Baaghi TV

Category: کراچی

  • ملیر ندی میں طغیانی، لیکن شاہراہ بھٹو کو کسی قسم کا کٹ نہیں لگا، ترجمان سندھ حکومت

    ملیر ندی میں طغیانی، لیکن شاہراہ بھٹو کو کسی قسم کا کٹ نہیں لگا، ترجمان سندھ حکومت

    ترجمان سندھ حکومت سمعتا افضال سید نے کہا ہے کہ اگرچہ ملیر ندی میں طغیانی ہے، لیکن شاہراہ بھٹو کو کسی قسم کا کٹ نہیں لگا،

    سمعتا افضال سید کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی اس قسم کی خبریں پھیلائی گئی تھیں کہ شاہراہ بھٹو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے، عوام کے لیے کھولی گئی سڑک بالکل محفوظ اور درست حالت میں ہے، شاہراہ بھٹو کی توسیع کا کام جاری ہے، جہاں جہاں تعمیرات ہو رہی ہیں، وہیں کی تصاویر اور ویڈیوز لے کر سوشل میڈیا پر غلط تاثر دیا جا رہا ہے

    دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے شاہراہِ بھٹو کے ڈوب جانے کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی۔سعدیہ جاوید کا کہناتھاکہ میں نے اپنے سفر کا آغاز شاہراہِ بھٹو سے کیا ہے اور آپ سب دیکھ سکتے ہیں کہ شاہراہِ بھٹو مکمل طور پر فعال ہے اور ٹریفک رواں دواں ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں۔شاہراہ کے بعض بننے والے حصوں میں معمولی اونچ نیچ موجود ہے جسے جلد درست کر دیا جائے گا۔نئی شاہراہیں بننے کے بعد معمولی ٹوٹ پھوٹ فطری عمل ہے، جو نشاندہی ہوتے ہی فوراً درست کر دی جاتی ہے۔شہر کی مجموعی صورتِ حال بہتر ہے اور کل سے جاری بارش کے باوجود تمام مرکزی سڑکیں کلیئر ہیں۔ شہر کو سانپ کی طرح ڈسنے والے ہمیشہ روتے ہی رہیں گے۔ایم کیو ایم کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے لیے جھوٹ پر جھوٹ بول رہے ہیں۔“جب یہ لوگ تنقید کر کے آرام سے سو رہے تھے تو جیالا میئر، منتخب نمائندے اور انتظامیہ صبح چھ بجے تک سڑکوں پر موجود تھے۔ماضی میں خون کی برسات کرنے والوں کے لیے بارش بھی ہمیشہ بری ہی لگے گی۔کل گورنر صاحب کی کمی جماعتِ اسلامی کے ٹاؤن چیئرمین نے پوری کر دی۔ اپنی گاڑیوں پر ڈھکے لگا کر میڈیا فوٹیجز بنانے میں مصروف تھے۔لیاری اور ملیر ندی سے متاثرہ عوام کے لیے سندھ حکومت ہر ممکن تعاون اور بندوبست کر رہی ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ کسی بھی قسم کی افواہوں پر کان نہ دھریں۔

  • محکمۂ موسمیات کی کراچی میں آج بھی تیز بارش کی پیشگوئی

    محکمۂ موسمیات کی کراچی میں آج بھی تیز بارش کی پیشگوئی

    محکمۂ موسمیات نے کہا ہے کہ کراچی میں آج بھی تیز بارش کا امکان ہے۔

    محکمہ کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم ڈپریشن کی شدت کے ساتھ سندھ پر اثر انداز ہے جبکہ تیز بارش کے بادل اس وقت کراچی کے شمال میں موجود ہیں۔ماہرین کے مطابق یہ سسٹم آئندہ 8 سے 9 گھنٹوں میں کمزور ہو کر ہوا کے کم دباؤ میں تبدیل ہو جائے گا، تاہم یہ بھی ایک مضبوط سسٹم ہوگا جس کے باعث کل بھی کراچی میں تیز بارش کا امکان رہے گا۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ 11 ستمبر کو یہ سسٹم بلوچستان کے ساحل پر پہنچ کر ختم ہو جائے گا۔

