Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی کے شہری نالوں میں کچرا مت پھینکیں، کیا ہم یہی صاف کرتے رہیں گے؟ وسیم اختر

    کراچی کے شہری نالوں میں کچرا مت پھینکیں، کیا ہم یہی صاف کرتے رہیں گے؟ وسیم اختر

    میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ کراچی شہر کے نالے کچرے سے بھرے ہوئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہاکہ نالوں کےاطراف گھروں میں گٹرکاپانی جارہاہے، نالوں میں کچرا پھینکنے کا سلسلہ بند ہونا چاہئے ، کیا ہم نالے ہی صاف کرتے رہیں گے؟ شہری نالوں میں کچرا نہ پھینکیں ، نالوں کی صفائی کرائی، نالے پھر کچرے سے بھر گئے ہیں ،

    وسیم اختر نے کہاکہ شہرمیں کچرے اورسیوریج کاسسٹم درست کرنےکی ضرورت ہے، نالوں پرتجاوزات ہیں ، گھر تک بنادئیے گئے ہیں، واضح‌ رہے کہ حالیہ موسم برسات میں بارشوں کے سبب کراچی میں شہریوں‌ کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کئی علاقوں میں پانی کھڑا ہے جو ابھی تک نہیں نکالا جاسکا ہے،

  • کراچی کی مکھیوں کے نیویارک میں تذکرے

    کراچی کی مکھیوں کے نیویارک میں تذکرے

    نیویارک :کراچی میں مون سون بارشوں کے بعد جس طرح صورت حال خراب ہے اس پر عالمی میڈیا بھی تنقید کرنے لگا ، اطلاعات کے مطابق امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کا کہنا ہے کہ مون سون بارشوں، گندگی، بجلی کے طویل بریک ڈاؤنز کے بعدکراچی پراب مکھیوں کے نرغے میں ہے ، کوئی جگہ محفوظ نہیں، مکھیوں کے باعث امراض پھیل رہے ہیں۔

    ذرائع کے مابق اس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مون سون بارشوں،گندگی،بجلی کے طویل بریک ڈاؤنز کے بعدکراچی پراب مکھیوں کے نرغے میں ہے، گھر ہو یا بازارہو یا پھر دکانیں کوئی جگہ محفوظ نہیں ہرطرف مکھیاں ہیں۔ اخبار کا کہنا ہے کہ مکھیوں اور گندگی کے باعث ملیریا،ٹائیفائیڈ،ڈینگی اورچکن گونیا جیسی بیماریاں پھیل رہی ہیں، شہرمیں فیومگیشن کی گئی لیکن فرق نہیں پڑا۔

  • کے یو جے کی طرف سے سندھ ٹی وی کے دفتر پر چھاپے اور اینکر پرسن کی گرفتاری پر شدید مذمت

    کے یو جے کی طرف سے سندھ ٹی وی کے دفتر پر چھاپے اور اینکر پرسن کی گرفتاری پر شدید مذمت

    کراچی یونین آف جرنلسٹس (کے یو جے) نے سندھ ٹی وی کے دفتر پر چھاپے اور میڈیا ہاؤس سے ایک اینکر پرسن کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے،

    تفصیلات کے مطابق کے مطابق ایف آئی اے کے اہلکاروں نے سندھ ٹی وی کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے اور ایک اینکر پرسن ارشاد جاگیرانی کو سائبر کرائم کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ہے، کے یو جے کے صدر اشرف خان، جنرل سیکریٹری احمد خان ملک اور ارکان مجلس عاملہ نے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ میڈیا ہائوسز پر اس طرح کے چھاپوں اور میڈیا ورکرز کی گرفتاریوں کا مقصد دراصل صحافیوں کو ہراساں کرنا اور آزادی اظہار رائے کو دبانا ہے، انہوں نے کہا کہ میڈیا انڈسٹری پہلے ہی بے پناہ مسائل کا شکار ہے ان حالات میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی جانب سے میڈیا ہائوسز پر چھاپے آزادی اظہار کا گلا گھونٹنے کے مترادف ہیں۔

