Baaghi TV

Category: کراچی

  • ٹرانسپورٹرز اور ڈمپرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال موخر

    ٹرانسپورٹرز اور ڈمپرز ایسوسی ایشن کی ہڑتال موخر

    کراچی میں گڈز ٹرانسپورٹرز، واٹر ٹینکرز اور ڈمپرز ایسوسی ایشن نے جمعے کی ہڑتال موخر کردی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گڈز ٹرانسپورٹرز اور ڈمپر ٹرک اونرز نے ایف پی سی سی آئی کےقائم مقام صدر سے ملاقات کی، صدرگڈز ٹرانسپورٹرز الائنس نثار جعفری نے کہا کہ ڈمپرز اور واٹر ٹینکرز کو جلانے کے واقعات پر جمعے سے کراچی کی دونوں بندرگاہ سمیت پورے شہر اور ملک بھر میں گڈز ٹرانسپورٹ بند کرنےکا فیصلہ کیا تھا، ایف پی سی سی آئی کی درخواست اور ان کی یقین دہانی پر ہڑتال موخر کررہے ہیں۔

    دوسری طرف رہنما گڈز ٹرانسپورٹرز الائنس غلام یاسین نے کہا کہ حکومت فوری طور پر ہمارے جلائے گئےڈمپرز ٹینکروں کا معاوضہ ادا کرے، صوبائی حکومت نے فٹنس سرٹیفکیٹ کےنام پر بھی 180گاڑیوں کو بندکردیا ہے۔

    منشیات فروشوں کیساتھ رابطے ، لیڈی سب انسپکٹر معطل

    امریکی اعلان کے بعد یورپی یونین نے ٹیرف موخر کردیا

    ڈاکٹر عافیہ رہائی،امریکی ریاست ٹیکساس کی جیل کے باہر مظاہرہ

    ٹیرف میں اضافہ، ایپل نے لاکھوں آئی فون بھارت سے نکال لیے

  • ڈاکٹر عافیہ رہائی،امریکی ریاست ٹیکساس کی جیل کے باہر مظاہرہ

    ڈاکٹر عافیہ رہائی،امریکی ریاست ٹیکساس کی جیل کے باہر مظاہرہ

    ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے انسانی حقوق کے رضاکاروں اور ڈاکٹر عافیہ کے سپورٹرز نے امریکی ریاست ٹیکساس میں واقع ایف ایم سی کارسویل جیل کے باہر ایک مرتبہ پھر پرامن مظاہرہ کیا جس میں مرد، عورتوں اور بچوں نے شرکت کی۔

    باغی ٹی وی کی اطلاعات کے مطابق مظاہرے میں معروف مسلم اسکالر امام عمر سلیمان نے بھی شرکت کی اور اس موقع پر شرکاء سے خطاب بھی کیا۔واضح رہے کہ ایف ایم سی کارسویل جیل کی انتظامیہ امام عمر سلیمان کو ڈاکٹر عافیہ سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے پلان بی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جبکہ ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو اسٹافورڈ اسمتھ کہہ چکے ہیں کہ ڈاکٹر عافیہ پر جیل میں جنسی حملوں کا سلسلہ جاری ہے اور انہیں گوانتاناموبے کے قیدیوں سے بھی زیادہ برے حالات کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔

    چند ماہ قبل ملک کے معروف ماہرنفسیات ڈاکٹر اقبال آفریدی نے ایف ایم سی کارسویل جیل میں عافیہ کا طبی معائنہ کیا تھا۔ ان کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عافیہ کو فوری طور پر طبی امداد کی ضرورت ہے جو انہیں امریکی بیورو آف پرزنر کی طرف سے نہیں دی جار ہی ہے۔ جبکہ اس کے برخلاف وزارت امور خارجہ (Mofa) اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست کر رہی ہے کہ ڈاکٹر عافیہ کی صحت، زندگی اور رہائی سے متعلق دائر آئینی پٹیشن نمبر 3139/2015 کو خارج کیا جائے۔

