Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی میں گیس لیکیج دھماکا: دو خواتین دم توڑ گئیں

    کراچی میں گیس لیکیج دھماکا: دو خواتین دم توڑ گئیں

    کراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ میں گھر میں گیس لیکیج کے باعث ہونے والے دھماکے میں زخمی ہونے والی دو خواتین دم توڑ گئیں۔

    پولیس کے مطابق دونوں خواتین سول اسپتال کے برنس وارڈ میں زیر علاج تھیں۔پولیس حکام نے بتایا کہ گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے میں دو خواتین اور چار بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوئے تھے۔ تحقیقات کے مطابق، دھماکا گھر کے اے سی میں گیس لیکیج کے باعث ہوا، جس کے نتیجے میں اس کمرے کی دیوار بھی منہدم ہو گئی تھی۔

    پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ علاقے میں گیس لیکیج سے متعلق احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل بھی کی گئی ہے۔

    پاکستانی کمپنی نے غزہ جنگ سے متاثرہ بچی سدرہ کو مصنوعی بازو فراہم کر دیا

    حماس کا امریکی امدادی ادارے سے تعاون نہ کرنے کا انتباہ

    باجوڑ دھماکے میں شہید اسسٹنٹ کمشنر نے 30 سالہ قبائلی دشمنی کا خاتمہ کرایا تھا

  • پاکستانی کمپنی نے غزہ جنگ سے متاثرہ بچی سدرہ کو مصنوعی بازو فراہم کر دیا

    پاکستانی کمپنی نے غزہ جنگ سے متاثرہ بچی سدرہ کو مصنوعی بازو فراہم کر دیا

    مصنوعی ہاتھ بنانے والی معروف پاکستانی کمپنی بایونکس نے غزہ میں جنگ سے متاثرہ کم سن بچی سدرہ کو مصنوعی بازو لگا دیا، جو اس انسان دوست مشن کی پہلی کامیابی ہے۔

    کمپنی نے اپنے سوشل میڈیا بیان میں بتایا کہ یہ اقدام اردن میں موجود ان کے سرکاری شراکت دار "مفاز” کے تعاون سے ممکن ہوا۔ بایونکس کا کہنا ہے کہ یہ صرف ایک آغاز ہے، جس کا مقصد غزہ میں معذور ہونے والے افراد کی بحالی اور مدد فراہم کرنا ہے۔بیان کے مطابق، سدرہ جنگ کے دوران اپنے بازو سے محروم ہوگئی تھی، اور اب وہ بایونکس کی غزہ میں شروع کی گئی اس مہم کی پہلی مستفید بن چکی ہے۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ سدرہ کی کہانی غزہ کے ہزاروں متاثرین کے حوصلے اور مزاحمت کی علامت ہے۔بایونکس نے امید ظاہر کی کہ ان کا یہ اقدام غزہ میں جنگ زدہ افراد کو تحرک، اعتماد، امید، خودمختاری اور عزت نفس واپس دلانے میں معاون ثابت ہوگا۔ کمپنی نے عزم کیا کہ وہ جنگ سے متاثرہ علاقے میں زیادہ سے زیادہ معذور افراد تک پہنچنے کی کوشش جاری رکھے گی۔

    باجوڑ دھماکے میں شہید اسسٹنٹ کمشنر نے 30 سالہ قبائلی دشمنی کا خاتمہ کرایا تھا

  • پیپلز پارٹی  نے عوام سے جو وعدے کیے وہ نبھا رہی ہے،شرجیل میمن

    پیپلز پارٹی نے عوام سے جو وعدے کیے وہ نبھا رہی ہے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر صوبائی وزیر ،وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ٹریفک کے ایشو پر ہمارا موقف ہے کہ انتظامی معاملات سندھ حکومت کا اختیار ہے، کراچی کی 11 سڑکوں پر چنگچی رکشوں پر پابندی عائد کی گئی ہے،

