Baaghi TV

Category: کراچی

  • موجودہ حکومت نااہل اور نالائق نکلی، سعید غنی کا دعویٰ

    موجودہ حکومت نااہل اور نالائق نکلی، سعید غنی کا دعویٰ

    سندھ کے صوبائی وزیر اطلاعات و محنت ، پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے وفاقی حکومت کی ایک سالہ کارکردگی کو اس ملک کی سب سے بدترین کارکردگی قرار دیتے ہوئے موجودہ حکومت کو نااہل اور نالائق حکومت قرار دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعید غنی کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ایک سال کے دوران ملکی معیشت کو تباہ و برباد کردیا ہے۔ سیاسی مخالفین کے خلاف انتقامی کاروائیاں شروع کی اور نیب کو حکومتی آلہ کار بنایا۔ عمران نیازی کی حکومت نے گذشتہ ایک سال کے دوران مہنگائی، بیروزگاری، عوام کا معیار زندگی، عوام کو بے گھر کرنے اور ملک کو تباہی کے داہنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ اگست 2018 کے مقابلے اگست 2019 میں ڈالر کی قیمت میں 35 روپے کا اضافہ جبکہ بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات، ادویات، کھانے پینے کی اشیاء کے ساتھ ساتھ عوام کی روزمرہ کی استعمال کی اشیاء کی قیمتوں میں کئی سو فیصد اضافہ ان کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ نیازی حکومت میں میڈیا کو غیر اعلانیہ سینسرشپ کا سامنا ہے۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے مزید کہا کہ حکومت نے عدلیہ کے خلاف سازشیں شروع کی۔ نیب کے چیئرمین کے خلاف ایک ویڈیو وائرل کرکے اسے بلیک میل جارہا ہے۔ وزراء اور مشیر اپنی حکومت کی کارکردگی کے بہتر ہونے کا راگ الاپ رہے ہیں۔ جس نئے پاکستان کا خواب نیازی حکومت نے عوام کو دکھایا اس میں صرف ان کی اپنی جماعت تو ضرور مستحکم ہورہی ہے لیکن اس کے مقابلے اس ملک میں بدترین معاشی بحران جنم لے چکا ہے۔

    قبل ازیں اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کے سیاسی معاون نعیم الحق نے کہا کہ حکومت کا ایک سال مکمل ہونے پر آج کا دن دو مختلف حوالوں سے اہم ہے، پہلا حکومت نے پہلے ایک سال میں مسائل کے خاتمے کےلئے اقدامات کیے جن میں سے بعض میں کامیابی ملی اور کئی حوالوں سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔پی ٹی آئی نے حکومت سبنھالی تو ملک شدید معاشی بحران کا شکار تھا، آئندہ پانچ سال میں ملک کے غریب طبقے کو اپنا گھر فراہم کریں گے، نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیم کے تحت گھروں کی تعمیر جاری ہے، غریب عوام کو اپنے پاﺅں پر کھڑا کرنے کے لئے حکومت بیروزگاری میں کمی کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے.

  • کشمیر و بھارت میں مسلمانوں مظالم، سابق کپتان جاوید میانداد پھٹ پڑے

    کشمیر و بھارت میں مسلمانوں مظالم، سابق کپتان جاوید میانداد پھٹ پڑے

    پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد نے انڈیپینڈنس ڈے پریڈ میں شرکت کی، سابق کپتان جاوید میانداد بھارتی مظالم کیخلاف پھٹ پڑے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جاوید میانداد نے پریڈ کی تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر انہوں نے کشمیر بنے گا پاکستان، پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے، جاوید میانداد کا کہنا تھا کہ مودی کو دکھانا چاہتے ہیں کہ پورا پاکستان ایک ایجنڈے پر ہے ،انڈیا میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کا بہت افسوس ہوتا ہے ،بھارت میں ایک مسلمان کو بیس بیس لوگ مارتے ہیں ،انڈیا میں رہنے والے مسلمان گھر سے نکلتے وقت اپنی حفاظت کیلئے چھری،خنجر اپنے ساتھ رکھیں

    جاوید میانداد کا مزید کہنا تھا کہ مرو تو دو کو ساتھ مار کر مرو،مسلمان کا یقین شہادت کا ہے ،جو کچھ بھارت میں ہورہا ہے وہ ناقابل قبول ہے،اس کی مزمت کرتا ہوں.

