Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی پولیس کے ہاتھوں 2 گھنٹے میں 3 ملزمان ہلاک، 5 زخمی گرفتار

    کراچی پولیس کے ہاتھوں 2 گھنٹے میں 3 ملزمان ہلاک، 5 زخمی گرفتار

    کراچی میں جرائم پیشہ افراد کی پولیس کے ہاتھوں 2 گھنٹے میں 3 ملزمان ہلاک ہوگئے، جبکہ 5 زخمی حالت میں گرفتار ہوگئے.

    باغی ٹی وی کے مطابق نارتھ ناظم آباد بلاک این مبینہ پولیس مقابلہ میں 2 ڈاکو موقع پر ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی سینٹرل ذیشان شفیق صدیقی کے مطابق پولیس مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت کا عمل جاری ہے، دونوں ڈاکو شہریوں سے لوٹ مار کر رہے تھے جبکہ ڈاکوؤں کے قبضے سے 2 پستول، چھینے ہوئے موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے، جبکہ ملزمان کا ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے۔پرانا گولیمار میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کردی، پولیس کی جوابی فائرنگ سے ریاست جدگال کا قریبی ساتھی مارا گیا۔

    ایس ایس پی کیماڑی کے مطابق ہلاک ملزم فرحان کے قبضے سے اسلحہ اور چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد ہوئی، برآمدہ موٹر سائیکل پاک کالونی سے دو روز قبل اسلحہ کے زورپرچھینی گئی تھی۔ جبکہ ہلاک ملزم پولیس کو انتہائی مطلوب اور ریاست جدگال کا منشیات کا نیٹ ورک آپریٹ کرتا تھا ہلاک ملزم کے خلاف مختلف تھانہ جات میں 13 مقدمات درج ہیں۔شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 17 اے میں مبینہ پولیس مقابلے میں 3 زخمی سمیت 4 ملزمان جبکہ کراچی ایڈمن سوسائٹی میں دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔

    آئی سی آئی پل کے قریب موٹر سائیکل کی ٹکر سے راہگیر جاں بحق ہوگیا، ادھر کورنگی ڈیڑھ نمبر ٹوٹل پمپ کے قریب نامعلوم سمت سے گولی لگنے سے سلیم زخمی ہوگیا۔ماڈل کالونی پرانا گلزار سینما کے قریب فائرنگ سے ایک نمازی زخمی ہوگیا، ڈاکو شہری سے موبائل چھین رہے تھے، اس دوران شہری نے موبائل اچھال کر گھر میں پھینک دیا، جس پر ڈاکو نے طیش میں آکر فائرنگ کر دی ، جس کی زد میں نمازی آگیا۔دوسری جانب پاک کالونی جہان آباد میں پولیس سرچ آپریشن کیا گیا، آپریشن کے دوران علاقے کو مکمل طور پر گھیرے رکھا، آپریشن کے دوران ملزمان نے پولیس پر فائرنگ بھی کی۔

    پولیس نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران 6 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران 10 کلو سے زائد منشیات، شراب کی 24 بوتلیں برآمد ہوئیں۔پولیس حکام کے مطابق جہان آباد میں آپریشن کے دوران ایک رائفل، 6 پستول وگولیاں، 2 گاڑیاں، 8 موٹرسائیکلیں اور 14 چیچز بھی برآمد ہوئے ہیں۔ایس ایس پی کیماڑی فیضان علی نے کہا کہ آپریشن منشیات فروشوں اور گینگ وار ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا، پکڑے جانے والے ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

