Baaghi TV

Category: کراچی

  • کراچی ائیرپورٹ دھماکہ ،ملزمہ کی درخواست خصوصی عدالت منتقل

    کراچی ائیرپورٹ دھماکہ ،ملزمہ کی درخواست خصوصی عدالت منتقل

    کراچی کی انسداد دہشتگردی کی عدالت نے ائیر پورٹ بم دھماکہ کیس میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت سینٹرل جیل کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 12 کو منتقل کردی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو ائیر پورٹ بم دھماکہ کیس میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی شوکت حیات عدالت میں پیش ہوئے۔وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ملزمہ ایک شیر خوار بچی کی ماں ہے۔ ملزمہ 4 ماہ سے جیل میں ہے۔تفتیشی افسر ہر سماعت پر وقت مانگ لیتا ہے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ مجھے چالان کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے۔عدالت نے درخواست ضمانت سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 12 کو منتقل کردی۔ پولیس کے مطابق ملزمہ گل نساء کو اکتوبر میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    شیر افضل مروت نے عمران ریاض کو کیا "بے نقاب”

    جماعت اسلامی وفد کی آئی جی سندھ سے ملاقات ،ٹریفک حادثات میں اموات پر اظہار تشویش

    بارودی مواد کا سراغ لگانے والی جدید مشینیں اے ایس ایف کو دینے کا فیصلہ

    بارودی مواد کا سراغ لگانے والی جدید مشینیں اے ایس ایف کو دینے کا فیصلہ

  • جماعت اسلامی وفد کی آئی جی سندھ سے ملاقات ،ٹریفک حادثات میں اموات پر اظہار تشویش

    جماعت اسلامی وفد کی آئی جی سندھ سے ملاقات ،ٹریفک حادثات میں اموات پر اظہار تشویش

    منعم ظفر خان کی قیادت میں جماعت اسلامی کے وفد نے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے ملاقات کیاور حادثات بالخصوص ڈمپرزو ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی بڑھتی ہوئی اموات ، بدترین ٹریفک جام اور ٹریفک پولیس کی ناقص کارکردگی کے حوالے سے تبادلہ ٴ خیال کیا.

    باغی ٹی وی کے مطابق ملاقات مٰن وفد کا کہنا تھا کہ ٹریفک حادثات میں اس قدر بڑے پیمانے پر شہریوں کی اموات نہایت تشویش ناک امر ہے ، ان حادثات کا سبب بے ہنگم ٹریفک اور بے قابو ہیوی وہیکل کی شہر میں غیرقانونی آمد ورفت ہے ، ڈمپرز ، ٹینکرز اور ٹرالرز مقرر اوقات اور مقررہ راستوں سے ہٹ کر سارے شہرمیں چلتے نظر آتے ہیں ،ان کے اکثر ڈرائیورز غیر لائسنس یافتہ اور ٹریفک کے اُصولوں سے ناواقف ہیں ، حادثہ میں ضمانت اور نرم سزائوں کے قانون نے ان ڈرائیو رز کو قانون کی گرفت سے بے خوف کردیا ہے ، جماعت اسلامی کے وفد میں پبلک ایڈ کمیٹی کراچی کے صدر و اپوزیشن لیڈر سیف الدین ایڈوکیٹ ،نائب امراء جماعت اسلامی کراچی راجہ عارف سلطان اور مسلم پرویز شامل تھے۔

