Baaghi TV

Category: کراچی

  • سونے کی قیمت میں  آج بھی سینکڑوں روپے کمی

    سونے کی قیمت میں آج بھی سینکڑوں روپے کمی

    ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان برقرار ہے، آج بھی فی تولہ سونا سینکڑوں روپے سستا ہو گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 2 ہزار 300 روپے کمی کے بعد 3لاکھ 42 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔کمی کے بعد 10 گرام سونا ایک ہزار 972 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 93 ہزار 381 روپے کا ہوگیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز 24 قیراط کے حامل خالص سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار 300 روپے کی کمی سے 3 لاکھ 44 ہزار 500 روپے ہو گئی تھی۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 114 روپے تنزلی سے 2 لاکھ 95 ہزار 353 روپے ریکارڈ کی گئی تھی، جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونا 2 لاکھ 70 ہزار 740 روپے میں فروخت ہوا تھا۔

    بھارت کو آئی ایم ایف میں بھی پاکستان کے خلاف رسوائی

    پاکستانی خاتون سے شادی بھارتی پولیس اہلکار کو پڑی مہنگی

    حوثی ملیشیا کے میزائل حملے، اسرائیل کے کئی علاقوں میں سائرن بج گئے

  • بھارت مسئلہ کشمیر کو دنیا سے چھپانے کی کوشش نہیں کر سکتا، چیئرمین سینیٹ

    بھارت مسئلہ کشمیر کو دنیا سے چھپانے کی کوشش نہیں کر سکتا، چیئرمین سینیٹ

    کراچی: چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزام تراشیوں کے حوالے سے سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

    کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت کو پہلے اپنے الزامات کی تفتیش کرنی چاہیے، پھر الزام تراشی کرنا چاہئے۔ گیلانی نے مزید کہا کہ بھارت کشمیر کے مسئلے کو دنیا سے چھپانے کی کوشش نہیں کر سکتا، اور اس بات کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا چکا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الزامات کے بجائے بھارت کو اس بات کو یقینی بنانا چاہیے کہ وہ اپنے الزام تراشی کے دعووں کو ثابت کرنے کے لیے ٹھوس شواہد فراہم کرے۔

    دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بھی بھارت کی جانب سے پاکستان کے پانی کی فراہمی کو روکنے کی کوششوں پر شدید تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کا پانی بند کیا جائے، مگر پاکستان اس چیلنج کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔گورنر سندھ نے اس موقع پر کہا کہ قوم کو فکر کرنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ ہماری افواج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی افواج کا عزم اور طاقت کسی بھی بیرونی خطرے کا مقابلہ کرنے کے لیے کافی ہے۔

    پاکستان کی حکومت اور افواج کی جانب سے مسلسل یہ موقف اختیار کیا گیا ہے کہ بھارت کی جانب سے کیے جانے والے کسی بھی جارحانہ اقدام کا بھرپور جواب دیا جائے گا، اور اس کے ساتھ ساتھ کشمیر کے مسئلے پر عالمی سطح پر دباؤ ڈالنے کی کوششیں بھی جاری رکھی جائیں گی۔پاکستان کی قیادت نے واضح کیا ہے کہ کشمیر کے مسئلے کا حل صرف اور صرف کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ہی ممکن ہے، اور بھارت کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔

  • کراچی، پانی کے سنگین بحران سے اربوں کا نقصان

    کراچی، پانی کے سنگین بحران سے اربوں کا نقصان

    کراچی کی بڑی صنعتی بستی سائٹ ایریا میں پانی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث صنعتی سرگرمیاں مکمل طور پر رُک گئی ہیں۔

