Baaghi TV

Category: کراچی

  • آئی جی سندھ کو ہٹانے کی منظوری پر سندھ اور وفاق میں ایک بار پھر جنگ شروع

    آئی جی سندھ کو ہٹانے کی منظوری پر سندھ اور وفاق میں ایک بار پھر جنگ شروع

    آئی جی سندھ کو ہٹانے کی منظوری پر سندھ اور وفاق میں ایک بار پھر جنگ شروع
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹائے جانے پر وفاق اور سندھ میں ایک بار پھر ٹھن گئی،سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ کو ہٹانے کی منظوری دی تو تحریک انصاف نے عدالت جانے کا اعلان کر دیا.

    آج سندھ کابینہ کے ہنگامی اجلاس میں آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام کو ہٹانے کی منظوری دے دی گئی ہے۔آئی جی سندھ کیلئے مشتاق مہر، غلام قادر تھیبو اور ثناء اللہ عباسی کے ناموں پر غور کیا جا رہا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ پولیس کو سیاسی نہیں بنانا چاہتے۔ پولیس کے کمانڈر کو سیاسی بیانات نہیں دینے چاہیں۔ وزرا کا کہنا تھا کہ جس ایس ایس پی یا پولیس افسر کو سیاست کا شوق ہے، وہ سیاست کرے

    وزیر اطلاعات سعید غنی نے کابینہ اجلاس کے بعد کہا کہ آج صرف ایک نکاتی ایجنڈے پر ہماری میٹنگ ہوئی جو آئی جی کلیم امام کی تبدیلی تھا۔ کابینہ نے ان کو ہٹانے کی منظوری دیدی ہے۔ آئی جی سندھ کلیم امام نے غیر ذمہ دارانہ بیانات بھی دیئے۔ آخری خط میں انھیں بتا دیا گیا تھا کہ آپ قوانین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو اگر کوئی افسر لینا ہو یا دینا ہو تو صوبائی حکومت سے رابطہ کیا جاتا ہے۔ سندھ میں لا ان آرڈر کی صورتحال خراب ہو گئی ہے۔ کلیم امام کے خلاف ڈسپلنری کارروائی کی جانی چاہیے۔

    دوسری جانب تحریک انصاف نے آئی جی سندھ سید کلیم امام کو عہدے سے ہٹانے اور ان کا تبادلہ روکنے کیخلاف عدالت جانے کا فیصلہ کیا ہے۔پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ہم آئی جی کلیم امام کے ساتھ کھڑے ہیں، سندھ حکومت کا کوئی غلط کام نہیں ہونے دیں گے۔ ہمیں اگر عدالت میں بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔ پاکستان میں قانون اور انصاف کی فراہمی ہے۔ سندھ حکومت مرضی کا آئی جی چاہتی ہے۔ قانون سازی کے وقت ہمارے جو خدشات تھے، وہ آج صحیح ثابت ہوئے۔ سندھ حکومت پولیس کو گھر کی لونڈی بنانا چاہتے ہیں۔

    فردوس شمیم نقوی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کا حق ہے کہ وہ کسی بھی افسر کو بلا سکتے ہیں۔ ہم سرکاری افسران کو غلام نہیں کہتے۔ آئی جی سندھ کی تبدیلی قانون کے مطابق ہوگی۔ آئی جی سندھ کلیم امام کو اپنے دفاع کا حق ملنا چاہیے۔ سندھ حکومت پولیس کیساتھ جو سلوک کر رہی ہے، اس کی وجہ سے لاقانونیت بڑھ رہی ہے۔ یہاں اگر رینجرز ہٹا دی جائے تو اللہ جانے کیا ہوگا۔ سندھ حکومت پولیس کے ذریعے مخالفین کو دبانا چاہتی ہے۔

    آئی جی سندھ کے تبادلے پروزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے آئی جی پولیس سندھ کے معاملے پر مشورہ کیا۔ وزیراعظم نے گورنر سندھ کو آئی جی معاملے پر سٹیک ہولڈرز سے مشاورت کا ٹاسک دے دیا ہے

  • بلاول کی ریلی پر حملہ کیس، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    بلاول کی ریلی پر حملہ کیس، عدالت نے فیصلہ سنا دیا

