Baaghi TV

Category: کراچی

  • بلاول وزیراعظم کو چور کہنے کی بجاء اپنے والد کا کردار بھی دیکھ لیں،حلیم عادل شیخ

    بلاول وزیراعظم کو چور کہنے کی بجاء اپنے والد کا کردار بھی دیکھ لیں،حلیم عادل شیخ

    کراچی (پریس ریلیز تاریخ 25 اپریل)بلاول زرداری کے بیان پر قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے رد عمل دیتے ہوئے کہا بلاول زرداری اپنے نافرمان اور نااہل ترجمانوں کو تبدیل کریں، کے پی کے میں ہر خاندان کے پاس دس لاکھ تک کا مفت علاج کرانے کی سہولت موجود ہے، سندھ کے لوگوں کے پاس اسیمبولینس تک موجود نہیں ہے، سندھ کی عوام کو صحت کی سہولیات دینے کی پی پی مخالف ہے، سندھ میں آٹے،چینی، دودھ، سبزیوں اور دیگر اشیاء کی قیمتوں سے وفاق کا تعلق نہیں، منافع خوروں سے 10 پرسنٹ پی پی کے بھتہ خور وصول کررہے ہیں، پی پی کے چیئرمین ہمیشہ اپنے کردار کی طرح چھوٹی باتیں کرتے ہیں، بلاول وزیراعظم کو چور کہنے کی بجاء اپنے والد کا کردار بھی دیکھ لیں، بلاول زرداری مہنگائی پر سب سے پہلے اپنے وزیراعلیٰ کو برطرف کریں، بلاول وزیراعظم کو چور کہنے کی بجاء اپنے والد کا کردار بھی دیکھ لیں، بلاول کے غیر سنجیدہ بیانات سے پارٹی رہنماء خود پریشان ہیں، کورونا کی صورتحال پی پی کے لیے مال کماؤ کی صورتحال بننے نہیں دیں گے۔
    دوسری جانب ٹنڈوالہیار نوجوان بابر خانزادہ کے کیس میں پولیس افسران کی عدم گرفتاری پر قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ نے بیان دیتے ہوئے کہا ایس ایچ او عرفان چانڈیو قتل میں ملوث ہونے کے باوجود کئی دن تک ایس ایچ اور کی سیٹ پر موجود رہا اگر پہلے ہی دن اسکو لاک اپ کر دیا جاتا تو بھاگ نا سکتا۔ ان دونوں انسپکٹرز کو مفرور کرا کر بعد پیٹی بھائیوں کو کیس سے نکال دیا جائیگا ۔ مگر ہم اس کیس کا پیچھا کرینگے اور انکو سزا دلوائینگے ۔ آئی جی صاحب اگر سیرئیس ہیں تو ان دونوں مفروروں کو گرفتار کرائیں۔ ایس ایچ او سی آئی اے امتیاز ڈومکی کا مفرور ہونا یہ بات ثابت کرتا ہے کہ ضلع کے اعلیٰ افسران اس بھتہ خوری اور قتل میں ملوث ہیں، آئی جی سندھ کی جانب سے ہر قسم کی اسپیشل اور سی آئی اے ختم کر دی گئی ہے اس کے باوجود ضلعوں میں ان لوگوں کی موجودگی باعث تشویش ہے، صرف چھوٹے پولیس اہلکاروں کو گرفتار کروا کے ایس ایچ او عرفان چانڈیو، سی آئی اے امتیاز ڈومکی کو مفرور کرانے میں ضلعے افسران کا ہاتھ ہے۔ آئی جی سندھ فوری طور پر ان افسران کو گرفتار کرائے اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ اگر ان پولیس افسران کو گرفتار نہیں کروایا جاتا تو اس بات سے ثابت ہوتا ہے کہ ضلعے افسران بھی کیس میں ملوث ہیں ، پولیس افسران کو فرار گرانے پر ضلع ٹنڈو الہیار کے افسران کو بھی شامل تفتیش کیا جائے، جلد سے جلد ملزمان گرفتار نہیں کیئے جاتے تو ہم احتجاج کا دائرہ بڑھائیں گے بابر خانزادہ کے ورثا کو انصاف دلوانے کے لئے ہر ممکن مدد کریں گے ۔
    پی ٹی آئی کے 25 ویں یوم تاسیس پر پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماء و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ نے کہا یوم تاسیس پر چیئرمین عمران خان سمیت کارکنان کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، پی ٹی آئی کی طویل جدوجہد وزیر اعظم عمران خان کی ولولہ انگیز قیادت کا منہ بولتا ثبوت ہے، وزیراعظم نے مسلسل محنت اور جدوجہد کی درخشاں مثال ہے، 25 سال قبل وزیراعظم نے تحریک انصاف کے پودے کی آبیاری کی، تحریک انصاف نے ملک کے نوجوانوں کو سیاسی شعور دیا، وزیراعظم عمران خان نے بوسیدہ سیاسی نظام کو چیلنج کرکے عوام کو بیدار کیا، آج وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک ترقی کی طرف گامزن ہے، عمران خان کی قیادت میں اس ملک کو قائد اعظم کا پاکستان بنانے کی جدوجہد جاری رکہیں گے۔

