Baaghi TV

Category: کراچی

  • جو حلقے میں پانی کا مسئلہ حل نہیں کرسکتا وہ ملکی مسائل کیا حل کرے گا،شاہد خاقان عباسی

    جو حلقے میں پانی کا مسئلہ حل نہیں کرسکتا وہ ملکی مسائل کیا حل کرے گا،شاہد خاقان عباسی

    جو حلقے میں پانی کا مسئلہ حل نہیں کرسکتا وہ ملکی مسائل کیا حل کرے گا،شاہد خاقان عباسی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 13سال سے پیپلزپارٹی نے حلقے میں کوئی کام نہیں کیا،

    شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ این اے 249میں چھ سات علاقےحساس ہیں زیادہ سیکیورٹی کی ضرورت ہے،فیصل واوڈا 3 سال میں اپنے حلقے کو پانی نہیں دے سکے وہ ملک کیا چلائیں گے، الیکشن شروع ہوتے ہی حلقے میں اربوں کی سڑکیں بن گئیں،کل کے الیکشن کی شفافیت یقینی بنائی جائے، ن لیگ سے خوفزدہ ہوکرصوبائی حکومت حلقے میں ترقیاتی کام کرا رہی ہے،توقع ہے کل الیکشن کے بعد حلقے کے وسائل دوبارہ بند نہیں ہوں گے،حلقے میں 7 علاقے حساس ہیں ،زیادہ سیکیورٹی کی ضرورت ہے،جو حلقے میں پانی کا مسئلہ حل نہیں کرسکتا وہ ملکی مسائل کیا حل کرے گا،13سال سے پیپلز پارٹی نے حلقے میں کوئی کام نہیں کیا،

    مریم نواز کے وکلاء نے ہی مریم نواز کی الیکشن کمیشن میں مخالفت کر دی، اہم خبر

    پشتون تحفظ موومنٹ کے حق میں بلاول کے بعد مریم نواز بھی بول پڑیں

    مریم نواز کی مشکلات میں دن بدن اضافہ ہونے لگا

    پاکستان سے مذاق کرنا چھوڑدیں،عدالتوں میں کیا ہونا چاہئے؟ شاہد خاقان عباسی کی نئی تجویز

    سینیٹ میں اپوزیشن لیڈربنانے کا فیصلہ کس کے گھر ہوا تھا، عباسی کا نیا انکشاف

    کیا آپ نے آج چینی کی قیمت کے بدلے کشمیر کا سودا کیا؟ شاہد خاقان عباسی

    میں اس کام کے لئے تیار ہوں، شاہد خاقان عباسی مان گئے

  • کراچی میں بینک سے رقم نکلوانے والا شہری لٹ گیا

    کراچی میں بینک سے رقم نکلوانے والا شہری لٹ گیا

    کراچی کے علاقے کلفٹن میں بینک سے رقم نکلوانے والے شہری کوڈاکو نے لوٹ لیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن تین تلوار پر نجی بینک سے رقم نکلوانے والے شہری سے ڈاکو 9 لاکھ روپے چھین کر فرار ہوگئے۔شہری بینک سے 9 لاکھ روپے کی رقم نکلوا کر کمپیوٹر مارکیٹ میں داخل ہوا تو ڈاکو بھی پیچھا کرتے ہوئے آگئے، ڈاکوؤں نے شہری سے نوٹوں سے بھرا تھیلا چھین لیا اور مزاحمت پر فائرنگ کردی جس سے شہری زخمی ہوگیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں، زخمی شہری کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے طارق روڈ پر نجی بینک سے نکلنے والے شہری کو لوٹ لیا گیا تھا، شہری نے 20 لاکھ روپے کیش کروائے تھے، ملزم رقم لوٹ کر باآسانی فرار ہوگئے تھے۔