    کراچی میں آج اسکولز اور کالجز بند رکھنے کا اعلان
    تیز بارش کے پیش نظر کراچی میں آج (بدھ) پرائیویٹ اسکولز اور کالجز بند رکھنے کا اعلان کر دیا گیا۔اس حوالے سے چیئرمین آل سندھ پرائیویٹ اسکولز اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کا اعلان کیا کہ کراچی میں بارش کے بعد پرائیویٹ اسکولز اور کالجز بند رہیں گے۔ایسوسی ایشن نے بتایا کہ والدین اور طلبہ کی پریشانی کے پیش نظر نجی تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    واضح رہے کہ کراچی میں گزشتہ روز سے کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    امریکا نے قطر کو پہلے ہی خبردار کیا تھا، وائٹ ہاؤس، دوحا کی تردید

    ٹرمپ کا امن معاہدہ منظور ہوا تو غزہ جنگ فوراً ختم ہو سکتی ہے،نیتن یاہو

    کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، نشیبی علاقے زیرِ آب، ٹریفک متاثر

    اسرائیل کا دوحہ پر فضائی حملہ، حماس قیادت محفوظ، خلیل الحیہ کا بیٹا شہید

  • کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، نشیبی علاقے زیرِ آب، ٹریفک متاثر

    کراچی میں بارش کا سلسلہ جاری، نشیبی علاقے زیرِ آب، ٹریفک متاثر

    کراچی میں آج صبح سے وقفے وقفے سے کہیں تیز اور کہیں ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں 100 ملی میٹر تک بارش کی پیشگوئی کی گئی تھی۔شارع فیصل، شاہ فیصل کالونی، آئی آئی چندریگر روڈ، لیاری، گارڈن، صدر اور ایم اے جناح روڈ سمیت مختلف علاقوں میں بارش ہورہی ہے۔ اسی طرح گلشن معمار، گلستان جوہر، سہراب گوٹھ، ایف بی ایریا، ناظم آباد، نارتھ کراچی اور ناگن چورنگی میں بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔گلشن اقبال، ملیر، طارق روڈ، اورنگی ٹاؤن، بلدیہ اور بفرزون کے علاقوں میں تیز بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

    بارش کے باعث نشیبی علاقوں اور سڑکوں پر پانی جمع ہوگیا ہے جس سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    اسرائیل کا دوحہ پر فضائی حملہ، حماس قیادت محفوظ، خلیل الحیہ کا بیٹا شہید

    ملک بھر میں بجلی سستی، ستمبر کے بلوں میں ریلیف

    پاکستان میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    سیلاب متاثرین کے لیے اقوامِ متحدہ کا 50 لاکھ ڈالر امدادی فنڈ کا اعلان

    پاکستان کی قطر پر اسرائیلی بمباری کی مذمت، قطر و فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

  • پاکستان میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    پاکستان میں سونا تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور مسلسل دوسرے روز بھی فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا ہو گیا۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 100 روپے کے اضافے کے بعد 3 لاکھ 88 ہزار 100 روپے ہو گئی، جو گزشتہ روز 3 لاکھ 84 ہزار روپے تھی۔اسی طرح 24 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 514 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 32 ہزار 733 روپے ہو گئی، جبکہ 22 قیراط کے 10 گرام سونے کی قیمت 3 ہزار 222 روپے اضافے کے ساتھ 3 لاکھ 5 ہزار 16 روپے تک جا پہنچی۔

    چاندی کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 24 قیراط چاندی کی فی تولہ قیمت 20 روپے بڑھ کر 4 ہزار 358 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام چاندی 17 روپے بڑھ کر 3 ہزار 736 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ سونا 41 ڈالر بڑھ کر 3 ہزار 654 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی 0.20 ڈالر اضافے کے ساتھ 41.25 ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی۔

