Baaghi TV

Category: کراچی

  • کینالوں کا مسئلہ حل ہوچکا، مظاہرے ختم کیے جائیں، شرجیل میمن

    کینالوں کا مسئلہ حل ہوچکا، مظاہرے ختم کیے جائیں، شرجیل میمن

    سینئر صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ متنازعہ کینالوں کا مسئلہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کوششوں سے حل اور مکمل ختم ہو چکا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اپنے بیان میں سینئر صوبائی وزیر برائے اطلاعات و نشریات، ٹرانسپورٹ اور ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ 2 مئی کو مشترکہ مفادات کونسل کے آفیشل اجلاس کے بعد یہ معاملہ ہمیشہ ہمیشہ کے لیے بند ہو جائے گا، تمام سیاسی جماعتوں اور وکلاء برادری سے گزارش ہے کہ سڑکیں کھول دی جائیں۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی انتھک محنت اور مؤثر حکمت عملی کے باعث اب یہ مسئلہ مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ ہ اگر دھرنے ختم کیے جائیں تو یہ زیادہ بہتر ہوگا، اگر دھرنے جاری رکھے جا رہے ہیں تو کم از کم سڑکیں کھول دی جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی متاثر نہ ہو، احتجاج کو پرامن دائرے میں رکھا جائے تاکہ عوام کی زندگی معمول پر آ سکے۔سڑکوں کو فوری طور پر کھول کر گڈز ٹرانسپورٹ کی روانی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کسی کو مزید مالی یا معاشی نقصان نہ ہو، شاہراہوں کی بندش سے عوام، مال مویشی، امپورٹ ایکسپورٹ، کسانوں اور غریب طبقات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔

    اُن کا مزید کہنا تھا کہ وکلاء برادری اور تمام سیاسی جماعتوں سے رابطے میں ہیں، حکومت سندھ ہر فریق سے مذاکرات کے لئے تیار ہے، سیاسی جماعتیں اور وکلاء برادری شرپسند عناصر پر نظر رکھیں۔ موجودہ ملکی صورتحال میں ہم سب کو مل کر سمجھداری سے فیصلے کرنے ہوں گے۔

    بھارت سے کشیدگی، اسحاق ڈار کا برطانوی ہم منصب ڈیوڈ لیمی سے رابطہ

    میری پہچان پاکستان کی کمیٹیوں کے اجلاس ، موجودہ حالات کا جائزہ

    وزیراعظم کا اعلان، ساڑھے3ہفتےبعد بھی بجلی سستی نہ ہوسکی

    سینیٹ الیکشن میں حمایت ، پیپلز پارٹی کا ایم کیو ایم سے ربطہ ، ملاقات کو مثبت قرار

    کراچی، وکلا نے احتجاج کے دوران پولیس موبائل توڑ دی

    کینیڈا فیسٹیول میں بےقابو گاڑی لوگوں پر چڑھ گئی، متعدد افراد ہلاک

  • میری پہچان پاکستان کی  کمیٹیوں کے اجلاس ، موجودہ حالات کا جائزہ

    میری پہچان پاکستان کی کمیٹیوں کے اجلاس ، موجودہ حالات کا جائزہ

    ملک بھر میں میری پہچان پاکستان کے زیرِ اہتمام مرکزی و علاقائی کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوئے جن میں ملک کو درپیش موجودہ حالات کا جائزہ لیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطاق اجلاسوں میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ قومی سلامتی اور پاکستان کے تحفظ کے لیے پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ڈاکٹر عشرت العباد خان کا میری پہچان پاکستان کا بیانیہ آج ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن چکا ہے۔ بھارتی انتہا پسندوں کی جنگی جنونیت اور پاکستان پر میلی نگاہ ڈالنے والوں کے مقابلے کے لیے افواج پاکستان مکمل طور پر تیار اور پوری قوم ہر قربانی پیش کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ ایم پی پی کا ہر کارکن وطن کے لیے مر مٹنے کو ہمہ وقت تیار ہے۔ڈاکٹر عشرت العباد خان نے اتحاد، یقین اور نظم و ضبط کے جس ویژن کا آغاز کیا تھا، وہ اب قوم میں عملی طور پر نظر آ رہا ہے۔

