Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی کے سینئر صحافی کو 5 سال قید کی سزا، صحافتی تنظیموں کا احتجاج

    کراچی کے سینئر صحافی کو 5 سال قید کی سزا، صحافتی تنظیموں کا احتجاج

    کراچی کے سینئر صحافی کو 5 سال قید کی سزا، صحافتی تنظیموں کا احتجاج

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس دستور اور کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور نے سینئر صحافی اور ممبر کراچی پریس کلب نصر اللہ چوہدری کو نام نہاد ممنوعہ لٹریچر رکھنے کے الزام میں سزا سنانے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

    اپنے مشترکہ بیان میں پی ایف یو جے دستور اور کے یو جے دستور کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ نام نہاد ممنوعہ لٹریچر کے الزام میں سینئر صحافی کو سزا دینا ایک انوکھا فیصلہ ہے۔۔حکومت قانون نافذ کرنے والے اداروں کے زریعے دھمکیوں ، تشدد ار حراساں کرنے کے عمل کے زریعے صحافتی حلقے پر دباو ڈال رہی ہے ، آزادی اظہار رائے کو دبانے کے لئے بے شمار صھافیوں کو اغواکر کے اور انہیں تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد جعلی اور بے بنیاد مقدمات میں پھنسایا جا رہا ہے، جبکہ حال ہی میں سندھ بھر کے بے شمار صحافیوں پر دہشت گردی کے الزمات بھی عائد کئے گئے۔

    بلاول کا آزادی صحافت کا نعرہ، سندھ میں 50 سے زائد صحافیوں پر سنگین دفعات کے تحت مقدمات درج

    فردوس عاشق اعوان نے سنائی صحافیوں کو بڑی خوشخبری جس کے وہ 19 برس سے تھے منتظر

    فواد چوہدری کا بے روزگار صحافیوں‌ کیلئے بڑا اعلان، مستقبل کیلئے دیے اہم مشورے

    برطانوی صحافی پر مقدمہ کرنے کے لئے فیاض الحسن چوہان کی شہباز شریف کو بڑی پیکشش

    پی ایف یو جے دستور اور کے یو جے دستور نے ان تمام غیر قانونی ہتھکنڈوں کے باوجود آزادی صحافت اور اظہار رائے کی آزادی کے لئے جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    صحافتی تنظیموں کا کہنا تھا کہ دنیا بھر میں ایک سینئر صحافی کو اس طرح سزا سنانے کی کوئی مثال نہیں ملتی ، اس فیصلے سے دنیا بھر میں پاکستان میں آزادی صحافت سے متعلق منفی تاثر بھی پیدا ہو گا لہذا چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد اور چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نصر اللہ چوہدری کی سزا اور صحافیوں پر غیر قانونی مقدمات کے اندراج کا نوٹس لیں۔

    سینئر صحافی اور کراچی پریس کلب کے رکن نصر اللہ چوہدری کو سندھ کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے نام و نہاد ممنوعہ لٹریچر رکھنے کے الزام میں 5 سال قید کی سزا سنائی ہے۔ جسے سندھ ہائی کورٹ میں چیلنچ کردیا گیا ہے۔ نصراللہ چوہدری کو پریس کلب پر غیر قانونی چھاپے کی ہزیمت چھپانے کے لیئے نومبر میں گرفتار کیا گیا۔۔اور تین دن تک غیر قانونی حراست میں رکھنے کے بعد سی ٹی ڈی کی جانب سے عدالت میں ایک بھونڈے الزام میں پیش کیا گیا۔۔نصرااللہ چوہدری کو ایک ہفتے بعد ہی کمزور مقدمے کے باعث ضمانت بھی ملی تھی

  • بلاول  کی پیش کش کا جواب ایم کیو ایم نے دے دیا

    بلاول کی پیش کش کا جواب ایم کیو ایم نے دے دیا

    بلاول کی پیش کش کا جواب ایم کیو ایم نے دے دیا

    باغی ٹی وی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی پیش کش کے جواب میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان نے جوابی پیش کش کردی۔

    ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے پیپلزپارٹی مقامی حکومتوں کو قانونی ترمیم کے ذریعے با اختیار بنادے تو متحدہ بھرپور ساتھ دے گی۔ترجمان ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ واٹربورڈ، کے ڈی اے، ایل ڈی اے اور بلڈنگ کنٹرول بھی مقامی حکومت کے ماتحت کیے جائیں۔ایم کیو ایم نے کہا کہ ہم وفاقی حکومت کی ڈیڑھ سالہ کارکردگی سے مطمئن نہیں ہیں، تاہم حکومت سے علیحدگی کا فیصلہ کسی کی خواہش پر نہیں کریں گے۔
    پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی طرف سے وزارتوں کی پیشکش کے بعد متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی موجودہ حکومت کے ساتھ اتحاد وزارتوں کے لیے نہیں کیا۔
    کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت سے الگ ہو جائے تو وفاق جتنی وزاتریں سندھ میں دینے کے لیے تیار ہیں، ہماری شرط ہے کہ صوبے سندھ کو اس کا حصہ دلوا دیں ہم ساتھ مل کر اس صوبے کو ترقی دلوا سکتے ہیں.

    ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ ہم وزارتوں کی بجائے عوامی حقوق کی سیاست کر رہے ہیں، ہمیں پیشکش دینے کے بجائے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو مقامی حکومتوں کو بااختیار بنائیں۔

    اس سے قبل میئر کراچی وسیم اختر نے چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی آفر پر کہا تھا کہ عوام کے مفاد میں کسی کے ساتھ بھی جا سکتے ہیں۔

  • بلاول نے دی حکومت میں شمولیت  کی پیشکش ،  ایم کیو ایم نے غور شروع کردیا

    بلاول نے دی حکومت میں شمولیت کی پیشکش ، ایم کیو ایم نے غور شروع کردیا

    بلاول نے دی حکومت میں شمولیت کی پیشکش ، ایم کیو ایم نے غور شروع کردیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے سندھ میں پاکستان پیپلزپارٹی سے سیاسی ہاتھ ملانے اور صوبائی حکومت میں شامل ہونے کے لیے متعدد تجاویز پر غور و خوص شروع کردیا ہے۔

    اجلاس میں اس بات پر تبادلہ خیال کیا جا رہا ہے کہ اگر پی پی پی کے ساتھ سندھ کی حکومت میں شراکت داری کی جائے تو اس کے سیاسی و سماجی اثرات کیا ہوں گے؟ عوام الناس کا ردعمل کیا ہوگا؟ اوریہ کہ پی پی کے ساتھ کن شرائط پر سیاسی اتحاد کیا جائے؟

    ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم پی پی پی کے ساتھ صوبائی حکومت میں شراکت داری کے لیے شرائط عائد کرسکتی ہے کہ صوبائی حکومت قانون سازی کے ذریعے موجودہ بلدیاتی نظام میں تبدیلی لائے اور میئر کراچی سے واپس لیے گئے تمام اختیارات و محکمے واپس کیے جائیں۔
    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا ملک کی معاشی صورتحال بہت خطرناک ہے، سخت سردی میں لوگوں کو بے دخل کرنا ظلم ہے، وفاق کی گیس پالیسی کی مذمت کرتے ہیں، وفاق اس گیس پالیسی سے مستحکم نہیں ہوگا، ملک کے عوام مسائل میں گھرے ہیں، گیس معاملے پر بیان بازی کرنے والے وزرا استعفیٰ دیں۔

    اس سے قبل بلاول بھٹوزرداری نے کراچی کے 4 منصوبوں کا افتتاح کیا جو ایک ارب 74 کروڑ روپے کی لاگت سے مکمل کیے گئے۔ کورنگی ڈھائی نمبر پر 33 کروڑ روپے لاگت سے پل تعمیر کیا گیا، کورنگی 5 نمبر پر 33 کروڑ 40 لاکھ کی لاگت سے ایک پل بنایا گیا۔ اسی طرح حیدر علی انڈر پاس کی تعمیر پر 66 کروڑ روپے خرچ کئے گئے جبکہ کینٹ سٹیشن کے اطراف سڑکوں کی تعمیرات پر 42 کروڑ خرچ ہوئے۔

