Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی، ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

    کراچی، ذی الحجہ کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہو گا

    پاکستان میں‌ ذی الحجہ کاچاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل ہوگا،

    اجلاس چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مفتی منیب الرحمان کی صدارت میں ہو گا، محکمہ موسمیات کے مطابق جمعہ کو چاند نظر آنے کا امکان ہے،

    واضح‌ رہے کہ سعودی عرب میں آج چاند نظر آ گیا ہے اور وہاں عیدالاضحیٰ 12 اگست کو ہو گی،

  • کراچی، رکن صوبائی اسمبلی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، مقدمہ درج

    کراچی، رکن صوبائی اسمبلی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا، مقدمہ درج

    کراچی میں رکن صوبائی اسمبلی علی خورشیدی کو ان کی رہائش گاہ کے قریب گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق رکن صوبائی اسمبلی علی خورشیدی کا کہنا ہے کہ ملزمان موٹرسائیکل پرسوارتھے، موٹرسائیکل سوارملزم موبائل فون اورپرس لے کر فرارہوگئے،

    رکن صوبائی اسمبلی کی جانب سے واردات کےخلاف متعلقہ تھانےمیں درخواست دائر کر دی گئی ہے،

  • ایک ماہ میں ساڑھے 5 کروڑ روپے کے ٹریفک چالان ، کہاں ہوئے ضرور جانیئے

    ایک ماہ میں ساڑھے 5 کروڑ روپے کے ٹریفک چالان ، کہاں ہوئے ضرور جانیئے

    کراچی : ایک ماہ میں ساڑھے 5 کروڑ روپے کے ٹریفک چالان ، تفصیلات کے مطابق کراچی میں ٹریفک پولیس نے قوانین کی خلاف ورزی پر ایک ماہ کے دوران ساڑھے 5 کروڑ روپے کے چالان کیے اور ڈھائی لاکھ موٹر سائیکلیں تحویل میں لیں۔

    ذرائع کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک نے کراچی میں ہیلمٹ نہ پہننے اور ٹریفک قوانین توڑنے والوں کیخلاف مہم کا آغاز کیا تھا جس کے دوران موٹر سائیکل چلانے والوں کو سستے داموں ہیلمٹ بھی فراہم کیے گئے۔

    ٹریفک پولیس ذرائع نے معلومات دیتے ہوئے بتایا کہ ٹریفک پولیس نے ضلع ایسٹ، ویسٹ، ساؤتھ، سٹی ، ملیر اور کورنگی ڈسٹرکٹ میں ایک ماہ میں چالان کی مد میں 5کروڑ 48 لاکھ 48ہزار 700 روپے جمع کیے۔

    دوسری طرف سٹی پولیس نے صرف 10 روز میں رانگ وے پر ڈرائیو کرنے والوں کے خلاف 65 لاکھ روپے اور ہیلمیٹ نہ پہننے والوں کے خلاف 3لاکھ 65ہزار روپے سے زائد کے چالان کیے جب کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 2 لاکھ 36 ہزار موٹر سائیکلیں ضبط بھی کی گئیں۔

  • ممبر سندھ اسمبلی کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

    ممبر سندھ اسمبلی کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

    کراچی : اثاثے چھپانے پر سپریم کورٹ نےممبر سندھ اسمبلی معظم علی خان کی نااہلی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیاہے۔ پیپلز پارٹی کی امیدوار برائے صوبائی اسملبی ندا کهوڑو نے رکن سندھ اسمبلی معظم علی خان کے خلاف سپریم کورٹ میں الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی تهی۔ جنوری 2019 میں الیکشن ٹربیونل نے معظم علی خان کے خلاف ندا کهوڑو کی درخواست مسترد کر دی تهی۔

    ذرائع کے مطابق معظم علی خان حلقہ پی ایس 11 لاڑکانہ 2 سے جی ڈی اے کے ٹکٹ پر ممبر سندھ اسمبلی منتخب ہوئے تهے معظم علی خان کے نام پر 140 ایکڑ زمین ہےمگر انہوں نے کاغذات نامزدگی میں صرف 61 ایکڑ زمین ڈکلئیر کی۔

    سپریم کورٹ میں معظم علی خان کے وکیل نے کہا کہ زمین معظم خان کے نام پر ہے لیکن اس پر کنٹرول ان کے والد منور عباسی کے پاس ہے۔ زمین سے ملنے والا ریونیو ان کے والد کے پاس جاتا ہے۔ یہ زمین خریدی نہیں گئی بلکہ ان کو ورثے میں ملی ہے۔

  • "کلین کراچی” مہم کا ساتھ دینے پر علی زیدی کا لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کا شکریہ

    "کلین کراچی” مہم کا ساتھ دینے پر علی زیدی کا لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ کا شکریہ

    وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے "کلین کراچی” مہم میں ساتھ دینے پر لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹرید اینڈ انڈسٹری کا شکریہ ادا کیا ہے .