  • تھانہ بن قاسم پولیس کی بہترین کارروائی،اسٹریٹ کریمنل رنگے ہاتھوں گرفتار

    تھانہ بن قاسم پولیس کی بہترین کارروائی،اسٹریٹ کریمنل رنگے ہاتھوں گرفتار

    کراچی تھانہ بن قاسم پولیس کی بہترین کارروائی کے نتیجے میں اسٹریٹ کریمنل رنگے ہاتھوں گرفتار۔
    باغی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق دوران گشت مدعی غلام فرید چوہان ولد چراغ دین نے اطلاع دی ،،D-1اسٹاپ مری گوٹھ پر ڈکیٹی کی واردات ہوئی ہے جس کی اطلاع پر بن قاسم پولیس نےبر وقت کاروائی کرتے ہوئے کچھ فاصلے پر گھیرا دیکربہترین کاروائی کرتے ہوئے موقع پرتین ملزمان کو گرفتار کر لیاباقی ملزمان اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے تمام ملزمان دیگر ناموں سے پورے سندھ میں بند ہوچکے ہیں ۔ملزمان گھروں پر ڈکیتی موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں بھی ملوث ہیں۔ گرفتار ملزمان نعیم عرف پولا ولد جمیل راجپوت سے ایک ضرب پستول 30 بور معہ 4 راؤنڈ ژندہ برآمد ہوئے۔غلام مصطفیٰ عرف الٰہی بخش عرف رحیم بخش عرف منڈا ولد محمد جمن کلہیار سے چھینی گئی رقم 18500روپےشناختی کارڈ اور ایک موبائل ایک عدد رپیٹر معہ لوڈ 4 کارتوس زندہ برآمد ہوئے ہیں۔ علی گل ولد الہیٰ بخش شیخ سے گھر کی ڈکیتی میں چھینا گیا موبائل ایک ضرب پستول 30 بور معہ 5 راؤ نڈ ژندہ برآمد ہوئے۔ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ ایک عدد رپیٹر دو عدد 30 بور پستول اور تھانہ ماڈل کالونی کی مسروقہ موٹر سائیکل KIU-5501 برآمد ہوئی ہیں۔
    ملزمان سے مقدمہ الزام نمبر 92/2021 بجرم دفعہ 395/397 ت پ میں چھینے گئے موبائل فون بھی برآمد کرلئے گئے ہیں ہے۔ ملزمان کراچی اور سندھ کے مختلف ایریا میں وارداتوں کا انکشاف کر چکے ہیں ملزمان کا کریمنل ریکارڈ چیک کیا جارہا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔
    اس سے قبل کرائم نمب92/21زیر دفعہ ہے ملزمان 392اور395گھر کی ڈکیتی میی بھی ملوث ہیں سےکچھ عرصہ قبل عاطف محمود کے گھر میی ہونے والی ڈکیتی میی چھینا گیا موبائل بھی پولیس کو برآمد ہوا ہے ۔ملزمان کے خلاف مقدمہ 165/2021 بجرم دفعہ 395/397 ت پ و مقدمہ 166/21 بجرم دفعہSAA 23(I)A و مقدمہ الزام نمبر 167/2021 بجرم دفعہ SAA 23(I)A و مقدمہ الزام نمبر 168/2021 بجرم دفعہ SAA 23(I)A درج تفتیش شروع ہو گئی ہے۔

