Baaghi TV

Category: کراچی

  • دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کر گئے

    دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کر گئے

    کراچی: دنیا کے طویل القامت افراد میں شامل نصیر سومرو انتقال کر گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : نصیر سومرو کافی عرصے سے علیل تھے اور سانس کی تکلیف اور جوڑوں کے درد میں مبتلا تھے ان کا تعلق سندھ کے ضلع شکارپور سے تھا، تاہم وہ کراچی میں مقیم تھے اور قومی ہوا بازی ادارے پی آئی اے میں ملازمت کرتے تھے،ماضی میں نصیر سومرو اپنی بیماری کے باعث جعلی خبروں کا شکار بھی ہو چکے تھے، مئی 2019 میں سوشل میڈیا پر ان کی موت کی افواہ گردش کرتی رہی، تاہم بعد میں فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی نے ان خبروں کو جھوٹا قرار دیا تھا۔

    56 سالہ نصیر سومرو نے اپنی طویل القامتی کی بدولت دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا۔ وہ سات فٹ نو انچ قد کے حامل تھے اور پاکستان کے دراز قد افراد میں شمار کیے جاتے تھے، اس سے قبل پاکستانی عالم چنا طویل القامت ہونے کا اعزاز رکھتے تھے، جن کے انتقال کے بعد نصیر سومرو منظر عام پر آئے بعد ازاں، یہ اعزاز ملتان کے ضیا رشید کے حصے میں آیا، جو آٹھ فٹ قد کے حامل ہیں۔

    پاکستان مخالف بھارتی بیانہ دو طرفہ ماحول کو خراب کرتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

    افغان وزارت داخلہ کی سراج الدین حقانی کے وزارت سے مستعفی ہونےکی تردید

    کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی ، ٹی ٹی پی الخوارج کا اہم کارکن گرفتار، اسلحہ برآمد

  • کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی ، ٹی ٹی پی الخوارج کا اہم کارکن گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی:سی ٹی ڈی کی کارروائی ، ٹی ٹی پی الخوارج کا اہم کارکن گرفتار، اسلحہ برآمد

    کراچی: کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی ) انٹیلیجنس وِنگ نے تاج کمپلیکس کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) پاکستان الخوارج سے تعلق رکھنے والے اہم کارکن کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔

    باغی ٹی وی : انچارج سی ٹی ڈی، ڈی ایس پی راجہ عمر خطاب کے مطابق گرفتار ملزم خلیل الرحمن کا تعلق نُور ولی اللہ گروپ سے ہے، ملزم نے گزشہ سال دسمبر 2024 میں ٹی ٹی پی الخوارج کمانڈر مصباح کے حکم پر قائد اعظم کے مزار اور کراچی کے مختلف علاقوں کی ویڈیو بنا کر افغانستان بھیجی تھی اور سوشل میڈیا پر وائرل کی تھی اور دھمکی دی تھی کہ ہم کراچی آگئے ہیں۔

    انچارج سی ٹی ڈی کے مطابق ملزم نے سوشل میڈیا پر پرچی پر پیغام ’’ امیر محترم نور ولی ابو آلعاصم نور ولی محسود تحریک طالبان پاکستان TTP کراچی Comming soon ‘‘ لکھا ہوا وائرل کیا تھا، ملزم افغانستان میں دہشت گردی کی ٹریننگ بھی حاصل کر چکا ہے جسے انٹیلیجنس ، ٹیکنیکل بنیادوں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے گرفتار کیا گیا۔

    سیالکوٹ: پاکستان بیت المال کی جانب سے رمضان میں مستحق افراد کے لیے افطار کا اہتمام

    ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ افغانستان سے ٹریننگ لے کر کراچی آیا اور مخلتف ہوٹلوں پر کام کرتا رہا، اس کے بعد ایک پرائیویٹ سیکیورٹی کمپنی میں ملازمت اختیار کرلی اور ڈیفنس میں ایک بنگلے پر ڈیوٹی کررہا تھا، ملزم فارغ اوقات میں رات وقت ٹی ٹی پی کے حوالے سے دیواروں پر وال چاکنگ کرتا تھا، ملزم ڈیفنس کے ایریا میں الخوارج ٹی ٹی پی کی چاکنگ کرنے میں بھی ملوث ہے۔

    میرا مقصد صرف جعلسازی کو ہائی لائٹ کرنا تھا،ناکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل ،نادیہ حسین

    راجہ عمر خطاب کے مطابق اسی دوران اس نے ویڈیوبناکر سوشل میڈیا پر وائرل کروائی تھی، سی سی ٹی وی کی مدد سے اس ملزم کا سراغ لگایا گیا جس کو کراچی کے مختلف علاقوں میں گھومتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

  • میرا مقصد صرف جعلسازی کو ہائی لائٹ کرنا تھا،ناکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل ،نادیہ حسین

    میرا مقصد صرف جعلسازی کو ہائی لائٹ کرنا تھا،ناکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل ،نادیہ حسین

    کراچی: ادکارہ نادیہ حسین نے کہا کہ جعلسازوں نے مجھ سے پیسے مانگے، چاہتی ہوں جعلساز کو پکڑا جائے اور اسے سزا ملے،اگر میری کسی پوسٹ یا بیان سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل ہوئی تومیرا ایسا کوئی رجحان نہیں تھا-

    باغی ٹی وی : نادیہ حسین نے ایف آئی اے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جعلسازہم جیسے شہریوں جن کو مدد کی ضرورت ہو ان کا شکارکرتے ہیں، جعلسازوں نے اپنی کارروائی اوررابطہ واٹس ایپ کے ذریعے کیا ہے، وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ ہمیں واٹس ایپ پر کال کریں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ میں نہیں جانتی کہ وہ کیسے پکڑے جائیں گے، اگر میری کسی پوسٹ یا بیان سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل ہوئی تومیرا ایسا کوئی رجحان نہیں تھا، میرا مقصد صرف جعلسازی کو ہائی لائٹ کرنا تھانہیں چاہتی کہ یہ جعلساز باآسانی اپنی کارروائی جاری رکھیں، سائبرکرائم ڈیپارٹمنٹ نے تاحال فرانزک مکمل نہیں کی،میرا فون ابھی بھی ان کے پاس ہے، اس سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں ، میراخیال ہے اداروں اورمجھے مل کر آگاہی پیغام کی ویڈیو بنانی چاہئے، اگر کسی کو ایسی جعلسازکالزآتی ہیں تو ایف آئی اے میں رپورٹ کریں-

    اداکارہ ریما خان کی اپیل،عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

    اس سے قبل معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے دفتر پہنچیں نادیہ حسین اپنے وکیل کے ہمراہ ایف آئی اے کے دفتر پہنچیں، نادیہ حسین کو آج ایف آئی کی جانب سے طلب کیا گیا تھااس سے قبل 14 مارچ کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی ٹیم نے معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کا موبائل فون سیز کر دیا تھا۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جس شخص نے سینئر ایف آئی اے افسر کی ڈی پی واٹس ایپ پر لگا کر ایف آئی اے افسر بن کر نادیہ حسین سے بات کی اور ان سے رشوت مانگی موبائل فون سے اس کا پتہ لگایا جائے گا۔

    تربیلا اورمنگلا ڈیم پر پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر،دریائے سندھ میں 50 فیصد سے کم

    نادیہ حسین کے خلاف سائبر کرائم سرکل میں انکوائری جاری ہے ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین نے شکایت درج کروانے کے بجائے سوشل میڈیا پر ایف آئی اے کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔

  • ماضی کے بیان پر زرنش خان نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی

    ماضی کے بیان پر زرنش خان نے علیزے شاہ سے معافی مانگ لی

    کراچی: اسلام کی خاطر شوبز کو خیرباد کہنے والی سابقہ اداکارہ زرنش خان نے علیزے شاہ سے معافی مانگی جسے انہوں نے منظور کرنے سے انکار کردیا۔

    باغی ٹی وی : سابقہ اداکارہ زرنش خان نے وجاہت رؤف کے پروگرام میں علیزے شاہ کو ‘بدتمیز’ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ بدتمیزی میں ان سے کسی کا بھی مقابلہ ہو تو وہ ہی جیتیں گی تاہم اب زرنش خان نے ماضی میں علیزے سے متعلق دیئے گئے بیان پر معافی مانگی ہے جس کا اسکرین شاٹ علیزے نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شئیر کیاہے-

    زرنش نے علیزے کو پیغام بھیجا جس میں انہوں نے اپنی غلطی کو مانتے ہوئے معافی مانگی اپنے پیغام میں زرنش نے علیزے سے لکھا کہ ہیلو علیزے، میں جانتی ہوں کہ یہ تمہارے لیے غیرمتوقع ہوگا، لیکن مجھے وائس اوور مین شو میں اپنے احمقانہ بیان پر بہت پچھتاو ا ہےمجھے معاف کر دو، اگر تم چاہو تو میں اعلانیہ معافی مانگنے کو تیار ہوں، میں تمہاری والدہ سے بھی معافی مانگنا چاہتی ہوں، کیونکہ انہیں واقعی میری بات سے تکلیف پہنچی ہوگی، میں واقعی معذرت خواہ ہوں، وہ میں نے بنا سوچھے سمجھے بول دیا تھا، تم مجھے بہت پیاری ہو اور میں تمہارا بہت احترام کرتی ہوں، خوش رہو، ہمیشہ’۔

    جس پر علیزے شاہ نے بتایا کہ زرنش کی جب یہ ویڈیو وائرل ہوئی (جس میں علیزے کو بدتمیز کہا گیا)، اس کے بعد علیزے کی والدہ نے سابقہ اداکارہ کو فون کیا اور یہ سب کہنے کی وجہ پوچھی زرنش نے میری والدہ کو کہا کہ وہ ویڈیو بنائیں گی اور ساری بات بتائیں گی لیکن اس کے بعد علیزے کی والدہ کا نمبر بلاک کردیا گیا۔

    علیزے شاہ نے اپنی اسٹوری میں لکھا میں آپ کو معاف نہیں کرسکتی، نہیں بھول سکتی کہ میری والدہ اس وقت اپنے آپ کو کتنا بے بس محسوس کررہی تھیں، میری والدہ کی آواز کانپ رہی تھی لیکن آپ نے ان کا نمبر بلاک کردیا تاکہ وہ آپ کو دوبارہ معافی کا نہ کہیں؟

    علیزے نے کہا کہ سینئر ہو کے بچوں کی طرح کسی شو میں جا کر شکایتیں لگانا اور جھوٹ بولنا ہی پروفیشلزم ہے بھلے سینئیر بھول جائیں کہ وہ سینئیر ہیں ،میں نے آج تک کسی کے خلاف آن لائن بات نہیں کی، میں صرف اپنی امی سے شکایت کرتی ہوں اور وہ اللہ سے، میری ماں جب مجھے اپنے ہاتھ سے کھانا کھلاتی تھیں تو وہ آپ کو بھی نوالے بناکر کھلایا کرتی تھیں، خدا سب دیکھ رہا ہے۔

  • منشیات کیس : مرحوم مصطفی عامر کے خلاف مقدمہ ختم

    منشیات کیس : مرحوم مصطفی عامر کے خلاف مقدمہ ختم

    کراچی میں عدالت نے منشیات کیس میں مرحوم مصطفی عامرکا مقدمہ ختم کردیا عدالت نے ایس ایچ او کے بیان کے بعد مصطفی عامر کے خلاف مقدمہ ختم کیا۔

