Baaghi TV

Category: کراچی

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس،ارمغان کے ریمانڈ میں توسیع

    مصطفیٰ عامر قتل کیس،ارمغان کے ریمانڈ میں توسیع

    کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل کئے گئے مصطفیٰ عامر کیس میں مرکزی ملزم ارمغان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کر دیا گیا۔

    انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی، جہاں پولیس نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں مزید توسیع کی درخواست کی۔سماعت شروع ہوئی تو عدالت نے استفسار کیا کہ ملزم کو کہاں رکھا گیا ہے، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کو پیش کر دیا گیا ہے۔ عدالت نے مزید پوچھا کہ کیس کی پیشرفت کیا ہے، جس پر تفتیشی افسر نے بتایا کہ آلۂ قتل اور ڈی وی آر برآمد کر لی گئی ہے۔ تاہم، وکیل صفائی عابد زمان نے مؤقف اختیار کیا کہ آلۂ قتل (ڈنڈا) اور ڈی وی آر پہلے ہی برآمد ہو چکی ہے اور میڈیا پر بھی یہ تمام شواہد دکھائے جا چکے ہیں۔عدالت نے کہا کہ میرے علم میں یہ چیزیں نہیں ہیں اور نہ ہی میں میڈیا دیکھتا ہوں۔ جو چیزیں برآمد کی گئی ہیں، کیا انہیں سیل کیا گیا ہے؟ جس پر تفتیشی افسر نے جواب دیا کہ تمام برآمد شدہ اشیا کو سیل کر دیا گیا ہے۔

    عدالت نے ملزم ارمغان سے استفسار کیا کہ کیا پولیس نے اسے تشدد کا نشانہ تو نہیں بنایا؟ جس پر ملزم نے جواب دیا کہ ’میں سر نہیں ہلا سکتا‘۔ ملزم نے کہا کہ وہ مزید پولیس حراست میں نہیں رہنا چاہتا۔پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ لیپ ٹاپ اور موبائل فون کا ڈیٹا ریکور کرنا باقی ہے، اس لیے مزید جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔ وکلا صفائی نے اعتراض کیا کہ پولیس کی تفتیش مکمل ہو چکی ہے اور مزید جسمانی ریمانڈ کی ضرورت نہیں۔
    عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 7 روز کی توسیع کر دی اور پولیس کو ہدایت کی کہ آئندہ سماعت پر کیس کی پیشرفت رپورٹ پیش کی جائے۔

    علاوہ ازیں، عدالت نے وکیل عابد زمان اور سارہ عاصم خان کی جانب سے مقدمے کا عبوری چالان پیش کرنے کی درخواست پر نوٹس جاری کر دیے۔ مزید برآں، عدالت نے ملزم کے والدین کو 5 منٹ کے لیے ملاقات کی اجازت بھی دے دی۔

    بعدازاں انسداد دہشتگردی عدالت میں مصطفی عامر قتل کیس میں عدالت نے سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔تحریری حکم نامے کے مطابق ارمغان کے جسمانی ریمانڈ میں7 دن کی توسیع کی استدعا کی گئی، تفتیشی افسر کے مطابق ملزم نے قتل کے بعد والد کو آگاہ کیا، ملزم کے والد نے ملزم کو روپوش ہونے کا مشورہ دیا۔تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ پراسیکیوٹر نے ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی، وکلا صفائی نے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کی مخالفت کی، عدالت نے ملزم ارمغان سے پوچھا کیا آپ پرتشدد کیا گیا؟ ملزم نے عدالتی استفسار پر پر مثبت جواب نہیں دیا۔تحریری حکم نامہ کے مطابق پولیس کسٹڈی کے دوران مزید شواہد ملنے کا بھی امکان ہے، ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں 7 دن کی توسیع کی جاتی ہے، وکیل صفائی کی چالان پیش کرنے کی درخواست دائر کی گئی، وکیل صفائی کی چالان پیش کرنے کی درخواست کی سماعت 18 مارچ کو ہوگی۔تحریری حکم نامہ یہ بھی کہا گیا کہ وکیل صفائی کی والدین سے ملزم کی ملاقات کی درخواست پر کمرہ عدالت میں پانچ منٹ کی ملاقات کی اجازت دی گئی۔

