Baaghi TV

Category: کراچی

  • حب ڈیم کینال ٹو میں دوبارہ شگاف، میئر کراچی اور حکام کی وضاحت

    حب ڈیم کینال ٹو میں دوبارہ شگاف، میئر کراچی اور حکام کی وضاحت

    حب ڈیم کی نئی "کینال ٹو” میں پانی چھوڑنے کے دوران دوبارہ شگاف پڑ گیا، جس نے منصوبے کے تعمیری معیار پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق یہ دوسرا شگاف ہے جو دو روز قبل ٹیسٹنگ کے دوران گڈاپ روڈ کے قریب سامنے آیا، جبکہ پہلا واقعہ 20 روز قبل رپورٹ ہوا تھا۔کینال ٹو کی تعمیر پر لاگت 12 ارب 80 کروڑ روپے تھی،ذرائع کے مطابق کینال کے کناروں اور فرش پر لیکیج بھی دیکھی گئی۔افتتاح سے قبل ہی تکنیکی خامیوں پر تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے ان خبروں کو بے بنیاد اور پروپیگنڈا قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بغیر تحقیق کے چلائی گئی خبر ہے، کچھ لوگ ترقی سے خوش نہیں، یہ ہمیں کراچی کے عوام کی خدمت سے نہیں روک سکتا۔مرتضیٰ وہاب نے تصدیق کی کہ منصوبے کا افتتاح 13 اگست کو چیئرمین بلاول بھٹو کریں گے۔

    سکندر زرداری (پراجیکٹ ڈائریکٹر) نے دعویٰ کیا کہحب کینال ٹو میں کوئی لیکیج یا فالٹ رپورٹ نہیں ہوا۔ جو دیکھا گیا وہ پرانی کینال سے پانی کے لیے لگایا گیا ‘کٹ’ تھا۔ان کا کہنا ہے کہ منصوبہ مکمل ہو چکا ہے، اور ٹیسٹ رن کامیابی سے 25 دن قبل مکمل کر لیا گیا تھا۔ےجزیہ کاروں کے مطابق متضاد بیانات اور مختلف دعووں کے باعث حب کینال 2 منصوبہ سوالات کی زد میں آ چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی لاگت والے پراجیکٹ میں اگر شگاف اور لیکیج کی اطلاعات سچ ثابت ہوئیں تو یہ انتہائی خطرناک اور عوامی وسائل کے ضیاع کا باعث ہو سکتا ہے۔

    کراچی میں شہری نے فائرنگ کر کے والد اور بھائی کو قتل کر دیا

    اقتصادی کمیٹی اجلاس، الیکٹرک بائیکس، قائداعظم یونیورسٹی کے لیے گرانٹس منظور

    مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بحالی کی درخواست،بھارتی سپریم کورٹ میں 8 اگست کو سماعت

    بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا، سیز فائر خلاف ورزی کی تردید

  • کراچی میں شہری نے فائرنگ کر کے والد اور بھائی کو قتل کر دیا

    کراچی میں شہری نے فائرنگ کر کے والد اور بھائی کو قتل کر دیا

    کراچی کے علاقے جمشید کوارٹرز میں خاندانی جھگڑے کے دوران دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں ایک شہری نے فائرنگ کر کے اپنے والد اور بھائی کو قتل کر دیا، جبکہ بھابھی شدید زخمی ہو گئی۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزم نے فرار کی کوشش کے دوران بھی اندھا دھند فائرنگ کی۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔آلۂ قتل (اسلحہ) بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔زخمی خاتون کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ پولیس واقعے کے محرکات جاننے کے لیے ملزم سے تفتیش کر رہی ہے۔

    مقبوضہ کشمیر کی حیثیت بحالی کی درخواست،بھارتی سپریم کورٹ میں 8 اگست کو سماعت

    بھارتی فوج نے اپنے ہی میڈیا کو جھوٹا قرار دے دیا، سیز فائر خلاف ورزی کی تردید

    پاک افغان ٹی 20 میچز کے دوران بدنظمی روکنے کے لیے سیکیورٹی پلان تیار

  • پنجاب و سندھ اسمبلیوں میں بھارتی اقدامات کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور

    پنجاب و سندھ اسمبلیوں میں بھارتی اقدامات کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور

    پنجاب اور سندھ کی اسمبلیوں میں 5 اگست 2019 کے بھارتی اقدام کے خلاف یومِ استحصال کشمیر کے موقع پر بھارت مخالف مذمتی قراردادیں متفقہ طور پر منظور کر لی گئیں۔