    بلاول کی ریلی پر حملہ کیس، عدالت نے فیصلہ سنا دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انتخابات 2018 میں بلاول بھٹوکی ریلی پرحملے کے کیس کا فیصلہ سنا دیا گیا،

    انسداد دہشت گردی عدالت نےعدم شواہد کی بنا پرتمام ملزمان بری کر دیے، ملزمان کیخلاف جولائی2018 میں مقدمہ درج کیاگیا تھا، پولیس کے مطابق ملزمان نےبلاول کی انتخابی مہم کے دوران ہنگامہ آرائی کی تھی، ہنگامہ آرائی سے متعدد افراد زخمی ہوئے تھے،

    مقدمے میں نامزد ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے.ملزمان میں ایم کیو ایم امیدوار رفیق ہنگورو،کبیر،احمد اور نویداختر شامل ہیں،ملزمان کے خلاف تھانہ کلری کراچی میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا

    مقدمہ نمبر 183/2018 سرکار کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا اور اس میں ہنگامہ آرائی، بلوہ اور املاک کو نقصان پہنچانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر میں 13 ملزم نامزد کیے گئے ہیں جن میں حاجی باوا، رفیق ہنگورہ، اسماعیل، نوید بشنی، آدم اور کاشان شامل ہیں، مقدمہ میں 450 افراد نامعلوم قرار دیے گئے ہیں۔

  • نواز شریف، چودھری نثار کے خلاف سخت کاروائی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    نواز شریف، چودھری نثار کے خلاف سخت کاروائی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    نواز شریف، چودھری نثار کے خلاف سخت کاروائی کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق صدر پرویز مشرف پر آرٹیکل 6کا مقدمہ بنانے کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی، درخواست میں نواز شریف، چوہدری نثار و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

    سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ نےخصوصی عدالت کی تقریری کوغیر قانونی قراردیاہے،ہائی کورٹ فیصلے سے ثابت ہوا پرویز مشرف کیخلاف کارروائی بدنیتی پر تھی۔درخواست میں کہا گیا سابق وزیراعظم نوازشریف اور سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور سابق سیکریٹری شاہد خان کیخلاف بھی غیر آئینی اقدامات پر فیصلہ دیا جائے۔

    درخواست میں کہا گیا نواز شریف کو واپس وطن لاکر سزا مکمل کرانے کا حکم دیا جائے اور چوہدری نثار ،شاہد خان کے نام ای سی ایل میں شامل کئے جائیں۔

    واضح رہے لاہورہائیکورٹ نے پرویز مشرف کی درخواست منظور کرتے ہوئے خصوصی عدالت کاقیام اورفیصلہ کالعدم قرار دیا تھا، عدالت نے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ آرٹیکل6 کےتحت ترمیم کا اطلاق ماضی سےنہیں کیا جاسکتا، ملزم کی غیر موجودگی میں فیصلہ نہیں سنایاجاسکتا، ملزم کی غیرموجودگی میں ٹرائل بھی کرنا غیر آئینی ہے۔

    سابق صدر جنرل ر پرویز مشرف نے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے بعد کہا کہ میری طبیعت بہتری کی طرف گامزن ہے،ہائی کورٹ کا فیصلہ بہت اچھا ہے،ہائی کورٹ کے فیصلے سے مجھے بہت خوشی ہوئی،ہائیکورٹ نے  آئین اورقانون کےمطابق فیصلہ دیاہے،

    پرویز مشرف کا مزید کہنا تھا کہ صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے پرسب کاشکریہ اداکرتاہوں،

    لاہور ہائیکورٹ نے پرویز مشرف کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا عدالت نے خصوصی عدالت کی تشکیل کو غیر آئینی قرار دے دیا ۔درخواست سابق صدر پرویز مشرف کی جانب سے دائر کی گئی تھی. کالعدم قرار دی گئی خصوصی عدالت نے آئین شکنی کیس میں‌ پرویز مشرف کو سزائے موت سنائی تھی۔

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    سابق صدر پرویزمشرف نے خصوصی عدالت کے قیام کوچیلنج کررکھا ہے.