  • میرا بیٹا گائے ذبح کرنے کے پیسے لینے نکلا واپس نہیں آیا، کم عمر مبینہ ڈاکو کے والد کی گفتگو

    میرا بیٹا گائے ذبح کرنے کے پیسے لینے نکلا واپس نہیں آیا، کم عمر مبینہ ڈاکو کے والد کی گفتگو

    کراچی کے بہادر آباد علاقہ میں دو افراد کے تشدد سے ہلاک ہونے والے کم عمر مبینہ ڈکیت کے والد محمد ظہیر نے کہا ہے کہ میرے بیٹے نے مجھے کہا کہ میں‌ گائے ذبح‌ کرنے کے پیسے لینے جارہا ہوں اور وہ کل دوپہر گھر سے نکلا تھا،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محمد ظہیر نے کہاکہ میرابیٹاپہلےبھی گرفتارہوچکاہے، مقدمے میں دفعہ 316 شامل کر لی گئی ہے اور تحقیقات کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے، مقدمہ ریحان کےوالد محمد ظہیرکی مدعیت میں درج کیا گیا ہے،

    ریحان کی ہلاکت کا مقدمہ دانیال اورزبیر کے خلاف تھانہ فیروز آباد میں درج کیا گیا ہے، واضح‌ رہے کہ قتل ہونے والے ریحان کے لواحقین نے ہسپتال پہنچ کر بھی شدید احتجاج کیا تھا، ریحان کو دو شہریوں نے مبینہ طور پر ڈکیتی کے الزام پر تشدد کرتے ہوئے قتل کر دیا ہے جس پر ان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے،

  • پارٹی لیڈرز پر کوئی دباؤ ڈال رہا ہے تو سامنا کریں‌ گے، مراد علی شاہ

    پارٹی لیڈرز پر کوئی دباؤ ڈال رہا ہے تو سامنا کریں‌ گے، مراد علی شاہ

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری نے نیب کے ساتھ مکمل تعاون کیا، پی ٹی آئی حکومت مکمل ناکام ہوچکی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مراد علی شاہ نے کہاکہ عالمی حالات سے بے خبر حکومت سیاسی قیادت کے پیچھے پڑی ہے، ہماری پارٹی متحد ہے، کوئی ایم پی اے کہیں نہیں جا رہا، اس طرح سے انتشار بڑے گا، ہماری پارٹی متحد ہے ، کوئی ایم پی اے کہیں نہیں جارہا ، انہوں نے کہاکہ ہماری پارٹی کے لیڈرز پراگر کوئی دباؤ ڈال رہا ہے تو ہم اُس کا سامنا کرلیں گے،

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہاکہ آصف زرداری کی گرفتاری انتہائی افسوسناک ہے،

  • کراچی، کم عمر مبینہ ڈاکو کی ہلاکت، لواحقین کا ہسپتال پہنچ کر شدید احتجاج

    کراچی، کم عمر مبینہ ڈاکو کی ہلاکت، لواحقین کا ہسپتال پہنچ کر شدید احتجاج

    کراچی کے بہادر آباد علاقہ میں شہریوں کے تشدد سے قتل ہونے والے کم عمر مبینہ ڈاکو کی شناخت کر لی گئی ہے جبکہ لواحقین نے اس کی موت پر شدید احتجاج کیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مبینہ ڈاکوکی شناخت ریحان کے نام سے کی گئی ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لڑکےکی موت سرپرچوٹ لگنےسےہوئی، ہلاک ڈاکوکے لواحقین جناح اسپتال پہنچ گئے ہیں، لواحقین کا کہنا ہے کہ ریحان قصائی کا کام کرتاتھا،

    لواحقین کا مزید کہنا ہے کہ ریحان رات سےگھرنہیں آیاتھا اوراب اس کی موت کی خبرملی، واضح رہے کہ کم عمر مبینہ ڈاکو کی ہلاکت میں ملوث دوملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور پولیس تحقیقات کر رہی ہے،

  • کراچی، کم عمر مبینہ ڈکیت کی ہلاکت، ملزمان نے کئے حیرت انگیز انکشافات، پولیس کا دعویٰ

    کراچی، کم عمر مبینہ ڈکیت کی ہلاکت، ملزمان نے کئے حیرت انگیز انکشافات، پولیس کا دعویٰ

    کراچی کے بہادرآباد علاقہ میں مبینہ ڈکیت کی ہلاکت کا معاملہ پیش آیا ہے، پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونےوالااورفرارہونےوالامبینہ ڈکیت کم عمرہیں،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی پولیس نے کہا ہے کہ مبینہ ڈکیت پر تشدد کرنے والے 2 افراد دانیال اورزبیر کو حراست میں لے لیا گیا ہے، ہلاک ہونے والے مبینہ ڈکیت کا ساتھی فرار ہے، پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرفتار ملزمان نے اپنے بیان میں حیرت انگیزانکشافات کئے ہیں،

    ملزمان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ صبح11بجےیہ بچہ اپنےساتھی کےساتھ بنگلےمیں داخل ہوا، ہمیں جیسےہی پتہ چلاہم نےاس بچےکوپکڑلیا، اسی دوران اس کاساتھی موقع سےفرارہونےمیں کامیاب ہوا،

  • کراچی میں قدرتی چشمہ ابھر آیا، ویڈیو دیکھیں

    کراچی میں قدرتی چشمہ ابھر آیا، ویڈیو دیکھیں

    کراچی: مون سون کی حالیہ طوفانی بارشوں کے سبب کراچی شہر میں چشمہ ابھر آیا.

