Baaghi TV

Category: کراچی

  • بلاول بھٹو  سےمیئر  کراچی سمیت پارٹی رہنماوں کی ملاقاتیں

    بلاول بھٹو سےمیئر کراچی سمیت پارٹی رہنماوں کی ملاقاتیں

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سےمیئر کراچی سمیت پارٹی رہنماوں نے بلاول ہاوس کراچی میں ملاقاتیں کیں.

    باغی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے سندھ حکومت میں محکمہ امور تعلیم کے وزیر سردار شاہ نے بلاول ہاوس میں ملاقات کی اور اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے میئر کراچی مرتضی وہاب نے ملاقات کی اور شنگھائی کے میئر گونگ ژی ژینگ کی جانب سے ملنے والی دورے کی دعوت کے سلسلے میں بریفنگ دی.اور اس دورے کے سلسلے میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ہدایات لیں. بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی آزاد جموں و کشمیر کے جنرل سیکریٹری اور ریاست کے وزیر برائے بلدیاتی امور فیصل راٹھور نے بلاول ہاس میں ملاقات کی اور اپنے محکمے کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔

    بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی علاالدین جونیجو نے بلاول ہاس میں ملاقات کی اور اپنے حلقہ انتخاب کے عوام اور ان کے مسائل کے حل کے اقدامات سے متعلق بریفنگ دی۔ بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی رہنما اور رکن پنجاب اسمبلی ممتاز چانگ نے بلاول ہاوس میں ملاقات کی اور اپنے حلقے کے مسائل اور ان کے حل سے متعلق اقدامات سے آگاہ کیا۔ بلاول بھٹو زرداری سے رکن سندھ اسمبلی سہراب سرکی نے اپنے صاحبزادے محسن سرکی کے ہمراہ بلاول ہاوس میں ملاقات کی اور اپنے حلقہ انتخاب کے عوام اور ان کے مسائل کے حل سے متعلق بریفنگ دی۔

    پی ایس ایل، نامناسب اشارے،عامر جمال پر جرمانہ

    پاکستان اب صحیح سمت میں چل پڑا ،نواز شریف

    بھارتی پروپیگنڈا مسترد ، انڈین فالس فلیگ آپریشن پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    پہلگام حملہ را اور بھارتی میڈیا کا گھٹ جوڑ ہے، مشعال ملک

  • آئی جی سندھ کا ہیلمٹ نہ ہونے پر موٹر سائیکل بند کرنے کا اعلان

    آئی جی سندھ کا ہیلمٹ نہ ہونے پر موٹر سائیکل بند کرنے کا اعلان

    آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا ہے کہ ہیلمٹ نہ پہننے پر مزید سختی کریں گے، جن کے پاس ہیلمٹ نہیں ہو گا اس کی موٹر سائیکل بند کر کے کہا جائے گا کہ اپنا ہیلمٹ لے کر آئیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق میڈیا سے گفتگو میں آئی جی سندھ نے کہا کہ چاہتے ہیں ٹریفک پولیس پبلک فرینڈلی ہو۔آئی جی سندھ نے کہا کہ 2 ہزار تفتیشی افسر بطور اے ایس آئی بھرتی ہو کر جوائن کریں گے تو بڑا فرق پڑے گا۔غلام نبی میمن نےمزید کہا کہ کوئی پولیس افسر جرم کا مرتکب ہوتا ہے تو اس کے خلاف کریمنل کارروائی ہوتی ہے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ 640 کیسز پولیس افسران کے خلاف رجسٹرڈ ہوئے، کارروائیاں ہو رہی ہیں۔

    پی ایس ایل، نامناسب اشارے،عامر جمال پر جرمانہ

    بھارتی پروپیگنڈا مسترد ، انڈین فالس فلیگ آپریشن پاکستان میں ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