  • کراچی ایک بہترین ٹرانسپورٹ سے محروم ہے،شہزاد قریشی

    کراچی ایک بہترین ٹرانسپورٹ سے محروم ہے،شہزاد قریشی

    رکن سندھ اسمبلی شہزاد قریشی کا سندھ اسمبلی میں اظہارِ خیال ہمیشہ کسی بھی صوبے کا بجٹ تشکیل دینے سے پہلے اپوزیشن کی رائے لی جاتی ہے بدقسمتی سے صوبہ سندھ میں ایسا نہیں ہوتا ماضی میں اگر دیکھیں تو حکومت نے کسی تجویز پر عمل نہیں کیا اپوزیشن کی تجویز لینے میں انہی کا فائدہ ہے کراچی ایک بہترین ٹرانسپورٹ سے محروم ہے کراچی کی تین کروڑ کی آبادی کیلئے سفری سہولیات نہیں ہیں وزیر اعلیٰ کی ریڈ ،بلو،اورنج لائن خواب بن گئی وزیراعظم کے شکر گزار ہیں اگست میں گرین لائن منصوبہ مکمل ہوجائیگا.کورونا وباء کے پیش نظر تعلیم سب سے زیادہ متاثر ہورہی ہے.سندھ میں تعلیم پر خرچ ہونے والا بجٹ نظر نہیں آتا.1لاکھ 33 ہزار اساتذہ گھروں میں تنخواہیں لے رہے ہیں سندھ میں آئی ٹی پر اخراجات خرچ کرنے کی ضرورت ہے آئی ٹی کے نظام سے سندھ میں بہتری لائی جاسکتی ہے بدقسمتی ہے کہ ایوان میں جب بھی آتے ہیں ہاتھوں سے حاضری لگاتے ہیں، نمائندوں کیلئے حاضری کا بائیو میٹرک سسٹم تک نہیں 26 ہزار اسکولوں میں پینے کا پانی نہیں ہے 19 ہزار اسکولوں میں واش روم کی سہولت نہیں ہے21 ہزار بغیر باؤنڈری کے ہیں، وزراء دن رات اپنی کارکردگی کی مالا جبتے ہیں،بچوں کے مستقبل کی فکر نہیں ہے سرکاری اسکولوں میں کوئی ان لائن سسٹم نہیں ہے.سندھ میں ہیلتھ کا نظام این جی آوز چلارہے ہیں اگر این جی آوز کو ہی ہسپتال چلانے ہیں تو ہسپتال بند کردیں.این جی آوز کو فنڈز دینے کا ہرگز مطلب نہیں ہے کہ سندھ حکومت اس کا کریڈٹ لے لیں.کتوں کے کاٹنے کے واقعات ہوئے، کروڑوں روپے خرچ ہوئے کوئی حساب نہیں ہے وزیر کہتے ہیں ہم ایک ہاتھ سے دیتے ہیں دوسرے کو پتہ نہیں چلتا.خدا کیلئے اسے تو پتہ چلنے دیں جسے راشن دیا ہے جمہوریت کے دعویدار بننے والے ہماری تجاویز پر عمل کرلیا کریں.عمران خان کی بہتر پالیسیوں کی وجہ سے آج معیشت مستحکم ہورہی ہے ملک میں کنسٹرکشن انڈسٹری ترقی کررہی ہےسندھ حکومت کی نااہلی پر عوام کا کیا قصور ہے،ہم سندھ کے باسی ہیں سندھ حکومت ہمیں قبول نہیں کرتی.رحمن ملک اور پلوشہ خان کو باہر سے لاکر سینیٹر بنادیا ،سندھ حکومت کا دوہرا معیار کیوں ہے سندھ دھرتی کا جو بیٹا ہوگا وہ خود بیچے گا نہیں کے پی کے میں ہیلتھ کارڈ دیے جاچکے ہیں سندھ کے عوام بھی ترس رہے ہیں.وفاق سندھ کے عوام کو ریلیف دینا چاہتی ہے. وفاق کو حیدرآباد یونیورسٹی کی این او سی دی جائے.یونیورسٹی وفاق بنائیگا، ہر اچھا منصوبہ وفاق بنارہا ہے.میرے حلقے میں حسن ظہیر شہید روڈ سال میں تین بار بنتی ہے اپر گزری کی یہ سڑک بدحالی کا شکار ہے ڈی ایچ اے کا پانی روک دیا ہے وہاں پانی عوام کو نہیں دیا جارہا.حلقے کے کئی علاقے پانی کیلئے ترس رہے ہیں پانی کیلئے عوام ماہانہ واٹر بورڈ کو پیسے دیتے ہیں ،پانی سب کا حق ہے، وزیر بلدیات اس بارے میں سوچیں.

