Baaghi TV

Category: کراچی

  • شازیہ مری کی وزراء کی فوج بھرتی کرنے پرحکومت پر تنقید

    شازیہ مری کی وزراء کی فوج بھرتی کرنے پرحکومت پر تنقید

    پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء شازیہ مری نے وفاقی کابینہ میں وزراءکی فوج بھرتی کرنے پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کفایت شعاری کیا صرف غریب ملازمین کیلئے ہے ،کیا وفاقی کابینہ میں درجنوں وزرا شامل کرنے سے قومی خزانے پر بوجھ نہیں پڑے گا؟

    باغی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک بیان میں رہنماء پیپلزپارٹی کامزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت عوام دشمن فیصلے لینے سے گریز کرے۔حکومت کے اس فیصلے پر تشویش ہے۔پیپلز پارٹی ہر عوام دشمن منصوبے کے خلاف ہے اور ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ وفاقی کابینہ میں وزرا کی فوج بھرتی کی جارہی ہے اور دوسری طرف غریب ملازمین سے روزگار چھینا جارہا ہے۔ کفایت شعاری کیا صرف غریب ملازمین کیلئے ہے جنہیں بیروزگار کرکے ان کے چولہے بند کئے جارہے ہیں۔رہنماءپیپلزپارٹی نے وفاقی کابینہ میں توسیع کرنے پر حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس طرح کے متعصبانہ فیصلوں کو واپس لیا جائے۔

    حکومت کو اس عوام دشمن فیصلے پر نظرثانی کرنی ہوگی۔ مرکزی ترجمان پاکستان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے یوٹیلٹی اسٹورز ملازمین کی برطرفی پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف وزرا ءیقین دہانی کروا رہے ہیں کہ ملازمین کو نہیں نکالا جائے گا تو دوسری طرف چھانٹیاں کی جا رہی ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ میں یقین دہانی کرائی گئی کہ فیصلے پر نظرثانی کی جائے گی۔ملازمین کو برطرف کرکے اور یوٹرن لینے سے حکومتی ساکھ شدید متاثرہورہی ہے۔ملک میں روزگار کے ذرائع پیدا کرنے کے بجائے انہیں بند کیا جارہا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ روزوفاقی کابینہ میں توسیع کی گئی تھی اور کابینہ میں نئے شامل ہونے والے 13 وفاقی وزرا اور11وزراءمملکت سمیت مشیران نے حلف اٹھایاتھا۔وفاقی کابینہ میں نئے شامل ہونے والے وزرا مملکت کی تقریب حلف برداری ایوان صدر میں ہوئی تھی۔

    صدرآصف علی زرداری نے وفاقی وزرا سے حلف لیا تھا۔حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف اور چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی بھی موجود تھے۔وفاقی کابینہ میں شامل ہونے والوں میں حنیف عباسی، معین وٹو،مصطفیٰ کمال،سردار یوسف، اورنگزیب کچھی، رانا مبشر، رضا حیات ہراج، طارق فضل چوہدری، علی پرویزملک،شزا فاطمہ،جنید انور اور خالد مگسی نے بھی بطور وفاقی وزیرحلف اٹھایا تھا جبکہ طلال چوہدری، بیرسٹرعقیل ملک، ملک رشید،کھیئل داس کوہستانی، عبدالرحمان کانجو، بلال اظہرکیانی، مختاربھرت،عون چوہدری اور وجیہہ قمر نے بھی بطور وزیرمملکت کا حلف اٹھایاتھا۔

    سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائی، 6 خوارج ہلاک

    صدر اور وزیر اعظم کی دارالعلوم حقانیہ اکوڑہ خٹک میں خودکش دھماکے کی مذمت

    کراچی پولیس چیف نے ارمغان کیس میں نااہلی تسلیم کرلی

    اوچ شریف: قبرستان کی خستہ حال دیوار گرنے کاخدشہ،ارباب اختیار کی غفلت، شہریوں میں خوف و ہراس