    ٹیرف میں اضافہ، ایپل نے لاکھوں آئی فون بھارت سے نکال لیے

    کراچی، پراسیسنگ زون کی فیکٹری میں آگ لگ گئی ، ریسکیو آپریشن جاری

    ٹرمپ کا دورۂ سعودی عرب ، تیاری کیلئے سعودی وزیر خارجہ امریکہ پہنچ گئے

  • کراچی،  پراسیسنگ زون کی فیکٹری میں آگ لگ گئی ، ریسکیو آپریشن جاری

    کراچی، پراسیسنگ زون کی فیکٹری میں آگ لگ گئی ، ریسکیو آپریشن جاری

    کراچی کے علاقے لانڈھی میں ایکسپورٹ پراسیسنگ زون میں ایک فیکٹری میں آگ لگنے کی اطلاع ملی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ریسکیو 1122 کی جانب سے آگ پر قابو پانے کی کوشش جاری ہے، ترجمان کے مطابق، آپریشن میں 4 فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزر شامل ہیں۔فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں نے کامیابی سے آگ کو پھیلنے سے روک دیا ہے، اور کچھ دیر میں متاثرہ مقام پر کولنگ کا عمل شروع کر دیا جائے گا۔ریسکیو 1122 کے ترجمان کے مطابق، فائر اینڈ ریسکیو ٹیم کو سینٹرل کمانڈ اینڈ کنٹرول سے اطلاع ملتے ہی فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچا دیا گیا۔ ریسکیو ٹیم میں 1 ایمبولینس اور 3 فائر بریگیڈ ٹرک شامل تھے۔

    آگ لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کے ایک گودام میں لگی تھی، جہاں مختلف اقسام کا سامان موجود تھا، خوش قسمتی سے، اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔فائر بریگیڈ کی ٹیموں، پولیس، اور ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی انتظامیہ کے اہلکار متاثرہ مقام پر موجود ہیں۔
    آگ بجھانے کے آپریشن میں واٹر کارپوریشن کی مدد بھی حاصل کی گئی ہے۔ ریسکیو 1122 نے واٹر کارپوریشن سے پانی کی فراہمی کے لیے مدد طلب کی تھی، جس پر سی ای او واٹر کارپوریشن نے لانڈھی ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کر دی۔

    اطلاع ملنے پر واٹر کارپوریشن نے فوری طور پر جائے وقوعہ پر واٹر ٹینکرز روانہ کر دیے ہیں۔انچارج ہائیڈرنٹس سیل فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیموں کے ساتھ رابطے میں ہیں، اور ایم ڈی برائے ہائیڈرنٹس سیل آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں۔ فائر بریگیڈ کو بلا تعطل پانی کی فراہمی جاری ہے، اور واٹر کارپوریشن فائر بریگیڈ کے ساتھ مکمل تعاون کر رہا ہے۔ترجمان نے کہا کہ آگ پر قابو پانے تک واٹر ٹینکرز کی فراہمی جاری رکھی جائے گی تاکہ آپریشن میں کوئی خلل نہ آئے۔

    ٹرمپ کا دورۂ سعودی عرب ، تیاری کیلئے سعودی وزیر خارجہ امریکہ پہنچ گئے

  • 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ  کا ٹائٹل پاکستان نے  جیت لیا

    23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ کا ٹائٹل پاکستان نے جیت لیا

    کراچی: پاکستان کے نور زمان نے انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ مینز ایونٹ کا ٹائٹل جیت لیا۔

    کراچی میں کھیلے گئے فائنل میں نور زمان نے مصر کے کریم التورکی کو 2-3 سے شکست دی ابتدا کے 2 گیمز میں دو صفر کے خسارے سے شاندار کم بیک کے بعد نور زمان نے 3 سیٹ سےکامیابی حاصل کی۔

    کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر اور وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے انعامات تقسیم کیےانڈر23 ورلڈ چیمپئن شپ کے فاتح نور زمان کو 5 ہزار 250 ڈالر انعام دیا گیا مصر کے کریم التورکی کو 3 ہزار 450 ڈالر کا انعام دیا گیا، چیمپئن شپ کی مجموعی انعامی رقم 60 ہزار ڈالرز تھی۔

