائش رنگوں والاہال بہادرآبادکےقریب ہے۔

    گذشتہ روز ڈائریکٹر عثمان انسٹیوٹ انسٹیٹوٹ آف ‏ٹیکنالوجی ظاہر علی سید ڈکیتی مزاحمت میں زخمی ہوئے ، جنہیں تشویشناک حالت میں اسپتال ‏منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے تھے۔

    ڈاکووں نے ظاہر ‏علی سید سے گاڑی چھیننے کی کوشش کے دوران فائرنگ کی۔

  • فردوس جمال کے بیان پر وسیم عباس نے ماہرہ خان کی حمایت کردی

    فردوس جمال کے بیان پر وسیم عباس نے ماہرہ خان کی حمایت کردی

    ماہرہ خان اور فردوس جمال کے معاملے پر بات کرتے ہوئے سینئر اداکار وسیم عباس نے کہا ہے کہ ماہرہ سے متعلق فردوس جمال کو اس طرح کے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہیے تھے۔کچھ سال قبل پاکستان شوبز انڈسٹری میں ایک تنازع نے اس وقت سر اٹھایا جب سینئر اداکار فردوس جمال نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران ماہرہ کو بطور ہیروئن کاسٹ کیے جانے پر تعجب کا اظہار کیا تھا۔
    ایک انٹرویو میں وسیم عباس نے اس سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ ماہرہ کو میں بہت بڑی اسٹار سمجھتا ہوں، وہ پاکستان کی ٹاپ اداکارہ ہیں جنہوں نے بیرونِ ملک پاکستان کی نمائندگی کی۔ وسیم عباس نے ماہرہ کو پاکستان کا چہرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ماہرہ کسی بھی 18 یا 19 برس کی نئی اداکارہ اور ماڈل سے بہت زیادہ خوبصورت ہے، ہمیں کسی کی عمر کا تذکرہ ٹی وی پر بیٹھ کر نہیں کرنا چاہیے، اگر لوگ انہیں قبول کر رہے ہیں تو کوئی مسئلہ نہیں پھر چاہے کسی کی عمر 60 سال ہی کیوں نا ہو۔
    دوسری جانب وسیم عباس نے سوشل میڈیا صارفین کے فردوس جمال سے متعلق رد عمل کی بھی مذمت کی۔اداکار نے کہا کہ فردوس صاحب ایک سینئر اور بہترین اداکار ہیں، لوگوں کو عزت برقرار رکھنی چاہیے تھی، ان کے خلاف سوشل میڈیا پر ایک مہم چلائی گئی جو انتہائی غلط تھا۔

  • دبئی سے کراچی پہنچنے والے7 مسافر کورونا وائرس سے متاثرہ نکلے

    دبئی سے کراچی پہنچنے والے7 مسافر کورونا وائرس سے متاثرہ نکلے

    دبئی سے کراچی پہنچنے والے7 مسافر کورونا وائرس سےمتاثرہ نکلے ، مسافروں کو قرنطینہ کیلئے اسپتال اور کچھ کو ہوٹل منتقل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے مسافروں میں کورونا کے مزید کیسز سامنے آگئے، جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر دبئی سے آنے والے سات مسافروں میں کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ، مسافرغیر ملکی ایئرلائن کی پروازسے دبئی سے کراچی پہنچے تھے۔

    کراچی ائیرپورٹ پرمسافروں کے ریپڈ اینٹیجنٹ ٹیسٹ کئےگئے ، جس کے بعد تمام مسافروں کو قرنطینہ کیلئےاسپتال اورکچھ کوہوٹل منتقل کردیا گیا۔

    گذشتہ ماہ بھی دبئی سے کراچی آنے والے 6 مسافروں کےکورونا ٹیسٹ مثبت آئے تھے ، یہ مسافر بھی غیرملکی ایئرلائن کے ذریعے دبئی سے کراچی پہنچےتھے، محکمہ صحت کا کہنا تھا کہ 3 مسافروں کی عمریں 60 سال سے زائد ہیں جب کہ باقی 3مسافروں ‏کی عمریں 35 سے 41 سال ہیں۔

    یاد رہے این سی او سی کو متعلقہ عہدیداروں نے 8 جون کو بتایا تھا کہ ہوائی اڈوں پر کورونا مثبت مسافروں کا پتہ لگانے کے لئے ایک مربوط طریقہ کار وضع کیا گیا تھا اور اب تک 388 مسافروں میں وائرس لیتے کی تصدیق ہوئی ہے ۔

    خیال رہے کورونا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرون ملک سے آنے والے ‏‏مسافروں کے لئے سخت اقدامات کیے گئے ہیں.

