Baaghi TV

Category: کراچی

  • کلین کراچی مہم روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، علی زیدی

    کلین کراچی مہم روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، علی زیدی

    وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی نےکلین کراچی کے بارے منفی بیان بازی کا جواب دے دیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا کہنا ہے کہ کلین کراچی مہم کے کراچی صاف ہونےسے پہلے رکنے کاسوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بارش کے دوران نالوں کی صفائی کچھ دیر کیلئے روکی گئی،نالے صاف کرکے پانی کا بہاؤ بحال کر دیا ہے،

    کلین کراچی مہم روک دی گئی

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ مہم کے وسائل یومِ عاشورکےجلوسوں کے راستےصاف کرنے پربھی لگا رہے ہیں،بھرپورکوشش ہے کہ کچرے کی وجہ سے کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو،فنڈنگ کی قلت سےمتعلق افواہوں میں کوئی صداقت نہیں .

    وفاقی وزیر علی زیدی نے 5 اگست کو کلین کراچی مہم کا آغاز کیا تھا ،

    بھارتی آبی جارحیت، فیصل واوڈا میدان میں آ گئے

    وفاقی وزیر علی زیدی کا ’’اب ہو گا صاف کراچی‘‘ مہم کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کراچی کے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ کراچی صفائی مہم میں ہمارا ساتھ دیں ، ہم شہر کو ایک دفعہ صاف کرکے دکھانا چاہتے ہیں کہ کراچی صاف ہو سکتا ہے، کلین کراچی بڑی مہم بن گئی ہے اور اب کثیر تعداد میں لوگ اس میں شریک ہو رہے ہیں ، مہم میں تعاون کرنے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکر گزار ہوں .

    فیصل واوڈا نے کراچی والوں کو سنائی خوشخبری

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے سندھ کے لوگوں کےلیے خوش خبری ہے ،پاکستان اور سندھ ہم سب کا ہے ،وزیراعظم عمران خان سندھ سے متعلق فکرمند تھے ،سندھ میں پانی کے معاملے پر وزیراعظم سے بجٹ منظور کرالیا ہے .

  • پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں،بلاول ،زرداری کی رکنیت معطلی کی درخواست

    پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ نہیں،بلاول ،زرداری کی رکنیت معطلی کی درخواست

    بلاول بھٹو اور آصف زرداری کی اسمبلی رکنیت کالعدم قرار دینے کی درخواست پر سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے وفاقی حکومت سے 2 اکتوبر کو وضاحت طلب کرلی ،دوران سماعت سندھ ہائی کورٹ میں دوران سماعت عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل پاکستان پر برہمی کا اظہار کیا، جسٹس محمد علی مظہر کا کہنا تھا کہ اتنے عرصے سے درخواست زیر سماعت ہے کوئی جواب دینے والا نہیں،

    ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ کیس کی درخواست دوسرے سرکاری وکیل کے پاس ہے اور وہ سپریم کورٹ میں ہیں،

    درخواست گزار کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو ایک وقت میں 2پارٹیوں کی نمائندگی کرتے ہیں،پیپلز پارٹی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہی نہیں رہنما اس نام پر کیوں سرگرمیاں کرتے ہیں،دونوں کی رکنیت معطل کی جائے.

  • عدالت نے  پھانسی اورعمر قید کے 5 ملزمان کو بری کر دیا

    عدالت نے پھانسی اورعمر قید کے 5 ملزمان کو بری کر دیا

    عدالت نے پھانسی اورعمر قید کے 5 ملزمان کو بری کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائی کورٹ نے دہشتگردی کےالزام میں گرفتار5ملزمان بری کر دیئے، پراسیکیوشن دہشتگردی کےالزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا

    خصوصی عدالت نے 3 ملزمان کوپھانسی ،2 کوعمرقید سنائی تھی ،استغاثہ کےمطابق ملزمان نے27 فروری2014 کوعزیزآباد میں فائرنگ کی تھی، فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے تھے

    بھائیوں سے پیسے لینے کے لئے استاد نے اپنے آپ کو اغوا کروا لیا

     

    لاہور، غیر قانونی حراستی سیل، کتنے افراد کو قید رکھا گیا؟ اہم خبر

    بنوں، جائیداد کا تنازعہ ، پانچ افراد کی جان لے گیا

    پولیس کے ٹارچر سیل سے بازیاب ہونے والا نوجوان ہسپتال میں چل بسا

  • کلین کراچی مہم روک دی گئی

    کلین کراچی مہم روک دی گئی

    کراچی میں وفاقی وزیر علی زیدی کی جانب سے جاری کلین کراچی مہم روک دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے مختلف نالوں پر کھڑی ہیوی مشینری کو واپس بلا لیا گیا،ایف ڈبلیو او کا عملہ بھی واپس جانا شروع ہوگیا،

