Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ میں مون سون کا آغاز، کراچی سمیت کئی اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

    سندھ میں مون سون کا آغاز، کراچی سمیت کئی اضلاع میں بارش کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات سندھ کے ارلی وارننگ سینٹر نے مون سون سیزن کے آغاز پر بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کی درمیانے درجے کی ہوائیں صوبہ سندھ کے جنوب مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں، جس کے باعث مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔ارلی وارننگ سینٹر کا کہنا ہے کہ کراچی میں آئندہ تین روز کے دوران موسم زیادہ تر ابر آلود اور مرطوب رہے گا، جبکہ رات اور صبح کے وقت ہلکی بارش یا بوندا باندی ہونے کا امکان ہے۔

    تھرپارکر، عمرکوٹ، میرپور خاص اور سانگھڑ کے اضلاع میں 4 جولائی تک گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی شدت کی بارش متوقع ہے۔مزید برآں، بدین، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، حیدرآباد، ٹنڈو محمد خان، دادو، خیرپور، سکھر اور لاڑکانہ میں بھی ہلکی بارش یا بوندا باندی کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

  • اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور سنگ میل عبور، 100 انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار کی سطح عبور کرگیا

    اسٹاک ایکسچینج میں ایک اور سنگ میل عبور، 100 انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار کی سطح عبور کرگیا

    سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا –

    کاروباری ہفتے کے تیسرے روز بھی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1835 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 30 ہزار 35 پوائنٹس پر پہنچ گیا –

    یکم جولائی کو مالی سال کے پہلے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچا مالی سال کے پہلے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 2 ہزار 572 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اورانڈیکس ایک لاکھ 28 ہزار 199 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ۔

    دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہوئی ہے ، ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق انٹر بینک میں 10 پیسے سستا ہونے کےب بعد ڈالر 283 روپے 66 پیسے کا ہوگیا

  • کراچی میں سمندری پانی کو میٹھا بنانے والے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے،شرجیل میمن

    کراچی میں سمندری پانی کو میٹھا بنانے والے منصوبے جلد مکمل کئے جائیں گے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں سمندری پانی کو میٹھا بنانے والے پانچ ایم جی ڈی پلانٹس کے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے-

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ صوبائی حکومت نے ایک ٹریلین روپے کا ترقیاتی بجٹ پیش کر کے یہ ثابت کیا ہے کہ ہم صرف وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات پر یقین رکھتے ہیں یہ بجٹ عوام کی زندگی کو بہتر بنانے کے وژن کی عکاسی کرتا ہےسندھ حکومت نے ڈویژنل ہیڈکوارٹرز حیدرآباد اور بینظیرآباد کے لیے سات، سات ارب روپے کے ترقیاتی پیکیجز مختص کیے ہیں تاکہ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔

    سینئر وزیر نے کورنگی کازوے کی تعمیر اور شاہراہِ بھٹو کی توسیع کو اپنی ترجیحات میں شامل قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹریفک کے دباؤ میں کمی اور شہری آمدورفت کی سہولت کے لیے یہ منصوبے اہمیت کے حامل ہیں کراچی میں سمندری پانی کو میٹھا بنانے والے پانچ ایم جی ڈی پلانٹس کے منصوبے جلد مکمل کیے جائیں گے، جن سے شہر کے پانی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔

  • آل  پارٹیز حریت کانفرنس وفد کی نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان سے ملاقات

    آل پارٹیز حریت کانفرنس وفد کی نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان سے ملاقات

    آل پارٹیز حریت کانفرنس وفد کی نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان سے ملاقات ہوئی ہے

    مسلہ کشمیر پر ہر دور میں آواز اٹھانے پر آل پارٹیز حریت وفد نے پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کیا ،وفد نے کہا کہ کشمیر کے حوالے سے مسائل پر قومی اور بین الااقوامی سطح پر پیپلز پارٹی نے ہمیشہ سپورٹ کیا ، وفد نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اراکین کو شاندار عالمی سفارتی کامیابی سمیٹنے پر مبارکباد پیش کی ، وفد نے چیئرمین پیپلز پارٹی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ بیانیے کی جنگ میں بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے بھارت کو شکست دی،ووفد نے کشمیر کے حوالے سے اپنی سیاسی جہدوجہد کے بارے میں سینیٹر شیری رحمان کو آگاہ کیا،وفد اراکین نے کہا کہ جب بھی مسلہ کشمیر کو کسی بھی سطح پر اٹھانا ہو تو ڈائسپورہ ہمیشہ پیپلز پارٹی کے طرف دیکھتی ہے ،

  • اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم ، انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

    کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج زبردست تیزی کے نتیجے میں ایک نیا سنگ میل عبور ہوگیا۔

    نئے مالی سال 2025-26 کے پہلے ہی دن (یکم جولائی کو) بازارِ حصص میں کاروبار کا آغاز شان دار تیزی کے ساتھ ہوا، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب آیا اور انڈیکس نئی بلند ترین سطح کو چھو گیا۔