    سیلاب متاثرین کے لیے اقوامِ متحدہ کا 50 لاکھ ڈالر امدادی فنڈ کا اعلان

    پاکستان کی قطر پر اسرائیلی بمباری کی مذمت، قطر و فلسطین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

    ایشیا کپ 2025: بھارتی کپتان محسن نقوی سےمصافحہ کرنے پر غدار قرار

  • ججز  اور  عملے کو سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق مراسلہ جاری

    ججز اور عملے کو سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق مراسلہ جاری

    سندھ کی ضلعی عدالتوں کے ججز اور عملے کو سوشل میڈیا کے استعمال سے متعلق مراسلہ جاری کردیا گیا۔

    رکن انسپکشن ٹیم کے مرسلے میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے ضابطوں کی خلاف ورزی پر تحفظات کا اظہار کیا ہے، جوڈیشل افسران اور عملہ سوشل میڈیا کے استعمال میں نظم وضبط اور وقار کا خیال رکھے، سوشل میڈیا پرایسی کوئی سرگرمی نہ کی جائے جو ادارے کی بدنامی کا باعث بنے، جوڈیشل افسران اور عملہ سوشل میڈیا پردستاویز یا عدالتی کارروائی دکھانےسے پرہیز کریں، بغیراجازت خفیہ معلومات شیئر کرنا سندھ سول سرونٹس رولز کی خلاف ورزی ہے، زیرالتوا اور نمٹائے گئے مقدمات یا پالیسی معاملات سے متعلق پوسٹ یاکمنٹس سے اجتناب کیا جائے،جوڈیشل افسران و عملہ سیاسی، فرقہ وارانہ یاقابل اعتراض مواد شائع کرنے سے پرہیزکریں، ایسا مواد شیئر نہ کیاجائے جو شہرت کو نقصان پہنچانے یا توہین عدالت کے زمرے میں آتا ہو، توہین آمیز مواد شائع کرنے پر متعلقہ افسر کے خلاف انضباطی کارروائی کی جائے گی۔

    مراسلے میں ہدایت کی گئی ہے کہ جوڈیشل افسران اور عملہ آفیشل عہدے کو ذاتی تشہیر یا کاروباری فائدے کیلئے استعمال نہ کریں، جوڈیشل افسران اور عملے کو سوشل میڈیا پر نئے رابطے بنانے کے دوران محتاط رویہ رکھنا چاہیے، مفادات کے تصادم سے بچنے کیلئے نئے رابطوں میں احتیاط برتی جائے، ضلعی ججز یقینی بنائیں کہ ججز و عملے کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔

  • سندھ حکومت سیلابی صورتحال پر دن رات نظر رکھے ہوئے ہے،شرجیل میمن

    سندھ حکومت سیلابی صورتحال پر دن رات نظر رکھے ہوئے ہے،شرجیل میمن

    سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ دریاؤں میں پانی کی صورتحال ابھی تک غیر معمولی ہے لیکن سندھ حکومت سیلابی صورتحال پر دن رات نظر رکھے ہوئے ہے۔

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ، ضلعی انتظامیہ اور ریلیف کے تمام محکمے مشترکہ حکمت عملی کے تحت کام کر رہے ہیں، پنجند بیراج کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج دونوں 452930 کیوسک ہیں جبکہ کچے کے علاقوں سے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 7724 افراد محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو چکے ہیں،مجموعی طور پر ایک لاکھ41 ہزار لوگ کچے کے علاقوں سے محفوظ جگہوں کو منتقل ہو چکے ہیں اور اب تک 3 لاکھ 88 ہزار سے زائد افراد کو ممکنہ سیلاب کے پیش نظر محفوظ مقامات پر منتقل کیا جاچکا ہے،ہ تربیلا ڈیم 100 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 90 فیصد بھر چکا ہے، خانپور، راول اور سملی ڈیمز میں بھی پانی کی سطح بلند ہو گئی ہے۔