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ سمندری پانی کو پینے کے قابل بنانے کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کراچی میں پہلا 50 لاکھ گیلن یومیہ کا ڈی سالینیشن پلانٹ قائم کرنے جا رہی ہے، محکمہ تعلیم سندھ نے 93 ہزار اساتذہ میرٹ کی بنیاد پر سکھر آئی بی اے کے ٹیسٹ کے ذریعے بھرتی کیے ہیں۔حکومت سندھ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور صدر آصف علی زرداری کے ویژن کو عملی جامہ پہنا رہی ہے۔ شہروں اور دیہات کے درمیان فرق ختم کرنے کے لیے دیہی و پسماندہ علاقوں میں ترقی کے نئے راستے کھولے جا رہے ہیں۔حکومت سندھ نے چار لاکھ سے زائد گھروں کو سولر سسٹمز فراہم کرنے کا عمل شروع کر رکھا ہے، جو تیزی سے جاری ہے۔ اس منصوبے سے نہ صرف بجلی کی قلت پر قابو پانے میں مدد ملے گی بلکہ ماحولیاتی آلودگی اور بلوں کے بوجھ میں بھی نمایاں کمی آئے گی۔پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے عوام سے جو وعدے کیے وہ نبھا رہی ہے، ہمارا مقصد ایک بااختیار، خوشحال اور پائیدار سندھ ہے۔

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھا کہ گھوٹکی، قمبر اور گڈانی میں اربوں روپے کے انفرااسٹرکچر منصوبے شروع کیے ہیں جبکہ سمندری پانی کو میٹھا کر کے پینے کے قابل بنانے کیلیے سالینیشن پلانٹ قائم کریں گے، کراچی میں پہلا 5 ایم جی ڈی ڈی سالینیشن پلانٹ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہوگا، زراعت اور آبپاشی کے میدان میں نارا کینال کی لائننگ کےلیے 4.29 ارب روپے خرچ ہوں گے، نکاسی آب کے منصوبوں پر 33 کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، این ای ڈی یونیورسٹی میں 1.7 ارب لاگت سے 17 منزلہ سائنس و ٹیکنالوجی پارک قائم کیا جا رہا ہے، یہ منصوبہ کویت حکومت کی مالی معاونت سے مکمل ہوگا، پارک مصنوعی ذہانت، آئی ٹی اور سائنسی تحقیق کے فروغ کا مرکز بنے گا، عالمی بینک کے تعاون سے 3.2 ارب ڈالر کے 13 بڑے منصوبے بھی جاری ہیں، بی آر ٹی، سولر انرجی، اربن موبیلیٹی، فلڈ ریزیلینس، صاف پانی، تعلیم اور زراعت شامل ہیں۔

  • بھارتی اداکارہ شیفالی  کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل

    بھارتی اداکارہ شیفالی کی موت پر مفتی طارق مسعود کا بیان وائرل

    بھارتی اداکارہ شیفالی کی اچانک موت پر معروف مذہبی اسکالر مفتی طارق مسعود کا بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا۔

    شیفالی جریوالا گزشتہ ہفتے 42 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں، 27 جون کو شیفالی کو ممبئی میں ان کی رہائش گاہ سے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انہیں مردہ قرار دیا 2 روز قبل شیفالی کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بلڈپریشر میں تیزی سے کمی اور ہارٹ اٹیک کو ان کی موت کی وجہ قرار دیا گیا تھا جس کے بعد شیفالی کی گہری دوست اداکارہ پوجا گھئی نے بتایا تھا کہ ’مرنے سے قبل شیفالی نے دوپہر کے وقت وٹامن سی آئی وی ڈرپ لگائی تھیں-

    اپنے بیان میں مفتی طارق مسعود نے کہا کہ ایک مشہور اداکارہ، جس نے دنیا میں شہرت کمائی، ایک لمحے میں مٹی میں مل گئی چونکہ وہ ہندو تھیں، اس لئے ان کی لاش کو جلایا گیا ہوگا، جو انسان کی حقیقت کو عیاں کرتا ہے اور لوگوں کو خاص کر ہندوؤں کو اس سے عبرت حاصل کرنی چاہیے۔

    تاہم انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ لوگوں نے اس واقعے سے عبرت حاصل کرنے کے بجائے مرحومہ کے گانے اور فلمیں چلانا شروع کر دیں، جو ان کے بقول بے سود عمل ہے فنکار اپنی ظاہری خوبصورتی پر کروڑوں روپے خرچ کرتے ہیں، لیکن موت کے بعد سب کچھ ختم ہوجاتا ہے، اور شہرت راکھ میں تبدیل ہو جاتی ہے تب لوگ کیوں نہیں بنواتے اس میت کے ساتھ سیلفی اور کیوں اس کے ساتھ دفن ہونا نہیں چاہتے غیر مسلموں کے مرنے پر دعائے مغفرت کرنا اسلامی تعلیمات کے خلاف ہے، اور مسلمانوں کو چاہیے کہ وہ اسلامی اصولوں کے مطابق ہی ردِ عمل ظاہر کریں۔