    بغیر ٹیسٹ کے کسی بھی مسافر کو ائیرپورٹ سےباہر جانےکی اجازت نہیں دی جارہی، رپورٹ مثبت ‏‏آنے پر مسافر کو اپنےخرچےپرقریبی ہوٹل میں قرنطینہ ہوناہوگا۔

  • ایف آئی اے کی کارروائی، پاکستان میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والا ایرانی نژاد گرفتار

    ایف آئی اے کی کارروائی، پاکستان میں غیرقانونی طور پر داخل ہونے والا ایرانی نژاد گرفتار

    ایف آئی اے نے کراچی کے فائیواسٹارہوٹل میں کارروائی کرتے ہوئے پاکستان میں غیرقانونی طورپرداخل ہونےوالا ایرانی نژاد امریکی کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے نے خفیہ اطلاع پرفائیواسٹارہوٹل میں کارروائی کی اور پاکستان میں غیرقانونی طورپرداخل ہونےوالاایرانی نژاد امریکی کو گرفتار کرلیا۔

    حکام نے بتایا کہ سائرس اسماعیل نامی ایرانی نژادامریکی 8جون سے ہوٹل میں مقیم تھا، ملزم سائرس ایران سےبغیرسفری دستاویزات پاکستان میں داخل ہوا، ملزم نے انسانی اسمگلرز کی مددسے سرحدعبورکی۔

    ایف آئی اے کا کہنا تھا کہ ملزم نے سرحد عبور کرنے کے عوض اسمگلرز کوہزاروں ڈالرزدیے۔

  • بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ 2021 کو عوام پر معاشی حملہ قرار دے دیا

    بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ 2021 کو عوام پر معاشی حملہ قرار دے دیا

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے بجٹ 2021 کو عوام پر معاشی حملہ قرار دیتے ہوئے کہا سال بدل گیا مگر عوام کے حالات نہ بدلے، بجٹ آگیا مگر غریب کے گھر کا چولہا آج تک بجھا ہوا ہے۔

    بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان سے سوال کیا
    اگر مہنگائی تاریخی ہے، بیروزگاری تاریخی ہے، غربت تاریخی ہے تو بجٹ کیسے عوامی ہوسکتا ہے؟

    جب پی ٹی آئی اپنا عوام دشمن بجٹ پیش کررہی تھی تو پارلیمان کے باہر سرکاری ملازمین مہنگائی کی دہائیاں دے رہے تھے۔

    عوام جان چکے ہیں کہ بڑی بڑی باتیں کرنا عمران خان کی عادت ہے، وزیراعظم عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکے۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے بجٹ 2021 کو پیش کرکے عمران خان نے اپنا غریب دشمن اور عوام دشمن ایجنڈا واضح کردیا۔

    پاکستان پیپلزپارٹی عمران خان کو عوام کے معاشی قتل عام کی اجازت نہیں دے گی۔

  • کراچی چیمبر نے وفاقی بجٹ کو متوازن بجٹ ، چھوٹے تاجروں نے الفاظ کا ہیرپھیر قرار دیا

    کراچی چیمبر نے وفاقی بجٹ کو متوازن بجٹ ، چھوٹے تاجروں نے الفاظ کا ہیرپھیر قرار دیا

    کراچی چیمبر آف کامرس نے وفاقی بجٹ برائی2021-22کو متوازن بجٹ جبکہ چھوٹے تاجروں نے الفا ظ کا ہیرپھیرقرار دیا ہے۔بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بجٹ انقلابی نہیں ہے،بزنس کمیونٹی کا خیال تھا کہ فنانس بل سامنے آنے پر ہی پتا چلے گا کہ اعداد وشمار کیا ستم ڈھائیں گے،چھوٹے تاجروں نے بجٹ کو الفاظوں کا گورکھ دھندا اورآئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیا ہے۔
    ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر محمدحنیف لاکھانی نے کہا کہ بجٹ مثبت ہے لیکن حکومت نے یہ نہیں بتایا کہ وہ 5ہزار632ارب روپے کا ریونیووصو لی کا ہدف کیسے حاصل کرے گی اور نئے ٹیکس دہندگان کو نیٹ میں لانے کیلئے کیا قدم اٹھایا جائے گا اس کا کوئی واضح اعلان نہیں ہے،تاہم درآمدی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں کمی سے چھوٹی گاڑیاں سستی ہونگی جبکہ سیلف اسسمنٹ سے ہراسمنٹ کم ہوگی،پی ایس ڈی پی 600ارب روپے سے بڑھا کر950ارب روپے کرنا اچھا اقدام ہے۔

