Baaghi TV

Category: کراچی

  • حلیم عادل شیخ کی سیکریٹری انستداد منشیات اکبر درانی سے اہم ملاقات

    حلیم عادل شیخ کی سیکریٹری انستداد منشیات اکبر درانی سے اہم ملاقات

    ‏قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی سیکریٹری انستداد منشیات اکبر درانی سے اہم ملاقات.ملاقات اسلام آباد میں سیکریٹری انستداد منشیات اکبر درانی کی آفیس میں ہوئی ملاقات میں حلیم عادل شیخ سندھ میں منشیات کے روکتھام کے لئے نارکوٹکس فورس کو مزید متحرک کرنے کی استدعا کی ‏سندھ میں پولیس افسران منشیات فروشی کے دھندھے میں ملوث ہیں .گٹکے، سفینا، زیڈگولڈ،مین پڑی سمیت دیگر پر عدالت کی جانب سے مکمل پابندی ہے عدلیہ کی پابندی کے بعد پولیس افسران کے کاروبار میں مزید اضافہ ہوا ہے ‏میرپورخاص کے ایس ایچ او کے گھر سے اربوں کی منشیات برآمد ہوچکی ہے.سندھ میں منشیات فروشی میں پولیس کے ساتھ بڑے بڑے لوگ ملوث ہیں.چرس ہیروئن، آفیم، کچے شراب کی فروخت سندھ میں پولیس سرپرستی میں جارہی ہے. ‏منشیات کی سرے عام فروخت کی وجہ سے نوجوان نسل تباہ ہورہی ہے.سندھ کے ہر شہر میں پولیس کی سرپرستی میں منشیات فروشی کا کام عروج پر چل رہا ہے.انٹی نارکوٹکس فورس میرپورخاص کی کارروائی کی طرح دیگر شہروں میں بھی کارروائیاں کرے ‏سندھ کی عوام کو منشیات جیسی لعنت سے بچانا ہمارا فرض ہے.سیکریٹری انستداد منشیات اکبر درانی نے سندھ میں انٹی نارکوٹکس فورس کو مزید متحرک کرنے کی یقین دھانی کرائی .سندھ سمیت پورے ملک سے منشیات کا خاتمہ کرنا ہے اکبر درانی کی حلیم عادل شیخ کو یقین دھانی کرائی.

  • کروناویکسین کی قیمت مقررنہ کرنےپر سیکریٹری صحت کوتوہین عدالت کانوٹس

    کروناویکسین کی قیمت مقررنہ کرنےپر سیکریٹری صحت کوتوہین عدالت کانوٹس

    کرونا ویکسین کی قیمت مقرر نہ کيے جانے پر سندھ ہائيکورٹ نے سیکریٹری صحت، سیکریٹری کابینہ ڈویژن اور چیئرمین ڈریپ کو توہين عدالت کا نوٹس جاری کر ديا۔منگل 27اپریل کو کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کے معاملے پر سماعت ہوئی۔ دوران سماعت عدالت نے ريمارکس ديے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر وضاحت پيش کریں۔جسٹس ندیم اختر نے ریمارکس دیے کہ آپ لوگوں کو عدالتی احکامات کی اہمیت کا احساس نہیں۔واضح رہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے 12اپریل کو وفاقی حکومت کو حکم دیا تھا کہ کرونا ویکسین کی قیمت 10روز میں مقرر کریں۔عدالت نے این سی او سی کو ویکسین سے متعلق رپورٹ پیش کرنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے سماعت 27 اپريل تک ملتوی کردی تھی۔گذشتہ سماعت پر ڈريپ کے وکيل نے عدالت کو بتايا تھا کہ حکومتی ایس آر او کے خلاف عدالتی اسٹے کی وجہ سے کابينہ تذبذب کا شکار ہے جس پر جسٹس نديم اختر نے ريمارکس دیے تھے کہ اس حوالے سے کابینہ کی رہنمائی کیوں نہیں کی گئی، عدالت نے قمیت مقرر کرنے سے کب روکا تھا۔