    کنگنا رناوت کا زائد بجلی کے بل کا دعویٰ ،ریاستی حکومت کا ردعمل

    انڈر 23 ورلڈ اسکواش چیمپئن شپ جیتنے پر صدر اور وزیراعظم نے نور زمان کو مبارک باد دی ہے، وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بھی نور زمان کو شاباش دیتے ہوئے کہا ہے کہ نور زمان جیسے باصلاحیت نوجوان پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

    گیس مہنگی ہونے کا امکان

  • ٹیرف میں ریلیف، پاکستان اسٹاک میں زبردست تیزی،سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر

    ٹیرف میں ریلیف، پاکستان اسٹاک میں زبردست تیزی،سونے کی قیمت بلند ترین سطح پر

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے عائد کیے گئے ٹیرف میں ریلیف کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر کی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آ رہی ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے دنیا بھر کے ممالک پر ٹیرف عائد کیا گیا تھا، پاکستانی مصنوعات پر بھی 29 فیصد ٹیرف عائد کیا گیا تھا جس کے بعد سے پاکستان اسٹاک سمیت دنیا بھر کی اسٹاک مارکیٹس کریش کر گئی تھیں،تاہم گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوائے چین کے تمام ممالک پر ٹیرف میں 90 روز کا ریلیف کا اعلان کیا جس کے بعد آج تائیوان کی اسٹاک مارکیٹ 9 فیصد سے زائد ا ضافے کے ساتھ بند ہوئی جبکہ ہانگ کانگ کی مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان دیکھنے میں آیا۔

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بھی کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور ایک موقع پر 100 انڈیکس 2924 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 17 ہزار 77 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتا دیکھا گیا کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس مجموعی طور پر 2036 پوائنٹس اضافے سے ایک لاکھ 16 ہزار 189 پوائنٹس پر بند ہوا اور کاروباری دن میں 100 انڈیکس 1353 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

    واضع فیصلہ ہے کہ افغانیوں کی واپسی کی ڈیڈ لائن میں کسی قسم کی توسیع نہیں ہوگی،طلال چوہدری

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج 63 کروڑ 80 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جو گزشتہ روز کے مقابلے 42 فیصد کا اضافہ ہے آج ہونے وا لے کاروبار کی مالیت 36 ارب 92 کروڑ روپے رہی جو گزشتہ روز کے مقابلے 39 فیصد زائد ہےمارکیٹ کیپٹلائزیشن 250 ارب روپے اضافے سے 14 ہزار 235 ارب روپے ہے۔

    دوسری جانب سونے کی قیمتوں نے ملکی اور عالمی منڈیوں میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے،ملک میں سونا ایک دن میں 10 گرام پر 6688 روپے اور فی تولہ 7800 روپے مہنگا ہو گیا تازہ اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 2 لاکھ 81 ہزار 893 روپے جبکہ فی تولہ سونا 3 لاکھ 28 ہزار 800 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

    نیپرانے بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری دیدی

    دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جہاں فی اونس سونا 78 ڈالر کے اضافے سے 3118 ڈالر ہو گیا، جو کہ سونے کی تاریخ کی بلند ترین سطحوں میں شمار ہوتا ہے۔

    تجزیہ کاروں کے مطابق موجودہ عالمی سیاسی تناؤ، مہنگائی اور کرنسی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث سرمایہ کار سونے کو محفوظ اثاثہ سمجھ کر خرید رہے ہیں، جس سے قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف کی جنگ کے باعث سرمایہ محفوظ کرنے کے لیے سونے کی خریداری ہورہی ہے۔

    دوسری جانب صدر ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف میں 90 روز کے ریلیف کے اعلان کےبعد یورپی کمیشن کی صدر نے بھی جوابی ٹیرف کے نفاذ میں 90 روزہ وقفے کا اعلان کردیا ہے۔

