Baaghi TV

Category: کراچی

  • کے الیکٹرک کی مہنگی بجلی پر قومی اسمبلی میں بحث،  رپورٹ طلب

    کے الیکٹرک کی مہنگی بجلی پر قومی اسمبلی میں بحث، رپورٹ طلب

    کراچی میں مہنگی بجلی کے معاملے نے قومی اسمبلی میں بھی آواز بلند کر دی، کے الیکٹرک کو ملک کے دیگر علاقوں کے مقابلے میں زیادہ فی یونٹ قیمت لینے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کا اجلاس چیئرمین حفیظ الدین کی زیر صدارت ہوا، جس میں کے الیکٹرک کی جانب سے انڈسٹریل ٹیرف پر بجلی فراہمی کا معاملہ زیربحث آیا۔اجلاس میں رکن کمیٹی سید رضا گیلانی نے کہا کہ اطلاعات ہیں کہ کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو صوبائی محتسب کے فیصلے کی روشنی میں ہٹایا گیا ہے۔ جس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ سی ای او کا معاملہ الگ ہے، اصل مسئلہ بجلی کی قیمت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ کراچی، حب اور لسبیلہ کے لیے فی یونٹ بلنگ 39.6 روپے ہے، جبکہ ملک کے دیگر حصوں میں یہ قیمت 28 روپے تک ہے۔کے الیکٹرک حکام نے اس پر مؤقف اختیار کیا کہ بنیادی قیمت میں اتنا فرق ممکن نہیں۔ تاہم چیئرمین کمیٹی نے اخبارات اور نیپرا ڈیٹا کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک کو اپنے مفاد کے خلاف کچھ نظر نہیں آتا۔

    نیپرا حکام نے وضاحت کی کہ ملک بھر میں یونیفارم ٹیرف لاگو ہے، جس کے تحت فی یونٹ بنیادی قیمت یکساں ہوتی ہے۔ پاور ڈویژن حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ کراچی کے لیے بجلی کی باسکٹ قیمت تقریباً 39 روپے فی یونٹ ہے، کیونکہ کے الیکٹرک کی پیداواری لاگت زیادہ ہے، اس فرق کو کم کرنے کے لیے وفاق سبسڈی دیتا ہے۔

    قائمہ کمیٹی نے نیپرا سے بجلی کی قیمتوں سے متعلق تمام تفصیلات جبکہ کے الیکٹرک سے مہنگی بجلی سے نجات کے لیے اقدامات پر مبنی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔

    ایف بی آر ،جولائی میں 6 ارب 40 کروڑ روپے زائد ریونیو جمع

    127 سال بعد بھارت کو بدھ مت کے نایاب جواہرات واپس مل گئے

    سعودی عرب: جھولا حادثہ، 23 افراد زخمی، 4 کی حالت نازک

  • خاتون سے ہراسانی کا الزام ثابت ہونے پر سزا، مونس علوی کا ردعمل سامنے آگیا

    خاتون سے ہراسانی کا الزام ثابت ہونے پر سزا، مونس علوی کا ردعمل سامنے آگیا

    خاتون سے ہراسانی کا الزام ثابت ہونے پر سزاپر کےالیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی نے کہا ہے کہ یہ حالیہ فیصلہ انتہائی تکلیف دہ ہے۔

    مونس علوی نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کیا جس میں انہوں کہا کہ قانونی عمل اور اس کو برقرار رکھنے والے اداروں کا احترام کرتا ہوں، کہنا چاہتا ہوں کہ نتائج میری تجربہ کردہ صورتحال کی حقیقت کی عکاسی نہیں کرتے،اپنے قانونی مشیر کے ساتھ اس فیصلے کا جائزہ لے رہا ہوں اور اپیل کرنے کے اپنے حق کا استعمال کروں گا، انصاف اور کام کی جگہ کے وقار کے اصولوں کے لیے میرا احترام غیر متزلزل ہے، لوگوں کی حمایت کے لیے شکر گزار ہوں جو مجھے جانتے ہیں، جنہوں نے میرے ساتھ کام کیا اور جو قانونی عمل پر یقین رکھتے ہیں۔

    https://x.com/alvimoonis/status/1950818588190711911

    واضح رہے کہ محتسب اعلیٰ سندھ نے کےالیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کو خاتون سے ہراسانی ثابت ہونے پر عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیامحتسب اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) شاہ نواز طارق نے مونس علوی پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

    جنسی ہراسانی کیس،سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

    محتسب اعلیٰ سندھ کے مطابق کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوتا ہے، وہ ایک ماہ میں جرمانے کی رقم ادا کریں،مونس علوی نے شکایت کنندہ کو ہراساں کیا اور ذہنی اذیت دی۔ سی ای او کےالیکٹرک جرمانے ادا نہ کریں تو منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد ضبط کی جائےمونس علوی جرمانہ ادا نہ کریں تو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بھی بلاک کیا جائے۔

