Baaghi TV

Category: کراچی

  • وزیراعظم صاحب، غریب کرونا سے نہیں فاقہ کشی سے مریں گے، ثروت اعجاز قادری

    وزیراعظم صاحب، غریب کرونا سے نہیں فاقہ کشی سے مریں گے، ثروت اعجاز قادری

    وزیراعظم صاحب، غریب کرونا سے نہیں فاقہ کشی سے مریں گے، ثروت اعجاز قادری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کوروناوائرس کی روک تھام کو فوکس اور غریب کو بھوک سے مرنے نہیں دینگے،وفاقی وصوبائی حکومتیں کورونا وائرس کے پھیلاؤکو روکنے کیلئے اربوں کھربوں کے ریلیف پیکیج کا اعلان کررہی ہیں مگر ابھی تک حکومت کی طرف سے کسی غریب کو راشن تک مہیا نہیں کیا گیا،

    ثروت اعجاز قادری کا مزید کہنا تھا کہ فلاحی تنظیموں کے کاموں کو حکومت اپنے کھاتے میں نہ ڈالے،غریبوں کو خوراک یا راشن نہیں پہنچا تو لاک ڈاؤن کرنا حکومت کے بس سے باہر ہوجائیگا،حکومت کے لاک ڈاؤن اور احتیاطی تدابیر پر عوام مکمل عمل کرنا چاہتے ہیں،فیڈرل اور سندھ گورنمنٹ فنڈز یا غریب کو راشن دینے کیلئے کوئی پالیسی نہیں دے سکیں،بھیڑچال چلی جارہی ہے جو کسی طور بھی مثبت قدم نہیں ہے،

    بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے

    تبلیغی مرکز کے نواحی علاقے کے 200 افراد کرونا کے شبہہ میں ہسپتال منتقل،ڈرون کے ذریعہ علاقہ کی نگرانی

    بھارت کی انتہائی اہم ترین شخصیت کرونا سے خوفزدہ، کروائے گی ٹیسٹ

    ایران کے خلاف قابل اعتراض مواد نشر کرنے پر ایرانی سفارتخانے نے کہا "جیو” اسلام دشمنی پر اتر آیا

    ثروت اعجاز قادری نے مزید کہا کہ اہلسنت خدمت فاؤنڈیشن کے تحت ملک بھر میں غریبوں میں راشن وسبزیاں تقسیم کی جارہی ہیں،انشاء اللہ کراچی کے6 ڈسٹرکٹ میں راشن تقسیم کا سلسلہ شروع کرینگے،فلاحی جماعتوں کا موجودہ حالات میں کردار مثالی ہے،بتایا جائے حکومت کے کام اب کیا فلاحی ادارے کرینگے اور حکمران صرف اعلانات سے کام چلائینگے،ملک کا 25فیصد طبقہ پہلے ہی دو وقت کی روٹی کیلئے پریشان تھا 20فیصد وہ طبقہ جو روزکی بنیاد پر کماکر گذر بسر کررہا تھا فاقہ کشی پر مجبور ہوگیا ہے،اگر حکمرانوں کی ریلیف فنڈاور راشن دینے کی یہ ہی صورتحال رہی تو غریب کورونا کی بجائے فاقہ کشی سے موت کرینگے،

  • پاکستان میں کرونا کے پہلے مریض یحییٰ جعفری نے ایسا کام کر دیا کہ سب داد دینے پر مجبور ہو گئے

    پاکستان میں کرونا کے پہلے مریض یحییٰ جعفری نے ایسا کام کر دیا کہ سب داد دینے پر مجبور ہو گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس سے صحتیاب یحییٰ جعفری نے پلازمہ عطیہ کردیا

    یحییٰ جعفری کا کہنا تھا کہ یہ وائرس تاریخ کا حصہ بن جائے گا،ہماری ہمت ارادہ یاد رکھا جائے گا،ہاتھ دھوئیں گھروں سے باہر نہ نکلیں،اللہ سے امید ہے یہ وائرس جلد ختم ہوگا،ہم پاکستانی کامیاب ہوں گے،

