Baaghi TV

Category: کراچی

  • پاک بحریہ کی  جہاز فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) 4 کی لانچنگ تقریب

    پاک بحریہ کی جہاز فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) 4 کی لانچنگ تقریب

    پاک بحریہ کی جہاز فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) 4 کی لانچنگ تقریب

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے لئے مقامی طور پرکراچی شپ یارڈ میں تیار کئے جانے والے جہاز فاسٹ اٹیک کرافٹ (میزائل) 4 کی لانچنگ کی تقریب کا انعقاد ہوا.
    تقریب کراچی شپ یارڈ اینڈ انجینئرنگ ورکس میں منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار محترمہ زبیدہ جلال مہمان خصوصی تھیں.
    اس موقع پر وفاقی وزیر نے کہا کہ ایم ڈی شپ یارڈ رئیر ایڈمرل اطہرسلیم نے جہاز سازی کے منصوبے پر روشنی ڈالی اور اسے ملکی سطح پر خودانحصاری کی طرف ایک اہم سنگ میل قرار دیا. کراچی شپ یارڈ مقامی سطح پر جہازوں کی تعمیر اور خود انحصاری کے قومی ہدف میں اہم کردار ادا کر رہا ہے.
    وزارت دفاعی پیداوار ملکی معاشی ترقی کے لئے نئے شپ یارڈز کے قیام کے لئے کوشاں ہے.ال

    ترجمان پاک بحریہ کےمطابق مقامی طور پر پاک بحریہ کیلے تیار کیے جانے والا جہاز میزائل کرافٹ ہے جو ملٹی مشن اور جدید اینٹی شپ میزائل و سینسرز سے لیس ہو گا.کراچی شپ یارڈ میں مقامی طور پر پاک بحریہ کیلئے جہاز کی تیاری خود انحصاری کی طرف ایک بڑا قدم ہے .

  • بحری سرحدوں کے دفاع کے ساتھ عوام کی خدمت، پاکستان نیوی نے عوام کے دل جیت لئے

    بحری سرحدوں کے دفاع کے ساتھ عوام کی خدمت، پاکستان نیوی نے عوام کے دل جیت لئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاک بحریہ کی جانب سے بنیادی سہولیات سے محروم علاقوں کے عوام کو بلا امتیاز بہترین طبی سہولیات کی فراہمی اور صحت عامہ سے متعلق آگاہی کے لئے کیماڑی کے علاقے بُھٹہ ولیج اور ماڑی پور کے علاقے مبارک ولیج میں مفت آئی اور میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ مفت میڈیکل کیمپ ساحل اور الفت ویلفیئر فاﺅنڈیشنز کے تعاون سے جبکہ آئی کیمپ آئی سائٹ ٹرسٹ کی معاونت سے قائم کیا گیا۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق دونوں میڈیکل کیمپس میں تجربہ کار ڈاکٹرز پر مشتمل ٹیموں نے اپنی خدمات پیش کیں۔ ڈاکٹرز اور میڈیکل اسٹاف نے بھٹہ ویلیج ،مبارک ولیج او ر ان کے ملحقہ علاقوں سے آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کیں۔ میڈیکل کیمپ میں مریضوں کو طبی معائنے اور بنیادی جراحی کے ساتھ ساتھ مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں ۔

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق طبی سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ مقامی آبادی کو حفظان صحت ، بچوں کی نگہداشت، غذائی کمی اور اس کے باعث پیدا ہونے والی بیماریوں ،امراض چشم اور رہائشی علاقوں کی صفائی سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی ۔

    پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق میڈیکل کیمپ میں مردوں، عورتوں اور بچوں سمیت 600سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا۔