    سائٹ ایسوسی ایشن آف انڈسٹری کے صدر احمد عظیم علوی کے مطابق صنعتوں کو یومیہ 50 ایم جی ڈی پانی کی ضرورت ہے، لیکن محض 2.5 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی ایک معاشی المیہ بن چکی ہے۔پانی کی شدید قلت نے خاص طور پر ٹیکسٹائل پروسیسنگ یونٹس کو بُری طرح متاثر کیا ہے، اور اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو صنعتوں کی مستقل بندش ناگزیر ہو جائے گی۔صنعتی سرگرمیاں معطل ہونے سے نہ صرف اربوں روپے کا مالی نقصان ہو رہا ہے بلکہ ہزاروں مزدوروں کے روزگار پر بھی خطرے کی تلوار لٹکنے لگی ہے۔

    احمد عظیم علوی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹینکرز سے پانی خریدنا نہایت مہنگا ہے اور اس کے باوجود طلب کے مطابق دستیاب نہیں ہے۔ کینال واٹر سپلائی منصوبہ تاخیر کا شکار ہے جس کے باعث سائٹ کو 23 ایم جی ڈی پانی کی فراہمی تعطل میں ہے۔انہوں نے میئر کراچی سے 35 ایم جی ڈی ری سائیکلنگ پلانٹ کی جلد از جلد تعمیر مکمل کرنے کی اپیل کی اور سوال اٹھایا کہ پانی کے بغیر صنعتیں قومی معیشت کو کیسے سہارا دیں گی؟

    بس ہوگئی ،شہزادہ ہیری شاہی خاندان سے صلح کے خواہشمند

    بھاری جارحیت ہوئی تو دفاع کے جائز حق کا استعمال کریں گے،پاکستانی مندوب

    مشرق وسطی کے ممالک کو برآمدات میں اضافہ

    اسحٰاق ڈار کا یورپی یونین سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    ہارورڈ یونیورسٹی کی ٹیکس سے مستثنیٰ حیثیت ختم کرنے کا اعلان

  • مشرق وسطی کے ممالک کو  برآمدات میں اضافہ

    مشرق وسطی کے ممالک کو برآمدات میں اضافہ

    مشرق وسطی کے ممالک سعودی عرب اور عرب امارات کو پاکستانی برآمدات میں اضافہ ہو گیا۔

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی نو ماہ کے دوران برآمدات سے 2.381 ارب ڈالر زر مبادلہ کمایا گیا ہے جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں زرمبادلہ کا حصول 2.279 ارب ڈالر رہا تھا۔ جاری مالی سال کے دوران مشرق وسطی کے ممالک کو برآمدات میں 4.47 فیصد، سعودی عرب کو 6.95فیصد اور متحدہ عرب امارات کو 8.27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔

    گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے نو ماہ میں مشرق وسطی کے ممالک کو کی جانے والی قومی برآمدات میں 0.102 ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔ سعودی عرب کو پہلے نو ماہ میں 552.26 ملین ڈالر کی برآمدات کی گئیں۔متحدہ عرب امارات کو کی جانے والی برآمدات میں رواں مالی سال کے دوران 8.27 فیصد اضافہ ہوا اور گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے نو ماہ کے عرصہ میں برآمدات کے حجم میں 1.487 ارب ڈالر کے مقابلہ میں 1.610 ارب ڈالر تک کا اضافہ ہوا۔

    اسحٰاق ڈار کا یورپی یونین سے رابطہ، خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال

    ہارورڈ یونیورسٹی کی ٹیکس سے مستثنیٰ حیثیت ختم کرنے کا اعلان

    بھارت نے پانی روکنے کا سٹرکچر بنایا تو تباہ کردیں گے، خواجہ آصف

  • اسمگلنگ سے ملک کو سالانہ کھربوں  روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف

    اسمگلنگ سے ملک کو سالانہ کھربوں روپے کا نقصان ہونے کا انکشاف

    پاکستان کو اسمگلنگ کی وجہ سے سالانہ 3 کھرب 40 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے، 340 ارب کے سالانہ نقصان میں سے 30 فیصد افغان تجارتی راہداری کے ناجائز استعمال کی وجہ سے پہنچ رہا ہے.

    پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ اف مارکیٹ اکانومی (پرائم) کی رپورٹ میں کہاگیاہے کہ تمباکو کی اسمگلنگ کی وجہ سے ملک کو 300 ارب روپے سالانہ نقصان کا سامنا ہے جبکہ وفاقی حکومت نے حال ہی میں ماہ فروری کے دوران محصولات میں کمی کو پورا کرنے کے لیے تمباکو مصنوعات پر عائد ایکسائز ڈیوٹی میں اضافہ کرتے ہوئے اسے 150 فیصد کردیا ہے تاکہ اضافی محصولات حاصل ہوسکیں.تاہم اس کے باوجود مارکیٹ میں غیرقانونی سگریٹوں کی دستیابی 30 فیصد سے بڑھ کر 56 فیصد ہوگئی ہے،اسی طرح رپورٹ میں افغان تجارتی راہداری کا بھی حوالہ دیا گیا ہے جس کی وجہ سے پاکستان کو سالانہ ایک کھرب روپے کا نقصان ہورہا ہے جس کے بعد پاکستان نے گزشتہ ماہ اسمگلنگ کی روک تھام یا اسے کم کرنے کے لیے افغان تجارتی راہداری کے تحت درآمد کی جانے والی اشیا کی شرائط میں کچھ انشورنس ضمانتوں کے تحت نرمی کی ہے.

    رپورٹ کے مطابق اسمگلنگ اور غیرقانونی تجارت کی وجہ سے ہونے والا نقصان پاکستان کی مجموعی قومی پیداوار کے 26 فیصد کے مساوی ہے یعنی ملک کو سالانہ بنیاد پر اس غیر قانونی تجارت اور اسمگلنگ کی وجہ سے 340 ارب روپے ٹیکس محصولات میں کمی کا سامنا ہی.رپورٹ کے مطابق اس اسمگلنگ اور غیرقانونی تجارت سے ملک کے دیگر کاروبار اور تجارتی اداروں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ حکومت اربوں روپے محصولات کی مد میں نقصان اٹھارہی ہے، رپورٹ کے مطابق ملک میں غیر قانونی طور پر پٹرول کے علاوہ، ادویہ، سگریٹ، صارفین کے استعمال کی اشیا اور دیگر سامان اسمگل کیا جاتا ہے جس کا اثر لامحالہ ملک کے دیگر سیکٹرز کی سالانہ کارکردگی پر پڑرہا ہے.

    رپورٹ میں پیٹرول کی اسمگلنگ کا بھی ذکر کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملک کو سالانہ 270 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے، رپورٹ کے مطابق سالانہ دو ارب 80 کروڑ لیٹر پیٹرول ایران سے اسمگل کیا جاتا ہے کیونکہ حکومت کی جانب سے فی لیٹر پیٹرول پر 16 روپے کسٹم ڈیوٹی اور پیٹرول ڈیولپمنٹ ٹیکس کی مد میں 78 روپے فی لیٹر عائد کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پیٹرول کی اسمگلنگ کا رجحان بڑھتا جارہا ہی.رپورٹ میں غیررجسٹرڈ معیشت کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ یہ ملکی معیشت کے ایک تہائی کے مساوی ہے کیونکہ باقاعدہ کاروباری سیکٹرز کو بلند کسٹم ڈیوٹی، پیچیدہ ٹیرف کے معاملات، مہنگائی اور دیگر عوامل کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ملک میں غیر روایتی یا غیر رجسٹرڈ کاروبار کا فروغ بھی بڑھ رہا ہے اور اندازہ ہے کہ یہ اس وقت مجموعی قومی پیداوار کے 40 فیصد کے مساوی ہوگیا ہی.

