Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی  میں مبینہ پولیس مقابلے،  4 ملزمان گرفتار

    کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے، 4 ملزمان گرفتار

    کراچی میں کورنگی اور ملیر میں مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران زخمی سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کورنگی کے علاقے باغ کورنگی میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران زخمی سمیت 3 ملزمان گرفتار کرلئے گئے۔ گرفتار تھانہ عوامی کالونی کی حدود سے گرفتار ملزمان عبد الخالق اور اسد مقابلے کے دوران زخمی ہوئے جنکو طبی امداد کیلئے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزمان کا ساتھی رضوان جائے وقوعہ سے فرار ہوتے ہوئے پکڑا گیا۔ملزمان کے قبضے سے اسلحہ گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد کرلی گئی ہے.

    ابتدائی تفتیش کے مطابق گرفتار ملزمان اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث پائے گئے ہیں۔اسکے ساتھ ڈسٹرک ملیر میں تھانہ اسٹیل ٹان نے گھگر پھاٹک کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے درمیان ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم نوید کو جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ملزم کے قبضے سے برآمد اسلحہ اور گولیاں تحصیل میں لے لی گئی ہیں۔ گرفتار ملزم کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔

    کراچی بار کے صدرمبینہ حملے میں زخمی،وزیر داخلہ کا نوٹس

    کے الیکٹرک کی اربوں روپے وصولی کیلیے درخواست

    کے الیکٹرک کی اربوں روپے وصولی کیلیے درخواست

    سندھ میں رواں برس ملیریا کے 13 ہزار سے زائد کیس رپورٹ

  • کراچی بار کے صدرمبینہ حملے میں زخمی،وزیر داخلہ کا نوٹس

    کراچی بار کے صدرمبینہ حملے میں زخمی،وزیر داخلہ کا نوٹس

    کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر عامر وڑائچ پر مبینہ طور پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کراچی بار کے صدرعامر نواز وڑائچ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 6 افراد نے مجھ پر حملہ کیا ہے لیکن ہم 6 کینالز کے معاملے سے پیچھے نہیں ہوں گے اور12 اپریل کو جو وکلا کنونشن ہے وہ جاری رہے گا۔6 کینالز بند نہ کی گئی تو 732 گھنٹہ میں سندھ اور پنجاب بارڈر بند کر دیں گے، ریلوے ٹریک کو بھی بند کر دیا جائے گا۔وکیل رہنما نے کہا کہ میں اس واقعے کی ایف آئی آر درج نہیں کروا رہا لیکن ہم اپنے مقصد سے پچھے نہیں ہوں گے۔

    دوسری جانب کراچی پولیس کے ایس ایس پی سٹی عارف عزیز کے مطابق شواہد جمع کیے جارہے ہیں اور ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ آئی آئی چندریگر روڈ پر واقع کیفے بوگی پر پیش آیا۔ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

    سندھ بار کا عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان

    سندھ بار کونسل نے صدر کراچی بارعامر وڑائچ پر مبینہ حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے صوبے بھر کی عدالتوں میں ہڑتال کا اعلان کردیا۔سندھ بار کونسل نے بیان میں کہا کہ صدر کراچی بار پر حملہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے وکلا کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہیں۔جاری بیان میں کہا گیا کہ آئی جی سندھ اوردیگر حکام واقعے کا فوری نوٹس لیں، ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کیا جائے، وکلا اور ان کے اہل خانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

    وزیر داخلہ کا نوٹس

    وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے عامر نواز وڑائچ پر نامعلوم افراد کے حملے کا نوٹس لے لیا۔ وزیر داخلہ نے کہا کہ ایس ایس پی سٹی پولیس کارروائی پر مشتمل تفصیلات سے آگاہ کریں۔ عامر نواز پر حملے میں ملوث عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جائے۔ وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ وکلاء برادری کو اعتماد میں لیکر تفتیش کو آگے بڑھائیں۔

    پریانکا چوپڑا زیادہ معاوضہ لینے والی ہیروئن بن گئیں

    پریانکا چوپڑا زیادہ معاوضہ لینے والی ہیروئن بن گئیں

    سندھ میں رواں برس ملیریا کے 13 ہزار سے زائد کیس رپورٹ

    کراچی سے گرفتار دہشت گردوں نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے

  • کے الیکٹرک کی اربوں  روپے وصولی کیلیے درخواست

    کے الیکٹرک کی اربوں روپے وصولی کیلیے درخواست

    کے الیکٹرک نے 8 ارب 13 کروڑ روپے کی وصولی کے لیے نیپرا میں درخواست دائر کردی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی کو بجلی فراہم کرنے والی کمپنی کے الیکٹرک نے اضافی رائٹ آف کلیمز کی مد میں وصولیوں کے لیے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)سے رجوع کیا ہے۔کے الیکٹرک کی جانب سے 8 ارب 13 کروڑ روپے کے اضافی رائٹ آف کلیمز کے لیے درخواست دائر کی گئی ہے، جس پر نیپرا 17 اپریل کو سماعت کرے گی ۔

    درخواست میں کے الیکٹرک نے 2017-23 کے ملٹی ائر ٹیرف کی بلنگ سے متعلق کلیمز مانگے ہیں۔ اس سے قبل کے الیکٹرک دسمبر میں بھی 67 ارب 90 کروڑ کے کلیمز کی درخواست کرچکی ہے۔نیپرا اسٹیک ہولڈرز کو سماعت میں سن کر رائٹ آف کلیمز پر فیصلہ کرے گی۔

    سندھ میں رواں برس ملیریا کے 13 ہزار سے زائد کیس رپورٹ

    کراچی سے گرفتار دہشت گردوں نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے

    کراچی، آگ 11 روز گزرنے کے باوجود شدت سے برقرار

    وزیراعظم سے ترکیہ،آذربائیجان اورعالمی شپنگ کمپنی کے وفود کی ملاقاتیں

  • سندھ میں  رواں برس ملیریا کے 13 ہزار  سے زائد کیس رپورٹ

    سندھ میں رواں برس ملیریا کے 13 ہزار سے زائد کیس رپورٹ

    رواں سال یکم جنوری سے 7 اپریل تک سندھ میں ملیریا کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    محکمہ صحت سندھ کے ترجمان کے مطابق رواں سال یکم جنوری سے 7 اپریل تک سندھ بھر سے ملیریا کے 13 ہزار 560 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کراچی میں ملیریا کے 168 کیسز سامنے آئے ہیں، جن میں سب سے زیادہ 65 کیسز ضلع جنوبی سے رپورٹ ہوئے۔ضلع ملیر سے 55، ضلع غربی سے 26، ضلع کورنگی سے 15، ضلع شرقی سے 5 اور ضلع وسطی سے صرف 2 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ ضلع کیماڑی سے جنوری سے اپریل تک کوئی ملیریا کا کیس سامنے نہیں آیا۔

    اسی طرح حیدر آباد ڈویژن سے 5 ہزار 543، لاڑکانہ ڈویژن سے 3 ہزار 843، شہید بینظیر آباد سے 1 ہزار 569، میر پور خاص ڈویژن سے 1 ہزار 175 اور سکھر ڈویژن سے 1 ہزار 262 ملیریا کے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق متعلقہ اضلاع میں ملیریا کی روک تھام اور مچھر مار مہم کو مزید مثر بنانے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    کراچی سے گرفتار دہشت گردوں نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے

    شدید گرمی کی لہر،کراچی اور سندھ میں بارش سے متعلق پیش گوئی

    کراچی، آگ 11 روز گزرنے کے باوجود شدت سے برقرار

    وزیراعظم سے ترکیہ،آذربائیجان اورعالمی شپنگ کمپنی کے وفود کی ملاقاتیں

  • کراچی سے گرفتار  دہشت گردوں نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے

    کراچی سے گرفتار دہشت گردوں نے سنسنی خیز انکشافات کر دیے

    کراچی کے علاقے کورنگی سے گرفتار 3 خطرناک دہشت گردوں نے دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات کر دیے.

    تفشیشی رپورٹ کے مطابق گرفتار دہشت گرد انعام اللہ نے انکشاف کیا ہے کہ اس کا والد ایف سی بلوچستان کا اہلکار تھا، سال 2010ء میں والد ریٹائرڈ ہوئے جس کے بعد ملزم حب اور کراچی کے مختلف علاقوں میں ملازمت کرتا رہا، 2013ء میں دوست محمد نامی دہشت گرد کے کہنے پر فتنہ الخوارج (تحریک طالبان پاکستان) میں شامل ہوا اور 2013ء میں ہی کالعدم تنظیم کے کمانڈر نیاز محمد سے ملاقات کی جس کے بعد دہشت گردانہ کارروائیوں میں شامل ہونے کی ہامی بھری اور اس کے بعد اسلحہ چلانے کی تربیت حاصل کی۔

