Baaghi TV

Category: کراچی

  • عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمت میں بڑی کمی ہو گئی۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے باعث پاکستان میں بھی سونے کی قیمت بڑھ گئی تھی۔
    جس کے بعد فی تولہ سونے کی نئی قیمت بلند ترین سطح پرپہنچ گئی ہے۔ لیکن آج فی تولہ سونے کی قیمت میں 4700 روپے اور 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 694 روپے کی کمی ریکارڈ ہوئی ہے۔ جس کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ ایک ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت کم ہوکر 2 لاکھ 58 ہزار 487 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ یاد رہے عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 50 ڈالر فی اونس کی کمی ہوئی۔

    جس کے بعد سونے کی نئی قیمت 2 ہزار 883 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی گئی ہے۔ دوسری جانب مہنگائی کی ہفتہ وار شرح میں کمی کے باوجود 13 اشیاء مہنگی ہو گئیں۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر ملک میں مہنگائی کی شرح میں معمولی کمی ریکارڈ ہوئی ہے جب کہ سالانہ بنیادوں پر مہنگائی بڑھنے کی شرح 0.98 فیصد کی سطح پر آگئی اسی طرح ایک ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.04 فیصد کی کمی ریکارڈ ہوئی۔اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 13 اشیا مہنگی، 15 سستی جب کہ 23 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک ہفتے میں کیلے فی درجن 12 روپے 96 پیسے مہنگے ہوئے، اسی طرح چکن فی کلو 15 روپے 45 پیسے مہنگا ہوا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ایک ہفتے کے دوران انڈے فی درجن 5 روپے 85 پیسے مہنگے ہو گئے جب کہ گزشتہ ہفتے لہسن کی فی کلو قیمت میں 9 روپے 77 پیسے کا اضافہ ریکارڈ ہوا۔ اسی دورانیے میں چینی فی کلو ایک روپے 16 پیسے مزید مہنگی ہوئی۔ ادارہ شماریات کے مطابق مٹن، بیف، دودھ، دہی اور دال ماش بھی مہنگی ہونے والی اشیا میں شامل ہیں۔

    لیفٹیننٹ حسان اشرف شہید کی نماز جنازہ ادا ، وزیر اعظم ، وزیر دفاع کی شرکت

    چمپئینز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں

  • چمپئینز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں

    چمپئینز ٹرافی؛ افتتاحی تقریب کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں

    آئی سی سی چمپئینز ٹرافی 2025 کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب کیلئے تیاریاں شروع ہوگئیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کیلئے افتتاحی تقریب کا انعقاد طے ہے، جس کیلئے پاک فضائیہ کے طیاروں کی فضائی مشقیں جاری ہیں۔رپورٹ کے مطابق 19 فروری کو ہونے والی افتتاحی تقریب میں پاک فضائیہ کے طیارے شو کا حصہ بنیں گے، جس میں جے ایف 17 تھنڈر، ایف 16 جہاز فضائی کرتب کا مظاہرہ کریں گے۔اسٹیڈیم کی فضا میں طیاروں نے بھرپور ریہرسل جاری ہے جبکہ فضا میں غیر متوقع طیاروں کی گھن گرج سُن کے پریشان ہوگئے۔

    طیاروں کی ریہرسل کے باعث سڑک پر کئی گھنٹوں تک ٹریفک جام رہا جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد کرتب سے لطف اندوز ہوتی رہی، پُرجوش فینز نے تالیاں بجائیں اور نعرے بھی لگائے۔واضح رہے کہ چیمپئینز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا اور گرین شرٹس کو اپنے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کا چیلنج درپیش ہوگا جبکہ ایونٹ کا فائنل 9 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

    آئی ایم ایف کے مزید 2 وفود جلد پاکستان کا دورہ کریں گے

  • وینا ملک کی حالیہ تصاویر نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی

    وینا ملک کی حالیہ تصاویر نے انٹرنیٹ پر ہلچل مچا دی

    کراچی: پاکستانی اداکارہ اور ٹی وی میزبان وینا ملک کی حالیہ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے گردش کر رہی ہیں تصاویر میں اداکارہ کو ایک اجنبی لڑکے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے تصاویر نے انٹر نیٹ پر ہلچل مچادی ہے۔

