Baaghi TV

Category: کراچی

  • جماعت اسلامی نے ہر شعبہ زندگی میں اسلام کے نفاذ کا تصور دیا : امیر العظیم

    جماعت اسلامی نے ہر شعبہ زندگی میں اسلام کے نفاذ کا تصور دیا : امیر العظیم

    جماعت اسلامی کراچی کے تحت ادارہ نور حق میں ہفتے کی شب ، شب بیداری کا انعقاد ہوا جس میں نظم کراچی کے ذمہ داران ،کراچی وضلعی شوری کے ارکان ،ضلعی ذمہ داران اور ناظمین علاقہ جات ،برادر تنظیمات و شعبہ جات کے انچارجز ،جماعت اسلامی یوتھ کے مرکزی ضلعی وعلاقہ انچارجز نے شرکت کی ، شب داری سے جماعت اسلامی کے مرکزی سیکریٹری جنرل امیر العظیم ، نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان راشدنسیم اور امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کیا ۔
    جبکہ انجینئر اطہر علی خان نے درس قرآن پیش کیا ۔ امیر العظیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ برسہا برس سے دین اور سیاست کو الگ الگ دائروں تک محدود کرنے کی وجہ سے سیاست کے ایوانوں میں دین کا دروازہ بند تھا ، یہ جماعت اسلامی کا اعزاز ہے کہ اُ س نے دین کو ایک مکمل نظام زندگی کے طور پر پیش کر کے دین اور دنیا ایک ہونے کا تصور پیش کیا۔
    آج سرمایہ داری ، جاگیرداری سسٹم اور دیگر طاقتوںنے وسائل کے بل بوتے پر عوام کو ہپناٹائز کر دیا ہے ، جس کی وجہ سے وہ عبادت کو ہی مکمل دین سمجھتے تھے ، جماعت اسلامی عوام کو اپنے ساتھ ملا کر اور دعوت و تربیت کے مراحل سے گزار کر ایک نشان اور ایک پرچم کی شناخت کے ساتھ ایک بڑی تحریک کی شکل میں حاکمیت الہیہٰ کے قیام کے لیے کوششیں کر رہی ہے ، طویل غلامی کے نتیجے میں لوگ خدا دشمنوں کو جانتے اور پہنچانتے تھے لیکن اس سسٹم میں آرام سے رہتے تھے ، ایسی صورتحال میں مولانا مودودی ؒ نے بتایا کہ جب تک زندگی کے ہر شعبے میں اسلام نافذ نہیں ہو گا ۔

    ایمان ادھورا رہے گا ، اسلام کو دائروں میں تقسیم کرنا فتنہ ہے ، اس کا نتیجہ آج یہ ہے کہ لوگ بعض مواقعوں اور واقعات کے معاملے میں نہایت حساس اور جذباتی رویے کا مظاہرے کرتے ہیں جبکہ زندگی کے شعبوں میں جہاں خدا کے احکامات کی خلاف وزری اور اس کی ہدایات سے بغاوت ہو رہی ہو وہاں خاموش رہتے ہیں ، ہماری تحریک نے اس فتنے کے خاتمے اور نسلوں کے ایمان کو بچانے کے لیے کامیاب جد وجہد کی ہے ۔
    انہوں نے کہا کہ دعوت کا کام پھولوں کی سیج نہیں ہے ، راہ خدا میں کام کرنے والوں کے سامنے آزمائشیں شکلیں بدل بدل کر آتی ہیں ، ان کا مقابلہ کرنے اور کام کے لیے راستہ ہموار کرنے کے لئے ضروری ہے کہ ہم قرآن سے تعلق کو مضبوط کریں ، اپنی ذات میں ڈسپلن پیدا کریں ، اپنے اہل خانہ کو تحریک سے وابستہ کریں اور اپنے ساتھ کام کرنے والوں کی اصلاح کرتے رہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج شہر کی موجودہ صورتحال اور چیلنجز میں آگے بڑھ کر زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے ۔