    بھارتی ائیر لائن کی پرواز میں میں تمام کیبن کریو ایک ہی وقت میں سو گیا

    صدر یورپین کمیشن ارسلا وانڈر لین کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے ٹیرف کے نفاذ میں وقفے کے اعلان کا نوٹس لیا ہے یورپی یونین نے امریکی محصولات کے خلاف اپنی پہلی جوابی کارروائیوں کو اس وقت تک معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے جب تک کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان ممالک پر عائد کیے گئے بھاری محصولات کو عارضی طور پر کم نہ کر دیا ہو۔

    یورپی یونین کو آئندہ منگل سے 21 ارب یورو (23.25 ارب ڈالر) مالیت کی امریکی درآمدات پر جوابی محصولات عائد کرنے تھے، جو کہ ٹرمپ کی جانب سے اسٹیل اور ایلومینیم پر 25 فیصد محصولات کے جواب میں تھے۔ تاہم، یورپی یونین ابھی بھی امریکی گاڑیوں پر عائد محصولات اور دیگر 10 فیصد لیویز پر اپنے ردعمل کا جائزہ لے رہی ہے جو ابھی تک نافذ ہیں۔

    پاکستانی ڈراموں کی شہرت کی اصل طاقت کیا ہے؟ فاطمہ بھٹو

    ارسلا وانڈر لین نے کہا کہ ہم مذاکرات کو موقع دینا چاہتے ہیں، انہوں نے ایکس پر کہا ، یورپی یونین کی جوابی کارروائیوں کو منظور کرنے کے عمل کو حتمی شکل دینے کے دوران، جنہیں ہمارے رکن ممالک کی طرف سے بھرپور حمایت حاصل تھی، ہم انہیں 90 دن کے لیے مؤخر کر رہے ہیں۔

  • پاکستانی ڈراموں  کی شہرت کی اصل طاقت کیا ہے؟ فاطمہ بھٹو

    پاکستانی ڈراموں کی شہرت کی اصل طاقت کیا ہے؟ فاطمہ بھٹو

    کراچی: سابق وزیرِ اعظم ذوالفقار علی بھٹو شہید کی پوتی و مصنفہ فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو دوسروں کی نقل کرنے کی کوشش کرنے کی بجائے اپنی منفرد صلاحیتوں کو آگے بڑھانا چاہیے۔

    باغی ٹی وی: فاطمہ بھٹو نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں پاکستانی ڈراموں کی منفرد شناخت کی تعریف کی اور اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کو دوسروں کی نقل کرنے کی کوشش کرنے کی بجائے اپنی منفرد صلاحیتوں کو آگے بڑھانا چاہیے۔

    اُنہوں نے کہا کہ یہ بات پاکستان نے بہت واضح طور پر اور بہت جلد سمجھ لی تھی کہ ہمیں بالی ووڈ کی کاپی نہیں کرنی چاہیے کیونکہ جو چیز پہلے سے ہی مارکیٹ میں موجود ہے اسے دوبارہ دیکھنے میں لوگوں کو کوئی دلچسپ نہیں ہو گی اس لیے ہماری سمت ہمیشہ سے مختلف تھی، پاکستانی ڈرامے طنز و مزاح اور بہترین کہانیوں کے لیے مشہور ہیں۔

    حسن علی کراچی کنگز کے نائب کپتان منتخب

    فاطمہ بھٹو نے کہا کہ ہم اپنے ڈراموں میں جو زبان استعمال کرتے ہیں وہ شاعرانہ ہے جو کہ ہماری اصل طاقت ہے اور ہمیں اسی طاقت کو آگے ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے، ابھی دنیا بھر میں ٹیلی ویژن کے لیے بہترین وقت ہے، خاص طور پر جب سے اسٹریمنگ پلیٹ فارمز کو پزیرائی ملی ہے۔