    سعودی عرب میں رمضان المبارک کاچاند نظر آگیا

  • کراچی پولیس چیف نے ارمغان کیس میں نااہلی تسلیم کرلی

    کراچی پولیس چیف نے ارمغان کیس میں نااہلی تسلیم کرلی

    کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو نے مصطفیٰ اغوا اور قتل کیس کے مرکزی ملزم ارمغان کے حوالے سے معلومات نہ ہونے پر پولیس کی نااہلی کا اعتراف کرلیا، ان کا کہنا تھا کہ پولیس کو ارمغان کے کاموں کا علم نہیں ہو سکا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ان خیالات کا اظہار انھوں نے ڈیفنس تھانے کی 10 پیٹرولنگ موبائلز میں جدید آٹومیٹک نمبر پلیٹ ریکگنیشن (ANPR) کیمروں کی تنصیب کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر سی پی کے چیف مراد سونی سمیت پولیس افسران و دیگر معزز شخصیات نے بھی شرکت کی۔کراچی پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو کے مطابق غفلت برتنے پر پولیس اہلکاروں کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ارمغان اس سے پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے، اہل محلہ بھی اس سے خائف تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ کیس کی تفتیش کے دوران بڑے نام سامنے آرہے ہیں جو پولیس کیلیے مسئلہ بن رہے ہیں، اس حوالے سے وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے بات ہوگئی ہے کہ منشیات کا کاروبار کرنے والوں کو کوئی معافی نہیں دی جائے گی ، جو نوجوان اس لت میں لگ گئے ہیں ان کو کرمنل نہیں بنانا چاہتے۔ جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا منشیات کے استعمال کو روکنے کیلیے اس لت میں ڈوبے افراد کے اہل خانہ کو بھی آگے آنا ہوگا ، حالیہ دنوں میں ڈیفنس سے کی جانے والی گرفتاری کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ یہ کیسے ممکن ہو سکتا ہے کہ منشیات کی فروخت سے حاصل کردہ رقم والد کے مینیجر کے اکاؤنٹ میں آرہی ہو اور والد کو اس بات کا علم ہی نہ ہو، انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کیلئے عوام کو پولیس کے ساتھ ملکر کر کام کرنا ہوگا۔

    تقریب میں سی پی کے چیف چیف مراد سونی نے کراچی پولیس چیف کو منصوبے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جدید ANPR ہائی ریزولوشن کیمرے گاڑیوں کی نمبر پلیٹ فوری طور پر شناخت کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور انھیں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اور "تلاش ایپ” سے منسلک کیا گیا ہے ، جس سے شہر میں نگرانی اور سیکیورٹی کا نظام مزید مؤثر ہوگا۔انھوں نے مزید بتایا کہ کمیونٹی پولیسنگ کراچی نے پورے کراچی میں جدید کیمرے نصب کیے ہیں جس سے جرائم کی روک تھام میں نمایاں مدد مل رہی ہے ۔

    اوچ شریف: قبرستان کی خستہ حال دیوار گرنے کاخدشہ،ارباب اختیار کی غفلت، شہریوں میں خوف و ہراس

    سعودی عرب میں رمضان المبارک کاچاند نظر آگیا

    آسٹریلیا افغانستان میچ بارش کے باعث منسوخ

    آسٹریلیا افغانستان میچ بارش کے باعث منسوخ

  • سندھ حکومت 10 مارچ کو گرین لائن، بی آرٹی کا کنٹرول سنبھالے گی

    سندھ حکومت 10 مارچ کو گرین لائن، بی آرٹی کا کنٹرول سنبھالے گی

    سندھ حکومت 10 مارچ 2025 کو گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی کا باضابطہ کنٹرول سنبھال لے گی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ نے گرین لائن اوراورنج لائن بی آر ٹی کا کنٹرول سنبھالنے کی منظوری دے دی۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی صدارت سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی بورڈ کا 14واں اجلاس ہوا۔اجلاس میں شریک ماہرین نے گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی کے موثر انتظام کے لیے اپنی تجاویز پیش کیں۔ گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی کے معاہدے سے متعلق دستاویزات قانونی توثیق کے لیے محکمہ قانون کو بھیجنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی کا موجودہ ہیومن ریسورس کا ڈھانچہ تین ماہ تک رکھنے کی منظوری دیدی گئی۔

    شرجیل انعام میمن نے اجلاس میں کہا کہ سندھ حکومت عوام کو جدید اور معیاری سفری سہولیات فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔ گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹی کی منتقلی سے عوامی ٹرانسپورٹ کا نظام مزید بہتر ہوگا۔ حکومت سندھ گرین لائن اور اورنج لائن بی آر ٹیز کو مزید ترقی دینے کے لئے کام کرے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو تیز رفتار، آرام دہ اور بہترین سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے ہم ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مزید اصلاحات لا رہے ہیں۔ سندھ حکومت تمام ضروری وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس نظام کو مزید مستحکم اور موثر بنائے گی۔