  • این اے 249 میں  پی ٹی آئی کراچی وومن ونگ کی انتخابی مہم زورو شور سے جاری

    این اے 249 میں پی ٹی آئی کراچی وومن ونگ کی انتخابی مہم زورو شور سے جاری

    حلقہ این اے 249 میں پی ٹی آئی کراچی وومن ونگ کی انتخابی مہم زورو شور سے جاری،بلدیہ کے عوام پی ٹی آئی کے اقدامات سے پُر امید ہیں، پی ٹی آئی کراچی صدروومن ونگ فضہ ذیشان ۔حلقہ این اے 294 میں کپتان کا بلا چلے گا،کرپٹ پریکٹسز متعارف کروانے والے مایوس ہوں گے، انتخابی دنگل میں پی ٹی آئی پہلے سے بھی زیادہ ووٹ لیکر کامیاب ہوگی، فضہ ذیشان کا کہنا ہےکہ کراچی (25 اپریل ) پاکستان تحریک انصاف کراچی وومن ونگ کی جانب سے حلقہ این اے 249 میں ضمنی انتخاب کے سلسلے میں انتخابی مہم زورو شور سے جاری ہے گزشتہ روز پی ٹی آئی کراچی کی صدر فضہ زیشان کی سربراہی میں میگا انتخابی مہم کا آغاز کیا مہم میں پارٹی عہدیداران و دیگر خواتین کارکنان بھی متحرک رہیں،صدر فضہ زیشان کے ہمراہ مہم میں شعبہ خواتین کی نائب صدر ثمینہ خٹک ضلعی صدور آصمہ جھانگیر،شازیہ جعفرانی،صنوبر فرحان،راشا طارق، جبینہ ضمیر،پروین مراد،عظمیٰ شرجیل ،فرح سہیل سمیت دیگر موجود تھیں،اس موقع پر پی ٹی آئی کراچی وومن ونگ کی صدر فضہ زیشان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ این اے 249 کی انتخابی مہم میں عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچایا جارہا ہے،ماضی میں اس حلقے کے عوام کو بیشتر مسائل کا سامنا رہا اس حلقے سے منتخب پی ٹی آئی رکن فیصل واڈا نے عوامی مسائل حل کیے،این اے 249 کے عوام باشعور ہیں حلقے کے عوام ان کے ساتھ کی جانے والی ناانصافیوں کو نہیں بھولےحلقے کے عوام پی ٹی آئی کے اقدامات سے پرامید ہےتحریک انصاف کے امیدوار امجد آفریدی انتخابی دنگل میں دیگر جماعتوں کو ٹف ٹائم دیں گےامجد آفریدی این اے 249 کے مقامی رہائشی ہیں عمران خان کا وژن ہے نوجوانوں کو آگے لایا جائے عمران خان نے ملک کے نوجوانوں کو سیاسی شعور دیا، آج کا نوجوان اپنے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کیخلاف آواز بلند کرسکتا ہے فضہ ذیشان نے مزید کہا کہ حلقہ این اے 249 کے عوام کا ووٹ انشاللہ پی ٹی آئی کو جائیگا ،عوام اپنے ضمیر کی آواز سنتے ہوئے تحریک انصاف کو ایک بار پھر ایوان میں اپنی نمائیندگی کیلئے پہنچائیں گے،انہوں نے کہا کہ پارٹی خواتین کے جوش و جذبے کو سلام پیش کرتی ہوں خواتین ماہ رمضان میں بھی انتخابی مہم میں دن رات ایک کررہی ہیں ہمیں یقین ہے عمران خان کا پیغام ہر گھر پہنچایا ہےحلقے کے عوام تحریک انصاف کے ساتھ ہیں،ہم مایوس نہیں ہوں گے، ضمنی انتخاب میں کرپٹ پریکٹسز متعارف کروانے والے مایوس ہوں گےاین اے 249 میں تحریک انصاف کا بلا چلے گا،انتخابی دنگل میں پی ٹی آئی پہلے سے بھی زیادہ ووٹ لیکر کامیاب ہوگی۔