    قربانیوں کے باوجود فلسطینیوں کے حوصلے بلند ہیں، قاری یعقوب شیخ

    انہوں نےکہا کہ ٹی وی شوز فون پر دیکھنا آسان ہےاور چھوٹے فارمیٹس بین الاقوامی سطح پر بہتر کارکردگی دکھاتے ہیں لہٰذا یہ ہمارا وقت ہے تو ہمیں مزید نئی کہانیاں تخلیق کرنے اور انہیں اپنے ڈراموں میں پیش کرنے کے لیے زیادہ آزادی کی ضرورت ہےہمیں اپنی کہا نیوں میں مشکل سوالات پوچھنے چاہئیں اور ان مسائل کے بارے میں بات کرنی چاہیے جن کا ہمارے معاشرے میں لوگوں کو سامنا ہے، ہمیں اپنی کہانیوں میں دنیا کے سامنے پاکستان کے مثبت پہلو کو پیش کرنا چاہیے۔

    خیبر پختونخوا مائنز اینڈ منرلز ترمیمی بل 2025 :گنڈا پور اور عاطف خان کے درمیان تلخ کلامی

  • حسن علی کراچی کنگز کے نائب  کپتان منتخب

    حسن علی کراچی کنگز کے نائب کپتان منتخب

    کراچی: پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے کراچی کنگز نے فاسٹ بولر حسن علی کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر ہیں وہ پہلی بار پاکستان سپر لیگ میں ایکشن میں نظر آئیں گے، جبکہ نائب کپتان فاسٹ بولر حسن علی ہوں گے-

    واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ کے سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے کراچی میں ہو رہا ہے،ٹورنامنٹ 4 مقامات پر کھیلا جائے گا جن میں کراچی کا نیشنل بینک اسٹیڈیم، لاہور کا قذافی اسٹیڈیم، ملتان کرکٹ اسٹیڈیم اور راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم شامل ہے۔

    قربانیوں کے باوجود فلسطینیوں کے حوصلے بلند ہیں، قاری یعقوب شیخ

    جبکہ پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہو گی پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق 11 اپریل (جمعہ) کو پی ایس ایل کے 10ویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب شام 7 بجے شروع ہوگی، جس میں معروف گلوکار اپنی فارمنس کا جادو جگائیں گے، معروف صوفی میوز ک آرٹسٹ عابدہ پروین کی پرفارمنس کے ساتھ ینگ اسٹارز کی پرفارمنس پیش کی جائے گی۔

    مزید 11 آئی پی پیز کا ٹیرف میں کمی کیلئے نیپرا سے رجوع

    اس کے علاوہ پی ایس ایل انتھم کیلئے علی ظفر، ابرار الحق، نتاشا بیگ اور طلحہ انجم بھی اپنی آواز کا جادو جگائیں گے، تقریب کے دوران شائقین کو شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا افتتاحی میچ بھی اسی روز دفاعی چیمپئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیا ن راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائےگا جو رات 8:30 شروع ہو گا۔

    رونالڈو کی فیملی کو دھمکی آمیز پیغامات موصول،سیکیورٹی میں تبدیلیاں

  • وزیرِ اعلیٰ سندھ  کا دہشت گردی، منشیات ،جرائم کیخلاف سخت اقدامات کا اعلان

    وزیرِ اعلیٰ سندھ کا دہشت گردی، منشیات ،جرائم کیخلاف سخت اقدامات کا اعلان

    کراچی: وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ صوبے کو دہشت گردی، منشیات اور دیگر جرائم سے پاک کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کو مزید بہتر بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ان مسائل کے حل کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں اور آئندہ بھی ان میں مزید بہتری لانے کی کوشش کی جائے گی۔

    وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیرِ صدارت آج اپیکس کمیٹی کا 32 واں اجلاس منعقد ہوا۔ اس اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے اور صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر غور کیا گیا۔ وزیرِ اعلیٰ نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت تمام صوبوں میں اپیکس کمیٹیاں قائم کی گئی ہیں اور سندھ نے اس کے تحت باقاعدگی سے اجلاس منعقد کیے ہیں۔مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی مؤثر پالیسیوں کے باعث دہشت گردی پر قابو پایا گیا ہے اور صوبے میں امن و سکون قائم کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی، منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر جرائم کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے، جس کی بدولت شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہیں ہو رہا۔