  • سمندری حیات کے تحفظ کے لئے پاکستان نیوی کا بڑا فیصلہ

    سمندری حیات کے تحفظ کے لئے پاکستان نیوی کا بڑا فیصلہ

    پاکستان نیوی سمندری حیات کے تحفظ کے لئے کونسی مشقیں کرے گی؟ ویڈیو جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سمندر اور سمندری حیات کے تحفظ کیلئے منعقد کی جانے والی مشق بارہ کوڈا کی خصوصی ویڈیو جاری کردی ہے، پاک بحریہ اور پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے تعاون سے منعقدہ بارہ کوڈا مشق 2 سے 4 دسمبر تک جاری رہے گی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس مشق میں متعدد متعلقہ ملکی اداروں کے ساتھ ساتھ دیگر ممالک بھی حصہ لیں گے۔ ویڈیو میں سمندر اور سمندری حیات کے تحفظ اور انسانی ترقی کے لئے سمندر کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا ہے۔

    پاک بحریہ کی جانب سے جاری کی جانے والی ویڈیو میں پاک بحریہ نے پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی کے سمندری ماحول کو آلودگی سے محفوظ بنانے کے سلسلے میں بھر پور تعاون کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    پاکستان نیوی کا بلوچستان کی عوام کے لئے شاندار کام، عوام کی دعائیں

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

    مادر وطن کی سمندری سرحدوں اور ساحلوں کے دفاع کے لیے تیار ہیں، سربراہ پاک بحریہ

    پاک بحریہ کے سربراہ کا کریکس اور کوسٹل ایریا میں پاک بحریہ کی تنصیبات کا دورہ

    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق بارہ کوڈا مشق کے دوران بحری جہازوں سے رسنے والے تیل سے سمندری آلودگی اور اس کے تدارک کے اقدامات کا جائزہ لیا جائے گا۔ سمندری ماحول کی حفاظت کے سلسلے میں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی کا کردار قابل ستائش ہے۔

  • عمران نیازی اور شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں ہونگے، مگر کس کیس میں؟ عظمیٰ بخاری کا انکشاف

    عمران نیازی اور شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں ہونگے، مگر کس کیس میں؟ عظمیٰ بخاری کا انکشاف

    عمران نیازی اور شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں ہونگے، مگر کس کیس میں؟ عظمیٰ بخاری کا انکشاف

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ عمران خان کی چوری پکڑی گئی ہے اب تلاشی دینا ہو گی،فارن فنڈنگ کیس پوری تحریک انصاف کو لے ڈوبے گا،تحریک انصاف کے 23خفیہ اکاﺅنٹس کی حقیقت ہر صورت سامنے آنی چاہیے.

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کےخلاف الیکشن کمیشن میں جانا تاخیر حربے استعمال کرنے کا ڈرامہ ہے،عمران خان کی لیگل ٹیم بھی ان کی طرح خوشامدی اور نا اہلی کے راستے پر چل رہی ہے،ووٹ چوروں کا ٹولہ جلد بے نقاب ہونے والا ہے

    عظمیٰ بخاری نے مزید کہا کہ فارن فنڈنگ کیس کے بعد پارلیمنٹ ،پی ٹی وی ،بنی گالہ کے کیسز عدالتوں میں التواءکا شکار ہیں،پی ٹی وی حملہ کیس میں عمران نیازی اور شاہ محمود قریشی اڈیالہ جیل میں ہونگے،اب اڈیالہ جیل ووٹ چوروں اور جمہوریت دشمنوں کی منتظر ہیں.

  • پاکستان میں عالمی یوم یکجہتی فلسطین کب منایا جائیگا؟ اعلان ہو گیا

    پاکستان میں عالمی یوم یکجہتی فلسطین کب منایا جائیگا؟ اعلان ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست اراکین سابق رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان، مسلم پرویز، اسرار عباسی، مولانا باقر زیدی، میجر (ر) قمر عباس،مطلوب اعوان اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے منگل کے روز کراچی پریس کلب میں 29نومبر عالمی یوم یکجہتی فلسطین کے عنوان سے ایک اہم ترین پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ انسانیت کا سب سے اہم ترین مسئلہ ہے۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی اپیل پرجمعہ 29نومبر کو ملک بھر میں مظلوم فلسطینیوں سے یکجہتی کا عالمی دن منایا جائے گا اور اس عنوان سے کراچی، لاہور، کوئٹہ، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں یکجہتی فلسطین کے خصوصی پروگرام منعقد کئے جائیں گے جبکہ مرکزی یکجہتی فلسطین پروگرام کراچی میں سائیکل ریلی برائے یکجہتی فلسطین کا انعقاد کیا جائے گا۔

    انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی نرسری شاہراہ فیصل سے جمعہ29نومبر کو ٹھیک تین بجے شروع ہو کر کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر ہو گی جہاں پر سائیکل ریلی سے خظاب کریں گے۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماؤں نے اہلیان کراچی سے اپیل کی ہے کہ وہ یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کو کامیاب بنانے کے لئے بھرپور شرکت کریں۔

    رہنماؤں نے کشمیرمیں جاری بھارتی ریاستی دہشت گرد ی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ کشیر کا واحد حل مزاحمت میں ہے۔انہوں نے ناروے میں قرآن کریم کی توہین کے المناک حادثہ کو امریکی وصہیونی دہشت گردی قرار دیا اور کہا کہ اس عنوان سے جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام اور سنہ1948ء کے فلسطینیوں کو جلا وطن لوگوں کو فلسطین واپس آباد کرنے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے جو نہ صرف فلسطینیوں کی دشمن ہے بلکہ دنیا بھر میں دہشت گردوں کی حامی ہونے کے ساتھ ساتھ عالمی امن کے لئے بھیسنگین خطرہ ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینی عوام کی ہمت و جرات کو سلام پیش کرتے ہین کہ جنہوں نے ہزاروں شہداء کے جنازے اٹھانے کے باوجود بھی فلسطینی تحریک آزادی کا پرچم سرنگوں نہیں ہونے دیا ہے۔رہنماؤں نے گذشتہ دنون صہیونی جعلی ریاست اسرائیل کے حملے میں شہید ہونے والے جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما کی ان کے بیوی بچوں کے ہمراہ ہونے والی شہادت پر گہرے دکھ او درد کا اظہار کیا اور اسرائیل کے دہشت گردانہ عزائم کی شدید الفاظ میں مذمت کی

  • نیب سعید غنی کو "ہراساں” کرنے لگا، پی پی نے بڑا مطالبہ کر دیا

    نیب سعید غنی کو "ہراساں” کرنے لگا، پی پی نے بڑا مطالبہ کر دیا

    نیب سعید غنی کو "ہراساں” کرنے لگا، پی پی نے بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اطلاعات و محنت سندھ اور چیئرمین ورکر ویلفئیر بورڈ سعید غنی کی زیر صدارت ورکر ویلفیئر بورڈ کے اجلاس میں ارکان گورننگ بورڈ نے ایک متفقہ قرارداد کے ذریعے ڈائریکٹر نیب سکھر کی جانب سے چیئرمین بورڈ سعید غنی اور ورکر بورڈ کے افسران کو دھمکیاں دینے اور انہیں حراساں کئے جانے کے خلاف قرار منظور کرلی۔ قرارداد گورننگ باڈی کے رکن حبیب الدین جنیدی اور دیگر ارکان نے پیش کی۔

