Baaghi TV

Category: کراچی

  • شہری ہوشیار! کراچی میں ڈکیتوں نے نیا طریقہ واردات اپنا لیا

    شہری ہوشیار! کراچی میں ڈکیتوں نے نیا طریقہ واردات اپنا لیا

    شہر قائد میں ڈکیتوں نے لوٹا ماری کیلیے نیا طریقہ واردات اپنا لیا ہے، جس کا حال ہی میں وائرل ویڈیو سے انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کورنگی صنعتی ایریا کے علاقے مہران ٹاون میں نوعمر پر مشتمل ڈکیت گروپ نے ایک گھر میں داخل ہونے کی کوشش کی تاہم گھر میں موجود خاتون نے شدید مزاحمت کر کے گھر میں گھس کر لوٹ مار کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔نوعمر لڑکی کے ساتھ نوجوان لڑکا بھی تھا جن کے ہاتھ میں پھلوں کے شاپنگ بیگ تھے، انہوں نے ایک گھر کا دروازہ بجایا تو پیچھے ساتھی تیار کھڑے تھے۔ دروازہ کھلتے ہی ساتھی گھر میں داخل ہوئے تاہم خاتون نے مزاحمت کی جس پر وہ انہیں زمین پر بہیمانہ طریقے سے گرا کر گھبراہٹ میں فرار ہوگئے۔ڈکیتوں کے دھکے اور تشدد کی وجہ سے خاتون کی قمیص بھی پھٹ گئی تھی۔

    پولیس نے واردات کا مقدمہ درج کرلیا، جس کے مطابق واقعہ 18 فروری کی شام پانچ بچے پیش آیا۔واردات میں موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکو نوعمر لڑکی کے ہمراہ ایک گھر کے مین گیٹ پر آئے، اس دوران تیسرا ساتھی بھی ان کے پاس آیا اور پھر دونوں نے جاکر گھر کا دروازہ بجایا۔اس حوالے سے ایس ایچ او کورنگی صنعتی ایریا خالد میمن سے رابطہ کیا تو انھوں نے واردات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ مذکورہ وقعہ ناصر پولیس چوکی کی حدود میں پیش آیا ہے جس کا مقدمہ مزاحمت کرنے والی خاتون کی والدہ کی مدعیت میں درج کرلیا جبکہ پولیس سی سی ٹی وی فوٹیج میں دکھائی دینے والے ڈاکووں اور نوعمر لڑکی کو سرگرمی سے تلاش کر رہی ہے جنھیں جلد گرفتار کرلیا جائیگا۔

    کشمیری تنہا بھارت کی دس لاکھ فوج کا مقابلہ کر رہے ہیں.مشعال ملک

    بارش کے دوران بائیکر لین کے پینٹ کی خرابی پر نوٹس، انکوائری کی ہدایت

  • ضمانت کے بعد آفاق احمد ایک اور مقدمے میں گرفتار

    ضمانت کے بعد آفاق احمد ایک اور مقدمے میں گرفتار

    کراچی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے ٹرک جلانے کے دو مقدمات میں مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کی ضمانت منظور کر لی۔ عدالت نے انہیں ہر مقدمے کے لئے ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا۔

    گزشتہ دنوں کراچی کے علاقوں لانڈھی اور کورنگی میں ٹرک نذر آتش کرنے کے دو مقدمات کی سماعت کی گئی۔ سماعت کے دوران پولیس نے عدالت کو بتایا کہ آفاق احمد کے خلاف لانڈھی اور عوامی کالونی تھانے میں دو مقدمات درج ہیں اور وہ ان دونوں مقدمات میں گرفتار ہیں۔سماعت کے بعد عدالت نے آفاق احمد کی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں دونوں مقدمات میں ایک ایک لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی۔

    آفاق احمد کے وکیل نے بتایا کہ ضمانت کی منظوری کے بعد پولیس نے آفاق احمد کو سرجانی ٹاؤن تھانے میں درج ایک اور مقدمے میں گرفتار کر لیا ہے۔ اس مقدمے میں آفاق احمد پر ڈمپر نذر آتش کرنے کا الزام ہے۔یہ مقدمات اس وقت درج ہوئے تھے جب کراچی میں ٹرک اور ڈمپر کے بڑھتے حادثات کے باعث شہر بھر میں ٹرکوں اور ڈمپرز کو نذر آتش کیا گیا تھا۔ آفاق احمد کو اس حوالے سے بیان دینے پر گرفتار کیا گیا تھا۔