  • داماد  نے گولیاں چلا دیں، سسر سمیت تین کی موت

    داماد نے گولیاں چلا دیں، سسر سمیت تین کی موت

    کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں خاندانی تنازعہ خونریز تصادم میں تبدیل ہو گیا، جہاں داماد نے سسرالیوں پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس افسوسناک واقعے میں سسر سمیت تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔

    ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مقتول غوث الدین عرف عمران اپنے رشتے داروں کے ہمراہ اپنی بیٹی کے گھر آیا ہوا تھا۔ اطلاعات کے مطابق گھر میں کسی پرانے خاندانی جھگڑے پر بحث و تکرار شروع ہوئی جو شدت اختیار کر گئی۔اسی دوران مقتول عمران کا داماد حمید، اس کا بھائی رحمت، والد شاہجہان اور ایک رشتے دار نے مل کر فائرنگ شروع کر دی۔ اچانک ہونے والی اس فائرنگ کے نتیجے میں غوث الدین عرف عمران، گل بخت خان اور امین موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزمان میں سے دو شاہجہان اور ایک رشتے دار کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ مرکزی ملزم حمید اور اس کا بھائی رحمت جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق جائے واردات سے ایک پستول بھی برآمد کر لیا گیا ہے، جسے فرانزک کے لیے بھیج دیا گیا ہے تاکہ فائرنگ میں استعمال ہونے والے ہتھیار کی تصدیق ہو سکے۔ایس ایس پی ویسٹ کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں، اور پولیس کو امید ہے کہ جلد ہی مفرور ملزمان حمید اور رحمت کو بھی گرفتار کر لیا جائے گا۔ علاقے میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے اور عوام سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی مشکوک حرکت کی فوری اطلاع پولیس کو دیں۔

  • پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی

    پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی۔

    پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ تنظیموں نے شدید ردعمل دیا ہے دوسری جانب عوامی حلقوں نے بھی اس اضافے کو مسترد کر دیا ہےپاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے اپنے ویڈیو بیان میں ملک کی ٹرانسپورٹ برادری کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کیا ہے۔

    ملک شہزاد اعوان نے 5 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے صرف ٹرانسپورٹ برادری ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے عوام متاثر ہوں گے ہمیں کوئی تحفظ حاصل نہیں،کراچی سمیت سندھ اور بلوچستان میں ہماری گاڑیوں کونذر آتش اور پنجاب میں اسلحے کے زور پر لوٹا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ حکومت ہمیں اپنے اقدامات سے مجبور کر رہی ہے کہ ہم کاروبار بند کر کے ملک گیر ہڑتال کریں، ٹول ٹیکس میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اب ود ہولڈنگ ٹیکس میں بھی دو فیصد اضافہ کردیا گیا ہے اس حوالے سے چاروں صوبوں کی ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشنز سے مشاورت ہو رہی ہے اور بہت جلد آئندہ کے لائحہ عمل کا کریں گے، واضح رہے کہ آل کراچی ٹرانسپورٹرز نے بھی پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کا عندیہ دیا ہے۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 31 ہزار کی حد عبور کر لی

    اسٹاک ایکسچینج میں کاروبارکا مثبت آغاز ، انڈیکس نے ایک لاکھ ، 31 ہزار کی حد عبور کر لی

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری ہفتے کے دوران مثبت رجحان دیکھنے میں آیا، مارکیٹ کا آغاز تیزی سے ہوا اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں بہتری دیکھی گئی جبکہ انڈیکس ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک لاکھ ، 31 ہزار کی حد عبور کر گیا۔

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 899 پوائنٹس ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 31 ہزار 243 پوائنٹس پر پہنچ گیا،تجزیہ کاروں کے مطابق بجٹ کے بعد کاروباری فضا میں اعتماد بحال ہوا ہے، جبکہ معاشی پالیسیوں میں تسلسل کے باعث سرمایہ کاری میں بہتری کے امکانات بڑھ گئے ہیں مارکیٹ میں آئندہ دنوں میں بھی تیزی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    واضح رہے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد گزشتہ روز بھی ہنڈریڈ انڈیکس میں بڑا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 30 ہزار 344 کی سطح پر بند ہوا تھا۔

  • مالی سال 25-2024 کا اختتام: زرمبادلہ ذخائر 14.51 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

    مالی سال 25-2024 کا اختتام: زرمبادلہ ذخائر 14.51 ارب ڈالر تک پہنچ گئے

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مالی سال 25-2024 کے اختتام پر زرمبادلہ ذخائر کے عبوری اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