  • سال 2019، سندھ پولیس کے 25 جوان ہوئے شہید، کتنے ملزمان گرفتار ہوئے اور کیا کیا برآمد ہوا؟ اہم خبر

    سال 2019، سندھ پولیس کے 25 جوان ہوئے شہید، کتنے ملزمان گرفتار ہوئے اور کیا کیا برآمد ہوا؟ اہم خبر

    سال 2019، سندھ پولیس کے 25 جوان ہوئے شہید، کتنے ملزمان گرفتار ہوئے اور کیا کیا برآمد ہوا؟ اہم خبر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سال2019 کی سندھ پولیس کارکردگی رپورٹ آئی جی سندھ کو پیش کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق سال2019کے دوران مجموعی طور پر49834 ملزمان گرفتار کئے گئے،1114پولیس مقابلے،504 جرائم پیشہ گروہوں کو ختم کیا گیا۔39 ڈکیت،08دہشت گرد اور ایک اغواء کار ہلاک ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق 39دہشت گرد،21ٹارگٹ کلرزاور10اغواء کار گرفتار ہوئے، 13557ڈکیت/کریمنلز گرفتار جبکہ 1534 ملزمان کو رنگے ہاتھوں موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔20976مفرور،13697 اشتہاری ملزمان کو گرفتارکیا گیا،جرائم کے خلاف جنگ کے دوران 25افسران اور جوان شہید ہوئے۔

    گرفتار ملزمان سے 219کلوگرام سے زائد دھماکا خیز مواد، 665 فیوز/ڈیٹونیٹرز،50 عددبم بنانیکے ألات،42 میزائل ،17 راکٹس ،412 گرنیڈز ،02أئی ای ڈیز،31 تیار بم،08خودکش جیکٹس،37527 راؤنذز کارتوس،9530پستول/ ریوالورز/ماؤذر ،167 رائفلیں،749شاٹ گنز/ ریپیٹرز ،213 ایس ایم جیز/کلاشنکوف،06ایم پی فائیو،03جی ٹھری رائفلیں اور04 اینٹی ایئر کرافٹ برآمد کی گئیں.

    دوسری جانب سندھ حکومت نے نیو ایٸر کے باعث کراچی میں 31 دسمبر سے 1 جنوری تک ڈبل سواری اور ون ویلنگ پر پابندی لگادی.

  • بلاول کی پیشکش، ایم کیو ایم بھی میدان میں آ گئی، کیا جواب دیا؟ اہم خبر

    بلاول کی پیشکش، ایم کیو ایم بھی میدان میں آ گئی، کیا جواب دیا؟ اہم خبر

    بلاول کی پیشکش، ایم کیو ایم بھی میدان میں آ گئی، کیا جواب دیا؟ اہم خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ عوام کے مفادمیں کسی کے ساتھ بھی جا سکتے ہیں،بنیادی مسائل کےحل کیلئےپہلےبھی پیپلزپارٹی کاساتھ دیاتھا،بلاول بھٹوکی آفرکوقبول کرنامیرےاختیارمیں نہیں،ایم کیوایم بلاول بھٹو کی پیشکش پر غور کرسکتی ہے،ماضی کی حکمران جماعتوں نے کراچی کے مسائل حل نہیں کیے،موجودہ وفاقی حکومت بھی ایسا ہی کررہی ہے،

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے ایم کیو ایم کو سندھ میں‌ وزارتوں کی پیشکش کر دی اور کہا وفاق کو وزارتیں واپس لیں اور سندھ سے لے لیں

    بلاول زرداری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کارکنوں نے جمہوریت کیلئے جانوں کے نذرانے پیش کیے، پیپلزپارٹی کی سندھ حکومت کراچی میں کام کررہی ہے،کراچی میں روڈ انفراسٹرکچر پر محنت ہورہی ہے،کراچی میں 2پلوں اور ایک انڈرپاس کا افتتاح کیا ہے،منصوبوں کی تکمیل سے ٹریفک کے نظام میں بہتری آئےگی،چاہتے ہیں کراچی میں کام ہواور شہر ترقی کرے،