    درخواست گزار نے کہا کہ پرویز مشرف کیخلاف غداری کے استغاثہ کی سماعت کرنیوالی خصوصی عدالت کی تشکیل غیر آئینی ہے،پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کے لئے وفاقی کابینہ سے منظوری نہیں لی گئی،سابق وزیراعظم نواز شریف نے اپنی صوابدید پر خصوصی عدالت قائم کی، خصوصی عدالت کے پراسیکیوٹر کی تعیناتی سمیت کوئی عمل قانون کے مطابق نہیں کیا گیا،

    لاہور ہائی کورٹ میں  سابق صدر کی جانب سے درخواست دائر کی گئی تھی ،‏درخواست میں حکومت،وزارت قانون،ایف آئی اے اور خصوصی  عدالت کے رجسٹرارکوفریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار پرویز مشرف نے درخواست میں کہا کہ خصوصی عدالت  نے 19نومبرکوموقف سنے بغیرغداری کیس کافیصلہ محفوظ کیا،بیماری کی وجہ سےبیرون ملک مقیم ہوں،

  • پاک چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈینز 2020 کا کراچی میں کامیاب اختتام

    پاک چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈینز 2020 کا کراچی میں کامیاب اختتام

    پاک چین مشترکہ بحری مشق سی گارڈینز 2020 کا کراچی میں کامیاب اختتام

    کراچی 14 جنوری : باغی ٹی وی پاکستان اور چینی بحریہ کے مابین جاری دوطرفہ مشق سی گارڈینز۔2020 کی ایک شاندار اختتا می تقریب آج پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر چینی بحریہ کی جنوبی تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ڈانگ ژن نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    تقریب سے خطاب کے دوران، وائس ایڈمرل آصف خالق نے مشق سی گارڈینز – 2020 میں شرکت اور مشترکہ تعاون کے لئے چینی جنوبی تھیٹر کمانڈ کا شکریہ ادا کیا جبکہ انہوں نے دونوں ممالک میں بالعموم اور دونوں بحری افواج کے مابین بالخصوص قائم خوشگوار تعلقات کا بھی ذکر کیا۔ کمانڈر پاکستان فلیٹ نے مشق سی گارڈینز۔2020 کے پیشہ ورانہ انعقاد پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا جو کہ دونوں بحری افواج کے لئے فائدہ مند رہی۔ اْنہوں نے مزید کہا کہ مشق کے انعقاد سے دونوں بحریہ کے مابین دو طرفہ پیشہ وارانہ تجربات کے تبادلے میں مدد ملے گی جس سے خطے میں محفوظ میری ٹائم ماحول کے قیام میں معاونت حاصل ہو گی۔

    قبل ازیں چینی بحریہ کی جنوبی تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ڈانگ ژن نے بحری مشق سی گارڈینزکے دوران پیپلز لیبریشن آرمی کے بحری جہازوں اور عملے کی بہترین مہمان نوازی پر پاکستان بحریہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اس مشق سے دونوں ممالک کے مابین قائم دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملے گی جس سے عمومی طور پر دونوں ممالک بالخصوص دونوں بحری افواج کو فائدہ ہو گا۔ ایڈمرل نے اس دوران مشق کے خاتمے کا باضابطہ اعلان بھی کیا۔

    مشق کے دوران پاکستان اور چینی بحریہ کی جنوبی تھیٹر کمانڈکے جہازوں پر مشتمل بیڑے اور میرین فورس کے اہلکاروں نے بحیرہ عرب میں مختلف بحری سرگرمیوں کا کامیاب مظاہرہ کیا۔ مشق کے ہاربر اور سی فیز کے دوران متعدد سینئیر عہدیداران نے بحری سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔


    مشق سی گارڈینز۔2020 نو دنوں پر محیط تھی جس کے انعقاد کا مقصد عصر حاظر کے روایتی اور غیر روایتی خطرات کو پیشہ ورانہ طریقوں سے نمٹنے کا تبادلہ اور باہمی تعاون کا فروغ تھا۔ مشق کی اختتامی تقریب میں دونوں بحری افواج سے تعلق رکھنے والے متعدد عسکری حکام نے شرکت کی

  • گورنر سندھ کی حکومتی اتحادیوں کو منانے کی کوشش، پیر پگارا سے ملاقات،کیا ہوئی بات؟

    گورنر سندھ کی حکومتی اتحادیوں کو منانے کی کوشش، پیر پگارا سے ملاقات،کیا ہوئی بات؟