    مرکزی بینک کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ 30 جون 2025 تک اسٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر 14 ارب 51 کروڑ ڈالرز کی سطح پر پہنچ چکے ہیں۔اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کے دوران زرمبادلہ ذخائر میں 5 ارب 12 کروڑ ڈالرز کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    مالی سال کے آغاز پر یعنی 30 جون 2024 کو مرکزی بینک کے ذخائر 9 ارب 39 کروڑ ڈالرز تھے، جو ایک سال میں بڑھ کر 14.51 ارب ڈالرز ہو گئے۔اس پیش رفت کو پاکستان کی معیشت کے لیے مثبت اشارہ قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ ماہرین کا کہنا ہے کہ ذخائر میں اضافے سے مالی استحکام اور غیر ملکی ادائیگیوں میں آسانی پیدا ہوگی۔

    سری لنکا-بنگلہ دیش میچ کے دوران گراؤنڈ میں خطرناک سانپ کی انٹری

    یورپ شدید گرمی کی لپیٹ میں، ہیٹ ویو سے 8 ہلاکتیں، جنگلات میں آگ، جوہری پلانٹ بند

    پی اے سی اجلاس میں 40 ارب کا کوہستان اسکینڈل، ہاکی ٹیم اسکینڈل کا انکشاف

    بھارت و اسرائیل کی صلاحیتیں چیک، مودی کے دن گنے جا چکے ہیں: خواجہ آصف

    آسٹریلیا اور میکسیکو طوفان، پروازیں منسوخ، ہزاروں گھر بجلی سے محروم

  • ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونا 600 روپے سستا

    ملک بھر میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی، فی تولہ سونا 600 روپے سستا

    ملک بھر میں آج سونے اور چاندی کی قیمتوں میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

    آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ کے مطابق 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت 600 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 56 ہزار 200 روپے ہو گئی، جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا 514 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 5 ہزار 384 روپے میں فروخت ہوا۔اسی طرح 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 79 ہزار 945 روپے ریکارڈ کی گئی۔

    چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی ہوئی، فی تولہ چاندی 18 روپے کم ہوکر 3 ہزار 816 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 16 روپے کمی سے 3 ہزار 271 روپے پر آ گئی۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس سونا 3 ہزار 348 ڈالر سے کم ہو کر 3 ہزار 342 ڈالر ہو گیا۔

    بارشوں اور سیلاب سے ایک ہفتے میں 64 اموات، 117 زخمی ہوئے، این ڈی ایم اے

    قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی بحالی، حکومتی اتحاد کو واضح برتری حاصل

    وزیراعظم شہباز شریف کل آذربائیجان روانہ ہوں گے

    کراچی: بھارتی ایجنسی کیلئے کام کرنے والے 4 دہشت گرد عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

    سندھ میں مون سون کا آغاز، کراچی سمیت کئی اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

  • کراچی: بھارتی ایجنسی کیلئے کام کرنے والے 4 دہشت گرد عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

    کراچی: بھارتی ایجنسی کیلئے کام کرنے والے 4 دہشت گرد عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل

    انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے بھارتی خفیہ ایجنسی کے لیے کام کرنے والے چار دہشت گردوں کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ہے۔

    کراچی سینٹرل جیل میں قائم انسداد دہشت گردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت کے روبرو سپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (SIU) نے ملزمان کو دھماکہ خیز مواد سے متعلق مقدمے میں پیش کیا۔پیش کیے گئے ملزمان میں محمد خان بوریو عرف گلو، اختر علی، جامین ملاح اور غلام قادر بوریو شامل ہیں۔ تفتیشی افسر نے عدالت سے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے بتایا کہ ملزمان کو نیشنل ہائی وے کے قریب سے گرفتار کیا گیا تھا، جن کے قبضے سے اسلحہ، ہینڈ گرینیڈ اور ایک آلٹو کار برآمد ہوئی۔

    تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کے خلاف 7 مقدمات درج کیے گئے ہیں، تاہم عدالت نے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل منتقل کرنے کا حکم دے دیا۔

    قومی اسمبلی میں مخصوص نشستوں کی بحالی، حکومتی اتحاد کو واضح برتری حاصل

    وزیراعظم شہباز شریف کل آذربائیجان روانہ ہوں گے
    سندھ میں مون سون کا آغاز، کراچی سمیت کئی اضلاع میں بارش کی پیشگوئیشہباز شریف کل آذربائیجان روانہ ہوں گے