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر برائے بحری امور علی حیدر زیدی نے "کلین کراچی” مہم میں ساتھ دینے پر لانڈھی ایسوسی ایشن آف ٹرید اینڈ انڈسٹری کا شکریہ ادا کیا ہے . دو ہفتےپہلے جب یہ مہم یعنی کراچی کو صاف کرو شروع کی گئ تو شہر قائد کو صاف رکھنے بڑے بڑے لوگوں اداروں نے ساتھ دیا.اس سلسلے میں خاص کر سمندری حدوس اور ساحل کو صاف رکھا جارہا ہے .حکومت کے اس اقدام کی مکمل تائید کرنے اور اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینےپر سید علی حیدر زیدی کی طرف سے لانڈھ ی ایسوسی ایشن کا شکریہ ادا کیا گیا .اور شکر گزاری کے لیٹر کو علی زید نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیا ہے.

  • 36 گھنٹے میں 111 موبائل فون چوری کرنے والا ملزم کیسے گرفتار ہوا ، دلچسپ کہانی پولیس کی زبانی

    36 گھنٹے میں 111 موبائل فون چوری کرنے والا ملزم کیسے گرفتار ہوا ، دلچسپ کہانی پولیس کی زبانی

    کراچی: 36 گھنٹوں میں 111 فون چوری کرنے والے نے تو سب کو حیران ہی کردیا . پریڈی پولیس نے صدر میں موبائل مارکیٹ سے 30 لاکھ روپے سے زائد کے 111 موبائل فون چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کردیا۔

    ایس ایس پی جنوبی شیراز نذیر نے انکشاف کیا کہ ’ 27 جولائی کی شب کو چوری کی یہ واردات اما ٹاور شاپنگ مال میں ہوئی جہاں ایک موبائل کی دکان سے 35 لاکھ روپے مالیت کے 111 موبائلز چوری کرلیے گئے‘۔

    ایس ایس پی نے میڈیا کو بتایا کہ پریڈی پولیس نے واقعے کی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) نمبر 2019/717 درج کی جس کے بعد ’سخت کوششوں اور سی سی ٹی وی ریکارڈ کے جائزے کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور اب تک 80 موبائلز برآمد کرلیے گئے‘۔

  • کراچی میں بارشیں، سندھ حکومت کا، کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    کراچی میں بارشیں، سندھ حکومت کا، کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے کراچی میں بارشوں کے دوران ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ سے جتنا ہوگا کے الیکٹرک کے خلاف کارروائی کریں گے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میئر کراچی وسیم اختر کا وفاقی حکومت کو خط ’ٹوپی ڈرامہ‘ ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ حیدرآباد کے شہریوں کو بھی بارش کے باعث تکلیف کا سامنا کرنا پڑا، بارش ہوتے ہی پورے شہر میں بجلی کی فراہمی بند ہوگئی۔

    وزیر بلدیات کا کہنا تھا کہ جتنا ممکن ہوسکا جنریٹرز کے ذریعے پمپنگ اسٹیشنز کو چلایا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ کل شام سے بارش نہیں ہوئی جس کے باعث پانی کم ہوگیا ہے تاہم صورت حال بہتر کرنے میں مزید 24 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔

    سعید غنی کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان ضلعی انتظامیہ کے ساتھ امدادی کارروائیاں کررہے ہیں۔
    واضح رہے کہ کراچی میں بارش کے باعث صرف دو روز میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں اب تک 20افراد جاں بحق ہوگئے۔کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت کے باعث شہریوں کی جانیں ضائع ہونے لگیں.

  • کراچی میں بارش، اداروں نے طاقت کا مطابق کام کیا، سعید غنی

    کراچی میں بارش، اداروں نے طاقت کا مطابق کام کیا، سعید غنی

    سندھ کے صوبائی وزیر بلدیات سعید غنی نے کہا ہے کہ کراچی میں 165 ملی میٹر بارش ہوئی، تمام اداروں نے اپنی طاقت کے مطابق کام کیا، کچرا صاف کرنا بھی شہری انتظامیہ کا کام ہے، نالوں کی صفائی کے لئے ہم نے اداروں کو فنڈز جاری کیے.

    کراچی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سعید غنی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بارشوں سے کئی بڑی شاہراہیں مکمل بند نہیں ہوئیں،شارع فیصل پرتین مقامات پرپانی تھا جس لیے ٹریفک متاثرہوئی،گرین لائن کےروٹ پربارش کاپانی موجود تھا،مگرنکال لیا گیا.

