Baaghi TV

Category: کراچی

  • چارجڈ پارکنگ ختم کرنیکا فیصلہ ہوا اور ایکشن لیا گیا،شرجیل میمن

    چارجڈ پارکنگ ختم کرنیکا فیصلہ ہوا اور ایکشن لیا گیا،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی میں چارجڈ پارکنگ ختم کرنیکا فیصلہ ہوا اور ایکشن لیا گیا چارجڈ پارکنگ اور غیرقانونی پارکنگ دو الگ الگ چیزیں ہیں چارجڈ پارکنگ چلانے والوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق صوبائی وزیر نے کہا کہ چارجڈ پارکنگ سے متعلق فیصلے کے وقت میئرکراچی بھی موجود تھے چارجڈ پارکنگ کے معاہدے اگر پہلے ہو چکے ہیں لیکن حکومتی فیصلہ کے سب پابند ہیں۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں ہر جگہ غلط پارکنگ تھی جس کا ہم نے خاتمہ کیا ہے خالد بن ولید روڈ پر گاڑیاں پارک ہونے کی وجہ سے سنگل ٹریک چل رہا ہوتا ہے کراچی کی سڑکیں وسیع ہیں لیکن مسئلہ ہے ہر جگہ ہم گاڑی کھڑی کر دیتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ منظم انداز میں چارجڈ پارکنگ مستقبل میں ہو سکتی ہے۔

    جرمنی میں ڈرائیور نے گاڑی ہجوم پر چڑھا دی، 1 شخص ہلاک

    امریکی جنگلات میں پھر خوفناک آگ بھڑک گئی؛ ایمرجنسی نافذ

    کراچی سے لاپتا لڑکی بازیاب، جسم پر متعدد زخم

    بلاول بھٹو سے بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات

    ْکراچی،ٹمپرڈ گاڑیاں روکنےپر کسٹم اہلکار ایکسائز عملے سے لڑ پڑے

  • کراچی سے لاپتا لڑکی بازیاب، جسم پر متعدد زخم

    کراچی سے لاپتا لڑکی بازیاب، جسم پر متعدد زخم

    کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن سے اغوا کی گئی ایک نوعمر لڑکی کو اسکیم 33 میں سڑک کے کنارے سے بازیاب کرالیا گیا، تاہم ان کے جسم پر ’متعدد زخم‘ موجود تھے۔

    تھانے ٹاؤن کے اسٹیشن ہاؤس افسر غلام حسین پیرزادہ نے میڈیا کو بتایا کہ لڑکی گزشتہ روز اپنے گھر یوسف گوٹھ سے دکان سے کچھ خریدنے گئی تاہم واپس نہیں آئی۔اہل خانہ کی جانب سے شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا، جس کے بعد صبح فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) درج کی گئی۔ایس ایچ او نے بتایا کہ سرجانی پولیس کو سچل تھانے سے فون کال موصول ہوئی اور ایک لڑکی کی تصویر بھی بھیجی گئی۔پولیس نے لڑکی کو بازیاب کروانے کے بعد والد کے ہمراہ عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا، جنہوں نے اپنی بیٹی کی شناخت کی۔اسٹیشن ہاؤس افسر کا کہنا تھا کہ لڑکی سر اور ہاتھوں پر زخموں کے نشانات تھے۔

    دریں اثنا، پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ سید نے بتایا کہ 12 یا 13 سال کی لڑکی ’اپنے ہوش و حواس میں نہیں اور اس کے جسم پر متعدد زخم تھے۔پولیس سرجن کا کہنا تھا کہ نتائج سے پتا چلتا ہے کہ لڑکی پر جنسی تشدد کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ سیمین سیرولوجی اور ڈی این اے ٹیسٹنگ کے لیے نمونے حاصل کر لیے گئے ہیں جبکہ بچی کو علاج کے لیے نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (این آئی سی ایچ) بھیج دیا گیا ہے۔پولیس سرجن کے مطابق لڑکی ذہنی تناؤ کا شکار، پریشان اور بات چیت کرنے کے قابل نہیں ہیں۔ڈاکٹر سمعیہ سید نے کہا کہ ذہنی طور پر اس کی صورتحال بہتر نہیں ہے، مزید کہا کہ اسے تشخیص اور بحالی کے لیے این آئی سی ایچ کے شعبہ نفسیات میں بھیجا گیا ہے۔

