Baaghi TV

Category: کراچی

  • مصطفی عامر قتل کیس: ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر

    مصطفی عامر قتل کیس: ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی مؤخر

    انسداد دہشت گردی کی عدالت نے مصطفی عامر قتل کیس میں ملزم ارمغان اور دیگر کے خلاف فرد جرم کی کارروائی موخر کر دی۔

    عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس سمیت 6 مقدمات کی سماعت ہوئی، جیل حکام نے ملزم ارمغان سمیت دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا۔ تاہم وکیل صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ پراسیکیوشن کی جانب سے مکمل دستاویزات فراہم نہیں کی گئیں، اس لیے فرد جرم عائد کرنے سے قبل ریکارڈ فراہم کیا جائے۔عدالت نے درخواست پر پراسیکیوشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر دلائل طلب کر لیے اور تفتیشی افسر کو پولیس فائل سمیت پیش ہونے کا حکم دیا۔

    عدالت نے جیل حکام کو بھی ہدایت کی کہ ملزمان کو آئندہ سماعت پر پیش کیا جائے۔ کیس کی مزید سماعت 18 ستمبر تک ملتوی کر دی گئی۔

    عراقی فضائیہ کے کمانڈر کا ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ، ایئر چیف سے ملاقات

    پاک بھارت میچ،بھارتی سپریم کورٹ نے انتہا پسندوں کی درخواست مسترد کردی

    برطانیہ میں ریکارڈ تعداد میں آجران کے ویزا اسپانسر لائسنس منسوخ

  • اینکر مرید عباس قتل کیس :ملزم کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کی اجاز ت

    اینکر مرید عباس قتل کیس :ملزم کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کی اجاز ت

    کراچی کی عدالت نے اینکر مرید عباس سمیت 2 افراد کے قتل کے مقدمے میں ملزم عاطف زمان کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے کی اجاز ت دیدی ہے ۔

    وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ملزم کو ریڑھ کی ہڈی میں شدید تکلیف کا سامنا ہے۔ ملزم کو فوری طور پر میڈیکل ٹریٹمنٹ کی ضرورت ہے۔ ملزم کی موجودہ طبی صورتحال معذوری کا سبب یا جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے۔ سرکاری وکیل نے موقف اپنایا کہ اگر جیل میں علاج ممکن نہیں تو جیل مینول کے مطابق جناح اسپتال منتقل کئے جانے پر اعتراض نہیں۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ میڈیکل ریکارڈ کے مطابق ملزم کمر میں تکلیف کے باعث مسلسل زیر علاج رہا ہے۔

    ملزم جیل کے اسپتال میں بھی زیر علاج رہا ہے۔ میڈیکل ریکارڈ کے مطابق ملزم کی صحت تشویشناک ہے اور مخصوص علاج جیل کے اسپتال میں ممکن نہیں ہے۔ جیل میں قید ملزم کی صحت و زندگی کی حفاظت ریاست کی ہے۔ کسی بھی ملزم کو علاج و معالجے یا آئینی حقوق سے محروم نہیں رکھا جاسکتا۔ علاج میں تاخیر سے ملزم کی صحت اور زندگی کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔

    عدالت نے ملزم عاطف زمان کو علاج کے لئے جناح اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دیدی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کو حراست میں قانون کے مطابق علاج معالجہ کی سہولیات فراہم کی جائیں۔ مدعی کے وکیل کے مطابق ملزم کو علاج کی سہولت کی درخواست پر مدعی مقدمہ کو نہیں سنا گیا۔ ملزم کا بھائی عادل زمان سپریم کورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر فرار ہوگیا تھا۔

    اسپتال میں علاج کے نام پر ملزم عاطف زمان بھی فرار ہو سکتا ہے۔ کیس کا ٹرائل 7 سال بعد حتمی مراحل میں داخل ہوچکا ہے۔ تمام گواہوں کے بیانات قلمبند ہوچکے ہیں صرف تفتیشی افسر کا بیان ہونا ہے۔

    شہباز شریف قطر کا دورہ مکمل کرکے وطن واپس پہنچ گئے

    سندھ میں پہلی بار اساتذہ کے لیے اے آئی بیسڈ آن لائن ٹریننگ پروگرام کا آغاز

  • سندھ میں پہلی بار اساتذہ کے لیے اے آئی بیسڈ آن لائن ٹریننگ پروگرام کا آغاز

    سندھ میں پہلی بار اساتذہ کے لیے اے آئی بیسڈ آن لائن ٹریننگ پروگرام کا آغاز

    سندھ حکومت نے پاکستان میں پہلی مرتبہ اساتذہ کی تیز، مؤثر اور جدید تدریسی نظام میں مدد کے لیے اے آئی بیسڈ آن لائن ٹریننگ پروگرام کا آغاز کر دیا۔

    محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ، یونیسف اور خان اکیڈمی پاکستان کے اشتراک سے اے آئی ٹیچر ٹریننگ پائلٹ منصوبے کے آغاز سے قبل مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی، چیف ایڈوائزر کریکیولم ڈاکٹر فوزیہ خان، یونیسف سندھ کی ایجوکیشن منیجر ابیر مقبول، چیف فیلڈ آفس یونیسیف سندھ پریم بہادر چند، خان اکیڈمی پاکستان کے سی ای او ذیشان حسن اور بورڈ ممبران امین ہاشوانی، نعیم زمین دار سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔

    چھ ماہ پر مشتمل اس پائلٹ پروجیکٹ کے تحت دادو، ٹنڈو الہیار، تھرپارکر اور عمرکوٹ کے 3,500 اساتذہ کو تربیت دی جائے گی۔ اس منصوبے میں یونیسف فنڈنگ اور عالمی معیار کو یقینی بنائے گا، جبکہ خان اکیڈمی ٹریننگ اور تکنیکی معاونت فراہم کرے گی۔خان اکیڈمی کے اے آئی ماڈل KhanmigoAI اساتذہ کو لیسن پلاننگ، لرننگ مٹیریل کی تیاری اور کلاس روم انگیجمنٹ میں مدد دے گا۔ تربیت میں لائیو آن لائن سیشنز اور سیلف لرننگ ماڈیولز شامل ہوں گے تاکہ تدریسی معیار کو بہتر بنایا جا سکے۔

    وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ اے آئی بیسڈ ٹریننگ اساتذہ کے لیے مؤثر ثابت ہوگی، سندھ حکومت تعلیم میں جدت اور معیار کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ اس اقدام سے دور دراز اضلاع کے طلبہ بھی عالمی معیار کی تعلیم حاصل کر سکیں گے اور یہ پروگرام صوبے بھر کے لیے ماڈل ثابت ہوگا۔خان اکیڈمی کے سی ای او ذیشان حسن نے کہا کہ "خانمیگواے آئی اساتذہ کا وقت بچائے گا، تخلیقی صلاحیت بڑھائے گا اور طلبہ کو زیادہ متوجہ کرے گا۔”

    یونیسف کی نمائندہ ابیر مقبول نے کہا کہ "اے آئی کے ذریعے ہر بچے کے لیے معیاری اور جامع تعلیم یقینی بنانا مقصد ہے۔”خان اکیڈمی کے بورڈ ممبر امین ہاشوانی نے اسے "حکومت، عالمی شراکت داروں اور مقامی اداروں کی مشترکہ کوشش کا ماڈل” قرار دیا، جبکہ نعیم زمین دار نے کہا کہ "تعلیم قوموں کو بدلنے کا سب سے طاقتور ذریعہ ہے اور یہ قدم 21ویں صدی کی مہارتوں کو فروغ دے گا۔”

    نارنگ منڈی: آٹا 150 روپے فی کلو، عوام و نان بائی پریشان

  • سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

    سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی

    ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 100 روپے کی کمی ہو گئی۔

    آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4100 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 3 لاکھ 84 ہزار روپے کا ہوگیا ہے،اسی طرح، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 3515 روپے کمی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 29 ہزار 2181 روپے ہوگئی جب کہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 3 لاکھ 5 ہزار 16 روپے سے کم ہوکر 3 لاکھ 1794 روپے ہوگئی۔

    فی تولہ چاندی کی قیمت 32 روپے کمی کے بعد 4 ہزار 326 اور 10گرام چاندی کی قیمت 28 روپے کمی کے بعد 3 ہزار 708 روپے ہو گئی۔

    گزشتہ روز سونے کی قیمت میں استحکام رہا۔ تاہم دو روز سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 100 روپے اضافے کے بعد تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی،پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 100 روپے کا اضافہ ہوا،جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 514 روپے کا اضافہ سامنے آیا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں 41 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا تھا۔

    رواں کاروباری ہفتے کے دوران سونے کی قیمت میں 10 ہزار 2 سو روپے کا اضافہ ہوا۔

  • تنقید سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، مرتضیٰ وہاب

    تنقید سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، مرتضیٰ وہاب

    مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہماری انتظامیہ تفریق نہیں کرتی، کوئی علاقہ ہمارا ہے یا نہیں ہم کام کرتے ہیں-

    کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ہماری انتظامیہ تفریق نہیں کرتی، کوئی علاقہ ہمارا ہے یا نہیں ہم کام کرتے ہیں، تمام اسٹیک ہولڈرز کو مختلف شہری اداروں میں رابطے کے لیے ایک کمانڈ کے تحت کام کرنا چاہیے،سیاسی اداکاروں کے پاس کوئی اور چورن منجن نہیں ہوتا، وہ آفت کے وقت کام نہیں کرتے، سیاسی اداکار قدرتی آفت کے وقت اپنا منجن بیچنے کے لیے بیان بازی کرتے ہیں، ہمیں طعنے وہ دے رہے ہیں جنہوں نے اپنے قائد کی ایسی کی تیسی کی۔

    میئر کراچی نے کہا کہ شاہراہ بھٹو کے تین فیز ہیں، وہاں ٹریفک رواں دواں ہے، ٹریفک چل رہی ہے، شاہراہ بھٹو کے 2 فیز مکمل ہیں، تیسرے فیز کا کام جاری ہے، شاہراہ بھٹو کے تیسرے فیز میں تعمیراتی کام جاری ہے، شاہراہ بھٹو کے تیسرے فیز کے تعمیراتی کام کی جگہ لوگ پہنچ گئے اور ویڈیوز بنائیں،حب کینال کے دو حصے ہیں، پرانی کینال زیر تعمیر ہے ، اس کا 20 میٹر کا حصہ متاثرہوا، حب کینال کے متاثر ہونے والے حصےکو آج رات تک مکمل کرلیا جائے گا۔

    خیبرپختونخوا آئل اینڈ گیس کمپنی سے متعلق آڈٹ رپورٹ سامنے آگئی

    انہوں نے کہا کہ کسی کو سربراہی لینی ہوتی ہے، وہ سربراہی میں لیتا ہوں، جب کرائسز نہیں ہوتی تب کوآرڈینیشن کا فقدان ہوتا ہے، میں نے لیاری اور ملیر ندی میں ایسا بہاؤ نہیں دیکھا، وہ تنقید کرتے رہے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے، بحران کی کیفیت میں کوئی حدودکوئی دائرہ اختیار نہیں دیکھاجاتا،کام کیا جاتاہے۔

    انہوں نے کہا کہ کبھی آپ نے لیاری ندی کو دریا کی طرح بہتے دیکھا تھا، موسمیاتی تبدیلی پر ساتھ بیٹھتے ہیں، ایک فٹ پانی کو چار فٹ نہ کہیں، سڑکوں کو بحال کریں گے، یکم ستمبر سے سڑکوں کی بحالی کا کام شروع کیا تھا، 75 سے 80 کروڑ روپے سڑکوں کی مرمت کے لیے مختص کیے تھے، ہمیں مزید فنانشل سپورٹ چاہیے ہوگی،وزیر اعلیٰ سے بات کروں گا۔

    نومنتخب برطانوی وزیر داخلہ کی پاکستان سمیت کئی ممالک کو ویزا پابندیوں کی دھمکی

  • گڈو بیراج میں اونچے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی

    گڈو بیراج میں اونچے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی

    دریائے چناب میں ہیڈ پنجند کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہونے لگا ہے جس کے باعث سندھ کے بیراجوں میں بھی سطح بلند ہو رہی ہے۔

    محکمہ اطلاعات سندھ نے دریاؤں اور بیراجوں میں پانی کی آمد و اخراج کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیے،تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق پنجند کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہوا، اس وقت پانی کی آمد اور اخراج 6 لاکھ 68ہزار195 کیوسک ریکارڈ کی گئی تریموں پر اس وقت پانی کی آمد اور اخراج ایک لاکھ 78ہزار932 کیوسک ہے۔

    دریائے سندھ میں گڈو بیراج پر ابھی پانی کی آمد 5لاکھ 2ہزار861 کیوسک ریکارڈ کی گئی جبکہ اخراج 4لاکھ 75ہزار970 کیوسک ہے،سکھر بیراج پر پانی کی آمد 4لاکھ 40ہزار985 کیوسک اور اخراج 4 لاکھ 12ہزار735 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ کوٹری بیراج پر آمد 2لاکھ 57ہزار754 کیوسک اور اخراج 2لاکھ 54ہزار354 کیوسک ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات طلب کرلیں

    وزارتِ آبی وسائل کے مطابق تربیلا ڈیم 27 اگست سے 100 فیصد بھرا ہوا ہے، تربیلا ڈیم کا موجودہ لیول 1550 فٹ ہے۔ منگلا ڈیم 92 فیصد سے زیادہ بھرا ہوا ہے، جس کا موجودہ لیول 1234.60 فٹ ہےفیڈرل فلڈ کمیشن کے مطابق اگلے 12 گھنٹوں میں گڈو بیراج میں اونچے درجے کے سیلاب، سکھر بیراج پر درمیانے درجے کے سیلاب اور کوٹری بیراج پر نچلے درجے کے سیلاب کی پیشگوئی ہے۔