  • سندھ میں کسانوں پر ظلم نہیں ہونے دوں گا،بلاول بھٹو زرداری

    سندھ میں کسانوں پر ظلم نہیں ہونے دوں گا،بلاول بھٹو زرداری

    چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی وفاقی حکومت کی جانب سے دوہزار روپے کے بجائے گندم خریداری کی امدادی قیمت 1800 روپے کرنے کے معاملے پر کڑی تنقید بیرون ملک سے 2750 روپے میں گندم خرید کر ملکی کسانوں کو 1800 روپے کی امدادی قیمت دینا کھلا مذاق ہے، وفاق گندم کے 1800 روپے کی امدادی قیمت رکھتا رہے، سندھ میں کسانوں پر ظلم نہیں ہونے دوں گا اور امدادی قیمت دوہزار روپے من رہے گی، حکومت گندم کی 1400 روپے کی پرانی قیمت سے 1800 روپے یعنی 28 فیصد زیادہ امدادی قیمت کو 400 فیصد کا اضافہ قرار دینے کا جھوٹ بولنا بند کرے، وفاقی حکومت کے گندم کی امدادی قیمت میں 28 فیصد اضافے کے مقابلے میں سندھ نے 42 فیصد اضافہ کیا،آج ملکی تاریخ میں پہلی بار گندم کی امدادی قیمت صوبوں میں یکساں نہیں، پنجاب، خیبرپختونخواہ اور بلوچستان کے کسانوں پر اس ظلم کے ذمہ دار عمران خان ہیں، کھاد، بیج اور ادویات سے لے کر زرعی مشینری، بجلی اور فیول کی قیمتوں میں 150 فیصد اضافے کے بعد گندم کی امدادی 1800 روپے دینا کسانوں پر ظلم ہے، وفاقی حکومت کی سوئی تو گندم کی 1600 روپے امدادی قیمت پر اٹکی ہوئی تھی، پی پی پی نے کسانوں کا مقدمہ لڑا تو وفاق نے قیمت میں کچھ اضافہ کیا وفاقی حکومت نے تین سالوں میں گندم کے دو بحران پیدا کئے، سندھ میں نہ گذشتہ برس گندم کی ذخیرہ اندوزی ہوئی اور نہ اس بار ہوگی، پی ٹی آئی حکومت کی ناقص منصوبہ بندی ہے کہ آج ملک میں صرف دو سے ڈھائی ہفتوں کی گندم کا ذخیرہ رہ گیا ہے،اگر گندم کے ختم ہوتے ذخیروں کے بحران سے نہیں نمٹا گیا تو ملک میں ایک بار پھر آٹے کی قلت ہوسکتی ہے، گذشتہ سال مئی میں پنجاب میں گندم کی فصل اتری اور جولائی میں ایک کروڑ ٹن سے زائد گندم غائب تھی، عمران خان اپنے سرمایہ دار دوستوں سے پوچھیں کہ گندم افغانستان اسمگل کرکے مصنوعی بحران کیسے پیدا ہوا، انہیں سارے سوالات کے جواب مل جائیں گے، شرم کا مقام ہے کہ گندم پیدا کرنے والا ملک پاکستان آج گندم بیرون ملک سے درآمد کررہا ہے، معیشت کی تباہی کی ایک وجہ یہ ہے کہ زرعی ملک پاکستان کے حکمران کو بدقسمتی سے زراعت کی الف بے سے بھی واقفیت نہیں، پاکستان پیپلزپارٹی کی وفاقی حکومت نے بیرون ملک سے گندم درآمد کرنے والے ملک کو صرف ایک سال میں گندم برآمد کرنے والا ملک بنادیا تھا،پی پی پی کی وفاقی حکومت نے ملک کو گندم کے معاملے میں خود کفیل بنانے کیلئے پہلے سال امدادی قیمت میں 47 فیصد اور دوسرے سال 52 فیصد اضافہ کیا تھا.

