Baaghi TV

Category: کراچی

  • شاہ زیب قتل کیس،مجرم شاہ رخ جتوئی کی سزائے موت ختم

    شاہ زیب قتل کیس،مجرم شاہ رخ جتوئی کی سزائے موت ختم

    شاہ زیب قتل کیس، عدالت نے ملزموں کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں شاہ زیب قتل کیس میں شاہ رخ جتوئی اور دیگر ملزموں کی سزاوں کیخلاف اپیلوں کی سندھ ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔ دو رکنی بینچ نے شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے عمر قید کو برقرار رکھا اور سزائے موت ختم کر دی، دیگر ملزمان سجاد تالپور اور غلام مرتضی کی عمر قید کی سزا عدالت نے برقرار رکھی.

    واضح رہے کہ مجرم شاہ رخ جتوئی اور سراج تالپور کو کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے نے سزائے موت سنائی تھی.، جنہوں نے 25 دسمبر 2012 کو طالبعلم شاہ زیب کو قتل کیا تھا۔

  • کراچی کے نجی ہسپتال میں بچی کی ہلاکت کا ایک اور واقعہ

    کراچی کے نجی ہسپتال میں بچی کی ہلاکت کا ایک اور واقعہ

    کراچی کے نجی ہسپتال میں بچی کی ہلاکت کا ایک اور واقعہ سامنے آیا ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے کےڈی اے چورنگی پراسپتال میں مبینہ غلط انجکشن لگنے سے نومولود بچی جاں بحق ہو گئی، ورثاء کا کہنا ہے کہ گزشتہ رات2 بجے بچی کی پیدائش ہوئی ،صبح11بجے انجکشن لگایا گیا،انجکشن لگنے کے5منٹ بعد بچی دم توڑ گئی،انجکشن لگانے والی نرس اور دیگرعملہ اسپتال سےغائب ہیں،ورثاء نے الزام عائد کیا ہے کہ انتظامیہ نے بچی کے ورثا کو اسپتال سے باہر نکال دیا

  • سندھ حکومت کیا کرنے جا رہی ہے کراچی میں؟کراچی والوں کے لئے اچھی خبر

    سندھ حکومت کیا کرنے جا رہی ہے کراچی میں؟کراچی والوں کے لئے اچھی خبر

    کراچی والوں کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی اب کراچی کی سڑکوں پر پرانی بسوں کی بجائے اے سی بسیں چلیں گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ قادر شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں ایک ہزار اے سی بسیں چلائیں گے. آںیوالے 16 دنوں میں 60 بسیں چلیں گی. کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ کراچی میں غیر ملکی ٹرانسپورٹ سروس سے معاہدہ طے پاگیا ہے،کراچی کے چالیس اہم روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی .2ماہ کے دوران 200بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی. رمضان میں کراچی والوں کو تحفہ دے رہے ہیں.

    واضح رہے کہ کراچی کی سڑکوں‌ پر پرانی بسیں چل رہی ہیں. ن لیگ کی حکومت نے بھی بسیں چلانے کا اعلان کیا تھا لیکن وہ صرف اعلان ہی رہا اب پیپلز پارٹی نے اہلیان کراچی کو خوشخبری سنا دی ہے .

  • تبدیلی سرکار کا ایجنڈہ خطرناک،عوام ہو جائیں ہوشیار، سعید غنی

    تبدیلی سرکار کا ایجنڈہ خطرناک،عوام ہو جائیں ہوشیار، سعید غنی

    پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے کہا ہے کہ بلاول زرداری نے عمران خان کے عزائم بے نقاب کر دیے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعید غنی نے ایک بیان میں کہا کہ خطرناک ایجنڈے کے تحت تبدیلی سرکار پاکستان کو آئی ایم ایف کے حوالے کر رہی ہے، آئی ایم ایف کے بنائے ہوئے بجٹ سے پاکستانی عوام کا خون نچوڑا جائے گا. سعید غنی نے دعویٰ کیا کہ صرف پیپلز پارٹی کی حکومت میں ہی عوام کو ریلیف ملتا ہے .

    واضح رہے کہ حکومت کے آئی ایم ایف سے مذاکرات جاری ہیں.

  • نو ماہ ہو گئے، شیخ رشید نے باتوں کے علاوہ کچھ نہ کیا، ایسا کس نے کہا؟

    نو ماہ ہو گئے، شیخ رشید نے باتوں کے علاوہ کچھ نہ کیا، ایسا کس نے کہا؟

    صوبہ سندھ کے وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں اے سی والی ایک ہزاربسیں چلائی جائیں گی ، رمضان میں پیپلز پارٹی کی طرف سے عوام کیلیے تحفہ دیا جارہا ہے.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر ٹرانسپورٹ سندھ اویس قادر شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک شیخ رشید ریلو ے میں ہیں ریلوے نہیں چل سکتی،وزیر ریلوے شیخ رشید گھنٹوں میں اپنے بیانات بدلتے ہیں، شیخ رشید لال مفلر پہن کر ریلوے چلانے کی باتیں کرتے ہیں ،نو ماہ ہوگئے ہیں ابھی تک شیخ رشید نے باتوں کے علاوہ کچھ نہیں کیا،اویس قادر شاہ نے مزید کہا کہ کراچی میں غیر ملکی ٹرانسپورٹ سروس سے معاہدہ طے پاگیا ہے،کراچی کے چالیس اہم روٹس پر بسیں چلائی جائیں گی .2ماہ کے دوران 200بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی.