    پاکستان میں کرونا وائرس کی صورتحال

    مریض939,931اموات21,633صحت یاب875,581

    زیر بحثبجٹ 2021ءگھوٹکی ٹرین حادثہپاکستان میں کرونا وائرس کی تیسری لہر
    Multan Sultans ملتان سلطانز بمقابلہ Quetta Gladiators کوئٹہ گلیڈی ایٹرز – ہفتہ 12 جون

    Islamabad United اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ Lahore Qalandars لاہور قلندرز – اتوار 13 جون

    HBL PSL6 2021 Live Streaming
    Live Updates
    ایف پی سی سی آئی،کراچی چیمبر نے وفاقی بجٹ کو متوازن بجٹ ، چھوٹے تاجروں نے الفاظ کا ہیرپھیرقرار دیا
    ہفتہ 12 جون 2021 00:02

    کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین – آن لائن۔ 11 جون2021ء) ایف پی سی سی آئی،کراچی چیمبر آف کامرس نے وفاقی بجٹ برائی2021-22کو متوازن بجٹ جبکہ چھوٹے تاجروں نے الفا ظ کا ہیرپھیرقرار دیا ہے۔بزنس کمیونٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بجٹ انقلابی نہیں ہے،بزنس کمیونٹی کا خیال تھا کہ فنانس بل سامنے آنے پر ہی پتا چلے گا کہ اعداد وشمار کیا ستم ڈھائیں گے،چھوٹے تاجروں نے بجٹ کو الفاظوں کا گورکھ دھندا اورآئی ایم ایف کا بجٹ قرار دیا ہے۔
    ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر محمدحنیف لاکھانی نے کہا کہ بجٹ مثبت ہے لیکن حکومت نے یہ نہیں بتایا کہ وہ 5ہزار632ارب روپے کا ریونیووصو لی کا ہدف کیسے حاصل کرے گی اور نئے ٹیکس دہندگان کو نیٹ میں لانے کیلئے کیا قدم اٹھایا جائے گا اس کا کوئی واضح اعلان نہیں ہے،تاہم درآمدی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں کمی سے چھوٹی گاڑیاں سستی ہونگی جبکہ سیلف اسسمنٹ سے ہراسمنٹ کم ہوگی،پی ایس ڈی پی 600ارب روپے سے بڑھا کر950ارب روپے کرنا اچھا اقدام ہے۔
    (جاری ہے)