    تفصیلات کے مطابق حالیہ طوفانی بارشوں نے کراچی شہر کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے. طوفانی بارشوں کے سبب کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں گندے پانی کا چشمہ ابھر آیا ہے. چشمے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے. ویڈیو میں‌ دیکھا جاسکتا ہے کہ گندے پانی کا چشمہ سڑک کے درمیان میں‌ ہی ابھر آیا ہے. ٹریفک بھی اسی چشمے کے پاس سے گزر رہی ہے.

    دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین نے سندھ حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے. ساتھ ہی طنزیہ انداز میں یہ لکھا ہے کہ یہ گندے پانی کا چشمہ سندھ حکومت کی جانب سے کراچی والوں کیلئے تحفہ ہے جبکہ بلاول بھٹو کا بھی شکریہ ادا کیا جارہا ہے.

  • کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ سے ہلاکتوں پر کے الیکٹرک کیخلاف تحقیقات شروع

    کراچی میں بارش کے دوران کرنٹ سے ہلاکتوں پر کے الیکٹرک کیخلاف تحقیقات شروع

    کراچی میں بارشوں کے دوران کرنٹ لگنے سے ہلاکتوں کے واقعات پر کے الیکٹرک کے خلاف باضابطہ تحقیقات شروع کردی گئیں۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہےکہ کراچی میں بارشوں کے بعد کرنٹ سے ہلاکتیں ہوئیں اور بجلی بھی معطل رہی جس پر کے الیکٹرک کے خلاف باضابطہ تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہےکہ بادی النظر میں یہ حقائق نیپرا قوانین کی خلاف ورزی ہیں، سینئر افسران پر مشتمل ٹیم تحقیقات کے لیے تعینات ہے اور ٹیم 15 دن میں اپنی تحقیقات مکمل کرے گی۔

    واضح‌رہے اس سے قبل کراچی پولیس نے شہریوں کی کرنٹ لگنے سے ہلاکت پر کے الیکٹرک کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا ۔تفصیلات کے مطابق حالیہ بارشوں کے باعث ڈیفنس میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق تینوں افراد کے ورثہ نے مئیر کراچی وسیم اختر کی موجودگی میں درخشاں تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی ، میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ بارشوں میں کرنٹ لگنے کے باعث جاں بحق دیگر افراد کی ایف آئی آر بھی درج جائیگی۔

  • بم دھماکے کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، مصطفیٰ کمال

    بم دھماکے کرنے والے اسلام اور پاکستان کے دشمن ہیں، مصطفیٰ کمال

    پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے کچلاک کی مسجد میں دھماکہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں پانچ افراد کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے، مسجد میں بم دھماکہ کرنے اور نمازیوں کو خاک وخون میں نہلانے والے دین اسلام، انسانیت اور پاکستان کے کھلے دشمن ہیں. پاکستان کے دشمن دہشت گردی اور قتل و غارت گری کے ذریعہ پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں،

    مصطفیٰ کمال نے کہاکہ جب جب تحریک آزادی کشمیر زور پکڑتی ہے تب تب پاکستان میں بم دھماکے ہوتے ہیں، بھارت کشمیر میں ناکامی کا غصہ پاکستان میں بم دھماکے کروا کر نکالتا ہے،
    بلوچستان سے گرفتار کئے گئے کلبھوشن یادیو اور اس جیسے دیگر دہشتگرد جاسوسوں کو انکے انجام تک جلد پہنچانا ضروری ہے، بلوچستان نے قیام امن میں بہت قربانیاں دی ہیں، اسکے باوجود قوم متحد ہے. دہشتگردوں کی بزدلانہ کاروائیاں قوم کے حوصلے پست نہیں کرسکتی، انہوں‌نے کہاکہ
    پاکستان کی فوج 7 لاکھ نہیں 22کروڑ منظم عوام ہیں. پاکستانی کی عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، انہوں نے صدر پاکستان، وزیراعظم عمران خان، وفاقی وزیر داخلہ سے مطالبہ کیا کہ معصوم شہریوں کے خون سے ہولی کھیلنے والے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے،

  • بھارتی یوم سیاہ، کراچی پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ، مودی کا پتلا نذر آتش

    بھارتی یوم سیاہ، کراچی پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ، مودی کا پتلا نذر آتش

    بھارتی یوم سیاہ کے حوالہ سے کراچی میں پریس کلب کے باہر بڑا احتجاجی مظاہرہ شروع ہو گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی یوم آزادی کو یوم سیاہ قرار دیتے ہوئے مقبوضہ کشمیر سمیت دنیا بھر میں احتجاج کیا جارہاہے، اسی سلسلہ میں کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ جاری ہے جس میں تمام مکاتب فکر اور شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شریک ہیں، اس موقع پر شرکاء کی جانب سے ہندوستانی وزیر اعظم نریندر مودی کیخلاف زبردست نعرے بازی کی جارہی ہے،

    مظاہرہ کے دوران بھارتی وزیر اعظم مودی کا پتلا بھی نذرآتش کیا گیا، پریس کلب کےباہرکشمیری عوام سےاظہاریکجہتی کےلئےعوام کی بڑی تعدادموجود ہے، احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان کابچہ بچہ کشمیری بھائی،بہنوں کےساتھ ہے،