    گورنمنٹ کالج میں طالبات کا رقص،ویڈیو وائرل،پرنسپل کو ہٹا دیا گیا

    مارک کارنی نے کینیڈا کے نئے وزیر اعظم کا حلف اٹھا لیا

    8 سالہ زیادتی کا شکار بچی کی موت، ملک بھر میں شدید احتجاج

    جعفر ایکسپریس جیسے واقعات کے پیچھے کچھ مقاصد کارفرما ہوتے ہیں،شرجیل انعام میمن

  • جعفر ایکسپریس جیسے واقعات کے پیچھے کچھ مقاصد کارفرما ہوتے ہیں،شرجیل انعام میمن

    جعفر ایکسپریس جیسے واقعات کے پیچھے کچھ مقاصد کارفرما ہوتے ہیں،شرجیل انعام میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہاہے کہ جعفر ایکسپریس جیسے واقعات خود سے نہیں ہوتے، بلکہ ان کے پیچھے کچھ مقاصد کارفرما ہوتے ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات ، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کہا کہ بلوچستان کے عوام میں احساسِ محرومی موجود ہے اور ماضی میں ان کے ساتھ زیادتیاں کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنی حکومت نہ ہونے کے باوجود بلوچستان کے عوام سے غیر مشروط معافی مانگی اور ان کے حقوق کے لیے "آغاز حقوق بلوچستان” پیکیج متعارف کروایا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ بلوچستان کی قدرتی وسائل سے مالامال سرزمین ہے، اگر وہاں امن و امان قائم ہو جائے تو وہ ایک خودکفیل صوبہ بن سکتا ہے۔تاہم، انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے حالات جان بوجھ کر خراب کیے گئے ہیں اور کچھ قوتیں نہیں چاہتیں کہ خطہ ترقی کرے۔

    روزگار کے مواقع، سندھ حکومت کا جاب پورٹل کا افتتاح

    انہوں نے سی پیک منصوبے کے حوالے سے کہا کہ اس کے بانی آصف علی زرداری تھے، جنہوں نے گوادر کو ایک بین الاقوامی پورٹ میں تبدیل کیا۔ مگر کچھ قوتیں پاکستان کی ترقی سے خائف ہیں اور وہاں کے مقامی لوگوں کو اپنے مفادات کے لیے استعمال کر رہی ہیں۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے مزید کہا کہ پاکستان دشمن ممالک، بعض پڑوسی ریاستوں کے ساتھ مل کر پاکستانی عوام کو آپس میں لڑوا رہے ہیں اور پاکستان کے قریبی دوست ممالک کے باشندوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    کرپشن پرکراچی واٹر کارپوریشن کے سی ای او عہدے سے مستعفی

    انہوں نے کراچی یونیورسٹی میں غیر ملکی زبان سکھانے والے اساتذہ پر خودکش حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایسے واقعات سے پاکستان مخالف قوتوں کو فائدہ پہنچتا ہے۔ شرجیل انعام میمن نے دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ ان بہادر اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے جعفر ایکسپریس کے یرغمالیوں کو آزاد کروایا اور دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ واقعی ملک کے ساتھ ہیں، انہیں ہتھیار ڈال کر مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ سب کو مل کر اس مسئلے کا حل تلاش کرنا ہوگا، کیونکہ غیر ملکی فنڈنگ سے اپنے ہی ملک کو نقصان پہنچانے والے درحقیقت ملک دشمن ہیں۔

    لاہور بار نے ججز کا تبادلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

    پاکستان کی آئی ایم ایف کو 2 ارب ڈالر قرض کی درخواست

    روزگار کے مواقع، سندھ حکومت کا جاب پورٹل کا افتتاح

  • کرپشن پرکراچی واٹر کارپوریشن کے سی ای او  عہدے سے مستعفی

    کرپشن پرکراچی واٹر کارپوریشن کے سی ای او عہدے سے مستعفی

    کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے سی ای او اور ایم ڈی سید صلاح الدین نے عہدے سے استعفیٰ دے دیاہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سید صلاح الدین احمد کو مبینہ طور پر کرپشن میں ملوث ہونے پر عہدے سے ہٹادیا گیا تھا جس کے بعد ان کے خلاف اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا بھی آغاز کیا تھا۔تاہم تحقیقات تو مکمل نہ ہوئیں لیکن صلاح الدین سینئر مینجمنٹ کورس پر جانے کے بعد اب مستعفی ہوگئے ہیں۔یاد رہے کہ سندھ حکومت کے محکمہ سروسز جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کوارڈینشن نے سیکرٹری سروسز غلام علی کے دستخط سے حکم نامہ جاری کیا تھا۔حکم نامے میں زیر زمین پانی نکالنے کے لیے لائسنس کے اجرا اور پانی چوری کے خلاف بڑی کارروائی سامنے آئی تھی۔