  • ین اے 249 کا ضمنی انتخاب، حلقے کے عوام کا فیورٹ لیڈر کون؟ سروے رپورٹ جاری

    ین اے 249 کا ضمنی انتخاب، حلقے کے عوام کا فیورٹ لیڈر کون؟ سروے رپورٹ جاری

    این اے 249 کا ضمنی انتخاب، گیلپ پاکستان سمیت 3 سرویز کے نتائج جاری، 2 سرویز میں حلقے کے عوام نے وزیراعظم عمران خان کو سب سے مقبول اور پسندید شخصیت قرار دے دیا، تیسرے سروے میں نواز شریف مقبول شخصیت قرار پائے۔ تفصیلات کے مطابق گیلپ پاکستان سمیت 3 سرویز کے نتائج سامنے آگئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان نے حلقے کے عوام سے 2 سرویز میں سب سے فیورٹ لیڈر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا ہے۔
    جبکہ تیسرے سروے میں نواز شریف مقبول اور پسندیدہ لیڈر قرار پائے ہیں ۔تینوں سرویز 10 اپریل سے 20اپریل 2021 کے درمیان کیے گئے۔ذرائع کے مطابق کراچی کے حلقے این اے 249 پر ضمنی انتخاب قریب آن پہنچا ہے جبکہ علاقے میں عوام کے پسندیدہ لیڈر کیلئے کیے گئے تین سرویز کی رپورٹ بھی آگئی ہے۔
    29 اپریل کو ہونے والے ضمنی انتخاب میں عمران خان کو اب بھی علاقے کے لوگ سب سے پسندیدہ اور مقبول شخصیت بتاتے ہیں۔
    گیلپ پاکستان، اپسوس اور پلس کنسلٹنٹ کے سروے کے مطابق سروے میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 سے شماریاتی طور پر منتخب 1200 سے 1400 سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز نے حصہ لیا۔حلقے کے ووٹرز سے پسندید ہ رہنما کے سوال پر پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 18 فیصد نے وزیر اعظم عمران خان کو سب سے زیادہ پسندیدہ اور مقبول کہا جس کے بعد 16 فیصد نے پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال کو فیورٹ قرار دیا۔
    10 فیصد نے نواز شریف، 7 فیصد نے خادم حسین رضوی، 6 فیصد نے بینظیر بھٹو، 5 فیصد نے فاروق ستار، 4 فیصد نے پرویزمشرف، 3 فیصد نے مریم نواز جبکہ 2 فیصد نے خالد مقبول صدیقی کو اپنا فیورٹ کہا۔اپسوس پاکستان کے سروے میں عمران خان20 فیصد کے ساتھ حلقے کے مقبول ترین رہنما نظر آئے۔16 فیصد نے نواز شریف جبکہ 16 فیصد نے مصطفیٰ کمال کو اپنا پسندیدہ کہا۔
    5 فیصد نے خادم حسین رضوی، 4 فیصد نے بلاول بھٹوزرداری، 4 فیصد نے مریم نواز شریف، 3 فیصد نے مولانا فضل الرحمان، 3 فیصد نے خالد مقبول صدیقی، سراج الحق، آصف علی زرداری، شہباز شریف، سعد حسین رضوی کو ایک ایک فیصد جبکہ 18 فیصد نے کہا کہ کوئی بھی لیڈر ان کا پسندیدہ نہیں۔دونوں سرویز کے برعکس گیلپ پاکستان کے سروے میں حلقے کے 20 فیصد ووٹرز نے ن لیگ کے سربراہ نواز شریف کو پسندیدہ کہا جبکہ 19 فیصد نے وزیر اعظم عمران خان کو اپنا فیورٹ قرار دیا۔
    8 فیصد نے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، 5 فیصد نے پرویز مشرف، 3 فیصد نے پی ایس پی کے مصطفیٰ کمال، 3 فیصد نے فضل الرحمان، 2 فیصد نے مریم نواز، 1 فیصد نے شہباز شریف ، 1 فیصد نے آصف علی زرداری ، ایک فیصد نے سراج الحق جبکہ 1 فیصد نے بینظیر بھٹو کو اپنا پسندیدہ لیڈر کہا۔واضح رہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں انتخابات سے قبل سروے کروانے کی روایت کافی پُرانی ہے، جس میں یہ دیکھا جاتا ہے کہ حلقے یا علاقے کے عوام کس سیاسی رہنما کو زیادہ پسند کرتے ہیں۔