  • سرجانی ٹاؤن سے ہاؤس روبری و ڈکیتی میں ملوث سات رکنی ملزمان گینگ گرفتار

    سرجانی ٹاؤن سے ہاؤس روبری و ڈکیتی میں ملوث سات رکنی ملزمان گینگ گرفتار

    ویسٹ، سرجانی ٹاؤن سے ہاؤس روبری و ڈکیتی میں ملوث سات رکنی ملزمان گینگ گرفتار۔ ایس ایس پی ویسٹ سوہائی عزیز ملزمان گینگ مورخہ 09 اپریل 2021 کو گہرام کلینک سرجانی ٹاؤن میں اسلحہ کے زور پر داخل ہوئے، لیڈی ڈاکٹر سمیت موجودہ مریضوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور موبائل و نقدی لوٹ کر کے فرار ہوئے۔واردات کا مقدمہ الزام نمبر 673/2021 متاثرہ لیڈی ڈاکٹر فرزانہ نور کی مدعیت میں تھانہ سرجانی میں درج ہے۔موجودہ CCTV فوٹیج میں بھی ملزمان کو کلینک پر واردات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ملزمان گینگ مورخہ 12 اپریل 2021 کو بھی رائل اسٹیٹ کے مالک رانا کاشف کے گھر میں اسلحہ کے زور پر داخل ہوئے اور 36000 نقدی، موبائل فونز اور قیمتی زیورات لوٹ کر فرار ہوئے۔واردات کا مقدمہ الزام نمبر 676/2021 اسٹیٹ مالک کاشف کی مدعیت میں تھانہ سرجانی میں درج ہے۔ایس ایچ او سرجانی نے خفیہ اطلاع پر تیئسر ٹاؤن میں کاروائی کر کے ملزمان گینگ کو گرفتار کیا۔گرفتار ملزمان سے 07 عدد غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن، ہاؤس روبری و ڈکیتیوں کے دورانِ چھینی گئی رقم 66500، قیمتی زیورات اور 11 عدد موبائل فونز بھی برآمد۔ برآمدہ موبائل فونز، زیورات اور نقدی ڈاکٹر فرزانہ اور اسٹیٹ مالک کاشف کے گھر سے چھنی گئی تھی۔ملزمان کے قبضے سے مزید وارداتوں میں استعمال ہونے والا ایک رکشہ اور 03 موٹرسائیکلز بھی تہویل میں لے لی گئیں۔ملزمان نے دوران انٹروگیشن سرجانی ٹاؤن اور اطراف کے علاقوں میں متعدد ہاؤس روبری و اسٹریٹ کرائم کا بھی اعتراف کیا۔ملزمان کی گرفتاری کے متعلق شہر کے دیگر تھانہ جات میں مراسلہ جاری کر دیا گیا۔ملزمان کو اعتراف کردہ مقدمات میں شناخت و تفتیش کے لئے تفتیشی حکام کے حوالے کیا جائے گا۔ملزمان سے برآمد اسلحہ فارنزک کیلئے بھیجا جائے گا۔گرفتار ملزمان میں اسد ولد عبد الغفار، شہباز ولد حضور بخش، مشتاق ولد اللہ ڈنو، جنگ بہادر ولد علی بہادر، عباس ولد حضور بخش، ناظم ولد شاہ نواز اور احسن ولد عطاء شامل ہیں۔

  • بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر حلقہ 249 میں ہونے والا جلسہ ملتوی،ناصر حسین شاہ

    بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر حلقہ 249 میں ہونے والا جلسہ ملتوی،ناصر حسین شاہ

