Baaghi TV

Category: کراچی

  • نہروں کیخلاف احتجاج: 12 ہزار گاڑیاں پھنس گئیں

    نہروں کیخلاف احتجاج: 12 ہزار گاڑیاں پھنس گئیں

    نئی نہروں کے خلاف سندھ کے علاقے ببرلوبائی پاس پر دھرنے کی وجہ سے پنجاب اور دیگر صوبوں سے آنے والی 12 ہزار گاڑیاں قومی شاہراہ پر پھنس گئیں، ایک ہزار کمرشل گاڑیاں اور 2 ہزار 500 آئل ٹینکرز پھنس گئے.

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ میں احتجاجی دھرنوں کاسلسلہ نہ تھم سکا، خیرپور ببرلوبائی پاس پر وکلابرادری کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری رہا۔ گھوٹکی اور پنوعاقل میں احتجاج کے باعث پیٹرول بحران پیدا ہوگیا جبکہ ڈہرکی میں قومی شاہراہ پر مظاہرین نے پنجاب جانے والے ٹرک روک لیے۔ٹھٹھہ میں مکلی اور گھارو کے 2مختلف شاہراہوں پرمظاہرین سڑکوں پر آگئے، قمبر شہداد کوٹ میں مرکزی شاہراہ پر سندھ، بلوچستان کے درمیان ٹریفک معطل ہوگئی، جس کے باعث گاڑیوں میں موجود سبزیاں خراب ہوگئی ہیں، جن گاڑیوں میں مویشی لدے ہیں ان کے ڈرائیور شدید پریشانی سے دوچار ہیں۔

    اس صورتحال کا فائدہ ہوٹل مالکان کو ہوا ہے ڈرائیور کو کھانا من مانی قیمتوں پر فروخت کیا جارہا ہے۔دوسری جانب صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ببرلو مقام پر جاری دھرنے سے پنجاب اور دیگر صوبوں سے آنے والی 12 ہزار گاڑیاں قومی شاہراہ پر پھنس گئیں، ایک ہزار کمرشل گاڑیاں اور 2500 آئل ٹینکرز پھنس گئے۔صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ شاہراہوں کی بندش سے معاشی نقصان ہورہا ہے، صوبائی و وفاقی حکومتیں فورا حرکت میں آئیں۔

    عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی بھرپور مدد کرنے کو تیار ہے پنجاب اور دیگر صوبوں میں بندش کو تیسرا روز ہے اور 12,000 کمرشل گاڑیاں پھنس چکی ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 2,500 آئل ٹینکرز پھنسے ہوئے ہیں، سندھ، پنجاب اور کے پی کو راشن و خوراک کی فراہمی خطرے میں ہے جس سے کسٹمز میں تاخیر ہو رہی ہے۔عاطف اکرام شیخ کا کہنا تھا کہ کراچی پورٹ نے 3,000 سے زیادہ غیر ان ڈکلیئرڈ کنٹینرز کی اطلاع دی ہے، روزانہ ڈیمریج نقصانات 2 ملین ڈالر سے زیادہ ہیں، گھریلو سپلائی شدید متاثر ہے۔

    قلات میں بم دھماکہ، خواتین اور بچوں سمیت 4 افراد جاں بحق

    پی ایس ایل 10، لاہور قلندرز کا پشاور کو 128 رنز کا ہدف

    اسلام آباد،مشتعل پاکستانی بھارتی ہائی کمیشن پہنچ گئے،داخلے کی کوشش

  • زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی ریکارڈ

    زرمبادلہ کے ذخائر میں مزید کمی ریکارڈ

    کراچی:اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد وشمار کے مطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

    اسٹیٹ بینک کے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ 18 اپریل کو زرمبادلہ کے ذخائر کی مجموعی مالیت 15 ارب 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی گزشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 36 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی واقع ہوئی اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 10 ارب 20 کروڑ 59 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئےپاکستان کے 15 ارب 43 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کے مجموعی ذخائر میں کمرشل بینکوں کا حصہ 5 ارب 23 کروڑ ڈالر ہے-

