Baaghi TV

Category: کراچی

  • یوم مزدور پر آصف زرداری نے ایسا بیان دیا کہ مزدور کے ساتھ حکومت بھی پریشان ہو جائے

    یوم مزدور پر آصف زرداری نے ایسا بیان دیا کہ مزدور کے ساتھ حکومت بھی پریشان ہو جائے

    پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین ، سابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ موجودہ نام نہاد تبدیلی کی دعویدار حکومت نے محنت کشوں کے اٹھائیس ارب روپے لوٹ لئے ہیں.

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مزدور ڈے پر آصف زرداری نے اپنے پیغام میں تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، زرداری نے کہا کہ سیلکٹڈ وزیر اعظم پیپلز پارٹی کو انتقام کا نشانہ بنالیں لیکن مزدوروں کا استحصال بند کریں، پیپلز پارٹی مزدوروں کی طاقت ہے اور مزدور پیپلز پارٹی کی طاقت ہیں، پیپلز اپرٹی مزدوروں کے‌ حقوق کا تحفظ کرے گی ،آصف زرداری نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی بینظیر ایمپلائز اسٹاک آپشن اسکیم کا قیام عمل میں لائی تھی،تاکہ حکومتی صنعتی اداروں میں محنت کشوں کی حصے داری ہو۔ حکومت مزدوروں کے اٹھائیس ارب واپس کرے

  • کراچی گورا قبرستان کے قریب فائرنگ ایک شخص جاں بحق

    کراچی میں گورا قبرستان کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا ہے. ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہیں. مقتول کی لاش کوپوسٹمارٹم کیلئے قریبی قبرستان شفٹ کر دیا گیا ہے. پولیس نے وقوعہ سے متعلق تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے.

  • پولیس اہلکار کے قاتلوں کو عدالت نے کیا سزا دی، بڑی خبر آ گئی

    پولیس اہلکار کے قاتلوں کو عدالت نے کیا سزا دی، بڑی خبر آ گئی

    کراچی کی عدالت نے پولیس اہلکار کے قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے پولیس اہلکار نوید تنولی کے قاتلوں کر جرم ثابت ہونے پر تین مجرموں کو عمر قید کی سزا سنائی ہے۔ جبکہ دو کو رہا کر دیا ہے۔ عدالت نے مجرموں پر دس دس لاکھ جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔ عدالت نے دو ملزمان سائیں بخش اور علی سولنگی کو بری کردیا/