Baaghi TV

Category: کراچی

  • سانحہ بلدیہ، تفتیشی افسر کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

    سانحہ بلدیہ، تفتیشی افسر کے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد

    انسداد دہشتگردی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کے تفتیشی افسر اور اہم گواہ کو بیرون ملک جانے پر پابندی لگا دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت میں سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کی سماعت ہوئی، دوران سماعت تفتیشی افسر ساجد سدوزئی نے عدالت سے استدعا کی کہ اسپیشل کورس کی غرض سے ایک سال کیلئے امریکہ جانا چاہتا ہوں۔ جانے کی اجازت دی جائے ،جس پر عدالت نے کیس کے اہم گواہ اورتفتیشی افسر ایس پی ساجد سدوزئی کو ملک سے باہر جانے سے روک دیا اور آئی جی سندھ کو ہدایت کی کہ جب تک ساجد سدوزئی کا بیان ریکارڈ نہیں ہوجاتا ان کو ملک سے باہر نہ جانے دیا جائے۔

    سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نے بھی تفتیشی افسر کے بیرون ملک جانے کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ بلدیہ فیکٹری کیس میں مالکان اور تین پولیس افسران کا بیان ریکارڈ ہونا باقی ہے،ساجد سدوزئی کے ملک سے باہر جانے سے بلدیہ کیس کا فیصلہ تاخیر کا شکار ہوسکتا ہے

    فیکٹری کے پروڈکشن انچارج نے عدالت میں بیان ریکارڈ کروایا تھا کہ ايم کيو ايم رہنماؤں اور کارکنوں نے بھتہ نہ دينے پر فيکٹری ميں آگ لگائی، فیکٹری مالکان نے بتایا ایم کیو ایم والوں نے 25 کروڑ مانگے۔گواہ نے انکشاف کيا کہ مرکزی ملزم زبير چريا سے فيکٹری مالکان نے کہا کہ ايک کروڑ روپے بھتہ کردو، ملزم زبیر چریا نے کہا 20 کروڑ سے کم نہیں ہوگا، رقم نہ دينے پر ملزم زبير چريا نے فيکٹری مالکان سے کہا سنگين تنائج کا انتظار کریں

    واضح رہے کہ کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن کی ایک گارمنٹس فیکٹری میں 11 ستمبر 2012ء کو آتشزدگی کے نتیجے میں 250 سے زائد افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

  • غیر قانونی الاٹمنٹ کیس، نیب تفتیشی افسر کی عدم موجودگی، عدالت برہم، مصطفیٰ کمال عدالت میں پیش

    غیر قانونی الاٹمنٹ کیس، نیب تفتیشی افسر کی عدم موجودگی، عدالت برہم، مصطفیٰ کمال عدالت میں پیش

    غیرقانونی الاٹمنٹ ریفرنس کی احتساب عدالت میں سماعت ہوئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال،سابق ڈی جی ایس بی سی اےافتخارقائمخانی عدالت میں پیش ہو گئے، نیب کے تفتیشی افسر عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا،عدالت نے استفسار کیا کہ مفرورملزمان کی کیارپورٹ ہے؟ عدالت میں کیس کی سماعت جاری ہے، آج مصطفیٰ کمال پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے.

     

    سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے ، نیب نے مصطفیٰ کمال کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ، نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں افتخار قائم خانی سمیت11ملزم ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں، زادے حسنین ملک، نذیر زرداری، محمد داؤد، محمد یعقوب بھی ملزمان میں شامل ہیں،

    مصطفیٰ کمال کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا

    پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال پہ لگائے گئے الزامات کومسترد کرتی ہے: ترجمان

    نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے

    نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں نیب نے کہا کہ ملزم سرکاری پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں، ملزموں نے قومی خزانے کو ڈھائی ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا، مصطفیٰ کمال ودیگرپرساحل سمندر پر5500مربع گززمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے ،مصطفیٰ کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنےکی غیرقانونی اجازت دی .