    وزیرِ اعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے کراچی میں دو سینٹرز کام کر رہے ہیں، جن کی مدد سے معاشرے میں منشیات کے اثرات کو کم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی اعلان کیا کہ صوبے بھر میں 31 فرینڈلی پولیس اسٹیشنز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو پولیس کے ساتھ بہتر تعلق قائم ہو سکے۔اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ 10 پولیس تھانوں کو اپ گریڈ کیا جا چکا ہے جبکہ باقی تھانوں کی اپ گریڈیشن کا عمل جاری ہے۔ اس کے علاوہ اسلحے کی نمائش پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے تاکہ امن و سکون کی فضا برقرار رکھی جا سکے۔

    وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اس موقع پر نجی گاڑیوں پر سول ڈریس میں گارڈز کی موجودگی کے خلاف کارروائی تیز کرنے کی ہدایت بھی کی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گاڑیوں پر پولیس لائٹس، رنگین شیشے، فینسی نمبر پلیٹس اور اسلحے کی نمائش کے خلاف 1474 ایف آئی آرز درج کی گئی ہیں اور ان ایف آئی آرز کی وجہ سے 34.6 ملین روپے جرمانہ وصول کیا گیا ہے۔وزیرِ اعلیٰ سندھ نے واضح کیا کہ سندھ حکومت شہریوں کی حفاظت کو اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے اور امن کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

  • کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زخمی، سات ڈمپرز کو لگائی گئی آگ

    کراچی، ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار زخمی، سات ڈمپرز کو لگائی گئی آگ

    کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں پاور ہاؤس چورنگی کے قریب ڈمپر کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار شخص زخمی ہوگیا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے غصے میں آکر کئی ڈمپرز کو نذر آتش کر دیا۔

    عینی شاہدین کے مطابق، ایک تیز رفتار ڈمپر ناگن چورنگی فلائی اوور سے آ رہا تھا جب اس نے دو موٹرسائیکلوں کو کچل دیا۔ حادثے میں کسی کی جان نہیں گئی تاہم ایک موٹر سائیکل سوار زخمی ہو گیا۔ عینی شاہد کا کہنا ہے کہ ڈمپر کا ڈرائیور تقریباً 17 سے 18 سال کا لڑکا تھا اور وہ تیز رفتاری سے گاڑی چلا رہا تھا۔ حادثے کے بعد لوگوں نے ڈمپر کو روک لیا اور ڈرائیور کو مارا پیٹا، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے 7 ڈمپرز کو آگ لگا دی۔ ان میں سے 4 ڈمپر ناگن چورنگی اور 3 فور کے چورنگی پر جلا دیے گئے۔ بعد میں فائر بریگیڈ کی مدد سے آگ بجھا دی گئی۔پولیس نے کہا ہے کہ کراچی کے تمام اسپتالوں سے حادثات سے متعلق معلومات حاصل کی جا رہی ہیں تاکہ زخمی افراد کے بارے میں معلوم کیا جا سکے۔

    ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما لیاقت محسود نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کی 11 گاڑیوں کو جلایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر حادثے میں کسی شخص کو نقصان پہنچا ہے تو اس کی تفصیلات سامنے لائی جائیں۔ لیاقت محسود نے مزید کہا کہ ڈمپرز کو جلانے والے افراد کو گرفتار کیا جائے اور حکومت ان کی حفاظت کرے۔: ڈمپر ڈرائیوروں نے پاور ہاؤس چورنگی پر ڈمپروں کو آگ لگانے کے خلاف احتجاج شروع کر دیا۔ احتجاج کے دوران ڈرائیوروں نے سڑک پر کچرا بھی پھینک دیا جس کے باعث سہراب گوٹھ اور آلاصف اسکوائر کے قریب ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی۔

    کراچی میں گزشتہ روز بھی ایک اور افسوسناک حادثہ پیش آیا تھا، جس میں ٹریلر کی ٹکر سے ایک موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق یہ حادثہ کورنگی کے ویٹا چورنگی پر پیش آیا۔ولیس کے مطابق کراچی میں 99 روز میں ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 78 تک پہنچ گئی ہے۔ رواں سال اب تک ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 256 ہو چکی ہے۔