    بلاول بھٹو سے بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات

    دنیائے ادب کا نئی نسل مشاعرہ- اک یاد.تحریر:عنبریں حسیب عنبر

    صارم زیادتی و قتل کیس، والدین کا پولیس تفتیش پر عدم اعتماد

    ْکراچی،ٹمپرڈ گاڑیاں روکنےپر کسٹم اہلکار ایکسائز عملے سے لڑ پڑے

    آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دباؤ دونوں ٹیموں پر ہو گا، روہت شرما

    غزہ میں سامان کی ترسیل پر بندش، پاکستان کی شدید مذمت

  • بلاول بھٹو سے بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات

    بلاول بھٹو سے بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ کی ملاقات

    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ نے بلاول ہائوس میں ملاقات کی ۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری کو سندھ اور بلوچستان کے وزرائے اعلی نے اپنے اپنے صوبوں کی حکومتی کارکردگی اور انتظامی مسائل سے آگاہ کیا۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے صوبے کی سیکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی جبکہ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔

    اس موقع پر دونوں وزرائے اعلیٰ کو بلاول بھٹوزرداری نے ہدایت کی کہ سندھ اور بلوچستان کے عوام کے مسائل کے حل کے لئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔

    ْکراچی،ٹمپرڈ گاڑیاں روکنےپر کسٹم اہلکار ایکسائز عملے سے لڑ پڑے

    صارم زیادتی و قتل کیس، والدین کا پولیس تفتیش پر عدم اعتماد

    پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی تمام تنظیمیں تحلیل، نوٹیفکیشن جاری

    آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دباؤ دونوں ٹیموں پر ہو گا، روہت شرما

  • ْکراچی،ٹمپرڈ گاڑیاں روکنےپر  کسٹم اہلکار ایکسائز عملے سے لڑ پڑے

    ْکراچی،ٹمپرڈ گاڑیاں روکنےپر کسٹم اہلکار ایکسائز عملے سے لڑ پڑے

    کراچی میں غیر قانونی نمبر پلیٹس اور ٹیکس نا دہندگان کے خلاف مہم میں محکمہ ایکسائز نے کسٹم افسران کے زیر استعمال کئی گاڑیاں ضبط کرلیں،سی ویو پر سینئر افسر اور گاڑی کو چھڑوانے کسٹم اہلکار پہنچ گئے۔ ایکسائز اہلکاروں کو دھکے دیے اور سینئر افسر کو بھگا دیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے روڈ چیکنگ مہم کے دوران سرکاری نمبر پلیٹس والی کئی گاڑیاں روک لیں، گاڑیوں میں سوار کسٹم افسران نے مدد کیلئے کسٹم اہلکاروں کو بلا لیاجس کے بعد کسٹم اور ایکسائز کے اہلکار آمنے سامنے آگئے اور ایک دوسرے کو دھکے دیے، سینئر کسٹم افسر اپنی گاڑی بھگا کر لے گئے۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن دانش محمود نے کہا کہ ٹمپرڈ گاڑی پر سرکاری نمبر پلیٹ لگانا غیر قانونی ہے، ٹمپرڈ گاڑیوں کو ضبط کیا جائے گا، بدتمیزی پر قانونی کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب ڈپٹی کلکٹر کسٹم رضا علی نے کہا ہے کہ ایکسائز اہلکاروں کا ہماری گاڑیوں کو روکنا غلط ہے، ہم ٹمپرڈ گاڑیاں قانونی طور پر استعمال کر رہے ہیں، گاڑیوں کے استعمال کیلئے لیٹر بھی جاری کیا جاتا ہے۔

    پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی تمام تنظیمیں تحلیل، نوٹیفکیشن جاری

    آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دباؤ دونوں ٹیموں پر ہو گا، روہت شرما

    غزہ میں سامان کی ترسیل پر بندش، پاکستان کی شدید مذمت

    خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور

  • صارم زیادتی و قتل کیس، والدین کا پولیس تفتیش پر عدم اعتماد

    صارم زیادتی و قتل کیس، والدین کا پولیس تفتیش پر عدم اعتماد

    کراچی میں رہائشی اپارٹمنٹ سے اغوا اور زیادتی کے بعد قتل ہونے والے 7 سالہ صارم کے والد نے پولیس پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے احتجاج کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نارتھ کراچی میں اپنے اپارٹمنٹ کے باہر اہلیہ اور بچوں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صارم کے والد نے کہا کہ میرا بیٹا سات جنوری کو لاپتہ ہوا اور اٹھارہ جنوری کو اُس کی ٹینک سے پانچ دن پرانی لاش ملی، ہمیں پولیس نے ابھی تک نہیں بتایا کہ اتنے روز صارم کہاں تھا۔میں نے ایف آئی آر کٹوائی لیکن اب تک قاتل گرفتار نہیں ہوئے، دو سو لوگوں کا فلیٹ ہے مگر پولیس قاتل کو نہیں پکڑا پا رہی، مجھے انصاف نہیں ملا تو میں کل پریس کلب جاؤں گا اور پھر گورنر ہاؤس بھی جاؤں گا۔

    مقتول بچے کے والد نے کہا کہ میرے بچے کے قاتل اب تک نہیں پکڑے گئے، یہ کوئی گلی محلہ نہیں ہے، یہاں 200 فلیٹ ہیں ، پولیس سے تفتیش کیوں نہیں کی جارہی۔انہوں نے کہا کہ اگر کل تک کچھ معلومات نا ملی تو پریس کلب جاؤں گا، ہم سب کے پاس جارہے ہیں ، لیکن قاتل کھلے عام گھوم رہے ہیں، ہم کس کے پاس جائیں ، کس کا دروازہ کھٹکھٹائیں، میری اعلیٰ حکام سے درخواست ہے اب ہماری بس ہوگئی ہے ہمارا ساتھ دیں۔

    انہوں نے کہا کہ بچے کا پوسٹ مارٹم ہوا، ڈی این اے اور کیمیکل ایگزامن بھی ہوا مگر ہمارے پاس کوئی چیز موجود نہیں بس ایک ایف آئی آر کی کاپی ہے۔والد نے کہا کہ پولیس صرف کمیٹی پر کمیٹی بنا رہی ہے مگر اب تک کسی کمیٹی نے ہم سے رابطہ نہیں کیا، جن کے بچے کو نا حق قتل کیا گیا ہو وہ کیا مطالبہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں قاتل کو منظر عام پر لایا جائے، جو کچھ صارم کے ساتھ ہوا وہ کسی اور کے ساتھ نہ ہو، ہمیں کسی کے اوپر شک نہیں ہے ، اگر شک ہوتا تو پولیس کا انتظار نہیں کرتے۔

    متوفی کے والد نے کہا کہ قاتل کھلے عام گھوم رہا ہے، اور کمیٹیاں تشکیل دی جارہی ہیں ، لیکن قاتل نہیں پکڑا جارہا۔ انہوں نے سوال کیا کہ پولیس نے ساری تفتیش تو کرلی ہے تو اب وہ کیوں کچھ نہیں کرپارہی۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پولیس اب اپنے بیانات سے پھر رہی ہے، پہلے پولیس اپنے بیان پر مطمئن ہوں ، پھر ہمیں مطمئن کریں۔

    پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کی تمام تنظیمیں تحلیل، نوٹیفکیشن جاری