    پہلگام حملہ را اور بھارتی میڈیا کا گھٹ جوڑ ہے، مشعال ملک

  • کراچی، ڈمپر ڈرائیور نے ریس لگاتے ہوئے کارسوار خاندان کچل دیا

    کراچی، ڈمپر ڈرائیور نے ریس لگاتے ہوئے کارسوار خاندان کچل دیا

    کراچی کے علاقے گلشن معمار میں کار سوار خاندان کے زخمی ہونے کے واقعے کی وجوہات سامنے آگئی ہیں اور رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ دو ڈمپرز آپس میں لگا رہے تھے اور اسی اثنا میں دونوں ڈمپرز نے کار کو ٹکر ماری۔

    باغی ٹی وی کےمطابق پولیس نے بتایا کہ فارم ہاس میں پکنک منانے کے بعد واپسی پر فیملی کی کار کو پہلے ایک ڈمپر نے ٹکر ماری اور پھر دوسرے ڈمپر نے گاڑی ٹکر ماری۔گلشن معمار پولیس نے حادثے کے زخمی رانا جنید کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا، پولیس نے حادثے کے ذمہ دار دونوں ڈرائیوروں کو گرفتار کر کے ڈمپروں کو تحویل میں لے لیا ہے.کراچی پولیس حکام نے بتایا کہ دو روز قبل کراچی ٹول پلازہ سے نادرن بائی پاس پر دو ڈمپر ریس لگاتے ہوئے آئے اور گلشن معمار ایم ڈی کٹ کے قریب ریس لگاتے ڈمپروں نے کار سوار فیملی کو ٹکر مار دی۔

    واقعے پر درج کی گئی ایف آئی آر کے متن میں کہا گیا ہے کہ حادثے کے فوری بعد کار میں سوار زخمیوں کو موقع پر موجود لوگوں نے بمشکل گاڑی سے نکالا اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا۔پولیس نے کہا کہ خوفناک حادثے میں بچے سمیت چار افراد زخمی ہوئے تھے اور اس خوف ناک حادثے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی تھی۔

    پی آئی اے نجکاری، پھر درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ

    پی ایس ایل 10، ملتان کا لاہور کو جیت کیلئے 229رنز کا ہدف

    کراچی کے تاجروں کی 26 اپریل کو ہڑتال کی حمایت

  • کراچی کے تاجروں کی 26 اپریل کو  ہڑتال کی حمایت

    کراچی کے تاجروں کی 26 اپریل کو ہڑتال کی حمایت

    کراچی کے تاجروں نے 26 اپریل کو ملک گیر ہڑتال کی حمایت کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفرخان نے ادارہ نور حق میں کراچی کے تاجروں کے نمائندہ اجلاس کے بعد تاجر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تاجر رہنماؤں نے 26 اپریل کی ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے۔تاجررہنماؤں نے فلسطینی عوام سے اظہاریکجہتی کے لئے 26 اپریل کو جماعت اسلامی کی ملک گیر ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا ہے۔

    منعم ظفرخان نے کہا کہ تاجر کنونشن میں کراچی کی تمام بڑی تاجر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں نے ہڑتال کی حمایت اور بائیکاٹ مہم میں ساتھ دینے کا وعدہ کیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عزہ میں اس وقت انسانی المیہ جنم لے رہا ہے، تمام مسلم ممالک پریشان ہیں اوراپنے فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کررہے ہیں۔

    تابوت میں موجود پوپ فرانسس کی تصاویر جاری

    پنجاب یونیورسٹی میں آئس سپلائی کی کوشش کرنیوالا پولیس اہلکار گرفتار

  • وزیراعلیٰ سندھ کا کسی قیمت پر نہروں کا منصوبہ نہ بننے دینے کا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ کا کسی قیمت پر نہروں کا منصوبہ نہ بننے دینے کا اعلان