    بزنس کمیونٹی کے رہنما اور یونائٹیڈ بزنس گروپ کے سرپرست اعلیٰ ایس ایم منیر نے کہا کہ میں وزیراعظم عمران خان اور وزیرخزانہ شوکت ترین کو کووڈ 19 کے سبب مشکلات کے باوجود بہترین بجٹ پیش کیا ہے اور جی ڈی پی4.8فیصد ہونے سے معیشت میں بہتری آئے گی،حکومت کو بجلی اور گیس کے نرخ کم کرنے چاہئیں تھے جبکہ مہنگائی اب بھی زیادہ ہے جسے کم کرنے کی ضرورت ہے۔
    وفاقی بجٹ پر کراچی چیمبر آف کلامرس کے صدرشارق وہرہ،بی ایم جی کے چیئرمین زبیر موتی والا، انجم نثار،ہارون فاروقی ،سراج قاسم تیلی کے صاحبزادے نٴْصیرسراج تیلی ا وردیگر رہنماؤں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ انقلابی بجٹ نہیں مگر ابھی تک بیلنس بجٹ ہے ،حکومت ریونیو کلیکشن 24فیصد زائد مانگ رہی ہے سوال یہ ہے کہ1230ارب سے زائد اضافہ ریونیو کہاں سے آئے گا، بجٹ میں عام آدمی کیلئے ریلیف ہے،ایکسپورٹ انڈسٹری کیلئے بہت کچھ رکھا گیا ہے، ایف بی آر کے حوالے سے کئی اہم اقدامات کئے گئے ہیں،تھرڈ پارٹی سے آڈٹ کا اعلان یہ بہت اچھا فیصلہ ہے ۔
    زبیر موتی والا نے کہا کہ یہ ایک اچھا اور بہتر بجٹ ہے،اس بجٹ میں انڈسٹریل سیکٹر اور م معیشت کی بہتری کیلئے اچھے فیصلے ہوئے،سیلف اسسمنٹ اسکیم ایک بہت بڑا فیصلہ ہے اگر اس پر عمل ہوتا ہے یہ بہت فائدہ مند ہوگا، ٹیکس ادا کرنیوالوں کی تعداد میں اضافہ ہوگا،حکومت وبزنس کمیونٹی کیلئے اچھے الفاظ کا استعمال کرنا چاہئیے،لوگ ٹیکس نیٹ میں کیوں نہیں آنا چاہتے اس کو دیکھنا ہوگا،سوال یہ ہے کہ مسائل کی وجہ سے جو لوگ ٹیکس نہیں دے رہے توکیا حکومت بزنس کمیونٹی کو جیل میں ڈال دے گی، کاٹن یارن پر ڈیوٹی کو 5فیصد کم کیا ہے لیکن حقیقت میں ایسا ہوہے یا نہیں،حقائق کل ہی سامنے آئیں گے،غریب کے استعمال کی اشیاء میں کوئی ریلیف نہیں دیا گیا،سال کا 6سے 7سو ارب کا نقصان کرنیوالے اسٹیل مل اور پی آئی اے کو کیوں پیسے دئیے جارہے ہیں،ان دونوں اداروں کو پرائیوٹائز یا جائے،: موجودہ حالات میں 24 فیصد آمدن بڑھانا سمجھ نہیں آتا،بیوروکریسی کے پاور کم کرنا بڑا فیصلہ ہے، سیلف اسسمنٹ اسکیم کا دورانیہ پانچ سال کا اعلان کرتے تو اعتماد اور بڑھ جاتا،ریٹیل پر سیلز ٹیکس لانے کی بات اچھا اقدام ہے۔
    چھوٹے تاجروں کے رہنما اورآل پاکستان آرگنائزیشن آف اسمال ٹریڈرزاینڈ کاٹیج انڈسٹریز کراچی کے صدر محمود حامد نے کہا کہ بجٹ الفاظوں کا گورکھ دھندہ اورآئی ایم ایف کا چربہ بجٹ ہے،چھوٹا تاجر جو پہلے ہی کرونا وائرس کی وجہ سے شدید ترین مشکلات میں ہے اور حکومت نے اسے کوئی سہولیات ومراعات نہیں دی ہیں لیکن اب بجٹ میں بھی انکے لئے کوئی خوشخبری نہیں ہے اور یہ بجٹ بھی امیروں،صنعتکاروں اوروڈیروں کیلئے ہے۔
    انہوں نے کہا کہ زرعی سیکٹر پر انکم ٹیکس نہیں لیا جاتا اور عام آدمی کو زمین میں دفن کردیا جاتا ہے۔حکومت کی جانب سے وفاقی بجٹ میںمقامی کار مینو فیکچرنگ سیکٹر کیلئے ویلیو ایڈڈ ٹیکس کے خاتمے اور سیلز ٹیکس کی شرح میںکمی کے نتیجے میںکاروں کی قیمتوںمیں بھی کمی کا امکان ہے۔آٹو سیکٹر سے وابستہ راشد محمود اعوان کے مطابق850سی سی کی مقامی کار پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کے خاتمہ اور سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد سے گھٹا کر12.5فیصد کرنے سے 850سی سی کی کار کی قیمت میں1لاکھ تا سوا لاکھ روپے کی کمی متوقع ہے ،انہوں نے کہا کہ حکومت نے مقامی کار مینو فیکچررز کیلئے مراعات کا اعلان کیا ہے ،تاہم گزشتہ چند ماہ کے دوران ڈالرز کی قدر میںزبردست کمی کی مطابق مقامی طور پر تیار ہونے والی کاروںکی قیمتوںمیںکمی نہیںہوسکی ہے ،انہوںنے کہا کہ حکومت کو در آمدی گاڑیوںکے ضمن میں بھی مراعات کا اعلان کرنا چاہیئے کیونکہ در آمدی گاڑیوںمیں جوخصوصیات اور حفاظتی فیچرز سامل ہوتے ہیں،مقامی کار ساز ادارے ایسی خصوصیات کی فراہمی میںناکام رہے ہیںجبکہ مقامی طور پر تیار ہونے والی کاریں متوسط طبقہ کی پہنچ سے بھی دور ہوگئی ہیں۔