  • نادیہ حسین کی  شوہر کی گرفتار ی کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ

    نادیہ حسین کی شوہر کی گرفتار ی کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے 54 کروڑ روپے کے فراڈ کے کیس میں ملوث شوہر کی گرفتار ی کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ شیئر کر دی۔

    باغی ٹی وی: انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کی ہے،انہوں نے انسٹا اسٹوری میں اپنی میک اپ کے بغیر سادہ تصویر شیئر کی ہے،سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن مین انہوں نے پیغام بھی شیئر کیا ہے، انہوں نے لکھا ہے کہ تاریکی میں روشنی زیادہ نمایاں ہوتی ہے اور میں وہ روشنی ہوں۔

    واضح رہے کہ 2 روز قبل نادیہ حسین کے شوہر عاطف احمد خان کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھاگزشتہ روز عاطف خان کو 54 کروڑ روپے فراڈ کے کیس میں کراچی کی جوڈیشل عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

    نماز کی امامت کے دوران بلی امام کے کندھے پر چڑھ گئی

    عاطف احمد خان نجی بینک کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں، ان پر کمپنی کے فنڈز میں مبینہ طور پر 54 کروڑ روپے سے زائد کی خوردبرد کا الزام ہےعاطف احمد خان پر الزام ہے کہ انہوں نے کمپنی کے 80 ملین روپے ذاتی ٹریڈنگ کے لیے استعمال کیے۔

    تحقیقات کے مطابق انہوں نے غیر قانونی طور پر 654 ملین روپے تھرڈ پارٹی سے حاصل کیے اور انہیں کمپنی کے فنڈز سے زیادہ مار ک اپ کے ساتھ واپس کیا،عاطف احمد خان نے کمپنی کے مالیاتی ریکارڈ میں جعلسازی کی تاکہ اپنی مالی بدانتظامیوں کو چھپایا جا سکے۔

    دفتر خارجہ کی ترکمانستان میں تعینات سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی تصدیق

    یہ کارروائی نجی بینک کے گروپ ہیڈ عاصم واجد جواد کی شکایت پر کی گئی ہے، جنہوں نے عاطف احمد خان پر مالیاتی خوردبرد اور ریکارڈ میں ہیرا پھیری کے الزامات عائد کیے تھے۔

  • تیز گام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پر حادثے کا شکار

    تیز گام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پر حادثے کا شکار

    روہڑی: کراچی سے راولپنڈی جانے والی تیز گام ایکسپریس روہڑی اسٹیشن پر حادثے کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ٹرین کی ایک بوگی پٹری سے اتر گئی۔

    ریلوے ذرائع کے مطابق حادثہ روہڑی اسٹیشن پر پیش آیا، جہاں ٹرین کی ایک بوگی پٹری سے اترنے کے بعد امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کردی گئیں۔ حادثے کے نتیجے میں اپ ٹریک بلاک ہوگئی اور پٹری کو بھی نقصان پہنچا۔ریلوے حکام کے مطابق خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم، مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور ٹریک کی بحالی کے لیے تیزی سے کام جاری ہے۔حادثے کے بعد ریلوے نظام متاثر ہوا، جس کے باعث کئی ٹرینوں کو مختلف اسٹیشنز پر روکنا پڑا۔ ریلوے ذرائع کے مطابق،بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کو بیگماجی اسٹیشن پر روک دیا گیا۔شاہ حسین ایکسپریس، گرین لائن ایکسپریس اور فرید ایکسپریس کو بھی مختلف اسٹیشنز پر روک دیا گیا۔

    ریلوے حکام نے متاثرہ ٹریک کی بحالی کے لیے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا ہے اور جلد از جلد ٹرین سروس کو بحال کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