    پیکا کی سپورٹ نہیں کرتا لیکن جھوٹ پھیلانیکی سزا ہونی چاہیے،شرجیل میمن

    چیمپئنز ٹرافی میں خراب کارکردگی ،جوز بٹلر کا انگلینڈ ٹیم کی کپتانی چھوڑنے کا اعلان

    پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار

    رمضان کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا

    وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع متوقع

  • پیکا کی سپورٹ نہیں کرتا لیکن جھوٹ پھیلانیکی سزا ہونی چاہیے،شرجیل میمن

    پیکا کی سپورٹ نہیں کرتا لیکن جھوٹ پھیلانیکی سزا ہونی چاہیے،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ ذہنی طور پر پیکا کی سپورٹ نہیں کرتا، لیکن جھوٹ پھیلانیکی سزا ہونی چاہیے.

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ دنیا میں حکومت اور کاروباری طبقہ مل کرکام کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم نے بھی سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ منصوبوں کو سراہا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ حکومتیں اور سرمایہ کار مل کر کام کریں تاکہ عوام کو سہولتیں میسر ہو سکیں۔شرجیل میمن نے کہا کہ ٹرانسپورٹ سیکٹر میں پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ متعارف کرا رہے ہیں، سندھ کے پبلک پرائیویٹ ماڈل کی دنیا بھر میں پزیرائی ہوئی ہے۔پی پی رہنما نے کہا کہ خواتین کو با اختیار بنانے کے لیے پنک اسکوٹر پروگرام اسکیم لا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے شاندار جگہ ہے، بڑی تعداد میں چینی سرمایہ کار پاکستان آ رہے ہیں۔وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ پاکستان سرمایہ کاری کے لیے دنیا کی توجہ حاصل کر رہا ہے، سندھ حکومت ون ونڈو سہولت دینے کا عزم رکھتی ہے۔ شرجیل میمن نے مزید کہا کہاگر ہم مل کر کوشش کریں تو ملک میں سیاسی استحکام لاسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب، کے پی، بلوچستان سب ملک کے حصے ہیں، جہاں اچھا کام ہو اس کی تعریف کرنی چاہیے۔

    حافظ آباد: ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس، میاں ذیشان عباس بھٹی کو تعریفی سند

    پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار

    رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس جاری

    کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

    وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع متوقع

  • پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا  ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار

    پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار

    پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا 4 مارچ کو پیٹرولیم ڈیلرز کی ہڑتال سے لاتعلقی کا اعلان ،ہم نے ہڑتال کی کوئی کال نہیں دی ہے، رمضان المبارک میں عوام کو پریشان نہیں کرنا چاہتے.

    باغی ٹی وی کے مطابق پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 4 مارچ کو ہڑتال کی جانے کے حوالے سے کچھ آوازیں آرہی ہیں ہم نے ہڑتال کی کوئی کال نہیں دی ہے۔ڈیلرز کا دوسرا گروپ حکومت نے ہمارے خلاف کھڑا کیا ہے۔ ہم نے کبھی بھی کوئی غلط مطالبہ نہیں کیا ہے۔ہم ڈی ریگولیشن کے مکمل خلاف ہیں۔ ہماری ایسوسی ایشن کبھی بھی وزارت سے بالکل دبدتی نہیں ہے۔ مجھے حکومت سے کسی اچھے توقع نہیں ہے۔ میں جب تک زندہ ہوں ڈیلرز کیلئے جان دے دوں گا۔
    ڈیلرز کے مفادات کا سودا نہیں کرسکتے۔ ڈی ریگولیشن کے خلاف 3 سال سے آواز اٹھارہے ہیں۔ڈی ریگولیشن سے پیٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ میں اضافہ ہوگا۔ ڈی رہیگولیشن کیلئے ہم سے کوئی مشورہ نہیں کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ سمگلنگ میں کوئی ایک ادارہ نہیں بلکہ بہت سے ادارے ہیں، وزارت پیٹرولیم کی جانب سے کوئی اقدامات سمگلنگ کو روکنے کے حوالے سے اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں۔ ڈی ریگولیشن کی آواز آتے ہی ملک میں سمگلنگ مزید بڑھ گئی۔ڈیلر کمیشن اورسمگلنگ کے حوالے سے پیٹرولیم ڈیلرز کے مسائل تاحال ہیں۔ ڈی ریگولیشن کے بعد غیرملکی آئل کمپنیاں سارا تیل خرید لیں گی۔پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عبدالسمیع نے مزید کہا کہ دو سال قبل ڈی جی ٹی او میں رجسٹریشن کرانے گئے تھے۔ سندھ ہائی کورٹ میں مدمقابل پارٹی کو پاکستان پیٹرولیم کا نام استعمال کرنے سے روکا ہے، بہت بڑا گیم ہے جو ہمارے خلاف ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ روزآل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 4 مارچ کو ملک بھر میں پٹرول پمپس بند کرنے کا اعلان کیاتھا۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈی ریگولیشن پالیسی پر تحفظات تھے ہمیں اعتماد میں نہیں لیا تو 4 مارچ کو پٹرول پمپس غیر معینہ مدت کیلئے بند کردیں گے۔سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی سندھ زون کے رکن رضا عباس کاکہنا تھا کہ ڈی ریگولیشن پالیسی کی کامیابی کیلئے مصدق ملک کا ساتھ دینے کو تیار تھے مگر اعتماد میں لیا جائے ۔ڈی ریگولیشن کوصرف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں تک محدود نہ کیاجائے۔انہوں نے یہ بھی کہا تھاکہ پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سے کوئی تعلق نہیںتھا۔ آل پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن وزارت تجارت میں رجسٹرڈ تھی۔ ہمارے ڈیلرز کی تعداد ملک بھر میں زیادہ تھی اور اس سے متعلق محکموں کو تمام کوائف بھی جمع کرا چکے تھے۔