    منعم ظفر خان نے کہا کہ لائسنس کے اجراء کو آسان بنایا جائے ، چنگ چی رکشائوں کو متعین جگہوں پر پارکنگ کا سختی سے پابند کیا جائے ، سڑکوں پر موجود تجاوزات ختم کی جائیں ، ٹریفک پولیس کی کارکردگی کو یونین کمیٹیز کے تعاون سے بہتر بنایا جائے اور ہر سطح پر ٹریفک مینجمنٹ سسٹم بنایا جائے ،انہوں نے آئی جی سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ سارے شہر میں چنگ چی اور رکشائوں کی بے ہنگم پارکنگ نے شہر میں ٹریفک جام معمول بنادیا ہے ، ایک جانب شہری صوبائی حکومت اور کے ایم سی کی نااہلی کے سبب سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ سے اذیت میں مبتلا ہیں دوسری طرف پبلک ٹرانسپورٹ کی لاقانونیت اور ٹریفک پولیس کی خراب کارکردگی نے بھی شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ، کراچی اگر ذمہ دار صوبائی حکومت اور حقیقی منتخب نمائندوں کے ہاتھوں میں ہوتا توشہر میں موثر ماس ٹرانزٹ سسٹم ہوتا ،شہر میں پبلک ٹرانسپورٹ کے لیے بہترین بسیں مہیا ہوتیں جس کا سلسلہ نعمت اللہ خان کے دور میں شروع ہوا تھا اور کراچی کے 65فیصد شہری موٹر سائیکلوں اور چنگ چی رکشائوںمیں سفر کرنے پر مجبور نہ ہوتے .

    منعم ظفر خان نے اس بات پر زور دیا کہ ٹریفک حادثات سے کسی بھی صورت میں شرپسندوں کو فائدہ اُٹھانے کی اجازت نہیں دیں گے اور ان معاملات کو لسانی رنگ دینے اور مختلف طبقات میں کشیدگی کا سبب نہیں بننے دیں گے ۔ملاقات میں سیف سٹی پروجیکٹ کی جلد تکمیل پر بھی تفصیل سے گفتگو ہوئی ، آئی جی سندھ نے اس موقع پر ٹریفک کی بہتری اور سیف سٹی پروجیکٹ کے حوالے سے پولیس کے اقدامات پر بریفنگ دی اور جماعت اسلامی کی جانب سے مثبت تجاویز کا خیر مقدم کیا۔

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

    بارودی مواد کا سراغ لگانے والی جدید مشینیں اے ایس ایف کو دینے کا فیصلہ

    حکومت کا ججز کے خلاف ریفرنس لانے کا ارادہ نہیں، عرفان صدیقی

    پاکستان کو شکست، نیوزی لینڈ نے سہ ملکی ون ڈے سیریز جیت لی

    ،پنجاب میں خشک سالی کا الرٹ جاری

    افغان طالبان نے 34 ملین ڈالر کی 9 منزلہ تجارتی عمارت بنا لی

  • بارودی مواد کا سراغ لگانے والی جدید مشینیں اے ایس ایف کو دینے کا فیصلہ

    بارودی مواد کا سراغ لگانے والی جدید مشینیں اے ایس ایف کو دینے کا فیصلہ

    کراچی سمیت ملک کے دیگرہوائی اڈوں پربارودی مواد کا سراغ لگانے والی 18جدید مشینیں ایئرپورٹ سکیورٹی فورس کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق جناح ٹرمینل ائیرپورٹ سمیت دیگرملکی ایئرپورٹس پربارودی مواد کی نشاندہی کے لیینصب جدید برطانوی ساختہ ایکسپلوزوٹرییس ڈیٹیکشن نامی 18 مشینیں اے ایس ایف کے سپرد کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔بارودی مواد کی نشاندہی کے لیے جدید مشینیں برطانیہ سیسول ایوی ایشن اتھارٹی(ادارے کی دوحصوں میں تقسیم سے قبل)نے حاصل کی تھیں،مشینوں کے حصول کا مقصد برطانیہ کے لیے براہ راست پروازوں کی سیکیورٹی کلئیرنس یقینی بنانا تھا۔مشینیں کراچی،لاہوراوراسلام آباد ائیرپورٹس کیلییحاصل کی گئی تھیں،مذکورہ مشینوں سے امریکا کے لیے براہ راست پروازوں کی سیکیورٹی کلیئرنس بھی ممکن ہوگی۔