  • کورونا کیسز میں اضافہ ، سندھ حکومت کا ایک اور حکمنامہ جاری

    کورونا کیسز میں اضافہ ، سندھ حکومت کا ایک اور حکمنامہ جاری

    سندھ حکومت نے انٹر سٹی پبلک ٹرانسپورٹ سروس پر پابندی عائد کردی ، 30اپریل سے مسافر گاڑیوں کی سروس بند کردی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ سندھ نے انٹرسٹی اور انٹراسٹی پبلک ٹرانسپورٹ سےمتعلق حکمنامہ جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ 30اپریل سے شہروں کےدرمیان چلنے والی مسافر گاڑیوں کی سروس بند کردی جائےگی۔اویس شاہ کا کہنا تھا کہ ہاٹ اسپاٹ ایریاز میں پبلک ٹرانسپورٹ مکمل بند کی جاسکےگی جبکہ کراچی میں چلنے والی مسافر بسوں اور کوچز میں نصف نشستیں خالی رکھنا ہوں گی۔گذشتہ روز وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کورونا ٹاسک فورس کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان میں کل سندھ سے 5.62 فیصد مثبت کیسز سامنے آئے، دیکھا جائے تو پاکستان میں پوزیٹو کیسز میں سندھ سب سے کم ہے۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ سرکاری دفاترمیں 20فیصد سےزائد عملہ نہ بلایا جائے ، سرکاری دفاترکےاوقات صبح9 بجے سے 2 بجے تک کردیئےگئے ، ملازمین کی چھٹی نہیں ہے دفتری اوقات میں فون پر ساتھ رہناہے، ملازمین کو کام دےدیاجائےگا وہ گھروں سے کام کریں گے۔انھوں نے مزید کہا تھا کہ سندھ میں اسکولز ،کالجز، ٹرانسپورٹ مکمل طورپر بند کررہےہیں ، ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈور ڈائننگ پابندی کے باوجود جاری تھی تاہم اب ریسٹورنٹس میں ٹیک اوے اور ہوم ڈیلیوری کھلی رہےگی اور ریسٹورنٹس میں آؤٹ ڈورڈائننگ پرپابندی رہے گی۔

  • ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ادائیگی میں تاخیر، وزیر اعلیٰ سندھ سمیت پوری کابینہ کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

    ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن ادائیگی میں تاخیر، وزیر اعلیٰ سندھ سمیت پوری کابینہ کی تنخواہ بند کرنے کا حکم

    سندھ ہائیکورٹ نے ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن میں تاخیر کرنے پر وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سمیت پوری کابینہ کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے مارکیٹ کمیٹی کے ریٹائرڈملازمین کو پنشن کی ادائیگی میں تاخیر سے متعلق کیس کی سماعت کی،سماعت پرایڈووکیٹ سہیل کھوسو پیش ہوئے۔پنشنرز کے وکیل ایڈووکیٹ سہیل کھوسو نے کہا عدالت کے بار بار احکامات پر ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن نہیں دی جا رہی، جس پر عدالت نے عدالتی احکامات پر عمل نہ ہونے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا جب تک ریٹائرڈ ملازمین کو پنشن نہیں ملےگی کابینہ کوبھی تنخواہ نہیں ملےگی۔سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ نے وزیر اعلیٰ سندھ سمیت پوری کابینہ اور چیف سیکریٹری سندھ ، سیکریٹری ایگری کلچر اور سیکریٹری فنانس کی تنخواہ بند کرنے کا حکم دے دیا اور سماعت 11مئی تک ملتوی کردی۔سندھ ہائیکورٹ سکھر بینچ کے جسٹس آفتاب احمد گورڑ اور جسٹس فہیم احمد صدیقی نے حکم جاری کیا۔

  • کراچی میں کورونا وائرس کی خطرناک قسم کی نشاندہی ہوگئی

    کراچی میں کورونا وائرس کی خطرناک قسم کی نشاندہی ہوگئی

    کراچی میں کورونا وائرس کی خطرناک قسم کی نشاندہی ہوگئی

    باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق نارتھ کراچی میں ایک شخص میں سارس کووڈ 2 کی تصدیق ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ شخص کو گھر پر قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
    محکمہ صحت کے مطابق مریض میں کورونا وائرس کی سب سے خطرناک قسم پائی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق علاقے میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن بھی لگادیا گیا ہے۔ واضع رہے کہ کورونا کےبڑھتے خطرات کو دیکھتے ہوئے، 16 شہروں میں فوج تعینات کردی گئی ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ملک کے 16 متاثرہ شہروں میں فوج کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