  • پاکستان میں کورونا سے مزید 70 اموات مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا سے مزید 70 اموات مثبت کیسز میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید 70 اموات ہوئی ہیں جبکہ 4 ہزار825 نئے مریض سامنے آئے ہیں، پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 17 ہزار69 ہو گئی ہے جبکہ کرونا مریضوں کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 94 ہزار841 ہو گئی ہے جبکہ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 9.61 فی صد رہی۔


    این سی او سی کے مطابق پاکستان میں ایکٹو کیسز کی تعداد89 ہزار219 ہے اور6لاکھ 94 ہزار46 افراد کورونا سے صحتیاب ہوچکے ہیں۔

    سندھ میں 16 ہزار 983 ،پنجاب میں 19 ہزار 445 ، خبیر پختونخوا میں 7 ہزار 709، اسلام آباد میں 3725، بلوچستان 1 ہزار 36، گلگت بلتستان 333، آزاد جموں کمشیر 975 نئے کیسز سامنے آئے-

    کورونا کے سبب پنجاب میں 7 ہزار990 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار599، خیبر پختونخوا 3 ہزار134، اسلام آباد 665، گلگت بلتستان 105، بلوچستان میں 232 اور آزاد کشمیر میں 462 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

    این سی او سی کے مطابق اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 73ہزار750، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 140ہزار77، پنجاب2لاکھ 90 ہزار 788، سندھ 2 لاکھ 78 ہزار545، بلوچستان21 ہزار743، آزاد کشمیر16ہزار591 اور گلگت بلتستان میں5 ہزار258 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔ پاکستان میں کورونا کی ویکسینیشن جاری ہے اور تیسرے مرحلے میں50تا60 سال کے درمیان عمر والے افراد کو ویکسین لگائی جا رہی ہے۔

  • این اے 249 بلدیہ ٹاؤن میں پی ایس پی کا میلہ سج گیا،مصطفی کمال کا تاریخی خطاب۔

    این اے 249 بلدیہ ٹاؤن میں پی ایس پی کا میلہ سج گیا،مصطفی کمال کا تاریخی خطاب۔

    این اے 249 بلدیہ ٹاؤن میں پی ایس پی کا میلہ سج گیا۔مصطفی کمال کا تاریخی خطاب۔

    پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفیٰ کمال تقریب کے شرکاء سے خطاب کرنے کے لیے اسٹیج پر تشریف لے آئے۔عوام کا پرتپاک استقبال، پارٹی پرچم لہرائے گئے، سید مصطفیٰ کمال کے حق میں بھرپور نعرے لگائے گئے۔