    حکومت کا ججز کے خلاف ریفرنس لانے کا ارادہ نہیں، عرفان صدیقی

    پاکستان کو شکست، نیوزی لینڈ نے سہ ملکی ون ڈے سیریز جیت لی

    ،پنجاب میں خشک سالی کا الرٹ جاری

    افغان طالبان نے 34 ملین ڈالر کی 9 منزلہ تجارتی عمارت بنا لی

  • پاکستان کو  شکست، نیوزی لینڈ نے  سہ ملکی ون ڈے سیریز جیت لی

    پاکستان کو شکست، نیوزی لینڈ نے سہ ملکی ون ڈے سیریز جیت لی

    پاکستان کو شکست دے کر نیوزی لینڈ نے سہ ملکی سیریز جیت لی، کیوی ٹیم نے 243 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 46 ویں اوور میں حاصل کیا۔

    کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی۔پاکستان کو ابتدا سے ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا اور فخر زمان صرف 10 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، دوسری وکٹ شکیل مسعود کی گری جو محض 8 رنز بناسکے۔اسی طرح اسٹار بیٹر بابر اعظم آج بھی بڑی اننگ کھیلنے میں ناکام رہے اور 29 رنز بنا کر ہمت ہار گئے، تاہم انہوں نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا اور ون ڈے کرکٹ میں سب سے کم میچ میں 6 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ قائم کیا۔گزشتہ میچ میں سنچریاں بنانے والے کپتان محمد رضوان اور سلمان علی آغا نے آج بھی اچھی شراکت داری قائم کی اور پاکستان کے مجموعے کو 142 رنز تک پہنچایا۔

    تاہم وہ آج بڑا اسکور نہ بنا سکے پہلے رضوان 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اس کے بعد سلمان علی آغا بھی 45 رنز کے انفرادی اسکور پر بریس ویل کی گیند پر جیکب ڈفی کو کیچ دے بیٹھے۔طیب طاہر نے بھی کچھ مزاحمت کی اور 33 گیندوں پر 38 رنز کر پویلین لوٹ گئے، اس کے علاوہ خوشدل شاہ 7، شاہین آفریدی ایک رنز بنا سکے، آل راؤنڈ فہیم اشرف نے 22 اور نسیم شاہ نے 19 رنز بنائے۔کیویز کی جانب سے ول اورورکے نے 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، اس کے علاوہ کپتان مچل سینٹنر اور مائیکل بریس ویل 2، 2 جبکہ جیکب ڈفی اور نیتھن اسمتھ نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    243 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کا آغاز بھی اچھا نہیں تھا، دوسرے ہی اوور میں فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے اوپنر وِل ینگ کو 5 رنز پر چلتا کر دیا۔اس کے بعد ڈیوون کانوے اور کین ولیمسن نے دوسری وکٹ کے لیے 71 رنز کی ساجھے داری قائم کرکے کیویز کا اسکور 76 رنز پہنچا دیا، تاہم اس موقع پر 34 رنز بنانے والے ولیمسن کو آغا سلمان نے پویلین بھیج دیا۔ڈیوون کانوے بھی 48 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے جبکہ ڈیرل مچل اور ٹام لیتھم نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا مجموعہ 195 رنز پر پہنچایا۔ڈیرل مچل بھی 57 رنز پر ابرار احمد کا شکار بنے، انہوں نے اپنی ہی گیند پر شاندار کیچ تھام کر کیوی کپتان کی اننگز کا خاتمہ کیا۔

    ڈیرل مچل کے آؤٹ ہونے سے قبل ٹیم کی پوزیشن مستحکم ہو چکی تھی، اس موقع پر کیویز کے 195 رنز پر 4 بیٹرز آؤٹ ہوئے تھے، اور انہیں جیت کے لیے صرف 48 رنز کی ضرورت تھی اور اس کے 6 کھلائی باقی تھے۔ٹام لیتھم نے بھی 64 گیندوں پر 5 چوکوں کی مدد سے 56 رنز بنائے اور نیوزی لینڈ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا، گلین فلپس 20 اور مائیکل بریس ویل 2 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔کیوی ٹیم نے 243 رنز کا ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر 46 ویں اوور میں حاصل کیا۔

    قبل ازیں، کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں قومی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ پچ مختلف لگ رہی ہے، بڑا ہدف دے کر میچ جیتنے کی کوشش کریں گے۔آج کے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور محمد حسنین کی جگہ فہیم اشرف کو شامل کیا گیا ہے۔

    آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں:پاکستان: محمد رضوان (کپتان)، بابر اعظم، فخر زمان، سعود شکیل، سلمان آغا، طیب طاہر، فہیم اشرف، خوشدل شاہ، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، ابرار احمد
    نیوزی لینڈ: مچل سینٹنر (کپتان)، وِل ینگ، ڈیوون کانوے، کین ولیمسن، ڈیرل مچل، ٹام لیتھم، گلین فلپس، مائیکل بریس ویل، نیتھن اسمتھ، جیکب ڈفی، ول اورورکے

    ،پنجاب میں خشک سالی کا الرٹ جاری

    سعودی عرب میں بھی "عمران خان مردہ باد” کے نعرے

    افغان طالبان نے 34 ملین ڈالر کی 9 منزلہ تجارتی عمارت بنا لی

    واٹس ایپ میں رنگا رنگ چیٹ تھیمز کا اضافہ

    سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہونے لگا، قیمت میں پھر بڑا اضافہ

  • سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہونے لگا، قیمت میں پھر بڑا اضافہ

    سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہونے لگا، قیمت میں پھر بڑا اضافہ

    سونا عام آدمی کی پہنچ سے دور ہونے لگا، ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت آج پھر 2 ہزار 200 روپے کے بڑے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 200 روپے کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 24 قیراط کے حامل خالص سونے فی تولہ قیمت 2 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 3 لاکھ 6 ہزار 2 سو روپے ہو گئی۔اسی طرح 24 قیراط سونے کے 10 گرام کے دام بھی ایک ہزار 886 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار 631 روپے تک جا پہنچے جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونا 2 لاکھ 38 ہزار 920 روپے میں فروخت ہوا۔ادھر، فی تولہ چاندی کی قیمت 83 روپے اضافے کے بعد 3 ہزار 450 روپے اور 10 گرام چاندی کی قیمت 71 روپے اضافے کے بعد 2 ہزار 957 روپے ہو گئی۔

    ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت بڑھ کر 2 ہزار 933 ڈالر ہو گئی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ تیزی کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی فی تولہ نرخ 2 ہزار 500 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 4 ہزار روپے کی نئی بُلند ترین سطح پر پہنچ گئے تھے۔آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا تھا کہ 24 قیراط کے حامل فی تولہ خالص سونے کا بھاؤ 2 ہزار 500 روپے اضافے سے 3 لاکھ 4 ہزار روپے کا ہو گیا۔اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کے دام 2 ہزار 144 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 60 ہزار 631 روپے تک جا پہنچے تھے۔

    وسیم اختر رامے کی پی ٹی آئی میں واپسی، عہدہ بھی مل گیا

    کراچی، لاپتہ نوجوان کی جلی ہوئی لاش پولیس کو مل گئی

    سہ ملکی سیریز ،فائنل،پاکستان کا نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 243 رنز کا ہدف

  • کراچی، لاپتہ نوجوان کی جلی ہوئی لاش پولیس کو مل گئی

    کراچی، لاپتہ نوجوان کی جلی ہوئی لاش پولیس کو مل گئی

    کراچی کے علاقے ڈیفنس سے 6 جنوری کو لاپتہ ہونے والے نوجوان مصطفیٰ کی لاش پولیس کو مل گئی ہے۔ تفتیشی حکام کے مطابق مصطفیٰ کی لاش حب چوکی سے ملی ہے، جہاں اس کی گاڑی کو ملزم ارمغان اور اس کے ساتھی نے 6 جنوری کو لے جا کر آگ لگا دی تھی۔ پولیس کے مطابق، ارمغان نے مصطفیٰ کو گاڑی میں بٹھا کر اس پر آگ لگا دی تھی، اور جلی ہوئی لاش گاڑی کے اندر سے برآمد ہوئی۔