    انہوں نے کہا ہےکہ اگر کسی فرد پر کوئی الزام ہے تو اداروں کو چاہئیے کہ اسے انفرادی طور پر ڈیل کریں، کسی کے انفرادی معاملات کے لیے میڈیا ہاءوسسز پر چھاپوں اور ورکرز کو ہراساں کرنے کا عمل قطعی طور پر درست نہیں، اس سے میڈیا ہاءوسسز کا امیج بھی خراب ہوتا ہے اور ورکرز بھی ذہنی اذیت کا شکار ہوتے ہیں، کے یو جے نے مطالبہ کیا ہے حکومت میڈیا ہاءوسسز پر اس طرح کے چھاپوں اور گرفتاریوں کا نوٹس لے ۔ کے یو جے نے سندھ ٹی وی کے دفتر پر چھاپے اور وہاں سے ایک اینکر پرسن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کی کال دینے کے لیے مجلس عاملہ کا اجلاس طلب کر لیا ہے

  • سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مصطفیٰ کمال کی بحالی کی درخواست مسترد

    سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مصطفیٰ کمال کی بحالی کی درخواست مسترد

    سندھ ہائی کورٹ میں کراچی کی ابتر صورتحال سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مصطفیٰ کمال کی بحالی کی درخواست مسترد کر دی گئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق درخواست گزار اقبال کاظمی کے وکیل نے کہا کہ مصطفیٰ کمال کو چند گھنٹے بعد ہی معطل کر دیا گیا، عدالت نے استفسار کیا کہ پہلے یہ بتائیں تقرری کرنے کے کیا قوانین تھے؟ عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ آپ کیا مذاق کرنے آئے ہیں یہاں ؟ جب تقرری ضابطے کے تحت نہیں ہوئی تو معطلی کے خلاف کیسےآ سکتے ہیں؟وہ قانون بتا دیں جس کے تحت اس طرح تعیناتی کی جاتی ہو،

    کرپشن کی وجہ سے صفائی نہیں ہوتی،عمران خان کو کراچی کی کرپشن نظر کیوں نہیں آتی؟ مصطفیٰ کمال

    اقبال کاظمی نے کہا کہ مئیر نے مصطفی ٰکمال کی تقرری غلط کی تو مطلب ہے مئیر نااہل تھا، عدالت نے سابق پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج مصطفیٰ کمال کی بحالی کی درخواست مسترد کر دی ،درخواست میں مئیر کراچی، مصطفیٰ کمال اور سیکریٹری بلدیات کو فریق بنایا گیا تھا

    وسیم اخترکا یوٹرن، چوبیس گھنٹے گزرنے سے قبل ہی مصطفیٰ کمال کو معطل کر دیا

    کراچی کے سماجی کارکن سید محمد اقبال کاظمی نے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں موقف اختیار کیا کہ شہر میں بارشوں کے باعث ابتر صورتحال پیدا ہوئی ہے۔ مئیر کراچی وسیم اختر اور محکمہ بلدیات اپنی ذمہ داریاں نبھانے کو تیار نہیں، مصطفیٰ کمال کو پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعیناتی کے اگلے روز ہی معطل کر دیا گیا۔

     

    ضلعی چیئرمین مصطفیٰ کمال کو بریفنگ دینے کے حوالہ سے پریشان، کراچی سے بھاگ گئے

    واضح رہے کہ پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سابق ناظم کراچی مصطفی کمال نے میئر کراچی کو چیلنج کیا تھا کہ مجھے موقع دیں 90 دن میں کچرا صاف کر دونگا، جس کے بعد وسیم اختر نے انہیں 90 روز کیلئے پروجیکٹ ڈائریکٹر گاربیج تعینات کرتے ہوئے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔ میئر نے کراچی کی تمام دستیاب وسائل بھی مصطفی کمال کو دینے کی ہدایت کی اور کہا کہ مصطفی ٰکمال 90 دن کے اندر کراچی کا کچرااٹھا کر دکھائیں

    مصطفیٰ کمال آتے ہی چھا گئے، رات دو بجے افسران کو طلب کر لیا

    مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میئر کراچی سے درخواست ہے متعلقہ افسران سے کہیں کہ میری کال ریسیوکریں،آج ایم کیوایم ناکام ہوگئی،ایم کیوایم کے نمایندوں کا عہدوں پررہنےکاجوازنہیں ،میئرکراچی جاری کردہ نوٹیفکیشن منسوخ نہیں کریں گے ،مجھےلاجسٹک کی سہولیات دی جائیں تین مہینے میں کام کردوں گا،ایم کیوایم کے بلدیاتی نمایندے اب مجھے جوابدہ ہیں،جو میری کال کا جواب نہیں دے گا میں اس کے گھر چلا جاؤں گا،تمام کارکنان تیاریاں پکڑیں ، سب مل کر شہر صاف کرینگے ،سالڈویسٹ مینجمنٹ کےاختیارات یونین سطح تک جانےچاہییں