  • کراچی میں کچرے کی سیاست شروع ہوگئی، مصطفیٰ کمال

    کراچی میں کچرے کی سیاست شروع ہوگئی، مصطفیٰ کمال

    پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی میں کچرے کی سیاست شروع ہو گئی ہے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پر پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ ،سابق سٹی ناظم کراچی مصطفیٰ کمال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں کچرے کی سیاست شروع ہوگئی ہے ،کچر ے کے کام میں سب کود گئے ہیں ،کراچی میں صفائی کا نظام کیسا ہے سب دیکھ رہے ہیں ،ہمارے دور میں صفائی کا نظام سب دیکھ چکے ہیں ،میرے پاس کراچی میں صفائی کافارمولا ایمانداری ہے ،

    مصطفیٰ کمال نے سوال اٹھایا کہ کراچی کو اگر اربوں روپے ملے ہیں تو یہ کدھر گئے ؟

    کشمیر کے حوالہ سے گفتگو کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ کشمیر میں بھارت کا ہاتھ قوت بازو سے روکنا ہوگا،بھارت کشمیریوں کا قتل عام کررہا ہے ،کشمیری مدد کے لیے پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں ،کشمیر یوں کی عملی مدد کرنی چاہیے

    واضح رہے کہ غیر قانونی الاٹمنٹ کیس میں آج مصطفیٰ کمال پر فرد جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے.

  • غیرقانونی الاٹمنٹ کیس، مصطفیٰ کمال پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

    غیرقانونی الاٹمنٹ کیس، مصطفیٰ کمال پر آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان

    احتساب عدالت کراچی میں ساحل سمندر اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کیس کی سماعت آج ہو گی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق چیئرمین پی ایس پی مصطفیٰ کمال عدالت پہنچ گئے،آج فرد جرم عائد ہونے کا امکان ہے، نیب کے مطابق مصطفیٰ کمال اور دیگرپرزمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے ،مصطفیٰ کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنے کی غیرقانونی اجازت دی

     

    سابق سٹی ناظم کراچی اور پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال بھی نیب کے ریڈار پر آ گئے ، نیب نے مصطفیٰ کمال کے خلاف ریفرنس دائر کر دیا ، نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے جس میں افتخار قائم خانی سمیت11ملزم ریفرنس میں نامزد کئے گئے ہیں، زادے حسنین ملک، نذیر زرداری، محمد داؤد، محمد یعقوب بھی ملزمان میں شامل ہیں،

    مصطفیٰ کمال کے پیش نہ ہونے پر عدالت کا اظہار برہمی، بڑا حکم دے دیا

    پاک سرزمین پارٹی مصطفٰی کمال پہ لگائے گئے الزامات کومسترد کرتی ہے: ترجمان

    نیب نے احتساب عدالت میں سربراہ پی ایس پی مصطفیٰ کمال و دیگر کےخلاف ریفرنس دائر کیا ہے

    نیب کی جانب سے احتساب عدالت میں دائر ریفرنس میں نیب نے کہا کہ ملزم سرکاری پلاٹوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث ہیں، ملزموں نے قومی خزانے کو ڈھائی ارب سے زائد کا نقصان پہنچایا، مصطفیٰ کمال ودیگرپرساحل سمندر پر5500مربع گززمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کاالزام ہے ،مصطفیٰ کمال نے بلڈر کو کثیرالمنزلہ عمارت تعمیر کرنےکی غیرقانونی اجازت دی .

  • نپرا نے کے الیکٹرک کی کارکردگی پرتحقیقاتی رپورٹ جاری کردی

    نپرا نے کے الیکٹرک کی کارکردگی پرتحقیقاتی رپورٹ جاری کردی

    کراچی : کے الیکٹرک نے کیا کھویا کیا پایا ، نیپرا نے تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی ، نیپرا کی تحقیقاتی ٹیم نے کرنٹ لگنے کے 35 میں سے 19 واقعات میں اور بجلی کی طویل بندش پر کراچی الیکٹرک کو ذمہ دارقرار دیا ہے۔

    نیپرا کی طرف سے جاری تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے شہر قائد میں ہونے والی حالیہ بارشوں میں بجلی کی بندش پر کے الیکٹرک کو ذمہ دار قرار دے دیا۔

    ذرائع کےمطابق نیپرا کی بنائی گئی تحقیقاتی ٹیم نے اب اپنی رپورٹ جاری کردی ہے جس میں شہر میں کرنٹ لگنے کے 35 میں سے 19 واقعات کی ذمہ داری کے الیکٹرک پرعائد کی گئی ہے۔