    اس سے قبل پولیس نے ڈیفنس فیز 5 میں واقع ملزم ارمغان کے گھر پر کارروائی کی تھی۔ اس دوران خفیہ کمرے میں گولیوں کے نشانات اور خون کے دھبے ملے تھے۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ مغوی مصطفیٰ کی والدہ کے ڈی این اے کے نمونے لیب بھیجے گئے تھے، جنہیں ملزم کے گھر سے ملے خون کے نمونوں سے میچ کیا جائے گا۔

    پولیس کی جانب سے کی جانے والی اس کارروائی کے دوران، ملزم ارمغان نے بھاری اسلحے سے فائرنگ کی تھی، جس کے نتیجے میں ڈی ایس پی اور ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔ اس کے بعد ملزم کو گرفتار کیا گیا اور اس سے تفتیش کی گئی۔ ملزم نے ابتدا میں مصطفیٰ کو قتل کرنے کا اعتراف کیا اور یہ بتایا کہ اس کی لاش ملیر ندی میں پھینک دی تھی، لیکن اس کے بعد وہ اپنے ابتدائی بیان سے مکر گیا۔

    ملزم کے گھر سے بڑی تعداد میں کمپیوٹرز بھی برآمد ہوئے، جس سے یہ معلوم ہوا کہ وہ غیر قانونی کال سینٹر چلاتا تھا۔ اس کے گھر سے ممنوعہ بور کا اسلحہ اور مغوی مصطفیٰ کا موبائل فون بھی مل چکا ہے۔ اس کیس میں مزید تفتیش جاری ہے اور پولیس ملزم کے دیگر جرائم کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔

  • ٹرانسپورٹر کی شرجیل میمن سے ملاقات،مسائل حل کریں گے، شرجیل میمن

    ٹرانسپورٹر کی شرجیل میمن سے ملاقات،مسائل حل کریں گے، شرجیل میمن

    کراچی: مختلف ٹرانسپورٹر ایسوسی ایشنز کے نمائندوں پر مشتمل وفد نے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی قیادت میں وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار اور وزیر ایکسائز مکیش کمار چاولہ سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں شہر کے ٹرانسپورٹ کے شعبے کو درپیش مسائل کے حل پر تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں سندھ حکومت کے اہم حکام، جن میں سیکرٹری ایکسائز محمد سلیم راجپوت، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اسد زمین، کمشنر کراچی حسن نقوی، سی سی پی او کراچی جاوید عالم اڈھو، اور ڈی آئی جی ٹریفک احمد نواز چیمہ شامل تھے، نے بھی شرکت کی۔ٹرانسپورٹرز کے وفد میں لیاقت محسود، حاجی مقصود محسود، حاجی یوسف، حاجی خیر زمان محسود، طارق گجر، حاجی بادشاہ خان محسود، ملک یسیٰن نیازی، جان عالم محسود، حاجی عمردراز باجوڑی، عبدالحمد بنگش، حاجی طور خان، سردار سلامت اور کفیل خان جیسے اہم شخصیات بھی موجود تھے۔ملاقات کے دوران ٹرانسپورٹرز نے کراچی میں بھاری گاڑیوں کے داخلے کے مخصوص اوقات پر عائد پابندیوں کے حوالے سے اپنی تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ان پابندیوں کی وجہ سے ان کے کاروباری آپریشنز میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

    اس پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ حکومت نے ایک گھنٹہ اضافی وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ٹرانسپورٹرز کو اپنی آپریشنز میں زیادہ وقت مل سکے۔ اب بڑی گاڑیاں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک شہر میں داخل ہو سکیں گی۔شرجیل انعام میمن نے کہا کہ "سندھ حکومت ٹرانسپورٹرز کے مسائل کو سمجھتی ہے اور ہم ان کے ساتھ مل کر ان مسائل کے حل کے لیے پُرعزم ہیں۔ یہ فیصلہ ٹرانسپورٹرز کے بوجھ کو کم کرنے اور آپریشنز کو آسان بنانے کے لیے ایک چھوٹا قدم ہے۔”انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام بھاری ٹرانسپورٹ گاڑیوں کے لیے رجسٹریشن اور فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کرنا ضروری ہوگا اور یہ تمام گاڑیاں، بشمول دیگر صوبوں سے آنے والی، سندھ میں رجسٹر کرانی ہوں گی۔