    میئر کراچی نوٹفکیشن منسوخ نہیں کریں گے،مصطفیٰ کمال، پیپلز پارٹی نے بھی حمایت کا اعلان کر دیا

    اگلے روز وسیم اختر نے مصطفیٰ کمال کو معطل کر دیا

  • کراچی بارش سے کرچی کرچی ہوگیا، نشیبی علاقے زیرآب، ایک شخص جاں بحق

    کراچی بارش سے کرچی کرچی ہوگیا، نشیبی علاقے زیرآب، ایک شخص جاں بحق

    کراچی : مون سون کی بارشوں نے ابھی تک کراچی کو اپنے حصار میں لے رکھا ہے. اطلاعات کےمطابق جمعرات کی صبح تک وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری تھا، جبکہ بارش کے باعث کورنگی میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

    کراچی سے ذرائع کےمطابق بارش کے باعث شہر کے مختلف علاقوں میں پانی جمع ہوگیا جس سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہوئی جبکہ دفاتر سے گھر جانے والے افراد کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    کراچی سے آنے والی خبروں کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں صدر، گارڈن، ناظم آباد، گلشن اقبال، فیڈرل بی ایریا، سرجانی، نارتھ کراچی، کورنگی، لانڈھی، اورنگی، گلزار ہجری، گلستان جوہر سمیت دیگر حصوں میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ادھر بارش کے باعث کورنگی مہران ٹاؤن میں دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔

  • کراچی اندھیرے میں ڈوب گیا، سکولوں میں چھٹی کا اعلان

    کراچی اندھیرے میں ڈوب گیا، سکولوں میں چھٹی کا اعلان

    شہر قائد میں طوفانی بارش شروع ہوتے ہی متعدد علاقوں کی بجلی منقطع ہو گئی ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں بارشوں کا سلسلہ جمعرات کی رات تک جاری رہے گا،تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوتے ہی کراچی کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔ متعدد علاقوں میں 5 گھنٹے بعد بجلی بحال ہوئی ،لیاقت آبادکےمختلف حصوں میں بھی بجلی کی فراہمی معطل ہے،اورنگی ٹاؤن،ملیر،گلشن اقبال اوربفرزون کےعلاقے بجلی سے محروم ہیں،ملیرشادمان ٹاؤن اورگردونواح میں بجلی غائب ہے،ماڑی پور،مسرورکالونی اورنواحی علاقوں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہری پریشان ہیں ،

    کراچی میں کراچی میں طوفانی بارش سےنظام زندگی درہم برہم ہو چکی ہے،نارتھ کراچی،ناظم آباد،نارتھ ناظم آباداورسرجانی ٹاؤن میں تیزبارش ہوئی ہے،ملیر،گڈاپ،قائدآباد،شارع فیصل اورناگن چورنگی میں موسلادھاربارش ہوئی ہے،فیڈرل بی ایریا،لیاقت آباد، نیو کراچی ،اورنگی ٹاؤن اوربلدیہ میں بھی بارش ہوئی ہے ،کراچی میں موسلادھاربارش کےباعث بیشترشاہراہیں تالاب بن گئیں ،

    کراچی میں شدید بارش کے باعث شاہراہ فیصل پربارش کاپانی جمع ہو گیا جس کی وجہ سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں، اولڈسٹی ایریامیں بارش کاپانی جمع ہونےسےٹریفک کانظام متاثرہوا ہے، نارتھ کراچی اورناگن چورنگی کےاطراف بارش کاپانی جمع ہونے سے بیشترگاڑیاں پھنس گئیں.