  • پیپلزپارٹی کے خلاف سندھ میں آواز اٹھانا ہی دہشتگردی بنا دی جاتی ہے،حلیم عادل شیخ

    پیپلزپارٹی کے خلاف سندھ میں آواز اٹھانا ہی دہشتگردی بنا دی جاتی ہے،حلیم عادل شیخ

    قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کی جانب سے آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی کراچی، سمیت دیگر پولیس افسران کے خلاف توھین عدالت کی پٹیشن دائر کر دی، سپریم کورٹ کے واضح فیصلوں کے باوجود سندھ پولیس نے حلیم عادل شیخ پر دہشتگردی کے کیسز بنائے، آئی جی سندھ مشتاق مھر، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن، ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی، ایس ایس پی ملیر سمیت دیگر کو جوابدہ بنایا گیا ہے، نوٹس جاری حلیم عادل شیخ کی سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت سینیٹر سیف اللہ ابڑو، آئی ایل ایف کے ایڈووکیٹ عبدلوھاب بلوچ، ایڈووکیٹ ممتاز گوپانگ، ایڈووکیٹ ضئیا الرحمان و دیگر بھی موجود ہم نے ہمیشہ سندھ کی عوام کے لئے آواز اٹھائی ہے ہم دبانے کی کوشش کی گئی، میں اپنا ووٹ کاسٹ کرنے ملیر الیکشن میں گیا تھا مجھ پر دہشتگردی کے مقدمات بنائے گئے پیپلزپارٹی کے خلاف سندھ میں آواز اٹھانا ہی دہشتگردی بنا دی جاتی ہے سندھ میں سیاسی مخالفین پر دہشتگردی کے کیسز بنائے جاتے ہیں آج ہم نے سپریم کورٹ میں توھین عدالت کی پٹیشن داخل کی ہے، سپریم کورٹ کی پانچ رکنی بینچ نے ایک فیصلا دیا تھا کہ سیاسی کیس میں دہشتگردی کے دفعات نہیں لگ سکتے، آج کل سندھ میں پولیس اور آئی جی بے اختیار ہے، سارا کنٹرول سندھ کے وزیر اعلیٰ کے پاس ہیں، آج پوری سندھ حکومت پولیس اور 7 اے ٹی اے کے ذریعے چلائی جارہی ہے، سندھ میں پولیس منشیات فروشی میں ملوث ہے، پولیس افسران کے گھروں سے اروبوں کی منشیات برآمد ہورہی ہے، آئی جی سندھ مشتاق مھر، ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن، ڈی آئی جی ایسٹ نعمان صدیقی، ایس ایس پی ملیر سمیت دیگر کو کیس میں جوابدہ بنایا ہے، سندھ میں سپریم کورٹ کے فیصلوں کے باوجود سیاسی مخالفین پر دہشتگردی کے جھوٹے کیسز بنائے جارہے ہیں، سندھ میں کتوں کو نیوٹل کرنے کے لئے 24 کروڑ کی گاڑیاں خریدی جارہی ہیں، پہلے بھی ٹڈی دل کو مارنے کے لئے کروڑوں کی گاڑیاں خریدی گئی جو ان کے ذاتی استعمال میں ہیں،جسٹس آفتاب گورڑ نے فیصلہ کیا تھا اور پ پ کے اراکین کو معطل کیا تھا فیصلے کے بعد پیپلزپارٹے کے لوگوں نے جسٹس کو راکیٹ لانچر سے اڑانے کی دھمکی دی .سندھ میں مریضوں کو اٹھانے کے لئے ایبولنس نہیں ملتی لیکن کتوں کو اٹھانے کے لئے کروڑوں کی گاڑیاں خریدی جارہی ہیں،ہمارے ورکروں کو سندھ میں انتقامی کارروائی کا نشانہ بنایا جارہا ہے ٹنڈو الہیار میں پولیس نے ایک نوجوان بابر خانزادہ کو رشوت نہ دینے پر قتل کر دیا،مجھ پر جھوٹے کیسز بنائے گئے کیا میں دہشتگرد ہوں، ؟ہمیں عدالتوں پر یقین ہے عدالتوں سے انصاف کی امید ہے، میں نے وزیر اعظم کو بھی درخواست دی ہے جہاں جہاں دہشتگردی کے سیاسی کیسز بنائے گئے ہیں ان پر جی آئی ٹی بنائی جائے.