    گورنر سندھ کی حکومتی اتحادیوں کو منانے کی کوشش، پیر پگارا سے ملاقات،کیا ہوئی بات؟
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کنگری ہاؤس میں مسلملیگ فنکشنل کے سربراہ پیرپگارا سے ملاقات کی۔ پیرپگارا نے گورنر سندھ کے سامنے جی ڈی اے کے خدشات کا اظہار کیا۔

    پیرپگارا نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے جو وعدے کیے وہ پورے نہیں کیے، جہانگیر ترین کے ساتھ بھی آپ آئے تھے وعدے پورے نہیں کیے۔ صوبائی حکومت تو پیپلزپارٹی کی ہے وفاق میں تو آپکی حکومت ہے، بجلی اور گیس کے محکمے تو وفاقی ہیں وہ کیوں نہیں سنتے۔سندھ کے دیگر شہروں میں بھی ترقیاتی کام ہونے چاہئیں،صرف ایم کیوایم ہی نہیں ہم بھی اتحادی ہیں،وزارت کی شکایت نہیں کی حالانکہ ہمیں غیراہم وزارت دی گئی،سوچ رہے تھے ملکی مفاد میں کس طرح آگے بڑھا جائے

    پیرپگارا نے مزید کہا کہ عوامی مسائل حل کرنے کےلیےبات چیت ہوئی ہے،ایک ماہ میں نتائج سامنے آنا شروع ہوں گے،ہمارے لوگوں کو جھوٹے مقدمات کا سامناہے، سندھ میں کرپشن،اقربا پروری عروج پر ہے، احتساب کہاں گیا،سندھ میں پیپلزپارٹی کے کرپٹ ٹولے کا کڑا احتساب چاہتے ہیں۔

    اس موقع پر گورنر سندھ نے کہا کہ معاشی حالات خراب تھے اب کچھ بہتر ہوئے ہیں، وعدے پورے کریں گے، وزیراعظم کی طرف سے ساتھ دینے،صبرکرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔پیرپگارا کی جانب سے رہنمائی ملتی رہتی ہے،جی ڈی اے اور پی ٹی آئی ساتھ کھڑی ہیں،گیس کی بندش اور پانی کی قلت پر بات چیت ہوئی،گیس کے معاملے پر سندھ کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دوں گا،پیرپگارا کی باتیں سندھ کی بہتری کےلیے تھیں،کوشش ہےوفاق کاپیکج سندھ پر محیط ہو،سندھ ہمارے بہترین اتحادیوں میں سے ایک ہے،

    گورنر سندھ عمران اسماعیل کا مزید کہنا تھا کہ پیرپگارا جب بلائیں گے ضرور آوَں گا،یہاں کسی کو منانے نہیں آیا،کوئی روٹھا نہیں تو منائیں کسے؟سندھ میں کوئی تقسیم قابل قبول نہیں،وسائل کی کمی کے باوجود سندھ کے لیے سب سے زیادہ فنڈز مختص کیے گئے،وزیراعظم اپنی محبت کے تحت سندھ کےلیے فنڈز دے رہے ہیں،وزیراعظم رواں ماہ کراچی کا دورہ کریں گے،کراچی کی 2بڑی شاہراہوں کا افتتاح کریں گے،

  • پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین چھٹی دو طرفہ مشق سی گارڈینز اختتام پذیر

    پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین چھٹی دو طرفہ مشق سی گارڈینز اختتام پذیر

    پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین چھٹی دو طرفہ مشق سی گارڈینز اختتام پذیر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان اور چین کی بحری افواج کے مابین چھٹی دو طرفہ مشق سی گارڈینز 2020 کا اختتام ہوگیا ہے۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق کی اختتامی تقریب کا انعقاد پاکستان نیوی ڈاکیارڈ کراچی میں ہوا۔چینی بحریہ کی جنوبی تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ڈانگ ژن تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ نے سی گارڈینز2020 میں شرکت پر چینی بحریہ کے افسروں اور جوانوں کا شکریہ ادا کیا۔وائس ایڈمرل آصف خالق نے کہا کہ مشق سی گارڈینز دونوں بحری افواج کے مابین سکیورٹی تعاون اور خطے میں بحری ماحول کے استحکام کو مزید فروغ دے گی ۔وائس ایڈمرل ڈانگ ژن نے پاک بحریہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور مہارت کو سراہا۔مہمان خصوصی وائس ایڈمرل ڈانگ ژن نے بعد ازاں مشق سی گارڈینز 2020 کے باقاعدہ اختتام کا اعلان کیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مشق سی گارڈینز 2020 میں دونوں ممالک کی اسپیشل آپریشن فورسز جنگی بحری جہازوں اور فضائی اثاثوں نے حصہ لیا۔مشق کے سی فیز میں دونوں ممالک کے بحری بیڑوں نے بحیرہ عرب میں جدید طرز کی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔

    یول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کراچی میں چینی بحری جہاز کا دورہ کیا جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سربراہ پاک بحریہ کی چینی ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ڈانگ ژن سے ملاقات ہوئی جس کے دوران دونوں ملکوں کے باہمی تعلقات اور درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹنے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق نیول چیف ظفر محمود عباسی نے اس موقع پر کہا کہ باہمی مشق سی گارڈینز 2020 پاک چین دیرینہ تعلقات اور باہمی اعتماد کی مظہر ہے جو خطے کے امن و استحکام کے لیے دونوں ممالک کے عزم کو مضبوط بنائے گی، نیول چیف نے چینی بحریہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف بھی کی۔

    پاکستان اور چینی بحری افواج کے مابین منعقد کی جانے والی چھٹی دوطرفہ مشق سی گارڈینز 2020 کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔  جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چینی بحریہ کی جنوبی تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ڈانگ ڑن تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق بھی موجود تھے۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق تقریب سے خطاب میں کمانڈر پاکستان فلیٹ وائس ایڈمرل آصف خالق نے چینی بحریہ کی جنوبی تھیٹر کمانڈکے افسرا ن اور جوانوں کو خوش آمدید کہا اور دونوں ممالک میں بالعموم اور دونوں بحری افواج کے بالخصوص دیرینہ دوستانہ تعلقات کو پیش نظر رکھتے ہوئے مشق سی گارڈینز 2020 کے لئے بہترین منصوبہ بندی اور عملی پیش رفت پر زور دیا تاکہ اس کے دیرپا اثرات مرتب ہو سکیں۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق کمانڈر پاکستان فلیٹ نے امید ظاہر کی کہ مشق سی گارڈینز کا انعقاد دونوں ممالک کی بحری افواج کے مابین تعاون کے نئے دور کا پیش خیمہ ثابت ہو گا۔

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    پاک بحریہ کا خشکی سے بحری جہاز کو نشانہ بنانے والے میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک بحریہ کے جہازوں کی بین الاقوامی مشقوں میں شرکت

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    قبل ازیں جنوبی تھیٹر کمانڈ کے ڈپٹی کمانڈر وائس ایڈمرل ڈانگ ڑن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشق سی گارڈینز کی میزبانی پر پاک بحریہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ یہ مشق دونوں ممالک کے لئے پیشہ ورانہ لحاظ سے فائدہ مند ثابت ہو گی۔ چینی بحری اثاثوں پر مبنی بیڑہ میرین فورسز کے نمائندوں کے ہمراہ مشق میں شرکت کے لیے کراچی پہنچا۔ مشق کے دوران پاک بحریہ اور چینی بحریہ کے فضائی اور دیگر اثاثے میرینز و اسپیشل فورس کے اہلکاروں، فرنٹ لائن جنگی بحری جہازوں اور فریگیٹس کے ہمراہ بحیرہ عرب میں جدید طرز کی مشترکہ مشقیں کریں گے۔ اس کے علاوہ ہاربر فیزکے دوران مختلف پیشہ ورانہ اور سماجی سرگرمیاں بھی انجام دی جائیں گی۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق دونوں بحریہ کے سینئر افسران اس مشق کی سرگرمیوں کا مشاہدہ کریں گے۔ مشق سی گارڈینز 2020 کا مقصد سمندر میں معاصر اور غیر روایتی خطرات سے متعلق پیشہ ورانہ تجربات کا تبادلہ کرنا، سیکیورٹی تعاون کو بہتر بنانا اور خطے میں محفوظ بحری ماحول کو فروغ دینا ہے۔یہ مشق پاکستان اور چینی بحریہ کے مابین مضبوط دوطرفہ عسکری تعاون کی عکاس ہے اور یہ دونوں بحری افواج کے مابین دوطرفہ تعاون کو مزید تقویت بخشے گی۔ دونوں بحری افواج کے جانب سے افسران کی بڑی تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔

  • میں نہ مانوں،اسد عمر کی ایم کیو ایم مرکز میں ملاقات نے نتیجہ،خالد مقبول صدیقی نہ مانے

    میں نہ مانوں،اسد عمر کی ایم کیو ایم مرکز میں ملاقات نے نتیجہ،خالد مقبول صدیقی نہ مانے

    میں نہ مانوں،اسد عمر کی ایم کیو ایم مرکز میں ملاقات نے نتیجہ،خالد مقبول صدیقی نہ مانے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کو منانے وفاقی وزیر اسد عمر وفد کے ہمراہ ایم کیو ایم کے بہادرآباد پہنچے جہاں ایم کیو ایم کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے ان سے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم نے حکوتی وفد کے سامنے خوب گلے شکوے کئے اور شکایتوں کے انبار لگا دیئے،

    اسد عمر نے خالد مقبول صدیقی کو منانے کی کوشش کی لیکن وہ نہ مانے اور اپنے استعفیٰ پر قائم رہے، خالد مقبول صدیقی نےا سدعمر سے کہا کہ جب مطالبات پورے ہوں گے پھر دیکھیں گے. ابھی تک استعفیٰ ہی رہے گا، وزارت واپس نہیں لوں گا.

    ملاقات کے بعد پی ٹی آئی اور متحدہ رہنماوں نے مشترکہ کانفرنس سے خطاب کیا، وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ فروری کے پہلے ہفتے وزیراعظم عمران خان کراچی کے دورے کے دوران مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے۔ کراچی کیلئے بڑے ترقیاتی منصوبوں پر جلد کام شروع ہوگا۔

    اسد عمر نے مزید کہا کہ خواہش ہے کہ خالد مقبول کابینہ میں واپس شامل ہو جائیں، 162 ارب کے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ کراچی کے دو بڑے مسائل ہیں، پانی اور ٹرانسپورٹ کا، بہتر یہی ہے مل جل کر ملک کیلئے کام کریں۔ گورنر سندھ تبدیل نہیں ہو رہے، زبردست کام کر رہے ہیں۔

    ایم کیو کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ حکومتی وفد کو خوش آمدید کہا، حکومت کے ساتھ مذاکرات نہیں، ملاقات تھی جو پہلے سے طے تھی۔ کل بھی کہا تھا کہ حکومت کے ساتھ تعاون جاری رکھیں گے، اس پریس کانفرنس میں کوئی سنسنی نہیں تھی، وزارت سے متعلق فیصلہ ابھی واپس نہیں لیا۔

    خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

    اتحادی جماعت کے رکن کا وزارت سے استعفیٰ، حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟ اہم خبر

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کنوینرایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کا وفاقی حکومت بنانے میں ساتھ دیا تھا لیکن ہمارے مطالبات پر پیش رفت نہیں ہوئی، تاہم انہوں نے حکومت سے اتحاد ختم کرنے کی افواہوں کی تردید کی تھی

  • حکومتی وفد ایم کیو ایم مرکز پہنچ گیا، مذاکرات ،ملاقات جاری

    حکومتی وفد ایم کیو ایم مرکز پہنچ گیا، مذاکرات ،ملاقات جاری

    حکومتی وفد ایم کیو ایم مرکز پہنچ گیا، مذاکرات ،ملاقات جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومتی وفد ایم کیو ایم کے مرکز بہادر آباد پہنچ گیا، حکومتی وفد میں وفاقی وزیراسد عمر، آفتاب صدیقی، خرم شیرزمان وفد میں شریک ہیں، حکومتی وفد نے ایم کیو ایم مرکز میں ایم کیو ایم رہنماؤں سے ملاقات کی جو جاری ہے.ایم کیو ایم کی جانب سے ملاقات میں خالد مقبول صدیقی و دیگر شریک ہیں.

    خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کنوینرایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کا وفاقی حکومت بنانے میں ساتھ دیا تھا لیکن ہمارے مطالبات پر پیش رفت نہیں ہوئی، تاہم انہوں نے حکومت سے اتحاد ختم کرنے کی افواہوں کی تردید کی تھی

    اتحادی جماعت کے رکن کا وزارت سے استعفیٰ، حکومت نے کس سے رابطہ کر لیا؟ اہم خبر

  • خالد مقبول صدیقی کو منانے کے لئے حکومت متحرک، اسد عمر کرینگے اہم ملاقات

    خالد مقبول صدیقی کو منانے کے لئے حکومت متحرک، اسد عمر کرینگے اہم ملاقات

    خالد مقبول صدیقی کو منانے کے لئے حکومت متحرک، اسد عمر کرینگے اہم ملاقات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول صدیقی کے وزارت چھوڑنے کے اعلان کے بعد حکومت کی جانب سے ایم کیو ایم کو منانے کی کوشش شروع کر دی گئی ہے. وفاقی وزیر اسد عمر آج ایم اکیو وفد سے ملاقات کریں گے.

    ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کیلئے اسد عمر کی قیادت میں وفد آج متحدہ وفد سے ملاقات کرے گا۔ اسد عمر کی زیر صدارت کراچی بحالی کمیٹی کا اجلاس گورنر ہاؤس کراچی میں بلایا گیا ہے جس میں متحدہ نے شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    اسد عمر وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایم کیو ایم وفد سے ملاقات کریں گے اور ان کے تحفظات دور کرنے کی کوشش کریں گے،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کنوینرایم کیو ایم پاکستان خالد مقبول صدیقی نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزارت چھوڑنے کا اعلان کیا تھا، انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کا وفاقی حکومت بنانے میں ساتھ دیا تھا لیکن ہمارے مطالبات پر پیش رفت نہیں ہوئی، تاہم انہوں نے حکومت سے اتحاد ختم کرنے کی افواہوں کی تردید کی تھی

    خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

  • خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

    خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

    خالد مقبول صدیقی کی اپنی کارکردگی کیا ہے؟ فاروق ستار نے اٹھائے سوالات

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ خالد مقبول صدیقی نے وزارت سے استعفیٰ دیا ،خالد مقبول صدیقی کو بہت پہلے استعفیٰ دینا چاہیے تھا،خالد مقبول صدیقی کو وزارت لینی ہی نہیں چاہیے تھی ،خالد مقبول صدیقی نے خود کیا کارکردگی دکھائی؟خالد مقبول صدیقی کو تو ایم کیو ایم سے بھی مستعفی ہونا چاہیے،

    فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ خالد مقبول صدیقی سمیت کسی نے کراچی والوں کا درد نہیں سمجھا،کراچی میں عوام کے لیے نہیں کسی اور ایجنڈے پر کام ہورہا ہے خالد مقبول صدیقی نے پریس کانفرنس میں بہت سے سوالات کو نظر انداز کیا،ایم کیو ایم کی ساکھ کو ایک حد تک متاثر کیاگیا،پیپلزپارٹی کے ساتھ ہمارا تجربہ رہا ہے ،ایم کیو ایم نے کراچی میں وہ نہیں کیا جو کرنا چاہیے تھا،بات واضح ہے اپنے اپنے مفادات کے لیے کام ہورہے ہیں

    وزیراعظم عمران خان کی جانب سے کراچی کی بحالی و ترقی کے لیے بنائی گئی کمیٹی کے اجلاس میں ایم کیو ایم نے شرکت کرنے سے معذرت کر لی ہے۔بحالی کراچی کمیٹی کا اجلاس پیر کی صبح  گورنر ہاؤس میں ہوگا جس کی صدارت وفاقی وزیر ترقی و منصوبہ بندی اسد عمر کریں گے،ایم کیوایم پاکستان کے وسیم اختر(میئر کراچی)، فیصل سبزواری اور کنور نویدکراچی بحالی کمیٹی کے رکن ہیں۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے احتجاجاً وزارت چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ میرا اب کابینہ میں بیٹھنا بے سود ہے تاہم حکومت سے تعاون مسلسل جاری رہے گا۔ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم پاکستان حکومت سے تعاون مسلسل جاری رکھے گی اور حکومت کا حصہ بھی ہوگی، اس کا کراچی کے شہریوں پر اچھا تاثر ہوگا۔