Baaghi TV

Category: کراچی

  • رینجرزاورسی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    رینجرزاورسی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    پاکستان رینجرزسندھ اورسی ٹی ڈی پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ملیر سے سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعد د عسکری کاررائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی(بی آر ای) سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشت گرد زبیر احمد عرف زبیو کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان رینجرزکے مطابق ملزم زبیر احمدعرف زبیو تمپ بلوچستان کا رہائشی ہے۔ ملزم نے 2016میں بی آر اے کے کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے گروپ میں شمولیت ختیار کی۔ ملزم نے 2016میں معسکر غزن مکران بلوچستان سے 6ماہ کی عسکری تربیت حاصل کی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں بشمول کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے ساتھ مل کر سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد عسکری کارروائیاں کی اور سیکیورٹی فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا۔ملزم نے دوران تفتیش مزید انکشاف کیا کہ 2016میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کرمند بھلوایف سی چیک پوسٹ تمپ گریڈ اسٹیشن ایف سی کیمپ، رود بن ایف سی چیک پوسٹ پر راکٹ لانچر اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملے کیئے۔ ان کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔ ملزم 2016سے 2019تک بلوچستان میں انتہائی سرگرم رہا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم گرفتار ی سے بچنے کے لئے 2020میں بیرون ملک دبئی فرار ہو گیاتھا اور بیرون ملک سے اپنا نیٹ ورک چلاتا رہا۔ملزم بیرون ملک سے BMOکے لیے فنڈنگ اور متعد د افراد کی ذہن سازی بھی کرتار ہا۔ ملزم حال ہی میں دبئی سے کراچی پہنچ کر اپنا گروپ منظم کر کے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔گرفتارملزم کو اسلحہ ایمونیشن سمیت مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    کے الیکٹرک نااہلی، کراچی کے شہریوں کو پانی کے بحران کا سامنا

    گواسکر نامور کمنٹیٹرز کو بھارت سے کمائی کا طعنہ دینے لگے

    یو اے ای، تعلیم کے شعبے میں 16 ہزار سےزائد افراد کو گولڈن ویزے جاری

    ہانگ کانگ کی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان

    بھارت میں گائے کا کاروبار جرم بن گیا، تاجروں میں خوف و ہراس

  • کے الیکٹرک نااہلی، کراچی کے شہریوں کو پانی کے بحران کا سامنا

    کے الیکٹرک نااہلی، کراچی کے شہریوں کو پانی کے بحران کا سامنا

    کے الیکٹرک کی نااہلی کے باعث کراچی کے شہریوں کو رمضان میں پانی کے بحران کا سامنا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق رمضان کے پہلے روز ہی کے الیکٹرک کا سسٹم بیٹھ گیا۔واٹر کارپوریشن کے ترجمان کے مطابق کے الیکٹرک کا پپری پمپنگ اسٹیشن پراچانک بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن ہوگیا، بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث پپری پمپنگ اسٹیشن کی تمام پمپنگ مکمل طور پر بند ہوگئے۔ترجمان نے بتایا کہ بجلی کے بریک ڈاؤن کے باعث شہر کو 145 ایم جی ڈی کمی کا سامنا ہوگا، جس سے لانڈھی کورنگی شاہ فیصل بن قاسم اور ڈی ایچ اے متاثر ہوں گے۔