    حادثے کے باعث ٹرینوں میں سوار مسافر مشکلات کا شکار ہوگئے۔ کئی مسافروں کو گھنٹوں انتظار کرنا پڑا، جبکہ دیگر متبادل سفری ذرائع کی تلاش میں نظر آئے۔ریلوے انتظامیہ نے مسافروں سے معذرت کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی ہے کہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں اور جلد از جلد سفری سہولیات بحال کردی جائیں گی۔ریلوے حکام نے حادثے کی مکمل تحقیقات کا عندیہ دیا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔ مزید برآں، ٹریک کی بحالی اور مسافروں کی سہولت کے لیے اضافی اقدامات کیے جارہے ہیں۔

  • مصطفیٰ قتل کیس، ارمغان کا سہولت کار کون ہے؟ پولیس افسر کا انکشاف

    مصطفیٰ قتل کیس، ارمغان کا سہولت کار کون ہے؟ پولیس افسر کا انکشاف

    قابل اعتماد حلقوں میں مصطفیٰ قتل کیس سے منسلک تمام باتیں زیر بحث ہیں کہ کس کی مداخلت پر ارمغان نے جس لڑکی پر بیہمانہ تشدد کیا اس کی ایف آئی آر نہ درج ہونے دی جب کہ اس لڑکی کا شدید زخمی حالت میں ڈیفنس کے اسپتال میں علاج ہوا۔

    اس کے خلاف درج متعدد لڑائی جھگڑا، دنگا فساد اور منشیات کی ایف آئی آرز کی کارروائیاں اپنے منطقی انجام تک کیوں نہ پہنچ سکیں؟یہ بات بھی حیران کن رہی کہ پولیس چھاپے کے وقت ارمغان اکیلا 4 گھنٹے تک فائرنگ کرتا رہا اور ایک ڈی ایس پی سمیت دوسرے اہلکار کو زخمی بھی کیا مگر 4 گھنٹے تک پولیس اہلکار اس کو گرفتار نہ کرسکے جب تک کہ اس نے اپنے لیپ ٹاپ اور تیسرے آئی فون کا ڈیٹا ڈیلیٹ نہیں کردیا (پولیس کہتی ہے کہ تیسرا فون ان کو نہیں ملا)۔

    4 گھنٹے تک پولیس کو اندر جانے سے کس کی ہدایت پر روکے رکھا گیا؟ کس کے کہنے پر ملزم کا باپ جارحانہ رویہ اختیار کیے ہوئے ہے؟ان تمام اور دیگر سوالات کا صرف ایک جواب ایک افسر نے دیا جس نے کہا کہ ’ملزم 29 برس کا ہے، اس کا ایک دوست 33 برس کا ہے، مذکورہ دوست ایک سیاسی پارٹی کے سینئر رہنما کا چھوٹا بیٹا ہے‘۔افسر کے مطابق ارمغان کے اس دوست کے باپ، اس کے دونوں بیٹے اور ساتھ ہی ان کی پارٹی کی اعلیٰ قیادت بھی اس کیس میں اثر انداز ہے اور یہی وجہ ہے کہ ملزم ارمغان کو ہر جگہ سہولت مل رہی ہے اور وہ اپنی مرضی سے بیان دیتا ہے جو اسے بتایا جاتا ہے۔

    یہ کیس کئی سوالات کو جنم دیتا ہے جن کے جوابات تاحال غیر واضح ہیں۔ کیا قانون سب کے لیے برابر ہے یا پھر اثر و رسوخ رکھنے والے ہمیشہ بچ نکلتے ہیں؟ کیا انصاف کا نظام اتنا کمزور ہو چکا ہے کہ ایک بااثر شخص کے بیٹے کو پکڑنے میں بھی ریاست بے بس نظر آتی ہے؟

  • کراچی: گلشن معمار میں چھت گرنے سے جاں بحق بچیوں سمیت 6 خواتین کی نماز جنازہ ادا