    رمضان کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس جاری

    کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

    وفاقی کابینہ کے بعد پنجاب کابینہ میں بھی توسیع متوقع

  • کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

    کراچی، تیز رفتار ڈمپر نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی

    کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ایک تیز رفتار خونی ڈمپر نے موٹر سائیکل سوار دو افراد کا ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق یونیورسٹی روڈ پر افسوسناک حادثے میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار دو دوست حادثے کا شکار ہو گئے، جس کے نتیجے میں نوجوان حارث موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، جبکہ احمد کو زخمی حالت میں جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں نوجوان جمعے کی نماز ادا کرنے کے بعد بیت المکرم مسجد کے قریب جا رہے تھے کہ حادثہ پیش آیا۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والے دونوں افراد کا تعلق میرپور خاص سے ہے۔

    حادثے کے بعد علاقے میں کشیدگی پیدا ہو گئی، اور مشتعل افراد نے واٹر ٹینکر کو آگ لگا دی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ٹینکر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا، جبکہ ٹینکر کو نذرِ آتش کرنے والے ایک شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔دریں اثنا، حادثے کا شکار ہونے والوں کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے لیے مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد جناح اسپتال پہنچے۔ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے اور مفرور ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔

    چکوال کے قریب موٹروے بس کھائی میں گرنے سے 8 افراد جاں بحق

    امریکا سے جلاوطن پاکستانیوں کی واپسی میں سہولت فراہم کررہے ہیں ،دفتر خارجہ

  • جھگڑے کے دوران شہری پر تشدد کرنے والے دو نجی گارڈز  گرفتار،شاہ زین مری فرار

    جھگڑے کے دوران شہری پر تشدد کرنے والے دو نجی گارڈز گرفتار،شاہ زین مری فرار

    کراچی کے علاقے بوٹ بیسن میں ایک شہری پر تشدد کرنے والے دو نجی سکیورٹی گارڈز کو پولیس نے حراست میں لے لیا ہے، تاہم مرکزی ملزم شاہ زین مری بلوچستان فرار ہو گیا ہے۔

    گزشتہ روز کراچی کے بوٹ بیسن علاقے سے ایک سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی تھی جس میں شاہ زین مری اور ان کے سکیورٹی گارڈز کو ایک شہری پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس ویڈیو میں واضح طور پر دکھایا گیا کہ شاہ زین مری اپنے سکیورٹی گارڈز کے ہمراہ شہری کو تشدد کا نشانہ بنا رہا ہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد پولیس فوراً حرکت میں آئی اور تحقیقات کا آغاز کیا۔ پولیس نے رات گئے دو مختلف مقامات پر کارروائی کرتے ہوئے دو سکیورٹی گارڈز کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان گارڈز کے نام غوث بخش اور جلاد خان ہیں، جو شاہ زین مری کے ذاتی گارڈز تھے۔ دونوں سے چار جدید ہتھیار بھی برآمد ہوئے ہیں۔

    ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا نے میڈیا کو بتایا کہ "گرفتار گارڈز شاہ زین مری کے ذاتی محافظ ہیں اور یہ دونوں شہری پر تشدد کے واقعے میں ملوث ہیں۔” انہوں نے مزید کہا کہ مرکزی ملزم شاہ زین مری نے اپنے گارڈز کے ساتھ مل کر شہری کو تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اس کے بعد وہ بلوچستان فرار ہو گیا۔ڈی آئی جی اسد رضا نے یہ بھی بتایا کہ "شاہ زین مری کی گرفتاری کے لیے بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا گیا ہے اور بہت جلد دیگر ملوث افراد کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔”

    یہ واقعہ کراچی میں سکیورٹی گارڈز کے ناجائز تشدد اور قانون کی خلاف ورزی کی ایک اور مثال بن کر سامنے آیا ہے، جس پر شہریوں کی جانب سے سخت ردعمل کا سامنا کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ وہ اس کیس کی مکمل تحقیقات کریں گے اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

  • سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، کالعدم جماعت کا رکن گرفتار

    سی ٹی ڈی کی کراچی میں کارروائی، کالعدم جماعت کا رکن گرفتار

    سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے کیماڑی میں کارروائی کے دوران کالعدم جماعت کے رکن محمد عمر کو گرفتار کرلیا ۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق چند روز قبل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان نور ولی محسود گروپ کا تذکرہ کیاگیا تھا۔ترجمان نے بتایا کہ یہ ویڈیو ٹی ٹی پی نور ولی محسودگروپ کی جانب سے سوشل میڈیا پروائرل ہوئی تھی، ویڈیو پھیلانے کا مقصد کراچی میں ایک مرتبہ پھر کالعدم تنظیم کی دہشت پھیلانا تھا۔محکمہ انسداد دہشت گردی کے ترجمان نے بتایاکہ سی ٹی ڈی نے کیماڑی میں مسان چوک کے فٹبال گرانڈ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جماعت کے رکن کوگرفتار کرلیا، گرفتار ملزم محمد عمر سے موبائل فون اور وزیٹنگ کارڈ بھی برآمد کرلیا گیا۔ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے خلاف سی ٹی ڈی تھانے میں انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    اسرائیلی فوج نےحماس کے حملے میں اپنی مکمل ناکامی کا اعتراف کر لیا

    آرٹیفشل انٹیلی جنس ، تصوراتی گرل فرینڈ نے لاکھوں کا چونا لگا دیا

    صطفی عامر قتل کیس: آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف وزیراعلیٰ ہاؤس طلب

    ایک اور امریکی اداکارہ کی لاش گھر سے برآمد

    صدر آصف زرداری کی لاہور آمد، نواز شریف سے ملاقات کا امکان

  • صطفی عامر قتل کیس: آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف وزیراعلیٰ ہاؤس طلب

    صطفی عامر قتل کیس: آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف وزیراعلیٰ ہاؤس طلب

    مصطفی عامر قتل کیس میں آئی جی سندھ اورکراچی پولیس چیف کو وزیراعلیٰ ہاؤس میں طلب کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مصطفٰی عامر قتل کیس میں وزیراعلیٰ سندھ کی پھرتیاں شروع ہوگئیں، 54 دن بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ آخرجاگ اٹھے اورقومی اسمبلی قائمہ کمیٹی اجلاس سے ایک دن قبل آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی اور دیگر حکام کو طلب کر لیا ہے۔آئی جی اور کراچی پولیس چیف کے علاوہ ڈی آئی جی سی آئی اے، ایس ایس پی اے وی سی سی اور ایس ایس پی ایس آئی یو بھی سی ایم ہاؤس میں طلب کیے گئے ہیں، جہاں پولیس چیف جاوید عالم اوڈھو مصطفیٰ عامر قتل کیس سے متعلق بریفنگ دیں گے۔

    بریفنگ کے دوران تفتیش میں کیا کیا کامیابی حاصل ہوئیں، اس کا احوال بتایا جائے گا،علاوہ ازیں گرفتار ملزمان ارمغان ، ساحرحسن نے دورانِ تفتیش کیا کیا سنسی خیز انکشافات کیے ہیں، اس حوالے سے بھی حکام کو آگاہ کیا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس بریفنگ کے علاوہ آئندہ کے لائحہ عمل پر بھی بات ہوگی۔واضح رہے کہ یہ سب اس وقت ہوا ارمغان گرفتار اور ریمانڈ پر ہے اورایک اور ملزم ساحر حسن کو جیل کسٹڈی کیا جاچکا ہے۔یاد رہے کہ مصطفٰی قتل کیس میں مجرمان کے بڑے بڑے نام سامنے آرہے ہیں، کیس کی جے آئی ٹی تشکیل دی جاچکی ہے، وزیراعلی سندھ کو ایسے وقت خیال آیا کہ کیوں نہ کیس کی بریفننگ لی جائے.