    کراچی وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ کا اہم بیان جاری کر دیا۔ وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر حلقہ دو سو انتالیس میں ہونے والا جلسہ ملتوی کیا گیا ہے۔وزیر اطلاعات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے اہم بیان میں کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر حلقہ 249 میں ہونے والا جلسہ ملتوی کیا گیا ہے، پی پی پی چیئرمین نے یہ فیصلہ کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر کیا ہے۔سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سندھ نے کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے شروع کے لیکر رہنما کردار ادا کیا ہے ، سندھ حکومت کے دانشمندانہ فیصلوں کے باعث آج صوبے میں صورتحال اتنی خراب نہیں جتنی ملک کے دیگر صوبوں میں ہے، سندھ واحد صوبہ ہے جہاں کوویڈ19 کا ایک الگ اسپتال قائم کیا ہے۔سید ناصر شاہ نے بیان میں مزید کہا کہ سندھ انفیکٹیئس ڈزیز کے مزید اسپتال دیگر اضلاع میں بھی قائم کیے جارہے ہیں،سندھ حکومت نے کورونا کے مریضوں کے علاج کی خاطر تمام اسپتالوں میں خصوصی وارڈ بنائے ہیں، پنجاب کی وزیر صحت حکومت سندھ پر تنقید کرنے کے بجائے اپنے صوبے میں صحت سہولیات کو بہتر بنائیں۔ناصر حسین شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت نے عالمی وبا کے باعث اپنے بجٹ کا بڑا حصہ کورونا وائرس کی روک تھام اور علاج کیلئے خرچ کیا ہے، سندھ حکومت نے کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے ڈیڑھ ارب روپے مختص کیے ہیں، سندھ حکومت پہلے مرحلے میں کورونا ویکسین کے 10 ملین ڈوزخریدے گی، سندھ کے اسپتالوں میں وینٹی لیٹرز، آکسیجن اور دیگر ضروری سامان اچھی مقدار میں موجود ہے۔

  • کرونا سے نمٹنے کیلئے کراچی پولیس بھی حرکت میں آگئی

    کرونا سے نمٹنے کیلئے کراچی پولیس بھی حرکت میں آگئی

    کرونا سے نمٹنے کیلئے کراچی پولیس حرکت میں آگئی۔

    ضلع کماڑی تھانہ مدینہ کالونی پولیس کے ایس ایچ او محمد سالم رند نے حکومتی ہدایت پر SOPs عمل درآمد کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی سربراہی میں تھانہ مدینہ کالونی حددو میں تمام مارکیٹیں بندکروادیں جبکہ آج شام 6 بجے سے تمام ہوٹلز ، بند کروا دٸیے جائینگے۔انھوں نے کہا کہ ہم سب نے ملکر اس وباء سے حفاظتی تدابیر پر عمل کرنا ہے۔ امن پسند اور قانون پسند شہری ہونے کے ناطے آپ سب لوگوں نے حکومتی ہدایت پر SOPs عمل اور تعاون کریں شام چھ بجے کے بعد کسی کو بھی مارکیٹ یا دکان کھولنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
    اگر کسی نے حکومتی احکامات کو چیلنج کیا تو تھانہ مدینہ کالونی پولیس سختی سے حکومتی احکامات پر عمل کرائے گی ایس ایچ او محمد سالم رند نےتمام دکاندار حضرات سےاپیل کی کے شام چھ بجے اگر آپ سب رضاکارانہ طور پرحکومتی احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے دکانیں بند کریں گے تو بہت اچھی بات ہے ہم سب نے ملکر اس مشکل وقت کا مقابلہ کرنا ہے امید کرتا ہوں کے دکاندار حضرات اس مشکل وقت میں اپنے اداروں سے تعاون کریں گے.