    کراچی: گلشن معمار میں چھت گرنے سے جاں بحق بچیوں سمیت 6 خواتین کی نماز جنازہ ادا

    کراچی،باغی ٹی وی (نمائندہ خصوصی) گلشن معمار میں چھت گرنے سے جاں بحق بچیوں سمیت 6 خواتین کی نماز جنازہ ادا

    گلشن معمار افغان کیمپ میں چھت گرنے کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والی 6 خواتین، جن میں 5 سگی بہنیں بھی شامل تھیں، کی نماز جنازہ گزشتہ روز افغان کیمپ میں ادا کر دی گئی۔

    جاں بحق ہونے والی 6 خواتین، جن میں 4 کمسن بچیاں شامل تھیں، کی میتیں ایدھی سرد خانے سے غسل و کفن کے بعد ایمبولینس کے ذریعے افغان کیمپ پہنچائی گئیں۔ جنازے کے موقع پر کہرام مچ گیا، خواتین شدت غم سے نڈھال ہو گئیں جبکہ اہل خانہ، رشتہ داروں اور اہل محلہ کی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔ بعد ازاں تمام متوفیات کو قریبی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔

    حادثہ ہفتے کی شب اس وقت پیش آیا جب متاثرہ گھر کی پری کاسٹ چھت کو مضبوط بنانے کے لیے اس پر بڑی مقدار میں ریت اور بجری ڈالی گئی، جس کا وزن چھت برداشت نہ کر سکی اور نیچے موجود افراد پر آگری۔ اس حادثے میں 5 سگی بہنوں سمیت 6 خواتین جاں بحق ہو گئیں۔

    جاں بحق ہونے والی بہنوں کی شناخت 25 سالہ سعدیہ، 20 سالہ کائنات، 7 سالہ عشال، 7 سالہ عائشہ اور 6 سالہ ثانیہ دختر رضا کے نام سے ہوئی، جبکہ 8 سالہ نسرین دختر میکائل بھی حادثے کا شکار بنیں۔

  • کراچی ،پسند کی شادی ،سالوں کے ہاتھوں بہنوئی قتل

    کراچی ،پسند کی شادی ،سالوں کے ہاتھوں بہنوئی قتل

    کراچی کے علاقے بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں گھر کے اندر فائرنگ سے 10 روز قبل ازدواجی بندھن میں بندھنے والا نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بلدیہ اتحاد ٹاؤن روٹ ایکس 10 منی بس اسٹاپ رحمانیہ مسجد کے قریب گھر کے اندر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے ایدھی کے رضا کاروں نے سول اسپتال پہنچایا گیا۔ایس ایچ او اتحاد ٹاؤن چوہدری جاوید نے بتایا کہ مقتول کی شنخت 25 سالہ نعمت اللہ کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ نعمت اللہ کا آبائی تعلق سوات سے ہے جس نے 10 روز قبل پسند کی شادی کی تھی اور فائرنگ میں مبینہ طور پر لڑکی کے قریبی رشتے دار بتائے جاتے ہیں جو کہ مقتول کی اہلیہ کو بھی اپنے ہمراہ لے گئے۔

    انھوں نے مزید بتایا کہ مقتول کے اہلخانہ نے تدفین کے بعد مقدمہ درج کرانے کا کہا ہے ، پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد حاصل کیے ہیں جبکہ ملزمان کی شناخت کے لیے علاقے میں نصب کلوز سرکٹ کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہے۔

    چیمپئنز ٹرافی فائنل ،پی سی بی حکام کی غیر موجودگی پر آئی سی سی کی وضاحت

    ممبئی سے نیویارک جانے والی فلائٹ کو دوران پرواز بم کی دھمکی

    محسن نقوی کو 3 عہدوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، شاہد آفریدی

    کے پی کے حکومت کا یوٹرن ، گاڑیوں کی خریداری پر پابندی واپس لینے کا فیصلہ

  • محسن نقوی کو 3 عہدوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، شاہد آفریدی

    محسن نقوی کو 3 عہدوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، شاہد آفریدی

