Baaghi TV

Category: کراچی

  • اتحاد ٹاؤن پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی، 4 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے مغوی نوجوان کو بازیاب کروا لیا گیا

    اتحاد ٹاؤن پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی، 4 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے مغوی نوجوان کو بازیاب کروا لیا گیا

    اتحاد ٹاؤن پولیس کی بروقت کامیاب کاروائی، 4 اغوا کاروں کو گرفتار کرکے مغوی نوجوان کو بازیاب کروا لیا گیا۔ سب انسپیکٹر ظفر علی شاہ، ایس ایچ او تھانہ اتحاد ٹاؤن۔امروز بوقت 1640 بجے یاسر ارباب نامی نوجوان کو بمقام کچا روڈ اتحاد ٹاؤن سے 4 کار سوار ملزمان اغوا کرکے لے گئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی علاقہ گشت پولیس کی جانب سے فوری طور پر کار کا تعاقب کیا گیا۔اس موقع پر اتحاد ٹاؤن پولیس کی جانب سے حکمت عملی کے ساتھ محمد خان کالونی میں کار کو کارڈن کرکے مغوی کو بازیاب کروایا گیا جبکہ 4 اغوا کار ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔اغوا کاروں کی شناخت 1- کاشف بلڈر ولد محمد اکرم، 2- آصف خان آفریدی ولد زرین خان آفریدی، 3- یوسف خان ولد زرین خان آفریدی اور 4- محمد ریاض ولد ریاض احمد کے ناموں سے ہوئی۔مزکورہ ہنڈا سوک کار نمبری BCQ-210 سے 2200 گرام چرس بھی برآمد ہوئی۔ ملزم کاشف بلڈر بدنام زمانہ گٹکا مافیا کا سرغنہ ہے اور قبل ازیں علاقہ پولیس کی جانب سے 9 مقدمات میں چالان ہو چکا ہے۔جبکہ بازیاب کروایا گیا نوجوان پولیس اہلکار ہے اور تھانہ اتحاد ٹاؤن میں تعینات ہے۔پولیس کی جانب سے نوجوان کی اغوا کاری کی وجہ کا مختلف پہلوؤں سے جائزہ لیا جا رہا ہے۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 158/21 بجرم دفعہ 353/365/186/34 ت پ اور 159/21 بجرم دفعہ 6/9C کا اندراج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

  • ایف بی انڈسٹرل ایریا مین شہریون کو گولی مارنے والا شہزاد پی ڈی کا بہنوئی نکلا

    ایف بی انڈسٹرل ایریا مین شہریون کو گولی مارنے والا شہزاد پی ڈی کا بہنوئی نکلا

    ایف بی انڈسٹرل ایریا مین شہریون کو گولی مارنے والا شہزاد پی ڈی کا بہنوئی نکلا ملزم سلیم نے چلتی گاڑی سے نوجوان مظہر اور رکشہ ڈرائیور کو گولیان ماریں ایس ایچ او فرخ شہریار نے سی سی ٹی وی کی مدد سے ملزم کو گرفتار کرلیا مقدمہ آئی او سب انسپکٹر ارشاد نے ملزم سلیم سے ساز باز کرلی ملزم کو تھانے مین وی آئی پی پروٹوکول کے ساتھ موبائل بھی دے دیا ملزم کے ساتھ گاڑی مین 3 خواتین ملزمہ تھین جنھونے اسلحہ دیا ارشاد نے ملزم سے مبینہ طور پر بھاری نزرانہ وصول کرکے آنکھین بند کرلین ملزم نے کھلے عام فائرنگ کرکے دہشتگردی کی سیون اے ٹی اے شامل نہیں کی ارشاد علی نے کورٹ مین ملزم کو بغیر ہتکڑی کے پیش کیا ملزم کے اہل خانہ سے کورٹ مین بھی پیسے وصول کرکے موبائل فون دیا گیا متاثر ین نے آئی جی سندھ پولیس چیف اور ڈی آئی جی سے انصاف کی اپیل کی ہے