  • اب چاند ویب سائٹ پردیکھا جائیگا، فواد چودھری کا دعویٰ

    اب چاند ویب سائٹ پردیکھا جائیگا، فواد چودھری کا دعویٰ

    وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پندرہویں روزے تک قمری کیلنڈر بن جائے گا ،ویب سائٹ پر کلک کر کے چاند بھی دیکھا جا سکے گا.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فواد چوھدری نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو فیصلہ کرنا ہے جدید سمت میں چلنا ہے یا روایتی طریقے پر ،اب ویب سائٹ پر کلک کے چاند دیکھا جا سکے گا، فواد چوھدری نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نوازشریف اورآصف زرداری ہیر رانجھا کی داستان کی مانند ہوجائیں گے،انہوں نے مزید کہا کہ مگر مچھ کے آنسو دیکھنے ہوں تو بلاول ،خواجہ آصف کے بیان دیکھیں ،ایسے ٹسوے بہا رہے ہیں کہ جیسے پاکستان کی معیشت سے کوئی تعلق نہیں ،ان میں اخلاقی اقدار ہوتیں تو یہ تین چار سال معیشت پر بات ہی نہ کرتے ،فواد چودھری نے مزید کہا کہ وزیر اعظم تو عمران خان ہی ہیں چاہے کسی کو برالگے یا بھلا،معیشت اوپر نیچے جاتی ہے ،ہمیں معیشت نیچے ملی ہے اوپر لے کر جائیں گے ،انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاملات طے پانے میں چند دن لگیں گے

  • پاکستان نے کتنے بھارتی ماہی گیر گرفتار کر لیے؟ بڑی خبر آ گئی

    پاکستان نے کتنے بھارتی ماہی گیر گرفتار کر لیے؟ بڑی خبر آ گئی

    پاکستان میری ٹائم سیکورٹی نے 34 بھارتی ماہی گیروں کو گرفتار کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی نے کھلے سمندر میں کاروائی کرتے ہوئے 34 بھارتی ماہی گیروں کو پاکستانی حدود سے گرفتار کر لیا ،پاکستان میری ٹائم سیکورٹی فورس نے گرفتار بھارتی ماہی گیروں کی کشتیوں کو بھی قبضے میں لے لیا، پاکستان میری ٹائم سیکورٹی نے ماہی گیروں کو قانونی کاروائی کے لئے ڈاکس پولیس کے حوالے کر دیا .

  • وفاقی حکومت ہمارے زٰخموں پر مرہم رکھے،مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب

    وفاقی حکومت ہمارے زٰخموں پر مرہم رکھے،مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب

    مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ہمارے زخموں پر مرہم رکھیں اور 130 ارب سندھ حکومت کو جاری کریں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر اطلاعات سندھ نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو الیکشن سے قبل مدینے کی ریاست کا خواب دکھایا گیا،مدینے کی ریاست کا نام لے کر مدینے کی ریاست کو خراب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے. انہوں نے کہا کہ اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر سندھ حکومت توجہ رکھے گی، علاقوں میں سرپرائز وزٹ ہو گا، سندھ حکومت عوام کو ریلیف دے گی، انہوں نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت حکومت مہنگائی کا ازالہ کرے ، رمضان کو نعمت کا مہینہ بنائے.

  • غریب عوام کے لئے ایک اور بری خبر، پٹرول کے بعد آٹا بھی مہنگا

    غریب عوام کے لئے ایک اور بری خبر، پٹرول کے بعد آٹا بھی مہنگا

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد فلور ملز نے آٹا بھی مہنگا کر دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فلور ملزنے آٹا مہنگا کر دیا، فلوز ملز مالکان کا کہنا ہے کہ گندم مہنگی ہونےسےآٹےکی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ہے، اوپن مارکیٹ میں گندم300 روپےمہنگی ہوکر3300 روپےمن فروخت ہورہی ہے ، حکومت نے پٹرول کی قیمتیں بھی بڑھا دیں جس کے بعد فلور ملز والوں نے بھی غریب عوام کو ایک ٹیکا لگا دیا، نئی قیمتوں کے مطابق ڈھائی نمبرآٹےکا 10 کلوتھیلہ 355 سےبڑھ کر370 روپےکا ہوگیا ،فلارملزنے ڈھائی نمبرآٹےکا 10 کلوتھیلہ 15 روپے مہنگا کردیا ہے .ڈھائی نمبرآٹے کی50 کلوبوری 75روپے مہنگی کی گئی ہے ،فائن آٹے کا50 کلوتھیلا 75 روپےاضافے سے2000روپے کا ہو گیا

  • دارالصحت اسپتال کھولنے کا عدالتی حکم

    دارالصحت اسپتال کھولنے کا عدالتی حکم

    سندھ ہائیکورٹ نے دارالصحت اسپتال کھولنے کا حکم دے دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دار الصحت اسپتال سیل کرنے کے خلاف درخواست کی سماعت ہائیکورٹ میں ہوئی، دائر درخواست میں کہا گیا تھا کہ وزیر اعلیٰ کے زبانی احکامات پر اسپتال سیل کیا گیا،سندھ حکومت نے اسپتال غیر قانونی طور پر سیل کیا ہے، اسے کھولا جائے، عدالت نے سماعت کی اوردارالصحت اسپتال کھولنے کا حکم دے دیا

    واضح رہے کہ کمسن بچی کو غلط انجکشن لگانے پر اس کی موت ہو گئی تھی، وزیر اعلیٰ سندھ کی ہدایت پر ہیلتھ کیئر کمیشن نے ہسپتال کو سیل کیا تھا .