    رپورٹ کے مطابق ملک میں جعلی ادویہ کی اسمگلنگ کی وجہ سے 65 ارب روپے محصولات میں کمی کا سامنا ہے کیونکہ ملک میں دستیاب 40 فیصد ادویہ یا تو جعلی ہیں یا غیرمعیاری ہیں-اسی طرح گاڑیوں میں استعمال ہونے والے ٹائرز جو مارکیٹ میں دستیاب ہیں ان میں سے 60 فیصد اسمگل شدہ ہیں جس سے حکومت کو سالانہ 106 ارب روپے محصولات کے نقصان کا سامنا ہی- اسی طرح چائے کی اسمگلنگ کا حجم بھی 30 فیصد تک پہنچ گیا ہے جس سے سالانہ 10 ارب روپے کا نقصان ہوریا ہی.رپورٹ کے آخر میں غیر قانونی تجارتی انڈیکس کا جائزہ لیا گیا ہے جس کے مطابق 158 ملکوں کی فہرست میں پاکستان کا نمبر 101 ہے جو غیر قانونی تجارت سے متاثر ہیں جس کی وجہ کمزور حکومت، اور ناقص معاشی پالیسیاں قرار دی گئی ہیں.

    ملکی ریلوے اسٹیشنز پر اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کا آغاز

    بھارت کا پاکستان سے شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور

    پی ایس ایل 10؛ پشاور زلمی کی اسلام آباد کو 6 وکٹوں سے شکست

    دو ایٹمی قوتوں میں کشیدگی بڑھنے لگی، خالصتان رہنما نے بھارت کے عزائم بے نقاب کر دیے”

  • بھارت سے واپس  آئے  بہن بھائی کو مفت سرجری کی پیشکش

    بھارت سے واپس آئے بہن بھائی کو مفت سرجری کی پیشکش

    این آئی سی وی ڈی نے بھارت سے واپس آنے والے بہن بھائی کے لیے مفت دل کی سرجری کی پیشکش کر دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق این آئی سی وی ڈی نے ایک اعلیٰ سطحی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا ، جن کی جانب سے عبداللہ اور اس کی بہن کی حالت کا جائزہ لیا گیا۔ بورڈ میں ماہرامراض قلب اطفال، ماہر بیہوشی، اور سی ٹی اسکین کے ماہر شامل تھے۔ عبداللہ اور اس کی چھوٹی بہن کی سرجری این آئی سی وی ڈی کراچی میں کی جا سکتی ہے۔ این آئی سی وی ڈی ماہرین کا کہنا ہے کہ بیرون ملک علاج کی مزید ضرورت باقی نہیں رہی۔

    بچوں کے والد کواین آئی سی وی ڈی کی سینئر میڈیکل ٹیم نے تفصیلی بریفنگ دی۔والد راولپنڈی میں آرمڈ فورسز انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی (AFIC) ماہرین سے رائے لینے کے لیے روانہ ہوگئے۔خیال رہے کہ 2 پاکستانی بچے، 9 سالہ عبداللہ اور 7 سالہ منسا، جو پیدائشی دل کی بیماری میں مبتلا ہیں، بھارتی اقدام کے بعد بچوں کو بغیرعلاج بھارت سے اچانک پاکستان واپس آنا پڑا۔

    بھارت کا پاکستان سے شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور

    پی ایس ایل 10؛ پشاور زلمی کی اسلام آباد کو 6 وکٹوں سے شکست

    دو ایٹمی قوتوں میں کشیدگی بڑھنے لگی، خالصتان رہنما نے بھارت کے عزائم بے نقاب کر دیے”

    سکھ رہنما کے بھارتی افواج پر سنگین الزامات، چیٹی سنگھ پورہ سانحے کی یاد تازہ

  • ملکی ریلوے اسٹیشنز پر اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کا آغاز

    ملکی ریلوے اسٹیشنز پر اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کا آغاز

    پاکستان ریلوے نے نیشنل بینک کے اشتراک سے کراچی ریلوے اسٹیشنز پر اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کا آغاز کر دیا.