    باغی ٹی وی : ایس ایچ او اے این ایف کورنگی نے عدالت کو بیان دیتے ہوئے بتایا کہ منشیات کیس میں مصطفی عامرکا نام عامرعرف تیمور ولد عامر شجاع درج تھا۔ ملزم عامرعرف تیمور کا انتقال ہو چکا ہے۔

    ایس ایچ اور اے این ایف نے مقتول مصطفی عامر کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ اور دیگردستاویزات پیش کیں جس کے بعد عدالت نے ایس ایچ او کے بیان کے بعد مصطفی عامر کے خلاف مقدمہ ختم کردیا۔

    شرجیل میمن کا عیدالفطر پر اضافی کرایہ لینے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

    مقدمے میں عمار حمید اور فیصل یعقوب اشتہاری ملزم ہیں۔ عدالت نے دونوں کے ایک مرتبہ پھر ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے،مصطفی عامر کے 22 فروری کو وارنٹ گرفتاری جاری ہوئے تھے، مصطفی عامر اور دیگرملزموں کے خلاف 2024 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

    مسلسل غیر حاضری پر حماد اظہر،مرادسعید ،فرح حبیب اشتہاری قرار

  • شرجیل میمن کا عیدالفطر پر اضافی کرایہ لینے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

    شرجیل میمن کا عیدالفطر پر اضافی کرایہ لینے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم

    سندھ کے سینئر وزیر، شرجیل انعام میمن نے عیدالفطر کے موقع پر ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافے کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیا ہے۔

    شرجیل میمن کاکہنا تھا کہ عید کے موقع پر عوام کو اضافی مالی بوجھ سے بچانے کے لیے حکومت ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی کو بھی عوام کا استحصال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور جو بھی کرایہ بڑھائے گا، اس کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔شرجیل میمن نے ڈی آئی جی ٹریفک اور کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹ مالکان کے خلاف کارروائی کریں۔ سینئر وزیر کا کہنا تھا کہ اضافی کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف نہ صرف جرمانے عائد کیے جائیں گے بلکہ ان کے خلاف قانونی کارروائی بھی کی جائے گی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسپورٹ مالکان کو متعین کردہ کرایوں پر عملدرآمد کرنا ہوگا، اور اگر کوئی ٹرانسپورٹر اضافی کرایہ وصول کرے تو عوام کو فوری طور پر شکایت درج کرانی چاہیے۔

    شرجیل میمن نے عوام کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت کی کوشش ہے کہ عیدالفطر کے دوران ٹرانسپورٹ کے کرایے مناسب اور مستحکم رہیں تاکہ عوام کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام کے حقوق کا تحفظ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کے استحصال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔یہ اقدام عوام کے لیے ایک اہم قدم ہے تاکہ عید کی خوشیوں میں اضافی مالی بوجھ سے بچا جا سکے اور ان کی سفر کی سہولت میں اضافہ ہو سکے۔

  • کراچی کے آسمان پر روشنیوں کا کھیل، شہاب ثاقب نے شہریوں کو حیران کر دیا

    کراچی کے آسمان پر روشنیوں کا کھیل، شہاب ثاقب نے شہریوں کو حیران کر دیا

    کراچی(باغی ٹی وی) شہر قائد کی فضاؤں میں اس وقت دلکش مناظر دیکھے گئے جب شہاب ثاقب آسمان سے گرتے ہوئے زمین کی طرف سفر کر رہے تھے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں نے ٹوٹے ہوئے تاروں کی مانند شہاب ثاقب کو فضا میں پھیلتے ہوئے دیکھا۔