    وزیر داخلہ ضیا الحسن لنجار نے اس موقع پر کہا کہ "ہمیں کراچی کی بہتری کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔ ٹریفک کو روکے جانے جیسے عوامی زندگی کو متاثر کرنے والے کسی بھی اقدام کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔”انہوں نے مزید کہا کہ "میں تمام ٹرانسپورٹرز سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ان مسائل کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کریں کیونکہ ان مسائل کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں ہے۔”

    ٹرانسپورٹرز کے رہنماؤں نے حکومت کی طرف سے ان کے مسائل کے حل کے لیے کی جانے والی کوششوں کی ستائش کی اور کہا کہ انہیں امید ہے کہ داخلے کے اوقات میں اضافے سے ان کے لاجسٹک چیلنجز میں کمی آئے گی۔انہوں نے اس فیصلے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ وہ حکومت کے ساتھ مل کر اپنے مسائل کے حل کے لیے کام کریں گے۔

  • شور کوٹ  ریلوے اسٹیشن پر حادثہ، ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر

    شور کوٹ ریلوے اسٹیشن پر حادثہ، ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر

    شور کوٹ کے کینٹ ریلوے اسٹیشن پر ایک بڑی حادثہ پیش آیا جب خانیوال سے شاہین آباد جانے والی مال بردار گاڑی کا ایک ڈبہ پٹری سے اتر گیا۔ حادثے کے بعد ریلوے کے نظام میں خلل آیا جس کے نتیجے میں مختلف ٹرینوں کی آمد و رفت متاثر ہوئی۔

    حادثے کے فوراً بعد کراچی سے راولپنڈی جانے والی پاکستان ایکسپریس کو عبدالحکیم اسٹیشن پر روک لیا گیا تاکہ وہاں کسی مزید ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ اس کے علاوہ رحمان بابا ایکسپریس کی بوگیاں بھی پٹری سے اتر گئیں، جس سے گاڑیوں کی آمد و رفت میں مزید تاخیر ہو گئی۔متاثرہ مال بردار گاڑی خانیوال سے شاہین آباد جا رہی تھی اور اس حادثے کے باعث ملت ایکسپریس اور پاکستان ایکسپریس بھی تاخیر کا شکار ہوئیں، جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

    ریلوے ذرائع کے مطابق مرمت کا کام جاری ہے اور امید کی جا رہی ہے کہ جلد ٹرین کو بحال کر دیا جائے گا۔ اس وقت بھی ریلوے حکام اس صورتحال کے حل کے لئے سرگرم عمل ہیں تاکہ عوام کو زیادہ تکلیف نہ ہو۔

  • کراچی: تیزرفتار ڈمپر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کچل دیا

    کراچی: تیزرفتار ڈمپر نے ایک اور موٹرسائیکل سوار کچل دیا

    ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں عوام کے غم و غصے کے باوجود ڈمپرز اور ہیوی ٹریفک کے ذریعے ہونے والے حادثات تھم نہ سکے، آج بھی ملیر میمن گوٹھ میں تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق حادثے میں موٹر سائیکل سوار سیف اللہ جاں بحق ہوگیا، اس سے قبل آج صبح ناظم آباد میں ڈمپر کی ٹکر سے کار سوار شہری زخمی ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں تواتر کے ساتھ ہیوی ٹریفک کے ذریعے حادثات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے، جن میں درجنوں افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔ہیوی ٹریفک کی جانب سے ممنوع اوقات کار میں شہر میں تیز رفتاری کی وجہ سے حادثات کے واقعات پر جماعت اسلامی، ایم کیو ایم پاکستان، مرکزی مسلم لیگ، مہاجر قومی مومنٹ سمیت دیگر سیاسی جماعتوں نے حکومت سے ان واقعات کا سختی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے سخت اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔حکومت سندھ نے ہیوی ٹریفک کے اوات کار کی پابندی کو مزید سخت کرنے کی ہدایات بھی جاری کیں، گزشتہ روز ہیوی ٹریفک کی گاڑیوں کے جگہ جگہ چالان کیے جاتے رہے لیکن اس کے باوجود بھی حادثات کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