    بھارت کی کھلی دہشت گردی، فالس فلیگ آپریشنز، سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور آبی دہشت گردی سمیت ہر محاذ پر پاکستانی قوم مکمل یکجہتی کا مظاہرہ کر رہی ہے۔ حکومتِ پاکستان کے جرات مندانہ فیصلے اور افواجِ پاکستان کی شجاعت پر پوری قوم متحد ہے۔ شملہ معاہدے اور بھارتی ایئر ٹریفک پر پابندی جیسے اقدامات بروقت اور درست قرار دیے گئے۔ایم پی پی کے بانی اور سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان کا ہمیشہ یہی موقف رہا ہے کہ ہمیں تمام تر رنگ، نسل اور زبان سے بالاتر ہوکر پوری قوت سے ایک پاکستانی قوم کی حیثیت سے ابھرنا ہے۔

    آج یہ پیغام ہر پاکستانی کا بیانیہ بن چکا ہے کہ پاکستان ہماری ریڈ لائن ہے، ریاست اور اس کے ادارے ہمارے وقار اور جان ہیں۔ ملک بھر میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ قوم ہر اول دستہ بنے گی اور بھارت کی کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔تمام سیاسی جماعتوں کا اتحاد بھی نہایت خوش آئند ہے، کیونکہ ہمارا بیانیہ ہمیشہ یہی رہاہے کہ ریاست پہلے، سیاست بعد میں۔ پاکستان زندہ باد، افواجِ پاکستان زندہ باد، میری پہچان پاکستان۔۔۔ میری جان پاکستان کے فلک شگاف نعرے بھی اجلاسوں میں گونجتے رہے۔

    پی ایس ایل 10، پشاور زلمی کیخلاف کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی بیٹنگ جاری

    وزیراعظم کا اعلان، ساڑھے3ہفتےبعد بھی بجلی سستی نہ ہوسکی

    سینیٹ الیکشن میں حمایت ، پیپلز پارٹی کا ایم کیو ایم سے ربطہ ، ملاقات کو مثبت قرار

    روڈ ٹو مکہ پروگرام ، سعودی ٹیم کراچی پہنچ گئی

    پاک بحریہ کا ایکشن، بھارتی بحری جہاز پسپا کر دیا

  • سینیٹ الیکشن میں حمایت ، پیپلز پارٹی کا  ایم کیو ایم سے ربطہ ، ملاقات کو مثبت قرار

    سینیٹ الیکشن میں حمایت ، پیپلز پارٹی کا ایم کیو ایم سے ربطہ ، ملاقات کو مثبت قرار

    پاکستان پیپلز پارٹی کا ایک اہم وفد نے صوبائی وزیر ناصر حسین شاہ کی قیادت میں ایم کیو ایم پاکستان کے بہادر آباد دفترکادورہ کیا۔وفد میں صوبائی وزیر سعید غنی، جنرل سیکریٹری وقار مہدی اور سہیل انور سیال بھی شامل تھے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے دوران پیپلز پارٹی کے رہنمائوں کا استقبال ایم کیو ایم پاکستان کے اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کیا، جس کے بعد دونوں پارٹیوں کے رہنمائوں کے درمیان تفصیلی بات چیت کی گئی۔ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنمائوں میں ڈاکٹر فاروق ستار، سیدامین الحق اور نسرین جلیل اس ملاقات میں شریک تھے۔ پیپلز پارٹی کے وفد کا مقصد سینیٹ انتخابات میں ایم کیو ایم کی حمایت حاصل کرنا اور دونوں جماعتوں کے درمیان اہم سیاسی مشاورت کرنا تھا۔

    ملاقات کے بعد فاروق ستار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کا وفد سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ہم سے بات کرنے آیا ہے اور اس ملاقات کا مقصد سینیٹ انتخابات میں وقار مہدی کی حمایت حاصل کرنا ہے۔ہم دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی ہم آہنگی کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ انتخابی ملاقاتوں سے ہٹ کر عوامی فلاح کے کاموں پر بھی توجہ دینی چاہیے، اور دونوں جماعتوں کو معاہدوں کی رکاوٹوں پر بات کرنی چاہیے۔فاروق ستار نے اس موقع پر مزید کہا کہ انتخابات میں مقابلہ کرنا ایک صحتمند سیاسی روایت ہے، لیکن دونوں جماعتوں کے درمیان رابطے برقرار رہنے چاہئیں تاکہ عوامی مسائل پر مشترکہ حل نکالا جا سکے۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم سے وقار مہدی کی حمایت کی درخواست کی ہے، جو سینیٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلز پارٹی کے نامزد امیدوار ہیں۔فاروق ستار نے کہا کہ تاج حیدر کے انتقال کے بعد سینیٹ کی سیٹ پیپلز پارٹی کی امانت ہے، اور اس سیٹ پر ہونے والے انتخابات میں پیپلز پارٹی کی حمایت کا فیصلہ ایم کیو ایم کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں کیا جائے گا۔