    باغی ٹی وی کے مطانق ریلوے حکام کا کہنا تھا کہ اے ٹی ایم سروس کا اقدام وفاقی وزیر ریلوے جناب محمد حنیف عباسی کے وژن کا عملی مظہر ہے، روزانہ70,000 مسافر ان دونوں مرکزی اسٹیشنز سے سفر کرتے ہیں، اے ٹی ایم سہولت کی عدم دستیابی کی باعث مسافروں کو ہنگامی صورتحال میں مشکلات کا سامنا ہوتاہے۔ منصوبے کا پہلا مرحلہ کراچی کینٹ اسٹیشن پر اے ٹی ایم مشین کی تنصیب سے شروع ہوگا، اے ٹی ایم سہولت کو کراچی سٹی اسٹیشن سمیت دیگر اسٹیشنز تک وسعت دی جائے گی۔

    ریلوے انتظامیہ نے نیشنل بینک سے 10 مئی سے پہلے اے ٹی ایم مشینوں کی تنصیب کی باضابطہ درخواست کی ہے، پاکستان ریلوے اس منصوبے کی تکمیل کے لیے نیشنل بینک کو مکمل تعاون فراہم کرے گا۔

    بھارت کا پاکستان سے شپنگ اور پوسٹل روابط بھی معطل کرنے پر غور

    پی ایس ایل 10؛ پشاور زلمی کی اسلام آباد کو 6 وکٹوں سے شکست

    دو ایٹمی قوتوں میں کشیدگی بڑھنے لگی، خالصتان رہنما نے بھارت کے عزائم بے نقاب کر دیے”

    سکھ رہنما کے بھارتی افواج پر سنگین الزامات، چیٹی سنگھ پورہ سانحے کی یاد تازہ

  • کراچی میں ہیوی ٹرفک سےحادثات ،خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

    کراچی میں ہیوی ٹرفک سےحادثات ،خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق

    کراچی میں واٹر ٹینکر اور ٹرالر کی ٹکر سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 2 شدید زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کورنگی کراسنگ ندی کے قریب تیز رفتار واٹر ٹینکر (ایل اے 755) نے موٹر سائیکل کو ٹکر ماردی جس کے باعث موٹر سائیکل پر سوار خاتون جاں بحق جبکہ خاتون کا شوہر زخمی ہو گیا۔حادثے کے بعد گزرنے والے شہریوں نے واٹر ٹینکر کو آگ لگادی جبکہ کلیئر کو تشدد کا نشانہ بنا کر شدید زخمی کردیا۔فائربریگیڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر واٹرٹینکرمیں لگی آگ پر قابو پا لیا، اس دوران ٹینکر کا اگلا حصہ مکمل خاکستر ہو گیا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 40 سالہ ریحانہ زوجہ مشتاق کے نام سے کی گئی۔

    حادثے میں جاں بحق خاتون اور اس کا زخمی شوہر کورنگی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں، ڈی ایس پی ٹریفک کورنگی شبیر میمن نے بتایا کہ حادثے میں جاں بحق خاتون اور اس کا شوہر گھروں میں کام کرتے ہیں اوراسی سلسلے میں کورنگی سے ڈیفنس جا رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ حادثے کے فوری بعد واٹر ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، پولیس نے واٹر ٹینکر کی زد میں آنے والی موٹر سائیکل کو تھانے منتقل کردیا ہے جبکہ واٹر ٹینکرکو بھی تحویل میں لے لیا۔

    وزیر خارجہ کے پانامہ اور جنوبی کوریا سے سفارتی رابطے

  • کال سنٹر کامقدمہ، ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم

    کال سنٹر کامقدمہ، ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم

    کراچی کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت جنوبی نے غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں ملزم ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

    عدالت میں ملزم ارمغان کے خلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے مقدمے میں سائبر کرائم کی جانب سے ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر سماعت ہوئی،تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم کے خلاف غیر قانونی کال سینٹر چلانے اور ڈیجیٹل کرنسی کی منتقلی کا الزام ہے،عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ ملزم ابھی کہاں ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے کہا کہ ملزم دوسرے مقدمے میں جیل میں ہے،عدالت کا کہنا تھا کہ ملزم کونسی جیل میں ہے؟ ملزم ارمغان کو ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کیا جائے،بعدازاں عدالت نے سماعت کچھ دیر کے لیے ملتوی کردی۔