    ملزم نے انکشاف کیا کہ 2013ء میں پاکستان سے اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ بذریعہ شوال بارڈر افغانستان کے علاقے سٹہ کنڈو گیا جہاں اسلحہ اور ایمونیشن کمانڈر نیاز نے فراہم کیا، افغانستان میں موجود کیمپ میں 30 سے 32 دیگر ساتھی (طالبان) موجود تھے جبکہ ان کا امیر ملا منصور افغانی نامی شخص تھا جو کہ افغانستان میں رہائش کے دوران ایک ماہ تک نیٹو افواج کے خلاف لڑتا رہا اور پھر واپس پاکستان آگیا۔واپس آنے کے بعد (فتنہ الخوارج) کے کمانڈر عبدالحمید کے گارڈ کے طور پر ڈیوٹی کرتا رہا، ملزم نے سال 2016ء میں وزیرستان کے علاقے میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے دوران 3 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے جبکہ سال 2016ء میں آرمی چیک پوسٹ پر بھی حملے کا انکشاف کیا جس میں دو فوجی جوان زخمی جبکہ ایک جوان شہید ہوا تھا۔

    دوسرے دہشت گرد طائب نے اگست 2023ء میں کالعدم تنظیم کے کارندے گل نور کے کہنے پر فتنہ الخوارج میں شمولیت اختیار کی، 29 اگست 2023ء کو ملزم کا بھائی عبدالرزاق اپنے گاؤں ماموخیل میں موجود تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران مارا گیا جس کے بعد 2023ء میں فتنہ الخوارج کے کمانڈر عبدالحمید عرف فکرمند نے پیغام دیا کہ بھائی کی موت کا بدلہ لینے کیلئے ہم ساتھ ہیں۔ملزم نے 2023ء میں ہی مالاگان کے علاقے میں مختلف ہتھیاروں کی تربیت حاصل کی، ملزم نے پہلی کارروائی 2023ء میں کمانڈر عبدالحمید عرف حمیدو کے کہنے پر کی جس کے دوران جانی خیل قلعہ میں واقع آرمی چیک پوسٹ پر حملہ کیا گیا اس حملے کے دوران ایک فوجی جوان شہید جبکہ 6 اہلکار زخمی ہوئے تھے جبکہ 2024ء میں سینا تنگ کے پہاڑوں میں آرمی کانوائے کو نشانہ بنایا گیا اس حملے کے دوران 4 فوجی جوان زخمی ہوئے تھے۔ دوران تفتیش دہشت گرد نے کالعدم تنظیم کے کارندوں کو کراچی میں سہولیات فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ روپوشی اختیار کرنے میں بھی مدد فراہم کرنے کا انکشاف کیا۔

    تیسرے دہشت گرد نعیم اللہ نے انکشافات کیے کہ وہ 2017ء میں کورنگی مہران ٹاؤن میں قائم گارمنٹس فیکٹری میں ہیلپر کے طور پر کام کرتا رہا اسی دوران ملزم نے اپنے والد اور تحریک طالبان پاکستان (فتنہ الخوارج) کے کمانڈر مومن خان سے متاثر ہو کر تحریک طالبان پاکستان (فتنہ الخوارج) میں شمولیت اختیار کی۔گرفتار ملزم کا والد 2007ء سے 2018ء تک فتنہ الخوارج کا کمانڈر رہا اس دوران متعدد شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ، اغوا برائے تاوان، سیکیورٹی فورسز پر متعدد حملوں میں بھی ملوث رہا۔

    دہشت گرد نے عسکری ٹریننگ وزیرستان سے حاصل کی جبکہ 2019ء میں کمانڈر نور زیب کے کہنے پر جانی خیل کے علاقے میں آرمی کیمپ پر حملہ کیا اور اس حملے کے دوران ایک فوجی جوان شہید جبکہ 3 زخمی ہوئے جس کے بعد 2020ء میں پاکستان آرمی کی تیچی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے دوران بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔اس حملے میں چار فوجی جوان زخمی ہوئے جبکہ جوابی فائرنگ سے دہشت گرد نعیم اللہ کے 2 ساتھی کاروان افغانی اور منصور افغانی بھی زخمی ہوئے تھے۔