    باغی ٹی وی: وینا ملک نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں ایک اجنبی نوجوان کے ساتھ تصویر شیئر کی،جن میں وہ نوجوان کے ساتھ بہت قریب نظر آرہی ہیں تصویر میں کرتے ہوئے کیپشن میں صرف ’’کومبو‘‘ لکھا ہے، اس سے مداحوں میں مزید تجسس پیدا ہوگیا ہے کہ آخر یہ نوجوان کون ہے اور وینا کے ساتھ اس کا کیا تعلق ہے؟کئی صارفین نے کہا کہ یہ نوجوان شہریار چوہدری ہوسکتا ہے، جس کا ذکر وینا نے ماضی میں اپنے ممکنہ شریکِ حیات کے طور پر کیا تھا۔

    قبل ازیں ایک انٹرویو میں وینا ملک نےبتایا تھا کہ وہ حسن پرست ہیں وہ شادی کے لیے دراز قد، خوبصورت اور مکمل شخصیت والا مرد چاہتی ہیں وینا نے شہریار چوہدری کے ساتھ اپنے تعلقات پر بھی بات کی اور بتایا کہ وہ اسلام آباد سے تعلق رکھتے ہیں اور ایک خوبصورت شخص ہیں، ان کے درمیان اچھے تعلقات اور دوستی ہے، لیکن تاحال شادی کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔

    لاہور ہائیکورٹ میں ججز کی تقرریوں کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 28 فروری کو طلب

    واضح رہے کہ وینا ملک نے نے 2013 میں کاروباری شخصیت اسد بشیر خٹک سے شادی کی تھی، جس سے ان کے دو بچے ہیں، تاہم، 2017 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی۔

    چین نے تاریخ میں کبھی بھی قابض ملک کا کردار ادا نہیں کیا، آصف علی زرداری

    ایف بی آر کے اختیارات کم کرنا ملکی مفاد میں ہے، بزنس کمیونٹی

  • مصطفیٰ قتل کیس، والد کا عدالت میں ہنگامہ

    مصطفیٰ قتل کیس، والد کا عدالت میں ہنگامہ

    کراچی کے پوش علاقے ڈیفنس سے لاپتہ ہونے والے مصطفیٰ عامر کے قتل کے ملزم ارمغان کے والد کامران قریشی نے کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہنگامہ کیا، جس سے عدالت میں موجود تمام افراد سکتے میں آ گئے۔

    کامران قریشی نے زبردستی جج کے چیمبر میں گھسنے کی کوشش کی اور کورٹ پولیس کو دھکے دیے۔ اس دوران ان کا کہنا تھا، "جا کر جج سے بولو میں ملنے آیا ہوں، میرے بیٹے ارمغان کا کیس چل رہا ہے، میں جج سے ملوں گا۔” کامران قریشی نے مزید کہا کہ وہ امریکی شہری ہیں اور پولیس کانسٹیبل رضوان سے بدتمیزی کرتے ہوئے کہا، "تم ہوتے کون ہو مجھے روکنے والے؟”کامران قریشی کی شور شرابے اور بدتمیزی پر پولیس اور رینجرز کی نفری طلب کر لی گئی تاکہ صورتحال کو قابو کیا جا سکے۔

    اس دوران مصطفیٰ عامر کے قتل میں نئے انکشافات بھی سامنے آئے ہیں۔ تفتیشی حکام کے مطابق، مصطفیٰ کی لاش کراچی کے علاقے حب چوکی سے ملی ہے۔ 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے مصطفیٰ کو گاڑی سمیت حب چوکی لے جایا گیا تھا جہاں ملزم ارمغان نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر گاڑی کو آگ لگا دی تھی۔

    حکام نے بتایا کہ ملزم ارمغان نے مصطفیٰ کو گاڑی میں بٹھا کر اس پر آگ لگا دی، اور مصطفیٰ کی جلی ہوئی لاش گاڑی کے اندر سے ملی ہے۔ یہ انکشافات اس سنگین قتل کیس کی نوعیت کو مزید پیچیدہ بنا دیتے ہیں اور تفتیشی حکام اس قتل کے تمام پہلوؤں کو مزید کھوجنے میں مصروف ہیں۔