    پی ایس ایل 10،پشاور زلمی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

    رینجرز نے پاکستانی حدود میں داخل ہونیوالے بھارتی بارڈر سکیورٹی فورس کے اہلکار کو پکڑلیا

    پاکستان نے بھارتی پروازوں کے لیے فضائی حدود بند کر دی

  • سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کی جنگی ذہنیت کا کھلا ثبوت ہے،شرجیل میمن

    سندھ طاس معاہدے کی معطلی بھارت کی جنگی ذہنیت کا کھلا ثبوت ہے،شرجیل میمن

    کراچی:سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نےبھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے اقدام کی شدید مذمت کی ہے-

    وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے اس فیصلے کو کھلی جارحیت اور جنوبی ایشیا میں امن کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا کہا کہ بھارتی اقدام اشتعال انگیز، غیر ذمہ دارانہ اور بین الاقوامی قوانین کی صریح خلاف ورزی ہے یہ عمل نہ صرف امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوشش ہے، بلکہ بھارت کی خطرناک سوچ کی عکاسی کرتا ہے، سندھ طاس معاہدے کی معطلی سے بھارت خطے کو جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ عالمی توجہ ہٹانے کے لیے فالس فلیگ آپریشنز کا سہارا لیا ہےانہوں نے یاد دلایا کہ صدر کلنٹن کے دورہ بھارت کے دوران بھی ایک فالس فلیگ آپریشن میں بے گناہ سکھوں کا خون بہایا گیا تھا آج پہلگام میں ایک بار پھر وہی پرانی چال دہرائی جا رہی ہے۔

    پہلگام حملہ، اینکر پرسن مبشر لقمان نے انڈین میڈیا او رحکومت کا جھو ٹ بے نقاب کر دیا

    انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف عالمی مہم کا ایک مؤثر اور متحرک حصہ رہا ہے ہم نے ہزاروں شہریوں اور سکیورٹی اہلکاروں کی جانوں کا نذرانہ دے کر دنیا کو امن کا پیغام دیا ہے اے پی ایس کے سانحے سے لے کر محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی قربانی تک، ہماری جدوجہد کی فہرست طویل اور عظیم ہے۔

    بھارتی جھوٹ پکڑا گیا،پہلگام حملہ متاثرین زندہ نکلے،ویڈیو وائرل

    شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی معطلی محض آبی تنازع نہیں، بلکہ یہ بھارت کی جنگی ذہنیت کا کھلا ثبوت ہےپاکستان بھارتی اشتعال انگیزی کو ہرگز برداشت نہیں کرے گاانہوں نے عالمی طاقتوں، اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے اپیل کی کہ وہ اس سنگین خلاف ورزی کا فوری نوٹس لیں۔

    بھارتی رویئے کی مذمت، جارحیت کا جواب دینے کیلئے تیار ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

  • جناح ہسپتال میں ڈاکٹر لڑ پڑے،پانچ زخمی

    جناح ہسپتال میں ڈاکٹر لڑ پڑے،پانچ زخمی

    کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے دو گروپوں میں جھگڑے کے نتیجے میں پانچ ڈاکٹرز زخمی ہوگئے۔ اسپتال حکام کے مطابق یہ جھگڑا اس وقت ہوا جب ینگ ڈاکٹروں کے ایک گروپ نے او پی ڈی (آؤٹ پیشنٹ ڈیپارٹمنٹ) کھولنے کی کوشش کی، جس پر دوسرے گروپ نے اسے بند کرنے کی کوشش کی۔