  • نیو کراچی: گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی، تین منزلہ عمارت ملبے کا ڈھیر

    نیو کراچی: گارمنٹ فیکٹری میں آتشزدگی، تین منزلہ عمارت ملبے کا ڈھیر

    نیو کراچی سیکٹر 8 اے میں واقع ایک گارمنٹ فیکٹری میں پیر کی صبح اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں فیکٹری کی تین منزلہ عمارت زمین بوس ہوگئی۔ آتشزدگی کے باعث قریبی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ دھوئیں کے بادل دور دور تک دکھائی دیے۔

    سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول ریسکیو 1122 کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایک ایمبولینس اور پانچ فائر بریگیڈ کی گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر روانہ کی گئیں۔ فائرفائٹرز کی جانب سے آگ پر قابو پانے اور ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ فیکٹری میں کپڑے اور دیگر کیمیائی مواد موجود تھا جس کی وجہ سے آگ تیزی سے پھیلی اور عمارت منٹوں میں ملبے کا ڈھیر بن گئی۔ ریسکیو حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ملبے تلے متعدد افراد کے پھنسنے کا امکان ہے۔

    ایس ایس یو کمانڈوز بھی موقع پر پہنچ گئے ہیں اور دیگر ریسکیو اداروں کے ساتھ مل کر امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور قریبی سڑکوں پر ٹریفک بند کر دی گئی ہے تاکہ ریسکیو آپریشن میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔تاحال جانی و مالی نقصان کے حوالے سے سرکاری طور پر کوئی تصدیق نہیں کی گئی، تاہم ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن مکمل ہونے کے بعد صورتحال واضح ہوگی۔

  • کراچی میں ممکنہ بارشوں کی پیش نظر پی ڈی ایم اے کی تیاریاں مکمل

    کراچی میں ممکنہ بارشوں کی پیش نظر پی ڈی ایم اے کی تیاریاں مکمل

    کراچی میں ممکنہ بارشوں کی پیش نظر پی ڈی ایم اے کی تیاریاں مکمل ہیں،

    ڈی جی پی ڈی ایم اے سلمان شاہ نے ڈی واٹرنگ پمپنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا،ڈی جی پی ڈی ایم اے نے ڈرگ روڈ اور شاہراہ فیصل پر نصب پمپس کی کارکردگی کا جائزہ لیا، اطمنان کا اظہار کیا، ڈی جی پی ڈی ایم اے نےممکنہ بارش کی صورت میں عملے کو پانی کے فوری اخراج کے احکامات کئے اور کہا کہ وزیر بحالی مخدوم محبوب الزمان کی ہدایات پر شہر کی اہم شاہراہوں پر ڈی واٹرنگ پمپس نصب کیے گئے ہیں، شہر میں کل 13 پمپس لگائے گئے ہیں، 3 پمپس ایمرجنسی میں مطلوبہ مقامات پر پہنچائے جائیں گے، ڈائریکٹر آپریشنز شایان شاہ نے قیوم آباد چورنگی اور سب مئرین انڈرپاس کا دورہ کیا، پمپنگ اسٹیشنز کے دورے کیے ہیں، عملہ کسی بھی صورتحال کے لیے تیار ہے، بارش کا سلسلہ وقتن بہ وقتن جاری رہنے کے امکانات ہیں، عوام غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، عوام کو بارش کے دوران سہولتیں فراہم کرنے کے لیے عملی اقدامات کیے جا رہے ہیں،

  • یہاں تو جوڑ توڑ کر لو گے اوپر ایک اور بھی عدالت ہے وہاں کیسے کرو گے،عدالت

    یہاں تو جوڑ توڑ کر لو گے اوپر ایک اور بھی عدالت ہے وہاں کیسے کرو گے،عدالت

    سندھ ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہا ہے کہ ڈرو اُس دن سے جب اوپر والے کی پکڑ ہوگی