    ناصر حسین شاہ نے اس موقع پر کہا کہ کراچی میں مکمل بہتری کے لئے بہت زیادہ فنڈز کی ضرورت ہے، اور کینالز کے مسئلے پر ایم کیو ایم نے پیپلز پارٹی کو کھل کر حمایت دی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیگر مسائل کے حل کے لئے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہے گا، اور نئی نہروں اور بلدیاتی اداروں کے مسائل پر بھی بات چیت کی جائے گی۔یہ ملاقات دونوں جماعتوں کے درمیان سیاسی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھی جا رہی ہے، اور سینیٹ کے انتخابات میں تعاون کا امکان بڑھ رہا ہے۔دونوں جماعتوں کے رہنمائوں نے اس ملاقات کو مثبت اور فائدہ مند قرار دیا اور کہا کہ آئندہ بھی اس طرح کی مشاورت جاری رکھی جائے گی۔

    کینیڈا فیسٹیول میں بےقابو گاڑی لوگوں پر چڑھ گئی، متعدد افراد ہلاک

    روڈ ٹو مکہ پروگرام ، سعودی ٹیم کراچی پہنچ گئی

    پاک بحریہ کا ایکشن، بھارتی بحری جہاز پسپا کر دیا

    بھارتی اشتعال انگیزی،کراچی کا معذور نوجوان علاج سے محروم

    لبنان میں مبینہ اسرائیلی ڈرون کی پروازیں

  • کراچی، وکلا نے احتجاج کے دوران پولیس موبائل توڑ دی

    کراچی، وکلا نے احتجاج کے دوران پولیس موبائل توڑ دی

    کراچی کے علاقے ملیر کے قریب مین نیشنل ہائی وے لنک روڈ پرمتنازع کینالز کے حوالے سے وکلا کے جاری احتجاج میں مظاہرین نے پولیس موبائل کو توڑڈالا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گلشن حدید لنک روڈ پر وکلا نے نہروں کی تعمیر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دے رکھا تھا، پولیس کے لاٹھی چارج سے ایک وکیل زخمی بھی ہوا، جس کے بعد وکلا کی بڑی تعداد اسٹیل ٹائون تھانے پہنچ گئی۔ پولیس حکام کے مطابق مظاہرے میں شامل وکیل نے پولیس اہلکار کو ڈنڈا مارا تھا، جس کے بعد لاٹھی چارج کیا گیا۔کراجی میں لنک روڈ پرکینالز کے معاملے پر دھرنے میں مظاہرین کی بڑی تعداد دوبارہ پہنچ گئی ہے۔ گلشن حدید لنک روڈ پر نہروں کے خلاف احتجاج کرنے والے وکلا اور پولیس اہلکار آمنے سامنے آگئے، پولیس اہلکاروں نے لاٹھی چارج کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا۔

    زرائع کے مطابق پولیس وکلا اور قوم پرست کارکنان میں ایک مرتبہ پھر لڑائی کا سلسلہ شروع ہوگئی ہے، وکلا اورمظاہرین نے پولیس پر پتھرائو شروع کردیا۔ مظاہرین نے پولیس موبائل کو توڑدالا اور موبائل کے شیشے توڑ ڈالے۔پولیس نے مظاہرین پھر لاٹھی شروع کردیا، زرائع کے مطابق پولیس نے 5 سے زائد افراد حراست میں لے لیا ہے۔