    ایاز صادق کی جنیوا میں ایرانی ہم منصب سے ملاقات

  • جنسی ہراسانی کیس،سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

    جنسی ہراسانی کیس،سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم

    کراچی: محتسبِ اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) شاہ نواز طارق نے کے الیکٹرک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مونس علوی کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ فیصلہ ایک خاتون ملازم کی جانب سے ہراسانی کی شکایت پر تفصیلی سماعت کے بعد سنایا گیا۔

    جاری کردہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ سی ای او کے الیکٹرک پر خاتون کو ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہو چکا ہے، جس پر مونس علوی کو نہ صرف فوری طور پر عہدے سے ہٹایا جائے گا بلکہ ان پر 25 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے۔ محتسب اعلیٰ نے ہدایت دی ہے کہ جرمانے کی رقم ایک ماہ کے اندر اندر ادا کی جائے۔جسٹس (ر) شاہ نواز طارق نے فیصلے میں کہا کہ مونس علوی نے شکایت کنندہ کو مسلسل ذہنی اذیت کا نشانہ بنایا، جو کہ اخلاقی و قانونی حدود کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر مونس علوی مقررہ وقت میں جرمانے کی ادائیگی میں ناکام رہے تو ان کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کو ضبط کر لیا جائے گا۔فیصلے میں مزید سخت اقدامات کا عندیہ بھی دیا گیا ہے۔ محتسب اعلیٰ سندھ نے یہ بھی کہا کہ اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تو مونس علوی کا قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ بلاک کر دیا جائے گا۔

    یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان میں دفاتر میں خواتین کو ہراساں کیے جانے کے واقعات پر سماجی اور قانونی سطح پر آوازیں تیز ہو رہی ہیں۔ محتسب اعلیٰ سندھ کے اس فیصلے کو ایک اہم مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے جو کارپوریٹ سیکٹر میں جوابدہی اور خواتین کے تحفظ کے حوالے سے ایک سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ، انڈیکس نے ایک بار پھر ایک لاکھ ، 39 ہزار کی حد عبور کر لی-

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی رہی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1456 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 39 ہزار 869 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا،گزشتہ روز کاروباری دن کے اختتام پر ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ ، 38 ہزار 383 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

    دوسری جانب انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 283 روپے سے کم ہو گئی ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 پیسے کی کمی سے انٹر بینک میں ڈالر 282 روپے 85 پیسے کا ہو گیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان

    تجارتی ڈیل،وزیراعظم شہباز شریف نے ادا کیا ٹرمپ کا شکریہ

    اشیاء ضروریہ کی نئی قیمتیں مقرر،نوٹیفیکیشن جاری

  • غیرت کے نام پر سفاکی،بھائی نے بہن، بہنوئی اور بھانجے کو قتل کر دیا

    غیرت کے نام پر سفاکی،بھائی نے بہن، بہنوئی اور بھانجے کو قتل کر دیا

    شہر قائد کے علاقے گھگر پھاٹک میں غیرت کے نام پر دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک شخص نے پسند کی شادی پر اپنی بہن، بہنوئی اور معصوم بھانجے کو قتل کر دیا۔

    پولیس کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ عبدالمجید، 40 سالہ سکینہ اور 6 سالہ عبدالنبی شامل ہیں، جن کا تعلق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ سے تھا۔ واردات میں ملوث شخص مقتولہ سکینہ کا بھائی ہے، جو شادی کے خلاف ہونے پر کراچی آیا اور تینوں افراد کو بے دردی سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ سکینہ اور عبدالمجید نے سات سال قبل پسند کی شادی کی تھی اور چند ماہ قبل ہی کراچی کے علاقے گھگر پھاٹک میں آ کر رہائش اختیار کی تھی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واردات کے بعد ملزم نے عبدالمجید کے بھائی کو فون کرکے قتل کی اطلاع دی۔ جائے وقوعہ سے دو کلہاڑیاں، ایک بیلچہ، مردانہ چپل اور جوتا برآمد ہوا ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ گزشتہ تین روز کے دوران کراچی میں غیرت کے نام پر قتل سمیت پانچ افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، جس نے شہر میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے۔

