Baaghi TV

Category: کراچی

  • سندھ میں رینجرز مدد گار کے نئے واٹس ایپ نمبر جاری

    سندھ میں رینجرز مدد گار کے نئے واٹس ایپ نمبر جاری

    پاکستان رینجرز (سندھ ) کی جانب سے رینجرز مددگار کے نئے واٹس ایپ نمبر جاری کردیئے گئے۔

    رینجرز مدد گار کے نئے واٹس ایپ نمبر 03479001111 کا اجراء کر دیا گیا ہے۔

    عوام سے اپیل ہے کہ وہ رینجرز مددگار پر رابطے کے لیےاس واٹس ایپ نمبر کا استعمال کرے۔

    شہری کسی بھی جُرم، واقعہ، واردات یا مشکوک سرگرمیوں سے متعلق فوری اطلاع رینجرز کی جانب سے مہیا کردہ نئے واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر دے سکتے ہیں۔

    اطلاع بذریعہ تصویر، ویڈیو اور دستاویزات واٹس ایپ نمبر پر شئیر کی جاسکتی ہیں۔

  • محرم الحرام کا چاند نظر آیا یا نہیں، یوم عاشور کب ہو گا؟ اہم خبر آ گئی

    محرم الحرام کا چاند نظر آیا یا نہیں، یوم عاشور کب ہو گا؟ اہم خبر آ گئی

    رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے محرم الحرام کے چاند نظر آنے کا اعلان کر دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت ہوا جس میں ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کے بعد متفقہ طور پر چاند کی رویت کا اعلان کیا گیا ہے، وفاقی دارالحکومت میں بھی محرم الحرام کا چاند نظر آیا جس سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا آگاہ کر دیا گیا تھا،

    چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان نے چاند نظر آنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں یکم محرم الحرام 1441 ہجری یکم ستمبر 2019 کل اتوار کو ہوگی جبکہ اس لحاظ سے یوم عاشور 10 ستمبر کو ہوگا،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی عرب، یو اے ای اور دیگر کئی ملکوں‌ میں‌ محرم الحرام کا چاند نظر آگیا تھا جس کے ساتھ ہی دنیا بھر میں نئے ہجری سال 1441 ہجری کا آغا ہوگیا ہے، مسلمانوں کی طرف سے دعائیں کی جارہی ہیں کہ اللہ رب العزت اس نئے سال کو بابرکت بنائے اور کشمیر، فلسطین سمیت دیگر خطوں کے مظلوم مسلمانوں کو آزادیاں نصیب فرمائے. آمین،

  • کراچی میں کچرے کے ڈھیر، وزیر اعلیٰ سندھ نے سارا ملبہ کے ایم سی پر ڈال دیا

    کراچی میں کچرے کے ڈھیر، وزیر اعلیٰ سندھ نے سارا ملبہ کے ایم سی پر ڈال دیا

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی کی صفائی مہم میں سندھ حکومت مدد کررہی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے ٹنڈو الہ یار میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی وزیرعلی زیدی سے نالوں کی صفائی پربات ہوئی ہے، کے ایم سی ایک جگہ سے کچرا اٹھا کردوسری جگہ پھینکتی ہے، جی ڈی اے اپنی سیٹیں بچائے پیپلزپارٹی متحد ہے،

    واضح‌ رہے کہ کراچی میں حالیہ بارشوں سے لوگوں‌ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس پرلوگوں کی طرف سے سندھ حکومت پر سخت تنقید کی جارہی ہے، کراچی میں نالوں کی صفائی کا کام نہیں‌ ہو سکا ہےا ور جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے ہیں، مختلف علاقوں میں گندگی کی وجہ سے وبائی امراض پھوٹنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے،

  • کراچی : باولے کتے کے کاٹنے سے 9 واں شہری جانبحق ہوگیا

    کراچی : باولے کتے کے کاٹنے سے 9 واں شہری جانبحق ہوگیا

    کراچی:کتے کھلے عام پھر رہے ہیں اور ہر وقت جاگتے ہوئے شہریوں کو کاٹ رہے ہیں جبکہ محکمہ صحت والے سو رہے ہیں، کراچی کے جناح ہسپتال میں ریبیز کا شکار شخص جاں کی بازی ہار گیا۔ کتے کے کاٹنے کا یہ پہلا واقعہ نہیں درجنوں واقعات چند ہفتوں میں ہوئے ہیں لیکن سندھ حکومت اس معاملے میں‌بالکل بے فکر ہے .