    آسٹریلیا کے خلاف میچ میں دباؤ دونوں ٹیموں پر ہو گا، روہت شرما

    غزہ میں سامان کی ترسیل پر بندش، پاکستان کی شدید مذمت

    خیبرپختونخوا کنٹرول آف نارکوٹک سبسٹانسز ترمیمی بل منظور

    مری، گلیات،وادی کاغان و ناران میں شدید برفباری، سیاحوں کا داخلہ بند

  • ٹیم میں کم سے کم دو سے تین تبدیلیاں ناگزیر ہیں،وسیم اکرم

    ٹیم میں کم سے کم دو سے تین تبدیلیاں ناگزیر ہیں،وسیم اکرم

    کراچی: سابق ٹیسٹ کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم میں کم سے کم دو سے تین تبدیلیاں ناگزیر ہیں، نئے لڑکوں کو لا کر ان کو موقع فراہم کریں۔

    باغی ٹی وی : کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے کہا کہ چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان کی مایوس کن کارکردگی پر افسوس ہوا، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے لیکن ٹیم کے نتائج کے حوالے سے یہی توقعات تھیں پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی پر باتیں بہت ہو چکیں، اب آگے کی سوچیں اور مستقبل کے بارے میں غور کریں، چیمپیئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد خوش آئند ہے۔

    واضح رہے کہ چیمپیئنز ٹرافی میں بھارت سے شکست کے بعد وسیم اکرم نے بدترین کارکردگی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے 6 بڑے نام فارغ کرنے کا مطالبہ کیا تھا کہا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم شکستوں کی عادی ہوچکی ہے لہٰذا اب وقت آگیا ہے کہ ہم وائٹ بال ٹیم میں نئے نوجوان کرکٹرز لائیں جن کے اندر کوئی خوف نہ ہو۔

    پنجاب پختونخوا سرحد پر خوارجی دہشتگردوں کی 2 کارروائیاں ناکام

    یورپ اور امریکہ ایک،ٹرمپ ڈرامہ چین کا راستہ روکنا؟تجزیہ:شہزاد قریشی

    ہر کوئی حقیقی امن کے لیے متحد ہے،یوکرینی صدر

  • رمضان المبارک کی آمد پروینا ملک کا نیا کلام جاری

    رمضان المبارک کی آمد پروینا ملک کا نیا کلام جاری

    کراچی: پاکستانی معروف فلم و ٹی وی اداکارہ وینا ملک نے رمضان المبارک کے حوالے سے نیا پیغام جاری کیا ہے-

    باغی ٹی وی : اداکارہ وینا ملک اپنے حوالے افئیرز اور انٹرویوز کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں نت نئے فیشن فوٹو شوٹس کے بعد اب وینا ملک اپنی مکمل البم ریکارڈ کر وا رہی ہیں جس کے گانے اداکارہ کی مادری زبان سرائیکی میں ہوں گے،وینا ملک نے رمضان المبارک کی آمد پر اپنا نیا کلام بھی جاری کیا ہے۔

    انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر نئی ویڈیوز شیئر کی ہیں جن میں انہیں اپنے نئے کلام کی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے جس کا عنوان ’میں بھی روزے رکھوں گی‘ ہے،وینا ملک کے اس کلام پر صارفین اپنی اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

    showbiz

    دوسری جانب اداکارہ نے پہلے روزے کے دوران ایک اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو بتایا کہ انہیں روزہ لگ رہا ہے۔

    مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس کی مکمل تفصیلات سامنے آ گئیں

    عمران خان سے ملاقات بارے درخواست پر فیصلہ محفوظ

    اسلام آباد ہائیکورٹ،عمران خان کے سابق سکیورٹی انچارج کا نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم

  • مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس کی مکمل تفصیلات سامنے آ گئیں

    مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس کی مکمل تفصیلات سامنے آ گئیں

    مصطفیٰ عامر اغوا اور قتل کیس کی مکمل تفصیلات سامنے آ گئی ہیں، جس میں مرکزی ملزم ارمغان قریشی کے خلاف درج مقدمات اور تحقیقات کی تفصیلات بھی شامل ہیں۔