  • کراچی میں انتہائی افسوسناک واقعہ،ڈلیوری بوائے لفٹ میں جاں بحق

    کراچی میں انتہائی افسوسناک واقعہ،ڈلیوری بوائے لفٹ میں جاں بحق

    کراچی میں انتہائی افسوسناک واقعہ افطار پارسل پہنچانے والا ڈلیوری بوائے لفٹ میں پھنس کر جاں بحق ، لاش کئی گھنٹوں تک لفٹ میں پھنسی ،ڈلیوری بوائے کا روزے کی حالت میں انتقال , کراچی میں آن لائن ڈلیوری بوائے لفٹ میں پھنس کر جاں بحق ہو گیا۔افسوس ناک واقعہ شہر کے پوش علاقے کلفٹن تین تلوار میں پیش آیا جہاں افطار کے وقت پارسل ‏پہنچانے کے لیے آنے والا ڈلیوری بوائے رہائشی عمارت کی لفٹ میں پھنس کر جاں بحق ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق لاش کافی دیر تک لفٹ میں پھنسی رہی . اور رابطہ نہ ہونے پر فون ٹریس کیا گیا تو لوکیشن عمارت ‏آئی۔ جس کی اطلاع پولیس کو دی گئی اور صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔آن لائن فوڈڈیلوری کمپنی کے دیگر ملازمین نےاپنی مدد آپ کے تحت لاش کو نکلا، اسی اثناء میں ‏پولیس بھی پہنچ گئی۔متوفی کی شناخت نوید سعید کےنام سےہوئی ہے اور لاش جناح اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ ‏متوفی افطار کےوقت رہائشی عمارت میں ڈیلوری دینےآیاتھا۔

  • کن صورتوں میں گورنمنٹ فوج کو شہروں میں طلب کرسکتی ہے؟ فوج کے اختیارات کیا ہونگے ؟

    کن صورتوں میں گورنمنٹ فوج کو شہروں میں طلب کرسکتی ہے؟ فوج کے اختیارات کیا ہونگے ؟

    کن صورتوں میں گورنمنٹ فوج کو شہروں میں طلب کرسکتی ہے؟ فوج کے اختیارات کیا ہونگے اس دوران؟

    کسی بھی ملک کی فوج اس ملک کا سب سے پروفیشنل ادارہ ہوتا ہے۔فوج کا بنیادی کام تو ملک کی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہوتا ہے لیکن بعض صورتوں میں فوج کو ملک کو درپیش اندرونی مسائل کو حل کرنے کے لیے یا ناگہانی آفت کے دوران بھی لوگوں اور انتظامیہ کی مدد کے لئے بھی بلایا جاسکتا ہے۔اس دوران فوج کا کام ہوتا ہے کہ وہ ملک کے سول اداروں کے ساتھ ملکر کام کرے۔جیسا کے آپکو معلوم ہے پوری دنیا اک وبائی مرض کرونا کی لپیٹ میں ہے۔

    اس کرونا کی وجہ سے پاکستان کے حالات بھی سنگین ہوتے جا رہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی و صوبائی گورنمنٹ نے فوج کو بلا لیا ہے
    آئین پاکستان کے آرٹیکل 245،244،243 افواج پاکستان سے متعلق ہے۔آرٹیکل 245 کے مطابق فوج وفاقی گورنمنٹ کی ڈائریکشن ملنے کے بعد ببیرونی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حفاظت کرے گی اور وفاقی گورنمنٹ کے حکم پر ہی ملک کے سول اداروں کی اندرونی طور پر مدد فراہم کرےیہی بنیادی قانون ہے جس کے تحت وفاقی گورنمنٹ نے فوج کو بلایا ہے تاکہ وہ کرونا ایس او پیز کے نافذ کرنے کے لیے سول اداروں مثلاً پولیس ضلعی گورنمنٹ کی مدد کر سکیں۔
    اس سے پہلے اک مذہبی جماعت کے احتجاج کے دوران بھی فوج کو بلایا گیا تھا امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کے لیے.یہاں اک بات یاد رکھیں جب وفاقی گورنمنٹ آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت فوج کو بلاتی ہے سول اداروں کی مدد کے لیے تو گورنمنٹ کے اس اقدام کو کسی عدالت میں چیلنج نہیں کیا جاسکتا۔ضابطہ فوجداری کے سیکشن 131A,131 کے مطابق فوج امن و امان قائم رکھنے یا لوگوں کی حفاظت کے پیش نظر طاقت کا استعمال کرسکتے ہیں. ان لوگوں کو گرفتار کرسکتے ہیں جو نقص عام کا باعث بنیں۔سیکشن 131 اے کے مطابق صوبائی گورنمنٹ خود سے بھی فوج کو بلا سکتی ہے وفاقی گورنمنٹ کی اجازت کے ساتھ،کن صورتوں میں وفاقی و صوبائی گورنمنٹ فوج کو بلاتی ہیں؟جب امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنا ہو۔جب لوگوں کے جان و مال کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہوجب ناگہانی صورتحال آجائےجیسا کے زلزلہ سیلاب اور اب کرونا آیا ہوا فوج کوبلانےاورواپس بھیجنے کا ٹائم فریم وفاقی یا صوبائی گورنمنٹ طے کرتی ہے.جب گورنمنٹ کو لگے حالات نارمل ہیں تو وہ فوج کو واپس بھیج سکتے ہیں۔