    ایران پر ممکنہ حملے، روس کی امریکا و اسرائیل کو سخت تنبیہ

    آسٹریلوی حکومت کا بڑا فیصلہ،یوٹیوب پر بھی کم عمر بچوں کے لیے پابندی عائد

    لندن ہائیکورٹ کی فلسطین ایکشن کو پابندی کے خلاف اپیل کی اجازت

    دوستی کا انجام قوم بھگت رہی ہے،کانگریس کی مودی سرکار پر کڑی تنقید

  • کراچی کی باہمت ماں ،جاں بحق بیٹے کے دونوں گردے عطیہ کردیے

    کراچی کی باہمت ماں ،جاں بحق بیٹے کے دونوں گردے عطیہ کردیے

    ایک باہمت پروفیسر ماں نے اپنے 20 سالہ جاں بحق بیٹے کے دونوں گردے عطیہ کر کے انسانیت کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔

    کراچی کی خاتون، جو خود ایس آئی یو ٹی اسپتال میں گردوں کی ماہر پروفیسر ہیں، نے روڈ ایکسیڈنٹ میں جاں بحق ہونے والے نوجوان بیٹے کی میت خود ایمبولینس میں رکھ کر اسپتال پہنچائی اور اس کے دونوں گردے عطیہ کر دیے۔اسپتال حکام کا کہنا ہے کہ یہ ایک تاریخی اور انسان دوست قدم ہے، جس سے دو مریضوں کی زندگیاں بچائی جا سکیں گی۔ پروفیسر خاتون نے کہا میرا بیٹا تو اب نہیں رہا، مگر اس کے گردے کسی اور کی زندگی بچا سکتے ہیں۔

    میڈیکل کمیونٹی نے خاتون کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے اسے انسانیت کی خدمت قرار دیا ہے۔

    ارشد ندیم انجری کے باعث ڈائمنڈ لیگ پولینڈ سے بھی دستبردار

    سندھ میں 10 کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ خریدنے والے کا انتقال

    پی ٹی آئی رہنما صائمہ خالد کا سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ

  • سندھ میں 10 کروڑ روپے کی  نمبر پلیٹ خریدنے والے کا انتقال

    سندھ میں 10 کروڑ روپے کی نمبر پلیٹ خریدنے والے کا انتقال

    سندھ کی تاریخ کی مہنگی ترین گاڑی نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے میں خریدنے والے معروف صنعت کار مزمل پراچہ موذی مرض کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔

    مزمل پراچہ نے جون 2024 میں سندھ حکومت کی جانب سے فروخت کے لیے پیش کی گئی منفرد نمبر پلیٹس میں سے سب سے مہنگی اور یونیک نمبر پلیٹ ‘A-1’ خریدی تھی، جس کی مالیت 10 کروڑ روپے تھی۔ ان کے اس اقدام کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں۔مقامی میڈیا رپورٹس اور سوشل میڈیا پیجز کے مطابق مزمل پراچہ دبئی میں زیر علاج تھے، جہاں وہ کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ ان کے انتقال پر سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے، صارفین نے ان کی مغفرت کی دعائیں کرتے ہوئے لکھا کہ موت سے دولت بھی نہیں بچا سکتی۔

    مزمل پراچہ پاکستان کے کامیاب صنعت کاروں میں شمار ہوتے تھے اور کئی کمپنیوں کے مالک تھے۔

    بھارت کا ٹرمپ کے 25 فیصد ٹیرف کے اعلان پر ردعمل آگیا

    پی ٹی آئی رہنما صائمہ خالد کا سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ

    پی ٹی آئی رہنما صائمہ خالد کا سینیٹ انتخاب سے دستبردار نہ ہونے کا فیصلہ

    علی امین گنڈا پور کی باجوڑ میں آپریشن کی تردید

  • سونے کی قیمت میں اضافہ،فی تولہ 300 روپے مہنگا

    سونے کی قیمت میں اضافہ،فی تولہ 300 روپے مہنگا

    ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد آج معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، سونے کی فی تولہ قیمت میں 300 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 55 ہزار روپے ہو گئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 257 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 4 ہزار 355 روپے پر پہنچ گئی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ میں 3 ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد عالمی بھاؤ 3 ہزار 323 ڈالر فی اونس ہو گیا ہے۔

    حج پالیسی 2026ء منظور، 12 سال سے کم عمر بچوں کو جانے کی اجازت نہیں

    اسرائیلی فوج کی درندگی، امداد لینے آنے والا معصوم بچہ امریکی فوجی کے سامنے شہید

    ٹرمپ کا بھارت پر 25 فیصد ٹیرف اور روس سے خریداری پر جرمانے کا اعلان

  • حمیرا اصغرکیس، فلیٹ سے لیےگئے سیمپلز کی رپورٹ  آگئی

    حمیرا اصغرکیس، فلیٹ سے لیےگئے سیمپلز کی رپورٹ آگئی

    کراچی، ڈیفنس فیز 6 کے فلیٹ میں مردہ پائی جانے والی اداکارہ حمیرا اصغر کےکیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