    اس موقع پر ڈاکٹر ثاقب انصاری کا کہنا تھا کہ یہ ہمارے ہیرو ہیں ، انہوں نے اپنا پلازمہ عطیہ کیا،یحییٰ جعفری صحت یاب ہو کر ہمارے درمیان موجود ہیں،یہ خون عطیہ کرنے یہاں آئے جودیگرلوگوں کی زندگیاں بچانے کے کام آئے گا،خواتین سے زیادہ ترپلازمہ نہیں لیا جاتا،صحت یاب ہونےوالے وہ صحت مند افرادجن کی عمر18سے 50سال کے درمیان ہے وہ پلازمہ دے سکتے ہیں

    واضح رہے کہ یحییٰ جعفری کو سب سے پہلے پاکستان میں کرونا کی تشخیص ہوئی تھی، اور پاکستان میں صحتیاب ہونے والے مریضؤں میں بھی یحییٰ جعفری کا پہلا نمبر ہے، یحییٰ جعفری ایران سے واپس آیا تھا جس کے بعد اس میں‌کرونا کی تشخیص ہوئی تھی.

    قبل ازیں پاکستان کے معروف ماہر خون ڈاکٹر طاہر شمسی نے کہا ہے کہ جب ہمیں اجازت ملے گی توفوری علاج کرنے کوتیارہوں گے،

    ڈاکٹر طاہر شمسی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اس معاملےمیں علاج کرنے کیلئے تیارلگ رہا ہے، سعید غنی بھی اپنا پلازماعطیہ کرنے کو تیارہیں،کورونا سے صحت مند یہ 80 افراد مزید 80 افراد کی جان بچا سکتے ہیں،

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ چین نے ایک کام کیا کہ جو لوگ کروناوائرس سے صحتیاب ہوئے ان کے خون سے پلازما نکال کر دوسروے مریضوں کے خون میں انجیکٹ کیا تو خاطر خواہ رزلٹس ملے۔ چین میں ڈاکٹرز نے نے 2 ایم ایل پلازما لگایا تو 2 بار لگانا پڑا اور جسے 6 ایم ایل لگایا تو ایک ہی ڈوز میں مریض صحتیاب ہو گیا تھا،

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ ایسے لوگ جن میں کورونا پازیٹیو ہو اور سمپٹمز نہ آئے ہوں جیسے سندھ کے وزیر تعلیم اب صحتیاب ہوئے ہیں تو ان کے خون سے پلازما نکال کر کم از کم 2 لوگوں کو صحتیاب کیا جاسکتا ہے۔ کرونا کا علاج اس طرح مکمن ہے جس طرح چین نے دنیا کو بتایا ہے،پاکستان میں بھی کام فاسٹ ٹریک سے ہو رہا ہے اور امید ہے جلدی اجازت مل جائے گی۔ پاکستان میں 100 کے قریب لوگ ہیں جو صحتیاب ہوئے ہیں ان کے خون سے پلازما نکال کر رکھا جا سکتا ہے۔ مگر اس کے لیے ہمیں حکومت سے اجازت کی ضرورت ہو گی

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے مریضوں کےعلاج کیلئے تمام حکومتوں سے ملکر کام کریں گے ، پلازمہ ٹیکنیک سے کورونا مریضوں کو آئی سی یو، وینٹی لیٹر کی ضرورت نہیں ہوگی۔ کورونا صحتیاب مریض ہر2 ہفتے بعد پلازمہ عطیہ کرسکیں گے، مریض25 کلو سے کم وزن ہے تو ایک پلازمہ 2لوگوں کو لگایا جاسکے گا۔ وفاق کی جانب سےایک دو روز میں پلازمہ ٹیکنیک پرفیصلہ ہوجائے گا، بلوچستان،کے پی بھی اس حوالے سے اسی ہفتے فیصلہ کرلیں گے جبکہ سندھ اور پنجاب پلازمہ ٹیکنیک سے علاج کیلئے آن بورڈ ہیں۔

    ڈاکٹر طاہر شمسی کا مزید کہنا تھا کہ کورونا سے صحت یاب افراد پر ذمہ داری ہے کہ وہ پلازمہ عطیہ کریں، صحتیاب افرادپلازمہ دے کر ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل کی صف میں کھڑے ہوسکتےہیں، اب مریضوں کی جان بچانے کیلئے صحت یاب افراد بھی مسیحا بن سکتےہیں۔ کورونا سے صحت یاب افراد سے اپیل ہے پلازمہ دینے کیلئے آگے آئیں، صحت یاب افرادکے بھرپورتعاون سے کورونا کو شکست ہوگی۔ صحت یاب افراد اپنے بھائی بہنوں کی جان بچانے کیلئے آگے آئیں، تمام معاملات طے ہوتے ہی ڈونیشن سینٹرز کا اعلان کریں گے، کوئی ڈونیشن سینٹر نہیں آنا چاہے تو رابطہ کرے، ہم گھر جاکر پلازمہ لیں گے