  • الہ دین پارک کی نیلامی، دو ارب سے ذائد ٹیکس ہڑپ

    الہ دین پارک کی نیلامی، دو ارب سے ذائد ٹیکس ہڑپ

    الہ دین پارک دو ارب سے ذائد ٹیکس ہڑپ کرگٸی

    بلدیہ عظمی کراچی (KMC)کی ناہلی غفلت اور لاپروہی کے با عث الہ دین پارک انتظامیہ نے ایک الگ ریاست قائم کرلیا ہے،کسی اداروں کے عملے کو داخلہ پر پابندی ی عائدکررکھا ہے، KMC،ایکسائز، پراپرٹی و تفریحی ٹیکس، انکم ٹیکس کے ساتھ KWSBکے دو ارب سے ذائد فنڈز ہڑپ کرچکا ہے 52ایکٹراراضی کے ساتھ 13ایکڑ اراضی پر قبضہ کررکھا ہے،جن میں صرف KMCکے ایک ارب سے ذائد فنڈز موجود ہیں پانی اور سیوریج کا آج تک ٹیکس ادائیگی نہیں کیا جبکہ پارک میں چار،چھ انچ قطر کے اٹھ سے ذائد پانی کے کنکشن موجود ہے KWSBکا عملہ پارک میں داخل نہیں ہوسکتا، اگر 25سالوں کا ٹیکس جمع کیا جائے تو 60کروڑ روپے وصول ہوسکتا ہے، ایس طرح ایکسائز اینڈ ٹیکس کے کئی مقدمات عدالتوں میں زیر التواء انکم ٹیکس بھی کئی سالوں سے طوری جاری ہے، دونجی کلب کے نام پر شہریوں سے لوٹ مار سلسلہ بھی عروج پر ہے،مصدق ذرائع کے مطابق الہ دین امیوزیم پارک میں ایک بار پھر رشوت، کمیشن،کیک بیک اور چمک کے ذریعہ شمسی اینڈ کمپنی کے مالک ابرہیم شمسی سرگرم عمل ہے، ایڈمنسٹریٹر الہ دین پارک کے انتظامیہ نے KMC اور سندھ حکومت سے براہ راست ملاقاتیں شروع کررکھی اور پارک کی اراضی کے نیلامی کو روکنے پر بضد ہے براہ راست دوبارہ کنٹرول اور الاٹمنٹ حاصل کے لئے کوشش تیز کردی ہے، KMC کے افسران اور دیگر عملے بھی نیلام عام روکنے میں سرجوڑ لیا اور اندورن خانہ الہ دین پارکس کی نیلام عام میں رکاوٹ پید اکیا جائیگا دلچسپ امریہ ہے کہ نئے SLGO2013کے تحت KMCکو ایک سال سے ذائد کسی اراضی کا الاٹ نہیں کرسکتی، پہلے معاہدہ میں KMCکو نگرانی کے بجائے الہ دین پارک انتظامیہ کے ہاتھ یرغمال بنادیا تھا تجارتی چلنے والے تمام کاروبار میں رکاوٹ پیدا کیا جارہا ہے،KMCنے 22اپریل 1996ء میں 25سالہ ایک معاہدہ کے تحت 52 ایکڑ شمسی اینڈ کمپنی کو زمین آلا ٹ کی تھی۔