    نیپرا کے اعلامیے کے مطابق نیپرا حکام نے 1997 کے قواعد کے مطابق قانونی کارروائی شروع کرنے کا فیصلہ کیا اور ساتھ ہی کے الیکٹرک انتظامیہ کو شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    نیپرا نے کہا کہ ارتھنگ کے ساتھ نیٹ ورک پر سیفٹی بریکرز اور دیگر اقدامات بھی کرتے ہیں، سیلابی صورتحال میں کے الیکٹرک نے تمام اداروں کوایمرجنسی نافذ کرنے کی اپیل کی لیکن بارش، سیلابی صورتحال اور پانی کی نکاسی نہ ہونے سے تنصیبات متاثر ہوئیں

  • ہماری جنگ جاری رہے گی: علی زیدی نے تو بہادری کی انتہا کردی

    ہماری جنگ جاری رہے گی: علی زیدی نے تو بہادری کی انتہا کردی

    کراچی: کراچی کو صاف ستھرا شہر بنانے کا عزم رکھنے والے وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ کراچی میں کچرے سے ہماری جنگ جاری ہے.

    کراچی میں ایک نجی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ کچرا اٹھانا میری دنیاوی یا حکومتی ذمہ داری نہیں، ضمیر کی آواز پر کچرا اٹھانے کی مہم شروع کی.

    علی زیدی نے کہا کہ یہ ضمیر کی آواز تھی، کچرے کے باعث کراچی شہر میں دفتر سے گھر پہنچنا ایک مسئلہ تھا، نارتھ ناظم آباد میں بچے بجلی کے کھمبے سے کرنٹ لگ کر مر گئے، ایسے اور بھی واقعات ہوئے۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ کشمیر میں مودی سے لڑائی ہے، کراچی میں ہم کچرے سے جنگ لڑ رہے ہیں، جو جاری رہے گی.یاد رہے کہ علی زیدی کئی ہفتوں سے کراچی کو صاف ستھرا شہر بنانے کے لیے بڑی محنت کررہے ہیں

  • ڈینگی بخار میں مبتلا ایک اور شخص جاں بحق ، یہ شخص کون اور کہاں سے ہے خبر آگئی

    ڈینگی بخار میں مبتلا ایک اور شخص جاں بحق ، یہ شخص کون اور کہاں سے ہے خبر آگئی

    کراچی : حکومت ڈینگی کے خلاف مزاحمت کرنے کی بجائے سیاسی بیان بازی پر لگی ہوئی ہے ، یہی وجہ ہے کہ کراچی میں مچھر آزاد گھوم رہے ہیں اور محکمہ صحت والے نظر نہیں‌آرہے ، اطلاعات کےمطابق کراچی میں ڈینگی مچھر نے اپنے پنجے گاڑ رکھے ہیں، آج شہر قائد میں چونتیس سالہ متاثرہ شخص کی بازی ہار گیا۔ رواں سال ڈینگی سے شہر میں یہ آٹھویں ہلاکت ہے۔

    ذرائع کے مطابق کراچی میں ڈینگی مچھر کے وار جاری ہیں آج ایک اور شہری مہلک وائرس کا شکار ہوکر چل بسا۔ڈینگی سے متاثرہ چونتیس سالہ سلطان نامی شخص کو گزشتہ روز آغا خان اسپتال لایا گیا تھا۔رواں سال ڈینگی سے متاثرہ آٹھویں شخص کی موت واقع ہوئی ہے۔شہر قائد میں رواں ماہ اب تک 156 افراد ڈینگی بخار نامی مہلک بیماری سے متاثر ہوچکے ہیں ۔

    دوسری طرف آج اس سلسلے میں‌ محکمہ صحت کے ذرائع کا کہناہے کہ شہر میں ڈینگی کے تیزی سے پھیلنے کی یہ حالت ہے کہ صرف ایک روز میں ڈینگی کے 41 نئے کیسسز سامنے آئے ہیں ۔رواں سال کی بات کی جائے تو اب تک 1585 افراد ڈینگی سے متاثر ہوئے۔شہر میں آئے دن ڈینگی سے متاثرہ افراد سامنے آرہے ہیں لیکن محکمہ صحت اور متعلقہ ادارے صورتحال پر توجہ نہیں دے رہے جس کی وجہ سے شہریوں میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

  • بیٹی کیلئے انصاف کا منتظر باپ عدالت کی دہلیز میں دم توڑ گیا ، دردناک کہانی پڑھنا نہ بھولئیے