    یو اے ای، تعلیم کے شعبے میں 16 ہزار سےزائد افراد کو گولڈن ویزے جاری

    مرکزی مسلم لیگ کا کراچی میں 450 سے زائد مقامات پر سحر و افطار کا انتظام

    بھارت میں گائے کا کاروبار جرم بن گیا، تاجروں میں خوف و ہراس

  • ہانگ کانگ کی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان

    ہانگ کانگ کی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان

    ہانگ کانگ کی معروف کمپنی سی کے ہیچیسن نے پاکستان میں ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس سے بندرگاہی آپریشنز اور لاجسٹک کنیکٹیوٹی میں نمایاں بہتری متوقع ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کمپنی کی ذیلی شاخ ہیچیسن پورٹس کراچی کے گہرے پانی کے کنٹینر ٹرمینل کی خودکاری پر توجہ مرکوز کرے گی، جس سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے بندرگاہی نظام کو مزید موثر بنایا جائے گا۔اس سرمایہ کاری کے نتیجے میں اگلے 25 سالوں میں 4 ارب ڈالر کی آمدنی متوقع ہے، جبکہ پاکستان میں سڑکوں اور پارکنگ کی سہولتوں کو بھی جدید بنایا جائے گا۔ہیچیسن پورٹس اب تک 25 سالوں میں حکومت پاکستان کو 225 ارب روپے فراہم کر چکا ہے اور نئی سرمایہ کاری سے ملک میں معاشی ترقی کے مزید مواقع پیدا ہوں گے۔

    انسٹاگرام ٹک ٹاک کے مقابلے میں ایپ متعارف کروائےگی

    بھارت میں گائے کا کاروبار جرم بن گیا، تاجروں میں خوف و ہراس

    مرکزی مسلم لیگ کا کراچی میں 450 سے زائد مقامات پر سحر و افطار کا انتظام

    اسٹیل مل کے 1370ملازمین فوری بحال ، زیر التواء واجبات اداکیے جائیں ،منعم ظفر خان

  • مرکزی مسلم لیگ کا کراچی میں 450 سے زائد مقامات پر سحر و افطار کا انتظام

    مرکزی مسلم لیگ کا کراچی میں 450 سے زائد مقامات پر سحر و افطار کا انتظام

    پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے خدمت انسانیت کے جذبے کے تحت شہرِ قاید میں 450 سے زاید مقامات پر سحر و افطار کا وسیع پیمانے پر انتظام کیا گیا ہے، جہاں روزانہ ایک لاکھ سے زاید شہریوں کو سحری اور افطاری فراہم کی جا رہی ہے ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق مرکزی مسلم لیگ کراچی کے صدر احمد ندیم اعوان نے کہا کہ مرکزی مسلم لیگ ہمیشہ سے خدمت انسانیت پر یقین رکھتی ہے اور ماہ رمضان کا اصل پیغام بھی ایثار، قربانی اور بھایی چارے کا فروغ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ حکمرانوں کی نااہلی کے سبب مہنگائی اور بے روزگاری نے عوام کو شدید مشکلات میں مبتلا کر دیا ہے ، مرکزی مسلم لیگ بیروزگاری کے خلاف جدوجہد کررہی ہے ۔ ہمارا روزگار سہولت پروگرام اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے ۔لیکن کراچی جیسے بڑے شہر میں کسی ایک جماعت کا آگے بڑھنا کافی نہیں تمام سیاسی و سماجی جماعتوں کو عوام کی خدمت کیلیے میدان عمل میں آنا ہوگا ۔

    احمد ندیم اعوان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک میں مرکزی مسلم لیگ کے کارکنان غریب اور نادار گھرانوں تک سحری پہنچا رہے ہیں تاکہ خواتین اور بچے بھی آرام و سکون کے ساتھ روزہ رکھ سکیں۔ شہر بھر کے تمام عوامی مقامات پر افطار دسترخوان لگائیں گے ۔ مرکزی مسلم لیگ صرف نمائشی اقدامات نہیں بلکہ مستحق اور نادار لوگوں تک ان کا حق پہنچانے پر یقین رکھتی ہے.

    اسٹیل مل کے 1370ملازمین فوری بحال ، زیر التواء واجبات اداکیے جائیں ،منعم ظفر خان

  • اسٹیل مل کے 1370ملازمین فوری بحال ، زیر التواء واجبات اداکیے جائیں ،منعم ظفر خان