    یہ تنازعہ گزشتہ ہفتے تیمارداروں کے ڈاکٹرز پر تشدد کے خلاف ہونے والے احتجاج سے جڑا ہوا تھا۔ وائی ڈی اے (ینگ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن) کا ایک گروپ اس بات پر احتجاج کر رہا تھا کہ اسپتال میں تیمارداروں نے ڈاکٹروں کے ساتھ بدسلوکی کی تھی، جس کے نتیجے میں یہ صورتحال اور پیچیدہ ہوگئی۔اسپتال حکام کے مطابق، پولیس فوراً موقع پر پہنچ کر صورت حال کو قابو کرنے میں کامیاب ہو گئی۔ پولیس کی مداخلت کے بعد او پی ڈی دوبارہ کھول دی گئی اور کچھ ڈاکٹروں کو حفاظتی تدابیر کے تحت پولیس اپنے ساتھ لے گئی تاکہ کسی مزید بدامنی سے بچا جا سکے۔

    اس تنازعے کے پس منظر میں وائی ڈی اے کے احتجاج کا معاملہ ابھی تک حل نہیں ہو سکا، اور اسپتال میں ینگ ڈاکٹروں کے گروپوں کے درمیان کشیدگی برقرار ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ اسپتال میں امن قائم کرنے کے لئے مزید اقدامات کیے جا رہے ہیں۔اس واقعے کے بعد جناح اسپتال میں ڈاکٹرز اور دیگر عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اضافی سکیورٹی فراہم کی جائے گی۔

  • کراچی،قانون کے طلبا اور پولیس میں تصادم

    کراچی،قانون کے طلبا اور پولیس میں تصادم

    کراچی: ڈیفنس تھانے میں قانون کے طلبہ اور پولیس کے درمیان شدید جھگڑا ہوا، جس میں طلبہ نے توڑ پھوڑ کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دو طلبہ کو اہلکاروں نے تلاشی کے دوران روکا، جس پر تلخ کلامی ہوئی، اور اس دوران طلبہ نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور تشدد کیا۔

    اس واقعے کے بعد وکلا نے الزام عائد کیا کہ طلبہ کو تھانے میں تذلیل کا نشانہ بنایا گیا اور ان پر تشدد کیا گیا۔ وکلا کے مطابق، ایف آئی آر کی درخواست پر تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد معاملہ بڑھا اور پولیس کی جانب سے کارروائی کی گئی۔وکلا نے یہ بھی کہا کہ پولیس کی فائرنگ سے 4 طلبہ زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی طلبہ کے مطابق، پولیس کی کارروائی میں تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور ان پر بلاجواز فائرنگ کی گئی۔ وکلا نے مطالبہ کیا کہ پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ اس طرح کے واقعات کا تدارک ہو سکے اور انصاف کا عمل یقینی بنایا جا سکے۔

    پولیس کی جانب سے اس واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں، تاہم یہ واقعہ شہر میں ایک نیا تنازعہ پیدا کر رہا ہے اور دونوں طرف سے الزامات اور جوابی بیانات کا سلسلہ جاری ہے۔

  • میئرکراچی تین روزہ دورے پر  چین روانہ

    میئرکراچی تین روزہ دورے پر چین روانہ

    میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب میئر شنگھائی گونگ ژینگ کی خصوصی دعوت پر چین روانہ ہوگئے ہیں، اس دورے کا مقصد کراچی اور شنگھائی کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینا اور شہری ترقی کے شعبے میں باہمی تعاون کو مزید وسعت دینا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق میئر کے اس دورے کو کراچی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جارہا ہے، میئر کراچی کی شنگھائی میں قیام کے دوران چینی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں متوقع ہیں، جہاں وہ شہری ترقی، انفراسٹرکچر، ٹرانسپورٹ اور دیگر اہم شعبوں میں ممکنہ اشتراک پر بات چیت کریں گے، ان ملاقاتوں کا مقصد دونوں شہروں کے درمیان ادارہ جاتی تعاون کو فروغ دینا ہے،یہ دورہ کراچی کی شہری ترقی میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے، شنگھائی جیسے جدید شہر کے تجربات اور ترقیاتی ماڈلز سے استفادہ کیا جاسکتا ہے، میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی قیادت میں یہ قدم دونوں شہروں کے درمیان دیرپا اور بامقصد تعلقات کی بنیاد فراہم کرے گا۔

