Baaghi TV

Category: کراچی

  • مرتضٰی وہاب کو پڑھا لکھا آدمی سمجھتا تھا، لیکن اس نے چھوٹی بات کی ہے،گورنر سندھ

    مرتضٰی وہاب کو پڑھا لکھا آدمی سمجھتا تھا، لیکن اس نے چھوٹی بات کی ہے،گورنر سندھ

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ مرتضٰی وہاب کو پڑھا لکھا آدمی سمجھتا تھا، میئر کراچی نے چھوٹی بات کی ہے، مجھے کہا بڑی گاڑی میں آتا ہوں، آپ کیا چنگچی میں آتے ہو؟-

    باغی ٹی وی : کراچی میں گورنرسندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں ٹریفک گردی رکنے کا نام نہیں لے رہی، ٹریفک حادثات تھم نہیں رہے، واقعات بڑھتےجا رہے ہیں، ملیر کے کامران خورشید اور اہلیہ دونوں ٹریفک حادثے میں چل بسے، کامران خورشید کی 2 بچیاں یتیم ہو چکی ہیں ، ٹینکرز، ڈمپرز کے ٹائرز کراچی میں خاص کمیونٹی کوشہید نہیں کر رہے، ٹینکر اور ڈمپر تلے کوئی بھی شخص کچلا جا رہا ہے۔

    گورنرسندھ نے کہا کہ لاشوں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، کسی کی ذات ، قومیت کا مسئلہ نہیں، لاشوں پرسیاست نہیں ہوگی ہم نے ٹریفک حادثات کو ختم کرنا ہے، کراچی میں رہنے والے ہر شہری کا مقدمہ میں لڑ رہا ہوں،میئر کراچی کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پریس کانفرنس کرتے ہو، کام بھی کر لو بھائی، میں موٹرسائیکل چلاتا ہوں، آپ پیچھے بیٹھیں، کراچی گھومتے ہیں۔

    اسٹاک مارکیٹ کریش:بھارت کے امیر ترین افراد کو اربوں ڈالرز کا نقصان

    گورنر سندھ نے یہ بھی کہا کہ آپ چنگچکی لے آئیں، میں اس میں بیٹھ جاتا ہوں، 80 فیصد مینڈیٹ رکھنی والی جماعت کا گورنر ہوں، اگر بقول آپ کے میرے پاس اختیار نہیں تو میں شہر کا بیٹا ہوں، اپ ہمیں نہ سکھائیں، مرتضٰی وہاب کو پڑھا لکھا آدمی سمجھتا تھا، میئر کرا چی نے چھوٹی بات کی ہے، مجھے کہا بڑی گاڑی میں آتا ہوں، آپ کیا چنگچی میں آتے ہو؟-

    تحریک انصاف آئندہ کا لائحہ عمل الائنس کے ساتھ طے کرے گی،بیرسٹر گوہر

  • ارسا کے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف حکم امتناع جاری

    ارسا کے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف حکم امتناع جاری

    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے انڈس ریور سسٹم اتھارٹی (ارسا) کے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کر لیا-

    باغی ٹی وی : سندھ ہائیکورٹ میں ارسا کی تشکیل اور نہروں کی تعمیرات کے لیے پانی کی دستیابی کے سرٹیفکیٹ کے خلاف درخوا ست پر سماعت ہوئی،سماعت کے دوران درخواست گزارکسان کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ارسا میں سندھ سے رکن کی تعیناتی نہ ہونے کے باعث اس کی تشکیل اور تمام فیصلے غیر قانونی ہیں، اس پر عدالت نے وفاقی حکومت سے 18 اپریل تک جواب طلب کرلیا۔

    دوسری جانب عدالت نےارسا میں سندھ کےرکن کی تعیناتی نہ ہونےپرسیکرٹری وزارت پانی وآبی ذخائر اور وفاقی سیکرٹری اسٹیبلش منٹ ڈویژن کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے دونوں افسران کو 7 مئی کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔

    منسٹر سمیت کسی کیلئے ٹرین لیٹ نہیں ہو گی،وزیر ریلوے

    بعدازاں میڈیا سے گفتگو میں درخواست گزار کے وکیل اور پی پی رہنما ضمیر گھمرو نے کہاکہ سندھ ہائیکورٹ کے حکم امتناع کے بعد اب کینالزکی تعمیرنہیں ہوسکے گی۔

    سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈا: پی ٹی آئی رہنماؤں کو جے آئی ٹی نے طلب کرلیا

  • رشتوں میں ہمیشہ ذہنی سکون کو ترجیح دینی چاہیے،طوبیٰ انور

    رشتوں میں ہمیشہ ذہنی سکون کو ترجیح دینی چاہیے،طوبیٰ انور

    کراچی: پاکستانی اداکارہ طوبیٰ انور نے کہا کہ ہمیں رشتوں میں ہمیشہ ذہنی سکون کو ترجیح دینی چاہیے۔

    باغی ٹی وی : طوبیٰ انور نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنے آئیڈیل لائف پارٹنر کی خصوصیات بتائیں،کہا کہ کہا کہ میرا خیال ہے کہ لائف پارٹنر تلاش کرتے ہوئے رفاقت کو ترجیح دینی چاہیے پسند تو کسی بھی انسان کو کیا جا سکتا ہے لیکن اگر دوستی نہ ہو تو تعلق دیر تک قائم نہیں رہتے۔

    اُنہوں نے کہا کہ میرے لیے دوستی بہت ضروری ہے یعنی میرا لائف پارٹنر کوئی ایسا شخص ہو جس کے ساتھ میں مختلف موضوعات پر بامعنی گفتگو کر سکوں، میں جب بھی اپنے لائف پارٹنر کا انتخاب کروں گی تو دوستی اور باہمی احترام کو ترجیح دوں گی، میں کوئی بہت زیادہ امیر آدمی نہیں چاہتی لیکن اس کے معاشی حالات کم از کم میرے جیسے تو ہوں تاکہ اس کے ساتھ میں ذہنی طور پر سکون سے رہوں۔

    جرمنی: فلسطین کی حمایت کرنے والے مظاہرین کیخلاف کریک ڈاؤن

    پاکستان ٹیم کو نیوزی لینڈ کیخلاف تینوں میچز میں جرمانے

    فوجی عدالتیں آئین کی کس شق کے تحت ہیں،جسٹس جمال مندوخیل

  • گرفتار صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور

    گرفتار صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور

    کراچی: پیکا ایکٹ کے تحت کراچی سے گرفتار ہونے والے معروف صحافی فرحان ملک کی ضمانت منظور کر لی گئی ہے۔

    اس فیصلے کا اعلان سیشن جج شرقی نے کیا۔ فرحان ملک کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا، اور عدالت نے ان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔فرحان ملک پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہونے کے ساتھ ساتھ ایک اور مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے جس میں ان پر منی لانڈرنگ اور غیر قانونی کال سینٹر چلانے کے الزامات ہیں۔ عبدالمیز جعفری نے فرحان ملک کی درخواست ضمانت پر دلائل دئیے

    جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر،کال سینٹر کے ذریعے فراڈ کا کیس ،صحافی فرحان ملک کی دوسرے مقدمے میں بھی ضمانت منظور کرلی گئی،عدالت نے فرحان ملک کو ایک لاکھ روپے مچلکے جمع کرانے کا حکم دے دیا،

  • کورنگی  سے فتنہ الخوارج کے تین انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    کورنگی سے فتنہ الخوارج کے تین انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    پاکستان رینجرز اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے کورنگی سے فتنہ الخوارج کے تین انتہائی مطلوب دہشتگرد انعام اللہ عرف لالا ، نعیم اللہ عرف عمر زالی اورمحمد طائب عرف محمد کو گرفتار کر لیا ۔