    پنجاب اسمبلی میں قرارداد وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن نے پیش کی، جس میں کہا گیا کہ 5 اگست 2019 کو بھارت نے غیر قانونی طور پر کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔بھارتی اقدامات بین الاقوامی قوانین اور جنیوا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہیں۔ایوان نے کشمیری عوام کی بہادری اور قربانیوں کو سلام پیش کیا۔

    سندھ اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سید اویس قادر شاہ کی صدارت میں ہوا، جہاں وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے قرارداد پیش کی۔سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ "تمام سیاسی جماعتیں کشمیر کے معاملے پر متحد ہیں۔ قائد حزبِ اختلاف علی خورشیدی نے قرارداد کی مکمل حمایت کی اور کہا کہ کشمیر کا مقدمہ ہر قومی اور عالمی فورم پر لڑا جائے گا۔قرارداد کی منظوری کے بعد اسپیکر نے اجلاس جمعہ دوپہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا۔

    وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں ہر دن انسانیت شرمندہ ہوتی ہے۔مودی حکومت نے اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی کی ہے۔بھارت نے پرامن شہریوں کا محاصرہ اور آزادی اظہار پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔5 اگست 2019 کا اقدام جمہوریت اور انسانی حقوق کے خلاف سیاہ دن ہے۔

    تمام جماعتوں نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی شدید مذمت کی۔

    اسکاٹ لینڈ طوفان فلورس کی لپیٹ میں، نظامِ زندگی مفلوج

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

    بذریعہ سڑک ایران جانے پر پابندی، خواجہ آصف کا وضاحتی بیان

    این ڈی ایم اے کا الرٹ،دریائے ستلج میں سیلاب کا خطرہ

  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی

    ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کا بھاؤ 1500 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 58 ہزار روپے ہو گیا۔جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1,286 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 6 ہزار 927 روپے ہو گئی۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 15 ڈالر کم ہو کر 3,353 ڈالر پر آ گیا۔

    صرافہ تاجروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں یہ کمی عالمی رجحانات اور مقامی مارکیٹ کی صورتحال کے پیش نظر ہوئی ہے۔

    بذریعہ سڑک ایران جانے پر پابندی، خواجہ آصف کا وضاحتی بیان

    این ڈی ایم اے کا الرٹ،دریائے ستلج میں سیلاب کا خطرہ

    مولانا فضل الرحمٰن کا نواز شریف سے رابطہ، کزن کے انتقال پر تعزیت

  • نادرا کا بڑا اقدام: جانشینی سرٹیفکیٹ کسی بھی مرکز سے حاصل کیا جا سکتا ہے

    نادرا کا بڑا اقدام: جانشینی سرٹیفکیٹ کسی بھی مرکز سے حاصل کیا جا سکتا ہے

    نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے جانشینی سرٹیفکیٹ کے اجرا کا عمل مزید آسان بناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب ملک بھر میں کسی بھی نادرا مرکز سے درخواست دی جا سکتی ہے، چاہے وراثتی جائیداد کسی بھی صوبے میں واقع ہو۔

    ترجمان نادرا کے مطابق ادارے نے عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے جانشینی سرٹیفکیٹ کے پرانے طریقہ کار کو تبدیل کر دیا ہے، جس کے تحت پہلے درخواست صرف اسی صوبے میں جمع کروائی جا سکتی تھی جہاں جائیداد موجود ہوتی۔اب نادرا کے 186 جانشینی سہولت مراکز پورے ملک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی درخواستیں وصول کریں گے۔ یہ مراکز اسلام آباد، پنجاب، سندھ، بلوچستان، خیبرپختونخوا اور گلگت بلتستان میں فعال ہیں۔

    اس کے علاوہ قانونی ورثا اپنی بایومیٹرک تصدیق نادرا کے کسی بھی مرکز پر کرا سکتے ہیں۔بایومیٹرک تصدیق کی سہولت پاک آئی ڈی موبائل ایپ پر بھی پہلے سے موجود ہے۔نادرا ہیڈکوارٹرز کی جانب سے تمام متعلقہ مراکز کو نئے طریقہ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے تاکہ یہ سہولت فوری طور پر فراہم کی جا سکے۔

    اس فیصلے کو عوام کی سہولت اور عدالتی بوجھ کم کرنے کی جانب ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

    بابراعظم کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کا امکان

  • آج ایوان میں کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتوں میں اتحاد نظر آیا ہے،شرجیل میمن

    آج ایوان میں کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتوں میں اتحاد نظر آیا ہے،شرجیل میمن

    کراچی:سینئر صوبائی وزیر اور وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کا مقدمہ لڑا۔