    کرونا وائرس، بھارت میں 3 کروڑ سے زائد افراد کے بے روزگار ہونے کا خدشہ

    بھارتی گلوکارہ میں کرونا ،96 اراکین پارلیمنٹ خوفزدہ،کئی سیاستدانوں گھروں میں محصور

    لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر کتنے عرصے کیلئے جانا پڑے گا جیل؟

    کرونا وائرس، پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس بلانے کا مطالبہ، رکن اسمبلی کا بیٹا بھی ووہان میں پھنسا ہوا ہے، قومی اسمبلی میں انکشاف

    کرونا وائرس سے کس ملک کے فوج کے جنرل کی ہوئی موت؟

    ٹرمپ کی بتائی گئی دوائی سے کرونا کا پہلا مریض صحتیاب، ٹرمپ نے کیا بڑا اعلان

    کرونا کیخلاف منصوبہ بندی، پاکستان میں فیصلے کون کررہا ہے

    قبل ازیں جس بندے کو کرونا وائرس ہوا اور وہ صحتیاب ہو گیا ہے تو اس کا خون ویکسین کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے، چین اس پر تحقیق کر رہا ہے.

    ویکیسین کی بڑی تعداد میں تیاری ممکن نہیں ،یہ آسان اور سستی ترین ویکسین ہو گی، اس پر چین میں تحقیقات جاری ہین، اگر چین اس پر تحقیق مکمل کر لیتا ہے تو دنیا بھر میں کرونا وائرس سے نمٹنا مزید آسانا ہو جائے گا.امریکی سائنسدانوں نے بھی کرونا وائرس کے علاج کے لئے ویکیسن کی تیاری کا اعلان کیا ہے لیکن ابھی تک اس میں کامیابی نہیں ہوئی، وہ اب معروف دوا وافرپلازما میں دلچسپی ظاہر کر رہے ہیں.

    چینی سائنس دانوں نے بھی کرونا وائرس سے صحتیاب مریضوں کے خون کو کرونا وائرس کے ممکنہ علاج کے طور پر استعمال کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جلد کچھ کرنا ہو گا، تیز ترین اور سستا علاج تلاش کرنا ہو گا،اور خون کی ویکسین ہی سستا ترین علاج ہے،

    واضح رہے کہ چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس کا پاکستان میں تیزی سے پھیلاؤ جاری ہے

  • مساجد میں نماز جمعہ اور نمازوں کی ادائیگی پر پابندی، گھر میں جمعہ کیسے پڑھیں؟

    مساجد میں نماز جمعہ اور نمازوں کی ادائیگی پر پابندی، گھر میں جمعہ کیسے پڑھیں؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جامعہ بنوری ٹاؤن نے گھر میں نماز جمعہ کی ادائیگی سے متعلق فتویٰ جاری کر دیا

    فتویٰ میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس کے باعث مساجد میں جانا ممکن نہ ہوتوکم از کم 4بالغ افراد گھر میں نماز جمعہ ادا کریں،گھر میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران دروازہ کھلا رکھا جائے، کوئی نماز میں شریک ہوناچاہے تو اسے نہ روکا جائے، کوئی نماز میں شریک ہوناچاہے تو اسے نہ روکا جائے،

    فتویٰ میں کہا گیا کہ اگر کوئی شخص باجماعت نماز نہ پڑھ سکے تو وہ اکیلے نماز ظہر ادا کرے،اگر مسجد میں پنج وقتہ نماز باجماعت پڑھنا ممکن نہ ہو تو گھر میں جماعت کرائی جائے،امام کے پیچھے ایک مرد یا ایک نابالغ بچہ ہو تو وہ امام کی دائیں جانب تھوڑا پیچھے کھڑا ہو،اگر امام کے ساتھ دو یا دوسے زیادہ بالغ مرد ہوں توہ پیچھے صف میں کھڑے ہوں،اگر امام کے ساتھ ایک خاتون ہو تو وہ پچھلی صف میں کھڑی ہو،اگر امام کے ساتھ ایک خاتون ہو تو وہ پچھلی صف میں کھڑی ہوں،امام کے ساتھ ایک مرد اور ایک خاتون ہوں تو مرد دائیں تھوڑا پیچھے اور خاتون پچھلی صف میں کھڑی ہوں،