    بلدیہ کی عوم نے کراچی سے عصبیت کی سیاست کو دفن کر دیا ہے۔عوام کو مبارک ہو کہ اب کلمہ پڑھنے والے کلمہ پڑھنے والوں کا خون نہیں بہائیں گے۔ہمیں ایسی سیٹیں نہیں چاہئیں جو بھائی کو بھائی سے لڑا کر حاصل ہو۔مختلف زبانوں کو متحد کرنے کا خواب دیکھ کر وطن واپس آئے تھے۔اس شہر میں روزانہ 22 لوگ کلمہ پڑھنے والے کلمہ پڑھنے والوں کے ہاتھوں سے زبح ہوتے تھے۔پاک سرزمین پارٹی کے کارکنان کی جدوجہد کو تاریخ لکھے گی۔لوگ پارٹیوں میں پروٹوکول اور پیسے کیلئے جاتے ہیں جبکہ پی ایس پی میں لوگ کچھ نہ ہونے کے باوجود بھی موت کے ڈر کے باوجود جڑ گئے۔کوئی مہاجروں کا نام لے کر پنجابیوں کو ڈراتا تھا، کوئی پختونوں کو ڈراتا تھا۔لیڈر آتے تھےنوجوانوں میں نفرت بھرتے تھے اور چلے جاتے تھے۔پیچھےنوجوان مرتے تھے، شہر تباہ ہو رہا تھا۔آج پی ایس پی کے اسٹیج پر سندھی، پنجابی، پختون، سندھی، مہاجر، دیوبندی، بریلوی، شیعہ، سنی سب موجود ہیں۔آج لوگوں کو مارنے والے خود ختم ہو گئے۔میرے ساتھ 40 سال بعد اردو بولنے والے، پختونوں کے علاقے میں گئے اور پختون اردو بولنے والوں کے علاقے میں آئے۔جو لوگ لسانی سیاست کرتے تھے وہ بند گلی میں داخل ہوگئے۔پاک سرزمین پارٹی ہر گلی، محلے میں لوگوں کے دلوں میں موجود ہے۔پاک سرزمین پارٹی کے علاوہ تمام پارٹیوں نے الیکشن کمیشن کو انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست دے دی۔این اے 249 میں ایک سال میں صرف چھ گھنٹے کے لیے پانی آتا ہے۔یہ تھر کا علاقہ نہیں شہر کراچی ہے جو 70 فیصد ریوینیو کما کر دیتا ہے۔آج لوگوں کا رجحان پاک سرزمین پارٹی کی جانب دیکھ کر سڑکیں بن رہی ہیں تو پہلے بھی بن سکتی تھیں۔لوگوں کے پاس پہلے آپشن نہیں تھا آج اللہ کے حکم سے پاک سرزمین پارٹی کھڑی ہو چکی ہے۔بلدیہ ٹاؤن کو ایسا نہیں چھوڑا تھا۔60 لاکھ گیلن پانی کی لائن ڈال کر ہر گھر تک پانی پہنچایا۔میرے جانے کے بعد بلدیہ کی لائن پر 178 اللیگل کنکشن اور 25 ہائیڈرنٹس ہیں۔پورا شہر تھا میرے پاس میں نے کوئی ہائیڈرنٹ، شادی ہال نہیں بنایا۔اب چور اس علاقے میں نہیں رہ سکیں گے۔ عوام کا ہاتھ میرے ساتھ انکے گریبانوں پر ہوگا۔

  • جے یو آئی کے رہنمائوں کے کراچی پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد

    جے یو آئی کے رہنمائوں کے کراچی پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد

    ملازمین اور ممبران کے ساتھ مار پیٹ جیسے معاملات ناقابل برداشت ہیں،فاضل جمیلی/محمد رضوان بھٹی۔
    کراچی پریس کلب نے جمعیت علما اسلام کے رہنما مولانا عمرصادق کی جانب سے ممبران کے ساتھ بدتمیزی اور اسٹاف پر تشدد کے بعد جے یو آئی کے رہنمائوں کے کراچی پریس کلب میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق جے یو آئی کے رہنما مولانا عمر صادق نے ہفتہ 24 اپریل کی شام ن لیگ کی پریس کانفرنس میں شرکت کے لئے گاڑی اور گارڈ سمیت پریس کلب میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ ملازمین نے ان سے گاڑی باہر پارک کرنے اور گارڈ نہ لانے کی درخواست کی جس پر وہ ملازمین سے الجھ گئے اور کلب کے ایک ملازم کو گریبان سے پکڑ کر انہیں لاتوں اور گھونسوں سے تشدد کا نشانہ بنایا،اس موقع پر موجود پریس کلب کے عہدیداروں اور ممبران نے فوری مداخلت کرتے ہوئے صورتحال کوقابو کرنے کی کوشش کی مگر مولانا عمر صادق اور ان کے ساتھ دیگر رہنما مسلسل بدتمیزی کا مظاہرہ کرتے رہے۔ اور گاڑی پریس کے گیٹ پر کھڑی کردی۔ بعد ازاں مولانا عمر صادق کلب میں داخل ہونے کے لیے مسلسل منت سماجت کرتے رہے کہ ان کو ن لیگ کی پریس کانفرنس میں شرکت کے لیے کلب میں داخلے کی اجازت دی جائے تاہم ان کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی اور 15،20منٹ تک گیٹ پر کھڑے رہنے کے بعد وہ باہر سے واپس چلے گئے پریس کلب کی باڈی نے اس واقعہ کے بعد مولانا عمر صادق سمیت جے یو آئی کے تمام رہنمائوں کے کلب میں داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ویجی لینس کمیٹی کے سیکرٹری عاصم بھٹی موقع پر موجود تھے اور اس پورے معاملے کو ویجی لینس کمیٹی دیکھ رہی ہے ، اور کلب انتظامیہ کی جانب سے متعلقہ تھانے میں بھی درخواست جمع کروادی گئی ہے۔کراچی کے پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی اور سیکرٹری محمد رضوان بھٹی نے جے یوآئی کے رہنما مولانا عمر صادق کی جانب سے پریس کلب کے اسٹاف سے بدتمیزی اورانہیں تشدد کا نشانہ بنانے کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملازمین اور ممبران کے ساتھ مار پیٹ جیسے معاملات ناقابل برداشت ہیں ۔