    کراچی: پاکستان میں پانی کے وسائل کے معاملے پر صوبائی کشیدگی دن بہ دن شدت اختیار کرتی جارہی ہے،وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کسی قیمت پر نہروں کا منصوبہ نہ بننے دینے کا اعلان کیا ہے۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ وہ ہر گارنٹی دینے پر تیار ہیں کہ سندھ حکومت اور پیپلزپارٹی عوام کی طاقت سے نہروں کا منصوبہ بننے نہیں دے گی جولائی 2024 سے نہر منصوبے پر کام اور نومبر سے ایکنک میں منظوری رکی ہوئی ہے، اس بات پر ناخوش ہیں کہ اب تک اس منصوبے کو ختم کیوں نہیں کیا گیا۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کو بھی نہروں کے نتائج کی سنگینی کا اندازہ ہے، امید ہے وزیراعظم انصاف سے کام لیں گے وکیل اور قوم پرست احتجاج ضرور کریں مگر اپنے لوگوں کو تکلیف دینے سے گریز کریں، پیپلزپارٹی اور مظاہرین کا مقصد ایک ہے، اگر ہم ناکام ہوئے تو پھر ہم بھی ہر طرح سے احتجاج کریں گے، ضمانت دیتا ہوں کہ کینالز نہیں بنیں گے، اگر بات ہاتھ سے نکل گئی، اگر ناکام ہو ئے تو احتجاج کی قیادت خود کریں گے۔

    علیمہ خان کے جیل حکام پر سنگین الزامات

    دوسری جانب وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے نہروں کے معاملے پر مسلسل تیسرے روز وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن سے فون پر رابطہ کیا،شرجیل میمن نے بتایا کہ راناثنااللہ نے اس معاملے پر سنجیدگی دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف یہ معاملہ بات چیت سے حل کرنا چاہتے ہیں، ہم بھی چاہتے ہیں کہ وزیراعظم سندھ کے عوام کےخدشات دور کریں-

    پی ٹی آئی کو کرش کرنے کیلئے ملک کو بنانا ریپبلک بنا دیا گیا،عمران خان

  • سونے کی فی تولہ قیمت میں  اضافے کا سلسلہ جاری،نرخ  بلندتر ین سطح  پر پہنچ گئے

    سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری،نرخ بلندتر ین سطح پر پہنچ گئے

    کراچی: ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہو گیا۔

    سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 900 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 63 ہزار 700 روپے کا ہو گیا 10 گرام سونے کی قیمت میں 5 ہزار 59 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 11 ہزار 814 روپے پر پہنچ گئی، عالمی مارکیٹ میں اضا فے کے بعد سونےکی فی اونس قیمت 3 ہزار 500 ڈالر پر پہنچ گئی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 105 ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے-

    اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 441روپے پر مستحکم رہی اور دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2ہزار 950روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

    اٹلانٹا سے شکاگو کی پرواز میں دوران پرواز جہاز کی چھت گر پڑی

    سابق آسٹریلوی کرکٹر کو 4 سال قید کی سزا

    مراد علی شاہ کو گنڈا پور سے مختلف نظر آنا چاہیے،عظمیٰ بخاری

  • پہلے دن سے کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے،شرجیل انعام میمن

    پہلے دن سے کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہے،شرجیل انعام میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کینالز معاملے پر ن لیگ کے سنجیدہ لوگوں سے بات ہورہی ہے اور کچھ وزراء بیان بازی کر رہے ہیں، وہ لوگ غیر سیاسی ہیں جو اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں، سیاستدان اس صورتحال میں معاملے کو ٹھنڈا کرتے ہیں۔

    کراچی میں ناصر حسین شاہ اور عاجز دھامراہ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ متنازع کینالز پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف رہا ہے، کوشش ہے کہ مسئلے کو حل کیا جائے، لوگوں کے جائز خدشات ہیں نگراں حکومت کے دوران ارسا نے سرٹیفکیٹ جاری کیا اور کہا کہ کینالز بنائیں پانی موجود ہے اس وقت بھی سندھ کے نمائندے نے مخالفت کی تھی، جو لوگ کہتے ہیں پیپلز پارٹی بعد میں جاگی ہمارے پاس رکارڈ موجود ہے کہ وزیر اعلی سندھ نے مخالفت کی، 16 جون کو وزیر اعلی نے سمری سائن کی اور 3 جولائی کو سمری وفاق کو پہنچ چکی تھی۔