  • سلسلہ عظیمیہ کے مرشد، خواجہ شمس الدین عظیمی وفات پا گئے

    سلسلہ عظیمیہ کے مرشد، خواجہ شمس الدین عظیمی وفات پا گئے

    کراچی: سلسلہ عظیمیہ کے مرشد، خواجہ شمس الدین عظیمی، 98 برس کی عمر میں وفات پا گئے

    مراقبہ ہال کی جانب سے جاری کیے گئے ایک اعلامیے میں خواجہ شمس الدین عظیمی کی وفات کی تصدیق کی گئی ہے۔ اعلامیے کے مطابق خواجہ شمس الدین عظیمی 17 اکتوبر 1927 کو ہندوستان کے شہر سہارنپور میں پیدا ہوئے تھے۔خاندانی ذرائع کے مطابق خواجہ شمس الدین عظیمی گزشتہ کچھ دنوں سے فالج اور ہارٹ اٹیک کے باعث زیر علاج تھے اور 10 روز تک مختلف اسپتالوں میں علاج کراتے رہے۔ ان کی طبیعت میں بہتری نہ آنے پر وہ انتقال کر گئے۔

    انتظامیہ سلسلہ عظیمی کی جانب سے بتایا گیا کہ خواجہ شمس الدین عظیمی کی نماز جنازہ اور تدفین کے بارے میں اعلان آج رات تک کیا جائے گا۔ سلسلہ عظیمیہ کے پیروکار اور متبعین ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کر رہے ہیں۔

  • مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد نمونے حاصل

    مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کے بعد نمونے حاصل

    کراچی: مصطفیٰ عامر، جو کہ اپنے دوست ارمغان کے ہاتھوں اغوا کے بعد قتل ہوئے، کی قبر کشائی کے عمل کے دوران نمونے حاصل کرلئے گئے ہیں۔ عدالتی احکامات کے بعد ڈاکٹر سمیہ سید کی سربراہی میں ایک میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا جس نے مجسٹریٹ کی نگرانی میں مصطفیٰ عامر کی قبر کشائی کی۔

    تین رکنی میڈیکل بورڈ کے ممبران نے قبر کشائی کے دوران نمونے حاصل کیے، جس کے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ، پولیس سرجن، اور اے وی سی سی حکام بھی موقع پر موجود تھے۔ نمونے حاصل کرنے کے بعد، لاش کو سرد خانے منتقل کر دیا گیا۔ تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد ہی لاش کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے بتایا کہ لاش کی حالت بہت زیادہ جلی ہوئی ہے، جس کے باعث وجہ موت کا تعین کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ تاہم، انہوں نے کہا کہ ڈی این اے کے نمونے لے لیے گئے ہیں اور 3 سے 7 دن میں رپورٹ آجائے گی۔

    مصطفیٰ عامر کے نمونے حاصل کرنے کے بعد، لاش ایدھی حکام کے حوالے کردی گئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ نے ایدھی حکام کو خط بھی لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ڈی این اے رپورٹ آنے تک لاش ایدھی سرد خانے میں رہے گی۔ اگر رپورٹ مثبت آئی تو لاش کو لواحقین کے حوالے کر دیا جائے گا، لیکن اگر رپورٹ منفی ہوئی تو لاش کو دوبارہ لاوارث قبرستان میں دفن کیا جائے گا۔

    یاد رہے کہ مصطفیٰ عامر کو اپنے دوست ارمغان نے اغوا کرنے کے بعد شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر اس کی گاڑی میں ڈال کر حب لے جا کر جلا دیا۔ پولیس کے مطابق، ملزم ارمغان نے قتل کے واقعے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس نے مصطفیٰ کو حب میں گاڑی کے اندر آگ لگا کر مارا۔اس کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور مقتول کی حقیقت کے بارے میں مزید معلومات ڈی این اے رپورٹ آنے کے بعد سامنے آئیں گی۔

  • شرجیل میمن کی ہدایات،ان فٹ کمرشل گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون،   15 ڈرائیور گرفتار

    شرجیل میمن کی ہدایات،ان فٹ کمرشل گاڑیوں کیخلاف کریک ڈائون، 15 ڈرائیور گرفتار

    سندھ کے سینئر وزیر، وزیر اطلاعات و ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن کی ہدایات پر محکمہ ٹرانسپورٹ نے کمرشل گاڑیوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ اس کریک ڈاؤن کے دوران 53 غیر معیاری اور ان فٹ گاڑیاں تحویل میں لے لی گئیں جبکہ 15 ڈرائیور گرفتار بھی کیے گئے ہیں۔