  • بلدیہ ٹاؤن میں جعلی پولیس مقابلہ، تین اہلکار زیر حراست

    بلدیہ ٹاؤن میں جعلی پولیس مقابلہ، تین اہلکار زیر حراست

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر چار میں ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک نکلا ۔ مقابلے میں شامل تین پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے حراست میں لےلیا گیا۔کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن نمبر 4میں ہونے والا پولیس مقابلہ مشکوک نکلا۔ مقابلے میں شامل 3پولیس اہلکاروں کو معطل کرکے حراست میں لے لیا گیا۔ابتدائی رپورٹ کے مطابق پولیس پارٹی نے مطلوب ملزم کوپکڑا تو ملزم کے ساتھی نے بڑی تعداد میں اپنے حامی جمع کرلیے جس پر پولیس اہلکاروں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہوگئے۔

  • این اے 249 الیکشن مہم ، پی ایس پی میں شمولیت کرنے والوں کا تانتا بندھ  گیا

    این اے 249 الیکشن مہم ، پی ایس پی میں شمولیت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا

    این اے 249 الیکشن مہم ، پی ایس پی میں شمولیت کرنے والوں کا تانتا بندھ گیا

    باغی ٹی وی : پاک سر زمین پارٹی کی این اے 249 میں انتخابی مہم زوروں پر ہے . سید مصطفیٰ کمال نے ہر کونے بستی اور حلقے میں کارنر میٹنگ ، جلسہ جاری رکھے ہوئے ہیں .

    اس حوالے سے آج بلدیہ ٹائون میں بھرپور عوامی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ چاندی چوک بلدیہ میں انتخابی جلسے سے چئیر مین پاک سر زمین پارٹی سید مصطفی کمال اہم خطاب کریں گے۔ انتخابی جلسے کی تیاریاں آخری مرحلے میں داخل ہوگئیں، اس سلسلے میں علاقے میں عوامی جوش و خروش دیدنی ہے۔
    پی ایس پی کے مرکزی الیکشن آفس میں سحری تک عوام اور شمولیت کرنے والوں کا تانتا بندھا ہوا ہے۔


    چئیر مین پی ایس پی سید مصطفی کمال اور صدر انیس قائم خانی سمیت دیگر مرکزی زمہ داران کی بلدیہ ٹان کے مختلف علاقوں کا دورہ اور برادریوں سے ملاقاتیں کا سلسلہ جاری ہے۔ سادات رابطہ کونسل کی دعوت پر عابدہ آباد یوسی 31، وارڈ 04 میں پختون برادری اوربلدیہ ٹان یوسی 23 بجلی نگر میں آفس کے افتتاح کے موقع پر پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین اور این اے 249 کے لیے پی ایس پی کے امیدوار سید مصطفی کمال نے کہا کہ آج انتخابات جیتنے والی تمام سیاسی جماعتیں ٹوٹ پھوٹ اور رسوائی کا شکار ہیں جبکہ پی ایس پی ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط تر ہوتی جارہی ہے۔

  • عید اور رمضان شاپنگ،لٹیروں نے مارکیٹ کے باہر فیملی کو لوٹ لیا

    عید اور رمضان شاپنگ،لٹیروں نے مارکیٹ کے باہر فیملی کو لوٹ لیا

    شہر قائد میں عید اور رمضان کی شاپنگ کے لیے شہری مارکیٹوں کا رخ کر رہے ہیں، ایسے میں جرائم پیشہ عناصر نے بھی مارکیٹوں میں پھیل کر منظم انداز میں وارداتیں کرنا شروع کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں گزشتہ روز شاپنگ کے لیے آنے والی ایک فیملی کو 2 لٹیروں نے اسلحے کے زور پر لوٹ لیا، اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ اس فوٹیج سے معلوم ہوتا ہے کہ لٹیروں نے مارکیٹوں کو آماج گاہ بنا لیا ہے، اس لیے شہریوں کو بھی بہت احتیاط کرنی ہوگی۔فوٹیج کے مطابق ہفتے کو شام 7 بجے گلستان جوہر کے ایک شاپنگ سینٹر میں خریداری کے لیے آنے والی ایک فیملی نے گاڑی جیسے ہی پارکنگ میں روکی، دو لٹیروں نے انھیں موبائل فونز اور دیگر اشیا سے محروم کر دیا۔لٹیروں نے الگ الگ سمت سے آ کر واردات کی، ان میں سے ایک موٹر سائیکل پر سوار تھا جب کہ دوسرا دوسری سمت سے پیدل آیا، دونوں شلوار قمیض پہنے تھے، ایک کے سر پر سفید ٹوپی تھی جب کہ دوسرے نے سبز مائل جیکٹ پہن رکھی تھی۔فیملی کے افراد گاڑی سے نکل کر شاپنگ کے لیے جانے کی تیاری کر رہے تھے کہ اس دوران موٹر سائیکل سوار لٹیرا اس فیملی کو دیکھتا ہوا پاس سے گزر گیا، عین اسی وقت دوسری جانب گلی سے سفید ٹوپی والا کریمنل پیدل چلتا آ رہا تھا، موٹر سائیکل والے نے پیدل آنے والے کو فیملی کی جانب اشارہ کیا۔فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ موٹر سائیکل سوار لٹیرے نے بائیک ایگزٹ پر تیار حالت میں کھڑی کی، اور دوسری طرف سفید ٹوپی والے نے پستول نکال کر فیملی کے افراد سے سر عام لوٹ مار شروع کر دی۔اس کے بعد موٹر سائیکل سوار بھی آ گیا اور اس نے گاڑی کے دوسری طرف آ کر کھڑے بچوں سے سیل فون لے لیے، اس نے گاڑی کے اندر ڈیش بورڈ بھی چیک کیا اور سیٹوں پر بھی ہاتھ مارے، اس کے بعد لٹیرے موٹر سائیکل پر بیٹھ کر فرار ہو گئے۔