  • نادرا کی شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے ڈاکخانوں سے سہولت ختم

    نادرا کی شناختی کارڈ کی تجدید کیلئے ڈاکخانوں سے سہولت ختم

    نادرا کی جانب سے جی پی اوز اور ڈاک خانوں میں شہریوں کو قومی شناختی کی تجدید اور پتے کی تبدیلی سمیت دیگر سہولیات ختم کر دی گئیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نادرا کی جانب سے شہر میں جی پی اوز اور ڈاک خانوں میں قائم تمام کاؤنٹرز پر موجود آلات اور درخواست گزاروں سے وصول رقم بھی جمع کرانے کے علاوہ تیار شدہ شناختی کارڈز فوری طور پر درخواست گزاروں کوفراہم کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
    حکومت کی جانب سے یہ سہولت 3 سال قبل متعارف کروائی گئی تھی لیکن اس حوالے سے عوامی آگاہی کا شدید فقدان رہا۔ترجمان نادرا نے بتایا کہ شہریوں کی تعداد انتہائی کم ہونے کے باعث کاؤنٹرز بند کردیے گئے اور ڈاک خانوں میں نصب آلات یونین کونسلز کو فراہم کیے جائیں گے۔

    کراچی میں آئی آئی چند ریگرروڈ، صدر جی پی اوز سمیت 10 ڈاک خانوں پر شہریوں کو قومی شناختی کارڈز کے حوالے سے سہولیات فراہمی کے لیے سنگل اور ڈبل سہولت کے حامل کاؤنٹرز بندکردیے گئے ہیں جہاں شناختی کارڈز کی تجدید، پتے اور ازدواجی حیثیت کی تبدیلی سے استفادے کی سہولت دستیاب تھی۔پوسٹ آفس کے ذریعے دستخط اور تصویر میں ترمیم بھی کرائی جاسکتی تھی تاہم (ب) فارم اور ایف آرسی کی سہولیات شامل نہیں تھیں۔ذرائع کے مطابق نادرا اور پاکستان پوسٹ کے درمیان معاہدہ 10 سال کے لیے تھا تاہم یہ نظام 3 سال کے بعد ہی بند کر دیا گیا، کراچی سمیت چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر میں قائم کاؤنٹرز فروری 2022 سے کام کررہے تھے، جن کی مجموعی تعداد 83کے لگ بھگ تھی اور اب مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

    مزید کہا گیا کہ ڈاک خانوں میں قائم سہولت کی وجہ سے شہریوں کو نادرا سینٹرز پر لمبی قطاروں سے نجات حاصل تھی لیکن حیرت انگیز طور پر شہرکے جی پی اوز میں قومی شناختی کارڈز کی تجدید اور دیگر سہولیات کے لیے متعین عملے کے پاس سائلین کی تعداد انتہائی محدود رہی، جس کی بنیادی وجہ معلومات کی عدم فراہمی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ بیشتر شہری ان سہولیات سیلاعلم تھے، نادرا، جی پی او انتظامیہ نے بارہا اس بات کااظہار کیا کہ سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے علاوہ دیگر ذرائع سے بہت جلد عوامی سطح پر آگاہی شروع کررہے ہیں۔ترجمان نادرا کے مطابق درخواست گزاروں کی تعداد انتہائی کم ہونیکے باعث کاؤنٹرز بند کیے گئے، کاؤنٹرز پر نصب آلات نئے مالی سال میں مختلف یونین کونسلز کو فراہم کیے جائیں گے۔

    کراچی میں قبرستان سے مارٹر گولے برآمد، الرٹ جاری

    چین کا جوابی وار ، امریکہ کی مصنوعات پر 84 فیصد ٹیرف لگا دیا

    اماراتی سفیر کا ایک لاکھ پاکستانیوں کو ویزہ دینے کا اعلان

    پاکستانیوں کی فلسطینیوں سے یکجہتی، پی ایس ایل کا بائیکاٹ کرنے کی اپیل