    محکمہ ٹرانسپورٹ کی ٹیموں نے مجموعی طور پر 1,115 گاڑیوں کی جانچ کی، جن میں سے 565 گاڑیاں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر چالان کی گئیں۔ اس کے علاوہ، سڑک پر چلنے کے قابل نہ ہونے کی وجہ سے سات کمرشل گاڑیوں کے فٹنس سرٹیفکیٹس بھی منسوخ کر دیے گئے۔اس دوران، لاپرواہ اور غفلت برتنے والی ڈرائیونگ کرنے والے 17 ڈرائیوروں کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 279 کے تحت ایف آئی آر درج کی گئیں۔ اسی طرح ہیوی ٹریفک پر عائد وقت کی پابندی کی خلاف ورزی پر دفعہ 188 کے تحت چھ مقدمات درج کیے گئے۔موٹر وہیکل آرڈیننس کی دفعات 99 اور 113 کے تحت 15 ڈرائیوروں کو لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف یہ کریک ڈاؤن وسیع تر عوامی مفاد کا حصہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کارروائی کا مقصد سڑکوں پر نظم و ضبط قائم رکھنا اور لاپرواہی کے باعث ہونے والے حادثات کو روکنا ہے۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ شہریوں کی جانوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ غیر معیاری گاڑیوں اور لاپرواہ ڈرائیوروں کے خلاف سخت کارروائی جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ کارروائیاں باقاعدگی سے کی جائیں گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کو سخت نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔شرجیل انعام میمن نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سڑکوں پر امن و امان اور عوام کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ کی کارروائیاں مزید بڑھائی جائیں گی۔

  • لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے 22 بھارتی ماہی گیروں کی رہائی

    لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے 22 بھارتی ماہی گیروں کی رہائی

    کراچی: لانڈھی ڈسٹرکٹ جیل سے 22 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیا گیا ہے، جنہیں پاکستانی حکام نے غیر قانونی طور پر سمندری حدود میں مچھلیوں کے شکار پر گرفتار کیا تھا۔ رہائی پانے والے ماہی گیروں میں 3 مسلمان اور 19 ہندو شامل ہیں۔

    یہ ماہی گیر پاکستانی سمندری حدود میں گزشتہ 3 سے ڈھائی سال کے دوران غیر قانونی طور پر مچھلیوں کے شکار پر گرفتار ہوئے تھے اور ان پر مقامی عدالتوں نے جرم کی سزا سنائی تھی، جسے انہوں نے مکمل کرلیا ہے۔ جیل سے رہائی کے بعد انہیں سرکاری ادارے کی نگرانی میں ایدھی فاؤنڈیشن کے انتظامات پر لاہور منتقل کیا جا رہا ہے۔ وہاں سے وہ واہگہ بارڈر کے راستے اپنے وطن بھارت واپس جائیں گے۔ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ لانڈھی جیل ارشد شاہ نے اس بات کی تصدیق کی کہ رہائی پانے والے ماہی گیروں کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر رہا کیا گیا ہے اور انہیں وطن روانہ کیا جا رہا ہے۔ رہائی کے وقت ان ماہی گیروں کو اخراجات کی معقول رقم اور تحائف بھی دیے گئے ہیں تاکہ ان کے سفر میں سہولت ہو۔

    ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل ارشد شاہ نے مزید بتایا کہ ڈسٹرکٹ جیل ملیر میں ابھی 198 بھارتی ماہی گیر سزا کاٹ رہے ہیں اور انہیں بھی جلد رہائی ملنے کی توقع ہے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان اس طرح کی رہائیاں ایک دوسرے کے شہریوں کے حقوق کی اہم مثال ہیں، جو دونوں ملکوں کے درمیان انسانیت کے احترام اور تعاون کی راہ کو مزید بہتر بنانے کی کوششیں ہیں۔

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم ارمغان قریشی کا جعلی شناختی کارڈ

    مصطفیٰ عامر قتل کیس، ملزم ارمغان قریشی کا جعلی شناختی کارڈ

    مصطفیٰ عامر کے قتل کے مرکزی ملزم ارمغان قریشی کا ایک جعلی شناختی کارڈ پکڑا گیا ہے جس میں اس کے اصل شناختی کارڈ کی تفصیلات شامل تھیں۔