  • کراچی پریس کلب نےخواتیںن صحافیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

    کراچی پریس کلب نےخواتیںن صحافیوں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا

    کراچی پریس کلب کی جانب سے صحافی ممبر خواتین کی خدمات کے اعتراف میں تقریب ایوارڈکاانعقاد
    نصرت سحرعباسی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے دوسرے پریس کلب کے مقابلے میں کراچی پریس کلب خواتین صحافیوں کو زیادہ احترام و اہمیت دیتا ہے،
    ڈاکٹرسیماضیا نے کہا کہ خواتین کے لیے صحافت کرنا بہت ہی مشکل کام ہے۔خواتین کے اندر چیلنج لینے کی صلاحیت موجود ہے، آج کی صحافت میں خواتین صحافیوں کابہت اہم کردار ہے ، ہمارے خواہش ہے کہ صحافی تنظیموں میں خواتین بھی آئیں،فاضل جمیلی/محمدرضوان بھٹی اوردیگر نےبھی شرکاء سے خطاب کیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پریس کلب کی جانب سے صحافی ممبر خواتین کی خدمات کے اعتراف میں ایک تقریب ایوارڈ کا پروگرام منعقد کیاگیا۔تقریب میں شعبہ صحافت میں نمایان خدمات ادا کرنے والی خواتین صحافیوں کوایوارڈ سے نوازاگیا۔تقریب سے خواتین ارکان سندھ اسمبلی نصرت سحرعباسی ،ڈاکٹرسیما ضیا، پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی ، سیکریٹری محمد رضوان بھٹی ، نائب صدر شازیہ حسن،کراچی یونین آف جرنلسٹس (دستور)کے صدر راشدعزیز اور سینئر صحافی صوفیہ یزدانی نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر سیکرٹری کراچی پریس کلب کی نائب صدر شازیہ حسن، جوائنٹ سیکرٹری ثاقب صغیر، فاروق سمیع، عزیز سنگور، سید نبیل اختر، حماد حسین اور عاصم بھٹی سمیت صحافیوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے نصرت سحرعباسی نے کہاکہ میں پریس کلب کی گورننگ باڈی کومبارکباد پیش کرتی ہوں۔پچھلے سال بھی یہ پروگرام ہوا تھا اور میں اس پروگرام کا حصہ تھی اور اس میں کافی سینئر صحافی خواتین موجود تھیں۔ ایک خاتون کو ان کے گھر ایوارڈ دیا گیا۔ہر پرو فیشن میں خواتین نے اپنا ایک نام کمایا ہے۔انہوں امید ظاہر کی کہ آئندہ سال جب یہ پروگرام ہوگا تو کراچی پریس کلب کی صدر خاتون ہوگی۔انہوں نے کہاکہ ملک کے دوسرے پریس کلب کے مقابلے میں کراچی پریس کلب خواتین صحافیوں کو زیادہ احترام و اہمیت دیتا ہے۔ کراچی پریس کلب کایہ اعزازہے کہ انھوں نے خواتین صحافیوں کے اعزاز میں یہ سلسلہ شروع کیاہے۔یہ پاکستان ہے یہاں رپورٹنگ کرنا اتنا آسان نہیں ہے۔کئی مواقع پر خواتین مردوں سے بھی آگے ہیں، رپورٹنگ میں بھی خواتین آگئے ہیں کبھی ایسا وقت بھی آئے گاجب خواتین صحافیوں کو بٹھانے کے لیے جگہ کم پڑ جائے گی۔انہوں نے کہاکہ اس دور میں صحافیوں نے جو مشکلیں دیکھی ہیں اس کا مجھے احساس ہے۔انہوں نے اس موقع پرایوارڈ حاصل کرنے والی والے تمام خواتین صحافیوں کو مبارکباد پیش کی۔انہوں نے خواتین صحافیوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ آپ بھی اسی جذبے جنون کے ساتھ کام کریں اور آپ کو اچیومنٹ ایوارڈ ملے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹرسیماضیا نے کہاکہ اس ایونٹ کے آرگنائزر مبارکباد کے مستحق ہیں۔