    تفتیشی رپورٹ کے مطابق جون 2024 میں جانی خیل ضلع بنوں میں ملزم نے اپنے پڑوسی گل مینہ اور سلام نامی شخص کو قتل کیا تھا، ملزم نے بتایا 2009ء میں ملزم کے گھر پر سیکیورٹی فورسز کے چھاپے کے دوران سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں گاؤں ناکوڑی ضلع بنوں میں ملزم کے گھر کے اوپر بنکر کو سیکیورٹی فورسز نے گولے کا فائر کر کے تباہ کر دیا گیا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ والد کا فتنہ الخوارج کا کمانڈر ہونے کے باعث شناختی کارڈ بلاک ہوا جس کے بعد ملزم نے اپنے دادا نظیر خان کی ولدیت پر اپنا شناختی کارڈ بنوایا، گرفتار دہشت گرد کے مطابق اس کا والد اور سابق کالعدم تنظیم کا کمانڈر مومن خان 20 مارچ 2018ء کو سیکیورٹی فورسز سے مقابلے کے دوران مارا گیا تھا.

    دوسری جانب گرفتار تینوں دہشت گردوں نے دوران تفتیش اپنے دیگر 19 ساتھیوں کے نام بھی اگل دئیے ہیں جبکہ دہشت سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے بعد روپوشی اختیار کرنے کیلئے مختلف اوقات میں کراچی کے علاقے کورنگی میں واقعے گارمنٹس فیکٹری میں محنت مزدوری کرتے رہے۔ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گرد کراچی میں تخریب کاری کا منصوبہ بنا رہے تھے جسے قانون نافذ کرنے والے ادارے کی بروقت کارروائی نے ناکام بنا دیا اور تینوں دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا جبکہ فتنہ الخوارج کے دیگر کارندوں کی تلاش کا عمل جاری ہے۔

    شدید گرمی کی لہر،کراچی اور سندھ میں بارش سے متعلق پیش گوئی

    کراچی، آگ 11 روز گزرنے کے باوجود شدت سے برقرار

    وزیراعظم سے ترکیہ،آذربائیجان اورعالمی شپنگ کمپنی کے وفود کی ملاقاتیں

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر انتقال کرگئے

  • شدید گرمی کی لہر،کراچی اور سندھ میں بارش سے متعلق پیش گوئی

    شدید گرمی کی لہر،کراچی اور سندھ میں بارش سے متعلق پیش گوئی

    کراچی سمیت سندھ بھر میں میں شدید گرمی کی لہر جاری ہے جب کہ محکمہ موسمیات نے ہلکی بارش سے متعلق پیش گوئی بھی کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا گیا ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ گرمی کی موجودہ لہر کی وجہ سے دیہی سندھ کے اضلاع میں دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 5 سی7 ڈگری اضافی ریکارڈ ہوسکتے ہیں ۔گرم موسم کی لہر کے دوران لاڑکانہ، جیکب آباد، شکارپور، کشمور، قمبر شہداد کوٹ، گھوٹکی، سکھر، نوشہرو فیروز، شہید بینظیر آباد، خیرپور اور جامشورو اضلاع میں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہ سکتے ہیں۔

    اسی طرح مغربی لہر کے زیر اثر گردو غبار کے طوفان کے ساتھ جامشورو، دادو، شہید بینظیر آباد میں چند مقامات پر ہلکی بارش یا بوندا باندی ہوسکتی ہے جب کہ 10 اپریل کو قمبر شہدادکوٹ، لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر اور خیرپور اضلاع میں گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 3 روز کے دوران پارہ 34 تا 36 ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے ۔ اس دوران سمندر کی جنوب مغربی/ مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں۔