    دوسری جانب مصطفیٰ عامر قتل کیس میں پولیس نے مرکزی ملزم کے ریمانڈ کیلئے ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا،پولیس نے چھاپہ مارنے والی ٹیم کے خلاف اندراج مقدمہ آرڈر بھی چیلنج کردیا،پولیس کا کہنا ہے کہ خصوصی عدالت کی جانب سےریمانڈنہ دینے پرتفتیش میں مشکلات ہوئیں،پراسیکیوٹر جنرل سندھ منتظر مہدی نے بتایا کہ اے ٹی سی منتظم جج نے ملزم ارمغان کوجیل بھیجا، انتہائی سنگین نوعیت کا مقدمہ ہے، تفتیش شروع ہونے سے پہلے ملزم کو جیل بھیجنا انصاف کے خلاف ہے،ملزم کے جسمانی ریمانڈ کی اجازت دی جائے، پولیس پارٹی کے خلاف مقدمے کا حکم ناقابل فہم ہے، استدعا ہے کہ انسداد دہشت گردی عدالت کےمنتظم جج کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

    یاد رہے کراچی سے چھ جنوری کو اغوا کئےگئے مصطفیٰ کا قاتل اس کا دوست ارمغان نکلا تھا تاہم کیس سے جڑے اہم شواہد پولیس کو مل گئے،ڈی آئی جی سی آئی اے نے بتایا کہ مصطفیٰ عامر چھے جنوری کو ارمغان کے گھرگیا جہاں اسےتشدد کا نشانہ بناگیا اور بلوچستان لے جا کر گاڑی سمیت جلادیا،گرفتار ملزم شیراز کے تحقیقات کے دوران انکشافات سامنے آئے ، جس میں ملزم نے پولیس کو بتایا کہ مصطفیٰ کولڑکی کے معاملے پرارمغان نے قتل کیا،مرکزی ملزم ارمغان کے گھرسےملےخون کےنمونےاورمصطفی کےموبائل فون کی فارنزک رپورٹ کا انتظار ہے تاکہ کیس سے جڑے حقائق سامنے آسکیں

    علاوہ ازیں غلام مصطفیٰ عامر کے قتل کی تحقیقات جاری ہیں، ایدھی فاوٴنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کا کہنا ہے ہمیں لاش کا صرف دھڑ ملا تھا گردن ہاتھ اور پاوٴں نہیں ملے، جس کے بعد سولہ جنوری کو تدفین کردی گئی تھی۔

  • حکومت سندھ کا فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    حکومت سندھ کا فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

    حکومت سندھ نے سڑکوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے فزیکل ان فٹ گاڑیوں کے خلاف ایک بڑا کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے سندھ بھر میں موٹر وہیکل انسپیکشن (ایم وی آئی) سینٹرز کے قیام کو تیز کرنے کی ہدایات دی ہیں۔

    سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں موٹر وہیکل انسپیکشن کے نظام کو مؤثر بنانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن، ایم ڈی سندھ ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کمال دایو، سیکریٹری پی ٹی اے اوکاش میمن اور دیگر حکام نے شرکت کی۔وزیر اعلیٰ سندھ نے پہلے ہی ایم وی آئی نظام اور وہیکل رجسٹریشن کے نفاذ کے حوالے سے واضح ہدایات جاری کی ہیں۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ "سڑکوں کی حفاظت اور قواعد و ضوابط کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ایم وی آئی نظام ایک ماہ کے اندر مکمل طور پر فعال ہونا چاہیے۔”انہوں نے مزید کہا کہ "ہیوی گاڑیوں جیسے ڈمپرز، ٹرک، بسوں اور ٹریلرز کے لیے موٹر وہیکل انسپیکشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔” اس نظام کے نفاذ کو آسان بنانے کے لیے کراچی میں چار مقامات پر ایم وی آئی سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔کراچی کے علاوہ حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص اور شہید بینظیر آباد ڈویژنز میں بھی ایم وی آئی سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔ یہ اقدام سڑک پر چلنے والی گاڑیوں کے معیار کو بہتر بنانے اور ان کی فٹنس کی تصدیق کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے۔

    فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی
    سینئر وزیر نے اعلان کیا کہ فٹنس سرٹیفکیٹ نہ رکھنے والی گاڑیوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے گی۔ اس کے علاوہ، جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ رکھنے والوں کے خلاف مقدمات درج کرکے انہیں جیل بھیجا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ "ٹرانسپورٹ کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، اور سڑک پر چلنے سے پہلے گاڑیوں کی حفاظت کے معیار کو یقینی بنایا جائے گا۔”