خواتین کے لیے صحافت کرنا بہت ہی مشکل کام ہے۔خواتین کے اندر چیلنج لینے کی صلاحیت موجود ہے۔انہوں نے پریس کلب انتظامیہ کی جانب سے پروگرام میں مدعوکرنے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ ایسے کیسے ہو سکتا ہے کہ سینئر جرنلسٹ خواتین کے اعزازمیں تقریب منعقد کی جائے اور میں موجود نہ ہوں میں ڈاکٹر ہوں اور ساتھ ساتھ سیاست میں بھی ہوں میں جتنا انسپائر فی میل جرنلسٹ سے ہوتی ہوں کہ ان کا کام نہایت مشکل ہے آپ لوگوں اس قدر مشکل صورت حال میں رپورٹنگ کرتی ہیں میں آپ کے کام کو دیکھ کر بہت متاثر ہوتی ہوں کیوں کہ یہ ایک چیلنجنگ جاب ہے۔خواتین کی کمٹمنٹ مردوں کے مقابلے میں بہت زیادہ ہےمیں سمجھتی ہوں یہاں آپ کی مستقل ایک انسٹی ٹیوٹ ہونا چاہیے ۔انہوں نے کہاکہ اگر کسی سیاستدان کو بھی انفارمیشن چاہیے ہوتی ہے تو وہ صحافیوں سے لیتے ہیں۔امید ہے جس بھی فیلڈ میں خواتین ہوںگی وہ کام بہت اچھے سے ہوگا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے،کراچی پریس کلب کے سیکرٹری محمد رضوان بھٹی نے خواتین صحافیوں کی خدمات کو سراہا اور کہاکہ کلب آئندہ سالوں میں مزید ایوارڈ کی تقریبات منعقد کرے گا۔ کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی نے کہاکہ آج کی صحافت میں خواتین صحافیوں کابہت اہم کردار ہے ،کراچی پریس کلب خواتین کو بہت اہمیت اور عزت دیتا ہے ہمارے خواہش ہے کہ صحافی تنظیموں میں خواتین بھی آئیں،پرانے زمانے میں خواتین صرف میگزین میں کام کرتی تھیں۔انہوں نے کہاکہ روزنامہ جنگ کی میگزین ایڈیٹر بھی خاتون ہے۔انہوں نے کہاکہ ایوارڈ کی تقریب کا یہ سلسلہ آگے بڑھا ہے تقریب کے انعقاد میں خصوصا شازیہ حسن اور ان کی ٹیم نے فعال کردار ادا کیاہے۔انہوں نے کہاکہ آج ہم جس عہدوں پر ہیں ان عہدوں پر بھی خواتین کو آنا چاہیے۔ ہماری خواہش بھی ہے کہ خواتین لیڈ کریں۔ اس سے کراچی پریس کلب کو بھی حوصلہ ملے گا اور آپ لوگ بھی آگے بڑھیں گی۔کراچی یونین آف دستور کے صدر راشد عزیز صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کہ کراچی پریس کلب کے اراکین کو مبارکباد دیتا ہوں۔ خواتین دیگر شعبوں کی طرح صحافت کے میدان میں بھی اپنا کام بہ خوبی سر انجام دے رہی ہیں۔ کراچی پریس کلب کو یہ کوشش جاری رکھنی چاہیے۔صوفیہ یزدانی نے اپنے خطاب میں کہاکہ صحافی خواتین کو دیکھ کر خوشی ہو رہی ہے انھیں بہت بہت مبارکباد پیش کرتی ہوں۔انہوں نے کہاکہ خواتین مشکل حالات میں بھی صحافت کے شعبے میں اپنا کام کر رہی ہیں۔ اراکین مجلس عاملہ کو مبارکباد پیش کرتی ہوں۔ تقریب کے اختتام پر معزز خواتین مہمانوں نصرت سحر عباسی اور ڈاکٹر سیما رضا کو کراچی پریس کلب کی روایتی سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا گیا۔ اس سے قبل کراچی پریس کلب کی سینئر ممبر مسرت جبیں کو ان کے گھر پر لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