    ماہرین فلکیات کے مطابق شہاب ثاقب وہ چمکدار اجرام فلکی ہیں جو سورج کے گرد گھومتے ہوئے زمین کی کشش ثقل کی وجہ سے فضا میں داخل ہو جاتے ہیں اور زمین کی طرف گرتے ہیں۔ جب یہ شہاب ثاقب زمین کی فضاء میں داخل ہوتے ہیں، تو ان سے روشنی پیدا ہوتی ہے جو انہیں دلکش اور جاذب نظر بناتی ہے۔ یہ اجرام فلکی زمین کے کرۂ ہوا میں داخل ہو کر بلندی سے پستی کی جانب چمک پیدا کرتے ہیں اور ان کو "شہابیے” یا "ستاروں کا گرنا” بھی کہا جاتا ہے۔

    ماہرین کے مطابق یہ پتھر سورج کے گرد گھومتے ہیں اور ان کا زمین کی فضا میں داخل ہونا ایک قدرتی فلکیاتی عمل ہے جس کی وجہ سے ان سے روشنی کی جھرمٹ پیدا ہوتی ہے اور یہ زمین پر گرنے سے پہلے ایک شاندار منظر پیش کرتے ہیں۔ ان اجرام فلکی کو "سنگ شہاب” بھی کہا جاتا ہے۔

    کراچی کی فضاؤں میں ان شہابیوں کی چمک نے آسمان کو ایک منفرد منظر بخشا، جس پر شہریوں نے خوشگوار حیرت کا اظہار کیا۔

  • پاکستان کے لاجسٹکس سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں پیش رفت

    پاکستان کے لاجسٹکس سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں پیش رفت

    پاکستان کے لاجسٹکس سیکٹر میں غیر ملکی سرمایہ کاری میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کمپیٹیشن کمیشن نے این ایل سی (نیشنل لاجسٹک سیلز) اور ڈی پی ورلڈ لاجسٹکس کے جوائنٹ ونیچر کی منظوری دے دی ہے۔اس جوائنٹ ونیچر میں این ایل سی کے 60 فیصد اور ڈی پی ورلڈ کے 40 فیصد شیئرز ہوں گے جب کہ جوائنٹ ونیچر کا مقصد پاکستان کے روڈ فریٹ لاجسٹکس کے شعبے کو جدید بنانا ہےاس سرمایہ کاری کے ذریعے نقل و حمل کے اخراجات کو کم کرنے اور لاجسٹکس کے بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی کوشش کی جائے گی۔

    یہ جوائنٹ ونیچر اسپیشل انویسٹمنٹ فیسلی ٹیشن کونسل (SIFC) کی سرمایہ کاری بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے.کمپیٹیشن کمیشن کے فیصلے کے بعد پاکستان کے لاجسٹکس سیکٹر میں ترقی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔کمیشن کا کہنا ہے کہ جدید روڈ فریٹ لاجسٹکس ماڈل کے ذریعے پاکستان میں نقل و حمل کے اخراجات کم ہوں گے اور تجارتی مسابقت میں بھی بہتری آئے گی۔

    50 ارب روپے کا قرضہ اتار دیا، علی امین گنڈاپور کا دعویٰ

    سوشل میڈیا پروپیگنڈا، پی ٹی آئی کے16 افراد دوبارہ طلب

    حج وعمرہ پر جانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری آ گئی

    مشکوک ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ، مسافر 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار

  • مشکوک ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ، مسافر 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار

    مشکوک ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ، مسافر 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار

    مشکوک ای ویزا پر البانیا جانے کی کوشش ناکام -مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا.

    ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی کا غیر قانونی ویزا پر سفر کرنے والے مسافر اور ایجنٹس کے خلاف کامیاب ایکشن کیا اور غیر قانونی ویزا پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ترجمان نے کہا کہ مرزا سکندر نامی مسافر کو 2 ایجنٹوں سمیت گرفتار کر لیا گیا، گرفتار ایجنٹوں کی شناخت مہران خالد اور شہروز جنید کے نام سے ہوئی، گرفتار مسافر نے جعلی اینویزے پر البانیا جانے کی کوشش کی، مسافر کی جانب سے پیش کیا جانے والا ای ویزا جعلی تھا۔

    اس میں کہا گیا کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا کہ مسافر نے جعلی ویزا ایجنٹوں سے 22 لاکھ روپے کے عوض حاصل کیا، ملزم نے 15 لاکھ روپے بینک کے ذریعے ادا کیے۔مسافر کی نشاندہی پر ایف آئی اے امیگریشن نے فوری کارروائی کرتے ہوئے راجہ مہران خالد اور شہروز جنید کو کراچی ائرپورٹ سے گرفتار کر لیا، مسافر اور ایجنٹون کو مزید کارروائی کے لئے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

    تحریک انصاف کا پاک فوج اور شہدا سے یکجہتی کیلئے ریلی کا اعلان

    اے آئی چیٹ بوٹ جیمنائی گوگل اسسٹنٹ کی جگہ لینے کیلئے تیار

    ویرات کوہلی فیملی پروٹوکولز سے متعلق بھارتی بورڈ پر برس پڑے

    ٹرینوں کا شیڈول جاری، کوئٹہ سے چمن ٹرین سروس بحال

    پنجاب بھر میں وائرل بیماریاں پھیلنے کا خدشہ، الرٹ جاری

  • ٹرینوں کا شیڈول جاری، کوئٹہ سے چمن ٹرین سروس بحال

    ٹرینوں کا شیڈول جاری، کوئٹہ سے چمن ٹرین سروس بحال

    محکمہ ریلوے نے ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا۔ جبکہ کوئٹہ سے چمن کے لیے بھی ٹرین سروس بحال کر دی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق لاہور سے کراچی اور کوئٹہ سمیت دیگر شہروں کو جانے والی ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔ بزنس ایکسپریس اور شاہ حسین ایکسپریس کی منسوخی کے باعث مسافروں کو دیگر ٹرینوں میں روانہ کیا جائے گا۔کراچی ایکسپریس کراچی کے لیے شام 6 بجے کے بجائے شام 7 بجے لاہور سے روانہ ہو گی۔ تاہم ناگزیر وجوہات کے باعث آج جعفر ایکسپریس 40 ڈاون کوئٹہ کے لیے روانہ نہیں ہو گی۔مسافر ریزرویشن آفس لاہور یا قریبی ریزرویشن آفس سے ٹکٹ کا ریفنڈ لے سکتے ہیں۔ اور دیگر شہروں کو جانے والی باقی تمام ٹرینیں اپنے مقررہ اوقات کار کے مطابق رواں دواں ہیں۔

    دوسری جانب کوئٹہ سے چمن کے لیے ٹرین سروس کو بحال کر دیا گیا ہے۔ کوئٹہ سے چمن کے لیے مسافر ٹرین 4 روز معطل رہنے کے بعد آج روانہ ہو گی۔ کوئٹہ سے دیگر صوبوں کے لیے ٹرین سروس بدستور معطل رہے گی۔یاد رہے کہ 11 مارچ کو جعفر ایکسپریس پر ہونے والے حملے کے بعد سے ٹرین سروس معطل ہے۔بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے مشکاف میں ریلوے ٹریک اور اطراف کے علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔

    ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس حملے کے بعد متاثرہ ریلوے ٹریک کی مرمت کے لیے سبی اور مچھ سے ریلیف ٹرین روانہ کر دی گئی۔ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام آج سے شروع کیا جائے گا۔حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں جعفر ایکسپریس کے انجن سمیت 5 بوگیوں کو نقصان پہنچا۔ مشکاف میں ریلوے ٹریک کے 382 فٹ حصہ متاثر ہوا اور ٹریک کی مرمت میں 8 سے 10 گھنٹے درکار ہوں گے۔ کوشش ہے کہ ٹریک کی جلد مرمت کر کے ٹرین سروس بحال کی جائے۔