    ملزم ارمغان قریشی کا اصلی شناختی کارڈ مختلف کیسز میں اشتہاری ہونے کی وجہ سے بلاک کر دیا گیا تھا۔ تفتیشی حکام کے مطابق، ارمغان نے اپنے جعلی شناختی کارڈ کو ثاقب ولد سلمان علی کے نام سے تیار کرایا تھا، اور اس پر ارمغان کے اصلی شناختی کارڈ کی تمام تفصیلات درج کی گئیں۔تفتیشی حکام کے مطابق یہ جعلی کارڈ نادرا کے ریکارڈ میں نہیں ہے کیونکہ یہ خود ڈیزائن کر کے پرنٹنگ کی دکان سے بنوایا گیا تھا۔ ملزم نے اس جعلی شناختی کارڈ کی کلر فوٹو کاپی بھی حاصل کی تھی، جس سے واضح ہوتا ہے کہ یہ کارڈ کسی پرنٹنگ شاپ سے نکلوایا گیا تھا۔

    یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ ملزم ارمغان قریشی مختلف مقدمات میں اشتہاری تھا، جس کی وجہ سے اس کا قومی شناختی کارڈ بلاک تھا۔ اس صورتحال میں، ملزم ارمغان اپنے شریک ملزم شیراز کا شناختی کارڈ استعمال کرتا تھا تاکہ وہ قانونی طور پر چھپ سکے۔تفتیش کے دوران یہ بھی پتا چلا کہ جب ارمغان قریشی نے مصطفیٰ کو قتل کرنے کے بعد کراچی سے اسلام آباد اور اسکردو کا سفر کیا، تو اس دوران بھی وہ شیراز کا شناختی کارڈ استعمال کرتا رہا تھا۔ یہ تفتیشی انکشافات مزید پیچیدگیاں پیدا کر رہے ہیں اور پولیس کی جانب سے مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    اس کیس میں ملزم ارمغان کے خلاف منشیات کی فروخت اور قتل کے دیگر الزامات کی تفتیش بھی کی جا رہی ہے، اور پولیس نے اس کے مزید سنسنی خیز انکشافات کا انتظار کیا ہے۔

  • کراچی ایئر پورٹ، 24 گھنٹوں میں مزید 36 مسافر پروازوں سے آف لوڈ

    کراچی ایئر پورٹ، 24 گھنٹوں میں مزید 36 مسافر پروازوں سے آف لوڈ

    کراچی ائیرپورٹ پر گزشتہ 24 گھنٹوں میں امیگریشن حکام نے مختلف وجوہات کی بنا پر 13 ممالک کے 36 مسافروں کو پروازوں سے آف لوڈ کردیا۔ ان مسافروں کا تعلق ترکیہ، رومانیہ، سنگاپور، سعودیہ سمیت مختلف ممالک سے تھا۔

    سعودی عرب جانے والے 13 عمرہ زائرین کو ایڈوانس ہوٹل بکنگ اور اخراجات کے لیے مناسب رقم نہ ہونے کی وجہ سے روکا گیا۔ یہ مسافر سعودیہ کے لیے روانہ ہو رہے تھے، لیکن ان کی ضروریات پوری نہ ہونے پر انہیں آف لوڈ کر دیا گیا۔امیگریشن ذرائع کے مطابق ایران، تھائی لینڈ، ترکی، سنگاپور، جارجیا، صومالی لینڈ، امارات اور فجی کے 11 مسافر وزٹ ویزے پر سفر کر رہے تھے، جنہیں متعلقہ پروازوں سے آف لوڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ یونان کے رہائشی کارڈ کے حامل ایک مسافر کو بھی اسی وجہ سے آف لوڈ کیا گیا۔اس کے علاوہ سعودی عرب، جنوبی افریقہ، تنزانیہ اور رومانیہ کے ورک ویزا رکھنے والے 7 مسافروں کو مختلف دستاویزات مکمل نہ ہونے کی بنیاد پر پروازوں سے آف لوڈ کیا گیا۔

    امیگریشن حکام نے بتایا کہ یہ اقدامات مسافروں کی جانب سے سفر کے دوران درکار تمام ضروری دستاویزات کی تکمیل نہ ہونے کی وجہ سے اٹھائے گئے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کی غیر قانونی یا مشتبہ سرگرمیوں کو روکا جا سکے۔

  • حکومتیں مقامی زبانوں کے تحفظ اور فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کریں،بلاول بھٹو

    حکومتیں مقامی زبانوں کے تحفظ اور فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کریں،بلاول بھٹو

    چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مادری زبانوں کے عالمی دن کے موقع پر وفاقی اور صوبائی حکومتوں پر زور دیا ہے کہ وہ مقامی زبانوں کے تحفظ اور فروغ کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔ ا

    باغی ٹی وی کے مطابق بلاول بھٹو نے پاکستان کے لسانی ورثے کے تحفظ کے لیے لسانی تحقیقی مراکز کے قیام، مادری زبانوں کو تعلیمی نصاب میں شامل کرنے اور ادبی و ثقافتی اقدامات کی حوصلہ افزائی کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔جاری بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ مادری زبان صرف اظہار کا ذریعہ نہیں بلکہ ہماری شناخت، تاریخ اور ثقافتی ورثے کی بنیاد ہے۔ انہوں نے مادری زبان میں تعلیم کی افادیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ بچے اپنی مادری زبان میں سب سے آسان و بہتر انداز میں سیکھتے ہیں، جس سے ان کی ذہنی نشوونما، تخلیقی صلاحیتوں اور خود اعتمادی کو تقویت ملتی ہے۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ سے لسانی تنوع کی علمبردار رہی ہے اور ایک ایسا پاکستان اس کا خواب ہے جہاں ہر مادری زبان کو اس کا جائز مقام دیا جائے، ہر ثقافتی شناخت کو تسلیم کیا جائے اور کسی بھی زبان کو نظر انداز نہ کیا جائے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ آج جب ہم عالمی یوم مادری زبان کی سلور جوبلی منا رہے ہیں، تو ہمیں اپنی متنوع لسانی لیگسی کے تحفظ اور فروغ کے عزم کی تجدید کرنی چاہیے۔ ہماری مادری زبانوں میں ہمارے بچپن کی لوریاں، ہمارے بزرگوں کی دعایں اور ہمارے مستقبل کے نغمے سمائے ہوئے ہیں، ان کی حفاظت کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

    پی ٹی آئی سوشل میڈیا نے پارٹی کو ہلا دیا ہے،شیر افضل مروت

    حجاب کیوں پہنا، آسٹریلیا میں مسلم خواتین پر حملہ، ملزمہ گرفتار

    امریکا سے ڈی پورٹ پاکستانیوں سمیت دیگر تارکین وطن پاناما کے جنگل منتقل

    کراچی :ٹینکر نے ایک اور معصوم بچے کی جان لے لی

    نگران حکومت نے قانون کے مطابق چیئرمین نادرا کو تعینات کیا، عدالت

    سندھ بھر میں ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

  • کراچی :ٹینکر نے ایک اور معصوم بچے کی جان لے لی

    کراچی :ٹینکر نے ایک اور معصوم بچے کی جان لے لی

    کراچی میں ٹینکر سے ایک اور جیتی جاگتی زندگی ختم ہوگئی، کیفے پیالہ کے قریب دس سالہ بچہ پہیوں کے نیچے آگیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ننھا صائم ٹینکر سے پانی بھررہا تھا۔ ڈرائیورنے ریورس کیا تو بچہ زد میں آگیا۔ پولیس نے ٹینکر اور ڈرائیور کو تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی شروع کردی ہے۔بفرزون بلاک سولہ اے کے بی آر سوسائٹی میں واٹر فلٹر پلانٹ سے پانی لیکرنکلنے والا صائم واٹر ٹینکر کی زد میں آکر موقع پر جاں بحق ہوا، اہل علاقہ نے واٹر ٹینکر ڈرائیور پر تشدد کیا اور ٹینکر کے شیشے توڑ دیئے ٹینکر ڈرائیور کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔متوفی بچے کے تایا عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ واٹر ٹینکر دن کے اوقات میں بھی رہائشی علاقوں میں دندناتے پھرتے ہیں جو حادثات کا باعث بن رہے ہیں۔

    7 ماہ کی بچی سے زیادتی کے مجرم کو پھانسی کی سزا

    متوفی صائم کے نانا نے میڈیا سے بات چیت پر کہا کہ ہیوی ٹریفک پر عائد پابندی پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے۔ جبکہ چچا نے بتایا کہ متوفی صائم پانچ بپن بھائیوں میں سب سے بڑا اور چوتھی جماعت کا طالب علم تھا۔لواحقین کا کہنا ہے کہ آج ہمارا کل کسی اور کا بچا مارا جائے گا ، صبح 6 سےرات 12 بجےتک ہیوی ٹریفک پرپابندی عائدکی جائے۔

    سندھ بھر میں ان فٹ کمرشل گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا آغاز

    گھر میں سوئی ماں اور بیٹی پر ملزم تیزاب پھینک کر فرار

    وزیر داخلہ سندھ کا جج کی بے ضابطگیوں پر چیف جسٹس کو خط ارسال کرنے کا اعلان