    کینیڈا فیسٹیول میں بےقابو گاڑی لوگوں پر چڑھ گئی، متعدد افراد ہلاک

    روڈ ٹو مکہ پروگرام ، سعودی ٹیم کراچی پہنچ گئی

    پاک بحریہ کا ایکشن، بھارتی بحری جہاز پسپا کر دیا

    بھارتی اشتعال انگیزی،کراچی کا معذور نوجوان علاج سے محروم

    حکومت کا مشیر قومی سلامتی کی خالی آسامی پر تعیناتی پر غور

    لبنان میں مبینہ اسرائیلی ڈرون کی پروازیں

  • روڈ ٹو مکہ پروگرام ، سعودی ٹیم کراچی پہنچ گئی

    روڈ ٹو مکہ پروگرام ، سعودی ٹیم کراچی پہنچ گئی

    روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مختص سعودی امیگریشن حکام اسلام آباد سے کراچی پہنچے، جہاں ایئرپورٹ انتظامیہ نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطاق روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت، سعودی امیگریشن ٹیم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آٹھ مخصوص کائونٹرز پر عازمین حج کے لیے سعودی امیگریشن کلیئرنس کی کارروائی 29 اپریل سے شروع کرے گی، جو کراچی سے پہلی حج فلائٹ کی روانگی کے ساتھ ہی شروع ہوگی۔
    اس اقدام کے ذریعے عازمین کی سعودی عرب آمد کے بعد کا امیگریشن عمل روانگی سے پہلے ہی مکمل ہو جائے گا۔اس سے قبل سعودی امیگریشن ٹیم کا 45 رکنی وفد پاکستان پہنچا تھا، جس کا اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پرتپاک استقبال کیا گیا۔

    واضح رہے کہ سعودی ٹیمیں اسلام آباد اور کراچی ایئرپورٹس پر موجود ہوں گی اور عازمین حج کی سعودی امیگریشن کارروائی پاکستان میں مکمل کریں گی۔دریں اثنا اسلام آباد، ملتان اور پشاور ایئرپورٹس پر پری حج 2025 کے اجلاس کامیابی سے مکمل ہو چکے ہیں۔ تمام اداروں نے عازمین کی سہولت اور سکیورٹی کے بہترین انتظامات کے ساتھ کامیاب حج آپریشن کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    پاک بحریہ کا ایکشن، بھارتی بحری جہاز پسپا کر دیا

    بھارتی اشتعال انگیزی،کراچی کا معذور نوجوان علاج سے محروم

    حکومت کا مشیر قومی سلامتی کی خالی آسامی پر تعیناتی پر غور

    لبنان میں مبینہ اسرائیلی ڈرون کی پروازیں

  • پاک بحریہ کا  ایکشن، بھارتی بحری جہاز پسپا کر دیا

    پاک بحریہ کا ایکشن، بھارتی بحری جہاز پسپا کر دیا

    پاک بحریہ کی کامیاب حکمت عملی کی وجہ سے بھارتی طیارہ بردار بحری جہاز سمندر میں پسپا ہو گیا۔

    باغی ٹی وی کو موصول تازہ سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق بھارتی بحریہ نے آئی این ایس وکرانت کو پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے پیش نظر بحیرہ عرب میں تعینات کیا گیا تھا، آئی این ایس وکرانت 25 اپریل کو اچانک کاروار نیول بیس واپس پہنچ گیا۔ یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے 23 اپریل کو آئی این ایس وکرانت کو شمالی بحیرہ عرب میں پاکستانی سمندری حدود کے قریب تعینات کیا گیا۔ْ پاک بحریہ کی سمندر میں موجودگی اور مسلسل پٹرولنگ کے باعث بھارتی بحریہ نے طیارہ بردار جہاز واپس بلانے کا فیصلہ کیا۔

    بھارتی طیارہ بردار جہاز آئی این ایس وکرانت اچانک اپنی ہوم پورٹ کاروا پہنچ گیا، آئی این ایس وکرانت محض چند روز ہی کھلے سمندر میں موجود رہا۔تازہ ترین سیٹلائٹ انٹیلیجنس (IMINT) 26 اپریل 2025 کو لی گئی تصاویر کے مطابق، آئی این ایس وکرانت کاروار بندرگاہ پر دوبارہ لنگر انداز ہو چکا ہے۔وکرانت کی واپسی اس کی تعیناتی کی منصوبہ بندی میں اچانک تبدیلی کی تصدیق ہوتی ہے۔23 اپریل کی سیٹلائٹ تصاویر کے مطابق آئی این ایس وکرانت بحیرہ عرب کے کھلے پانیوں کی جانب روانہ ہو رہا تھا

    واضح رہے کہ آئی این ایس وکرانت کی تعیناتی پر بھارتی میڈیا اور سوشل میڈیا زمین آسمان ایک کر رہے تھے،طیارہ بردار جہاز کو محض چند دن کے لیے کھلے سمندر میں تعینات نہیں کیا جاتا، پاکستان بحریہ کے “کیرئیر کلر” میزائل سسٹمز سمندر میں متحرک ہوں تو پسپائی ہی واحد محفوظ راستہ رہ جاتی ہے.