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں اینٹی ریبیز ویکسین کا فقدان ہے پاگل کتے سے کاٹنے سے ایک اور شخص جان سے گیا، پچپن سالہ رجب علی کو دو ماہ قبل خیرپور میں پاگل کتے نے کاٹاتھا۔رجب علی کو چارروز قبل جناح اسپتال منتقل کیاگیا تھا۔جناح اسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ رواں سال پاگل کتے کے کاٹنے سے یہ نویں ہلاکت ہے۔

  • اسٹیل ملز4 ارب سے زائد کی کرپشن، فیصلہ میں ملزمان بری

    اسٹیل ملز4 ارب سے زائد کی کرپشن، فیصلہ میں ملزمان بری

    پاکستان اسٹیل ملز4 ارب سے زائد کی کرپشن ریفرنس کا فیصلہ7سال بعد سنا دیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق چیئرمین معین آفتاب،ڈائریکٹر فنانس پاکستان اسٹیل عدم شواہد کی بناء پربری کر دئیے گئے ،نیب ملزمان کے خلاف احتساب عدالت میں الزام ثابت کرنے میں ناکام رہا.

    مشیر خزانہ کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ، اسٹیل ملز ملازمین کی بھی سنی گئی

    نیب کے مطابق اسٹیل ملزکے لیے خام مال انٹرنیشنل مارکیٹ سے زائد قیمت پرخریدا گیا ،ڈیل کا براہ راست فائدہ ڈیلرز کوہوا اوراسٹیل ملزخسارے میں گئی، سابق چیئرمین اسٹیل مل معین آفتاب شیخ ودیگرکے خلاف2012میں ریفرنس دائرکیا گیا تھا ،عین آفتاب شیخ ودیگرکے خلاف مزید6 ریفرنس زیرسماعت ہیں

  • کراچی کی صفائی کے لئے فاروق ستار نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی کی صفائی کے لئے فاروق ستار نے بڑا مطالبہ کر دیا

    کراچی کی صفائی کے لئے فاروق ستار نے بڑا مطالبہ کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی صفائی کے حوالہ سے فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں صفائی کے لیے کسی نے ذمے داری پوری نہیں کی ،کراچی میں صفائی ، پانی ، ٹرانسپورٹ اور سیوریج کیلیے وفاق اور سندھ حکومت فنڈز دیں، وزیراعظم عمران خان کراچی آتے اور یہاں بیٹھ کر صفائی مہم کا جائزہ لیتے ،کراچی کو 500 ارب روپے کا فنڈ ملنا چاہیے ،کے فور ، سرکلر ریلوے اور دیگر منصوبے مکمل کیے جائیں ،

    فاروق ستار کا کہنا تھا کہ سابق ناظم نعمت اللہ خان بھی کمیشن کے ساتھ ہوں ، کراچی کے 500 ارب روپے کمیشن کے ذریعے خرچ کیے جائیں ، جسٹس امیر ہانی مسلم کمیشن کی طرح کا کمیشن بنایا جائے،میں بھی میئر کراچی کے ساتھ کھڑا ہوجاتا ہوں ،

    فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ سابق ناظم کو بھی کہیں کھڑا کردیں گے،ناصر شاہ بھی آئیں تاکہ کمیشن میں سب کی نمایندگی ہو،سندھ واٹر کمیشن کی طرح کا جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے،

    بلاول کو کراچی کی صفائی کے لئے کھڑا ہونا چاہئے تھا، زرتاج گل

     

    کرپشن کی وجہ سے صفائی نہیں ہوتی،عمران خان کو کراچی کی کرپشن نظر کیوں نہیں آتی؟ مصطفیٰ کمال

     