    کراچی، مصطفیٰ قتل کیس میں نئے انکشافات سامنے آ گئے

    ٹرمپ انتظامیہ نے غیر قانونی تارکین وطن کو گوانتانامو بے بھیج دیا

  • کراچی، مصطفیٰ قتل کیس میں نئے انکشافات سامنے آ گئے

    کراچی، مصطفیٰ قتل کیس میں نئے انکشافات سامنے آ گئے

    کراچی: کراچی کے علاقے ڈیفنس سے اغوا ہونے والے نوجوان مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، مصطفیٰ کے دوست ارمغان نے اسے بہانے سے گھر بلایا اور پھر لوہے کے راڈ سے تشدد کیا۔ تشدد کے بعد ارمغان نے مصطفیٰ کو نیم بے ہوش کیا اور اس کی ہی گاڑی کی ڈگی میں ڈال کر لے گئے۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ارمغان اور شیراز کیماڑی سے حب چوکی پہنچے، جہاں مصطفیٰ کی گاڑی میں ارمغان نے پیٹرول چھڑک کر لائٹر سے دور کھڑے ہو کر گاڑی کو آگ لگا دی۔ شیراز کے مطابق، اس کے بعد وہ حب چوکی سے تین گھنٹے پیدل چلنے کے بعد لفٹ لے کر کراچی واپس پہنچے۔

    پولیس نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ 6 جنوری کو کراچی سے اغوا ہونے والے مصطفیٰ کی لاش مل گئی۔ اس قتل کی تفصیلات میں یہ بات سامنے آئی کہ مصطفیٰ کا قاتل اس کا دوست ارمغان ہی ہے۔ ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر نے بھی اس کیس کی تصدیق کی ہے کہ مصطفیٰ کو قتل کے بعد اسی کی گاڑی میں حب کے قریب لے جاکر گاڑی سمیت جلا دیا گیا۔ پولیس نے اس کیس کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ مجرمان کو سزا دلوائی جا ئے.

    عمران خان کے کیسز پر سرکاری خزانے سے کتنا خرچ ہوا،تفصیلات کیلئے درخواست

  • 2024 کراچی ٹریفک حادثات میں 500 افراد جاں بحق، 4879 زخمی

    2024 کراچی ٹریفک حادثات میں 500 افراد جاں بحق، 4879 زخمی

    کراچی میں ٹریفک حادثات میں خطرناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا، گزشتہ برس 2024 کے دوران تقریبا 500 افراد حادثات میں جاں بحق ہوئے جبکہ 4 ہزار 879 افراد زخمی ہوئے۔

    ہسپتال کے اعداد و شمار کے مطابق ان حادثات کی وجوہات میں لاپروائی سے ڈرائیونگ سے لے کر تعمیراتی سرگرمیاں وغیرہ ہیں۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید نے اس ضمن میں بتایا کہ2024 میں کل 497 افراد کو تین بڑے ہسپتالوں جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر، شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ٹراما سینٹر/ سول ہسپتال کراچی اور عباسی شہید ہسپتال میں پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کیا گیا۔پولیس سرجن نے اعداد و شمار بتائے کہ ان میں 67 خواتین شامل تھیں، مزید کہنا تھا کہ جناح ہسپتال میں کل 153 مرد اور 21 خواتین، سول ہسپتال کراچی میں 96 مرد اور 10 خواتین اور 181 مرد اور 36 خواتین کا پوسٹ مارٹم عباسی شہید ہسپتال میں کیا گیا۔

    پولیس سرجن کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ سال شہر قائد کے تین بڑے سرکاری ہسپتالوں میں ٹریفک حادثات میں زخمی ہونے والے کل 4 ہزار 879 افراد لائے گئے، جن میں سے 1035 خواتین شامل تھیں۔ڈاکٹر سمیہ سید نے کہا کہ ان میں سے کچھ افراد دوران علاج چل بسے، تاہم ان کے اہل خانہ نے پوسٹ مارٹم نہیں کروایا۔ہسپتالوں کے اعداد و شمار بتاتے ہوئے پولیس سرجن کا کہنا تھا کہ حادثات میں زخمی ہونے والے 2 ہزار 63 مرد اور 893 خواتین کو جناح ہسپتال، 617 مرد اور 44 خواتین کو سول ہسپتال اور 1164 مرد اور 98 خواتین کو عباسی شہید ہسپتال میں علاج کے لیے لایا گیا۔