    کراچی، آگ 11 روز گزرنے کے باوجود شدت سے برقرار

    وزیراعظم سے ترکیہ،آذربائیجان اورعالمی شپنگ کمپنی کے وفود کی ملاقاتیں

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر انتقال کرگئے

  • کراچی،  آگ 11 روز گزرنے کے باوجود شدت سے برقرار

    کراچی، آگ 11 روز گزرنے کے باوجود شدت سے برقرار

    کراچی کے علاقے کورنگی کراسنگ میں گزشتہ گیارہ روز سے جاری آگ کی شدت میں کمی نہیں آئی اور اب تک اس خوفناک آتشزدگی کی اصل وجہ کا تعین بھی نہیں ہو سکا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق آگ اس وقت بھڑک اُٹھی جب ایک نجی سوسائٹی میں ٹیوب ویل کے لیے 1100 فٹ سے زیادہ گہرائی پر بورنگ کی جارہی تھی، اور اچانک آگ نے پوری جگہ کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔کراچی کے چیف فائر آفیسر ہمایوں احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ آگ کی شدت میں کمی آنے کے بعد ہی اس پر قابو پایا جا سکے گا۔ فی الحال صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے، اور اس پر مکمل قابو پانے کے لیے مزید وقت درکار ہو گا۔آگ کے مقام سے لیے گئے پانی کے نمونوں کی ابتدائی کیمیائی تجزیاتی رپورٹ میں کئی اہم معلومات سامنے آئی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پانی میں ہائیڈروکاربن کی مقدار طے شدہ حد سے کم پائی گئی، تاہم بینزین (Benzene)، ٹولوین (Toluene)، اور ٹیٹرا کلوروتھین (Tetrachloroethane) کی زائد مقدار موجود تھی۔ علاوہ ازیں، او زائلین (o-Xylene) بھی معمولی مقدار میں زائد پایا گیا۔ذرائع کے مطابق، کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے فائریگیڈ اور پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کا عملہ موقع پر موجود ہے۔ تاہم، آگ کی شدت کے پیشِ نظر مقام پر موجود فائریگیڈ اور دیگر اداروں کے عملے کو احتیاطی تدابیر کے طور پر مقام سے دور کر دیا گیا ہے تاکہ مزید کسی حادثے سے بچا جا سکے۔

    وزیراعظم سے ترکیہ،آذربائیجان اورعالمی شپنگ کمپنی کے وفود کی ملاقاتیں

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر انتقال کرگئے

  • پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر انتقال کرگئے

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما تاج حیدر انتقال کرگئے

    پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر تاج حیدر مختصر علالت کے بعد انتقال کرگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تاج حیدر کراچی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔پیپلزپارٹی کے سینیٹر وقار مہدی نے کہا ہے کہ تاج حیدر کی سیاسی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا، وہ ہمارے دیرینہ ساتھی اور بہترین سیاسی کارکن تھے، تاج حیدر پیپلزپارٹی کے بنیادی ونظریاتی کارکنان میں سے ایک تھے۔

    پیپلزپارٹی کے چیئررمین بلاول بھٹو زرداری نے سینیٹر تاج حیدر کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاج حیدر کی سیاسی اور سماجی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکے گا۔ان کا کہنا تھا کہ تاج حیدر تہذیب اور شائستگی کا ایک باوقار پیکر تھے، ان کی جمہوریت کے لیے جدوجہد اور قربانیاں نئی نسل کے لیے مشعل راہ ہیں۔تاج حیدر پاکستانی سیاست میں شعور اور دانش کی ایک شناخت تھے، ان کے انتقال سے دلی دکھ اور صدمہ ہوا۔

    یاد رہے کہ تاج حیدر پاکستان پیپلزپارٹی کے ٹکٹ پر 2021 سے 2027 تک سینیٹر منتخب ہوئے تھے، اس سے قبل وہ 2012 سے 2018 تک بھی سینیٹر رہ چکے ہیں۔

    چنیوٹ: فوڈ اتھارٹی کا کریک ڈاؤن، 500 لیٹر ملاوٹی دودھ تلف، لاکھوں جرمانہ

    حج آپریشن 2025 کی تیاریاں مکمل، پہلی حج پرواز نجی ملکی ائیرلائن آپریٹ کرے گی

  • حج آپریشن 2025 کی تیاریاں مکمل، پہلی حج پرواز نجی ملکی ائیرلائن آپریٹ کرے گی

    حج آپریشن 2025 کی تیاریاں مکمل، پہلی حج پرواز نجی ملکی ائیرلائن آپریٹ کرے گی

    کراچی: 29 اپریل کو جناح ٹرمینل ائیرپورٹ سے پہلی حج پرواز نجی ملکی ائیرلائن آپریٹ کرے گی۔

    باغی ٹی وی : ڈپٹی ڈائریکٹر حج گلزار سومرو نے بتایا کہ حج آپریشن 2025 کے لیے تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں اور حج 2025کے سلسلے میں قبل ازحج آپریشن کے دوران جناح ٹرمینل کراچی سے پہلی حج پرواز نجی پاکستانی ائیرلائن سیرین ائیر کی ای آر 1611کی روانگی 29 اپریل کو رات 10:15 بجے ہوگی۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر حج نے کہا کہ مذکورہ حج پرواز براہ راست مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگی، جس کے ذریعے 285 عازمین حج حجاز مقدس روانہ ہوں گےکراچی سے حج کی دوسری پرواز بھی نجی ملکی ائیرلائن ائیربلیوکے ذریعے آپریٹ کی جائے گی، 30 اپریل کو 148عازمین حج کے ہمراہ پرواز پی اے 1766 صبح 3:40 پر اڑان بھرے گی۔