    واضح رہے کہ کرونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے ملک بھر کی مساجد میں نماز جعمہ سمیت نما زپنجگانہ کی ادائیگی پر شہریوں پر پابندی لگا دی گئی ہے،پنجاب میں بھی شہریوں کی مساجد میں نماز ادا کرنے پر پابندی عائد کر دی گئی

    محکمہ اوقاف پنجاب کی جانب سے نئی ایڈوائزری جاری کردی گئی، پنجاب حکومت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پنجاب بھر کی تمام مساجد میں صرف 3 سے 5 افراد نماز ادا کریں،خطیب، امام، مؤذن اور خدمت گار مسجد میں نماز ادا کریں،شہری نماز جمعہ و نماز پنجگانہ گھر پرادا کریں تاکہ موذی مرض سے بچا جا سکے،

    حکومت پنجاب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ خطیب، امام مسجد، موذن اور کیئر ٹیکر نماز ادا کریں گے، باقی افراد گھروں میں نماز ادا کریں، لوگ گھروں میں نمازیں ادا کریں تاکہ کرونا وبا سے محفوظ رہ سکیں، حکومت پنجاب نے طبی ماہرین کی ہدایات کی روشنی میں اقدام اٹھایا۔

    نماز جمعہ پر پابندی، طاہر اشرفی نے کیا بڑا اعلان، طبی عملے کو کیا سلیوٹ

    سندھ حکومت کا بڑا فیصلہ، نماز جمعہ کے اجتماعات پر پابندی

    قبل ازیں سندھ اور بلوچستان حکومت نے بھی اسی طرح کے اھکامات جاری کئے تھے، کراچی پولیس کی جانب سے شہر بھر کی تمام مساجد کو باجماعت نمازوں کی ادائیگی پر پابندی سے متعلق نوٹس جاری کر دیئے گئے ہیں۔حکومت سندھ کی جانب سے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر مساجد میں نماز کے اجتماعات پر پابندی عائد کرنے کے حکم کے بعد کراچی پولیس کی جانب سے جاری نوٹس میں کہا گیا ہے کہ پابندی کے حوالے سے شہر بھر کی تمام مساجد کی انتظامیہ کو آگاہ کر دیا ہے،پولیس کا کہنا ہے کہ حکومت کے حکم پر عمل درآمد کرانا مساجد انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، اگر حکم کی خلاف ورزی کی گئی تو مساجد انتظامیہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

    خیبر پختونخواہ اور اسلام آباد میں بھی مساجد میں نمازوں کی ادائیگی کے لئے صرف 5 افراد کو اجازت دی گئی ہے.شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نماز جمعہ سمیت تمام نمازیں گھر میں ادا کریں.

  • امریکی صحافی قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں‌پر 18 برس بعد سنایا عدالت نے فیصلہ

    امریکی صحافی قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں‌پر 18 برس بعد سنایا عدالت نے فیصلہ

    امریکی صحافی قتل کیس، ملزمان کی اپیلوں‌پر 18 برس بعد سنایا عدالت نے فیصلہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی صحافی ڈینیل پرل قتل کیس میں سندھ ہائیکورٹ نے ملزموں کی سزا کیخلاف اپیلوں پرفیصلہ سنا دیا ہے

    عدالت نے مرکزی ملزم احمد عمر شیخ کے علاوہ باقی تینوں ملزم بری کر دیئے ۔عدالت نے احمد عمر شیخ کی سزائے موت کو 7 سال قید میں تبدیل کردیا۔عدالت نے کہا ہے کہ احمد عمر شیخ پر اغوا کا الزام ثابت ہوا ،ڈینیل پرل کے قتل کا الزام کسی ملزم پر ثابت نہیں ہوا۔

    سندھ ہائیکورٹ نے ملزموں کی سزا کے خلاف اپیل پر اٹھارہ برس بعد بعد فیصلہ سنایا ہے

    واضح رہے کہ برطانوی شہریت رکھنے والے ملزم احمد عمر شیخ کو عدالت نے سزائے موت کا حکم دیا تھا،دیگر ملزمان فہدسلیم ،سید سلمان ثاقب اورشیخ محمد عادل کو عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی ملزمان کو انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 15 جولائی 2002 کو سزا سنائی تھی۔