    اس حوالے سے سندھ اینٹی کرپشن کو معاملے کی چھان بین اور تحقیقات کا حکم دیا گیا تھا جب کہ سندھ کے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ نے سید صلاح الدین احمد کو کام کرنے سے روک دیا تھا۔انکوائری مکمل ہونے تک ایم ڈی واٹر کارپوریشن کی آفس میں داخلے پر بھی پابندی عائد کی تھی جب کہ ان کے دفتر باہر لگی نام کی تختی کو بھی ہٹادیا گیا تھا۔

    روزگار کے مواقع، سندھ حکومت کا جاب پورٹل کا افتتاح
    لاہور کے جناح اسپتال میں غیرحاضر ڈاکٹرز تنخواہ لیتے رہے، انکشاف

    روزگار کے مواقع، سندھ حکومت کا جاب پورٹل کا افتتاح

    آئی جی اسلام آباد ایک اور اہم ادارے کے سربراہ مقرر

  • روزگار کے مواقع، سندھ حکومت کا جاب پورٹل کا افتتاح

    روزگار کے مواقع، سندھ حکومت کا جاب پورٹل کا افتتاح

    سندھ حکومت نے شہریوں کو روزگار کے مواقع دینے کے لئے جاب پورٹل کا افتتاح کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق افتتاحی تقریب میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، سینئر صوبائی وزیر شرجیل میمن اور بڑی تعداد میں اہم شخصیات نے شرکت کی۔صوبائی وزیر شرجیل میمن نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں 65 یوتھ ہے، جاب پورٹل پر نہ صرف پڑھے لکھے افراد بلکہ ان پڑھ ہنر مند بھی اپنا سی وی ڈال سکتے ہیں۔ اس پورٹل پر گورنمنٹ کے علاوہ پرائیویٹ سیکٹر کے ادارے بھی روزگار کے مواقع دیں گے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ہم نے آج جاب پورٹل لانچ کیا ہے۔صوبے کے نوجوان اس پورٹل پر رجسٹرڈ ہوں گے، انہوں نے کہا کہ مواقع اور ٹیلنٹ اکٹھے ہوں گے تو صوبہ ترقی کرے گا۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ نوکری دینے اور لینے والوں سے گزارش کروں گا کہ زیادہ سے زیادہ رجسٹریشن کریں۔اس جاب پورٹل پر ایک سے 4 گریڈ کی نوکریوں کا اشتہار بھی دیں گے، 5سے 15 گریڈ کی نوکریاں آئی بی اے کے ذریعے دیتے ہیں، وزیراعلیٰ نے کہا کہ شفاف طریقے سے نوکریاں دیں گے، عارضی نوکریوں کو بھی اس سسٹم کے ساتھ لنک کریں گے۔

    جدید ٹیکنالوجی ، نئے پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے

    آئی جی اسلام آباد ایک اور اہم ادارے کے سربراہ مقرر

  • جدید ٹیکنالوجی ، نئے پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے

    جدید ٹیکنالوجی ، نئے پرنٹرز پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے

    پاسپورٹ ہیڈ کوارٹرز میں جرمنی سے جدید ٹیکنالوجی کے حامل نئے پرنٹرز پہنچا دیئے گئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق درآمد کیے گئے ان پرنٹرز میں دو جدید ای پرنٹرز اور چھ ڈیسک ٹاپ پرنٹرز شامل ہیں،پرنٹرز کی انسٹالیشن کے لئے غیر ملکی تکنیکی ٹیم بھی پاکستان پہنچ گئی ہے۔ڈی جی پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے ای پرنٹرز سیکشن کا دورہ کیا اور پرنٹرز کی انسٹالیشن کے عمل پر بریفنگ لی،بتایا گیا کہ غیر ملکی ٹیم جلد انسٹالیشن کا عمل مکمل کرے گی۔

    یہ جدید پرنٹرز ایک گھنٹے میں ایک ہزار پاسپورٹس پرنٹ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے پرنٹنگ کے معیار میں بھی بہتری آئے گی۔ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ اپریل میں مزید ای پرنٹرز بھی پاکستان پہنچیں گے جس سے پاسپورٹ پرنٹنگ کا عمل مزید تیز ہو گا۔