    عظمی بخاری کی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کی گرفتاری کی تردید

    گلزار سومرو نے کہا کہ کراچی سے سعودی ائیرلائن کی پہلی پرواز ایس وی 3701 یکم مئی کی صبح 9:15 بجے 365 اور پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن(پی آئی اے )کی پہلی پروازپی کے 743 2 مئی کو صبح 5:55 بجے 393 عازمین حج کے ہمراہ مدینہ منورہ روانہ ہوگی، قبل ازحج آپریشن کےدوران تمام ابتدائی پروازیں مدینہ منورہ ائیرپورٹ پر اتریں گی تاہم 14 مئی سے حج پروازیں بنیادی طور پر جدہ اور چند ایک کی روانگی مدینہ منورہ کی جانب رہیں گی، نظامت حج کراچی اور متعلقہ ادارےعازمین کی باعزت اور باوقار روانگی کے لیے مکمل تیار ہیں اور ہرممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کےلیے پرعزم ہیں۔

    جب ملک میں جمہوریت آتی ہے تو بنیادی جمہوریت ختم ہوجاتی ہے،ایم کیو ایم

  • جب ملک میں جمہوریت آتی ہے تو بنیادی جمہوریت ختم ہوجاتی ہے،ایم کیو ایم

    جب ملک میں جمہوریت آتی ہے تو بنیادی جمہوریت ختم ہوجاتی ہے،ایم کیو ایم

    اسلام آباد: : ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ کراچی میں چلنے والے ان لیگل ڈمپر ہیں ان کے مالکان اور ڈرائیو غیر مقامی ہیں پانی کا عظیم منصوبہ کے فور تعطل کا شکار ہے۔

    باغی ٹی وی : سلام آباد میں ایم کیو ایم پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سینئر رہنماؤں ڈاکٹر فاروق ستار، مصطفی کمال اور امین الحق و دیگر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے سندھ حکومت پر شدید تنقید کی-

    ایم کیو ایم نے کہا کہ چنگاریاں اگربارود کے ڈھیر تک پہنچیں تو پھر شہر میں آگ لگ جائے گی کراچی کے حالات خراب ہونے کی اصل وجہ چور اور سپاہی کا غیر مقامی ہونا ہے کے فور کا منصوبہ کئی سالوں سے التوا کا شکار ہے صوبوں سے بات کرنا دیوارسے سر پھوڑنے کے مترادف ہے۔

    عمران خان نے پنجاب میں فیصلوں کا اختیار عالیہ حمزہ کو دیدیا

    ڈاکٹرخالد مقبول صدیقی نے کہا کہ کراچی میں چلنے والے ان لیگل ڈمپر ہیں ان کے مالکان اور ڈرائیو غیر مقامی ہیں پانی کا عظیم منصوبہ کے فور تعطل کا شکار ہے یہ کیسا نظام ہے کہ جب ملک میں جمہوریت آتی ہے تو بنیادی جمہوریت ختم ہوجاتی ہے آج ہمارے پاس سندھ کے شہری علاقوں کا 90 فیصد مینڈیٹ ہے، ہم آئینی اور قانونی راستے کو استعمال کرنے جا رہے ہیں۔

    ہمارے کارکنان یا ساتھیوں نے پولیس پر کوئی پتھراؤ نہیں کیا، بیرسٹر گوہر

    مصطفی کمال نے کہا کہ جب جب ہمارے پاس فیصلہ کرنے کا اختیار تھا تو کراچی ترقی کررہا تھا ہر حکومت ہمارے پاس آتی ہے اور وعدے کرتی ہے ہم کیوں حکومت میں نہ بیٹھیں، مقامی حکومتوں کو اختیارات منتقل ہونے چاہیں،ہم یہ کہہ کر الیکشن نہیں لڑتے اپوزیشن میں ڈیسک بجائیں گے، بتا دوں ہم اگلی حکومت میں بھی بیٹھیں گے، ہماری فوج سرحدوں پر لڑ رہی ہے، انتظامی معاملات حکومت کا کام ہے۔

    رہنما ایم کیو ایم پاکستان فاروق ستار نے کہا کہ ہماری کوشش سے بجلی کی قیمت میں کمی ہوئی۔

    اڈیالہ جیل کے قریب ناکے پر پولیس اور پی ٹی آئی کے کارکنوں میں جھڑپ