    ڈینیل پرل امریکی جریدے وال سٹریٹ جنرل جنوبی ایشیا ریجن کے بیورو چیف تھے، ملزمان کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں 2002 سے تعطل کا شکار تھیں آج سندھ ہائیکورٹ نے اپیلوں پر فیصلہ سنایا ہے

  • سندھ حکومت نے صوبے بھر میں‌تاجروں‌کے لیے جاری کیا سخت آرڈر

    سندھ حکومت نے صوبے بھر میں‌تاجروں‌کے لیے جاری کیا سخت آرڈر

    سندھ حکومت نے صوبے بھر میں‌تاجروں‌کے لیے جاری کیا سخت آرڈر

    باغی ٹی وی : حکومت سندھ نے کراچی سمیت صوبے بھر کے تاجروں کو کل مارکیٹیں کھولنے سے سختی سے منع کیا ہے۔

    ترجمان سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن کے دوران مارکیٹ کھولنے کا اعلان شہریوں کی جانوں سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ کسی کو من مانی کی اجازت نہیں دے سکتے۔

    ترجمان سندھ حکومت کے مطابق جو پابندی کی خلاف ورزی کرے گا وہ نتائج بھگتےگا۔ ہنگامی صورت حال سے نمٹنے میں مصروف ہیں، ہمیں دیگر مسائل میں نہ الجھایا جائے۔سندھ حکومت مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے اپیل کی ہے کہ وہ بلیک میل کرنے والے تاجروں کا بائیکاٹ کرے۔خیال رہے کہ کراچی کی چند تاجر تنظیموں نے صوبائی حکومت سے مارکیٹین کھولنے کا مطالبہ کیا تھا۔

    واضح‌ رہے کہ صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 676، پنجاب میں 652، کے پی میں 221، بلوچستان میں 153، گلگت بلتستان میں 148، اسلام آباد میں 58 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 مریض ہیں

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 49 کیسز اور پانچ اموات کیسز رپورٹ ہوئیں۔ کرونا وائرس سے پاکستان میں 26 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 58 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں

    پنجاب میں کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئیں،ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ڈی جی خان سے 207 زائرین، ملتان سے 89 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین میں 27 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

  • حکومت سندھ کا  صوبے میں جمعہ کے روز لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ

    حکومت سندھ کا صوبے میں جمعہ کے روز لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کا فیصلہ

    حکومت سندھ نے صوبے میں جمعہ کے روز لاک ڈاؤن کو مزید سخت کرنے کی تیاری کر لی ہے۔

    باغی ٹی وی : جمعہ کو دن 12سے سہ پہر 3 بجے تک مکمل لاک ڈاؤن ہوگا۔ نماز جمعہ کے اجتماعات کو محدود کرنے کے فیصلے پر علما متفق ہیں۔

    واضح‌رہے کہ 27 مارچ کو سندھ حکومت نے صوبے بھر جاری لاک ڈاؤن کے پلان میں تبدیلی کا فیصلہ کرتے ہوئے شام 5 بجے سے دکانیں بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔ اس سے قبل 22 مارچ کو لاک ڈاؤن کے اعلان کے وقت اشیائے خورونوش بیچنے والے دکانداروں کو رات 8 بجے دکانیں کھولنے کی اجازت دی گئی تھی۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں مکمل لاک ڈاؤن کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ پابندیاں سخت کیے بغیر کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو نہیں روکا جا سکتا۔انہوں نے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر وجہ لوگوں کو سڑکوں پر آنے نہیں دیا جائے۔ مقامی کیسز کی بڑھتی ہوئی تعداد تشویش ناک ہے۔کورونا وائرس کی صورتحال کی بات کی جائے تو سرکاری اعدادوشمار کے مطابق صوبہ سندھ میں اس وقت وبا میں مبتلا مریضوں کی تعداد 676 ہو گئی ہے۔

    صوبہ سندھ میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 676، پنجاب میں 652، کے پی میں 221، بلوچستان میں 153، گلگت بلتستان میں 148، اسلام آباد میں 58 جبکہ آزاد کشمیر میں 6 مریض ہیں

    گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 49 کیسز اور پانچ اموات کیسز رپورٹ ہوئیں۔ کرونا وائرس سے پاکستان میں 26 ہلاکتیں ہو چکی ہیں، 12 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 58 افراد صحتیاب ہو چکے ہیں

    پنجاب میں کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئیں،ترجمان پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ کئیر کے مطابق ڈی جی خان سے 207 زائرین، ملتان سے 89 زائرین، رائے ونڈ کورنٹین میں 27 اور فیصل آباد کورنٹین میں 5 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

  • بھوک نے لوگوں کو بچے فروخت کرنے پر مجبور کر دیا،سندھ میں شہری نے کہا "ایک بچہ لو اور ہمیں راشن دو”

    بھوک نے لوگوں کو بچے فروخت کرنے پر مجبور کر دیا،سندھ میں شہری نے کہا "ایک بچہ لو اور ہمیں راشن دو”

    بھوک نے لوگوں کو بچے فروخت کرنے پر مجبور کر دیا،سندھ میں شہری نے کہا "ایک بچہ لو اور ہمیں راشن دو”
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کی وجہ سے ملک بھر میں لاک ڈاؤن ہے، حکومتوں نے لاک ڈاؤن کی وجہ سے امدادی پیکج کا اعلان تو کیا ہے لیکن ابھی تک کسی بھی حکومت نے عوام کی امداد نہیں کی جس کی وجہ سے غریب شہریوں کے گھروں میں فاقے پڑنا شروع ہو گئے ہیں

    ملک بھر کی طرح سندھ میں بھی جاری لاک ڈاؤن نے لاکھوں شہریوں کو فاقہ کشی میں مبتلا کردیا ہے لاک داؤن کے باعث شہر کے تمام کاروباری اور تجارتی مراکز سمیت تمام دوکانیں بند ہیں دیہاڑی پر کام کرنے والے لاکھوں افراد بیروزگار ہوکر فاقہ کشی پر مجبورہوچکے ہیں۔

    حکومت سندھ نے لاک ڈاؤن کے دوران غریب اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں کو مالی امداد اور راشن کی مکمل فراہمی کا وعدہ کیا تھا تاہم لاک ڈاؤن ہوئے 9روز گزرجانے کے باوجود حکومت کی جانب سے مستحق افراد کو نا ہی راشن فراہم کیا گیا اور نہ ہی ابھی تک مالی امداد فراہم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ شہریوں میں بے چینی بڑھ رہی ہے

    سندھ کے علاقے بدین میں مزدور فاقہ کشی کا شکار ہیں، لاک ڈاؤن کو دس روز مکمل ہو چکے ہین لیکن دہاڑی پر کام کرنے والوں کو حکومت نے کچھ نہیں دیا،ایسے میں ہی سندھ کے علاقے بدین کے علاقے پریم نگر ایک والد نے بھوک کی وجہ سے اپنے بچے کو فروخت کے لئے پیش کر دیا ، والد کا کہنا تھا کہ ایک بچہ لے لو لیکن خدا کے لئے راشن دے دو،بچے کے والد کا کہنا تھا کہ دس دن میں ایک نوالہ نہیں کھایا، مجبور ہو کر بچے بیچ رہے ہیں، ایک بچہ لو اور ہمیں راشن دو تا کہ ہمیں زندہ رہ سکیں،

    سندھ کے علاقے جیکب آباد میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے ہزاروں افراد بے روزگار ہو گئے ہیں،جس کی وجہ سے ان کے گھروں میں فاقے ہو گئے ہیں، محنت کش طبقہ دو وقت کی روٹی کے لیے بھی ترس رہا ہے،لیکن ابھی تک سندھ حکومت صرف اعلانات کر رہی ہے.