    گرفتار دہشتگرد سیکورٹی فورسز پر حملوں اور دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں۔ تینوں دہشتگردوں کا تعلق فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ سے ہے۔ ملزمان کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن اور دھما کہ خیز مواد بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔ ملزم نعیم اللہ عرف عمر زالی 2014 میں فتنہ الخوارج میں شامل ہو ااور فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ کا انتہائی اہم کارکن ہے۔ ملزم کا والد مومن خان اور چچا سلیم اللہ فتنہ الخوارج کے اہم کمانڈر تھے جو کہ سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے اور دوران آپریشن ہلاک ہو چکے ہیں۔ ملزم عسکری تربیت یافتہ ہے اور وزیرستان میں متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ کچھ عرصہ قبل ملزم کراچی میں آکر اپنانیٹ ورک منتظم کرنے میں سرگرم تھا۔

    ملزم انعام اللہ عرف لالا 2017 میں فتنہ الخوارج حافظ گل بہادر گروپ میں شامل ہوا اور وزیرستان میں کمانڈر عبدالحمید عرف فکر مند کے گروپ کے ساتھ وزیرستان کے علاقہ جانی خیل میں انتہائی متحرک رہا اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ سیکورٹی فورسز کے خلاف متعدد کارروائیوں میں ملوث رہا ہے۔ ملزم کا بھائی ہدایت اللہ ( حافظ گل بہادر گروپ ) وزیرستان میں انتہائی متحرک ہے۔ملزم کچھ عرصہ قبل کراچی میں فتنہ الخوارج کا نیٹ ورک منظم کرنے میں سر گرم اور سہولت کاری کا کام سر انجام دے رہا تھا۔

    ملزم محمد طائب عرف محمد 2023 میں فتنہ الخوارج (عبد الحمید عرف فکر مند گروپ) میں شامل ہوا ۔ ملزم اپنے بھائی عبد الرزاق کی ہلاکت کے بعد فتنہ الخوارج میں شامل ہوا اور کراچی کے اندر سہولت کاری کا کام سر انجام دے رہا تھا۔ تینوں ملزمان کراچی میں دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہے تھے کہ گرفتار کر لیے گئے

  • بی ایل اے کی لسانی دہشت گردی کے خلاف عوام سراپا احتجاج

    بی ایل اے کی لسانی دہشت گردی کے خلاف عوام سراپا احتجاج

    سندھ کے مختلف علاقوں میں عوام کی بڑی تعداد نے بی ایل اے کی لسانی بنیادوں پر کی جانے والی دہشت گرد کارروائیوں اور قتل و غارت کے خلاف احتجاج کیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ بی ایل اے ہندوستان کے اشاروں پر بے گناہ پاکستانیوں، خصوصاً پنجابیوں اور پختونوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور ملک میں لسانی نفرت کے بیج بو رہی ہے۔مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ دہشت گردوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے اور انہیں پھانسی پر لٹکایا جائے۔ جعفر ایکسپریس واقعے میں جاں بحق ہونے والے معصوم افراد کے قاتلوں کے خلاف فوری آپریشن کا بھی مطالبہ کیا گیا۔

    احتجاج کے دوران مظاہرین نے کہا کہ پاکستان کے دیگر صوبوں کے لوگ بلوچ طلباء اور شہریوں کو ہمیشہ گلے سے لگا کر رکھتے ہیں، اور ہم بی ایل اے کی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنے بلوچ بھائیوں کے ساتھ ہیں۔مظاہرین نے افواجِ پاکستان کے حق میں نعرے لگاتے ہوئے ان کی قربانیوں کو سراہا اور قومی یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔

    اسرائیلی دہشتگردی، جماعت اسلامی کا امریکی سفارتخانےکی طرف مارچ کا اعلان

    پی ایس ایل کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کرنےکا فیصلہ

    سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، خواجہ آصف

    پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی سے 5 ملزمان کی اجتماعی زیادتی