    سابق ٹیسٹ کپتان شاہد خان آفریدی نے کہا ہے کہ پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کو اپنے تین عہدوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا، دورہ نیوزی لینڈ کے لیے محمد رضوان کوٹی 20 ٹیم کا کپتان ہونا چاہیے تھا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے شاید آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ پر فیصلے نہیں ہوتے تو مسئلہ حل نہیں ہوتا۔کھلاڑیوں کی واپسی کا کوئی طریقہ کار نہیں ہے، جنہیں ٹی 20 سے نکالا وہ مستقبل میں دوبارہ ٹی 20 کرکٹ میں ہونگے۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ پی سی بی کا ہر چیئرمین سمجھتا ہے کہ میں سب کچھ ٹھیک کردوں گا، چہرے کے ساتھ سسٹم کیوں بدلتا ہے، لگتا ہے ابھی تک کرکٹ آئی سی یو میں ہے، بڑے ایونٹ کی تیاری پھر سرجری کی بات کرتے ہیں، کوچز خود کو بچانے کے لیے کھلاڑیوں پر الزامات لگاتے ہیں۔ جیتنے پر کریڈٹ کوچز لے جاتے ہیں، کوچز ہار کی زمہ داری نہیں لیتے، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں سلمان آغا ون ڈے کا کپتان ٹھیک ہے، ٹی ٹوئنٹی کے لیے سلمان آغا کا بطور کپتان انتخاب درست نہیں، محمد رضوان کو ٹی ٹونٹی کا کپتان برقرار رکھنا چاہیے تھا۔

    شاہد آفریدی نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کام کرنا چاہتے ہیں، محسن نقوی کے پاس کرکٹ کا تجربہ نہیں، محسن نقوی کسی ایک عہدے کا انتخاب کرلیں، محسن نقوی ایک ساتھ تین عہدوں پر کام نہیں کرسکتے، ہوسکتا ہے محسن نقوی کسی ایک عہدے کا انتخاب کرلیں۔پی سی بی کی چیئرمین شپ فل ٹائم جاب ہے، مینٹور کی ضرورت جونیئر ٹیم کو ہوتی ہے، سابق ٹیسٹ کپتان راشد لطیف ہمارے لیجنڈ ہیں ، اپنے دور کے وکٹ کیپر بیٹر راشد لطیف کچھ بھی کرسکتے ہیں۔

    کے پی کے حکومت کا یوٹرن ، گاڑیوں کی خریداری پر پابندی واپس لینے کا فیصلہ

    سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا فیصلہ

    سونے کی قیمت 306,000 روپے فی تولہ پر مستحکم

    سوتیلے باپ نے 12 سالہ بیٹی کی 60 سالہ شخص سے شادی کرا دی

  • سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا فیصلہ

    سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں دینے کا فیصلہ

    حکومت سندھ نے صوبے کے تمام سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس سلسلے میں صوبائی حکومت کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق سندھ کے سرکاری ملازمین کو ایڈوانس تنخواہیں21 مارچ کو ادا کی جائیں گی۔دوسری طرف ملک بھر میں عید الفطر پر چھ چھٹیاں ہونے کا امکان ہے۔رویت ہلال ریسرچ کونسل نے پیش گوئی کی ہے کہ اس بار ماہ رمضان 29 دنوں کا ہوگا اور عیدالفطر 31 مارچ کو منائی جائے گی۔ اس صورت میں عیدالفطر کے تین ایام ( پیر تا بدھ ) یعنی 31 مارچ اور یکم و دو اپریل کو عید منائی جائے گی۔

    تاہم تیس روزے پورے ہونے کی صورت میں عید یکم اپریل منگل تا جمعرات منائی جائے گی۔ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ پاکستان کے بیشتر حصوں میں 30 مارچ کی شام عیدالفطر کا چاند نظر آ جائے گا، کیونکہ اس وقت اس کی عمر 26 گھنٹے ہوگی جو چاند کے نظر آنے کی شرائط کے عین مطابق ہے۔اس سے قبل ہفتہ و اتوار کو ویسے ہی سرکاری ملازمین کی چھٹی ہوتی ہے، یوں عید کی کم از کم چھ تعطیلات ہوں گی۔