    سندھ کے علاقے شکار پور میں حکومت کی جانب سے امداد اور راشن نہ ملنے پرلاک ڈائون کی پرواہ کیے بغیرشہری سڑکوں پر نکل آئے، انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی کی، شہریوں کا کہنا تھا کہ9 دن سے گھروں میں قید کیا گیا ہے،کوئی منتخب نمائندہ اور سرکاری افسر پوچھنے تک نہیں آیا،بچے بھوک سے نڈھال ہیں بجلی کی فراہمی بھی معطل کردی گئی ہے خدارا ہم پر رحم کریں۔

    سندھ میں لاک ڈاؤن کا آج 9 واں روز ہے، بے روزگار اور یومیہ کمانے والے مزدور دو وقت کی روٹی کے لیے پریشان ہیں، عوام پوچھتے ہیں ووٹ لینے والے کہاں ہیں، عوام ووٹ کی پرچی گھر پہنچانے والوں کو تلاش کر رہی ہے لیکن وہ کہیں نظر نہیں آتے، کرائے کے مکانوں میں رہایش پذیر، دواؤں کے خرچ سے پریشان، پیٹ کی آگ بجھانے کے لیے لاک ڈاؤن میں دیہاڑی دار طبقہ دہری اذیت کا شکار ہو چکا ہے۔

    شہر قائد کراچی میں بھی لاک ڈاؤن کی وجہ سے گھر میں راشن ختم ہونے کے بعد تنگ آ کر لیاری، مچھر کالونی، گوہرام گوٹھ کے شہری گھروں سے باہر آئے اور احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ عوامی نمائندے صورت حال سے نمٹنے کے لیے سامنے آئیں اور مستحقین کی داد رسی کریں۔ احتجاج کرنے والے شرکا کا کہنا تھا کہ علاقے میں کسی شخص کو اب تک راشن نہیں دیا گیا، ہم کرونا سے نہیں لیکن بھوک سے ضرور مر جائیں گے.

    واضح رہے کہ سندھ میں کرونا وائرس کے مجموعی کیسز کی تعداد 676 ہو چکی ہے، جبکہ سندھ میں کرونا وائرس سے 8 ہلاکتیں ہو چکی ہیں.

  • جماعت اسلامی کا چرچ اور مندروں میں  جراثیم کش سپرے ، مذہبی رواداری کی مثال

    جماعت اسلامی کا چرچ اور مندروں میں جراثیم کش سپرے ، مذہبی رواداری کی مثال

    جماعت اسلامی کا چرچ اور مندروں میں جراثیم کش سپرے ، مذہبی رواداری کی مثال

    باغی ٹی وی :جماعت اسلامی کی فلاحی تنظیم الخدمت فاؤنڈیشن کورونا متاثرین کو مدد پہنچانے میں پیش پیش ہے. وائرس کے خلاف فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں ، مختلف عوامی مقامات کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے جراثیم کش سپرے کیا جارہا ہے،جماعت اسلامی

    مہم کے دوران چرچ اور مندروں میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کا سپرے کرکے دنیا کو مذہبی روادار ی کا بہترین پیغام دیا گیا کہ اسلام ایک امن و سلامتی کا مذہب ہے اور پاکستان اس مذہب کی تعلیمات پر بنائی گئی ایک ریاست ہے جب کہ دوسری طرف مودی کا بھارت ہے جہاں مسجدوں اور چرچوں مسمار کیا جا رہا ہے .

    اس اقدام کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد لوگوں کی جانب سے تعریفی پیغامات کا تانتا بندھ گیا، سندھ سے تعلق رکھنے والے ہندو سماجی کارکن کپل دیو نے اپنے پیغام میں لکھا کہ الخدمت کے چرچ اور مندروں میں بھی جراثیم کش سپرے کرنا ایک بہترین قدم ہے اور یہ مذہبی رواداری کی سب سے بڑی مثال ہے.

  • بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر اداروں کی کاروائی،اسلحہ برآمد

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر اداروں کی کاروائی،اسلحہ برآمد

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر اداروں کی کاروائی،اسلحہ برآمد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے گرفتار ملزمان کا معاملہ ،کراچی یونیورسٹی کے ایک دفتر پر اداروں نے چھاپہ مارا اور ایک مشین گن، دو پستول اور گولیاں برآمد کر لی

    اداروں نے چھاپے کے دوران لیپ ٹاپ اور کمپیوٹر بھی برآمد کر لیا،ملک کے خلاف ذہن سازی کا لٹریچر بھی برآمد کیا گیا،ملزم ماجد نے اپلائیڈ اکنامکس ریسرچ سینٹر میں اپنا آفس بنا رکھا تھا،گروہ کے سرغنہ شاہد متحدہ کی ہدایت پر آفس بنایا گیا تھا