    میونسپل کمشنر کے ایم سی ایس ایم افضل زیدی، مشیر مالیات گلزار علی ابڑو اور سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر مہدی مالوف بھی میئر کراچی کے ہمراہ ہیں، یہ وفد شنگھائی میں مختلف شہری منصوبوں کا مشاہدہ کرے گا ،شنگھائی کے دورے سے قبل میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے بلاول ہاؤس میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اہم ملاقات کی، اس ملاقات میں میئر کراچی نے شنگھائی کے میئر کی دعوت اور مجوزہ دورے کی تفصیلات سے بلاول بھٹو کو آگاہ کیا، چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دورے کی اہمیت کو سراہتے ہوئے رہنمائی فراہم کی اور متعلقہ امور پر مشاورت مکمل کی.

    وزیراعظم سے مراد علی شاہ کی ملاقات، کینال منصوبے پر تبادلہ خیال

    پانی پر ہمارا حق ہے ، دفاع کریں گے، وزیر برائے توانائی

    سپریم کورٹ بار کا بھارتی عملےکو پاکستان سےنکالنےکا مطالبہ

    بھارت کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ،منہ توڑ جواب دیں گے، وزیر خارجہ

    دہشتگردی کا منصوبہ ، اردن نے الاخوان المسلمین پر پابندی لگا دی

    بھارت کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، فیصل واوڈا

  • بھارت کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، فیصل واوڈا

    بھارت کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، فیصل واوڈا

    سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہانڈیا کا پاکستان پر الزام جھوٹا اور فریبی پراپیگنڈا ہے، پاکستان پہلے باقی سب بعد میں ہے، ہم سب متحد ہیں.

    باغی ٹی وی کے مطابق اپنے ٹویٹ میں فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو تاکہ دنیا کو جواب ملے کہ پوری قوم فوج کے ساتھ ہے۔ میری تجویز ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس فوری طور پر بلایا جائے جس میں تمام سیاسی جماعتوں کے لیڈران سمیت تحریک انصاف شامل ہو۔

    فیصل واوڈا نے کہا کہ یہ ضروری ہے تاکہ پوری دنیا کو یہ جواب ملے کہ پاکستان کے آگے سیاسی اختلافات کچھ نہیں اور پوری قوم اپنی فوج کے پیچھے اور دشمنوں کے سامنے کھڑی ہے۔انڈیا کے جھوٹ اور فریب کی بنیاد پر کوئی ایکشن ہوا تو ہمیشہ کی طرح بھرپور اور خطرناک ری ایکشن سامنے آئے گا۔

    پہلگام "ڈرامہ”،بھارتی بدمعاشی، سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا کھلم کھلا اعلان جنگ،سیف اللہ قصوری

    ٌکراچی،ٹینکر کی وین کو ٹکر ، شیر خوار بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 زخمی

    پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر لگانا نامناسب ہے، وزیر دفاع

    پی ایس ایل 10، اسلام آباد کی ملتان کو 7 وکٹوں سے شکست

  • ٌکراچی،ٹینکر کی وین کو ٹکر ، شیر خوار بچہ جاں بحق،  خواتین سمیت 7 زخمی

    ٌکراچی،ٹینکر کی وین کو ٹکر ، شیر خوار بچہ جاں بحق، خواتین سمیت 7 زخمی

    کراچی میں گلشن حدید کے علاقےمیں واٹر ٹینکر نے وین کو ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک شیر خوار بچہ جاں بحق جبکہ 6 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹینکر نے الجنات شادی ہال کے قریب سوزوکی وین کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں ایک شیرخوار بچہ جاں بحق ہو گیا، جبکہ 7 افراد بھی زخمی ہوئے، جس میں 6 خواتین بھی شامل ہیں۔ بظاہر یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم پولیس معاملے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ڈرائیور کو گرفتار اور ٹینکر کو پولیس نے ضبط کر لیا ہے۔لاش اور زخمیوں کو جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا، مقتول کی شناخت ڈیڑھ سال کے ساحل نعیم کے نام سے ہوئی۔

