Baaghi TV

Category: کراچی

  • اینکر مرید عباس کو قتل کرنے والے نے کی خودکشی، پولیس کا دعویٰ

    اینکر مرید عباس کو قتل کرنے والے نے کی خودکشی، پولیس کا دعویٰ

    ایس ایس پی ساؤتھ کراچی نے کہا ہے کہ بول ٹی وی کے اینکر مرید عباس کو عاطف زمان نامی شخص نے قتل کیا، عاطف نے مریدعباس اورخضر کو دفترمیں بلایا تھا.

    کراچی، فائرنگ سے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس جاں بحق

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایس ایس پی ساؤتھ شیراز نذیر نے کہا ہے کہ عاطف زمان نے خود کو بھی گولی مار کر خودکشی کرلی ہے، عاطف زمان نے اپنے فلیٹ میں خود کو گولی ماری، عاطف زمان کا مرید عباس سے کاروباری جھگڑاتھا،

    ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہے کہ عاطف زمان نے مرید عباس پر فائرنگ کی تو خضر نےموقع سے بھاگنے کی کوشش کی جس پر عاطف زمان نے خضر کو بھی گولی مارکرقتل کیا،

    واضح رہے کہ کراچی میں ڈیفنس بخاری کمرشل میں فائرنگ سے بول ٹی وی کے کانٹینٹ مینیجر اور اینکر مرید عباس سمیت دو افراد کو قتل کر دیا تھا. مرید عباس کا تعلق میانوالی سے بتایا گیا ہے. وہ پہلے سماء نیوز سے وابستہ تھے جبکہ ان دنوں‌ وہ بول نیوز کیلئے کام کر رہے تھے. انہیں ڈیفنس کے علاقے خیابان جامی میں نامعلوم افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب مرید عباس دفتر سے گھر جا رہے تھے، راستے میں مقامی ہوٹل کھانے کے لئے رکے، گاڑی میں سوار مسلح افراد نے ہوٹل میں گھس کر مرید عباس کو فائرگ کر کے جاں بحق کیا، اینکر پرسن کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

     

  • کراچی، فائرنگ سے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس جاں بحق

    کراچی، فائرنگ سے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس جاں بحق

    کراچی میں ڈیفنس بخاری کمرشل میں فائرنگ سے بول ٹی وی کے کانٹینٹ مینیجر اور اینکر مرید عباس سمیت دو افراد جاں بحق ہوئے ہیں.

    ڈی جی آئی ایس پی آر، بلاول و دیگر کی مرید عباس کے قتل کی مذمت، اہلیہ نے بھی بیان دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈیفنس بخاری کمرشل میں فائرنگ سےجاں بحق دوسرے شخص کی شناخت خضر کےنام سےہوئی ہے. مرید عباس کا تعلق میانوالی سے بتایا گیا ہے. وہ پہلے سماء نیوز سے وابستہ تھے جبکہ ان دنوں‌ وہ بول نیوز کیلئے کام کر رہے تھے. انہیں ڈیفینس کے علاقے خیابان جامی میں نامعلوم افراد نے اس وقت نشانہ بنایا جب مرید عباس دفتر سے گھر جا رہے تھے، راستے میں مقامی ہوٹل کھانے کے لئے رکے، گاڑی میں سوار مسلح افراد نے ہوٹل میں گھس کر مرید عباس کو فائرگ کر کے جاں بحق کیا، اینکر پرسن کی لاش کو جناح ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے،

    اینکر مرید عباس کو قتل کرنے والے نے کی خودکشی، پولیس کا دعویٰ

    کراچی میں ہی پہلوان گوٹھ میں فائرنگ سے بھی دو افراد جاں بحق ہوئے، یوں‌ پچھلے چند گھنٹوں‌ میں‌ کراچی میں‌ پیش آنے والے دو مختلف واقعات میں 4 افراد جاں بحق ہوئے ہیں.