    بارش کے باعث پرائیویٹ اسکولزکی نمائندہ تنظیموں نے کل کراچی میں اسکولزبندرکھنےکااعلان کر دیا ہے، آل سندھ پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کراچی نے اعلان کیا ہے کہ کراچی کےتمام نجی اسکولزکل بندرہیں گے، اسکولزبندرکھنےکافیصلہ بارش کےباعث کیاگیا ،سندھ حکومت نےتاحال سرکاری اسکول بندکرنےکااعلان نہیں کیا

  • فاروق ستار کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص زخمی، پولیس نے تھانے میں بند کر دیا

    فاروق ستار کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص زخمی، پولیس نے تھانے میں بند کر دیا

    ایم کیو ایم کے سابق رہنما فاروق ستار کی گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص زخمی ہو گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فاروق ستار کی گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار شخص زخمی ہو گیا جسے علاج کے لئے مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا، واقعہ کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن کی حدود میں پیش آیا، اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور فاروق ستار کے ڈرائیو کو گرفتار کر لیا، پولیس نے فاروق ستار کی گاڑی بھی نیو ٹاؤن تھانے میں بند کر دی.

    فاروق ستار کا کہنا ہے کہ حیدرآباد جانے کے لیے ڈرائیورپٹرول بھروانے گیاتھا،حادثے کے بعد پولیس سے رابطہ ہواہے

  • ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بارے وہ کچھ کہہ دیا جس کی توقع نہ تھی

    ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے بارے وہ کچھ کہہ دیا جس کی توقع نہ تھی

    کراچی:ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کافی عرصہ خاموش رہنے کے بعد پھر اظہارخیال کرنے لگے ، تازہ بیان میں پی ٹی آئی کے ایم این اے ڈاکٹر عامرلیاقت حسین نے کہا ہے کہ معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ٹویٹس پڑھنا چھوڑدیئے۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر عامر لیاقت نے ڈاکٹر فردوس عاشق کے ٹویٹس پڑھنا کیوں چھوڑا اس کی وجوہات بھی بتادیں۔کہتے ہیں بے ہنگم گفتگو، تسلسل سے مسلسل فضول الفاظ کی دھول اورعمران خان کی ہدایات کے برعکس بیانات کی یلغار سے پوری قوم تنگ ہے۔ڈاکٹر عامر لیاقت نے ٹویٹ کیا ہے کہ آج وہ ڈاکٹر فردوس کو ان فالو کرکے بڑی خوشی محسوس کررہے ہیں

  • گوادر سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی، اہم خبر

    گوادر سے پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آ گئی، اہم خبر

    حکومت کی طرف سے گوادر سمارٹ پورٹ سٹی کے ماسٹر پلان کی باضابطہ منظوری دے دی گئی ہے،


    باغی ٹی وی کی رپورٹ‌ کے مطابق ڈی جی گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے سوشل میڈیا سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا گیا ہے کہ میں آپ کے علم میں‌ یہ بات لانا چاہتا ہوں کہ گوادر سمارٹ پورٹ سٹی کے ماسٹر پلان کی منظوری 23 اگست کو گورننگ باڈی کے اجلاس میں دے دی گئی ہے،

    ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ لوگوں اس سے متعلق پہلے ہی پتہ چل چکا ہے لیکن بہت لوگ چاہتے تھے کہ میں اس سلسلہ میں کوئی واضح بیان دوں، ڈائریکٹر جنرل گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کی طرف سے یہ ٹویٹ کئے جانے پر خاص طور پر ان لوگوں نے زبردست خوشی کا اظہار کیا ہے جنہوں نے گوادر میں سرمایہ کاری کر رکھی ہے اور انہیں‌ مستقبل میں بہت امیدیں‌ وابستہ ہیں،

  • کراچی میں 6 ملزمان گرفتار، کن سنگین وارداتوں میں ملوث تھے؟ رینجرز نے بتا دیا

    کراچی میں 6 ملزمان گرفتار، کن سنگین وارداتوں میں ملوث تھے؟ رینجرز نے بتا دیا

    پاکستان رینجرز کی طرف سے کراچی شہرکے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کی گئی ہیں اور اس دوران 6 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رینجرز کے ترجمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ملزمان اسٹریٹ کرائم اورقانون نافذ کرنے والے اداروں پر فائرنگ میں ملوث ہیں، ملزمان سےاسلحہ،ایمونیشن اورمسروقہ سامان برآمد کیا گیا ہے،

    پاکستان رینجرز کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ملزمان کو قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے، واضح رہے کہ ملزمان سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات کی توقع کی جارہی ہے،