  • این اے 249کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پی اے ٹی ترجمان الیاس مغل کی وضاحت

    این اے 249کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پی اے ٹی ترجمان الیاس مغل کی وضاحت

    این اے 249میں پاکستان عوامی تحریک نے ابھی تک کسی جماعت کی حمایت کا اعلان نہیں کیا۔الیاس مغل کا کہنا ہے کہ مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے PATسے رابطہ کیا ہے مگر فیصلہ مشاورت کے بعد ہو گا پی اے ٹی کے کارکنان افواہوں پر کان نہ دھریں صوبائی سیکرٹریٹ کے فیصلے کا انتظار کریں پی اے ٹی ملک میں اقتدار کیلئے نہیں نظام کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے پاکستان عوامی تحریک کے دروازے ہر اس جماعت کیلئے کھلے ہیں جو اس ملک کے کرپٹ نظام میں تبدیلی چاہتی ہے عید کے بعدملک بھر میں ایک بار پھر نظام بدلو تحریک کا آغاز کریں گے جس کیلئے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں جلسے اور ریلیاں ہونگی این اے 249کے ضمنی الیکشن کے حوالے سے پی اے ٹی ترجمان الیاس مغل کی وضاحت ۔پاکستان عوامی تحریک کراچی سندھ کے ترجمان الیاس مغل نے کراچی میڈیا سیل سے جاری اپنے وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ این اے 249میں پاکستان عوامی تحریک نے ابھی تک کسی جماعت کی حمایت کا اعلان نہیں کیا۔مختلف سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدواروں نے PATسے رابطہ کیا ہے اور صوبائی سیکرٹریٹ گلشن اقبال میں صوبائی قیادت سے ملاقاتیں بھی ہوئی ہیں تا ہم فیصلہ مشاورت کے بعد ہو گا۔پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان الیاس مغل نے کارکنان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا پی اے ٹی کے کارکنان افواہوں پر کان نہ دھریں صوبائی سیکرٹریٹ کے فیصلے کا انتظار کریں جس جماعت کی حمایت کا فیصلہ کیا اس کیلئے باقاعدہ اعلان کیا جائے گا اور مقامی تنظیم کو تحریری ہدایات جا ری کی جائیں گی۔پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان الیاس مغل نے مزید کہا پی اے ٹی ملک میں اقتدار کیلئے نہیں نظام کی تبدیلی کیلئے کوشاں ہے پاکستان عوامی تحریک کے دروازے ہر اس جماعت کیلئے کھلے ہیں جو اس ملک کے کرپٹ نظام میں تبدیلی چاہتی ہے۔عید کے بعد پاکستان عوامی تحریک ملک بھر میں ایک بار پھر نظام بدلو تحریک کا آغاز کرے گی جس کیلئے پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں جلسے اور ریلیاں ہونگی۔