    سندھ اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ایوان میں کشمیر کے معاملے پر تمام جماعتوں میں اتحاد نظر آیا ہے، سب باہمی اختلاف بھلا کر یک آواز ہیں، کشمیر پر بھارت نے قبضہ کیا ہوا ہے، وہاں مودی نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کو بلڈوز کیا ہے اور اس نے کشمیر کا اسٹیٹس تبدیل کرنے کی کوشش کی ہے،کشمیر کے معاملے پر پوری سندھ اسمبلی اختلافات بھلا کر یک آواز ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو اور بے نظیر بھٹو نے ہمیشہ کشمیر کا مقدمہ لڑا۔

    شرجیل انعام میمن نے کہا کہ لاکھوں بھارتی فوج نے کشمیر کا محاصرہ کیا ہوا ہے، عالمی کمیونٹی پر فرض ہے کہ اپنی قرارداد پر عمل کروائے، کشمیر پر کسی قسم کی سودے بازی نہیں ہوگی، شہید بھٹو نے 15 سال کی عمر میں قائد اعظم کو کشمیر کے مسئلے پر خط لکھا تھا، شہید بھٹو نے کہا تھا کشمیر کے مسئلے پر مجھ سے کبھی بھی غلطی نہیں ہوسکتی-

    کیا مسائل کا حل خود کشی ہے .تحریر: انجینیئر علی رضوان چوہدری

    انہوں نے کہا کہ شہید بھٹو نے ہر فورم پر کشمیر کا مقدمہ لڑا، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے بھی دنیا کے سامنے کشمیر کا مقدمہ لڑا، بلاول بھٹو زرداری نے بھارت کا دورہ کیا، بلاول بھٹو زرداری کے سر کی قیمت رکھی گئی، ہیڈ منی کے باوجود بلاول بھٹو بھارت گئے اور وہیں کشمیر کا مدعا اٹھایا،اس موقع پر شرجیل انعام میمن نے ذوالفقار بھٹو اور بینظیر بھٹو کی کشمیر کے متعلق تقاریر اسمبلی کی اسکرین پر چلوائیں۔

    پنجاب کابینہ نےملازمین کی بیوہ کو تاحیات پنشن دینے کی منظوری دیدی

  • کشمیریوں کو معلوم ہے کہ آزادی کی قیمت کیا ہوتی ہے،مشعال ملک

    کشمیریوں کو معلوم ہے کہ آزادی کی قیمت کیا ہوتی ہے،مشعال ملک

    کراچی: حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ سیاسی اختلافات کے باوجود ہمیں آج یکجہتی اور اتحاد کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ہر فرد کو سیاسی اختلاف کا احترام کرنا چاہیے لیکن وقت کی ضرورت ہے کہ سب مل کر ایک ہو جائیں۔

    مشعال ملک نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارت نے 2019 میں کشمیریوں کے خلاف ایسے اقدامات کیے جو ڈیتھ وارنٹ کے مترادف ہیں۔ انہوں نے قائداعظم محمد علی جناح کے حوالے سے کہا کہ قائداعظم نے کشمیریوں کو اپنی شہہ رگ قرار دیا تھا، اس لیے کشمیریوں کی آزادی ہر پاکستانی کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی طرف سے حریت رہنما یاسین ملک کو پھانسی دینے کی سازش کی جا رہی ہے، لیکن کشمیریوں کو معلوم ہے کہ آزادی کی قیمت کیا ہوتی ہے اور وہ اپنی آزادی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ مشعال ملک نے کہا کہ آج بھی وہی مودی اور آر ایس ایس بھارت میں حکمرانی کر رہے ہیں جنہوں نے گاندھی جی کو قتل کیا تھا۔

    مشعال ملک نے بھارت کی پالیسیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ بھارت سرینگر میں دہلی سے حکومت چلانا چاہتا ہے، جس کی وجہ سے کشمیری عوام پر ظلم و جبر کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے حوالے سے کہا کہ پہلگام میں بغیر کسی ٹھوس ثبوت کے پاکستان پر الزام تراشی کی گئی اور بھارت بار بار فالس فلیگ آپریشنز کرتا رہتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر میں بھارت کے دہشتگرد نیٹ ورکس پکڑے جاتے ہیں، جو بھارت کی اصل روایات کو بے نقاب کرتے ہیں۔ مشعال ملک نے کہا کہ مودی کی حکومت کا ہر آزادی پسند کو دہشتگرد قرار دینے کا شوق ہے، اور وہ مقبوضہ کشمیر کے لاکھوں کشمیریوں کو بھارتی شہریت دے کر وہاں کے اصل مسلمان آبادی کو ختم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    مشعال ملک نے کہا کہ پاکستان نے معرکہ حق میں اللہ کی مدد سے کامیابی حاصل کی ہے اور دہشتگردی کے واقعات میں بھارت کا براہ راست ہاتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل نے ایران اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کے معاملات میں کردار ادا کیا جو خطے کے امن کے لیے اہم ہے۔