    بلاول زرداری کے شہر لاڑکانہ میں ایڈز کے کتنے مریض ؟ خوفناک رپورٹ آ گئی

    سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ یوسف گوٹھ،سعدی ٹاؤن ،رئیس امروہی ٹاؤن میں بارش کاپانی آجاتاہے،یوسف گوٹھ ،سعدی ٹاؤن میں بارش کاپانی موجود ہے،نکالنے کی کوشش کررہے ہیں ،یہ نہیں کہہ سکتا کہ آج ہی تمام علاقوں سےپانی نکال دیاجائے گا،کراچی کےمختلف علاقوں میں 36گھنٹے بعد بھی بجلی بحال نہیں ہوئی ،جیسے ہی بارش شروع ہوئی کےالیکٹرک کے فیڈرزٹرپ ہونا شروع ہوگئے،

    اندرون سندھ میں ایڈز کے بعد کراچی میں جان لیوا بیماری سامنے آ گئی

    انہوں نے مزید کہا کہ کراچی سے دونوں وفاقی وزراء بارشوں کے وقت کراچی میں موجود نہیں تھے، الزام تراشی انتلہائی نامناسب بات ہے ،ایک دوسرے پر الزام لگانے کی بجائے عوام کے مسائل حل کرنے چایئے.

  • کراچی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی

    کراچی میں کرنٹ لگنے سے جاں بحق افراد کی تعداد 18 ہوگئی

    کراچی میں بارش کے باعث صرف دو روز میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں اب تک 18 افراد جاں بحق ہوگئے۔کے الیکٹرک کی مجرمانہ غفلت کے باعث شہریوں کی جانیں ضائع ہونے لگیں.

    تفصیلات کے مطابق کراچی شہر میں بارش کے بعد پیدا ہونے والی ابتر صورتحال، صوبائی حکومت اور بلدیہ عظمیٰ کی نااہلی و ناقص کارکردگی کے باعث شہریوں کو درپیش مشکلات و پریشانیاں اور بڑھ گئی ہیں. دودن میں کرنٹ لگنے سے 18افراد جاں بحق ہو گئے.
    محمد احمد اورعبیر بارش کے بعد سائیکل پر کھیلنے نکلے تھے کہ کے الیکٹرک کے پول سے کرنٹ لگ گیا دونوں بچے ایک گھنٹے تک پول سے چمٹے رہے مگر کوئی مدد کو نہ آیا۔اہل محلہ کا کہنا ہے کہ تار ٹوٹنے اور پول میں کرنٹ آنے کی شکایت پہلے کرچکے تھے۔

    سرجانی یوسف گوٹھ میں 20 سالہ عاطف اور اجمیر نگری میں 9 سالہ معصومہ بجلی کے پول کے قریب گئے تو کرنٹ لگنے سے انتقال کرگئے۔

    لانڈھی معین آباد میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوا۔

    اسکے علاوہ نارتھ کراچی، کھارادر، گلشن اقبال، کالاپل اور دیگرعلاقوں میں کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 13 شہریوں کی جانیں جا چکی ہیں۔

    برساتی نالوں کی صفائی اور پہلے سے حفاظتی اقدامات اور تیاریاں نہ کر کے مجرمانہ غفلت اور لاپروائی کا مظاہرہ کیا گیا ہے۔ نالوں کی صفائی کے لیے مختص رقم میں کرپشن کرنے اور اپنی ذمہ داریاں پوری نہ کرنے والوں کو جیلوں میں ہونا چاہیے جو حکومت عوام کو ریلیف نہ دے سکے اسے اقتدار میں رہنے کاکوئی حق نہیں۔

  • کراچی شدید بارشوں کی وجہ سے "کے الیکڑک "حکام نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    کراچی شدید بارشوں کی وجہ سے "کے الیکڑک "حکام نے خطرے کی گھنٹی بجادی

    کراچی : بارشوں نے کراچی شہر کو روشنیوں سے محروم کردیا . بارشوں کے بعد کراچی میں بجلی کے بڑے بریک ڈائون کا خدشہ بڑھ گیا ہے جبکہ کے الیکٹرک حکام نے موجودہ صورتحال سے عوام کو آگاہ کردیا ہے۔

    دوسری طرف کے الیکٹرک کی طرف سے جاری ہونےوالی تفصیلات کے مطابق سیلابی ریلا کا پانی کے الیکڑک کے کے ڈی اے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوگیا جس کے باعث گرڈ اسٹیشن متاثر ہونے کا خدشہ بھی ہے۔

    کے الیکٹرک انتظامیہ نے کہا ہے کہ ڈر ہے کہ گرڈ اسٹیشن بند ہونے سے شہر میں بجلی کی فراہمی بڑے پیمانے پر متاثر ہوسکتی ہے جبکہ پاک فوج کے دستوں کی مدد سے پانی روکنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    دوسری طرف شدید بارشوں کی وجہ سے بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی ہے. جس کی وجہ سے گڈاپ، ملی، ملیر کینٹ، گلستان جوہ، کاٹھور، لانڈھی، کھوکھرا پار، شاہ فیصل کالونی، کورنگیکورنگی صنعتی ایریا، لانڈھی صنعتی ایریا، اسکیم تینتیس، گلشن معمار، احسن آباد کے علاقے بجلی سے محروم ہو جائیں گے۔