    پاکستان اسپیس ٹیکنالوجی شعبے کو انتہائی اہمیت دے رہا ہے ،وزیراعظم

    شرجیل میمن نے کہا کہ ہمارے پاس سارے خطوط موجود ہیں جو ہم نے کینالز کی مخالفت کی، پیپلز پارٹی کا یہی موقف ہے کہ متنازع کینالز نہیں بنائے جائیں، جہاں سے آپ پانی لیتے ہیں ان کو بھی بتا دیں کہ ہم آپ کا پانی لے رہے ہیں، صدر مملکت نے جوائنٹ سیشن میں کہا کہ ہم اس منصوبے کو سپورٹ نہیں کر سکتے، پہلے دن سے کینالز کے معاملے پر پیپلز پارٹی کا واضح موقف ہےجہاں جہاں ہماری میٹنگز ہوئی وہاں ہم نے مخالفت کی پنجاب میں زیر زمین میٹھا پانی موجود ہے اس سے کاشتکاری ہوسکتی ہے۔

    بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ تباہ ہوگیا،پائلٹ ہلاک

    انہوں نے کہا کہ رانا ثناءاللہ کا دو دن پہلے فون آیا اور انہوں نے کہا وزیر اعظم صاحب اس معاملے کو حل کرنا چاہتا ہیں، رانا ثناءاللہ سے کل اور آج بھی بات ہوئی، شہباز شریف پوری ملک کے وزیر اعظم ہیں، لوگوں کے خدشات ختم کرنے چاہیے ملک عوام کے ساتھ ہوتا ہے91 کے معاہدے کے تحت بھی ہمیں پانی نہیں مل رہا ہے قانونی اور آئینی طور پر جو ہمارا پانی کا شیئر بنتا ہے وہ دے دیں احتجاج کرنا آئینی اور قانونی حق ہے لیکن سڑکوں کو بلاک نہ کریں، ٹرکوں میں مویشی پھنسے ہوئے ہیں ان کو خوراک نہیں پہنچ پا رہی ہے، ایکسپورٹ کا سامان پھنسا ہوا ہے میری التجا ہے کہ لوگوں کا خیال کریں، احتجاج کو پرامن رکھیں۔

    علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری

    شرجیل میمن نے کہا کہ اس معاملے پر ن لیگ کے سنجیدہ لوگوں سے بات ہورہی ہے اور کچھ وزراء بیان بازی کر رہے ہیں، وہ لوگ غیر سیاسی ہیں جو اس طرح کی باتیں کر رہے ہیں، سیاستدان اس صورتحال میں معاملے کو ٹھنڈا کرتے ہیں رانا ثنااللہ نے بات کی ہم خوش آئند قرار دیتے ہیں،اگر ہمارے طرف سے بھی شعلہ بیانی ہوئی تو بات بنے گی نہیں، شہباز شریف اور نواز شریف اپنے لوگوں کو سمجھائیں، ن لیگ اپنی وزراء کو سمجھائے ورنہ پھر شاید ہم اپنے ترجمانوں کو روک نہ سکیں، یہی روش رہی تو بات نہیں بنی گی۔

    ہارون نور محمد: جنہیں مادر وطن کی محبت ایک بار پھر پاکستان لے آئی

  • نہروں کا مسئلہ،سندھ بار کونسل کی کال، کراچی بار  میں ہڑتال

    نہروں کا مسئلہ،سندھ بار کونسل کی کال، کراچی بار میں ہڑتال

    سندھ بار کونسل کی کال پر کراچی بار کی سٹی کورٹ میں ہڑتال کا سلسلہ جاری ہے۔ سندھ بار کونسل نے نہروں کی تعمیر کے معاملے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے غیرمعینہ مدت کے لئے عدالتی کارروائی کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے، جس کے نتیجے میں سٹی کورٹ میں تمام عدالتی سرگرمیاں معطل ہو گئی ہیں۔