    آئی جی اسلام آباد ایک اور اہم ادارے کے سربراہ مقرر

  • ہمارے نوجوان اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں،بلاول بھٹو

    ہمارے نوجوان اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں،بلاول بھٹو

    کراچی: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نےبلوچستان میں ہونے والے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں کامیاب ہوں گے۔

    باغی ٹی وی : چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں ہونے والے واقعے کی مذمت کرتا ہوں، مجھے جب حملے کا معلوم ہوا تو لگا کہ اس مشکل علاقے میں ریسکیو آپریشن بھی مشکل ہو گالیکن جس بہادری کے ساتھ صوبائی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نےمقابلہ کیا اس پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں، پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں۔

    چیئر مین پی پی نے نے بتا یا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے ایک سال کی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی، ہم نجی سیکٹر کے ساتھ پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کے تحت کام کریں گے، عوام تک ریلیف پہنچانےمیں حکومت کا ساتھ دیں گے، ہمارے نوجوان اس ملک کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

    بالی ووڈ ادکارہ حادثے کا شکار،اسپتال سے تصاویر وائرل

    دوسری جانب وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے مواقع اورچیلنجز اکٹھے ہوں گے تو صوبے اور ملک کی ترقی میں اور اضافہ ہو گا کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ سندھ کے لوگوں نے ہمیشہ پیپلز پارٹی کو ووٹ دیا ہے، ہم سندھ میں ہمیشہ سب سے بڑی جماعت بن کر سامنے آتے ہیں۔

    جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد میڈیا پر جنگ بھارت سے چلائی جا رہی تھی،ترجمان پاک فوج

    انہوں نے پورٹل کے حوالے سے بتایا ہے کہ ملازمت کے حصول کے لیے لوگ جلد از جلد اپنا ڈیٹا اپ لوڈ کریں، بزنس کمیونٹی اور پرائیویٹ سیکٹر کے لوگ پورٹل پر اسامیاں شیئر کریں، ملازمت دینے والے اور ملازمت کے خواہشمند افراد اس پورٹل میں خود کو رجسٹر کریں، اس پورٹل کو استعمال کرتے ہوئے ہم سرکاری ملازمتیں بھی دیں گے،گریڈ 1 سے 4 تک کے لیے لوگ براہِ راست اس پورٹل پر اپلائی کر سکتے ہیں، پھر گریڈ 5 سے 15 تک ہم آئی بی اے سکھر سے ٹیسٹ کروائیں گے گریڈ 16 سے اوپر پبلک سروس کمیشن کے ذریعے بھرتیاں ہوتی ہیں، پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ کو بھی پورٹل سے لنک کریں گے۔

    سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑااضافہ، قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

  • صحافی کو زخمی کرنے کا مقدمہ،ارمغان کا جسمانی ریمانڈ منظور

    صحافی کو زخمی کرنے کا مقدمہ،ارمغان کا جسمانی ریمانڈ منظور

    انسداد دہشتگردی عدالت نے نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر فائرنگ کرکے صحافی کو زخمی کرنے کے مقدمے میں ملزم ارمغان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

    نجی ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر فائرنگ کرکے صحافی کو زخمی کرنے کے مقدمے کی سماعت انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت میں ہوئی جہاں ملزم ارمغان کو عدالت میں پیش کیا گیا۔،تفتیشی افسر نے عدالت میں کہا کہ ملزم نے صحافی ندیم احمد کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا، مدعی مقدمہ نے ملزم کو شناخت کرلیا ہے صحافی ندیم احمد کو زخمی کرنے کا مقدمہ بہادرآباد تھانے میں درج ہے۔