    کاروائی جے آئی ٹی میں انکشافات کے بعد کی گئی،ایف آئی اے نے ملزمان کے زیراستعمال آئی پی کی جانچ پڑتال کر لی ،ملزمان کو بھارت سے تخریب کاری کے لیے ہدایات ملتی تھی ،ای میل ریکارڈ اور ڈیٹا بھی تحویل میں لے لیا گیا ،ملزمان شاہد متحدہ عادل انصاری اور ماجد کے گھروں پر بھی چھاپے مارے گئے اور تلاشی لی گئی،

    چھاپوں کے دوران ملک کی اہم تنصیبات کی تصاویر نقشے اور چیک بکس برآمد ہوئیں،ایس آئی یو پولیس اور ایف آئی اے نے کارروائیاں تیز کر دیں ،اورتحقیقات کا دائرہ مزید وسیع کر دیا گیا

  • کرونا وائرس، سندھ میں لوکل ٹرانسمیشن کے کتنے مریض ہیں؟ وزیراعلیٰ سندھ نے بتا دیا

    کرونا وائرس، سندھ میں لوکل ٹرانسمیشن کے کتنے مریض ہیں؟ وزیراعلیٰ سندھ نے بتا دیا

    کرونا وائرس، سندھ میں لوکل ٹرانسمیشن کے کتنے مریض ہیں؟ وزیراعلیٰ سندھ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے وزیراعلیٰ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں کورونا وائرس کے کل کیسز کی تعداد 676 ہے،

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کراچی اور دیگر اضلاع میں 404 کیسز ہیں، سکھر 265 ،لاڑکانہ 7اوردادومیں ایک کیس ہے،حیدرآباد میں کورونا کیسز کی تعداد 128 ہے،لوکل ٹرانسمیشن کے 343 کیسز ہیں، گھروں میں 229لوگ آئیسولیشن میں ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں کورونا سے27 افرادصحت یاب ہوچکے ہیں، سندھ میں کورونا وائرس سے 8 اموات ہوئی ہیں،

    قبل ازیں سکھر کے قرنطینہ سینٹر میں کورونا کے151 مریضوں میں سے 101 صحتیاب ہوگئے ہیں۔ ڈویژنل کمشنر شفیق مہیسر کا کہنا ہے کہ ہیلتھ پروٹوکول کے مطابق ان افراد کا ایک بار پھر ٹیسٹ لیا جائے گا، دوبارہ ٹیسٹ منفی آیا تو مریضوں کو گھروں کو روانہ کردیا جائے گا۔

    اندرون سندھ کے علاقوں حیدرآباد،خیرپور اور سانگھڑ میں مختلف مقامات کو قرنطینہ سیںٹرمیں تبدیل کردیا گیا ہے، خیرپورمیں تبلیغی جماعت کے مزید 269افراد کوآئسولیٹ کردیا گیا ہے۔ حیدرآباد میں بھی 200 سے زائد افراد تبلیغی مرکز میں ہیں،

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ عوام کے تعاون کے بغیر کورونا وائرس کی وبا کو شکست دینا ممکن نہیں ہے۔ اس وبا کو ختم کرنے کے لیے عوام گھروں میں رہیں،عوام کے تعاون سے ہی ہم اس خطرناک بیماری کا مقابلہ کرسکتے ہیں،اس بیماری کا واحد حل سماجی میل جول میں فاصلہ رکھنا ہے.

    کرونا وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تدفین کے لئے میئر کراچی وسیم اختر نے اہم اعلانات کر دیئے,میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ کورونا سے انتقال کرجانے والوں کو مخصوص قبرستانوں میں دفن کیا جائے گا، محمد شا ہ قبرستان، سرجانی ٹاؤن قبرستان ، مواچھ گوٹھ قبرستان میں تدفین کی اجازت ہو گی،کورنگی نمبر چھ قبرستان اور اورنگی ٹاؤن گلشن ضیاءقبرستان مین تدفین کی اجازت ہو گی

    وسیم اختر کا مزید کہنا تھا کہ نماز جنازہ میں 2قریبی رشتہ داروں کو شرکت کی اجازت ہوگی،قبرستان میں میت کے آخری دیدار کی اجازت نہیں ہوگی،تدفین کے لئے آنے والی میت کو حفاظتی انتظامات کے ساتھ لایا جائے گا

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 2039 ہو گئی ہے، وائرس سے جاں بحق ہونے والے مریضوں کی تعداد بھی 26 ہو گئی۔