    کراچی میں ہیوی ٹریفک روکنے کے لیے گزشتہ روز شہری سڑکوں پر آئے تھے جبکہ مختلف علاقوں میں 4 ٹرک جلا دیے گئے تھے، لانڈھی اور نارتھ کراچی میں شہریوں نے بھاری گاڑیوں کو شہر میں داخل ہونےسے روک دیا تھا، اسی طرح سخی حسن پر مشتعل شہریوں نے واٹر باؤزر پر حملہ کیا، اس کے شیشے توڑے تھے۔جس کے بعد 11 فروری کو شہر قائد میں ہیوی ٹرانسپورٹ نذر آتش کرنے اور لوگوں کو اکسانے کے الزام میں آفاق احمد کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔

    گزشتہ روز کراچی میں انسداد دہشت گردی عدالت نے جلاؤ گھیراؤ اور دہشت گردی کے مقدمات میں گرفتار مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے چئیرمین آفاق احمد کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔انہوں نے عدالت کے باہر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ مجھے ڈمپر اور واٹر مافیا کی پشت پناہی کرنے والوں کو بے نقاب کرنے کی سزا دی جا رہی ہے۔آفاق احمد نے کہا تھا کہ اب تک شہر قائد میں ہیوی ٹرانسپورٹ کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں 94 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔

    شہاب علی شاہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات

    شہاب علی شاہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات

    ترک صدر کا آصف زرداری اور شہباز شریف کو شاندار تحفہ

    پاک نیوزی لینڈ فائنل، ٹکٹوں کی مانگ بڑھ گئی

    مصطفی کمال کا آفاق احمد پر جرم ثابت ہونے تک ضمانت دینے کا مطالبہ

    کراچی: شب برات کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت

  • کراچی سمیت سندھ بھر میں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف

    کراچی سمیت سندھ بھر میں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف

    ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے مختلف دواں کے جعلی ہونے کی تصدیق کردی اور کہا جن کمپنیوں کی ادویات پکڑی ان کا وجود ہی نہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق کے مطابق کراچی سمیت سندھ بھرمیں جعلی ادویات کی فروخت کا انکشاف ہوا ہے۔ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری نے مختلف دواں کے جعلی ہونے کی تصدیق کردی، سربراہ ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری عدنان رضوی نے بتایا سات جعلی کمپنیوں کی ادویات جعلی نکلیں۔ان کا کہنا تھا کہ جن کمپنیوں کی ادویات پکڑی ان کا وجود ہی نہیں، جعلی دوائیاں بنانے والیانسانی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، ذمہ داروں کیخلاف ڈرگ ایکٹ کے تحت ایکشن ہونا چاہیے۔

    یاد رہے صوبائی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کی رپورٹ میں ہوش ربا انکشافات سامنے آئے تھے۔جس میں بتایا تھا کہ ملکی و غیر ملکی کمپنیوں کی100سے زائد ادویات غیر معیاری نکلی ، جن میں عام استعمال کی ادویات کے ساتھ جان بچانے والی دوائیاں بھی شامل ہیں۔صوبائی ڈرگ ٹیسٹنگ لیبارٹری کے مطابق دوائیوں میں مطلوبہ مقدار موجود نہیں، رپورٹ میں100سے زائد جعلی اور غیر معیاری قرار دیا گیا ہے۔

    شہاب علی شاہ چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا تعینات

    ترک صدر کا آصف زرداری اور شہباز شریف کو شاندار تحفہ

    پاک نیوزی لینڈ فائنل، ٹکٹوں کی مانگ بڑھ گئی

    مصطفی کمال کا آفاق احمد پر جرم ثابت ہونے تک ضمانت دینے کا مطالبہ

    شادی کی تقریب میں چیتا گھس گیا، باراتیوں کی دوڑیں

    کراچی: شب برات کے موقع پر سیکیورٹی انتظامات مزید سخت