    قرارداد میں چئیرمین نیب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ڈائریکٹر نیب سکھر کی جانب سے ورکر بورڈ کے کاموں میں جبری مداخلت کرنے اور اس پر انکار پر چیئرمین ورکر بورڈ سعید غنی کو سرپرائیز دینے اور ساتھیوں کے خلاف کارروائیاں کرنے کی دھمکیاں دینے، بورڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو جبری طور پر 31 اکتوبر کے سکھر میں ہونے والی تقریب میں لانے اور ان سے غیر قانونی طور پر الاٹمنٹ لیٹرز اور چیکس بنوا کر چیئرمین نیب کے ہاتھوں تقسیم کرانے سمیت دیگر افسران کو حراساں کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ فوری طور پر چیئرمین نیب اس واقعہ کا نوٹس لیں اور ڈائریکٹر نیب سکھر کے خلاف کارروائی کریں۔ گورننگ باڈی کے اجلاس میں سیکرٹری محنت عبدالرشید سولنگی، سیکرٹری ورکر ویلفئیر بورڈ محمد بچل راہو پوٹو، ارکان گورننگ باڈی مشتاق کاظمی، حبیب الدین جنیدی، رحمت اللہ سرکی، علی محمد میمن، عبدالعزیز عباسی، عبدالرشید جان محمد، ذکی احمد، ڈائریکٹر بورڈ شہلا کاشف اور دیگر بھی شریک تھے۔ اجلاس میں 17 ویں گورننگ باڈی کے اجلاس کی منٹس کی منظوری دی گئی۔ جبکہ ایجنڈے کے تحت ورکرز ویلفیئر بورڈ کے تحت مزدوروں اور محنت کشوں کو فلیٹس اور مکانات کی فراہمی کے لئے پالیسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    بورڈ کے ارکان کو بتایا گیا کہ بورڈ کی 17 ویں گورننگ باڈی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا کہ فلیٹس اور مکانات کے لئے درخواستیں 10 کلومیٹر کے اندر اندر فیکٹریوں اور دیگر صنعتوں میں کام کرنے والے سنئیر ملازمین سے وصول کی جائیں گی اور مئی 2018 کی پالیسی کے تحت جو درخواستیں وصول کی گئی تھی ان میں حیدرآباد کے 1504 فلیٹس کے لئے 643، حیدرآباد کی ایک اور اسکیم کے 128 فلیٹس کے لئے 279، کوٹری کے 512 فلیٹس کے لئے 1616، لاڑکانہ کے 96 فلیٹس کے لئے 220، نوری آباد کے 192 فلیٹس کے لئے 420، شہید بینظیرآباد کے 100 گھروں کے لئے 3، جیکب آباد کے 74 گھروں کے لئے 30، رانی پور کے 100 گھروں کے لئے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی، سکھر کے 1024 فلیٹس کے لئے 693 جبکہ شہید بینظیرآباد کے 512 فلیٹس کے 106 درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔

    بورڈ کو یہ بھی بتایا گیا کہ سابقہ پالیسی کے تحت صرف ای او بی آئی سے رجسٹرڈ مزدوروں کو ہی درخواست کا حق دیا گیا تھا، جس پر مزدوروں اور فیکٹری مالکان اور مزدور یونینوں کو بھی تحفظات تھے۔ بورڈ کو بتایا گیا کہ اس سلسلے میں 17 ویں گورننگ باڈی کے اجلاس میں اس پالیسی کو ازسر نو مرتب کرکے اس کو صاف اور شفاف بنانے اور مزدوروں اور محنت کشوں کو جائز اور قانونی طریقے سے ان فلیٹس اور مکانات کی فراہمی کے لئے اقدامات کی ہدایات دی گئی تھی۔ گورننگ باڈی کے ارکان نے پالیسی کا ازسر نو جائزہ لیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ 10 کلومیٹر کی جگہ اب 30 کلومیٹر تک کا دائرہ وسیع کیا جائے اور فلیٹس اور مکانات کے لئے ای او بی آئی کے ساتھ ساتھ سیسی کے رجسٹرڈ سنئیر مزدوروں کو اس اسکیم میں شامل کیا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مزدورو اور محنت کش اس اسکیم میں شامل ہوسکیں۔

    یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ جو بھی فلیٹس اور مکان جس مزدورو کو دیا جائے گا وہ 20 سال تک اس فلیٹ یا مکان کو فروخت یا کسی اور کے نام منتقل نہیں کرسکے گا، جبکہ خدانخواستہ اس کا انتقال ہوجاتا ہے تو ان کے قانونی وارث جن میں اس کی بیوہ، بیٹی یا بیٹے کے نام ہی ٹراسفر ہوسکے گا۔ جبکہ فلیٹ کو پاور یا کسی اور ذریعے سے بھی کسی کو نہیں دیا جاسکے گا۔ اجلاس میں ثانوی ایجنڈے کے تحت فیصلہ کیا گیا کہ گورننگ بورڈ کے گذشتہ اجلاس میں اسکولوں کے بچوں کو جوتے، کپڑے اور کتابوں کی فراہمی کا سلسلہ تاحال جاری ہے اس کو بند کرکے کوئی ایسا مکینیزم بنایا جائے گا کہ براہ راست اس کی ادائیگی ان بچوں کے والدین کو کردی جائے اور اس کا سبب اس مد میں ہونے والی غیر شفافیت کا خاتمہ کرنا ہے۔

    گورننگ باڈی کے تمام ارکان کی متفقہ رائے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ سکھر کے ڈائریکٹر نیب کی جانب سے جن جن غیر قانونی طور پر فلیٹس کے الاٹمنٹ دئیے گئے ہیں ان کو منسوخ کردیا گیا ہے اور امدادی چیک بھی منسوخ کردئیے گئے ہیں اور اب رہائش کی نئی پالیسی کی منظوری کے بعد یہ فلیٹس اور مکانات مزدوروں اور محنت کشوں کو فراہم کئے جائیں گے اور اس کی شفافیت کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے۔ اجلاس میں باڈی کے ایک رکن کی جانب سے سکھر ماڈل اسکول کی حالت زار خراب ہونے کی نشاندہی پر سیکٹرٹری ورکر ویلفئیر بورڈ کو فوری طور پر مذکورہ اسکول کی حالت زار بہتر بنانے اور وہاں کے مسائل کے حل کی ہدایات دی گئی۔

  • شہرقائد پر وفاق کو رحم آ گیا، کراچی والوں کے لیے اچھی خبر

    شہرقائد پر وفاق کو رحم آ گیا، کراچی والوں کے لیے اچھی خبر

    شہرقائد پر وفاق کو رحم آ گیا، کراچی والوں کے لیے اچھی خبر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے شہر قائد کے لئے فنڈز جاری کر دیے،وفاق نے کراچی میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے ساڑھے8 ارب جاری کردیئے رقم 162 ارب کی ترقیاتی گرانٹ کاحصہ ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے جاری رقم سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے ذریعے استعمال کی جائے گی،

    کمیٹیاں بنانے سے مسائل حل نہیں ہوں گے،وزیراعظم کی کمیٹی نے تعاون مانگا تو کریں گے، سعید غنی

    آرٹیکل 149 کا اطلاق کراچی کے مسائل کا حل نہیں ، رضا ہارون نے تحفظات پیش کردیئے

    وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی کے لئے جاری ہونے والی رقم سے نشترروڈاورمنگھوپیرروڈ کی تعمیرنو کی جائیگی، میٹرک بورڈآفس سے سخی حسن زیرتعمیرسگنل فری کوریڈورمکمل کیا جائے گا، حیدرآباد میں انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنیکل اینڈ مینجمنٹ سائنس کے قیام کیلئے 50 کروڑ مختص کیے گئے ہیں،گرین لائن منصوبے کا روٹ فعال کرنے کیلئے 2ارب روپے جاری کئے گئے ہیں.

    کراچی کے فنڈز کے لئے پیپلز پارٹی اور ایم کیو ایم نے بھی مطالبہ کیا تھا، پی پی کے سعید غنی نے کہا تھا وزیراعظم کراچی کے لئے فنڈز دیں، میئر کراچی وسیم اختر نے بھی کراچی کے لئے فنڈز کا مطالبہ کیا تھا اور کہا تھا کہ کراچی کے ترقیاتی کام رکے ہوئے ہیں، وفاق فنڈز دے،کراچی کے تین کروڑ شہری مشکل میں ہیں،6 ماہ سے کوشش کر رہے ہیں کہ وفاق آگے بڑھے کراچی کے مسئلےکو حل کرے، کراچی کو خصوصی فنڈز چاہییں ، چاہے کسی کے ہاتھ سے بھی خرچ ہوں، کراچی کو کمیٹیوں کے علاوہ کچھ نہیں ملا،کسی جانب سے سنجیدگی نظر نہیں آرہی،

  • دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کرنیوالا گرفتار،تعلق کس تنظیم سے؟

    دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کرنیوالا گرفتار،تعلق کس تنظیم سے؟

    دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت کرنیوالا گرفتار،تعلق کس تنظیم سے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے نے ساڑھے 8 ارب روپے کے ہنڈی حوالے اور ٹیرر فنا نسنگ میں ملوث ملزم عمرہ خان کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کو منگل کے روز عدالت میں پیش کر کے ریمانڈ حاصل کیا جائے گا۔

    شہر قائد کراچی میں ایف آئی اے انسداد دہشت گردی ونگ نے کارروائی کی اور حسن اسکوائر کے قریب سے ٹیرر فائنسنگ کا اہم ملزم گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم ٹیرر فائنسنگ، منی لانڈرنگ اور حوالہ اور ہنڈی میں ملوث ہے، ملزم کو کالعدم تنظیم بیرون ملک سے فنڈنگ کرتی رہی ہیں، ۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزم 6 ارب روپے کی ٹیرر فائنسنگ اور منی لانڈرنگ میں ملوث تھا، ملزم کا آبائی تعلق سوات سے ہے، ملزم پر پہلے ہی مقدمہ درج تھا، ملزم نے پیسے کن تنظیموں اور دہشت گردوں کو دیئے تحقیقات جاری ہیں۔

    ایف اے ٹی ایف کا ایک بار پھر ڈومور، کالعدم تنظیموں کیخلاف کیا کیا؟ رپورٹ طلب

    ایف اے ٹی ایف کا پاکستان کی کوششوں کا اعتراف، ڈومور بھی کہہ دیا

    واضح رہے کہ پاکستان ایف اے ٹی ایف کی تمام شرائط مانتا جا رہا ہے،وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، پاکستان سے منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کے لئے فنڈنگ کی روک تھام، ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے پاکستان کو نکالنے اور ذمہ دار ممالک کی صف میں لانے کے لئے بنائی جانے والی کو آرڈی نیشن کمیٹی کا چیئرمین حماد اظہر کو بنایا گیا ہے.

    ایف اے ٹی ایف، گرے لسٹ سے نکلنے کے لئے پاکستان نے کیا بڑا فیصلہ

    پاکستان نے ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان پر عملدرآمد کیلئے علیحدہ یونٹ بھی قائم کر دیا ہے، جس کا نوٹفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، نیا یونٹ ایف اے ٹی ایف ایکشن پلان کے اہداف کے حصول کے اقدامات کاجائزہ لے گا، ایف اے ٹی ایف کمپلائنس یونٹ کسی محکمے یا ادارے سے ریکارڈ لینے کا مجازہوگا۔ کمپلائنس یونٹ پورے ملک سے منی لانڈرنگ، دہشت گردوں کی مالی معاونت کے حوالے سے رپورٹس مرتب کرے گا۔

  • قصور کے بعد بچوں سے بد فعلی کے شہر قائد میں بڑھتے واقعات،ملزم کیا کام کرتا ہے؟

    قصور کے بعد بچوں سے بد فعلی کے شہر قائد میں بڑھتے واقعات،ملزم کیا کام کرتا ہے؟

    قصور کے بعد بچوں سے بد فعلی کے شہر قائد میں بڑھتے واقعات،ملزم کیا کام کرتا ہے؟

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قصور اور پتوکی کے بعد کراچی میں بھی مبینہ طورپر بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنانے والا سامنے آگیا، ایک ہی محلے کے مبینہ طور چھ سے زائد بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بنادیا گیا ،واقعہ کا مقدمہ بلال کالونی تھانے میں درج کر لیا گیا،