    اسٹیل مل کے 1370ملازمین فوری بحال ، زیر التواء واجبات اداکیے جائیں ،منعم ظفر خان

    امیرجماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے رمضان المبارک سے قبل 1370ملازمین کو ملازمتوں سے برطرف کرنے پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فوری طور تمام برطرف ملازمین کو بحال کیا جائے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق منعم ظفر خان کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ اسٹیل ملز ملازمین کے تمام زیر التواء مالی واجبات کو اداکیا جائے۔ ریاست روزگار کے مواقع پیدا کرتی ہے ملازمین کے حقوق کا تحفظ کیا جاتا ہے لیکن موجودہ وفاقی حکومت جس میں پیپلز پارٹی اہم شراکت دار ہے وہ اسٹیل ملز سے تمام ملازمین کو بے روزگار کر رہی ہے ۔24 فروری کو اسٹیل ملز سے جن 13 سو سے زائد ملازمین کو برطرف کیا گیا اس میں بڑی تعداد سیکورٹی گارڈز کی بھی ہے سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کو خالی کرکے اسٹیل ملز انتظامیہ نے چوروں کو کھلی دعوت دی ہے کہ اسٹیل ملز کے اربوں روپے کی مشینری اور قیمتی اثاثے چوری کریں۔یہ انتہائی سنگین نوعیت کا عمل ہے ریاستی اداروں کو اس صورتحال کا نوٹس لینا چاہے۔جماعت اسلامی ملازمین کی نمائندہ ٹریڈ یونینز کے پرامن احتجاج کی مکمل حمایت کرتی ہے۔

    1370افراد نہیں بلکہ گھرانے ہیں ،انہیں ملازمتوں سے فارغ کردیا گیا ہے تو ان گھرانوں کا کیا ہوگا ،انہوں نے کہاکہ پاکستان اسٹیل ملز انتظامیہ نے لیبر کورٹ سندھ کے ایک فیصلے کو بنیاد بنا کر 1370 سے زائد ملازمین کو رمضان المبارک جیسے مقدس مہینے سے چند دن قبل بغیر کسی مالی پیکچ/گولڈن ہینڈ شیک دیے فارغ کردیا جبکہ باقی ماندہ ملازمین کو رمضان المبارک میں ہی فارغ کرنے کی تیاری کی جارہی ہے۔اس سے قبل اسٹیل ملز انتظامیہ نومبر 2020 کو تقریباً پانچ ہزار سے زائد ملازمین کو غیر قانونی طور پر جبری برطرف کر چکی ہے اور یہ برطرف ملازمین گزشتہ چار سالوں سے انصاف کے حصول کے لیے عدالتوں کے چکر کاٹ رہے ہیں، پاکستان اسٹیل ملز جو ملک کا اہم ترین صنعتی ادارہ ہے جس کے اثاثے ایک ہزار ارب روپے سے زائد ہیں اور یہ ادارہ 2008 تک آپریشنل منافع میں تھا اس کے بعد حکومتوں کی نااہلی، غلط پالیسیوں، کرپشن ،لوٹ مار کے باعث خسارے کا شکار ہوتا گیا۔

    2015 میں جب اسٹیل ملز بحالی کے جانب سفر طے کر رہا تھا تب اس وقت کی مسلم لیگ (ن)کی حکومت نے اسٹیل ملز کی گیس بند کردی جو ایک مجرمانہ فعل تھا۔ اسٹیل ملز کرپشن، مس مینجمنٹ، حکومتی نااہلی کے باعث خسارے میں گئی لیکن سزا ملازمین کو بے روزگاری کی صورت میں دی جارہی ہے ،موجودہ اتحادی حکومت میں اہم شراکت دار پیپلز پارٹی ہے جس کے چیئرمین بلاول زرداری ہیں ،جب وہ اپوزیشن میں تھے اس وقت اسٹیل ملز ملازمین کے ساتھ وعدے اور دعوے کیے تھے کہ اقتدار میں آکر اسٹیل ملز کو بحال اور نکالے گئے ملازمین کو ملازمتوں پہ بحال کریں گے، دوسری جانب پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت ہے جس نے اسٹیل ملز ملازمین کے کئی احتجاج اس وعدے کے ساتھ ختم کروائے کہ وہ وفاقی حکومت سے بات کرکے ملازمین کو بحال کروائیں گے لیکن آج صورتحال یہ ہے کہ ان تمام وعدوں دعووں کے باوجود پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت اور وفاق میں اتحادی حکومت کے ہوتے ہوئے ہزاروں ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے۔

    پیپلز پارٹی کی قیادت ان برطرفیوں پر بالکل خاموش ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پیپلز پارٹی اسٹیل ملز کو اسکریپ کرنے اور ملازمین کے برطرفی کے عمل میں پوری طرح ملوث ہے۔ وفاقی حکومت اور پیپلز پارٹی کی قیادت صوبائی حکومت سب ملکر اسٹیل ملز جیسے عظیم صنعتی ادارہ کو اسکریپ کرکے اس کے کھربوں روپے کے اثاثوں کی بندر بانٹ اور اسٹیل مل کی زمینوں پہ ہاؤسنگ سوسائٹی بنانے کی پلاننگ کر رہے ہیں۔ اسٹیل ملز ملازمین جن کی تنخواہوں میں گزشتہ بارہ سال سے کوئی اضافہ نہیں کیا گیا، ان کے منظور شدہ ہاؤسنگ اسکیم گلشن حدید فیز 4 کی الاٹمنٹ میں دانستہ تاخیر کی جارہی ہے لیکن دوسری جانب اسٹیل مل کی ہزاروں ایکڑ زمینوں پر قبضہ مافیا قابض ہے۔

  • ایم کیو ایم کے کنوینراس وقت بلکل بے بس ہیں،سعید غنی

    ایم کیو ایم کے کنوینراس وقت بلکل بے بس ہیں،سعید غنی

    کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور وزیر بلدیات سندھ سعیدغنی نے ایم کیو ایم پاکستان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے-

    باغی ٹی وی :رپورٹ کےمطابق صوبائی سعید غنی اور میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے گذری کےعلاقے میں اکبری فٹبال گراونڈ کا افتتاح کردیا، ان کے ہمراہ پیپلزپارٹی کے ایم این اے مرزا اختیار بیگ، وقار مہدی دیگرموجود تھے۔

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ آج ہم نے اکبری فٹبال گراونڈ کا افتتاح کیا ہے، پیپلزپارٹی نے جو ترقیاتی منصوبوں کا پلان کیا تھا وہ پورا ہورہا ہے، رمضان میں بھی اور رمضان کے بعد بھی کئی منصوبوں کےافتتاح ہونے ہیں، اس فٹبال گراونڈ کی حالت بہت خراب تھی ،اس فٹبال گراونڈ میں چھوٹا سا پارک بھی بنایا گیا ہے، گورنر سندھ کومزید سیکیورٹی کی ضرورت ہے تو ہم فراہم کریں گے، صرف دھمکیوں کی بناپرصوبےکی امن کےصورتحال پربات نہیں کرسکتے۔

    وزیراعظم کی چینی کی قیمتوں پر کنٹرول کے حوالے سے سخت اقدامات کی ہدایت

    پیپلز پارٹی کے رہنما نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے لوگوں کو روزگار دے لیکن یہ نہیں ہوسکتاکہ سڑکوں کو بند کرکے روزگارفراہم کیاجائے، اگر ریڑی والے روڈ پر دکان بنا کر روزگار کریں گے تو یہ غلط ہے، ہمیں لوگوں کو سہولیات دینی ہے امید ہے اس علاقے کے لوگ کھیلیں گے،صلاحیتوں کو اجاگر کریں گے،امید ہے یہاں سے بڑے کھلاڑی نکلیں گے-

    وزیر بلدیات نے کہا کہ سندھ حکومت نے جتنا کھیلوں میں کام کیا ہے شاید اتنا کسی اور نے نہیں کیا ہو، ہاکی، فٹبال اور دیگر کھیلوں کے گراونڈ بنائے ہیں، ہم کوشش کرتے ہیں ہر سہولت فراہم کریں، ایم کیو ایم والےفارغ ہوگئے، ایم کیو ایم پی ایس پی کے قبضے میں ہے، ایم کیو ایم کے کنوینراسوقت بلکل بے بس ہے کے ایم سی،واٹر کارپوریشن کےواجبات ہیں،وہ ایم کیو ایم کے دورمیں رہے ہیں،کے ڈی اے نے ہم سے 3 ارب مانگے ہیں وہ ہم ان کو دے رہے ہیں۔

    مسجد الحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں اعتکاف کیلئے رجسٹریشن کا آغاز 5 مارچ سے

    اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ شہر میں بلکل پانی کا مسئلہ ہے، لیکن اب پانی ضائع نہیں ہورا ہے پانی شہرمیں ٹھیک طرح سےآرہاہے، یونیورسٹی روڈ پر کچھ لیکیج تھے آج بہتر ہوگیا ہے۔

  • عسکری کارروائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    عسکری کارروائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی کا انتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار

    کراچی: سندھ رینجرز اور سی ٹی ڈی نے ملیر میں مشترکہ کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد عسکری کارروائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو گرفتار کر لیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم زبیر احمد عرف زبیو تمپ بلوچستان کا رہائشی ہے اور ملزم نے 2016 میں بی آر اے کے کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے گروپ میں شمولیت ختیار کی، گرفتار ملزم نے 2016 میں معسکرغزن مکران بلوچستان سے 6ماہ کی عسکری تربیت حاصل کی، ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں بشمول کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے ساتھ مل کر سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد عسکر ی کارروائیاں کیں اور سیکیورٹی فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا۔

    ملزم نے دوران تفتیش مزید انکشاف کیا کہ 2016 میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مند بھلو ایف سی چیک پوسٹ تمپ گریڈ اسٹیشن ایف سی کیمپ، رود بن ایف سی چیک پوسٹ پر راکٹ لانچر اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملے کیے۔ ان کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔

    تیسری جنگ عظیم،نیوکلئیر حملے کی صورت میں پاکستان کےمحفوظ مقامات

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم 2016 سے 2019 تک بلوچستان میں انتہائی سرگرم رہا گرفتار ملزم گرفتاری سے بچنے کے لیے سال 2020 میں بیرون ملک دبئی فرار ہو گیا تھا اور بیرون ملک سے اپنا نیٹ ورک چلاتا رہا، ملزم بیرون ملک سے بی ایم او کے لیے فنڈنگ اور متعدد افراد کی ذہن سازی بھی کرتا رہا ملزم حال ہی میں دبئی سے کراچی پہنچ کر اپنا گروپ منظم کرکے دہشتگردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اور اس کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کرلیا۔

    ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار ملزم سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں، ملزم کو اسلحہ ایمونیشن سمیت مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

    سدھارتھ ملہوترا اور کیارا اڈوانی کے ہاں بچے کی آمد متوقع

  • رمضان المبارک میں بینکوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

    رمضان المبارک میں بینکوں کے نئے اوقات کار کا اعلان

    کراچی: رمضان المبارک کے دوران بینکوں کے اوقاتِ کار میں تبدیلی کر دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک کے مطابق پیر تا جمعرات بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 3 بجے تک کھلے رہیں گے، جبکہ عوامی لین دین کے لیے بینکوں کے اوقات صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک ہوں گے،جمعہ کے روز بینک صبح 9 بجے سے دوپہر 12:30 بجے تک بغیر وقفے کے کھلے رہیں گے،عوام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ اوقات میں اپنی بینکنگ ضروریات مکمل کر لیں۔

    غزہ جنگ بندی معاہدہ:اسرائیل نے امریکی تجویز منظور کر لی،حماس کا توسیع سے انکار

    خفیہ دستاویزات کیس،ایف بی آئی نےقبضہ میں لیا سامان ٹرمپ کو واپس کردیا

    مرے لہو کو چھڑک دو تمام گلشن میں.تحریر: مبشر حسن شاہ

  • پاکستان:صنفی بنیاد پر تشدد، 2024 میں 36 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    پاکستان:صنفی بنیاد پر تشدد، 2024 میں 36 ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

    پائیدار سماجی ترقی تنظیم کی رپورٹ میں پاکستان میں صنفی بنیاد پر تشدد کا جائزہ 2024 میں ملک بھر میں بڑھتے ہوئے صنفی تشدد اور کمزور عدالتی نظام کی نشاندہی کی گئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق 2024میں 32,617کیسز رپورٹ ہوئے جن میں 5,339 عصمت دری، 24,439 اغوا، 2,238 گھریلو تشدد اور 547 غیرت کے نام پر قتل کے واقعات شامل ہیں۔سزا کی شرح تشویشناک حد تک کم ہے، عصمت دری اور غیرت کے نام پر قتل کے کیسز میں صرف 0.5 فیصد، اغوا میں 0.1 فیصد اور گھریلو تشدد میں 1.3 فیصد سزا ہوئی۔ پنجاب میں سب سے زیادہ 26,753 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں 225 غیرت کے نام پر قتل کے کیسز میں صرف 2 سزائیں دی گئیں۔عصمت دری کے 4,641 کیسز میں 0.4 فیصد سزا کی شرح رہی، جبکہ 20,720 اغوا کے واقعات میں صرف 16 سزائیں ہو سکیں۔

    خیبر پختونخوا میں 3,397 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں عصمت دری کے 258 کیسز میں صرف 1 سزا ہوئی۔ سندھ میں 1,781 کیسز رپورٹ ہوئے، لیکن عصمت دری اور غیرت کے نام پر قتل میں کوئی سزا نہیں ہوئی۔ بلوچستان میں 398 کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں 25 گھریلو تشدد کے مجرموں کو سزا دی گئی، جو اس زمرے میں سب سے زیادہ ہے۔ اسلام آباد میں 220 کیسز سامنے آئے، جن میں عصمت دری کے 176 کیسز میں 7 سزائیں ہوئیں۔ایس ایس ڈی او کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سید کوثر عباس کے مطابق پاکستان کے فوجداری نظام میں جامع اصلاحات کی ضرورت پر زور دیا تاکہ صنفی تشدد کے مجرموں کو سخت سزا دی جا سکے اور متاثرین کو انصاف مل سکے۔

    رواں ماہ محسن نقوی کو ایک اور اہم عہدہ ملے گا

    شہید ابن شہید، مولانا حامد الحق،امت مسلمہ پھر سے یتیم،تحریر:عائشہ ندیم

    یوکرین کو بڑا جھٹکا، امریکی صدر سے ملاقات کے روز 200 فوجی ہلاک

    چوہنگ میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

    کراچی میں کسٹم چھاپہ، تین کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیا برآمد

    پی سی بی کا بارش سے متاثرہ میچوں کے ٹکٹوں کی رقم کی واپسی کا اعلان

  • کراچی میں کسٹم چھاپہ، تین کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیا برآمد

    کراچی میں کسٹم چھاپہ، تین کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیا برآمد

    کسٹم نے یوسف گوٹھ پر چھاپے کے دوران تین کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیا برآمد کرلیں۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان کسٹمز انفورسمنٹ نے انسداد اسمگلنگ مہم کے تحت یوسف گوٹھ بس ٹرمینل کے گوداموں پر سچل رینجرز کے ہمراہ مشترکہ چھاپہ کارروائیاں کیں۔ان کارروائیوں میں 3 کروڑ روپے کی اسمگل شدہ اشیاء برآمد کی گئیں۔کلکٹر کسٹمز معین وانی کے مطابق چھاپے میں اسکمڈ ملک کے 1207بیگز، 4500کلو چھالیہ، 53 بیلز اجینو موتو، 3800کلو غیرملکی کپڑا، 157کلو غیرملکی کافی، 900کلو خشخاش، 900کلو خمیر اور 92 ٹائرز برآمد ہوئے۔کلکٹر کسٹم کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے اشیاء ضبط کرکے اے ایس او گودام منتقل کردیا گیا۔

    مائیکروسافٹ نےسکائپ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا

    رمضان کا آغاز، شہریوں کا بازاروں کا رخ، قیمتیں بڑھ گئیں

    دارالعلوم حقانیہ میں خودکش حملہ، حملہ آور کی تصویر جاری،انعام کا اعلان

    بلوچستان کے علاقے زہری میں جے یو آئی رہنما غلام سرور قاتلانہ حملے میں جاں بحق