    سندھ بار کونسل کے اعلان کے بعد وکلا نے سٹی کورٹ کے داخلی دروازے بند کر دیے ہیں، جس سے عدالتی کارروائی مکمل طور پر رک گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی عدالت کے باہر سائلین کی بڑی تعداد جمع ہو گئی ہے جو اپنی مقدمات کے فیصلے کے لیے وہاں موجود تھے۔ ہڑتال کے باعث سائلین کو مشکلات کا سامنا ہے، اور وہ عدالتی کارروائی کے دوبارہ شروع ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔

    سندھ بار کونسل کے عہدیداروں نے واضح کیا ہے کہ وکلاء برادری کے مطالبات تسلیم نہ ہونے تک عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ جاری رہے گا۔ وکلاء کا کہنا ہے کہ حکومت نے نہروں کی تعمیر کے معاملے پر ان کے تحفظات کو نظر انداز کیا ہے اور اس سلسلے میں حکومت سے جلدی فیصلے کی توقع رکھی جا رہی ہے۔

    سندھ بار کونسل کے اس فیصلے کی حمایت کرتے ہوئے کراچی بار ایسوسی ایشن نے بھی سٹی کورٹ میں جاری ہڑتال کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ جب تک وکلاء کے مطالبات پورے نہیں ہوتے، یہ ہڑتال جاری رہے گی۔دوسری جانب عدلیہ کے اعلیٰ عہدیداروں نے اس ہڑتال پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور وکلاء کے ساتھ مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ عدالتی کارروائی کو دوبارہ شروع کیا جا سکے اور عوام کو انصاف کی فراہمی میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔اس وقت سٹی کورٹ میں مقدمات کی سماعت مکمل طور پر معطل ہے، اور سائلین شدید پریشانی کا سامنا کر رہے ہیں۔

  • مصطفی عامر قتل کیس،پولیس مقابلے، غیر قانونی اسلحے سے متعلق اہم انکشافات

    مصطفی عامر قتل کیس،پولیس مقابلے، غیر قانونی اسلحے سے متعلق اہم انکشافات

    مصطفی عامر اغوا و قتل کیس میں پولیس مقابلے کے مقدمے میں پیش رفت ، جب کہ مقابلے میں استعمال ہونے والا اسلحہ بیچنے والے ملزم کو عبوری چالان میں مفرور قرار دے دیا گیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیشی افسر انسپکٹر محمد علی نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مرکزی ملزم کے والد ملزم کامران قریشی سے عدالتی حکم پر جیل میں تفتیش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ تفتیش کے دوران ملزم نے بتایا کہ پشاور میں فرحت اللہ سے اسلحہ خریدا، تفتیشی افسر نے کہا کہ فرحت اللہ کیخلاف غیر قانونی اسلحہ کے مقدمے میں 512 کی کارروائی کی ہے، عبوری چالان میں فرحت اللہ کو مفرور قرار دیا ہے۔ٹیمیں تشکیل دی جارہی ہیں، تاکہ ملزم کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ ہفتے کیس پراپرٹی اور فارنزک رپورٹ کے لیئے پنجاب بھی جانگا۔ روان ہفتے میں ملزم ارمغان عرف آرمی شریک ملزم شیراز اور کامران قریشی کیخلاف عبوری چالان خصوصی عدالت میں پیش کردیں گے۔

    انہوں نے بتایا کیس بلکل واضح ہے وائرل ہونے والی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم ارمغان نے کس طرح پولیس پر فائرنگ کی۔فائرنگ کے نتیجے میں اے وی سی سی افسر و اہلکار بھی زخمی ہوئے۔انسپکٹر محمد علی نے کہا کہ بلوچستان حب میں مصطفی عامر قتل کیس کا ایک مقدمہ درک ہے جو قانونی تقاضوں کو پورا کرنے بعد کراچی منتقل کردیا جائیگا۔عبوری چالان سے متعلق پوچھے گئے سوال پر تفتیشی افسرر نے بتایا کہ اسکروٹنی کے لیئے عبوری چالان محکمہ پراسیکیوشن میں جمع کرائے تھے کچھ اعتراضات لگائے گئے ہیں جنہیں دور کرکے دوبارہ جمع کرائینگے۔