    کاروباری ہفتے کے دوسرے روز اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، کاروبار کے آغاز پر 100 انڈیکس میں 1811 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 27 ہزار 438 پوائنٹس پر پہنچ گیا،گزشتہ روز بھی کاروبار میں تیزی کا رجحان رہا تھا ، کاروباری دن کے اختتام پر انڈیکس ایک لاکھ ، 25 ہزار 627 کی سطح پر بند ہوا تھا مثبت کاروبار کے باعث سرمایہ کاروں کو بڑا فائدہ پہنچا تھا۔

    ماہرین کے مطابق ملکی معیشت کے استحکام، بجٹ میں متوازن پالیسیوں، اور بین الاقوامی مالیاتی اداروں کی جانب سے ممکنہ تعاون کے تناظر میں سرمایہ کار اعتماد کے ساتھ مارکیٹ میں سرگرم ہو رہے ہیں، جو مارکیٹ کی موجودہ تیزی کی اہم وجہ ہے۔

    واضح رہے کہ چین کی جانب سے پاکستان کے لیے 3ارب 40کروڑ کا قرض رول اوور کیے جانے سے گزشتہ مالی سال اختتام تک آئی ایم ایف کی شرائط کے مطابق زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 14ارب ڈالر تک پہنچنے اور امریکا کے ساتھ متوقع تجارتی معاہدوں کے باعث پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں پیر کو بھی تیزی کا رحجان برقرار رہا تھا۔

  • مالی سال 25-2024: سونے کی قیمت میں 1 لاکھ  روپے سے زائد کا اضافہ

    مالی سال 25-2024: سونے کی قیمت میں 1 لاکھ روپے سے زائد کا اضافہ

    مالی سال 2024-25 کے دوران سونے کی قیمتوں میں تاریخی اضافہ ریکارڈ کیا گیا، فی تولہ سونا ایک لاکھ 8 ہزار 500 روپے مہنگا ہو گیا۔

    گزشتہ مالی سال کے اختتام پر فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 41 ہزار 700 روپے تھی، جو بڑھ کر 3 لاکھ 50 ہزار 200 روپے ہو گئی۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 93 ہزار 201 روپے کا اضافہ دیکھنے میں آیا، اور اس کی قیمت 2 لاکھ 7 ہزار 219 روپے سے بڑھ کر 3 لاکھ 240 روپے ہو گئی۔

    عالمی صرافہ مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا، جہاں مالی سال کے دوران فی اونس سونا 956 ڈالر مہنگا ہو کر 2 ہزار 326 ڈالر سے بڑھ کر 3 ہزار 282 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔

    سونے کی قیمتوں میں اس اضافے سے مقامی مارکیٹ میں زیورات کی خریداری مزید مہنگی ہوگئی ہے، جب کہ معاشی تجزیہ کار اس رجحان کو عالمی سطح پر بڑھتی مہنگائی، ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھاؤ اور غیر یقینی سیاسی و مالی حالات سے جوڑ رہے ہیں۔

    قومی ٹی20 اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے متوقع، بابر اعظم اور رضوان کی شمولیت مشکوک

    اسرائیلی خطرے کے پیش نظر،ایران نے فضائی دفاعی نظام فعال کر دیا

    نیول چیف کا پاک فضائیہ کے ساتھ مشترکہ آپریشنل مشقوں کے آغاز کا اعلان

    پاکستان کا پہلا انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کیاسک لاہور ایئرپورٹ پر قائم

    وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، بجلی بلوں سے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان

  • نیول چیف کا پاک فضائیہ کے ساتھ مشترکہ آپریشنل مشقوں کے آغاز کا اعلان

    نیول چیف کا پاک فضائیہ کے ساتھ مشترکہ آپریشنل مشقوں کے آغاز کا اعلان

    چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف نے پاک فضائیہ کے ساتھ مسلسل اور مربوط مشترکہ آپریشنل مشقوں کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جدید جنگ میں کامیابی کا انحصار بھرپور عملی تیاری پر ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیول چیف نے پی اے ایف ایئر وار کالج انسٹیٹیوٹ کراچی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے ادارے میں جاری علمی اور پیشہ ورانہ تربیت کو سراہا اور مستقبل کی عسکری قیادت کی تیاری میں اس کے اہم کردار کا اعتراف کیا۔ایئر وار کورس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ایڈمرل نوید اشرف نے کہا کہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کی قیادت میں پاک فضائیہ کی آپریشنل تیاری میں نمایاں بہتری آئی ہے، جس نے خطے میں دفاعی توازن کو نئی جہت دی ہے۔

    انہوں نے مشرقی سرحد کی حالیہ صورت حال کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بدلتے حالات میں مسلسل تیاری اور دور اندیش حکمت عملی ناگزیر ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نیوی نے سطحی، زیرِ سطح اور فضائی جنگی صلاحیتوں میں نمایاں بہتری حاصل کی ہے، جس سے بحریہ مزید مضبوط اور مؤثر فورس بن چکی ہے۔

    نیول چیف نے قومی دفاع میں تینوں مسلح افواج کے باہمی اشتراک کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے ساتھ مشترکہ آپریشنل مشقوں کو مزید منظم اور تواتر سے منعقد کیا جائے گا۔