  • پی ایس ایل  کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کرنےکا فیصلہ

    پی ایس ایل کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کرنےکا فیصلہ

    وفاقی حکومت نے پی ایس ایل کی سیکیورٹی پاک فوج کے حوالے کرنےکا فیصلہ کیا ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے دسویں ایڈیشن کے میچوں کی سیکیورٹی کے لیے پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وفاقی کابینہ کےفیصلےکے تحت وزارت داخلہ نے احکامات جاری کردیے ہیں، پاک فوج کی تعیناتی آئین کے آرٹیکل 245 کے تحت اور سیکیورٹی اور پروٹیکشن ڈیوٹیز کے لیےہوگی۔ذرائع کے مطابق پاک فوج کی تعیناتی کے لیے کابینہ ڈویژن،صوبائی حکومتوں اور چیف کمشنراسلام آباد نے وفاقی حکومت سے درخواست کی تھی، سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی انسداد دہشتگردی ایکٹ1997 کے تحت ہوگی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ویمن کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائیر 2025 کے لیے بھی پاک فوج اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی ہوگی۔واضح رہے کہ پی ایس ایل کے دسویں ایڈیشن کا آغاز 11 اپریل سے ہوگا، جس میں 6 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ایونٹ کے میچ کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے اور شائقین 37 دنوں میں کل 34 میچوں سے لطف اندوز ہوں گے۔پاکستان سپر لیگ 10 کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

    یاد رہے کہ پی ایس ایل کا افتتاحی میچ 11 اپریل کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں دفاعی چیمپیئن اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے درمیان کھیلا جائے گا، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم افتتاحی میچ سمیت 11 میچوں کی میزبانی کرے گا جبکہ قذافی اسٹیڈیم 18 مئی کو ہونے والے فائنل سمیت 13 میچوں کی میزبانی کرے گا۔کراچی اور ملتان 5،5 میچوں کی میزبانی کریں گے جبکہ پشاور میں 8 اپریل کو نمائشی میچ کا انعقاد کیا جائے گا۔

    سیالکوٹ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جا رہا ہے، خواجہ آصف

    پسند کی شادی کرنیوالی لڑکی سے 5 ملزمان کی اجتماعی زیادتی

    الیکشن کمیشن میں پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات کیس سماعت کیلیے مقرر

    حکومتی غفلت سےتعلیمی تباہی، پنجاب میں ایک لاکھ سے زائد سکولوں کی رجسٹریشن رُک گئی

  • سندھ کے سرکاری اسکولز میں درسی کتب کی ترسیل شروع

    سندھ کے سرکاری اسکولز میں درسی کتب کی ترسیل شروع

    وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے نئے تعلیمی سال 26-2025 کے لئے نصابی کتب کی ترسیل کا کام شروع کردیا ہے.

    باغی ٹی وی کے مطابق درسی کتب کی ترسیل کے مرحلے کے آغاز کے حوالے سے سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ جامشورو میں ہفتہ کے روز ایک تقریب منعقد کی گئی، اس موقع پر چیئرمین سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ پرویز احمد بلوچ، سیکریٹری ڈاکٹر نصرت پرویز سہتو اور دیگر تعلیمی انتظامی افسران نے شرکت کی، جبکہ ترسیل کے پہلے مرحلے کا آغاز کرتے ہوئے چیئرمین STBB نے کتب جامشورو کے تعلقہ تعلیمی افسران کے حوالے کیں، کتب کی ترسیل کے پہلے مرحلے میں ضلع جامشورو کی تین تحصیلوں مانجھند، تھانو بولا خان اور سہون کے سرکاری اسکولز کو کتب فراہم کردی گئیں ہیں، شروعات میں پرائمری سرکاری اسکول میں کتب بپہچائی جائیں گی جبکہ آئیندہ ہفتہ سے سیکنڈری اسکولز میں ترسیل کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا، سندھ ٹیکسٹ بک بورڈ نے کتب کی ترسیل کے مرحلے کو مثر بنانے کے لیے مختلف نگران کمیٹیز بھی تشکیل دے دیں ہیں، نگراں کمیٹیز اسکولز میں جا کر کتب کی موجودگی کے عمل کو یقینی بنانے کی نگرانی کریں گی۔