  • گرمیوں میں‌ لوڈشیڈنگ سے نجات، وفاقی حکومت نے کراچی کو بڑا تحفہ دے دیا

    گرمیوں میں‌ لوڈشیڈنگ سے نجات، وفاقی حکومت نے کراچی کو بڑا تحفہ دے دیا

    وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے ایک ٹویٹ کے ذریعے کراچی والوں کو خوش خبری سنائی کہ جامشورو سے کے ڈی اے 33 تک ٹرانسمیشن لائن کا کام مکمل کرلیا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ وفاق نے ایک اور وعدہ پورا کرتے ہوئے 220 کے وی کی ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل کو مکمل کرلیا ہے، جس کی مدد سے رواں سال موسمِ گرما میں کراچی کو 450 میگاواٹ اضافی بجلی دستیاب ہوگی۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ ’جامشورو سے کراچی تک 130 کلومیٹر طویل ٹرانسمیشن لائن کی اپ گریڈیشن مکمل کرلی گئی، ڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائن کی تکمیل کے بعد 31مارچ سے بجلی کی ترسیل ممکن ہوسکے گی. ’
    منصوبے کی بروقت تکمیل سے نیشنل گرڈ سے کے الیکٹرک پاور کو 450 میگاواٹ اضافی بجلی دی جائے گی جبکہ کےای کوپہلے ہی نیشنل گرڈسے 650 میگاواٹ بجلی فراہم کی جارہی ہے‘۔ وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ’کراچی کو گرمیوں کے موسم میں مجموعی طورپر1100میگاواٹ بجلی میسرہوگی‘۔

  • گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گٹکا/ماوا سپلائرز سمیت منشیات فروش کے خلاف کاروائی

    گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گٹکا/ماوا سپلائرز سمیت منشیات فروش کے خلاف کاروائی

    ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کی گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گٹکا/ماوا سپلائرز سمیت منشیات فروش کے خلاف کاروائیاں (1) تھانہ گارڈن گارڈن پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے (2) گٹکا/ماوا سپلائرز کو گرفتار کر لیا. گرفتار ملزمان کے قبضہ سے (83) پڑی گٹکا/ماوا وزنی (3.78) کلو گرام برآمد کیا گیا. گرفتار ملزمان میں عبدالقادر ولد عبدالرشید اور سہیل ولد محمد یعقوب شامل ہیں. گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں گٹکا/ماوا سپلائی کیا کرتے تھے..گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر نمبر 102/2021 بجرم دفعہ 8(I) گٹکا/ماوا ایکٹ درج. گرفتار ملزمان سے دیگر ساتھیوں کے متعلق پوچھ گچھ جاری. (2) تھانہ بغدادی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے (1) منشیات فروش کو گرفتار کر لیا.گرفتار ملزم کے قبضہ سے (300) گرام چرس برآمد کی گئی. گرفتار ملزم کا نام سہیل عرف سنی ولد لال محمد ہے.گرفتار ملزم کے خلاف ایف آئی آر نمبر 186/2021 بجرم دفعہ 6/9-B درج.

  • *ضلع کورنگی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری.

    *ضلع کورنگی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری.