  • ریڈ لائن بی آر ٹی اہم منصوبہ ، مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے،شرجیل میمن

    ریڈ لائن بی آر ٹی اہم منصوبہ ، مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے،شرجیل میمن

    کراچی: کے الیکٹرک کو ریڈ لائن بی آر ٹی کی راہ میں حائل یوٹیلیٹیز 15 ستمبر تک ہٹانے کے احکامات جاری کر دیئے گئے

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ریڈ لائن بی آر ٹی منصوبے پر اہم اجلاس ہوا،اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، سی ای او ٹرانس کراچی فواد غفار سومرو، انجینئرز، کنسلٹنٹس اور کے الیکٹرک کے نمائندگان نے شرکت کی،اجلاس میں حکام نے بی آر ٹی منصوبے میں پیش رفت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ،اجلاس میں منصوبے میں حائل رکاوٹوں کے خاتمے کے لئے اقدامات اور کنٹریکٹرز کو درپیش مسائل کا جائزہ لیا گیا،سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مسائل کو فوری طور پر حل کیا جائے تاکہ منصوبے پر کام کی رفتار متاثر نہ ہو، ریڈ لائن بی آر ٹی کے راستے میں آنے والی تمام یوٹیلیٹیز کی منتقلی 15 ستمبر 2025 تک مکمل کی جائیں، بی آر ٹی کوریڈور میں 2 اعشاریہ 7 کلومیٹر پر محیط کے فور منصوبے کی پائیپ لائن جلد مکمل کرنے کا حکم دے دیا گیا ،ہدایت کی گئی کہ واٹر بورڈ جلد از جلد کے فور پائپ لائن کا کام مکمل کرے تاکہ کام کی روانی متاثر نہ ہو،ریڈ لائن بی آر ٹی عوام کا ایک اہم منصوبہ ہے مزید تاخیر کے متحمل نہیں ہو سکتے،تمام اسٹیک ہولڈرز آپس میں رابطہ اور تعاون بڑھائیں اور منصوبے پر بلا تعطل کام جاری رکھیں،

  • کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی تیزی کا رجحان جاری ہے۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100انڈیکس میں 600 پوائنٹس سے زائد اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 430 کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہےاب تک کے کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 721 کی بلند ترین سطح پر بھی پہنچا۔

    واضح رہے گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں زبردست تیزی دیکھی گئی تھی، جہاں کے ایس ای-100 انڈیکس میں 900 پوائنٹس سے زائد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھاکاروبار کے ابتدائی اوقات میں انڈیکس 864.92 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 1 لاکھ 41 ہزار 899.90 کی سطح پر پہنچا تھا، جو 0.61 فیصد کا نمایاں اضافہ تھاگزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 42 ہزار 52 پوائنٹس کی بلندی پر بند ہوا تھا۔

  • کراچی، جھگڑا خونریزی میں بدل گیا، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

    کراچی، جھگڑا خونریزی میں بدل گیا، 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی

    کراچی کے علاقے پہلوان گوٹھ میں پیش آنے والے ذاتی جھگڑے نے خوفناک صورت اختیار کر لی، جب فائرنگ کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہو گئے۔

    ایس ایس پی فرخ رضا کے مطابق فائرنگ سے 5 افراد زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں 2 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے پہلوان گوٹھ آنے اور جانے والے دونوں ٹریک بند کر دیے اور ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔مظاہرین نے اطراف کی دکانیں بند کروادیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور فائرنگ ذاتی جھگڑے کا نتیجہ تھی۔

    پولیس نے حالات کو قابو میں کرنے کے لیے علاقے میں نفری تعینات کر دی ہے، جبکہ شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی گئی ہے۔

    اسرائیلی دہشتگردی جاری، ایک دن میں 74 فلسطینی شہید

    یومِ استحصال کشمیر،دنیا بھر میں آج کشمیری یومِ سیاہ منائیں گے

    یومِ آزادی کو بھارت کے خلاف جشن کے طور پر منایا جائے، بلاول بھٹو

    اڈیالہ جیل کے باہر ممکنہ احتجاج پر سپرنٹنڈنٹ نے اضافی نفری مانگ لی