    وفاقی وزیر علی زیدی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گورنر سندھ کی خصوصی ہدایت پر محرم تک کام کو روکا گیا ہے ،برساتی نالے سے نکالاگیاکچرا لینڈفل سائیٹ تک پہنچانا ترجیح ہے،

    وفاقی وزیر علی زیدی نے 5 اگست کو کلین کراچی مہم کا آغاز کیا تھا ،

    بھارتی آبی جارحیت، فیصل واوڈا میدان میں آ گئے

    وفاقی وزیر علی زیدی کا ’’اب ہو گا صاف کراچی‘‘ مہم کے حوالے سے منعقدہ افتتاحی تقریب سے خطاب

    واضح رہے کہ وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کراچی کے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ کراچی صفائی مہم میں ہمارا ساتھ دیں ، ہم شہر کو ایک دفعہ صاف کرکے دکھانا چاہتے ہیں کہ کراچی صاف ہو سکتا ہے، کلین کراچی بڑی مہم بن گئی ہے اور اب کثیر تعداد میں لوگ اس میں شریک ہو رہے ہیں ، مہم میں تعاون کرنے پر تمام اسٹیک ہولڈرز کا شکر گزار ہوں .

    فیصل واوڈا نے کراچی والوں کو سنائی خوشخبری

    وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نے پیپلز پارٹی کے رہنماؤں سے ملاقات کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی طرف سے سندھ کے لوگوں کےلیے خوش خبری ہے ،پاکستان اور سندھ ہم سب کا ہے ،وزیراعظم عمران خان سندھ سے متعلق فکرمند تھے ،سندھ میں پانی کے معاملے پر وزیراعظم سے بجٹ منظور کرالیا ہے .

    کلین کراچی مہم، وفاقی وزیر علی زیدی نے دی وزیراعظم کو بریفنگ

  • علی زیدی کی کلین کراچی مہم سےآسانی نہیں مشکلات ہوئیں. سعید غنی

    علی زیدی کی کلین کراچی مہم سےآسانی نہیں مشکلات ہوئیں. سعید غنی

    سندھ کے صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ہے کہ علی زیدی کی نیت پر شک نہیں کررہا، لیکن انہیں تجربہ نہیں تھا، کراچی کا کچرا صاف کرنا علی زیدی کی ذمے داری نہیں تھی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی زیدی نے کراچی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علی زیدی نے دعویٰ کیا کہ 48ہزار ٹن کچرا نالوں سےنکالا ہے، علی زیدی کی مہم سے کراچی کو نقصان ہورہاتھا، علی زیدی کی کلین کراچی مہم میں صرف12ہزار ٹن کچرا لینڈ فل سائٹس پرپہنچا،

    کراچی کی صفائی، وسیم اختر اور مصطفیٰ کمال میں جنگ چھڑ گئی، مصطفیٰ کمال پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ علی زیدی نےبغیر منصوبہ بندی کے تحت کام شروع کردیا،ہم کچرا آسانی سے اٹھا لیتے اگر اس میں نالے کا کیچڑ نہ ہوتا، علی زیدی کی نیت پر شک نہیں کررہا، لیکن انہیں تجربہ نہیں تھا، کراچی کا کچرا صاف کرنا علی زیدی کی ذمے داری نہیں تھی،علی زیدی کی کلین کراچی مہم سےآسانی نہیں مشکلات ہوئی ہیں، ہم صوبائی وسائل بھی علی زیدی کو فراہم کررہے ہیں،

    وسیم اخترکا یوٹرن، چوبیس گھنٹے گزرنے سے قبل ہی مصطفیٰ کمال کو معطل کر دیا

     