    عدالت نے ملزم ارمغان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور ملزم کو دوران تفتیش تشدد کا نشانہ نہ بنانے اور 18 مارچ کو دوبارہ عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ ملزم ارمغان کو بہادر آباد پولیس نے جسمانی ریمانڈ کے لیے پیش کیا، تفتیشی افسرنے کہا کہ ملزم سے اسلحہ برآمد کرنا ہے اور تفتیش کرنی ہے۔ عدالت نے کہا کہ ملزم ارمغان کا کہنا تھا کہ اس پر تشدد ہوا ہے، ملزم کا کہنا تھا کہ اس کی گردن اور بازو پر ماچس کی تیلیاں جلا کر لگائی گئی مگر ملزم ارمغان عدالت میں تشدد کے نشانات دیکھانے میں ناکام رہا ہے۔

    عدالت نے کہا ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے ملزم ارمغان کو مقدمے میں نامزد نہیں کیا گیا تھا، مدعی مقدمہ نے ملزم ارمغان کو تھانے میں جاکر شناخت کیا تھا، مدعی مقدمہ نے ملزم کو سوشل میڈیا پر دیکھا جو کسی اور کیس میں گرفتارتھا، مدعی کے شناخت کرنے پر ملزم کو بہادر آباد تھانے کے کیس میں دوبارہ گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ ارمغان مصطفیٰ قتل کیس کا مرکزی ملزم ہے اور کیس کی تفتیش تاحال جاری ہے۔

  • شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست،افسران کے وارنٹ

    شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست،افسران کے وارنٹ

    سندھ ہائیکورٹ نے قومی شناختی کارڈ جاری نہ کرنے پر توہین عدالت کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ایسٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

    سندھ ہائیکورٹ کے بار بار طلب کرنے کے باوجود ڈپٹی کمشنر ایسٹ الطاف شیخ اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر اعجاز عدالت میں پیش نہ ہوئے،عدالت نے توہین عدالت پر دونوں افسران کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کرا کے افسران کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم جاری کر دیا۔سندھ ہائیکورٹ نے کیس کی مزید سماعت 21 مارچ تک ملتوی کر دی۔عدالت نے دونوں افسران کو گرفتار کر کے پیش کرنے کا حکم دے دیا.

  • ایچ بی ایل پی ایس ایل 10ٹرافی کی رونمائی کا نیا منفرد انداز

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10ٹرافی کی رونمائی کا نیا منفرد انداز

    ایچ بی ایل پی ایس ایل 10ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق غوطہ خوروں نے ٹرافی سمندر کی تہہ سے نکال کر فرنچائزر نمائندوں کے حوالے کی،یاد رہےملک میں کھیلوں کے سب سے بڑے میلے پاکستان سپر لیگ سیزن 10 کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، افتتاحی میچ 11 اپریل کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔

    راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم افتتاحی میچ سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ قذافی اسٹیڈیم 18 مئی کو ہونے والے فائنل سمیت 13 میچوں کی میزبانی کرے گا۔کراچی اور ملتان 5،5 میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ پشاور میں 8 اپریل کو نمائشی میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔

    چیٹ جی پی ٹی نقل مارنے والوں کا سہولت کار بن گیا

    لاہور میں سرعام شہری پر تشدد کرنے والے ملزمان گرفتار

    پیوٹن کا روس یوکرین جنگ بندی پر اتفاق

  • خوشی کی بات ہے کہ قرارداد  کی سب نے حمایت کی ہے،شرجیل میمن

    خوشی کی بات ہے کہ قرارداد کی سب نے حمایت کی ہے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ یہ خوشی کی بات ہے کہ وزیر اعلی سندھ کی پیش کردہ قرارداد کو جماعت اسلامی، پی ٹی آئی، اور ایم کیو ایم نے بھی حمایت کی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق شرجیل انعام میمن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس وطن سے ہمیں جان سے زیادہ محبت ہے اور یہ وہی سندھ اسمبلی ہے جس نے پاکستان بنانے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔ پاکستان بنانے کا کریڈٹ صوبہ سندھ کو جاتا ہے کیونکہ سب سے پہلے یہاں پاکستان کی قرارداد پیش کی گئی تھی۔سندھ اسمبلی میں گفتگو کرتے ہوئے سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ دنیا بھر میں کسی بھی بڑے منصوبے سے قبل فزیبلٹی رپورٹ تیار کی جاتی ہے اور کسی ایک علاقے کے فائدے کو سب کے فائدے سے مشروط نہیں کیا جا سکتا۔

    انہوں نے کہا کہ جیسے جسم کے کسی ایک حصے کو تکلیف ہو تو پورا جسم متاثر ہوتا ہے، ویسے ہی پاکستان بھی ایک جسم کی مانند ہے اور اگر کسی ایک حصے کو تکلیف ہوگی تو پورا ملک اس کا اثر محسوس کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک وفاق ہے اور اس وفاق کی سب سے بڑی محافظ پاکستان پیپلز پارٹی رہی ہے، جس نے ہمیشہ قومی اتحاد کو ترجیح دی ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ مشکل حالات میں بھی صدر آصف علی زرداری نے "پاکستان کھپی” کا نعرہ لگایا اور پیپلز پارٹی نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت کو اولین ترجیح دی۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پانی کا مسئلہ محض پانی کی فراہمی تک محدود نہیں بلکہ یہ انسانی زندگی کے لیے آکسیجن جیسا ضروری ہے۔ اگر کسی کا آکسیجن بند کر دیا جائے گا تو وہ احتجاج کرے گا، اور یہی حال سندھ کا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر تھر میں خشک سالی ہوتی تھی تو لوگ دیگر علاقوں میں چلے جاتے تھے، لیکن اگر سندھ بھر میں پانی ناپید ہوگیا تو لوگ کہاں جائیں گی انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کا آخری سرا کراچی ہے اور اگر دریاں میں پانی نہیں ہوگا تو کراچی میں پانی کہاں سے آئے گا یہ صرف پانی کا مسئلہ نہیں بلکہ بقا کا سوال ہے۔انہوں نے عالمی بینک کی رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ 2025 میں پانی کا شدید بحران ہوگا، جس سے خوراک کی 70 فیصد کمی ہو سکتی ہے۔ 2021 کی عالمی بینک کی رپورٹ میں بھی واضح کیا گیا تھا کہ 2025 میں صوبوں کے درمیان پانی کے تنازعات پیدا ہوں گے۔ شرجیل انعام میمن نے سوال اٹھایا کہ کیسے ممکن ہے کہ ایک رپورٹ پہلے سے پیش گوئی کر رہی ہو کہ 2025 میں صوبوں کے درمیان تنازعات ہوں گی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی کے خطوط، ارسا کے اجلاس اور دیگر شواہد اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ سندھ حکومت ہمیشہ جاگتی رہی ہے اور سندھ کے مسائل پر کبھی غفلت نہیں برتی گئی۔

    انہوں نے مزید کہا کہ صدر آصف علی زرداری نے ہمیشہ کے لئے کالاباغ ڈیم کے منصوبے کو دفن کر دیا اور صوبوں کو خودمختاری دینے کے حق میں اقدامات کیے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ سانگھڑ میں مشرف کے دور حکومت میں کالاباغ ڈیم کے حق میں ریلی نکالی گئی تھی اور آج وہی لوگ سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔ ان لوگوں نے اقتدار کے لیے سندھ کے پانی پر سودے بازی کی، اور انہی میں سے ایک شخص کو سندھ کا وزیر اعلی بنایا گیا، جس نے ماضی میں کالاباغ ڈیم کے حق میں مہم چلائی تھی۔انہوں نے مزید کہا کہ جب جلال محمود شاہ ڈپٹی اسپیکر تھے اور سندھ اسمبلی میں کالاباغ ڈیم کے خلاف قرارداد پیش کی جا رہی تھی تو وہ اسمبلی کی لائٹیں بند کرکے چلے گئے تھے۔

    شرجیل انعام میمن نے واضح کیا کہ پاکستان کی مضبوطی کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ سے کام کرتی آئی ہے اور مرتے دم تک کرتی رہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے اور ہم ہمیشہ ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے کوشاں رہیں گے۔

    دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی سے منظور

    دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے خلاف قرارداد سندھ اسمبلی سے منظور

    کراچی کیلئے بجلی 4روپے 85پیسے مزید کمی کا امکان

    4 ارب روپے سےزائدسیلز ٹیکس فراڈمیں ملوث ملزم گرفتار

    اسلحہ لائسنس کی تصدیق کے حوالے سے اہم فیصلہ آ گیا