    صوبائی وزیر نے کہا کہ کتب کی چھپائی اور ترسیل کے لیے دستیاب وسائل کے استعمال کے علاوہ ہمیں دیگر اقدامات کی طرف بھی جانا ہوگا تا کہ اس کوشش کی تکمیل کے لیے بک بینکس کے ذریعے بھی اسکولز میں درسی کتب کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے گا جس سے دستیاب وسائل سے زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم بک بینک کے رجحان کو مزید فروغ دینے گے، ہر سال ہم 50 فیصد کتب کی واپسی کا ٹارگیٹ پورا کرنے کی کوشش کریں گے تا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی کے حساب سے آئیندہ وسائل کے استعمال کو کم سے کم کرنے میں مدد مل سکے۔

    صوبائی وزیر سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر گزشتہ تعلیمی سال کے اختتام پر سرکاری اسکولز میں بک بینکس قائم کی گئیں تھے، صوبائی وزیر تعلیم سندھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پہلی مرتبہ قائم ہونے والی بک بینکس کی مدد سے اسکولز میں کتب کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی، انہوں نے کہا کہ سرکاری اسکولز کی داخلا شماری اور بک بینکس میں کتب کی دستیابی کے تناسب سے اسکولز کو درسی دی جائیں گی، انہوں نے کہا کہ ہم اس سلسلے کو مزید بہتر کریں گے، کیوں کے اساتذہ کی میرٹ پر بھرتیوں سے سرکاری اسکول کی کارکردگی بہتر ہونے کہ وجہ سے داخلا تناسب میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

    محسن نقوی کی وزیر اعظم سے ملاقات، امن و امان پر بریفنگ

    نہروں کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، شرجیل میمن

    میانمار زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ

    ساڈا کتا،کتا ۔۔۔تے،تواڈا کتا ٹومی ،خدارا لوگوں کو جینے دو،تحریر:ملک سلمان

  • نہروں کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، شرجیل میمن

    نہروں کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، شرجیل میمن

    سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ نہروں کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے، کسی صورت نہروں کو نہیں بننے دیا جائے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ پانی سندھ کے کروڑوں لوگوں کی آکسیجن ہے، پنجاب حکومت اب تک واضح نہیں کر سکی پانی کہاں سے آئے گا، شہباز حکومت کے نہیں عوام کے ساتھ ہیں، نہروں پر سیاست کرنے والے زیادہ تر پیپلز پارٹی کیخلاف ہیں۔جماعتیں کونسلر کی ایک نشست نہیں جیت سکتیں، بلاول بھٹو نے واضح کیا افراتفری قبول نہیں کریں گے، عظمیٰ بخاری پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا ٹکراؤ چاہتی ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو نے واضح کیا کہ کینالز کسی صورت نہیں بننے دیے جائیں گے اور حکومت پنجاب کے منصوبوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ وہ عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، نہ کہ شہباز شریف کے ساتھ ہیں، پیپلز پارٹی کینالز کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

    خیبر پختونخوا (کے پی) کی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان کا فوکس امن عامہ پر ہونا چاہیے، انہوں نے ماضی میں طالبان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی وکالت کی تھی، جس سے بدامنی پھیلتی ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ہمارا جینا مرنا عوام کے ساتھ ہے اور پیپلز پارٹی سندھ کے حقوق کے لیے کسی بھی حد تک جائے گی، کینالز کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا اور عوامی جدوجہد جاری رہے گی۔