    بیٹی کیلئے انصاف کا منتظر باپ عدالت کی دہلیز میں دم توڑ گیا ، دردناک کہانی پڑھنا نہ بھولئیے

    کراچی: بیٹی کے لئے انصاف کا منتظر بوڑھا باپ عدالت میں دم توڑ گیا جبکہ لاش واپس لے جانے کےلئے اہل خانہ کو ٹریفک پولیس اہلکاروں نے پیسےاکھٹے کر دیے۔

    ذرائع کے مطابق کراچی سندھ ہائیکورٹ میں ایک سال قبل اغوا ہونے والی لڑکی کی بازیابی سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، احاطے عدالت میں ایک سال کے بعد اپنے بیٹی کو سامنے پا کر باپ خوشی کو قابو نہ رکھ پایا اور دل کا دورپڑنے سےانتقال کرگیا۔

    کراچی سے ذرائع کے مطابق متاثرہ فیملی کا کہنا تھا کہ ان کی بیٹی کو سجاول کے علاقے سے ایک سال قبل اغواء کیا گیا، اغوا کار ایک جھگڑے میں قتل ہو گیا،جس بعد لڑکی کا نکاح کسی اور سے کردیا گیا۔

    درد ناک خبر نے اس موقع پر اور بھی غمناک کردیا اطلاعات کے مطابق ایمبولینس نہ ہونے کے باعث جاں بحق محمد جمع کی لاش گاڑی میں رکھ دی گئی جبکہ اہلخانہ کے پاس لاش کو واپس لے جانے کےلئے پیسے تک نہیں تھے،

    سندھ ہائی کورٹ سے ذرائع کے مطابق اس موقع پر ہائیکورٹ کے باہر موجود ٹریفک پولیس اہکاروں نے راہ گیروں سے بول کر پیسہ جمع کرا کے دیئے جس کے بعد جمع کی لاش کو گھر روانہ کردیا گیا

  • چلیں شہداء کے گھر،وزیراعلیٰ سندھ کی شہید راشد منہاس کے گھر آمد

    چلیں شہداء کے گھر،وزیراعلیٰ سندھ کی شہید راشد منہاس کے گھر آمد

    وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ یوم دفاع کے موقع پر پاک فضائیہ کے فلائنگ آفیسر شہید راشد منہاس کے گھر پہنچے، مراد علی شاہ نے راشد منہاس کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ راشد منہاس کے گھر آیا ہوں، ایسے شہدا کی وجہ سے ملک کی جڑیں مضبوط ہوئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شہید راشد منہاس نے نوجوانی میں شہادت حاصل کی، ان کی قربانی ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔ جب تک مائیں ایسے جوان پیدا کرتی رہیں گی تب تک ملک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ انہوں نے کہا میں شہیدوں کی ماؤں کو سلام پیش کرتا ہوں

     

    یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

     

    ایک اور تاریخ رقم،یوم دفاع، وزیراعظم، آرمی چیف لائن آف کنٹرول پہنچ گئے

     

    یوم دفاع پاکستان و شہداء کے سلسلے میں جی ایچ کیو راولپنڈی میں مرکزی تقریب ہوئی جس میں شہدا کو سلام پیش کیا گیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں مرکزی تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا۔ تقریب میں 65 کی جنگ کے حوالے سے دکھائی گئی دستاویزی فلم میں دشمن کو دی گئی عبرت ناک شکست کی کہانی بیان کی گئی۔ ڈاکومنٹری میں شہدا کے اہلخانہ کے تاثرات بھی پیش کئے گئے جس نے تقریب کے شرکا کی آنکھیں نم کر دیں۔

    مرکزی تقریب میں کشمیر میں ہونیوالے مظالم کو بھی اجاگر کیا گیا۔ تقریب میں آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس پی آر، فوجی افسران اور شہدا کے لواحقین سمیت معزز شخصیات نے شرکت کی۔ اس سے پہلے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے یادگار شہدا پر حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ تقریب میں ماتمی بگل بھی بجائے گئے اور شہدا کو جنرل سلیوٹ پیش کیا گیا۔

  • ایم ایم عالم ، بھارت یہ نام یاد رکھے، ہر پاکستانی ایم ایم عالم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    ایم ایم عالم ، بھارت یہ نام یاد رکھے، ہر پاکستانی ایم ایم عالم ہے، وزیراعلیٰ سندھ