  • صوفیہ  مرزا کیسے منی لانڈرنگ کرتی رہی ، اہم رپورٹ

    صوفیہ مرزا کیسے منی لانڈرنگ کرتی رہی ، اہم رپورٹ

    ماڈل ایان علی کے بعد ایک اور معرف سلیبرٹی صوفیہ مرزا کانام بھی منی لانڈرنگ کے لیے سامنے آگیا، یہ سب کیسے ہوتا رہا باغی کی خاص رپورٹ جانیے.
    باغی ٹی وی کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ماڈل ایان علی کے بعد اینکر اور شوبز سے وابستہ اداکارہ صوفیہ مرزا کا نام بھی منی لانڈرنگ کے سلسلے میں سامنے آیا ہے.تفصیلات کے مطابق صوفیہ مرزا کے ساتھ کراچی سے بعض آفیشلز ملے ہوئے ہیں جو منی لانڈرنگ کے لیے گینگ کا حصہ ہیں. ایک بہت بڑا گینگ اس دھندے میں ملوث ہے جن کے ہاتھ اوپری سطح تک آفیشلز تک پہنچتےہیں.ایف آئی اے نے آٰخر کار سراغ لگا لیا اور صوفیہ مرزا کا اس دھندے میں ملوث ہوتا سامنے آگیا ہے، نیب پہلے ہی اس معاملے پر نوٹس لے چکا ہے تاہم آیف آئی اے بھی اس ضمن میں فوری طور پر کارروائی کرے۔ صوفیہ پہلے دبئی جاتی تھی پھر سری لنکا کا سفر کرتی تھی. بار بار بیرون ملک سفر کرنے سے اہلکاروں کو سراغ مل گیا.سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں ایئر پورٹ سے گرفتار کر لیا . واضح‌رہے ان ممالک میں کسینو لیگل ہے اور یہ سارا دھندا کسینو کے ذریعے ہوتا تھا. باغی صوفیہ مرزا پاکستان میں سوبز انڈسٹری کی متنازعہ ادا کارہ کے طور پر جانی جاتی ہیں ، اس سے پہلے بھی ان پر فراڈ اور اغواہ کا مقدمہ ہو چکا ہے. بعد ازاں ان کیسز میں قصوار بھی ٹھہری تھی.
    اس بارے میں باغی ٹی وی مزید معلومات سے اپ ڈیٹ کرتا رہے گا.

  • کراچی میں بارش کا سلسلہ پھر سے شروع

    کراچی میں بارش کا سلسلہ پھر سے شروع

    کراچی میں ایک مرتبہ پھر بارش کا سلسلے کا آغاز ہوگیا جس سے شہر میں حبس کا زور ٹوٹ گیا اور موسم خوشگوار ہوگیا۔

    شہر کے علاقے لانڈھی، صدر، گلستان جوہر، پہلوان گوٹھ سمیت شارع فیصل پر مختلف مقامات پر بارش جاری ہے۔

    قبل ازیں محکمہ موسمیات نے کراچی میں مزید ابر رحمت کی پیش گوئی کرتے ہوئے بتایا تھا کہ شہر میں آج اور کل گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

    چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا تھا کہ بارش برسانے والا سسٹم بحیرہ عرب اور بھارتی ریاست گجرات پر ابھی بھی موجود ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ اس سسٹم کی وجہ سے کراچی میں آئندہ 2 روز تک شدید گرمی اور حبس رہے گا۔

    سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ آج اور کل بھی کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ بارش برسانے والا سسٹم منگل تک شہر میں موجود رہے گا۔

  • پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، صدرمملکت کا بحری مشق شمشیر البحرکی تقریب سے خطاب

    پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے، صدرمملکت کا بحری مشق شمشیر البحرکی تقریب سے خطاب

    بحری مشق شمشیر البحر 7 اور ترسیل بحر 2 کی افتتاحی بریف کا کراچی میں انعقاد کیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت عارف علوی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ،پاک بحریہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کی مشق شمشیر البحر ہر2سال بعد منعقد کی جاتی ہے،صدر مملکت کو پاک بحریہ کی جنگی اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی، بحری مشق میں تینوں افواج اورمتعلقہ وزارتوں کے نمائندگان بھی شریک ہوں گے

    پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس، کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ بھارتی غیر قانونی اقدامات کا اثر جنوبی ایشیا کی مجموعی سیکیورٹی پر ہوگا، پاکستان مسئلہ کشمیر کے حل تک بھارتی مظالم کو ہر سطح پر اجاگر کرے گا، پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے اور مجھے افواج پاکستان پر فخر ہے،بھارت سی پیک اور گوادر پورٹ کے منصوبوں کو بھی نقصان پہنچانا چاہتا ہے ،پاکستان کی معاشی ترقی سمندر سے بلا تعطل تجارت پر منحصر ہے،

    بھارتی بحریہ کا موثرجواب دینے کیلیے پاک بحریہ ہمہ وقت تیار ہے،وائس ایڈمرل امجد نیازی

    صدر مملکت کا مزید کہنا تھا کہ سمندر سے تجارت کے لیے پاک بحریہ کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،