    *ضلع کورنگی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف پولیس کاروائیاں جاری. مختلف پولیس کاروائیوں کے دوران ایک ، سٹریٹ کریمنل ، موٹر سائیکل لفٹر ، دو منشیات منشیات فروش ، ایک گٹکا ماوا فروش ، عادی جرائم پیشہ ملزمان مع اسلحہ و ایمونیشن ، چرس ، مضر صحت گٹکا ماوا برآمدگی کے گرفتار*تھانہ سعود آباد ماڈل پی ایس پولیس پارٹی نے مختلف کامیاب پولیس کاروائیاں کرتے ہوئے. ایک ، سٹریٹ کریمنل ، موٹر سائیکل لفٹر ، دو منشیات منشیات فروش ، ایک گٹکا ماوا فروش ، عادی جرائم پیشہ ملزمان کو مع اسلحہ و ایمونیشن ، چرس ، مضر صحت گٹکا ماوا برآمدگی کے گرفتار کر لیا گرفتار ملزمان *سید تحسین حسین رضوی ولد سید توفیق حسین رضوی* اور *محمّد عابد علی ولد محمّد طاہر* عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی تھانہ جوہرآباد ، تھانہ عزیز آباد ، تھانہ نیو کراچی ، تھانہ کھوکراپار ، تھانہ سعود آباد میں ناجائز اسلحہ منشیات برآمدگی ، موٹر سائیکل لفٹنگ کے مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جا چکے ہیں. *گرفتار شدہ ملزمان کا نام برآمدگی و پولیس کاروائی کی تفصیل ذیل ہے* *(١) سید تحسین حسین رضوی ولد سید توفیق حسین رضوی*
    *(٢) محمّد عابد علی ولد محمّد طاہر*
    *(٣) ملک کاشف ولد ملک محمّد فیاض*
    *(۴) مشتاق احمد ولد محمّد حسین*
    *برآمدگی**(١) سید تحسین حسین رضوی ولد سید توفیق حسین رضوی* (١) ایک عدد ریوالور مع تین روند برآمد
    *(٢) محمّد عابد علی ولد محمّد طاہر*
    (١) 50 پیکٹ گٹکا ماوا برآمد *(٣) ملک کاشف ولد ملک محمّد فیاض*(١) 120 گرام چرس برآمد *(۴) مشتاق احمد ولد محمّد حسین* (١) 120 گرام چرس برآمد گرفتار بالا ملزمان کی باقاعدہ گرفتاری تھانہ سعود آباد ماڈل میں ذیل مقدمات کے تحت عمل میں لائی گئی ہے (١) مقدمہ الزام نمبر158/2021 بجرم دفعہ 23(1)A آرم ایکٹ(٢) مقدمہ الزام نمبر 150/2021 بجرم دفعہ 8/A گٹکا ماوا ایکٹ (٣) مقدمہ الزام نمبر 153/2021 بجرم دفعہ 6/9B انٹی نارکوٹکس ایکٹ (۴) مقدمہ الزام نمبر 208/2021 بجرم دفعہ 6/9B انٹی نارکوٹکس ایکٹ *گرفتار ملزمان کا سابقہ کریمنل ریکارڈ ذیل ہے**(١) سید تحسین حسین رضوی ولد سید توفیق حسین رضوی* (١) مقدمہ الزام نمبر 227/19 بجرم دفعہ 23(1)A تھانہ جوھَر آباد(٢) مقدمہ الزام نمبر 309/19بجرم دفعہ 381A تھانہ عزیز آباد (٣) مقدمہ الزام نمبر 197/20 بجرم دفعہ 6/9A تھانہ نیو کراچی *(٢) محمّد عابد علی ولد محمّد طاہر*(١) مقدمہ الزام نمبر 149/16 بجرم دفعہ 23(1)A تھانہ کھوکراپار(٢) مقدمہ الزام نمبر 274/20 بجرم دفعہ 269/273 RW 8-W تھانہ سعود آباد گرفتار بالا ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے.

  • گرین لائن بس کراچی کیلئے معاہدہ ہوگیا، گرین لائن بس کراچی رواں سال اگست تک آپریشنل ہوگی، اسد عمر

    گرین لائن بس کراچی کیلئے معاہدہ ہوگیا، گرین لائن بس کراچی رواں سال اگست تک آپریشنل ہوگی، اسد عمر

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اسد عمر نے خوش خبری سنائی ہے کہ گرین لائن بس کراچی کیلئے معاہدہ ہوگیاہے۔وفاقی وزیر اسدعمر نے ٹویٹ کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی گرین لائن بس ریپڈ ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کیلئے انٹیلی جنٹ ٹرانسپورٹیشن سسٹم کا کنٹریکٹ ہوگیا، معاہدے پر این آرٹی سی اور ایس آئی ڈی سی ایل کے درمیان گزشتہ روز دستخط کیے گئے۔انہوں نے مزید بتایا کہ گرین لائن کراچی میں پہلا ماڈرن ٹرانسپورٹ سسٹم ہوگا اور بس شہر میں رواں سال اگست تک آپریشنل ہوگی۔

  • مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں

    مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں معطل کر دیں

    مولانا فضل الرحمان کی طبیعت ناساز، سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی گئیں۔ ذرائع جے یو آئی ف کے مطابق مولانا فضل الرحمان کی طبیعت بگڑ گئی ہے۔ پی ڈی ایم سربراہ کو 2 روز سے شدید بخار کی شکایت ہے۔ مولانا کا کورونا ٹیسٹ بھی کروایا گیا ہے جس کی رپورٹ منفی آئی۔ طبیعت ناسازی کے باعث مولانا فضل الرحمان نے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کر دی ہیں۔ ڈاکٹرز کی جانب سے بھی مولانا کو گھر پر آرام کرنے کی تلقین کی گئی ہے۔