    انہوں نے ٹیکنالوجی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ موجودہ تنازعات میں بغیر پائلٹ فضائی نظام (ڈرون ٹیکنالوجی) کلیدی حیثیت اختیار کر چکے ہیں۔ اس موقع پر ایڈمرل نوید اشرف نے نیشنل ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک اور پاکستان میری ٹائم سائنس اینڈ ٹیکنالوجی پارک کے درمیان آئندہ اسٹریٹجک شراکت داری کا بھی اعلان کیا، جو ملکی سطح پر بغیر پائلٹ نظاموں کی ترقی کو فروغ دے گی اور دفاعی خود انحصاری میں اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔

    وفاقی حکومت کا بڑا فیصلہ، بجلی بلوں سے الیکٹریسٹی ڈیوٹی ختم کرنے کا اعلان

    کراچی میں چارجڈ پارکنگ ختم، کے ایم سی کی سڑکوں پر مفت پارکنگ کا آغاز

    برطانیہ شدید گرمی کی لپیٹ میں، درجہ حرارت 35 ڈگری سے تجاوز کر گیا

    تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں دھچکا، دو اہم اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل

  • کراچی میں چارجڈ پارکنگ ختم، کے ایم سی کی سڑکوں پر مفت پارکنگ کا آغاز

    کراچی میں چارجڈ پارکنگ ختم، کے ایم سی کی سڑکوں پر مفت پارکنگ کا آغاز

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) کی حدود میں واقع سڑکوں پر چارجڈ پارکنگ ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    صرف وہ چند مقامات جہاں پارکنگ چاردیواری کے اندر واقع ہے، وہاں پارکنگ فیس بدستور وصول کی جائے گی۔میئر کراچی نے رواں سال فروری میں شہریوں کو پارکنگ فیس سے ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا، جس پر اب باضابطہ عملدرآمد شروع ہو چکا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ عوامی مفاد میں کیا گیا ہے تاکہ شہریوں پر اضافی مالی بوجھ نہ پڑے۔

    مرتضیٰ وہاب نے بتایا کہ ماضی میں کے ایم سی کو پارکنگ فیس کی مد میں سالانہ 4 سے 5 کروڑ روپے حاصل ہوتے تھے، تاہم اب بلدیہ عظمیٰ مالی طور پر خودکفیل ہو چکی ہے اور اس آمدنی کی ضرورت باقی نہیں رہی۔انہوں نے مزید بتایا کہ کے ایم سی کی حدود میں واقع 106 مرکزی سڑکوں پر 46 پارکنگ سائٹس ایسی ہیں جہاں اب شہری مفت میں گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔

    صدر مملکت کی فنانس بل 26-2025 کی منظوری ، آج رات سے اطلاق ہوگا

  • تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں دھچکا، دو اہم اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل

    تحریک انصاف کو آزاد کشمیر میں دھچکا، دو اہم اراکین اسمبلی پیپلز پارٹی میں شامل

    تحریک انصاف آزاد کشمیر کو بڑا سیاسی جھٹکا لگا ہے، پارٹی کے دو اہم رہنما پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہو گئے۔

    پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اور رکن سندھ اسمبلی فریال تالپور سے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے سینئر نائب صدر اور ایم ایل اے چودھری رفیق نیئر اور وزیر ٹرانسپورٹ جاوید بٹ نے ملاقات کی۔ ملاقات زرداری ہاؤس کراچی میں ہوئی، جہاں دونوں رہنماؤں نے اپنے ساتھیوں اور حامیوں سمیت پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    اس موقع پر سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیر کاز کو آگے بڑھانے اور آزاد کشمیر کی ترقی کے لیے واحد مؤثر سیاسی پلیٹ فارم پاکستان پیپلز پارٹی ہے، جو شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بینظیر بھٹو کی وراثت ہے، اور اب یہ قیادت بلاول بھٹو زرداری کے مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

    فریال تالپور نے چودھری رفیق نیئر اور جاوید بٹ کو پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ ملاقات میں پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری فیصل ممتاز اور چودھری محمد ریاض بھی موجود تھے۔

    ڈسکہ: گورنرز پنجاب و خیبرپختونخوا کی سانحہ سوات پر متاثرہ خاندان سے ملاقات، وزیراعلیٰ کے استعفے اور ایف آئی آر کا مطالبہ

  • یوم عاشور: سندھ حکومت کی موبائل فون سروس بند کرنے کی درخواست

    محکمہ داخلہ سندھ نے یوم عاشور کے موقع پر صوبے بھر میں موبائل فون سروس معطل کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ کو ایک باضابطہ مراسلہ ارسال کیا گیا ہے، جس میں محرم الحرام کے جلوسوں کے روٹس پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ یوم عاشور کے جلوسوں کے دوران سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر مخصوص علاقوں میں موبائل اور انٹرنیٹ نیٹ ورک بند کیا جائے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔

    محکمہ داخلہ کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ اس معاملے پر مروجہ قواعد کے مطابق فیصلہ کرے اور آگاہ کرے۔

    گنڈا پور میں اخلاقی جرات ہوتی تو اب تک استعفیٰ دے چکے ہوتے، گورنر کے پی