    نجی ٹی وی جیو نیوز نے اداکارہ حمیرا اصغر کے فلیٹ سے لیےگئے مختلف سیمپلز کی رپورٹ حاصل کرلی ہے۔رپورٹ کے مطابق اداکارہ حمیرہ اصغر کےگھر سے 6 سیمپل اکٹھےکیےگئے تھے، سیمپل جائے وقوعہ سے ملنے والے پانچ پیالوں سے حاصل کیےگئے تھے۔رپورٹ کے مطابق چھٹا سیمپل کچن میں رکھے نمک کا تھا جب کہ پانچ پیالوں میں سے ملنے والا سفوف سمندری نمک ہے۔ گھرکےکچن سے ملنے والا نمک پیالوں سے ملنے والے نمک سے مختلف ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ سمندری نمک بدبو کو کم کرنے اور کیڑے بھگانے کے کام آتا ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہےکہ رپورٹ سے تفتیش میں مزید پیشرفت ہوگی۔

    خیال رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو اتحاد کمرشل کے ایک فلیٹ سے اس وقت ملی جب کرائے کی عدم ادائیگی پر مالک مکان کے عدالت پہنچنے پر عدالتی بیلف ان کے گھر پہنچا اور فلیٹ کا دروازہ نہ کھولنے پر دروازہ توڑا گیا تو اداکارہ کی لاش برآمد ہوئی،لاش کے پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لاش ڈی کمپوز کے آخری اسٹیج پر ہے جسے دیکھ کر اندازہ کیا جاسکتا ہےکہ اداکارہ کی موت تقریباً 8 ماہ پرانی ہے،تفتیشی حکام کے مطابق لگتا ہے حمیرا اصغر مالی طور پر پریشان تھیں، انہوں نے ستمبر 2024 میں آخری کمرشل شوٹ کیا تھا اور وہ کام سے متعلق اکتوبر2024 میں لوگوں سے رابطے میں تھی۔

  • اداکار توثیق حیدر  مرد و خواتین کے ساتھ معاشرے کے منافقانہ سلوک پر پھٹ پڑے

    اداکار توثیق حیدر مرد و خواتین کے ساتھ معاشرے کے منافقانہ سلوک پر پھٹ پڑے

    پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے نامور اور سینئر میزبان و اداکار توثیق حیدر غیر شادی شدہ مرد و خواتین کے ساتھ معاشرے کے منافقانہ سلوک پر پھٹ پڑے۔

    حال ہی میں میزبان و اداکار توثیق حیدر نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی ،انہوں نے کہا کہ میں نے یہ محسوس کیا ہے کہ جب مرد شادی نہیں کرتا تو یہ تاثر پیش کیا جاتا ہے کہ اس نے اپنی مرضی سے شادی نہ کرنے کا انتخاب کیا ہے جبکہ خواتین کے لیے ایسا تاثر پیش کیا جاتا ہے کہ ان کی شادی ہو نہیں سکی۔ہم جب بھی کسی مرد کے بارے میں بات کریں گے تو کہیں گے کہ آپ نے شادی نہیں کی، جبکہ یہی بات کسی خاتون کے لیے کی جائے گی تو کہا جائے گا کہ فلاں کی شادی نہیں ہوئی،مرد نے نہیں کی اور عورت کی نہیں ہوئی، ممکن ہے کہ مرد کی نہیں ہوئی ہو۔

    آپریشن سندور :بھارتی رہنماؤں کے الزامات اور اشتعال انگیز دعوے بے بنیاد ہیں،ترجمان دفتر خارجہ

    میزبان و اداکار توثیق حیدر کا کہنا تھا کہ آج تک کسی نے مجھ سے میرا دکھ پوچھا ہے؟ کیا پتہ میری شادی نہیں ہوئی ہو، اسی طرح ممکن ہے کہ خواتین نے اپنی مرضی سے نہ کی ہو، لیکن اسے بیچاری بنا دیا جاتا ہے،میں نے اپنے وقت میں کسی کو ڈھونڈا لیکن میری ان سے شادی ہو نہیں سکی، بعدازاں زندگی میں کیرئیر پر توجہ مرکوز کر دی، عمر نکلنے کے ڈر سے شادی نہیں کرنی چاہیے بلکہ شادی اس وقت اور اس شخص سے کرنی چاہیے جس سے مل کے لگے کہ اس کے بغیر زندگی ادھوری ہے۔

    منساملک نے علیزےشاہ کے خلاف ہتکِ عزت کا مقدمہ دائر کر دیا