    علاوہ ازیں قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل منتظر مہدی نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزم ساحر حسن کی درخواست ضمانت منظور ہوئی ہے، عدالت نے چیف سیکریٹری کو ہدایت کی ہے کہ منشیات کیسز کیلئے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں،منتظر مہدی نے کہا کہ قانون سازی کے بعد خصوصی عدالتیں بننی ہیں، قانون سازی ابھی ہوئی ہے، تھوڑا وقت لگے گا۔

  • کراچی مویشی منڈی کی رونقیں عروج پر  ، ہزاروں جانور پہنچ گئے

    کراچی مویشی منڈی کی رونقیں عروج پر ، ہزاروں جانور پہنچ گئے

    کراچی میں ایشیا کی سب سے بڑی مویشی منڈی 2025 کا رنگ نکھرنے لگا ہے،ہزاروں گائے، بیل،بچھڑے،بکرے اور اونٹ مویشی دوست منڈی کی زینت بن چکے ہیں.

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ ملیر کی مویشی منڈی چھوڑ کر نادرن بائی پاس مویشی دوست منڈی کھچے چلے آئے ہیں کیونکہ ہمیں یہاں ہر رنگ و نسل کا جانور قربانی کے لیے آسانی سے مل جاتا ہے، مویشی دوست منڈی میں قربانی کے جانوروں کی قیمتیں بھی مناسب ہیں، خوبصورت قربانی کے حانور نادرن بائی پاس مویشی منڈی کی زینت بن رہے ہیں ، ساییوال،گلابی،چولستانی اور سندھی نسل کی گائے،بیل، بچھڑے اور بچھیا دکھنے میں اپنی مثال آپ ہیں جبکہ خوبصورت نقش ونگار کے ریگساتی،کوہ مری، لاڑی اور ٹاکری نسل کے بھورے اور سفید اونٹ بھی مویشی منڈی کی زینت بنے ہوئے ہیں.

    وی وی آئی پی اور وی آئی ہی بلاکس میں کراچی کے مختلف فارم ہاوسز سے آنے والے تگڑے اور بھاری بھرکم جانور وں نے نادرن بائی پاس مویشی منڈی کی خوبصورتی میں چار چاند لگا دیئے ہیں، کنڈیارو سے آئے ہوئے بیوپاری نے کہا کہ ہر سال خرید وفروخت کی غرض سے قربانی کے جانور نادرن بائی پاس مویشی منڈی لاتے ہیں ہمارے اور بھی جانور راستے میں ہیں جو س میلہ مویشیاں کی زینت بنیں گے.

    دوسری جانب ایڈمنسٹریٹر ناردرن بائی پاس مویشی منڈی شہاب اکرام نے بکروں کے بیوپاریوں کے لئے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ کل بروز جمعہ سے بکروں کے وی آئی بلاکس کی بکنگ کا آغاز کردیا جائے گا،بکروں کے بیوپاری جمعہ کو شام 7 بجے وی آئی پی بلاک میں بکنگ کراسکتے ہیں،شہاب اکرام ایڈمنسٹریٹر مویشی منڈی نے کہا کہ اس اقدام سے کراچی کے شہریوں کو با آسانی ہر نسل کا بکرا ناردرن بائی پاس مویشی منڈی سے مل سکے گا۔

    محسن نقوی قائمہ کمیٹی میں ایک پھر طلب

    وزیر اعلی سندھ سے ورلڈ فوڈ پروگرام کی کنٹری ڈائریکٹر کی ملاقات

    پاکستانی ایف ایم ریڈیو پر بھارتی گانے بند، وزیر اطلاعات کا خیر مقدم

    بارش کے دوران حادثات، 5 افراد جاں بحق