    پولیس سرجن کا کہنا تھا کہ حادثات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ تمام اموات کی اطلاع پوسٹ مارٹم کے معائنے کے لیے ہسپتالوں کے میڈیکو لیگل سیکشن کو نہیں دی گئی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ اسی طرح دوران علاج دم توڑنے والے زخمیوں کے پوسٹ مارٹم کے لیے ایم ایل او سیکشنز کو بھی رپورٹ نہیں کیا گیا، کیونکہ اہل خانہ ایسا کرنے سے ہچکچاتے نظر آتے تھے۔

    خیبرپختونخوا کا 16ہزار 247اساتذہ بھرتی کرنے کا فیصلہ

    محمود خان اچکزئی کی مولانافضل الرحمان سے اہم ملاقات، بڑا فیصلہ

    حکومت سندھ کا 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

    دو روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہو گی

    وزیراعلیٰ سندھ کا وفاق سے 33 ارب کی سبسڈی فوری دینے کا مطالبہ

  • حکومت سندھ کا 19 فروری کو  عام تعطیل کا اعلان

    حکومت سندھ کا 19 فروری کو عام تعطیل کا اعلان

    حکومت سندھ نے 19 فروری کو حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق محکمہ سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اینڈ کو آرڈینیشن نے نوٹی فکیشن جاری کردیا۔جاری نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 19 فروری کو صوبے میں تمام سرکاری و نیم سرکاری دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔واضح رہے کہ آج بھی حکومت سندھ کے اعلان کے پیش نظر شب برأت کے موقع پر صوبے بھر کے تعلیمی اداروں میں تعطیل تھی۔محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے 6 فروری کو جاری نوٹی فکیشن میں کہا تھا کہ سندھ کے تعلیمی اداروں میں 14 فروری کو شب برأت کی وجہ سے تعطیل ہو گی، سندھ میں تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    دو روزہ بین الاقوامی فلسطین کانفرنس کل اسلام آباد میں شروع ہو گی

    وزیراعلیٰ سندھ کا وفاق سے 33 ارب کی سبسڈی فوری دینے کا مطالبہ

    کے فور منصوبے کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

    کراچی ائیرپورٹ دھماکہ ،ملزمہ کی درخواست خصوصی عدالت منتقل

  • وزیراعلیٰ سندھ کا وفاق سے 33 ارب کی سبسڈی فوری دینے کا مطالبہ

    وزیراعلیٰ سندھ کا وفاق سے 33 ارب کی سبسڈی فوری دینے کا مطالبہ

    وزیراعلیٰ سندھ نے وفاقی حکومت سے صنعتوں کے لیے اعلان کردہ 33 ارب روپے کی سبسڈی فوری طور پر جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ کے زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا جس میں تاجروں اور کے الیکٹرک حکام نے شرکت کی۔مراد علی شاہ نے اجلاس سے خطاب میں کہا ہے کہ صنعتوں کو سبسڈی دینے سے ملکی معیشت مزید بہتر ہوگی، سندھ الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (سیپرا) کو مکمل طور پر فعال کر رہے ہیں، سیپرا کے فعال ہونے سے صنعتکاروں کو بہت فائدہ ہوگا۔ سندھ میں 350 میگاواٹ رینیوئیبل انرجی اور 75 میگاواٹ کے سولر پلانٹس لگا رہے ہیں، رینیوئیبل انرجی کے پلانٹس سے صنعتی پیداوار کے لیے بجلی 18 تا 25 روپے فی یونٹ مہیا ہوگی۔

    صنعت کاروں نے وزیراعلیٰ سے شکایت کی ہے کہ اس وقت صنعتی بجلی کا فی یونٹ 60 روپے ہے جس سے صنعت کار پریشان ہیں، صنعتی علاقوں میں بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے، ہم بجلی اور گیس کے بل باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں، صنعتی علاقوں میں وقف پی ایم ٹیز سے مافیا بجلی چوری کرتی ہیں۔صنعت کاروں نے وزیراعلیٰ سے کہا کہ صنعتی علاقوں کی پی ایم ٹیز سے بجلی چوری کے الیکٹرک کو روکنی چاہیے، کے الیکٹرک اپنی چوری کی وجہ سے لائن لاسز کم کرنے کے لیے صنعتی علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کرتی ہے۔صنعت کاروں نے صنعتی علاقوں میں صنعتوں اور رہائشی علاقوں کی پی ایم ٹیز الگ کرنے کی تجویز دے دی۔