    سندھ میں 13 جعلی ادویات کمپنیوں کے ناموں سے فروخت ہونے کا انکشاف

    صدر آصف زرداری کی لاہور آمد، نواز شریف سے ملاقات کا امکان

    مسلم لیگ ن نے سیاسی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

    انڈونیشیا : ہم جنس پرستی پر 2 افراد کو سر عام کوڑے مارے گئے

    ایک اور امریکی اداکارہ کی لاش گھر سے برآمد

  • سندھ میں 13 جعلی ادویات کمپنیوں کے ناموں سے فروخت ہونے کا انکشاف

    سندھ میں 13 جعلی ادویات کمپنیوں کے ناموں سے فروخت ہونے کا انکشاف

    سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے انکشاف کیا ہے کہ کراچی سمیت صوبے بھر میں 13 مختلف جعلی ادویات مارکیٹ میں کمپنیوں کے ناموں سے فروخت کی جارہی ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق تحقیقات کے دوران یہ بھی پتہ چلا کہ جو جعلی ادویات مختلف کمپنیوں کے نام سے مارکیٹ میں فروخت کی جارہی ہیں ان کمپنیوں کا سرے سے وجود ہی نہیں۔ سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے ڈائریکٹر عدنان رضوی نے بتایا کہ گذشتہ 2 ماہ کے دوران مختلف ادویات کے 300 سے زائد سمپل ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں جس میں 13 مختلف ادویات کے سمپل جعلی قرار دیے گئے ہیں، یہ جعلی ادویات اصل کمپنیوں کے ناموں سے مارکیٹ میں فروخت کی جارہی تھیں۔

    انہوں نے بتایا کہ سندھ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کو کراچی سمیت اندرون سندھ میں جعلی ادویات کی سینکڑوں شکایت موصول ہوئی تھی جس ڈرگ انسپکٹروں نے ڈرگ ایکٹ کے تحت کارروائی کرتے ہوئے مختلف ادویات کے سپمل حاصل کیے، ان ادویات میں جسم میں درد، مرگی اور ہڈی و پٹھوں کے درد میں استعمال کی جانے والی آئیوڈیکس کے نمونے جب لیبارٹری میں ٹیسٹ کیے تو انکشاف ہوا کہ ان ادویات میں وہ اجزاء شامل نہیں جو درد میں استعمال کی جاتی ہے۔

    عدنان رضوی نے بتایا کہ جس پر ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے متعلقہ ڈرگ انسپکٹروں کو ہدایت کی کہ ادویات پر درج کمپنیوں کے پتوں پر رابطہ کیا جائے، ڈرگ انسپکٹروں کی کاروائی پر انکشاف ہوا کہ یہ کمپنیاں وہاں سرے سے موجود ہی نہیں ہے۔ آئیوڈیکس بنانے والی کمپنی سے جب رابطہ کیا تو اس کمپنی کے حکام نے بتایا کہ آئیوڈیکس کی مینوفیکچرنگ 2017 کے بعد سے بند ہے، آئیوڈیکس پر مینیوفیکچرنگ کی تاریخ 2024 درج تھی۔ اسی طرح دیگر 13 مختلف ادویات پر درج بیج نمبر، لائنس نمبر اور کمینی کی پتے بھی غلط تھے جس کے بعد سندھ کے تمام ڈرگ انسپکٹروں کو جعلی ادویات کے خلاف کریک ڈاون کی ہدایت کردی۔

    صدر آصف زرداری کی لاہور آمد، نواز شریف سے ملاقات کا امکان

    مسلم لیگ ن نے سیاسی جماعت کی بڑی وکٹ گرادی

    انڈونیشیا : ہم جنس پرستی پر 2 افراد کو سر عام کوڑے مارے گئے

    امریکی کمپنی نے اڑنے والی کار کی کامیاب آزمائش کر لی

    افغانستان جانے والے ڈی اے پی کی انشورنس گارنٹی لازمی قرار

    پاکستان میں تیل و گیس کی پیداوار میں کمی