Baaghi TV

Category: کراچی

  • میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئے

    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئے

    کراچی: کراچی کے میئر مرتضیٰ وہاب عباسی شہید اسپتال کی لفٹ میں پھنس گئے، تاہم خوش قسمتی سے اس حادثے میں میئر اور دیگر تمام افراد محفوظ رہے۔ اسپتال حکام کے مطابق یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب لفٹ چوتھی منزل سے تیزی سے پہلی منزل پر آ کر پھنس گئی۔

    معلوم ہوا ہے کہ لفٹ میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، ڈپٹی میئر کراچی اور دیگر 15 سے زائد افراد موجود تھے۔ یہ لوگ ہیموفیلیا سوسائٹی ٹریٹمنٹ سینٹر کے افتتاح کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچے تھے۔اسپتال حکام نے بتایا کہ لفٹ میں پھنسے ہوئے تمام افراد کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، اور وہ 5 سے 10 منٹ تک لفٹ میں پھنسے رہے۔ بعد ازاں امدادی کارروائی کے ذریعے لفٹ کو بحال کیا گیا اور تمام افراد کو باہر نکال لیا گیا۔اس حادثے کے باوجود میئر کراچی نے اسپتال کے عملے کی بروقت کارروائی کو سراہا اور اپنے دورے کو مکمل کیا۔

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس،ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے جج سے اختیارات واپس

    مصطفیٰ عامر قتل کیس،ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے جج سے اختیارات واپس

    سندھ ہائی کورٹ کا اہم فیصلہ: مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کا ریمانڈ نہ دینے والے منتظم جج سے انتظامی اختیارات واپس لے لیے گئے

    سندھ ہائی کورٹ نے مصطفیٰ عامر قتل کیس کے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرنے والے منتظم جج سے انتظامی اختیارات واپس لے لیے ہیں۔ اس فیصلے کے بعد سندھ ہائی کورٹ میں پراسیکیوشن کی جانب سے اے ٹی سی کے منتظم جج کے خلاف دائر کی جانے والی 4 درخواستوں پر سماعت ہوئی۔

    جسٹس ظفر راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے اس اہم کیس پر تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔ درخواست میں پراسیکیوشن نے اپنا مؤقف اختیار کیا کہ اے ٹی سی کے منتظم جج نے ملزم ارمغان کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست کو مسترد کر دیا، جس سے قانونی نظام پر سوالات اٹھنے لگے۔قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ جج کے فیصلے کے بعد ریکارڈ ٹمپرنگ کے الزامات بھی سامنے آئے، جس کے نتیجے میں جج سے اختیارات واپس لینے کی سفارش کی گئی تھی۔

    یہ فیصلہ سندھ ہائی کورٹ کی جانب سے عدلیہ کی خود مختاری اور انصاف کے نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کی ایک اہم کوشش ہے۔

  • سندھ ہائیکورٹ، سانحۂ بلدیہ فیکٹری کے مفرور ملزم کی گرفتاری  کا حکم

    سندھ ہائیکورٹ، سانحۂ بلدیہ فیکٹری کے مفرور ملزم کی گرفتاری کا حکم

    کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے سانحۂ بلدیہ فیکٹری کے مفرور ملزم حماد صدیقی کی گرفتاری کے لیے انٹرپول سے رجوع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ یہ حکم قتل کیس میں نامزد دبئی فرار ملزمان کی پاکستان حوالگی کے کیس کی سماعت کے دوران دیا گیا۔

    سماعت کے دوران محکمۂ داخلہ اور خارجہ نے اپنی رپورٹ سندھ ہائی کورٹ میں جمع کروا دی، جس میں بتایا گیا کہ انٹرپول کو ملزمان کی گرفتاری کے لیے درخواست ارسال کر دی گئی ہے۔عدالت نے مفرور ملزم خرم نثار سے متعلق محکمۂ داخلہ کے فوکل پرسن کو بھی طلب کیا ہے تاکہ اس کیس کی مزید تفصیلات اور پیشرفت پر غور کیا جا سکے۔عدالت نے اس درخواست پر سماعت 22 اپریل تک ملتوی کر دی۔ اس وقت تک ملزمان کی گرفتاری کے لیے مزید اقدامات کیے جائیں گے۔مقدمے میں ملزمان تقی حیدر، حماد صدیقی اور خرم نثار مفرور ہیں۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے بتایا کہ تقی حیدر سے متعلق کاغذات متحدہ عرب امارات کو بھیج دیے گئے ہیں تاکہ اس کی گرفتاری کی کارروائی کی جا سکے۔

    یاد رہے کہ ماہم امجد نے اپنے والد کے مبینہ قاتل تقی حیدر کی پاکستان منتقلی کے لیے درخواست دائر کی تھی تاکہ انصاف حاصل کیا جا سکے۔

  • سندھ میں شاہراہوں پر ’پیٹرولنگ پولیس‘ متعارف کروانے کا فیصلہ

    سندھ میں شاہراہوں پر ’پیٹرولنگ پولیس‘ متعارف کروانے کا فیصلہ

    حکومت سندھ کا شہروں کے درمیان اہم ہائے ویز، شاہراہوں پر”پیٹرولنگ پولیس”متعارف کروانے کا فیصلہ، شہروں میں جرائم کی بیخ کنی کے لیے جدید کیمروں کی تنصیب سمیت دیگر اقدامات کے تسلسل کوبرقراررکھتے ہوئے شاہراہوں کو محفوظ بنانے کے لیے پیٹرولنگ پولیس تعینات جائے گی۔

    باغی ٹی وی کےمطابق کے مطابق آئی جی سندھ غلام نبی میمن کی زیرصدارت صوبے میں ”ہائے ویز پیٹرولنگ” متعارف کروانے سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، سینٹرل پولیس آفس کراچی میں منعقدہ اجلاس میں ڈی آئی جیزٹی اینڈ ٹی،ایڈمن کراچی،کرائم اینڈآنوسٹی گیشنز، ٹریفک حیدرآباد، سی آئی اے، ہیڈکواٹرز،اسٹبلشمنٹ،آئی ٹی، فنانس، سمیت دیگرپولیس افسران نے شرکت کی۔ڈی آئی جی اسٹبلشمنٹ کی جانب سے مجوزہ پولیس پیٹرولنگ منصوبے کے اغراض و مقاصد، چیک پوسٹوں کی موجودہ صورتحال، نفری اورحدود و وسائل پر مبنی برینفگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پہلے مرحلے میں سندھ کے مختلف ہائے ویز کی11مقامات پر سندھ موٹرویزپیٹرولنگ پولیس تعینات کی جائے گی۔

    ایم نائن، شہیدذوالفقارعلی بھٹو،ناڈرن بائی پاس، انڈس، لیاری،نیشنل،ایم فائیو،مہران، ٹھٹھہ ٹومٹھی، حیدرآباد میرپورخاص،اورحیدرآباد بدین ہائے ویزشامل ہیں، پولیس ہائے وے پیٹرول یونٹ کی قیادت ایک ڈی آئی جی،3 ایس ایس پیز اور7ڈی ایس پیزکریں گے،ڈی آئی جی اورایک ایس ایس پی حیدرآباد،جبکہ ایک ایس ایس پی کراچی اورایک سکھر میں تعنیات کیے جائیں گے۔

    اجلاس میں آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے بتایا کہ اس منصوبے کا بنیادی اور واحد مقصد صرف جرائم کی روک تھام ہے، شہروں میں لگے کیمروں کی مدد سے جرائم کے خلاف جنریٹ ہونے والے الرٹ سے متعلقہ پولیس سمیت سندھ پولیس ہائی وے پیٹرول بھی متحرک ہوجائے گی۔اندرون سندھ میں ہائے ویزپرقائم پولیس چیک پوسٹوں کی بحالی، پیٹرولنگ گاڑیوں اورنفری کی تعداد اور دیگر انتظامات پرمبنی تجاویزبرائے منظوری سندھ حکومت کے لیے تیارکی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولنگ کا مقصد جرائم کے خلاف پولیس رسپانس کوہائے ویزتک وسعت دینا اور موثربنانا ہے، چوری شدہ گاڑیوں کی منتقلی کی روک تھام اورجرائم پیشہ افراد کے گرد مزید گھیراتنگ کرنا اورشہریوں کو محفوظ گزرگاہیں فراہم کرنا ہے۔

    اڈیالہ جیل ،قید ی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے اخراجات میں اضافہ

    جماعت اسلامی کا رمضان کے بعد ملک گیر احتجاجی تحریک کا اعلان

    جے یو آئی سندھ کا نئی کینالوں کیخلاف25 فروری کو مظاہروں کا اعلان

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے سندھ میں جاری وفاقی منصوبے گنوا دیے

    مولانا فضل الرحمان قطر پہنچ گئے ، حماس رہنماؤں سے ملاقات

    پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانا مشکل نہیں، وزیراعلی سندھ

  • جے یو آئی سندھ کا نئی کینالوں کیخلاف25 فروری کو  مظاہروں کا اعلان

    جے یو آئی سندھ کا نئی کینالوں کیخلاف25 فروری کو مظاہروں کا اعلان

    جمعیت علمائے اسلام سندھ کے قائد علامہ راشد محمود سومرو نے صوبے میں بڑھتی ہوئی بدامنی اور دریائے سندھ پر نئی کینالوں کی تعمیر کے خلاف 25 فروری کو صوبے بھر کے ضلعی ہیڈکوارٹرز میں پریس کلبوں کے سامنے بڑے مظاہروں کا اعلان کیا ہے۔

    جے یو آئی سندھ کے انفارمیشن سیکریٹری ڈاکٹر اے جی انصاری، کے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق کارکنان اور عوام سے ان مظاہروں میں بھرپور شرکت کی اپیل کی گئی ہے۔علامہ سومرو نے کہا ہے کہ مظاہروں کا مقصد صوبے میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال اور دریائے سندھ پر مجوزہ نہری منصوبوں کے خلاف آواز اٹھانا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ ان کینالوں کی تعمیر سے سندھ کے پانی کے وسائل پر منفی اثرات مرتب ہونگے جو صوبے کی زراعت اور معیشت کے لیے تباہ کن ثابت ہونگے.

    مولانا فضل الرحمان قطر پہنچ گئے ، حماس رہنماؤں سے ملاقات

    جے یو آئی ضلع جیکب آباد کے پریس سیکریٹری اسداللہ حیدری نے کہا ہے کہ 25 فروری کو جامعہ قاسم العلوم ک جیکب آباد میں ضلعی مجلس عمومی کے اہم اجلاس ہوگا اجلاس کے بعد کینالوں اور بدامنی کے خلاف بڑا مظاہرہ نکالا جائیگا۔جے یو آئی کی قیادت نے تمام کارکنان اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ان مظاہروں میں بھرپور شرکت کریں تاکہ صوبے کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے اور صوبے میں امن و امان کی بحالی کے لیے مثر اقدامات کیے جا سکیں ۔

    نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں کمی ہو گئی

    نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں کمی ہو گئی

    لاہور: پی ٹی آئی رہنما، اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد

    پاکستان ریلوے نےسرسید ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کر دیا

    2014 دھرنے، غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

  • وفاقی وزیر احسن اقبال نے سندھ میں جاری وفاقی منصوبے گنوا دیے

    وفاقی وزیر احسن اقبال نے سندھ میں جاری وفاقی منصوبے گنوا دیے

    کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے سندھ میں جاری وفاقی منصوبے گنوا دیے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال سے صحافی نے سوال کیا کہ سندھ کے کوئی 5 بڑے منصوبے بتا دیں جن پر وفاق کام کر رہا ہی جواب میں احسن اقبال نے کہا کہ ہم کے فور پر کام کر رہے ہیں، کراچی حیدرآباد موٹروے پر الائنمنٹ کی جائے گی، اب اختیارات صوبوں کے پاس ہیں انہوں نے کرنا ہے۔احسن اقبال نے کہا کہ ہمیں ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار رہنا ہے فوڈسیکیورٹی، واٹر سیکیورٹی پر کام کرنے کی ضرورت ہے چوتھا حصہ توانائی اور انفرااسٹرکچر کا ہے توانائی بہت مہنگی ہو چکی، اللہ نے ہمیں اتناکوئلہ دیا ہی400سالوں کیلئے سستی بجلی مل سکتی ہے سندھ میں ونڈ اور سولر انرجی کے مواقع ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح 4 فیصد سے بھی کم ہو گئی پاکستان کی بہتری کے لیے ہمیں ملکر کام کرنے ہیں اس وقت ہمیں کسی سیاسی لانگ مارچ کی ضرورت نہیں ہمیں ایک اقتصادی لانگ مارچ کی ضرورت ہے سندھ حکومت نے ہمیں بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔

    مولانا فضل الرحمان قطر پہنچ گئے ، حماس رہنماؤں سے ملاقات

    نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں کمی ہو گئی

    لاہور: پی ٹی آئی رہنما، اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد

    سندھ کی جیلوں میں 2ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    2014 دھرنے، غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    وی پی این کو قانونی بنانے کے لیے لائسنس سروس شروع

  • نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں کمی ہو گئی

    نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں کمی ہو گئی

    وفاقی حکومت نے مختلف کرنسیوں میں نیا پاکستان روایتی سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح میں بڑی کمی کر دی ہے۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان اور وزارت خزانہ کے مطابق پاکستانی کرنسی میں 12 ماہ کی مدت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 850 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد21.50 فیصد سے کم کرکے 13 فیصد کر دی گئی ہے۔امریکی ڈالر میں 12 ماہ کی مدت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 200 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 9 فیصد سے کم کرکے 7 فیصد کر دی گئی ہے۔برطانوی پائونڈز میں 12 ماہ مدت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 75 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 8 فیصد سے کم کرکے 7.25 فیصد کر دی گئی ہے۔اسی طرح یورو میں 12 ماہ مدت کے نیا پاکستان سرٹیفکیٹس پر منافع کی شرح 175 بیسز پوائنٹس کی کمی کے بعد 7 فیصد سے کم کر کے 5.25 فیصد کر دی گئی ہے۔

    پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانا مشکل نہیں، وزیراعلی سندھ

    لاہور: پی ٹی آئی رہنما، اسلم اقبال کے ڈیرے سے لاش برآمد

    پاکستان ریلوے نےسرسید ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کر دیا

    سندھ کی جیلوں میں 2ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    2014 دھرنے، غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    سوزوکی نے آلٹو کی قیمت ایک بار پھر بڑھا دی

    وی پی این کو قانونی بنانے کے لیے لائسنس سروس شروع

    فرانس میں روسی قونصل خانے پر حملہ

  • پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانا مشکل نہیں، وزیراعلی سندھ

    پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانا مشکل نہیں، وزیراعلی سندھ

    وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانا مشکل نہیں ہے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں تقریب سے خطاب میں وزیراعلی سندھ نے کہا کہ پاکستان کو ٹریلین ڈالر اکانومی بنانا مشکل نہیں، اس وقت سب سے بڑا مسئلہ بڑھتی ہوئی آبادی کا ہے۔انہوں نے کہا کہ اڑان پاکستان کے فائیو ایز پاکستان پیپلز پارٹی کے منشور کا حصہ تھے، ایکسپورٹ بڑھنے کے بجائے کم ہوئی ہے۔وزیراعظم پورٹس کی ترقی کیلیے بڑے فکرمند ہیں، پورٹس سے ٹرکوں کے ذریعے سامان کی منتقلی کیلیے صرف رات کا وقت ملتا ہے۔انہوں نے کہا کہ لیاری ایکسپریس وے کو ہمیں ہیوی ٹریفک کیلیے مختص کرنا ہوگا، صرف اتحاد کی ضرورت ہے، انرجی کے بغیر ایکسپورٹ نہیں بڑھاسکتے۔

    وزیراعلی سندھ نے کہا کہ انفرااسٹرکچر کے بغیر بھی ایکسپورٹ نہیں بڑھائی جا سکتی، اگر حیدرآباد سکھر روڈ ایسا ہوگا تو بھی ایکسپورٹ نہیں بڑھ سکتی۔
    شاہراہ بھٹو سے ہیوی ٹریفک کو متبادل راستہ ملے گا، ہم چاہتے ہیں کہ ہیوی ٹریفک کیلیے رنگ روڈ ہونا چاہیے۔مراد علی شاہ نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بھی اس معاملے پر تحفظات ہیں، دھابیجی صنعتی علاقہ جیسا کوئی صنعتی علاقہ نہیں ،ہمیں سپورٹ چاہیے۔

    پاکستان ریلوے نےسرسید ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کر دیا

    سندھ کی جیلوں میں 2ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    2014 دھرنے، غیرحاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری

    سوزوکی نے آلٹو کی قیمت ایک بار پھر بڑھا دی

    وی پی این کو قانونی بنانے کے لیے لائسنس سروس شروع

    فرانس میں روسی قونصل خانے پر حملہ

  • پاکستان ریلوے نےسرسید ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کر دیا

    پاکستان ریلوے نےسرسید ایکسپریس بند کرنے کا اعلان کر دیا

    پاکستان ریلوے نے سرسید ایکسپریس کوبند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ آج ٹرین اپنا سفرمکمل کرنےکے بعد کل سےبند کر دی جائےگی،سرسید ایکسپریس کراچی سےپنڈی کیلئےچلائی جارہی تھی۔تھرڈپارٹی کنٹریکٹ کےتحت ٹرین کوپرائیویٹ کنٹریکٹرکےذریعےچلایاجارہا تھا،دوسری جانب پاکستان ریلویزنے مزید 7 ٹرینیں آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ہزارہ،کراچی ،بہاؤالدین زکریا ،سکھر ایکسپریس،موئن جودڑواور راولپنڈی پسنجر ٹرین آؤٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    دستاویزات کی تیاری میں تاخیر کے باعث بڈز وصولی کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی،حکام کا کہنا ہے کہ 7مسافر ٹرینوں کی فنانشل اور ٹیکنیکل بڈز 25 فروری کو وصول کی جائیں گی۔ٹیکنیکل بڈز میں کوالیفائی کرنیوالی فرموں کی ہی فنانشل بڈز کھولی جائیں گی۔

    سوزوکی نے آلٹو کی قیمت ایک بار پھر بڑھا دی

  • سندھ کی جیلوں میں 2ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    سندھ کی جیلوں میں 2ارب سے زائد کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

    سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کو کھانے، ادویات، کپڑوں اور فرنیچر کی فراہمی کے ٹھیکوں میں 2 ارب 45 کروڑ 61 لاکھ روپے کی بے ضابطگیوں اور فنڈز کے غلط استعمال کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سندھ کی مختلف جیلوں میں قیدیوں کو کھانے اور ادویات کی فراہمی سمیت دیگر اشیا کی خریداری کے لئے ٹھیکوں میں 2 ارب 45 کروڑ سے زائد کی بے ضابطگیوں کی سیکریٹری داخلہ سندھ کو تحقیقات کا حکم دے کر ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔پی اے سی کا اجلاس چیئرمین نثار کھوڑو کی صدارت میں سندھ اسمبلی کی کمیٹی روم میں ہوا۔اجلاس میں کمیٹی اراکین خرم کریم سومرو، مخدوم فخرالزمان سمیت آئی جی جیلز قاضی نظیر احمد اور مختلف جیلوں کے جیل سپرنٹنڈنٹس نے شرکت کی۔

    اجلاس میں محکمہ جیل خانہ جات کی سال 2019 اور سال 2020 کے آڈٹ پیراز کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں سینٹرل جیل کراچی سمیت دیگر جیلوں میں قیدیوں کو کھانے،ادویات، کپڑوں اور فرنیچر کی فراہمی کے ٹھیکوں میں 2 ارب 45 کروڑ 61 لاکھ روپے بے ضابطگیوں کا انکشاف سامنے آیا جس پر پی اے سی چیئرمین نثار کھوڑو نے آئی جی جیل سے استفسار کیا کہ قیدیوں کو کھانے اور دیگر اشیا کی فراہمی کے لئے اربوں روپے کے ٹینڈرز کن ٹھیکداروں کو دئے گئے اوراس متعلق ریکارڈ فراہم کریں اور بتایا جائے کے قیدیوں کو فراہم کئے جانے والے تین وقت کے کھانے کا معیار کیا ہے اور معیار کس طرح چیک کیا جاتا ہے۔

    جس پر آئی جی جیل خانہ جات قاضی نظیر احمد نے پی اے سی کو بتایا کہ سندھ کی تمام جیلوں میں قیدیوں کو تین وقت کا کھانا فراہم کیا جاتا ہے اور کھانے کا معیار میڈیکل افسران اور ججز بھی آکر چیک کرتے ہیں اور قیدیوں کو کھانے کی فراہمی سمیت ادویات فرنیچر اور کپڑوں اور دیگر اشیا کی خریداری میں 2 ارب 45 کروڑ خرچ کئے گئے جس کا باضابطہ ٹینڈر جاری کیا گیا تھا تاہم جیل حکام پی اے سی اور آڈٹ کو 2 ارب 45 کروڑ سے زائد قیدیوں کو کھانے کی فراہمی سمیت دیگر اشیا کی خریداری کے متعلق مطمئن نہیں کر سکے۔

    آڈٹ پیراز کے جائزے کے دوران جیلوں میں ادویات کی خریداری میں 3 کروڑ 70 لاکھ روپے، یونیفارم کی خریداری میں 3 کروڑ 45 لاکھ روپے، قیدیوں کے فرنیچر پر 10 لاکھ 27ہزار روپے خرچ ہونے کا انکشاف سامنے آیا جبکے جیلوں میں مشینری اور پلانٹ کی خریداری کی مد میں 6 کروڑ 18لاکھ روپے کپڑوں کی خریداری پر 29لاکھ روپے خرچہ ظاہر کیا گیا جس پر ڈی جی آڈٹ نے سندھ کی جیلوں میں قیدیوں کو کھانے کی فراہمی پر 2 ارب 45 کروڑ روپے خرچ ہونے پر ڈی جی آڈٹ نے اعتراض اٹھایا۔

    پی اے سی نے سندھ کے سیکریٹری داخلہ کو قیدیوں کے کھانے سمیت دیگر اشیا کی خریداری کی مد میں 2 ارب 45 کروڑ سے زائد کی رقم خرچ کرنے اور فنڈز کے غلط استعمال کے معاملے کی تحقیقات کرکے ایک ماہ میں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی۔ پی اے سی نے جیل حکام کو سینٹرل جیل کراچی سمیت دیگر اضلاع کے جیلوں میں قیدیوں کے کھانے کے معیار کی چیکنگ کے لئے فوڈ اتھارٹی کے افسران کو مقرر کرنے کی ہدایت کی۔

    اجلاس میں ملیر جیل حکام 80 لاکھ روپے خرچ کرنے کا آڈٹ ریکارڈ فراہم نہیں کرسکے۔ پی اے سی چیئرمین نثار کھوڑو نے پوچھا کہ ملیر جیل حکام نے 80 لاکھ روپے کہاں خرچ کئے جس پر ملیر جیل حکام نے پی اے سی کو بتایا کے ملیر جیل کی مینٹیننس، پیٹرول پر 80 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں جس پر پی اے سی نے ملیر جیل حکام کو 10 دنوں میں 80لاکھ روپے کے خرچوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی ہدایت کردی۔

    اجلاس میں کمیٹی کے رکن خرم کریم سومرو نے جیل حکام سے استفسار کیا کہ جیلوں میں اصلاحات کے لئے اربوں روپے بجٹ فراہم ہورہا ہے تو ملیر جیل کی کھڑکی سے قیدی کیسے فرار ہوا جس پر جیل حکام قیدی فرار ہونے پر پی اے سی کو مطمئن جواب نہ دے سکے۔ اجلاس میں پی اے سی نے سندھ بھر کے جیلوں کی انٹرنل آڈٹ کرانے کی ہدایت کردی۔

    سوزوکی نے آلٹو کی قیمت ایک بار پھر بڑھا دی

    وی پی این کو قانونی بنانے کے لیے لائسنس سروس شروع

    فرانس میں روسی قونصل خانے پر حملہ