    بھارتی اشتعال انگیزی،کراچی کا معذور نوجوان علاج سے محروم

    حکومت کا مشیر قومی سلامتی کی خالی آسامی پر تعیناتی پر غور

    لبنان میں مبینہ اسرائیلی ڈرون کی پروازیں

  • بھارتی اشتعال انگیزی،کراچی کا  معذور نوجوان علاج سے محروم

    بھارتی اشتعال انگیزی،کراچی کا معذور نوجوان علاج سے محروم

    بھارت کی جانب سے نفرت پر مبنی پالیسیوں نے علاج کے لیے بھارت جانے والے کراچی کے معذور نوجوان کو مکمل علاج کے بغیر ہی وطن واپس بھیج دیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کا نوجوان، جو 2023 میں پولیس فائرنگ کا نشانہ بن کر معذور ہو گیا تھا، علاج کی غرض سے والدہ اور والد کے ہمراہ 25 مارچ کو بھارت روانہ ہوا۔ 27 مارچ کو اٹاری بارڈر عبور کرنے کے بعد نوجوان کو بھارتی دارالحکومت دہلی کے اندر اپرستہ اسپتال میں داخل کیا گیا، جہاں معروف ڈاکٹر سدھیر کمار نے اس کا معائنہ کیا تاہم، بھارتی حکام کی جانب سے سرحدوں کی بندش کے اچانک اعلان کے بعد نوجوان کو علاج مکمل کرائے بغیر پاکستان واپس جانے کی ہدایت کر دی گئی۔بھارتی حکام کی سخت رویے نے نہ صرف نوجوان بلکہ اس کے اہل خانہ کو بھی شدید اذیت میں مبتلا کر دیا۔

    بھارتی رویے نے مظلوم نوجوان اور اس کے خاندان پر مزید بوجھ ڈال دیا، جب کہ اس کی والدہ کو بھارت میں ہی روک لیا گیا۔معذور نوجوان کی والدہ، جو بھارتی پاسپورٹ رکھتی ہیں، 16 سال قبل شادی کے بعد پاکستان آئی تھیں اور ویزے کے ذریعے کراچی میں مقیم تھیں۔بیٹے کی معذوری کے بعد انہوں نے علاج کے لیے دہلی جانے کا فیصلہ کیا تھا، مگر بھارتی حکام کی جانب سے روا رکھا گیا غیر انسانی سلوک ان کے زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔

    بھارتی اسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد نوجوان کو وطن واپس روانہ کر دیا گیا ہے اور جلد ہی وہ اپنے خاندان کے ساتھ کراچی میں دوبارہ زندگی کی جنگ لڑنے کے لیے پہنچے گا۔ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے اس طرح کے رویے نہ صرف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہیں بلکہ نفرت کی سیاست کی عکاسی بھی کرتے ہیں، جہاں سرحد پار انسانیت کو پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔

    حکومت کا مشیر قومی سلامتی کی خالی آسامی پر تعیناتی پر غور

    لبنان میں مبینہ اسرائیلی ڈرون کی پروازیں

  • پہلگام واقعہ بھارت کا بہت بڑا ڈرامہ ہے،شاہد آفریدی

    پہلگام واقعہ بھارت کا بہت بڑا ڈرامہ ہے،شاہد آفریدی

    قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کا کہنا ہے کہ پہلگام واقعہ بھارت کا بہت بڑا ڈرامہ ہے-

    نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آل راؤنڈر و کپتان شاہد آفریدی نے کہا کہ پہلگام واقعے پر نظر ڈالیں تو صرف ڈرامہ نظر آتا ہے، کیسے ممکن ہے نامعلوم افراد ایک گھنٹے تک کارروائی کرتے رہے اور 8 لاکھ فوج آئی نہیں، بھار تی اپنے لوگوں کو خود مروا کر خود زندہ کروادیتے ہیں، ہم نے ہمیشہ کوشش کی ہے کہ بھارت کے ساتھ اچھے تعلقات ہوں لیکن وہاں سے ہمیشہ منفی جواب ملا۔