  • کراچی کی ایک اور دوشیزہ انصاف کی حصولی کی غرض سے بے حس تھانیدار کی بھید چڑھ گئ۔

    کراچی کی ایک اور دوشیزہ انصاف کی حصولی کی غرض سے بے حس تھانیدار کی بھید چڑھ گئ۔

    کراچی کی ایک اور دوشیزہ انصاف کی حصولی کی غرض سے بے حس تھانیدار غلام رسول سیال کی غیر اخلاقی گفتگو و حرکات کی بھید چڑھ گئی۔

    فرد کے سدھار کی ذمیدار پولیس خود بری طرح سے بگڑ کر سامنے آ گئی ۔ایس ایچ او موبینہ ٹاؤن نے انصاف کی حصولی کے لئے آنے والی خاتون سے ایک لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کر ڈالی ۔غریب پوش خاتون نے دینے سے انکار کردیا جس پر ماضی کے بدنام تھانیدار نے مغلظات و نازیبا حرکات کا مظاہرہ کرتے ہوئے غیر اخلاقی طریقے سے خاتون کو باہر نکال دیا ۔خاتون کے مطابق گزشتہ 15 روز سے انصاف کی حصولی کے لئے تھانہ موبینہ ٹاؤن کے چکر لگانے پر مجبور ہوں ایس ایچ او موبینہ ٹاؤن مجھ سے نازیبا حرکات اپناتے رہے ۔
    متاثرا خاتون کے مطابق عزت کے ڈر اور انصاف کی حصولی کے لئے ایس ایچ او کی حرکات گھر والوں سے چھپاتی رہی ۔گزشتہ ماہ کے دوران ہماری مدعیت میں کاٹی گئی ایف آئی آر میں نامزد ملزم فرخ احمد سے پیسے لے کر ایس ایچ او غلام رسول سیال نے میرے والد کے خلاف ایف آئی آر کاٹ دی ہے۔
    متاثرا خاتون کے مطابق ایس ایچ او موبینہ کے غیر اخلاقی حرکات کی اطلاع دینے کے لئے ڈی ایس پی موبینہ مرتضیٰ راؤ کے پاس گئی ڈی ایس پی صاحب نے بھی ایس ایچ او سے دشمنی مول لینے کے خطرات سمیت موصوف کی پوری حمایت کر دی ۔در در انصاف کی حصولی اور ایس ایچ موبینہ کے تضحیک آمیز عمل کے اطلاع دینے کیلئے کراچی پولیس چیف کے دفتر بھی گئی عملے نے 3 گھنٹے انتظار کروانے کے بعد بھی ہمیں ایڈیشنل آئی جی صاحب کے پاس پیش نہیں کیا۔
    ہماری جان کو خطرہ ہے ہمیں تحفظ فراہم کیا جاۓ ہمارے ساتھ کچھ بھی ہوا اس کا زمیدار فرخ احمد ولد لئیق احمد اس کے سارے بھائی اور ایس ایچ او موبینہ ٹاؤن غلام رسول سیال ہیں۔
    متاثرہ خاتون کی آئی جی سندھ ایڈیشنل آئی جی کراچی اور ڈی آئی جی شرقی سے انصاف دلوانے اور مذکورہ ایس ایچ او کے خلاف کارروائی کی دردمندانہ اپیل کی ہے۔