    دریائے راوی میں سدھنائی کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب اور دریائے چناب میں پنجند بیراج پر غیر معمولی اونچے درجے کا سیلاب ہےدریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر بہت اونچے درجے جبکہ سلیمانکی ہیڈ ورکس اور اسلام ہیڈ ورکس کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے۔

    غزہ کی زمین فلسطینیوں کی ہے اور ان کے حقوق ناقابلِ تنسیخ ہیں، محمد بن سلمان

  • اس وقت ہماری اولین ترجیح انسانی جانوں کو محفوظ بنانا اور بیراجوں و بندوں کو بچانا ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    اس وقت ہماری اولین ترجیح انسانی جانوں کو محفوظ بنانا اور بیراجوں و بندوں کو بچانا ہے،وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی انتھک جدوجہد کا نتیجہ ہے اور اب وقت آ گیا ہے کہ ان کے اصول ایمان، اتحاد اور قربانی کو اپنا کر ملک کو ایک حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنایا جائے۔

    بانی پاکستان محمد علی جناح کے یوم وفات کے موقع پر مزارِ قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ،وفاقی حکومت کو حالیہ سیلاب کے تناظر میں ریسکیو اور ریلیف کے لیے فوری طور پر فلیش اپیل کرنی چاہیے، کیونکہ اس وقت متاثرین کو فوری امداد کی ضرورت ہے، یہ وقت تنقید کا نہیں بلکہ تعمیری کردار ادا کرنے کا ہے، ایسی تنقید نہ کی جائے جس سے قوم کو مزید تکلیف پہنچے۔

    مراد علی شاہ نے اس موقع پر سابق وزرائے اعظم ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو کو بھی خراجِ عقیدت پیش کیا اور کہا کہ دونوں رہنماؤں نے پاکستان کے دفاع اور ایٹمی پروگرام کے لیے لازوال کردار ادا کیا، بھارت کی حالیہ جارحیت کا مؤثر جواب پاکستان کی مسلح افواج اور عوام نے یکجہتی سے دیا اور یہی اتحاد ہماری اصل طاقت ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے کشمیری عوام پر بھارتی مظالم اور فلسطین میں اسرائیلی جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچوں اور شہریوں پر بمباری کرنے والا اسرائیل مسلم دنیا کی یکجہتی کے باعث ضرور ناکام ہوگا۔

    ملک میں جاری سیلابی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ سمیت کئی علاقے متاثر ہیں، اس وقت ہماری اولین ترجیح انسانی جانوں کو محفوظ بنانا اور بیراجوں و بندوں کو بچانا ہے، انہوں نے خاص طور پر کچے کے علاقوں میں رہنے والوں سے اپیل کی کہ حکومت کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ جانی نقصان سے بچا جا سکے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر فوری ریلیف سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں، زرعی اور ماحولیاتی ایمرجنسی نافذ کی جا رہی ہے اور عالمی سطح پر امداد کے حصول کے لیے فلیش اپیل بھی کی جائے گی۔

    کراچی میں اربن فلڈنگ کے حوالے سے تنقید کا جواب دیتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ بارش کے بعد کئی برساتی مینڈک سامنے آ گئے ہیں جو بے بنیاد افواہیں پھیلا رہے ہیں، ایسے عناصر لسانی اور سیاسی تفریق پیدا کرنے کی کوشش نہ کریں کیونکہ قوم پہلے ہی اس کی بھاری قیمت ادا کر چکی ہے،انتظامیہ اور عوامی نمائندے بارش اور سیلاب کے دوران سڑکوں پر موجود رہے اور اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے رہے مراد علی شاہ نے تسلیم کیا کہ بعض کوتاہیاں ضرور سامنے آئیں مگر ان پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی پانی سے متعلق ہر ایسے منصوبے کی حمایت کرے گی جو غیر متنازع ہو اور عوامی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

  • کراچی:منظور کالونی کے فرنیچر کارخانے میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

    کراچی:منظور کالونی کے فرنیچر کارخانے میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

    کراچی(نامہ نگاربشیراحمد بلوچ)شہر کے علاقے منظور کالونی میں عید گاہ چوک کے قریب ایک فرنیچر کے کارخانے میں اچانک آگ لگ گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق، نیپا واٹر ہائیڈرنٹس کی جانب سے پانی کی مسلسل فراہمی نے ریسکیو آپریشن میں بہت مدد کی۔ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد، فائر فائٹرز نے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے، اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

  • سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بحریہ ٹاؤن کراچی کا این او سی منسوخ کر دیا

    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بحریہ ٹاؤن کراچی کا این او سی منسوخ کر دیا

    سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے بحریہ ٹاؤن کراچی کو جاری کیا گیا پروویژنل این او سی برائے فروخت و اشتہارات منسوخ کر دیا ہے۔ یہ این او سی 19 ستمبر 2022 کو جاری کیا گیا تھا۔

    ایس بی سی اے کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے اور قانونی کارروائیوں کے باوجود 460 ارب روپے کی ادائیگی کی قسطیں 31 اگست 2026 تک مکمل نہیں کیں، جس کی وجہ سے این او سی کی بنیاد خطرے میں پڑ گئی ہے۔ نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ جاری رہنے والا این او سی نہ صرف عوام کو گمراہ کرے گا بلکہ غیر قانونی سرگرمیوں کو بھی فروغ دے گا۔

    اتھارٹی نے سپریم کورٹ کے 3 ستمبر 2025 کے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ بحریہ ٹاؤن کراچی کے لیے جاری این او سی فوری طور پر منسوخ کیا جاتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی بحریہ ٹاؤن کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی زمین یا تعمیر شدہ یونٹس کی فروخت، خریداری، بکنگ یا اشتہارات سے گریز کرے۔

    نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ موجودہ الاٹیز کے مفادات کا تحفظ سپریم کورٹ کے 23 نومبر 2023 کے فیصلے کے مطابق کیا جائے گا اور بحریہ ٹاؤن سے کہا گیا ہے کہ وہ الاٹیز کی تفصیلات فراہم کرے۔

    ایف بی آر کا صلاحیت بڑھانے کیلئے 1600 آڈیٹرز بھرتی کرنے کا اعلان

    ٹک ٹاکر سامعہ حجاب کیس: ملزم کی ضمانت مسترد، جیل بھیج دیا گیا

    چھ مسلم ممالک پر اسرائیلی حملے، قطرڈپلومیسی تو وڑ گئی، اربوں ڈالر تحائف کام نہ آئے

    آئی سی سی رینکنگ جاری، بابر اعظم ون ڈے میں تیسرے نمبر پر

  • شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک خریدنے کی پیشکش واپس لے لی

    شنگھائی الیکٹرک نے کے الیکٹرک خریدنے کی پیشکش واپس لے لی

    شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی نے کے الیکٹرک کے حصص خریدنے کی پیشکش ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    کمپنی کے مطابق پاکستان کے کاروباری ماحول میں تبدیلیوں کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ کمپنی کے الیکٹرک لمیٹڈ کے 66.4 فیصد حصص کے حصول کی پیشکش ختم کر رہی ہے۔ کے الیکٹرک کراچی اور نواحی علاقوں میں بجلی کی پیداوار، ترسیل اور تقسیم کا واحد ادارہ ہے جسے 2005 میں نجی شعبے کے حوالے کیا گیا تھا۔شنگھائی الیکٹرک پاور نے 2016 میں ابراج گروپ سے 1.77 ارب ڈالر میں کے الیکٹرک کے کنٹرولنگ حصص خریدنے پر اتفاق کیا تھا، تاہم یہ معاہدہ سرکاری منظوری نہ ملنے اور پاور سیکٹر میں گردشی قرضوں کے بڑھنے کے باعث مکمل نہ ہو سکا۔ جون 2023 میں کمپنی نے اس سودے سے وابستگی کا اعادہ کیا تھا۔

    گزشتہ روز جاری کردہ بیان کے مطابق 9 ستمبر 2025 کو کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کے الیکٹرک میں ایکویٹی کے حصول کو ختم کرنے اور اس بڑے اثاثے کی خریداری روکنے پر اتفاق کیا گیا۔کمپنی نے کہا کہ منصوبہ بندی کے آغاز سے تمام متعلقہ قوانین اور ضوابط کی سختی سے پیروی کی گئی اور اس معاہدے کو آگے بڑھانے کے لیے مکمل کوششیں کی گئیں۔

    پاکستان کا اسرائیلی جارحیت پر اقوام متحدہ کا اجلاس طلب کرنے کا مطالبہ

    بچے کا نام نہ رکھنے پر جوڑے کی طلاق کی درخواست، عدالت کا نوٹس

    قومی بیانیہ کی تشکیل کے لیے حکومت نےکمیٹی قائم کر دی

    اداکارہ حمیرا قتل کیس: فائنل میڈیکو لیگل رپورٹ نے معمہ مزید گہرا کر دیا