  • سندھ:‌ 90 لاکھ بچوں‌ کو ویکسین فراہم کرنے کا اعلان

    سندھ:‌ 90 لاکھ بچوں‌ کو ویکسین فراہم کرنے کا اعلان

    کراچی: ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو نے سندھ بھر میں 7 روزہ انسداد پولیو مہم اچی کا اعلان کردیا۔ اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے 30 اضلاع میں 29 مارچ سے 4 اپریل تک 7 روزہ انسداد پولیو مہم چلائی جائے گی، جس کے دوران 90 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔ رپورٹ کے مطابق کراچی میں 20 جبکہ سندھ کے دیگر اضلاع میں 70 لاکھ بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی جائے گی۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کے باعث مارچ2020 سے اگست دو ہزار بیس تک پولیو مہم نہیں چلائی جا سکیں تھیں، جس کی وجہ سے بچوں کے قوتِ مدافعت میں کمی آئی۔ ترجمان کے مطابق اگست  2020 سے لے کر اب تک تقریباً ہر ڈیڑھ مہینے بعد پولیو مہم چلائی گئی، جس کی وجہ سے پولیو کیسز میں نمایاں کمی آئی، سندھ میں جولائی دو ہزار بیس کے بعد سے اب تک ایک بھی پولیو کیس رپورٹ نہیں ہوا ایمرجنسی آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ کیسز رپورٹ نہ ہونے سے یہ ثابت ہوا کہ اگر باقاعدگی سے پولیو مہم چلائی جائے اور والدین پولیو ویکسین دینے سے انکار نہ کریں تو پولیو سے نجات پائی جاسکتی ہے۔ ترجمان نے ایک بار پھر والدین سے اپیل کی کہ وہ آگے بڑھ کر اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں، گھر آنے والی ٹیموں سے تعاون کریں۔

  • سندھ حکومت گوگل کی مدد کررہی ہے، صوبائی وزیر کا بڑا دعویٰ

    سندھ حکومت گوگل کی مدد کررہی ہے، صوبائی وزیر کا بڑا دعویٰ

    کراچی: سندھ کے وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تیمور تالپور نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبائی حکومت انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل کی معاونت کررہی ہے۔ دو روز قبل اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے تیمور تالپور نے دلچسپ انکشاف کیا تھا کہ کراچی میں ٹرانسپورٹ کی بہتری اور ٹریفک کی صورت حال کے لیے سندھ حکومت نے گوگل کی مدد کی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ حکومت نے گوگل کو ٹریفک کی روانی اور تازہ معلومات کے حوالے سے نشاندہی کر کے دی۔ صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹریفک جام کی صورت حال کے بارے میں آگاہی کے لیے ہم نے گوگل کو ریڈ اور وائٹ لائن بنا کردیں، جن کی مدد سے ٹریفک جام اور روانی کی صورت حال پر نظر رکھی جارہی ہے انہوں نے دعویٰ کیا کہ سندھ حکومت کی جانب سے بنائی جانے والی لائنزسے گوگل بھی فائدہ اٹھا رہا ہے۔ آج اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے تیمور تالپور کا کہنا تھا کہ ہم نےکراچی کی ٹریفک سےمتعلق ایک میپنگ سسٹم بنایا تھا اسمبلی تقریر میں اسی حوالے سے بات کی گئی۔ اُن کا کہنا تھا کہ اسمبلی میں لائٹرموڈ میں بات کی تھی کیونکہ سیشن کے دوران ہنسی مذاق چلتا رہتا ہے، گوگل میپ پر ٹریفک سے متعلق بلیو اور ریڈلائنز کی بات مذاق میں کی تھی۔

  • روشنیوں کا شہر کراچی اپنی زبوں حالی کی بناء پر مسیحا کا منتظر ہے ،پیر عبدالمنان انور نقشبندی

    روشنیوں کا شہر کراچی اپنی زبوں حالی کی بناء پر مسیحا کا منتظر ہے ،پیر عبدالمنان انور نقشبندی

    جمعیت علماء اسلام(س) صوبہ سندھ کے امیر پیر قاری عبدالمنان انور نقشبندی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کراچی شہر جو ایک وقت روشنیوں کا شہر کہلاتا تھا لیکن آج اپنی زبوں حالی کی بنا پر کسی مسیحا کا منتظر نظر آتا ہے ریاستی حکمرانوں کے موجودہونے کے باوجود پاکستان کا سب سے بڑا شہر اور ریاست کو اسی فیصد ٹیکس ادا کرنے کے باوجود بنیادی ضروریا ت کے لئے کسی مسیحا کا منتظر ہے ۔
    کراچی کے شہریوں کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں ہے ، سرکاری سطح پر معیاری تعلیم ادارہ قائم نہیں کیا جاسکا ، ہسپتالوں میں ادویات تک میسر نہیں ، بعض ہسپتالوں میں عملہ تک موجود نہیں ،ارباب اقتدار نے ریاست کو اغیار کے رحم کرم پر چھوڑا ہوا ہے ۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک میں معاشی صورت حال کو جلد از بہتر بنایا جائے ۔