    جبکہ زخمیوں میں 30 سالہ آصف، 17 سالہ بختاور، 26 سالہ ارم، 50 سالہ عزیزہ، 50 سالہ کمالہ، 35 سالہ سکینہ اور 22 سالہ نعیمہ شامل ہیں۔واضح رہے کہ شہر قائد میں بھاری گاڑیوں سے حادثات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، ہسپتال ریکارڈز کے مطابق 2024 میں کراچی میں ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز سمیت بھاری گاڑیوں سے پیش آنے والے حادثات میں تقریباً 500 افراد جاں بحق اور 4 ہزار 879 زخمی ہوئے تھے۔

    سندھ طاس معاہدہ معطلی، عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی

    پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر لگانا نامناسب ہے، وزیر دفاع

    پی ایس ایل 10، اسلام آباد کی ملتان کو 7 وکٹوں سے شکست

    سعودی اتھارٹی کی مکہ میں پرمٹ کے بغیر داخلے پر پابندی

    بھارت سے کشیدگی،نواز شریف کا فوری پاکستان واپسی کا فیصلہ

  • اسٹریٹ کرائم  میں ملوث باپ بیٹی گرفتار

    اسٹریٹ کرائم میں ملوث باپ بیٹی گرفتار

    کراچی: پولیس نے اسٹریٹ کرائم میں ملوث باپ بیٹی کو گرفتار کرلیا۔

    ایس ایچ او نیو کراچی فیض الحسن نے میڈیا کو بتایا کہ ملزم بلال ولد سراغ اور اس کی حقیقی بیٹی شمائلہ کے قبضے سے اسلحہ، چھینی ہوئی موٹرسائیکل اور منشیات بھی برآمد کی گئی، باپ بیٹی کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے دونوں نے 14 اپریل کو نیو کراچی سیکٹر الیون ایل میں نعمان نامی شہری کے گھر کے باہر سے اسلحے کے زور پر اس کی موٹرسائیکل چھینی تھی۔

    ایس ایچ او نے بتایا کہ گرفتار ملزم واردات میں اپنی 16 سالہ حقیقی بیٹی کو استعمال کرتا تھا تاکہ گرفتاری سے بچ سکے واردات میں گرفتار ملزم بلال کا سالہ فہیم بھی ملوث ہے جو کہ فرار ہے جس کی گرفتاری کے لیے کوششیں کی جا رہی ہیں، گرفتار ملزم بلال نے ابتدائی تفتیش کے دوران اپنی حقیقی بیٹی کے ہمراہ 4 وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے گرفتار ملزم پہلی مرتبہ گرفتار ہوا ہے، جبکہ اس کا مفر و ر سالہ پہلے بھی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے اور اس کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات بھی ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان کا فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ملین مارچ کا اعلان

    سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد بڑی کمی

    امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے لیے تیار ہیں،چین

  • سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد بڑی کمی

    سونے کی قیمت میں ریکارڈ توڑ اضافے کے بعد بڑی کمی

    کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 52 ہزار روپے ہو گئی۔

    سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 52 ہزار روپے ہو گئی10 گرام سونے کی قیمت میں 10 ہزار 31 روپے کی کمی ہوئی، اور 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ ایک ہزار 783 روپے ہو گئی، بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت یکدم 116ڈالر کی کمی سے 3ہزار 338 ڈالر کی سطح پر آگئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور پیر کو بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں 8 ہزار 100 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

    امریکا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے لیے تیار ہیں،چین

    پنجاب میں خواتین کے قتل، زیادتی، اغوا ور تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ

    ترکی میں 6.2 شدت کا زلزلہ،عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا