Baaghi TV

Category: کراچی

  • سوزوکی نے آلٹو کی قیمت ایک بار پھر بڑھا دی

    سوزوکی نے آلٹو کی قیمت ایک بار پھر بڑھا دی

    پاک سوزوکی موٹر کمپنی نے اپنے مقبول ماڈلز، سوزوکی آلٹو (تمام ورژنز) اور سوزوکی راوی کی قیمتوں میں حیرت انگیز اضافہ کر دیا۔

    سوزوکی آلٹو کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آلٹو VXR MT کی موجودہ قیمت 2,707,000 روپے ہے، لیکن اب اس کی قیمت 1,20,000 روپے کے اضافے سے 2,827,000 روپے ہوگئی۔الٹو VXR AGS کے اس ماڈل کی قیمت 2,894,000 روپے سے بڑھ کر 2,989,000 روپے ہو چکی ہے، یعنی 95,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔الٹو VXL AGS کی قیمت میں ایڈجسٹمنٹ کرتے ہوئے، اس کی قیمت 3,045,000 روپے سے بڑھا کر 3,140,000 روپے کر دی ہے، یعنی 95,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔راوی پک کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے؛ موجودہ قیمت 1,856,000 روپے سے بڑھ کر 1,956,000 روپے ہو چکی ہے، یعنی 100,000 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

    سوزوکی نے واضح کیا ہے کہ یہ نئی قیمتیں مصنوعات کے معیار، حفاظت اور آرام دہ خصوصیات کو برقرار رکھنے کی ان کی کوششوں کا نتیجہ ہیں۔ ان بہتریوں کے ساتھ، سوزوکی آلٹو نہ صرف بہتر فیچرز فراہم کر رہی ہے بلکہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی کسٹمر بیس کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے affordability کو بھی یقینی بنا رہی ہے۔تجارتی استعمال کے لیے بڑے پیمانے پر استعمال ہونے والی سوزوکی راوی میں بھی قیمت میں ایڈجسٹمنٹ کی گئی ہے، تاکہ کاروباری مالکان کو مسلسل قابل اعتماد اور موثر کارکردگی فراہم کی جا سکے۔

    وی پی این کو قانونی بنانے کے لیے لائسنس سروس شروع

    فرانس میں روسی قونصل خانے پر حملہ

  • اداکاروں کا کام کھلاڑیوں سے کروانا ہے تو اداکاروں کو ٹیم میں لے لیں،رابعہ کلثوم

    اداکاروں کا کام کھلاڑیوں سے کروانا ہے تو اداکاروں کو ٹیم میں لے لیں،رابعہ کلثوم

    کراچی: پاکستان شوبز کی اداکارہ رابعہ کلثوم نے قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت سے شکست پر شدید غم و غصے کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی :اداکارہ رابعہ کلثوم نے سوشل میڈیا پر قومی کرکٹ ٹیم کے چند کھلاڑیوں کو بغیر نام لیے تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ میں تمام برانڈز سے درخواست کرنا چاہوں گی کہ کھلاڑیوں کو برانڈ فیس کے طور پر لینا بند کریں اور انہیں وہ کرنے دیں جو کرنا ان کا کام ہے جو کہ کرکٹ کھیلنا ہے-

    رابعہ کلثوم نے بھارت سے شکست پر غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے مزید لکھا کہ مہربانی کر کے اداکاروں کا کام اداکاروں کو ہی کرنے دیں، لیکن اگر اداکاروں کا کام کھلاڑیوں سے کروانا ہے تو اداکاروں کو ٹیم میں لے لیں یا پھر قومی ٹیم کی کپتانی فہد مصطفیٰ یا پھر فیضان شیخ کو دے دینی چاہیئے تو شاید بہتر نتائج مل جائیں گے۔

    ٹیم ٹاس جیتنے کا فائدہ اٹھانے میں ناکام رہی، محمد رضوان کا اعتراف

    actor

    واضح رہے کہ رابعہ کلثوم ٹیلی ویژن کی نامور سینئر اداکارہ پروین اکبر کی بیٹی اور فیضان شیخ کی بہن ہیں، اداکارہ ماہم عامر ان کی بھابھی ہیں، انہوں نے 2018 میں گلوکار ریحان ناظم سے شادی کی تھی، جوڑے کے ہاں 2021 میں ایک بیٹے کی پیدائش بھی ہوئی۔

    چیمپئنز ٹرافی: ون ڈے کرکٹ کے کئی ریکارڈز ویرات کوہلی کے نام

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات، ساحر حسن ڈارک ویب پر کرتا تھا منشیات فروخت

    مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات، ساحر حسن ڈارک ویب پر کرتا تھا منشیات فروخت

    کراچی: مصطفیٰ عامر کے قتل کیس کی تحقیقات کے دوران منیشات کیس میں گرفتار ساحر حسن سے تفتیش کے دوران اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ایس آئی یو ذرائع کے مطابق ساحر حسن ڈارک ویب کے ذریعے باذل اور یحیٰ نامی افراد سے منشیات خرید کر فروخت کرتا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق ساحر حسن اسنیپ چیٹ پر باذل سے منشیات کا آرڈر کرتا اور اس کی ادائیگی کے لیے اپنے والد کے منیجر کے بینک اکاؤنٹ کا استعمال کرتا تھا۔ باذل ساحر حسن کو منشیات دو نجی کوریئر کمپنیوں کے ذریعے ارسال کرتا تھا، جس کے پارسلز کے ریکارڈ بھی ایس آئی یو کو مل گئے ہیں۔ایس آئی یو ذرائع کا کہنا ہے کہ ساحر حسن جس بینک اکاؤنٹ میں باذل کو پیسے بھیجتا تھا، وہ اکاؤنٹ کسی اور کے نام پر تھا، جس سے اس معاملے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ منشیات کیس میں مزید بڑے نام سامنے آنے کی توقع ہے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ساحر حسن نے کئی کمرشلز میں ماڈلنگ کی ہے اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری بھی کی ہے۔ اس کے علاوہ وہ فری لانس کام بھی کرتا ہے۔

    یہ انکشافات مصطفیٰ عامر قتل کیس کی تحقیقات میں اہم موڑ ثابت ہو سکتے ہیں اور اس سے منشیات کے کاروبار میں مزید افراد کے ملوث ہونے کا امکان ہے۔

  • کراچی میں کینال منصوبے پر احتجاج کے دوران تصادم

    کراچی میں کینال منصوبے پر احتجاج کے دوران تصادم

    جئے سندھ قومی محاذ کی سکھر سے شروع ہونے والی ریلی آج شام کراچی پریس کلب کے باہر اختتام پذیر ہوئی، جس میں مقررین نے متنازع نہر منصوبے، کارپوریٹ فارمنگ اور ہندو لڑکیوں کی مذہب کی مبینہ جبری تبدیلی سمیت دیگر مسائل کے خاتمے کا مطالبہ کیا۔

    حکام، منتظمین اور عینی شاہدین کے مطابق مظاہرین نے 28 روز قبل سکھر سے مارچ شروع کیا تھا، جس کی مرکزی شارع فیصل پر فنانس اینڈ ٹریڈ سینٹر (ایف ٹی سی) کے قریب پولیس کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، متعدد مظاہرین نے مبینہ طور پر پولیس اہلکاروں کو مارا جبکہ مرکزی شاہراہ پر ٹریفک جام ہو گئی۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل جنوبی سید اسد رضا نے ڈان نیوز کو بتایا کہ تقریباً 500 سے 600 مظاہرین بشمول خواتین اور بچے ایف ٹی سی پہنچے۔

    سید اسد رضا کا کہنا تھا کہ منتظمین کے رہنماؤں کے ساتھ سمجھوتہ ہوا تھا کہ ایف ٹی سی سے کراچی پریس کلب تک جانے کے لیے لکی اسٹار کی طرف جائیں گے۔مزید بتایا کہ انہوں نے خلاف ورزی کرتے ہوئے پرانے ریجنٹ پلازہ ہوٹل (ایس آئی یو ٹی ہسپتال) کی طرف بڑھنا شروع کر دیا، وہاں تعینات پولیس اہلکاروں نے انہیں آگے بڑھنے سے روکنے کی کوشش کی۔متعدد مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر پتھروں اور لاٹھیوں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) جنوبی، ان کے محافظ، صدر پولیس اسٹیشن کے ہاؤس آفیسر اور دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، مظاہرین نے مبینہ طور پر پولیس اور شہریوں کی گاڑیوں پر بھی حملہ کیا۔

    مظاہرین کے خلاف درج فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) کے مطابق جسقم کے رہنماؤں نے مبینہ طور پر ایف ٹی سی کے مقام پر 400 سے 500 مظاہرین کو اکسایا، جنہوں نے مبینہ طور پر پتھروں اور ڈنڈوں سے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا، جس کے نتیجے میں 8 اہلکار زخمی اور پولیس کی تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ایف آئی آر میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ مظاہرین نے اپنے مذموم عزائم کو پورا کرنے کے لیے پولیس کی گاڑیوں پر حملہ کیا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیلایا۔

    ڈی آئی جی جنوبی سید اسد رضا نے کہا کہ مظاہرین کو بغیر کسی کارروائی کے منتشر کرنا ’مشکل‘ تھا، اس لیے پولیس نے کسی بھی واقعے سے بچنے کے لیے انہیں پریس کلب کی طرف جانے کی اجازت دی۔پولیس نے مبینہ طور پر مظاہرے کی قیادت کرنے والے 12 مشتبہ افراد کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 109، دفعہ 144، دفعہ 147، دفعہ 148، دفعہ 186، دفعہ 337 (ون) اے، دفعہ 353 اور دفعہ 427 کے علاوہ انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعہ 7 کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔

    پریس کلب پر جسقم کے رہنماؤں اسلم خیرپور، نیاز کالانی، اسمٰعیل نوتکانی، عبدالستار چنہ، وحید سندھی، تاج جویو، الہیٰ بخش بیک، منیر حیدر شاہ، سوریحہ سندھی، مہر اور دیگر نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ دریائے سندھ پر 6 مجوزہ نہروں پر پیش رفت روکی جائے۔انہوں نے مذہبی انتہا پسندی اور سندھ میں ’بیرونی لوگوں‘ کی آمد کی بھی مذمت کی، ایکٹوسٹس نے سندھ کے سیاسی کارکنوں کی جبری گمشدگیوں کے خاتمے اور ان کی رہائی کا بھی مطالبہ کیا۔

    پاکستان میں حالیہ انتخابات پرنجی ادارے کی رپورٹ جاری

    سیمی فائنل میں پہنچنا بہت اچھا لگ رہا ہے، ویرات کوہلی

    رمضان کی آمد ، منافع خورسرگرم ،کھانے پینے کی اشیا مہنگی

    پارا چنار میں شدت پسندوں کیخلاف آپریشن تیز، مزید 20 افراد گرفتار

  • رمضان کی آمد ، منافع خورسرگرم ،کھانے پینے کی اشیا مہنگی

    رمضان کی آمد ، منافع خورسرگرم ،کھانے پینے کی اشیا مہنگی

    رمضان المبارک کی آمد سے قبل ہی منافع خورسرگرم ہوگئے ہیں،کھانے پینے کی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ کر دیاگیاہے۔

    مارکیٹ ذرائع کے مطابق چند روز میں انڈے فی درجن 230 سے بڑھ کر 272 روپے کے ہو گئے ہیں، چھوٹے گوشت کی قیمت 200 روپے اضافے سے 2500 روپے کلو جبکہ بڑا گوشت 1100 سے بڑھ کر 1400 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔مارکیٹ ذرائع نے بتایاکہ چینی 124 روپے سے بڑھ کر 155 اور 160 روپے فی کلو تک جا پہنچی ہے، اسی طرح سیب، کیلا، خربوزہ، کینو اور اسٹرابیری کی قیمت میں 100 سے 300 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے۔دوسری جانب کنزیومر ایسوسی ایشنکے مطابق انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے، سرکاری ریٹ لسٹ پر عمل نہیں ہو رہا اور منافع خور اپنی مرضی سے قیمتیں وصول کر رہے ہیں۔

    ہسپتالوں اور لیبارٹریز کو درکار اہم طبی آلات کی شدید قلت کا خطرہ

    نسیم شاہ کی مدد،ویرات کوہلی نے دل جیت لیے

    وزیرِ اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

    رمضان المبارک : یواے ای کا پاکستان میں راشن تقسیم کرنے کا اعلان

    کراچی:پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی، 48 گھنٹوں کے لیے سپلائی بند

  • ہسپتالوں اور لیبارٹریز کو درکار اہم طبی آلات کی شدید قلت کا خطرہ

    ہسپتالوں اور لیبارٹریز کو درکار اہم طبی آلات کی شدید قلت کا خطرہ

    پاکستان کے اسپتالوں اور لیبارٹریز کو درکار اہم طبی آلات کی شدید قلت کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ڈریپ نے بیرون ملک سے منگوائی جانے والی میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کی توسیع ختم کر دی ہے، جس کے باعث درآمد کنندگان نئے آلات نہیں منگوا سکتے۔

    ہیلتھ کیئر ڈیوائسز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے بانی رکن محمد عمر کے مطابق 90 فیصد میڈیکل ڈیوائسز بیرونِ ملک سے درآمد کی جاتی ہیں اور ان کی رجسٹریشن کا پیچیدہ عمل وقت پر مکمل نہ ہونے کے باعث ایک بڑا بحران جنم لے سکتا ہے۔میڈیاسے گفتگو کے موقع پر ایچ ڈی اے پی کے بانی رکن محمد عمر کے ساتھ سینئر وائس چیئرمین شہان ارشاد میمن،وائس چیئرمین ظفراللہ علوی اور سابق چیئرمین ظفر ہاشمی بھی موجود تھے۔محمد عمر نے کہا کہ ڈریپ کی جانب سے امپورٹ کی جانے والی میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کی توسیع ختم ہو گئی ہے، جس کی وجہ سے امپورٹرز میڈیکل ڈیوائسز منگوانے سے قاصر ہیں، اس صورتحال کے باعث اسپتالوں، لیبارٹریز اور مراکز صحت میں جان بچانے والے آلات کی شدید قلت پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

    2017 میں حکومت پاکستان نے میڈیکل ڈیوائسز کی رجسٹریشن کو لازمی قرار دیا تھا، تاہم اس عمل کے لیے دی گئی مدت ناکافی ثابت ہوئی۔ پہلے 2020 تک کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی، پھر اسے 2023 اور بعد میں 2024 تک توسیع دی گئی، لیکن اب فروری 2025 گزرنے کے باوجود ہزاروں میڈیکل ڈیوائسز رجسٹریشن کے بغیر رہ گئی ہیں۔ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان(ڈریپ )نے امپورٹ پر پابندی عائد کر دی ہے، جس کے نتیجے میں اسپتالوں میں سرنج سے لے کر بڑی ٹیسٹنگ مشینوں تک کی شدید قلت کا سامنا ہو سکتا ہے۔

    محمد عمر کے مطابق یہ ایک قومی سطح کا صحت بحران ہے۔ اگر میڈیکل ڈیوائسز موجود نہ ہوئیں تو سرجریز اور اہم طبی پراسیجرز رک سکتے ہیں، جس سے مریضوں کی جانیں خطرے میں پڑ سکتی ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ایسوسی ایشن نے تمام ضروری دستاویزات جمع کروا دی تھیں اور ڈریپ نے یقین دہانی کرائی تھی کہ اگر ان کے پاس وسائل اور افرادی قوت کی کمی ہو تو مزید وقت دیا جائے گا، لیکن دو ماہ گزرنے کے باوجود کوئی مثبت جواب نہیں آیا۔حکومت کو اس معاملے پر ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا، نہ صرف ٹائم لائن میں توسیع دی جائے بلکہ ایک جامع فریم ورک بھی بنایا جائے تاکہ آئندہ رجسٹریشن کے مسائل پیدا نہ ہوں۔

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ یہ نہیں کہ عمل پیچیدہ ہے، بلکہ مسئلہ یہ ہے کہ توسیع کم وقت کے لیے دی جاتی ہے، اور اب جب ایکسٹینشن ختم ہو چکی ہے۔امپورٹرز نے تمام ضروری دستاویزات ڈریپ میں جمع کروا دی ہیں لیکن اس کے باوجود رجسٹریشن نہیں کی جا رہی۔ان کا کہنا ہے کہ اگر اس مسئلے کا فوری حل نہ نکالا گیا تو پاکستان کو ایک شدید طبی بحران کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کے اثرات عام مریضوں سے لے کر پورے ہیلتھ کیئر سسٹم تک محسوس کیے جائیں گے۔

    نسیم شاہ کی مدد،ویرات کوہلی نے دل جیت لیے

    وزیرِ اعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر آذربائیجان پہنچ گئے

    رمضان المبارک : یواے ای کا پاکستان میں راشن تقسیم کرنے کا اعلان

    کراچی:پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی، 48 گھنٹوں کے لیے سپلائی بند

    سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسمعٰیل خان میں کارروائیاں، 7 خارجی دہشتگرد ہلاک

  • رمضان المبارک : یواے ای کا پاکستان میں  راشن تقسیم کرنے کا اعلان

    رمضان المبارک : یواے ای کا پاکستان میں راشن تقسیم کرنے کا اعلان

    رمضان المبارک کے موقع پر متحدہ عرب امارات کی جانب سے گزشتہ سالوں کی طرح پاکستان میں مستحقین میں راشن کی تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی رمضان المبارک کی آمد سے قبل متحدہ عرب امارات کی جانب سے مستحقین میں حفظان صحت کے اوصولوں کے عین مطابق راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔متحدہ عرب امارات کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر 3000 سے زائد مستحقین میں راشن کی تقسیم کی جائے گی، شیخہ فاطمہ بنت مبارک کی جانب سے راشن کی تقسیم کا آغاز کاٹھوڑ سے کیا گیا ہے۔قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے اپنے ہاتھوں سے راشن کی تقسیم کا آغاز کیا، اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ ہر سال کی طرح سندھ اور بلوچستان کے اضلاع میں ہزاروں خاندانوں کو راشن تقسیم کیا جائے گا۔

    یو اے ای کی جانب سے 18 برس سے پاکستان بھر میں رمضان کے موقع پر راشن تقسیم کیا جا رہا ہے، قونصل جنرل نے کہا کہ راشن میں ایک خاندان کے لئے 40 کلو آٹا، 20 کلو چاول اور 10 کلو چینی شامل ہیں۔کھجور، 10 کلو دالیں، 5 کلو نمک مصالحہ جات، بچوں کا دودھ اور مشروبات شامل ہیں جس میں حفظان صحت کے اصول کے عین مطابق اشیا خورد نوش تقسیم کی جارہیں۔قونصل جنرل نے کہاکہ یو اے ای ہمیشہ ہر تہوار پر اپنے پاکستانی بہن بھائیوں کو یاد رکھتا ہے۔

    کراچی:پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی، 48 گھنٹوں کے لیے سپلائی بند

    پاک افغان فورسز کشیدگی، طورخم سرحد دوسرے روز بھی بند

    سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسمعٰیل خان میں کارروائیاں، 7 خارجی دہشتگرد ہلاک

    لبنان:شہیدحسن نصر اللہ کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

  • کراچی:پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی، 48 گھنٹوں کے لیے سپلائی بند

    کراچی:پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی، 48 گھنٹوں کے لیے سپلائی بند

    کراچی میں بس ریپڈ ٹرانسپورٹ ریڈ لائن منصوبے پر کام کے دوران یونیورسٹی روڈ پر ایک مرتبہ پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی جس کی وجہ سے سڑک پر ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی۔

    باغی ٹی وی کو موصول اطلاعات کے مطابق بی آر ٹی ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر ایک مرتبہ پھر پانی کی لائن ٹوٹ گئی۔حسن اسکوائر سے جیل چورنگی کے درمیان لائن ٹوٹنے سے پانی سڑک پر آگیا جبکہ متعدد واٹر ٹینکرز بھی پانی بھرنے کی وجہ سے روڈ پر دھنس گئے۔سڑک پر پانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہوگئی جس کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

    یاد رہے کہ واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کی جانب سے فراہمی آب کی لائنوں کے مرمتی کام کی وجہ سے شہر کے بیشتر علاقوں کو پانی کی فراہمی پہلے ہی بند ہے۔واٹر کارپوریشن کے مطابق ایف ٹی ایم کی 48 انچ اور سی ٹی ایم کی 54 انچ کی لائن کی مرمت کی جارہی ہے، پانی کی لائنوں کا مرمتی کام72 گھنٹوں میں مکمل کرلیا جائے گا۔واٹر کارپوریشن کے مطابق مرمتی کی وجہ سے 250 ملین گیلن پانی کی قلت ہورہی ہے جس کے باعث لیاقت آباد، ناظم آباد، پاک کالونی، گولیمار، شیر شاہ، اولڈ سٹی ایریا، لانڈھی، کورنگی، پی اے ایف بیس مسرور میں بھی پانی کی سپلائی جزوی معطل ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال 15 دسمبر کو کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر 3 کروڑروپے کی لاگت سے چند روز قبل مرمت کی گئی پانی کی لائن دوبارہ ٹوٹ گئی تھی جس کے بعد شہر قائد کو دھابیجی سے پانی کی سپلائی بند کردی گئی تھی۔ترجمان واٹربورڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ یونیورسٹی روڈ پر پانی کی 84 انچ قطرکی مرکزی لائن کا مرمتی کام پیر سے شروع کیا جائے گا جس میں 3 روز لگ سکتے ہیں۔

    سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسمعٰیل خان میں کارروائیاں، 7 خارجی دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسمعٰیل خان میں کارروائیاں، 7 خارجی دہشتگرد ہلاک

    لبنان:شہیدحسن نصر اللہ کے جنازے میں ہزاروں افراد کی شرکت

    چیمپئنز ٹرافی: ون ڈے کرکٹ کے کئی ریکارڈز ویرات کوہلی کے نام

  • سندھ میں  میٹرک کے امتحانات رمضان کے بعد لینے کا فیصلہ

    سندھ میں میٹرک کے امتحانات رمضان کے بعد لینے کا فیصلہ

    سندھ میں میٹرک امتحانات کے شیڈول میں ردوبدل کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، مارچ میں شیڈول امتحانات اب رمضان المبارک اور عیدالفطر کے بعد لیے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس سے قبل میٹرک کے امتحانات مارچ میں شیڈول تھے، وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے آئی بی اے ٹیسٹ پاس اساتذہ کی بھرتیوں کے مرحلے میں بھی توسیح کا اعلان کیا ہے۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے منگل کو محکمہ تعلیم کی ایگزیکٹیو کمیٹی کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے، اس اجلاس میں صوبے بھر میں میٹرک کے امتحانات کی تاریخ تبدیل کرنے کا فیصلہ متوقع ہے۔سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ تجویز ہے کہ مارچ میں صرف پریکٹیکلز منعقد کروائے جائیں، بقیہ امتحانات عیدالفطر کے بعد منعقد کروانے پر غور جاری ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال مئی میں سندھ کے دارالحکومت کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے اور ہیٹ ویو کے پیش نظر میٹرک کے امتحانات ملتوی کردیے گئے تھے.نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے سندھ میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا تھا، جس کے بعد وزیر تعلیمی بورڈ اور جامعات سندھ کے حکم پر ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے 21 سے 27 مئی کے درمیان ہونے والے میٹرک کے امتحانات ملتوی کر دیے گئے تھے۔

    ن لیگ رہنما کا ایکس پر سے پابندی ہٹانے کا مطالبہ

    کراچی میں پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹری قائم

    اہل قلم کی ایک یادگار نشست.تحریر: سیدہ عطرت بتول نقوی

    انگلینڈ کو شکست، آسٹریلیا نے 352 رنز کا ریکارڈ ہدف حاصل کر لیا

  • کراچی میں پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹری قائم

    کراچی میں پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹری قائم

    فلکیاتی علوم پر تحقیق اور کہکشائوں، سیاروں اور ستاروں کی حرکت کے مناظر کے مشاہدے کے لیے پاکستان کی پہلی کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹری کراچی میں قائم کردی گئی ہے جہاں سے رمضان اور عیدین کا چاند دیکھا جاسکے گا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق یہ کراچی میں قائم دوسری رصدگاہ ہے جسے این ای ڈی یونیورسٹی کے شعبہ کمپیوٹر انفارمیشن سسٹم میں قائم کیا گیا ہے، اس سے قبل فلکیاتی علوم پر تحقیق کے لیے واحد رصدگاہ جامعہ کراچی میں موجود تھی۔اس رسد گاہ میں اعلی معیار کی جدید ٹیلی اسکوپ موجود ہیں جن میں سے ایک کو موبائل اپلیکیشن کے ذریعے کنٹرول کیا جاتا ہے جبکہ رصدگاہ میں آویزاں علیحدہ سے 14 انچ کے لینس پر مشتمل ایک بڑی ٹیلی اسکوپ کا شمار بھی جدید ٹیلی اسکوپ میں کیا جارہا ہے،رصدگاہ سے پہلی بار رمضان کا چاند دیکھنے کا انتظام بھی کیا جائے گا۔

    این ای ڈی یونیورسٹی کے نیشنل سینٹر ان بگ ڈیٹا اینڈ کلائوڈ کمپیوٹنگ کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی اسماعیل نے اس ضمن میںدعویٰ کیا کہ دنیا میں کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹری بہت کم ہیں اور این ای ڈی کی رصد گاہ کا شمار بھی اب ان چند ایک کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹریز میں ہورہا ہے جہاں تمام ٹیلی اسکوپ کمپیوٹرز سے configrate ہیں اور ٹیلی اسکوپس کے ذریعے فلکیاتی مناظر کے تجزیوں سے جو ڈیٹا حاصل ہورہا ہے اسے ہم ڈیٹا سینٹر میں اسٹور کررہے ہیں۔

    ڈاکٹر اسماعیل نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ آبزرویٹری کے سبب اب کسی بھی محقق کے لیے یہ ضروری نہیں کہ وہ رصد گاہ میں آکر ہی ان فلکیاتی مناظر کا مشاہدہ کرے بلکہ وہ آبزرویٹری سے منسلک بگ ڈیٹا اینڈ کلاڈ کمپیوٹنگ سینٹر کے ذریعے گھر بیٹھے یا کسی دوسرے مقام سے یہ مشاہدہ کرسکتا ہے، اس کے لیے اسے آبزرویٹری سے خدمات لینی ہوگی، ان کا کہنا تھا کہ فلکیاتی ایونٹس پر تحقیق کے سلسلے میں اب این ای ڈی کی ناسا سمیت دیگر فلکیاتی اداروں سے کمیونیکیشن شروع ہوچکی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں ڈاکٹر اسماعیل کا کہنا تھا کہ اس رصدگاہ کو مکمل طور پر این ای ڈی کے انجینئرز نے تیار کیا ہے رصدگاہ سے رمضان اورعید دونوں چاند کے دیکھنے کا انتظام ہوگا۔اس موقع پر موجود نیشنل سینٹر کے ٹیم لیڈر عزیر عابد نے بتایا کہ یہاں اسٹیٹ آف دی آرٹ آبزرویٹری میں موجود ٹیلی اسکوپ سے سورج پر موجود سولر اسپوٹ solar spots سے متعلق ڈیٹا جمع کیا گیا، مختلف algorithm اس پرلاگ آن کیے جس کی مدد سے ہم یہ forecast کرسکے کہ اب یہ "سن اسپوٹ” دوبارہ کب اور کس جگہ آسکیں گے پھر ہم نے اپنی پیش گوئی کی خود validation بھی کی۔انھوں نے بتایا کہ حال ہی میں جب مختلف سیارے ایک ساتھ align ہوئے تھے تو اس فلکیاتی منظر کا بھی مشاہدہ کیا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اس وقت 30 کے قریب طلبہ/محقق اس رصدگاہ گاہ سے وابستہ فلکیاتی علوم پر تحقیق کررہے ہیں۔