  • سائیں تو سائیں،سائیں سرکار کے چیلے بھی سائیں نکلے۔

    سائیں تو سائیں،سائیں سرکار کے چیلے بھی سائیں نکلے۔

    سائیں تو سائیں،سائیں سرکار کے چیلے بھی سائیں نکلے۔. وڈیو میں گالم گلوچ کرتے نظر آتے شخص کا نام آفتاب کلمتی جو کہ پیپلزپارٹی کے ایم پی اے سلیم کلمتی کا فرنٹ مین ہے،
    جب انکروچمنٹ اہلکار غیر قانونی قائم فارم ہاؤسز کے خلاف جس میں ایم پی اے سلیم کلمتی کا فارم ہاؤس بھی شامل ہے اسے مسمار کرنے پہنچی تو آفتاب کلمتی پولیس اہلکاروں کو ننگا کرکے مارنے کی دہمکیاں دینے لگا۔


    واضع رہے کہ کچھ عرصہ قبل ملیر میں اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ کے خلاف کاروائی کی گئی تھی جس میں صرف ڈی ایس پی سے بات کرنے پر دہشتگردی کے مقدمات بنادیے گئے تھے،
    اب ملیر پولیس اور کراچی پولیس چیف کے لیے یہ ایک سوالیہ نشان ہے کہ وہ اپنے اہلکاروں کی اس تذلیل پر جاگتے ہیں یاں پیپلزپارٹی کے ان غنڈوں کے سامنے سر ٹیکتے ہیں،امید کرتے ہیں پولیس غیرت کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے ان بد معاشوں کے خلاف بھی دہشتگردی کے مقدمات بنائیں گے.

  • پی پی پی کی منافقت سے سندھ کے لوگ پہلے بھی مصیبت جھیل چکے ہیں،خرم شیر زمان

    پی پی پی کی منافقت سے سندھ کے لوگ پہلے بھی مصیبت جھیل چکے ہیں،خرم شیر زمان

    پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان کی پی پی پر کڑی تنقید۔

    پی ٹی آئی رہنماء خرم شير زمان نے اپنے بیان میں کہاہے کہ این اے 249 پر کورونا کے باعث الیکشن معطل کرانے کے لیے ایک طرف پی پی الیکشن کمیشن کوخطوط لکھ رہی ہے تو دوسری جانب حلقے میں بڑے جلسوں کا اعلان کررہی ہے.ان کی منافقت سے سندھ کے لوگ پہلے بھی مصیبت جھیل چکے ہیں.انھوں نے مزید کہا کہ این اے 249 میں موسمی جماعتوں کے امیدوار پریشان ہیں.تحریک انصاف کی جیت حلقے کے عوام کی جیت ہوگی. یاد رہے کہ پچھلے کئی دنوں سے این اے 249 میں ضمنی انتخابات کو ملتوی کرنے کے لیے کئی جماعتیں زور لگا رہی ہیں۔اس سلسلے میں انہوں نے الیکشن کمیشن کو خطوط لکھے ہیں۔

  • پی ٹی آئی کے 25 ویں یوم تاسیس پر قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا بیان

    پی ٹی آئی کے 25 ویں یوم تاسیس پر قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا بیان

    پی ٹی آئی کے 25 ویں یوم تاسیس پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ کا بیان یوم تاسیس پر چیئرمین عمران خان سمیت کارکنان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پی ٹی آئی کی طویل جدوجہد وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیراعظم نے مسلسل محنت اور جدوجہد کی درخشاں مثال ہے، 25 سال قبل وزیراعظم نے تحریک انصاف کے پودے کی آبیاری کی، تحریک انصاف نے ملک کے نوجوانوں کو سیاسی شعور دیا، وزیراعظم عمران خان نے بوسیدہ سیاسی نظام کو چیلنج کرکے عوام کو بیدار کیا، آج وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے، عمران خان کی قیادت میں اس ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کی جدوجہد جاری رکہیں گے.