    حریم شاہ باز نہ آئی، وفاقی وزیر کی ویڈیو لیک کرکے شرمناک الزامات عائد کر دیئے

    شیخ رشید کی ویڈیو لیک، حریم شاہ پھر میدان میں آ گئی؟ کیا کہا؟

    عمران خان کی ویڈیو لیک کر دوں گی، حریم شاہ کی نئی ٹویٹ کے بعد کھلبلی مچ گئی

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ میئرکراچی سے کہتاہوں سردی میں تجاوزات کےخلاف آپریشن کو روکیں،ہماری پہلی ترجیح کراچی میں بسنے والےہیں،جو اب حکومتیں بنیں گی انہیں وفاق سے اپنا حق چھیننا پڑےگا،ہم آئین کا دفاع کرنا چاہتے ہیں،بیان بازی کرنے والے وفاقی وزرا سے فوری استعفیٰ لیاجائے،صوبوں کو 18ویں ترمیم کے تحت حق نہیں مل رہا

    بلاول زرداری نے مزید کہا کہ کراچی کے عوام کی خاطر ایم کیو ایم پی ٹی آئی سے اتحاد توڑے،ایم کیو ایم کے پاس وفاق میں جتنی وزارتیں ہیں،سندھ میں دینے کیلئے تیار ہیں،

    بے نظیر قتل کی تحقیقات دوبارہ کرنے کا فیصلہ ،زرداری کیلئے ایک اور مشکل

    بے نظیر کی برسی، فاروق ستار نے ایسا مطالبہ کر دیا کہ پیپلز پارٹی ہوئی پریشان

    بینظیر پرحملے کے بعد رحمان ملک زرداری ہاوَس کیوں بھاگ گئے تھے؟ فیاض الحسن چوہان

    بلاول زرداری نے میئر کراچی کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ گرادو عمران خان کی حکومت کو،حکومت اور عمران خان کو گھر جانا ہوگا،کراچی کو بچانا پڑےگا،نئے پاکستان کو ختم کرنا پڑےگا،

  • نواب آف جونا گڑھ اسٹیٹ کی خاندانی جائیداد کی تقسیم کا تنازع ،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    نواب آف جونا گڑھ اسٹیٹ کی خاندانی جائیداد کی تقسیم کا تنازع ،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    نواب آف جونا گڑھ اسٹیٹ کی خاندانی جائیداد کی تقسیم کا تنازع ،عدالت نے بڑا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نواب آف جونا گڑھ اسٹیٹ کی خاندانی جائیداد کی تقسیم کا تنازع عدالت پہنچ گیا ،عدالت نے جونا گڑھ ہاوس کا کمرشل استعمال روک دیا،عدالت نے نواب آف جونا گڑھ جہانگیر خانجی اور وزرات سیفران سے جواب طلب کرلیا

    عدالت نے فریقین کو 29 جنوری کو طلب کرلیا ،عدالت نے جونا گڑھ ہاوس میں شادیوں کی تقریبات، فلم اور ڈراموں کی شوٹنگ بھی روک دی ،سماعت کے دوران نواب آف جونا گڑھ جہانگیر خانجی بھی موجود تھے

    جائیداد کی تقسیم کے لیے دوسرے بھائی نواب عالمگیر خانجی اور دیگر نے عدالت سے رجوع کیا تھا،درخؤاست گزار نے کہا کہ قانون کے مطابق جونا گڑھ ہاوس کرشمل مقاصد کے لیے استعمال نہیں ہوسکتا،جونا گڑھ ہاوس میں روز شادیوں ،فلم اور ڈراموں کی شوٹنگ کی جاتی ہے،

    جسٹس شفیع محمد صدیق نے نواب آف جونا گڑھ کو تنبیہ کی کہ اگر جونا گڑھ ہاوس کو غیر قانونی مقاصد کے لیے استعمال کیا تو آپ کے خلاف کارروائی ہوگی، عدالت نے سماعت 29 جنوری تک ملتوی کر دی