    تفریحی سہولیات کے ساتھ تجارتی بنیاد پر پورے پارکس کو آمدن کا ذریعہ بنادیا گیا ہے ایک الادین پارکس کی انتظامیہ نے معاہدہ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے دو کلب بنائیں، شادی لان، 480دکانیں، اندروں خانے 10فیصد سے بڑھ کر 70فیصد رقبہ کو کمرشل کرلیا ہے آمدن میں KMCافسران اپنا حصہ وصول کرکے اپنی آنکھیں اور کان بند اور زبان خاموش ہوگیا ہے،KMCکے ایڈمنسٹریٹر ز اور منتخب میئر نے معاہدہ کی کھلی خلاف ورزی پر نہ تو ایکشن لیا اور نہ ہی الہ دین اتظامیہ پر کسی قسم کا دباو بڑھایا، بلکہ داخلہ فیس، جھولوں اور دیگر کی فیس بھی کسی اجازت کے بغیر بڑھاتے رہے ہیں اس بارے میں سندھ ہائی کورٹ کے دو ججوں پر مشتمل بینچ جسٹس عمر خان سعادت اور جسٹس ذوالفقار احمد خان نے تاریخی فیصلہ دیا اور الہ دین پارک کی انتظامہ کے تین مختلف مقدمات پر حکم امتناعی خارج کیااور الہ دین پارکس کا انتظامKMCکے حوالے کرتے ہوئے ایسے از نو نیلام عام کرنے کی ہدایت کردیا، عدالت میں جنرل سندھ عبدالجلیل زبیری ایڈووکیٹ،الادین پارک کاوکیل فیصل صدیقی ایڈووکیٹ،KMCکے پینل ایڈووکیٹ حسن عابدی ایڈووکیٹ پیش ہوئے تھے،سو ل پیٹشن نمبر2651/2020کا حتمی فیصلہ سنادیا ہے اور الادین پارک کی 25سالہ معاہدہ بھی ختم جس سے KMCکی آمدن بڑھنے کی توقع تھی اورماہ اپریل کی 22تاریخ میں مکمل طور پر انتظامی کنٹرول KMCکے حوالے کیا جانا تھا۔11مارچ کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لیئق احمد کے دستخط سے جاری ہونے والے حکمنامہ میں میٹروپولیٹن کمشنر کی سربراہی میں الہ دین پارکس کے مسئلہ پر ایک کمیٹی تشکیل دیا تھا ۔کمیٹی میں اسٹیٹ، فنانس،قانون، لینڈ اور اسپورٹس کلچر ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹرز پر مشتمل ہیں اس حکمنامہ کو عدالت میں الادین پارک نے چیلنج کرتے ہوئے حکم امتنائی حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی اورKMCافسران پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت 20اپریل سماعت کے دوران دونوں فریقین کے دیلائل مکمل ہوگئے ۔