    انہوں نے کہاکہ امید ہے کہ ہفتے کو مقدمات کے عبوری چالان عدالت میں جمع کرادیئے جائیں۔ملزمان ارمغان، شیراز اور کامران قریشی کے مقدمات کی تفتیش اور ٹرائل سے متعلق جواب دیتے ہوئے تفتیشی افسر نے نتایا کہ ہمارے پاس قتل پولیس مقابلے سمیت دیگر درج مقدمات میں ٹھوس شواہد موجود ہیں، اغوا و قتل میں ملوث ملزمان کو سزائیں دلوائیں گے۔

    فلسطین میں نسل کشی ، اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کیے،روسی قونصل جنرل

    کراچی میں شدید گرمی ،اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک وارڈز قائم

    وزیراعظم آج دورۂ ترکیہ کے لیے روانہ ہوں گے

    کینال منصوبے کے خلاف احتجاج، آلو، پیاز کی ترسیل متاثر

  • فلسطین میں نسل کشی ، اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کیے،روسی قونصل جنرل

    فلسطین میں نسل کشی ، اسرائیل کے ساتھ تعلقات منقطع کیے،روسی قونصل جنرل

    کراچی میں روس کے قونصل جنرل آندرے وکٹرووچ فیڈروف نے کہا کہ فلسطین میں نسل کشی کی وجہ سے روس نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو روک دیاہے۔ہمارے اس وقت اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی تعلقات نہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نے ڈین فیکلٹی آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز جامعہ کراچی کے زیر اہتمام چائنیز ٹیچرزمیموریل آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں منعقدہ لیکچر بعنوان:’’دوسری عالمی جنگ کا خاتمہ اور نئے عالمی نظام کا ظہور‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے روسی قونصل جنرل نے کہا کہ غزہ میں جوکچھ ہورہاہے اس کو الفاظ میں بیان نہیں کیاجاسکتا۔اقوام متحدہ کے چارٹر کے مطابق بین الاقوامی امن و سلامتی کو برقرار رکھنا اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بنیادی ذمہ داری ہے۔اگرچہ اقوام متحدہ کا ڈھانچہ کسی بھی لحاظ سے مثالی نہیں ہے اور تیزی سے بدلتے ہوئے عالمی ماحول کی وجہ سے اکثر اس کے بہت سے نمائندوں بشمول روس کی طرف سے اصلاحات پر زور دیا جاتا ہے۔

    انکا مزید کہنا تھا کہ پاک روس تعلقات ہر روز ایک نئی سطح پر ترقی کر رہے ہیں اور جلد ہی ہمیں بریک تھرو سے حیرانی ہو گی کیونکہ دونوں تاریخوں کے درمیان متعدد معاہدوں پر دستخط ہو چکے ہیں جن کے لیے بات چیت جاری ہے۔بدقسمتی سے، آج کل ہم بین الاقوامی قانون کو کسی نہ کسی قسم کے من مانی اور مبہم قوانین سے بدلنے کی زیادہ سے زیادہ کوششیں دیکھ رہے ہیںاور اس تحریک کو مغربی ممالک نے پروان چڑھایا ہے، جو اپنی زوال پذیری کے باوجود خود کو نام نہاد مہذب سمجھتے ہیں۔اگرچہ کسی نے بھی ان سے ان قوانین کو نافذ کرنے کے لیے نہیں کہا اور نہ ہی ان کی نمائندگی کی، لیکن مغرب اب بھی ان پر عمل کرنے کے لیے سب کو دباؤ یا بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ وہ اپنے متکبرانہ رویے کو چھپانے کی کوشش بھی نہیں کرتے۔

    وزیراعظم آج دورۂ ترکیہ کے لیے روانہ ہوں گے

    وزیراعظم آج دورۂ ترکیہ کے لیے روانہ ہوں گے

    کینال منصوبے کے خلاف احتجاج، آلو، پیاز کی ترسیل متاثر

    رسکیو 1122، گندم کی فصلوں میں آگ لگنے کے 164 واقعات رپورٹ