    انہوں نے حکومت پنجاب پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ یہ واضح نہیں کر سکی کہ کینالز کے لیے پانی کہاں سے لایا جائے گا، مزید کہا کہ 18 اپریل کو حیدرآباد میں کینالز اور دہشت گردی کے خلاف ایک تاریخی جلسہ منعقد کیا جائے گا، جس میں عوامی حمایت کو اکٹھا کیا جائے گا۔شرجیل انعام میمن نے پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کے بیان کو افسوس ناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہیں آئین پڑھنا چاہیے، حکومت پنجاب کا ایجنڈا پیپلز پارٹی اور وفاق کے درمیان تصادم پیدا کرنا ہے لیکن پیپلز پارٹی میچور سیاست کر رہی ہے اور عوامی مفادات کی حفاظت کرے گی۔

    محسن نقوی کی وزیر اعظم سے ملاقات، امن و امان پر بریفنگ

    میانمار زلزلہ متاثرین کیلئے امدادی سامان کی دوسری کھیپ روانہ

    ساڈا کتا،کتا ۔۔۔تے،تواڈا کتا ٹومی ،خدارا لوگوں کو جینے دو،تحریر:ملک سلمان

  • کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر حاملہ خاتون کی ہلاکت کا معاملہ مشکوک، شوہر گرفتار

    کراچی، ڈکیتی مزاحمت پر حاملہ خاتون کی ہلاکت کا معاملہ مشکوک، شوہر گرفتار

    کراچی کے علاقے تھانہ سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا کے علاقے فقیرا گوٹھ میں ڈکیتی مزاحمت پر حاملہ خاتون کا قتل معمہ بن گیا، پولیس نے تفتیش کے دوران شک کی بنیاد پر شوہر کو حراست میں لے لیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ترجمان ڈسٹرکٹ ایسٹ پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جمعے کی دوپہر فقیرا گوٹھ پریشان چوک پر مبینہ ڈکیتی مزاحمت میں حاملہ عورت کی ہلاکت کے افسوسناک واقعے کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ابتدائی طور پہ شوہر نے دعویٰ کیا تھا کہ ان کو کہیں جاتے ہوئے ڈکیتی کا نشانہ بنایا گیا جس میں ملزمان نے فائرنگ کی اور حاملہ بیوی جاں بحق ہوگئی تاہم پولیس نے جائے وقوعہ کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور تو شک سامنے آیا کہ واقعے کے محرکات مختلف ہو سکتے ہیں۔پولیس نے واردات کا ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل کی دفعہ کے تحت درج کرلیا اور اس حوالے سے تفتیش جاری رکھی۔

    ترجمان کے مطابق تفتیش کے دوران مزید شواہد جمع کیے گئے جس سے واضح ہوا کہ معاملہ ڈکیتی مزاحمت کا نہیں تھا جبکہ مقتولہ کے شوہر کی جانب سے جو جائے وقوعہ بتایا گیا وہ درست نہیں اور ہلاکت کا مقام کہیں اور ہے۔ پولیس نے اس معاملے میں شوہر کے کردار کو مشکوک جانتے ہوئے اسے تحویل میں لے لیا گیا جس کے بعد یہ بات سامنے آئی کہ خاتون کی ہلاکت گھر میں ہی ہوئی تھی جس کو ڈکیتی مزاحمت کا رنگ دینے کی کوشش کی گئی جبکہ ہلاکت میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی پولیس نے قبضے میں لے لیا ہے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق ہلاکت میں استعمال ہوا اسلحہ اور پولیس تحویل میں لیے گئے شوہر کو مزید کارروائی کے لیے شعبہ تفتیش ضلع شرقی کے حوالے کیا گیا۔پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ واقعے کے محرکات اور دیگر پہلوؤں کے بارے میں مزید شواہد اکٹھا کرکے کیس کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔

    فلسطین اور امت مسلمہ کی بے حسی .تحریر: ارم ثناء