    کے الیکٹرک حکام نے کہا کہ چوری کی روک تھام کے لیے اقدامات کررہے ہیں، کے الیکٹرک نے اپنے لائن لاسز 40 فیصد سے کم کر کے 15 فیصد کیے ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت دی کہ کے الیکٹرک صنعتی علاقوں میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے تکنیکی حل نکالے۔صنعت کاروں نے وزیراعلیٰ سندھ سے گزارش کی کہ ریلوے لائن بچھا کر صنعتوں کو تھر کول مہیا کیا جائے، ہمیں گیس تو نہیں ملتی اس لیے ہم بوائلرز تھر کول پر چلا سکتے ہیں۔اس مطالبے پر وزیراعلیٰ نے وزیر توانائی کو ہدایت دی کہ وہ صنعت کاروں سے کوئلے کی طلب (ڈیمانڈ) حاصل کریں، سندھ حکومت ڈیمانڈ آنے سے کوئلے کی ٹرانسپوٹیشن کا بندوبست کرے گی۔

    کے فور منصوبے کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

    کراچی ائیرپورٹ دھماکہ ،ملزمہ کی درخواست خصوصی عدالت منتقل

    شیر افضل مروت نے عمران ریاض کو کیا "بے نقاب”

    جماعت اسلامی وفد کی آئی جی سندھ سے ملاقات ،ٹریفک حادثات میں اموات پر اظہار تشویش

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    بارودی مواد کا سراغ لگانے والی جدید مشینیں اے ایس ایف کو دینے کا فیصلہ

    حکومت کا ججز کے خلاف ریفرنس لانے کا ارادہ نہیں، عرفان صدیقی

  • کے فور منصوبے کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

    کے فور منصوبے کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی

    کراچی کو اضافی پانی کی فراہمی کے منصوبے کے فور کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور ہوگئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے کے فور منصوبے کے راستے کی 100 ایکٹر زمین پر حکم امتناع ختم کرکے کیس مسترد کردیا۔نجی کمپنی نے 100 ایکٹر زمین کے سلسلے میں 7 سال قبل یعنی 2018 میں دیوانی دعوی دائر کیا تو عدالت نے 4 مئی 2018 کو حکم امتناع جاری کردیا تھا۔
    سندھ ہائیکورٹ نے کیس مسترد کردیا، جس کے ساتھ ہی کے فور منصوبے کی راہ میں حائل حکم امتناع بھی ختم ہوگیا۔دوران سماعت وکیل واٹر کارپوریشن بیرسٹر ولید خانزادہ نے کہا کہ تاخیر کی وجہ سے منصوبے کی لاگت 25 ارب سے بڑھ کر سوا کھرب ہوچکی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ حکم امتناع کے فور منصوبے کے انفرااسٹرکچر کی تیاری میں رکاوٹ ہے، مدعی کا موقف ہے کہ اس زمین پر تعمیرات کرکے تیسرے فریق کو دے دی گئی ہیں۔

    بیرسٹر ولید خانزادہ نے یہ بھی کہا کہ تیسرے فریق نے تاحال عدالت سے رجوع نہیں کیا، اس کا مطلب انہیں کوئی اعتراض نہیں، حکومت کو عوامی اہمیت کے حامل منصوبوں کیلیے زمین حاصل کرنے کا قانونی اختیار حاصل ہے۔انہوں نے کہا کہ مدعی کو اپنی زمین کے معاوضے کیلیے ریفرنس دائر کرنا چاہیے تھا، عدالت میں دعوی دائر کرنے کا کوئی جواز نہیں، کیس قابل سماعت نہیں مسترد کیا جائے۔

    شیر افضل مروت نے عمران ریاض کو کیا "بے نقاب”

    جماعت اسلامی وفد کی آئی جی سندھ سے ملاقات ،ٹریفک حادثات میں اموات پر اظہار تشویش

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    بارودی مواد کا سراغ لگانے والی جدید مشینیں اے ایس ایف کو دینے کا فیصلہ

    حکومت کا ججز کے خلاف ریفرنس لانے کا ارادہ نہیں، عرفان صدیقی

    پاکستان کو شکست، نیوزی لینڈ نے سہ ملکی ون ڈے سیریز جیت لی