    وسیم اخترکا یوٹرن، چوبیس گھنٹے گزرنے سے قبل ہی مصطفیٰ کمال کو معطل کر دیا

    ضلعی چیئرمین مصطفیٰ کمال کو بریفنگ دینے کے حوالہ سے پریشان، کراچی سے بھاگ گئے

     

    مصطفیٰ کمال آتے ہی چھا گئے، رات دو بجے افسران کو طلب کر لیا

    سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مصطفیٰ کمال کی بحالی کی درخواست مسترد

     

  • کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

    کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

    کراچی کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا

    پولیس اہلکار کے قاتل کو سزائے موت کا حکم

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقہ گل احمد چورنگی کے قریب موٹر سائیکل میں نصب بم کو ناکارہ بنا دیا گیا، پولیس کے مطابق سرچنگ کے دوران معلوم ہوا کہ موٹر سائیکل میں بم نصب ہے جس پر فوری بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کیا گیا جنہوں نے بم کو ناکارہ بنا دیا ،.بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 2گھنٹے کی کوشش کےبعد بم کو ناکارہ بنایا

    انسداد دہشت گردی عدالت کا ایک اور فیصلہ، قتل کا ملزم بری

    پولیس نے موٹر سائیکل قائد آباد تھانے میں منتقل کر دی اور موٹر سائیکل کے مالک کے بارے تحقیقات کا آغاز کر دیا،

     

    چھت سے گر کر چینی انجینئر ہلاک

     

  • انسداد دہشت گردی عدالت کا ایک اور فیصلہ، قتل کا ملزم بری

    انسداد دہشت گردی عدالت کا ایک اور فیصلہ، قتل کا ملزم بری

    اے ٹی سی کراچی میں شہری محمد سلمان کے قتل کیس کی سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر ملزمان کو بری کر دیا ،استغاثہ ملزمان پر لگائے گئے الزامات ثابت کرنے میں ناکام ثابت ہوا، ملزمان پر 2012 میں شہری محمد سلمان کو قتل کرنے کا الزام تھا

    دوسری جانب کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس اہلکارنعمان کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا

    پولیس اہلکار کے قاتل کو سزائے موت کا حکم

    عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم راحیل کوسزائے موت سنا دی ، استغاثہ کے مطابق ملزم نے اپنے شریک ملزم کے ہمراہ پیٹرولنگ پرمامور اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی،ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار نعمان جاں بحق ہوگیا تھا ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی سہیل زخمی ہوا تھا

  • پولیس اہلکار کے قاتل کو سزائے موت کا حکم

    پولیس اہلکار کے قاتل کو سزائے موت کا حکم

    کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس اہلکارنعمان کے قتل کیس کا فیصلہ سنادیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عدالت نے جرم ثابت ہونے پرملزم راحیل کوسزائے موت سنا دی ، استغاثہ کے مطابق ملزم نے اپنے شریک ملزم کے ہمراہ پیٹرولنگ پرمامور اہلکاروں پر فائرنگ کی تھی،ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار نعمان جاں بحق ہوگیا تھا ملزمان کی فائرنگ سے اے ایس آئی سہیل زخمی ہوا تھا

    ملزم کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، آج عدالت نے ملز م کو سزائے موت سنا دی

    چھت سے گر کر چینی انجینئر ہلاک

  • چھت سے گر کر چینی انجینئر ہلاک

    چھت سے گر کر چینی انجینئر ہلاک

    کراچی کے علاقے میں چھت سے گر کر چینی باشندہ ہلاک ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے پورٹ قاسم میں چھت سے گر کر چینی باشندہ ہلاک ہو گیا، پورٹ قاسم میں پاور پلانٹ میں کام کرتے ہوئے اچانک چھت سے گر کر چین کا باشندہ ہلاک ہوا جس کی لاش کو کراچی کے جناح ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں اس کی شناخت چینی انجینئر ینگ آئی گو کے نام سے ہوئی ۔

    واقعہ کی طلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس نے جائے حادثہ کا معائنہ کیا اور واقعہ کے وقت موجود افراد کا بیان قلمبند کیا۔

    چینی بشاندے کے پوسٹ مارٹم کے بعد لاش چین بھجوائی جائے گی