    انہوں نے کہا کہ 2016 ٹی20 ورلڈکپ کے دوران حالات کشیدہ ہونے کے باوجود پاکستانی ٹیم بھارت گئی، ہمیں خود نہیں معلوم تھا جانا ہے یا نہیں، کبڈی کی بھارت کی ٹیم آجاتی ہے کرکٹ کی ٹیم نہیں آتی، اگر بند کرنا ہے تو تمام چیزیں بند کروپہلگام واقعہ بھارت کا بہت بڑا ڈرامہ ہے، ان کی پہلے ہی پاکستان سے کھیلنے کی نیت نہیں ہےپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا آغاز جنہوں نے کیا تھا انہیں کو جاری رکھنا چاہیے تھا، سن رہا ہوں فرنچائز مالکان مالی نقصان کا کہہ رہے ہیں، کافی فرنچائز مالکان نے فائدہ بھی اٹھایا ہے۔

    2 کروڑ سکھ پاکستانی عوام کے ساتھ اینٹ کی طرح کھڑے ہیں، گرپتونت سنگھ پنوں

    شاہد آفریدی نے قومی کھیل ہاکی پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج گراؤنڈز اور کھیل تباہی کا شکار ہے، ہماری اسپورٹس منسٹری کا قومی کھیل کی طرف سے دھیان نہیں، وزیراعظم شہباز شریف کھیل سے لگاؤ رکھتے ہیں، امید ہے وہ ہاکی پر توجہ دیں گے۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات پر کہا کہ کسی کی چغلی نہیں کی اور نہ کسی سے چھپ کر ملا۔

    حماس غزہ میں 5 سالہ جنگ بندی کے بدلے اسرائیلی قیدیوں کی رہائی پر تیار

  • سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار پولیس اہلکاروں کےہوش ربا انکشافات

    سی ٹی ڈی کے ہاتھوں گرفتار پولیس اہلکاروں کےہوش ربا انکشافات

    سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ کراچی نے نے دس روز قبل حراست میں لیے گئے دو پولیس اہلکاروں کی گرفتاری فیروز آباد تھانے کی حدود طارق روڈ جھیل پارک کے قریب سے ظاہر کردی جن سے ہوش ربا انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش اہم انکشافات کیے ہیں، پولیس حکام کے مطابق دونوں اہلکار ملزمان سال 2023 میں محکمہ پولیس میں مبینہ طور پر بھاری رشوت دے کر بھرتی ہوئے، کچھ عرصے بعد سے ہی سرکاری اسلحہ و گولیاں چوری کرکے اور اسمگل شدہ غیر قانونی اسلحہ فروخت کرنے لگے۔ آئی جی سندھ کی سفارش پر بنائی گئی سی ٹی ڈی آرم باغ ٹریفکنگ مانیٹرنگ ڈیسک نے تقریبا دس روز قبل میٹھادر تھانے میں تعینات کانسٹیبل عبدالقادر میمن اور ڈسٹرکٹ کیماڑی کی شاہین فورس میں تعینات کانسٹیبل اویس عرف لمبا عرف باکسر کو دوران ڈیوٹی حراست میں لیا تھا، گرفتار ملزمان سے بھاری تعداد میں سرکاری و غیر قانونی اسلحہ و ایمونیشن برآمد ہوا تھا۔

    گرفتار ملزم اویس نے مدینہ کالونی تھانے کے اسلحہ خانی(کوت)سے سرکاری اسلحہ و گولیاں چوری کرکے فروخت کرنے کے لیے عبدالقادر میمن کو دیا جس نے جرائم پیشہ عناصر کو فروخت کیں جبکہ ملزم عبدالقادر خود بھی سرکاری کلاشنکوف اور نائن ایم ایم کی گولیاں چوری کر کے فروخت کرچکا ہے۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ملزمان کو سی ٹی ڈی آرم باغ ٹریفکنگ مانیٹرنگ ڈیسک کی ٹیم نے حراست میں لیا، پولیس اہلکاروں کی نشاندہی پر متعدد ایسے افراد کو بھی حراست میں لیا گیا جنہیں سرکاری و غیر قانونی اسلحہ فروخت کیا گیا تھا تاہم تاحال ان زیر حراست افراد میں سے کسی ایک کی بھی گرفتاری تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔

    لاہور ائیر پورٹ پر میزائل سسٹم کی بیٹری پھٹنے کی خبر جھوٹی نکلی

    پاکستانی مرد اداکاروں کے ساتھ جنسی ہراسانی کا انکشاف

    پی ایس ایل ، لاہور نے ملتان کو شکست دے دی

    خیبر پختونخوا میں فورسز کی مختلف کارروائیاں،15 خوارج ہلاک

    وزیراعظم کا ایرانی صدر کو فون، دہشتگرد حملے کی مذمت

  • کراچی‘ مزاحمت پر  رائیڈر قتل،4 ماہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 34 شہری  جاںبحق

    کراچی‘ مزاحمت پر رائیڈر قتل،4 ماہ میں ڈاکوؤں کے ہاتھوں 34 شہری جاںبحق

    کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں باغ کورنگی پل کے قریب ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 50 سالہ موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق واقعہ باغ کورنگی پل کے قریب شرافی گوٹھ تھانے کی حدود میں پیش آیا، جہاں موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں کی فائرنگ سے آن لائن رائیڈر جاں بحق ہوگیا، جس کی شناخت جناح اسپتال میں ندیم احمد کے نام سے ہوئی ہے۔مقتول آن لائن موٹرسائیکل رائیڈر، مسجد میں خادم اور 3 بچوں کا باپ تھا۔ واقعے کے وقت نارتھ کراچی سے کورنگی کی جانب جا رہا تھا۔فائرنگ کے بعد زخمی حالت میں ندیم کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

    پولیس نے مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردی۔مقتول کے بھانجوں نے واقعے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بڑھتی ہوئی وارداتیں عوام کو عدم تحفظ کا شکار کر رہی ہیں۔ مقتول کے بھانجے ارسلان کا مزید کہنا تھا کہ رات 4 بجے گھر جاتے ہوئے ماموں کو کال کی تو پولیس نے فون اٹھایا۔ فون پر موجود شخص نے پوچھا یہ آپ کے کون لگتے ہیں، جس پر میں بتایا کہ ماموں ہیں۔
    پولیس نے بتایا کہ انہیں گولی لگی ہے اور یہ جاں بحق ہو گئے ہیں۔ میں یہ سن کر فوری جناح اسپتال پہنچا۔مقتول ندیم احمد کے سالے ماجد علی نے کہا کہ شہر میں جنگل کا قانون ہے۔ 3 بچوں کا باپ رات کو روڈ پر آرہا تھا جب واردات ہوئی۔ شاہ فیصل پل پر آئے دن لوٹ مار کی وارداتیں ہو رہی ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں۔ مقتول ندیم احمد کافی دن بعد ہمارے گھر نارتھ کراچی آئے تھے اور دیر سے واپس گھر جا رہے تھے جس پر انہیں روکا بھی تھا، لیکن گھریلو ذمے داریوں کی وجہ سے وہ رات گئے اپنے گھر کے لیے نکل گئے تھے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ندیم احمد انتہائی پر خلوص اور نمازی انسان تھے۔ کورنگی کے مکین تھے اور علاقے میں ہی قائم مسجد کے مؤذن بھی تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ گھر والوں کا پیٹ پالنے کے لیے آن لائن موٹر سائیکل چلاتے تھے۔یاد رہے کہ رواں سال کے اعداد و شمار کے مطابق 2025 کے آغاز سے اب تک ڈاکوؤں کے ہاتھوں قتل ہونے والے افراد کی تعداد 34 ہوچکی ہے، جن میں صرف جنوری میں 5، فروری میں 10، مارچ میں 9 اور اپریل میں اب تک 10 شہری لقمہ اجل بن چکے ہیں۔شہریوں نے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائمز کو روکنے کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

    اگر شرارت کی تو بھارت میں ہو گی ہر طرف تباہی ،پاکستان نے ٹارگٹ سیٹ کر لئے

    میرے ہاتھ کبھی نہیں اٹھے، جس دن وسیم اکرم سے سامنا ہو گیا دنیا دیکھے گی،عطاء الرحمان