    بچوں سے زیادتی کیس کے ملزم کو سرکاری نوکری کیسے ملی؟ بات پارلیمنٹ تک پہنچ گئی

    علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ملزم رادلی عرف سہیل اپنے محلے کے بچے ،ارشد ،شیراز ،حماد جنید ،معاز اور سفیان کو بدفعلی کا نشانہ بنایا ،ابتداٙئی طورپردوسگے بھائیوں سمیت پانچ بچوں کے ساتھ بدفعلی کرکے ویڈیوبنائی گئی،

    انٹرنیشنل ڈارک ویب کے گرفتار سرغنہ کے جرائم ٹریس ہونے میں اہم پیش رفت

    بچوں کے ورثا کا کہنا ہے کہ بچوں سے بدفعلی کرکے ریدالی عرف سہیل نامی شخص نے ویڈیو بناکر بچوں کوخوفزدہ کیا،بچوں کوزیادتی کانشانہ بنانے والا ملزم گزشتہ پانچ روز سے فرار ہے ،

    پولیس کا کہنا ہے کہ کل واقعہ رپورٹ ہے ہوا ئے جس کی ایف آئی آردرج کردی ہے ،اہل محلہ کہتے ہیں کہ چار سے زائد بچوں بدفعلی کی ہے ،پولیس کے مطابق ملزم ساونڈ سسٹم کا کام کرتا ہے ، بچوں کا میڈیکل کروایا جائے گا ، ملزم واقعے کے بعد سے فرار جس کی تلاش جاری ہے ،

  • جعلی اکاؤنٹس کیس،سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر

    جعلی اکاؤنٹس کیس،سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر

    جعلی اکاؤنٹس کیس،سابق وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ ایک بار پھر نیب کے ریڈار پر

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جعلی بینک اکاوَنٹس کیس،نیب راولپنڈی نے قائم علی شاہ کو طلب کر لیا،قائم علی شاہ کو 4 دسمبر کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،سابق وزیراعلیٰ قائم علی شاہ کوروشن سندھ کیس میں طلب کیا گیا ہے،قائم علی شاہ پر سولر لائٹس کے غیر قانونی ٹھیکے دینے کا الزام ہے،نیب راولپنڈی میں قائم علی شاہ کا بیان ریکارڈ کیا جائے گا،

    ہائی کورٹ میں جعلی بینک اکاوَنٹس کیس کی سماعت ماہ اگست میں ہوئی تھی ہوئی.عدالت نے قائم علی شاہ کی درخواست نمٹا دی دی تھی

    زرداری کا بچنا اب مشکل، منی لانڈرنگ کیس کا مبینہ مرکزی ملزم بنا وعدہ معاف گواہ

    نیب نے عدالت کو بتایا تھا کہ ہم نے اس کیس میں قائم علی شاہ کے وارنٹ جاری نہیں کئے ،اس کیس میں قائم علی شاہ کو شامل تفتیش ہی نہیں کیا،قائم علی شاہ کو اس کیس میں کبھی طلب بھی نہیں کیا،

    اب نیب نے قائم علی شاہ کو طلب کر لیا ہے،

    سوشل میڈیا پرتوہین آمیز مواد،کتنے افراد ہوئے گرفتار؟ اہم خبر

    واضح رہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے دوران دادو اور ٹھٹھہ شوگرملز کی کم قیمت میں فروخت کے حوالے سے نیب کو مراد علی شاہ اور قائم علی شاہ کے خلاف ٹھوس شواہد مل گئے۔ چیئرمین نیب نے ٹھٹہ اور دادو شوگر ملز انکوائری کو انوسٹی گیشن میں بدلنے کی منظوری دے دی ، اس حوالہ سے گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔ چئیرمین نیب نے تفتیش کی منظوری دے دی ہے. اومنی گروپ کے تمام عہدیداروں سے نیب تفتیش مکمل کر چکی ہے،. دادو اور ٹھٹھہ شوگر ملز اومنی گروپ کو فروخت کی گئ تھی.