    ایمرا کی اینکر مرید عباس کے قتل کی شدید مذمت

  • آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے 10 دن کیلئے ہڑتال مؤخر کر دی

    آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے 10 دن کیلئے ہڑتال مؤخر کر دی

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے ٹرانسپورٹ حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس کی ہے جس میں‌ ٹرانسپورٹ اتحاد نے 10جولائی کی ہڑتال کی اپیل موخر کرنے کا اعلان کیا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرانسپورٹر حکام کا کہنا ہےکہ ہڑتال موخرکرنے کا فیصلہ گورنرسندھ سے مذاکرات کے بعد کیا گیا ہے، اس موقع پر گورنر سندھ نے یقین دہانی کروائی کہ ٹرانسپورٹرز کے مسائل کل وزیراعظم کے سامنے رکھیں گے، وزیر اعظم سے آپ کے مسائل حل کرنے کی اپیل کریں گے،

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتایا کہ ٹرانسپورٹ اتحاد نے 10دن کیلیے ہڑتال موخر کی ہے، صدر ٹرانسپورٹ اتحاد نے بتایا کہ گورنرسندھ عمران اسماعیل نے مسائل حل کرانےکی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد ہڑتال موخر کی گئی ہے.

    واضح رہے کہ آل کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے سی این جی، ڈیزل، پٹرول مہنگا ہونے کیخلاف 10جولائی کو پہیہ جام ہڑتال کااعلان کر رکھا تھا جسے دس دن کیلئے موخر کیا گیا ہے.

  • پی آئی اے ایئر ہوسٹس ایک وقت میں کتنی سرکاری نوکریاں‌ کر رہی ہے؟ اہم خبر

    پی آئی اے ایئر ہوسٹس ایک وقت میں کتنی سرکاری نوکریاں‌ کر رہی ہے؟ اہم خبر

    پی آئی اے میں خاتون فضائی میزبان نے لوٹ مارمچادی، فضائی میزبان ناہید چنا نے سیاسی سفارش پر2 سرکاری ملازمتیں حاصل کرلیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ناہید چنا اندرون سندھ سیکنڈری اسکول میں سرکاری ٹیچربھی ہیں، محکمہ تعلیم نے2014میں ایچ ایس ٹی ٹیچرگریڈ15کی ملازمت دی، پی آئی اےمیں ناہیدچناپرسنل اسٹاف نمبر 65846 پر بطور ایئرہوسٹس ملازمت کررہی ہیں،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ ناہیدچنا کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے اور یہ کہ محکمانہ کارروائی کےساتھ ملازمت سے بھی فارغ کیا جائے گا،

  • 25 جولائی سے تحریک کا فیصلہ، ملک گیر احتجاج کے بعد فائنل راؤنڈ اسلام آباد میں‌ ہو گا، اسفند یار ولی

    25 جولائی سے تحریک کا فیصلہ، ملک گیر احتجاج کے بعد فائنل راؤنڈ اسلام آباد میں‌ ہو گا، اسفند یار ولی

    عوامی نیشنل پارٹی نے 25 جولائی سے حکومت مخالف ملک گیر تحریک چلانے کا فیصلہ کیا اور کہا ہے کہ فضل الرحمان، آفتاب شیرپاؤ خیبر پختونخوا میں تحریک کا حصہ ہوں‌ گے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے این پی لیڈر اسفند یار ولی نے کہا ہے کہ شہباز شریف پنجاب، بلاول بھٹو سندھ میں تحریک چلا ئیں گے، محمود خان اچکزئی، حاصل بزنجو بلوچستان میں تحریک چلائیں گے، ملک گیر احتجاج کے بعد فائنل راؤنڈ اسلام آباد میں ہو گا،

    اسفند یار ولی نے کہاکہ عوام کو بچانے کے لیے حکومت کو گھر بھیجنا ہو گا، حالیہ مہنگائی اور بے روزگاری نے 70سالہ ریکارڈ توڑ دیا ہے، نیب کو بطورحکومتی آلہ کار سیاسی مخالفین کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے، بلا امتیاز احتساب کی شروعات وزیر اعظم کے گھر سے ہونی چا ہیے،

  • سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیوکراچی میں پچھلے کئی گھنٹوں سے بجلی غائب، لوگوں‌ کا شدید احتجاج

    سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیوکراچی میں پچھلے کئی گھنٹوں سے بجلی غائب، لوگوں‌ کا شدید احتجاج

    سندھ گورنمنٹ ہسپتال نیوکراچی میں گزشتہ 6 گھنٹوں سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ہسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ شکایات کے باوجود بجلی بحال نہیں کی جارہی، ہسپتال میں داخل ڈائیلاسز ،گائنی کے مریض اور تیماردار سخت پریشانی سے دوچار ہیں.

    ہسپتال انتظامیہ نے کہا ہے کہ شام چار بجے ہسپتال کی پی ایم ٹی میں دھماکا ہوا تھا، کمپلینٹ سینٹرمیں شکایات پر ہر بار بل کا نمبر مانگتے ہیں، بجلی کے بل براہ راست ای ڈی او آفس میں بھیجے جاتے ہیں، بجلی کی پچھلے چھ گھنٹوں‌ سے لوڈ‌ شیڈنگ پر مریضوں اور ان کے لواحقین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور انہوں نے اس صورتحال پر سخت احتجاج کیا ہے.

  • فوجی عدالت کی جانب سے موت کی سزا، سندھ ہائیکورٹ میں مجرموں کے اہلخانہ کی درخواست

    فوجی عدالت کی جانب سے موت کی سزا، سندھ ہائیکورٹ میں مجرموں کے اہلخانہ کی درخواست

    سندھ ہائیکورٹ میں سانحہ صفورا میں فوجی عدالت کے سزا یافتگان کی درخواست کی سماعت ہوئی، عدالت نے وزارت دفاع اور داخلہ کو جواب جمع کروانے کا حکم دے دیا

    لاڑکانہ میں ایڈز، عالمی تحقیقاتی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

    لاڑکانہ میں پندرہ بچوں کو ایڈز کیسے ہوا؟ پولیس نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ ہائیکورٹ میں مجرمان کے اہلخانہ کی درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست میں استدعا کی گئی تھی کی اہل خانہ کی ملاقات کرائی جائے اور سزا پر عمل درآمد روکا جائے، مجرمان کے اہل خانہ کو مقدمات کی تفصیلات نہیں بتائی جارہیں ،سپریم کورٹ کےفیصلوں کی روشنی میں مجرمان کی اپیل دائرکرنےکاموقع دیاجائے .

    لاہور میں ایڈز کے کتنے رجسٹرڈ مریض، خوفناک اعدادوشمار سامنے آ گئے

    بلاول کے حلقہ میں ایڈزکیوں؟ عالمی ماہرین کی ٹیم نے خطرناک انکشاف کردئیے

    عدالت نے وزارت دفاع اور وزارت داخلہ کو آیندہ سماعت تک جواب جمع کرانے کی ہدایت دی، عدالت نے مجرموں کے وکیل سے درخواست قابل سماعت ہونے پر16 اگست کو دلائل طلب کرلیے .

    واضح رہے کہ فوجی عدالت نے سعدعزیز،طاہرمنہاس،اظہرعشرت،حافظ ناصراوراسد الرحمان کوموت کی سزاسنائی تھی

    سندھ حکومت نے ایڈز پھیلایا میں ریل پھیلاوں گا، شیخ رشید احمد

    شیخ رشید کی جانب سے سندھ کو ایڈزستان کہنے پر بلاول نے کیا کام کیا؟

    بلاول کے شہر لاڑکانہ میں مزید 617 افراد میں ایڈز کی تشخیص

    ایڈز سے متاثرہ افراد کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، بلاول

    کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب 14 مئی 2015 کو اسماعیلی برادری کی ایک بس پر حملہ کیا گیا تھا جس میں خواتین اور بچوں سمیت 43 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔وفاقی حکومت نے سانحہ صفورا کا مقدمہ مارچ 2016 میں فوجی عدالت بھیجا تھا۔ ملزمان کو فوجی عدالت کی جانب سے سزائے موت سنائی گئی تھی جس کے خلاف انہوں نے سندھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کررکھی ہے۔