  • شہرقائد،چھ منزلہ عمارت زمین بوس، مکین پریشان، وزیراعلیٰ کا نوٹس، تحریک انصاف کا بڑا مطالبہ

    شہرقائد،چھ منزلہ عمارت زمین بوس، مکین پریشان، وزیراعلیٰ کا نوٹس، تحریک انصاف کا بڑا مطالبہ

    شہرقائد،چھ منزلہ عمارت زمین بوس، مکین پریشان، وزیراعلیٰ کا نوٹس، تحریک انصاف کا بڑا مطالبہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں پراناحاجی کیمپ ٹمبرمارکیٹ میں مخدوش عمارت گرگئی،6 منزلہ مخدوش عمارت میں 21 فلیٹس تھے تمام مکینوں کوبروقت نکال لیا گیا تھا گرنےوالی بلڈنگ مخدوش عمارتوں میں شامل نہیں تھی،عمارت 13 سال پہلے تعمیر کی گئی، کراچی شہرمیں 380 سےزائدعمارتیں مخدوش ہیں.

    عمارت کے گرنے کی اطلاع پر پولیس اور متعلقہ ادارے پہنچ گئے۔ پولیس نے سڑک کو آمدورفت کیلئے بند کر دیا، تمام مکینوں کو بر وقت نکال لیا گیا تھا، مخدوش عمارت ایک جانب سے جھک گئی تھی، جس کے گرنے کا خدشہ تھا۔ عمارت گرتے ہی علاقے میں بھگدڑ مچ گئی۔عمارت پرانی تھی اور کالم کمزور ہوگئے تھے

    ایس بی سی اے حکام کا کہنا تھا 100 سے زائد انتہائی خطرناک قرار دی گئی ہیں، کئی عمارتوں میں شہری رہائش پذیر ہیں، انتباہ کے باوجود بھی خالی نہیں کی جا رہی، رہائشیوں کو کئی بار مخدوش عمارتیں خالی کرنے کا کہا گیا ہے،

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کراچی میں عمارت گرنےکے واقعےکانوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی، وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ کوشش کریں کوئی جانی نقصان نہ ہو.

    شہر قائد کراچی کے جس علاقے میں عمارت گری وہاں قیام پاکستان سے پہلے کی عمارتیں موجود ہیں اور وہاں اتنی بلند عمارتیں بنانے کی قانونی اجازت نہیں ہے۔ پرانے کراچی میں کم سے کم 305 عمارتوں کو مخدوش قرار دیا گیا ہے۔

    تحریک انصاف کے رہنما حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ہر غلط کام ایس بی سی اے سے ہوجاتا ہے،ایس بی سی اے جیسے اداروں کو حکومتی سرپرستی حاصل ہے،بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ذمہ داروں کےخلاف کارروائی ہونی چاہیے،ایس بی سی اے حکام بھتہ لے کر عمارت بنانے کی منظوری دے دیتے ہیں،عمارت 15سال پہلےبنی جوزیادہ پراناوقت نہیں،عمارت کی منظوری دینے والوں سے تحقیقات کی جائیں،عمارت کے مکینوں کو سہولیات فراہم کرنا صوبائی حکومت کا کام ہے،

  • لڑکی کا اغوا، والد نے لگایا تفتیشی افسر پر عدالت میں سنگین الزام

    لڑکی کا اغوا، والد نے لگایا تفتیشی افسر پر عدالت میں سنگین الزام

    لڑکی کا اغوا، والد نے لگایا تفتیشی افسر پر عدالت میں سنگین الزام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مبینہ اغوا لڑکی کی عدم بازیابی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،لڑکی کے والد اورتفتیشی افسر سندھ ہائیکورٹ میں پیش ہوئے،لڑکی کے والد نے تفتیشی افسر پر اغوا کا الزام عائدکردیا،عدالت نے ڈی آئی جی ویسٹ کونئی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دے دیا،