    سونے کی قیمت 306,000 روپے فی تولہ پر مستحکم

    سونے کی قیمت 306,000 روپے فی تولہ پر مستحکم

    کراچی میں نیگلیریا سے موت کا پہلا کیس رپورٹ

  • سونے کی قیمت 306,000 روپے فی تولہ پر مستحکم

    سونے کی قیمت 306,000 روپے فی تولہ پر مستحکم

    کاروباری ہفتے کے پہلے رو زملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے ساتھ3 لاکھ 6 ہزار روپے پر مستحکم رہی۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت 3 لاکھ 6 ہزار روپے پر برقرار رہی جبکہ 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 262,345 روپے اور 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 240,491 روپے پر برقرار رہی۔فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 3,388 اور 2,904 پر مستحکم رہی۔دوسری جانب ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بھی 2,910 ڈالر فی اونس پرمستحکم رہی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز مقامی اور بین القوامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا، جس سے سونا فی تولہ 3000 روپے اضافے سے 3 لاکھ 7 ہزار روپے پر پہنچ گیا تھا۔یاد رہے کہ سونا خریدنا روایتی طور پر محفوظ سرمایہ کاری سمجھا جاتا ہے، جس کی قیمت افراط زر، سیاسی اور معاشی عدم استحکام کے اوقات میں بڑھ جاتی ہے۔

    سوچ عورت ایوارڈ .تحریر:عنبریں حسیب عنبر

    ڈیویلیئرز کی کرکٹ میں واپسی، 28 گیندوں پر سنچری

  • کراچی  میں نیگلیریا سے موت کا پہلا کیس رپورٹ

    کراچی میں نیگلیریا سے موت کا پہلا کیس رپورٹ

    کراچی میں رواں سال نیگلیریا سے ہلاکت کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق دماغ خور جرثومہ نیگلیریا فاؤلری رواں سال کراچی میں پہلی جان نگل گیا ہے۔ گلشنِ اقبال کی 36 سالہ خاتون اس جان لیوا جرثومے کا شکار ہو کر زندگی کی بازی ہار گئیں۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق متاثرہ خاتون میں 18 فروری 2025 کو علامات ظاہر ہوئیں۔ خاتون کو 19 فروری کو ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں وہ 23 فروری کو انتقال کر گئیں۔24 فروری کو لیبارٹری رپورٹ میں نیگلیریا فاؤلری کی تصدیق ہوئی تھی۔ تحقیقات کے مطابق مریضہ نے کسی بھی قسم کی پانی سے متعلق سرگرمی میں حصہ نہیں لیا تھا۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس کی ممکنہ وجہ وضو ہوسکتی ہے۔ یہ جان لیوا جرثومہ عام طور پر گرم پانی میں پایا جاتا ہے اور ناک کی نالی کے ذریعے دماغ میں داخل ہو کر شدید نقصان پہنچاتا ہے۔ ابتدائی علامات میں شدید سر درد، بخار، متلی، گردن کا اکڑاؤ، ذہنی الجھن اور بے ہوشی شامل ہیں جو چند دن میں موت کا سبب بن سکتی ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ نیگلیریا فاؤلری سے بچاؤ کے لیے پانی میں مناسب مقدار میں کلورین کی گولیاں ڈالنی چاہئیں تاکہ جراثیم کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔

    ڈیویلیئرز کی کرکٹ میں واپسی، 28 گیندوں پر سنچری

    اسلام آباد ہائیکورٹ ، داڑھی چھوٹی ہونے پر امتحان میں بیٹھنے کی اجازت نہ ملنے پر تفصیلی فیصلہ

    ایف 9 پارک میں تشدد کا واقعہ، خواتین اور ملزم جمال کے درمیان صلح