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ میں بہترین صلاحیتوں کے حامل افراد شامل ہیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے مسرور ائیر بیس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ میں بہترین صلاحیتوں کے حامل افراد شامل ہیں ،ایم ایم عالم نے 5بھارتی طیارے گرائے تھے ،

    وزیراعلیٰ سندھ کا مزید کہنا تھا کہ پلواما واقعہ کے بعدبھارت کی جانب سے فضائی حدود کی خلاف ورزی کی گئی ،کشمیرکے معاملے پر پاکستان کا موقف بہت واضح ہے،ثقافت،جغرافیائی اورسرحدی اعتبار سے کشمیر پاکستان کا حصہ ہے،

    مسرور ائیر بیس پر ہونے والی تقریب میں شہداء کے اہلخانہ نے بھی شرکت کی، شہداء کے اہلخانہ کی آمد پر ان کا زبردست استقبال کیا گیا اور گلدستے پیش کئے گئے، تقریب میں شہداء کے لئے دعا بھی کی گئی اور سلامی بھی دی گئی

    کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    یوم دفاع پاکستان کے حوالہ سے جی ایچ کیو راولپنڈی میں‌ یوم دفاع و شہدا کی مرکزی تقریب ہوئی،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے یادگارشہدا پرحاضری دی، آرمی چیف نےیادگارشہدا پرپھول رکھے، اورفاتحہ خوانی کی.

    یوم دفاع، کرنل شیر خان اسٹیڈیم میں تقریب ،دفاعی سازوسامان کی نمائش

    یوم دفاع کی تقریب کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے، تقریب میں شہداء کے اہلخانہ نے خصوصی طور پر شرکت کی.  آرمی چیف نے وطن کیلئے جاں نثار کرنیوالوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    نیول ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں یوم دفاع کی تقریب، یاد گار شہداء پر پھول چڑھائے گئے

    یومِ دفاع پاکستان پر وفاقی دارالحکومت میں دن کا آغاز 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوئی جب کہ نماز فجر کے بعد مساجد میں ملکی سلامتی اور کشمیریوں کی آزادی کی دعائیں کی گئیں۔

    1965کی جنگ ،قومی تاریخ کا درخشاں باب ، 54 برس پہلے شجاعت کی نئی تاریخ رقم ہوئی،دشمن کوہرمحاذپرمنہ کی کھانی پڑی،ملک بھر میں یوم دفاع آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایاجا رہا ہے، شہداکوخراج عقیدت اورکشمیریوں سے یکجہتی کا اظہارکیا جا رہا ہے،

     

    کشمیریوں کے ساتھ کھڑے تھے ،ہیں اور رہیں گے، پاک فوج کا کشمیریوں‌ کو پیغام

    ‏اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق باتیں پروپیگنڈا ہے. ڈی جی آئی ایس پی آر

    یہ سوچ بھی کیسے سکتے ہیں کہ کشمیر پر کسی قسم کی کوئی ڈیل ہوئی، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کشمیر کے لیے ‏‎آخری گولی،آخری سپاہی،آخری حد تک جائیں گے،ترجمان پاک فوج

    بھارت سن لے، جنگیں اسلحہ سے نہیں جذبہ حب الوطنی سے لڑی جاتی ہیں، ترجمان پاک فوج

    تمام وفاقی و صوبائی وزراء، وزرائے اعلی، گورنر صاحبان، قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین شہدا کے گھر جائیں گے اور وہ دھرتی ماں کے دفاع کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے عظیم سپوتوں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔آئیں شہید کے گھر چلیں”کے قومی فریضے کو عمران خان خود آگے لے کر بڑھیں گے۔

    جمعتہ المبارک کے اجتماعات میں ملک کی سلامتی،شہداء کے درجات کی بلندی اور کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی کامیابی کے لئے خصوصی دعائیں کی جائیں گی

     

    ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

    آئیں چلیں شہید کے گھر…کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا اہم اعلان

    6 ستمبر، وطن کے لئے جانیں قربان کرنے کے عہد کی تجدید کا دن ہے، صدر مملکت

    پاکستان کا دفاع ناقابلِ تسخیر،سلامتی کو لاحق خطرات سے غافل نہیں رہ سکتے۔ وزیراعظم کا پیغام