    نجی بینک سے قرضہ حاصل کرکے مورگیج گھر کو دوسرے فریق کو فروخت کرنے سے متعلق درخواست پر سندھ ہائیکورٹ نے فریقین سے دلائل طلب کرلیے،جسٹس محمد اقبال کلہوڑو کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ کے روبرو نجی بینک سے قرضہ حاصل کرکے مورگیج گھر دوسرے فریق کو فروخت کرنے سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی،درخواستگزار کے وکیل نےموقف دیا کہ ہم بینک سے سیٹلمنٹ کرنے کے لیے تیار ہیں، جسٹس محمد اقبل کلہوڑو نے ریمارکس دیے کہ درخواستگزار کو خدا کو خوف نہیں ہے، جس گھر پر بینک سے قرضہ حاصل کیا وہ کسی کو بیچ دیا، یہاں تو جوڑ توڑ کر لو گے اوپر ایک اور بھی عدالت ہے وہاں کیسے کرو گے، ڈرو اس دن سے جس دن اوپر والے کی پکڑ ہوگی۔

    نجی بینک کے وکیل نے موقف دیا کہ درخواستگزار نے ایف بی ایریا کے گھر پر 2019ء میں بینک سے 2 کروڑ روپے قرضہ لیا۔ بینک نے درخواستگزار سید کاظم رضا کا گھر مورگیج رکھا تھا۔ درخواستگزار نے مورگیج گھر کسی پرائیویٹ شخص کو بیچ دیا اور بینک کو پیسہ بھی ادا نہیں کیا،درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ عدالت حکم دے تو جو بھی رقم بنتی ہے ہم دینے کے لیے تیار ہیں،عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ پہلے گھر بیچ دیا اب یہ بھی عدالت آپ کو حکم دے جو کرنا ہے بینک کے ساتھ کریں، عدالت میں کیوں درخواست دائر کردی،

  • وزیراعلیٰ سندھ کی یونیسیف نمائندہ سے ملاقات، سیلابی امداد  پر بات

    وزیراعلیٰ سندھ کی یونیسیف نمائندہ سے ملاقات، سیلابی امداد پر بات

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) کی نئی نمائندہ برائے پاکستان پرنیلے آئرنسائیڈ نے وزیراعلیٰ ہاؤس میں ملاقات کی۔

    ملاقات میں سیلاب کے دوران یونیسیف کی معاونت، جاری منصوبوں اور مستقبل میں تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت اور یونیسیف کے درمیان شراکت داری کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے اور امید ہے یہ تعلق مزید مضبوط ہوگا۔انہوں نے سیلاب کے دوران یونیسیف کی امداد کو نہایت مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ بھی حکومت سندھ یونیسیف کے ساتھ مل کر تعلیم، صحت اور بچوں کے تحفظ کے لیے کام جاری رکھے گی۔

    ملاقات میں صوبے میں جاری یونیسیف کے منصوبوں، تعلیمی اصلاحات، اسکول مانیٹرنگ سسٹم، غیر رسمی تعلیمی مراکز اور بچوں کے لیے نفسیاتی معاونت جیسے پروگراموں پر بھی بات ہوئی۔ وزیراعلیٰ نے سندھ میں بچوں اور خاندانوں کے لیے یونیسیف کی کاوشوں پر شکریہ ادا کیا۔

    وزیر داخلہ سندھ کی کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

    غزہ میں حماس کا حملہ، 4 اسرائیلی فوجی ہلاک

    وزیراعظم سے امریکی کمپنیوں کے وفد کی ملاقات، 500 ملین ڈالر سرمایہ کاری کے معاہدے

    سنجے سے سدھو تک،بھارتی کالے کرتوت،مودی کو تھپڑ، ٹرمپ نے ذلت لکھ دی