  • این اے 249 میں پاکستان پیپلزپارٹی کی پر امن ریلی پر حملہ

    این اے 249 میں پاکستان پیپلزپارٹی کی پر امن ریلی پر حملہ

    ‏این اے 249 میں پاکستان پیپلزپارٹی کی پرامن ریلی پر پی ایس پی کے غنڈوں نے حملہ کر دیا کئی کارکنان زخمی ہو گئے زخمی کارکنان کو فوری طور پر ہسپتال لے جایا گیا ۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر و صوبائی وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی ‎فوری طور پر اسپتال پہنچ گئے اور زخمی کارکنان کی عیادت کی ۔
    تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات این اے 249 بلدیہ ٹاؤن نمبر 4 پاکستان پیپلز پارٹی کی پرامن ریلی پر پی ایس پی کے گنڈوں نے حملہ کردیا جس کی پی پی پی قیادت بے سخت لفظ میں مذمت کی ۔ ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے کہا کہ پی ایس پی کراچی کو دوبارہ الطاف حسین کے دورے میں لانا چاہتی ہے ۔۔
    مرتضی وہاب انور سیال اور ویسٹ کے صدر لیاقت آساکانی نے بھی ہسپتال پہنچ کر زخمی کارکنان کی عیادت کی۔.
    حملہ میں پیپلز یوتھ کے اظہر علی کولاچی، ظاہر گل شدید زخمی ہو گئے ہیں. پاکستان پیپلز پارٹی کے پرامن کارکنان پر حملہ تشوشناک ہے. مرتضی وہاب نے کہا کہ
    قانون نافذ کرنے والے ادارے پرامن ریلی پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف فی الفور ایکشن لیں ۔

  • پیپلز پارٹی کے شرپسندوں کی پی ایس پی کے مرکزی الیکشن آفس پر اندھا دھند فائرنگ ۔

    پیپلز پارٹی کے شرپسندوں کی پی ایس پی کے مرکزی الیکشن آفس پر اندھا دھند فائرنگ ۔

    بریکنگ نیوز :پیپلز پارٹی کی ریلی میں سے شرپسندوں نے پی ایس پی کے مرکزی الیکشن آفس پر اندھا دھند فائرنگ کی۔

    اس موقع پر پی ایس پی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پی پی بلدیہ ٹاون میں پی ایس پی کی مقبولیت سے بوکھلا گئی ہے ۔پی پی پی کے شر پسند عناصر اتوار سے اشتعال انگیز کارروائیاں کررہے ہیں۔ شہر کے امن وامان اور ضمنی الیکشن کے شفاف انعقاد کی خاطر پی ایس پی کسی بھی اشتعال انگیزی کا جواب صبر وتحمل سے دے رہی ہے ۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ پولیس اور رینجرز حکام پیپلز پارٹی کی اس غنڈہ گردی اور دہشت گردی کا نوٹس لے۔

  • جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کے بعد بلاول بھٹو نےصدر مملکت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر ڈالا

    جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کے بعد بلاول بھٹو نےصدر مملکت سے مستعفیٰ ہونے کا مطالبہ کر ڈالا