    عدالت نے اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا ہے آئندہ چند روز میں فیصلے ہونے کی توقع ہے،،عدالت میں فیصل صدیقی ایڈووکیٹ نے KMCکے خلاف یہ موقف اختیار کیا ہے کہ نئے نیلام عام کے دوران امیوزیم پارکس تمام اراضی کو گذشتہ معاہدہ کے تحت شمسی اینڈ کمپنی کوترجہی دینے چاہیے تھاپارکس کو بنانے اور اس کے ترقی کے ساتھ ساتھ کروڑ روپے سرمایہ کاری کیا ہے اور نیلام عام کے دوران سب سے ذائد بولی دینے والے پہلے نمبر شمسی اینڈ کمپنی کا ہوگااگر بولی میں حصہ نہ لیئے تو دوسرے نمبر آنے والی فرم کوموقع دیا جائے گایااگر بولی میں سب سے کامیاب ہونے والے کے مساوی معاہدہ اور اراضی کی لیز دیا جائیگا لیکن KMCنے ایک حکمنامہ کے تحت پارکس کی نیلام عام کی شرائط اور معاہدہ کی دستاویزات تیار کرنے کے لئے 11مارچ کو ایک کمیٹی تشکیل دیدی تھی واضح رہے کہ الادین پارک کی اراضی تفریحی اور عوامی سہولیات کے برعکس تجارتی بنیادوں پر چلارہے تھے،10فیصد تجارتی بنیاد پر دینے کی شرائط پر عملدآمدکے بجائے 70فیصد جگہوں پر دوکانوں کی تعمیرات اور غیر قانونی پتھاریں، کین،سڑکیں، فٹ پاتھیں، راہداری اور گزاروں پر قائم کردیا گیا ہے پارکس کے اندر اکثریت دکانیں غیر قانونی طور پر سفاری پارکس اور KMCکے افسران کے نام ہے یا ان کے قریبی عزیزوں رشتہ داروں کے نام پر کرنے کی تصدیق پارکس انتظامیہ نے کیاہے تاہم انتظامیہ نے بھی کمرشل دکانین سفاری پارک کے ڈائریکٹرز کی مشاورات سے کیا گیا ہے باہمی تعاون ہونے کی وجہ سفاری پارک انتظامیہ نے کاروائی نہیں کیا تجارتی سہولیات کے باعث فیملی کو جگہ تنگ پڑ گئی ہے، نہ کسی ایس او پی پر عمل ہورہا ہے اور حفاظتی انتظامات بھی ناکافی ہے،اور انسانی جانیں کے نقصان، حادثات یا ناگہانی واقعہ رونما ہوسکتا ہے،گذشتہ دس سالوں کے دوران،الادین پارکس کی انتظامیہ نے ان دکانوں کو نظرانداز کیا۔یہ عمل آؤٹ لیٹ مالکان سے سائٹ کے عہد یداروں کے غیر قانونی مطالبات پر پابندی عائد کرنے کے بعد ممکن ہوا ہے۔

  • کراچی ساوتھ انوسٹگیشن پولیس کی بڑی کارروائی

    کراچی ساوتھ انوسٹگیشن پولیس کی بڑی کارروائی

    کراچی ساوتھ انوسٹگیشن پولیس کی بڑی کارروائی. ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل میں ملوث ملزم سمیر احمد گرفتار، گرفتار ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار سے ہے، ملزم سمیر کیخلاف کلاکوٹ، رسالہ تھانہ میں 4 مقدمات درج ہیں ملزم سمیر کا ساتھی چند روز پہلے گرفتار کیاتھا، گرفتار ملزم غلام فرید جیل میں موجود ہے، ملزم غلام فرید بھی 10 مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا، ملزمان نے 11 نومبر کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کردی تھی، ڈکیتی مزاحمت پر شہری عمران جان کی بازی ہار گیا تھا، ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج واضع طور پر دیکھا جس کیا ہے، ملزمان سے چھینا ہوا موبائل فون، پستول، موٹرسائیکل ملی ہے، ایس پی انوسٹگیشن ساوتھ کیس کی بہتر تفیش کیلئے شناخت پریڈ کرائی جائےگی.

  • موبائل مارکیٹ میں ہونے والے جھگڑے پر ایم این اے پی ٹی آئی اسلم خان کا موقف سامنے آگیا

    موبائل مارکیٹ میں ہونے والے جھگڑے پر ایم این اے پی ٹی آئی اسلم خان کا موقف سامنے آگیا

    موبائل مارکیٹ میں ہونے والے جھگڑے پر ایم این اے پی ٹی آئی اسلم خان کا موقف سامنے آگیا انگلینڈ سے آئے بیٹے کو دکاندار نے دھوکے سے موبائل فون فروخت کیا، دکاندار کا کہنا تھا موبائل فون پی ٹی اے سے تصدیق شدہ ہے، موبائل فون چیک کیا گیا تو پی ٹی اے سے تصدیق شدہ نہ تھا، دکاندار سے موبائل فون واپس کرنے کی گزارش کی تو گالم گلوچ پر اتر آیا، دکاندار کی جانب سے گالم گلوچ کرنے پر جھگڑا ہوا، ساٹھ سے ستر لوگوں نے مجھے بیٹے کو اور گارڈ کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا، میرا بیٹا اور گاڑ شدید زخمی حالت ہوئے، واقعے کی ایف آئی آر پریڈی تھانے میں درج کرادی گئی ہے، پولیس نے دکاندار کو گرفتار کر لیا ہے.