    پاک بحریہ بحری سرحدوں کے دفاع کیلئے مستعد اور ہمہ وقت تیار،نیول چیف کا اعلان

    پاکستان نیوی کے صف اول کے جنگی جہاز کا دورہ سعودی عرب

  • کراچی : بارش کے باوجود جماعت اسلامی کا زبردست کشمیر مارچ

    کراچی : بارش کے باوجود جماعت اسلامی کا زبردست کشمیر مارچ

    کراچی میں بارش کے باوجود جماعت اسلامی کا شاندار کشمیر مارچ اہل کراچی کا اپنے کشمیری بھائیوں کے لیے اظہار یکجہتی

    باغی ٹی وی : کل بروز اتوار کراچی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام عظیم الشان کشمیر مارچ کا اہمتام کیا گیا جو کہ بارش کے باوجود بھی ایک کامیاب پروگرم تھا. شدید موسم اور بارش اہل کراچی کو کشمیری بھارئیوں سے یکجہتی کا اظہار کرنے سے روک نہیں سکی.اس موقع پر امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں ایک مہینے سے کرفیو نافذ ہے، نوجوانوں کو شہید کیا جارہا ہے ، خواتین کی اجتماعی عصمت دری کی جارہی ہے لیکن ہمیں کشمیر کی آزادی کیلئے کوئی حرکت نظر نہیں آتی، اگر بھارتی فوج وہاں موجود ہے تو ہماری فوج کو بھی سرینگر میں موجود ہونا چاہیے، اگر آپ نے یہ لڑائی سرینگر میں نہیں لڑی تو آپ دیکھیں گے کہ یہ لڑائی اسلام آباد اور مظفر آباد میں لڑی جائے گی،

    انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کو ہمارے نعرے حوصلہ دے رہے ہیں، عوام نے بارش میں اکھٹے ہو کر امتی ہونے کا ثبوت دیا، کشمیریوں کا آزادی کے لیے جنگ لڑنا ان کا قانونی حق ہے، بھارت میں آزادی کی کئی تحریکیں چل رہی ہیں، انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان شملہ معاہدے کا خاتمہ کرے، ہمارے لوگ مر رہے ہیں اور آپ تماشا دیکھ رہے ہیں، لیکن یہ مت بھولیں امت جاگ رہی ہے،

    اگر یہ لڑائی سرینگر میں نہ لڑی گئی تو پھر یہ لڑائی مظفر آباد اور اسلام آباد میں لڑنی پڑے گی، انہوں نے کہا کہ پاکستان کی حکومت شملہ معاہدے کے خاتمے کا اعلان کرے اور آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی میں کشمیری مجاہدین کونمائندگی دی جائے جو حکمت عملی تیار کریں ۔ انہوں نے کہا کہ مودی اپنے ملک کیلئے کام کرتاہے اور ہمارے حکمران ہیں کہ اسلام آباد میں ائیر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھے ہیں لیکن اب فیس بک کا جہاد نہیں چلے گا ، ہمیں عملی طور پر آگے بڑھنا پڑے گا ، حکومت بارڈر اور ایل او سی پر لگائی ہوئی باڑ ختم کرے ۔حکومت کی کارکردگی جیسی ہونی چاہئے ، ویسی نہیں ہے،

  • کراچی میں بارشیں، کے الیکٹرک نے شہریوں‌ کے تحفظ کیلئے کیں‌ ہدایات جاری

    کراچی میں بارشیں، کے الیکٹرک نے شہریوں‌ کے تحفظ کیلئے کیں‌ ہدایات جاری

    کراچی میں بارشوں کے بعد کے الیکٹرک نے شہریوں‌ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ٹوٹے ہوئے تاروں، بجلی کے کھمبوں اور پی ایم ٹیز سے دور رہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کے الیکٹرک کے ترجمان نے کہا ہے کہ بارش کے موسم میں احتیاط ضروری ہے، بارش کےموسم میں بچوں کاخاص خیال رکھیں اوراحتیاط برتیں، برقی آلات ننگےپاؤں یاگیلےہاتھ سےنہ چھوئیں، غیرقانونی ذرائع سےبجلی کاحصول ہرگزنہ کریں، کسی بھی شکایات کی صورت میں118پرفوری رابطہ کریں،

    واضح‌ رہے کہ کراچی میں آج بارش کے بعد ایک بار پھر صورتحال خراب ہو گئی ہے اور جگہ جگہ پانی کھڑا ہے جس کی نکاسی کاکوئی بندوبست نظر نہیں آتا، اس صورتحال پر کراچی کے عوام سخت پریشان ہیں، نالوں‌کی صفائی کا کام بھی ہونے والا ہے، شہریوں‌کی طرف سے سندھ حکومت پر شدید تنقید کی جارہی ہے،