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیس کے فیصلے کے بعد صدر مملکت عارف علوی سے مستعفیٰ ہونے، وزیر قانون فروغ نسیم اور وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے داخلہ و احتساب مرزا شہزاد اکبر کو عہدوں سے ہٹا کر ان کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
    اپنے بیان میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھاکہ جسٹس فائز عیسیٰ کیس کی نظرثانی کی درخواست پر فیصلہ خوش آئند ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے دراصل عدلیہ پر حملے کی کوشش کی تھی جو بھی عدلیہ پر حملے کی سازش کا حصہ بنے، ان کرداروں کا محاسبہ ہونا چاہیے، احتساب کا آغاز وزیراعظم سے شروع ہونا چاہیے۔بلاول کا کہنا تھاکہ احتساب کا آغاز وزیر اعظم سے شروع ہونا چاہیے، سپریم کورٹ پر حملے کی نیت سے ریفرنس آگے بڑھایا گیا،ریفرنس کا ایک مقصد ہر آزاد جج کو خوفزدہ کرنا بھی تھا، عدلیہ پر حملے آمریت کی علامتیں ہیں۔

    ان کا کہنا تھاکہ صدر عارف علوی اپنے منصب پر رہنے کا اخلاقی جواز کھوچکے ہیں، انہیں فوری مستعفی ہونا ہوگا جبکہ شہزاد اکبر اور فروغ نسیم کوعہدوں سے ہٹا کر ان کے خلاف تحقیقات کی جائیں۔

  • ‘گلابی سپر مون’ دنیا میں  کہاں کہاں دیکھا گیا ۔

    ‘گلابی سپر مون’ دنیا میں کہاں کہاں دیکھا گیا ۔

    آج دنیا کے کئی ممالک میں ‘گلابی سپر مون’ دیکھا گیا ۔
    چاند اتنا روشن اور اتنا چمک دار تھا کہ جیسے زمین پر اتر آیا ہو ، سال کے پہلے سپرمون کو ‘گلابی سپر مون’ کا نام دیا گیا ۔
    خیال رہے کہ سپر مون اس وقت ہوتا ہے جب چاند کا مدار زمین کے قریب ہوتا ہے اور یہ پورے چاند کی اوسط جسامت کے مقابلے میں 7 فیصد تک بڑا نظر آتا ہے جب کہ اس کی روشنی بھی دیگر مہینوں میں پورے چاند کی نسبت 15 فیصد زیادہ ہوتی ہے۔
    اپریل میں نظر آنے والے سپر مون کو گلابی سپر مون کا نام دیا گیا ہے، وہ اس کی رنگ کی وجہ سے نہیں بلکہ شمالی امریکا کے جنگلات میں اپریل کے مہنے میں کھلنے والے ‘پنک موس’ نامی پھولوں کی مناسبت سے اسے گلابی سپر مون کہا جاتا ہے۔

  • سندھ میں پولیس اہلکاروں کو ویکسین لگانے کیلئے سندھ پولیس کا پلان تیار

    سندھ میں پولیس اہلکاروں کو ویکسین لگانے کیلئے سندھ پولیس کا پلان تیار

    ‏سندھ میں پولیس اہلکاروں کو ویکسین لگانے کیلئے سندھ پولیس نے پلان تیار کرلیا ہے۔

    جناح اسپتال میں پہلا سینٹر بنایا جائے گا، سندھ پولیس کے 6 ہزار 389 جوان اب تک کورونا کا شکار ہو چکے ہیں۔‏کورونا کے بڑھتے کیسز پر حکومت سندھ نےفیصلہ کیا ہےکہ سرکاری دفاتر میں 20 فیصد ضروری اسٹاف کو بلایا جائے گا، تمام اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بھی بند رہیں گی، انٹرسٹی ٹرانسپورٹ 29 اپریل سے بند کردی جائے گی۔‏حکومت کے ایک بروقت فیصلے نے پاکستان کو کرونا وائرس کی بھارتی قسم سے بچا لیا۔یاد رہے کہ پاکستان میں ابھی تک بھارتی کورونا وائرس کا ایک کیس بھی رپورٹ نہیں ہوا۔