    تفتیشی افسر کا کہنا ہے کہ لڑکی نےپسندکی شادی کی ہے اب وہ اٹک بھاگ گئی ،یہ ہمارے ساتھ چلیں ہم لڑکی کو بازیاب کرواتے ہیں،لڑکی کے اہلخانہ نے پولیس کے ساتھ اٹک جانے سے انکارکر دیا،والد نے کہا کہ جس تفتیشی افسر نے ہماری بیٹی کواغوا کیا اس کے ساتھ کیسے جائیں؟

    عدالت نے ڈی آئی جی ویسٹ کو تحقیقاتی کمیٹی بنانے کا حکم دیتے ہوئے لڑکی کو بازیاب کروانے کا حکم دے دیا.

  • جنرل آصف غفور کی جامعہ سیفیہ بوہرہ  آمد ،  پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے فضا گونچ اٹھی

    جنرل آصف غفور کی جامعہ سیفیہ بوہرہ آمد ، پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے فضا گونچ اٹھی

    جنرل آصف غفور کی جامعہ سیفیہ بوہرہ آمد ، پاکستان زندہ باد ،پاک فوج زندہ باد کے نعروں سے فضا گونچ اٹھی

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ڈی جی آی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی کراچی جامعہ سیفیہ آمد کے موقع پر بوہری برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، بوہرہ برادری کے ممبران کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا، پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، بوہری برادری کے لوگوں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے ساتھ سیلفیاں بھی لی۔اس موقعہ پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ان طلبا میں مساویانہ طور پر زندگی کے شعبوں میں آگے نکلنے کی امنگ ہے ، یہ اپنے اپنے فیلڈ میں سپیشلائزین بھی کررہے ہیں خصوصا بزنس اور ٹریڈ میں تخصص حاصل کر رہے ہیںِ
    https://twitter.com/peaceforchange/status/1211196101568684032?s=20

  • کراچی والوں کو کب سے کب تک سی این جی مل سکے گی ، صوبائی حکومت نے بتا دیا

    کراچی والوں کو کب سے کب تک سی این جی مل سکے گی ، صوبائی حکومت نے بتا دیا

    کراچی والوں کو کب سے کب تک سی این جی مل سکے گی ، صوبائی حکومت نے بتا دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ :اہل کراچی کو ملی تھوڑی سی سہولت .کراچی میں سی این جی اسٹیشنز پر صبح 7 سے رات 7 بجے تک سپلائی بحال رہیگی، حکومت نے 25 گھنٹے بعد فراہمی بحال کی ہے۔
    کراچی میں ایس ایس جی سی کے سسٹم میں معمولی بہتری مگر کم پریشر کا سامنا ابھی بھی موجود ہے، سی این جی صبح 7 بجے سے رات7 بجے تک 12 گھنٹے کے لئے بحال کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق گھریلو اور کمرشل صارفین کو گیس پہنچانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    سندھ بھر میں تمام سی این جی اسٹیشنز کو 30 دسمبر، یکم جنوری، 3 جنوری صبح 8 بجے سےآئندہ 24 گھنٹے کے لئے گیس سپلائی بند رہے گی جبکہ انڈسٹریل اور کیپٹو پاور کو آج صبح 8 بجے سے آئندہ 24 گھنٹے کے لئے گیس سپلائی معطل رہے گی
    جبکہ اس سے پہلے ملک میں دو جگہوں پر سوئی گیس کے قدرتی ذخائر دریافت ہوچکے ہیں خیبرپختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں، جن سے یومیہ ایک ہزار 844 بیرل خام تیل حاصل کیا جاسکے گا۔یہ ذخائرکوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ پاکستان آئل فیلڈ لمیٹڈ کے مطابق کوہاٹ میں ٹل بلاک سے تیل و گیس کے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں۔ جانچ میں مکوڑے ڈیپ ٹو کنویں سے 18.25 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور یومیہ 1844 بیرل خام تیل کے ذخائر بھی ملے ہیں، اور اس حوالےسے پاکستان اسٹاک ایکس چینج کو آگاہ کردیا ہے۔لیکن انکے آپریشنل ہونے میں بھی وقت ہے .