  • بھاری ٹیکس عائد، کاٹن ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا فیصلہ کر لیا، کسانوں‌ کو شدید نقصان کا خطرہ

    بھاری ٹیکس عائد، کاٹن ایسوسی ایشن نے ہڑتال کا فیصلہ کر لیا، کسانوں‌ کو شدید نقصان کا خطرہ

    کاٹن اینڈ جنرز ایسوسی ایشن نے بھارتی ٹیکس عائد کئے جانے کے خلاف ہڑتال کا اعلان کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق کاٹن ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت نے زیرو ریٹڈانڈسٹریز پر 17 فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کردیا ہے جس کے باعث کاروبار متاثر ہو رہا ہے خصوصی طور پر ٹیکسٹائل مصنوعات پر 17 فیصد اور روئی پر 10 فیصد جنرل سیلز ٹیکس عائد کرنے سے فیکٹریوں میں کاروبار کم ہو رہا ہے.

    حکومت کی طرف سے کاٹن اور اس سے متعلق انڈسٹری پر بھاری ٹیکس عائد کرنے سے کاٹن انڈسٹری سے وابستہ لوگوں کو بے یارومدد گار چھوڑ دیا گیا ہے. روئی کے بھاؤ میں اضافہ کی وجہ سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو سخت پریشانی کا سامنا ہے اور ایک بحران کی کیفیت پیدا ہو گئی ہے ۔ لوگ نئے بجٹ میں نافذ کردہ سیلزٹیکس اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کی وجہ سے اضطراب میں مبتلا ہیں.
    کسانوں‌ کو بھی اس صورتحال پر بھاری نقصان اٹھانا پڑ رہا ہے.

    واضح‌ رہے کہ کاٹن کی فصل تیار ہے اور اس کی کٹائی قریب ہے اگر یہ ہڑتال کا سلسلہ جاری رہتا ہے تو کسانوں‌ کو اس کا شدید نقصان ہو گا.

  • آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی اور بلوچستان میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    آئندہ 24 گھنٹوں میں کراچی اور بلوچستان میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتا دیا

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آیندہ 24 گھنٹوں کےدوران کراچی میں‌ مطلع جزوی ابر آلود رہنےکا امکان ہے. بتایا گیا ہے کہ جنوب مغرب سےہوائیں18 کلو میٹرفی گھنٹہ کی رفتارسے چل رہی ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 62 فیصد ہے. زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے. محکمہ موسمیات کی طرف سے کہا گیا ہے کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں مطلع صاف، موسم خشک اورگرم رہے گا.

    کوئٹہ میں آج صبح کم سےکم درجہ حرارت 22ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے. زیارت13، قلات میں کم سے کم درجہ حرارت17 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے. بارکھان اوردالبندین میں کم سےکم درجہ حرارت27ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے. اسی طرح‌ تربت اورلسبیلہ میں کم سےکم درجہ حرارت28ڈگری سینٹی گریڈ ہے.

  • گھوٹکی، نیشنل ہائی وے پر مسافر کوچ الٹ گئی، 2 جاں بحق، 10 زخمی

    گھوٹکی، نیشنل ہائی وے پر مسافر کوچ الٹ گئی، 2 جاں بحق، 10 زخمی

    سندھ میں‌ گھوٹکی کے علاقے میرپور ماتھیلو نیشنل ہائی وے پرمسافر کوچ الٹ گئی جس سے 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق حادثے میں زخمی ہونیوالے 10 افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. حادثے کا شکار ہونیوالی مسافر کوچ صادق آباد سے سکھر جا رہی تھی.

    حادثہ کے فوری بعد ریسکیو ٹیمیں‌ پہنچ گئیں‌ اور لاشوں‌ اور زخمیوں‌ کو ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کیا.