    تفتیشی رپورٹ کے مطابق ارمغان قریشی خیابان مومن میں ایک بنگلے میں کال سینٹر چلاتا تھا، جہاں 30 سے 40 افراد کام کرتے تھے۔ اس کے علاوہ، ارمغان نے غیر قانونی طور پر شیر کے تین بچے بھی اپنے بنگلے میں رکھے ہوئے تھے اور وہاں 30 سے 35 سکیورٹی گارڈز بھی تعینات تھے۔رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ارمغان قریشی کے خلاف 2019 میں بیرون ملک سے منشیات منگوانے کے الزام میں کسٹم نے مقدمہ درج کیا تھا، جس میں بعد ازاں ملزم نے ضمانت حاصل کر لی تھی۔ اس کے علاوہ، اس پر تھانہ گزری، کلفٹن، درخشاں اور بوٹ بیسن میں بھی مقدمات درج ہو چکے ہیں۔نیو ایئر نائٹ پر ارمغان نے اپنے بنگلے پر ایک پارٹی کا انعقاد کیا تھا، جہاں اس کا دوست شیراز بھی موجود تھا، تاہم مصطفیٰ عامر اس پارٹی میں شریک نہیں ہوا تھا۔ اگلے روز، ایک لڑکی اور ارمغان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جس کے بعد وہ لڑکی چلی گئی۔ 6 جنوری کو ارمغان نے شیراز کو دوبارہ بلایا اور نشہ کیا، اسی رات مصطفیٰ بھی وہاں آیا، جس کے بعد دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔

    جھگڑے کے دوران، ارمغان نے مصطفیٰ کو لوہے کی راڈ سے مارا، پھر اس کے ہاتھ پیر سفید چادر سے باندھ کر سیڑھیوں سے گھسیٹ کر نیچے لے گیا۔ مصطفیٰ کی گاڑی بنگلے میں موجود تھی، جس میں اس کی لاش ڈال کر حب لے جائی گئی۔ راستے میں اس کے موبائل اور دیگر سامان کو ٹھکانے لگایا گیا اور گاڑی کو پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی گئی۔قتل کے بعد، ارمغان اور شیراز پیدل کراچی واپس آئے، راستے میں مختلف گاڑیوں سے لفٹ لیتے رہے۔ جب مصطفیٰ کی والدہ نے ارمغان سے بیٹے کے بارے میں پوچھا، تو وہ اور شیراز اسلام آباد چلے گئے۔ بعد ازاں، پولیس نے بنگلے پر چھاپہ مارا، جس دوران ارمغان نے پولیس پر فائرنگ کی۔ تاہم، کافی دیر مقابلے کے بعد پولیس نے اسے گرفتار کر لیا اور گھر میں چھپایا گیا اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔

    ارمغان قریشی پر درج مقدمات کی تعداد 11 ہے، جن میں سے 2 مقدمات میں وہ صلح نامہ کر چکا ہے۔ درج مقدمات درج ذیل ہیں
    2019 میں ساحل تھانے میں شہری کو دھمکانے کا مقدمہ
    درخشاں تھانے میں شہری کو جان سے مارنے کی دھمکی اور ہوائی فائرنگ کا مقدمہ
    گزری تھانے میں گاڑی فروخت کے تنازع پر شہری کو تشدد اور دھوکہ دہی کا مقدمہ
    درخشاں تھانے میں ٹینکر پر فائرنگ اور ٹائر برسٹ کرنے کا مقدمہ
    بوٹ بیسن تھانے میں وکیل کو دھمکیاں دینے کا مقدمہ
    درخشاں تھانے میں مصطفیٰ عامر کے اغوا کا مقدمہ
    اے وی سی سی تھانے میں پولیس مقابلہ اور اقدام قتل کا مقدمہ
    غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے دو مقدمات
    کوریئر کے ذریعے منشیات منگوانے کے دو مقدمات

    عدالت نے ملزم ارمغان قریشی کو 15 مارچ کو طلب کر رکھا ہے، جہاں اس کے خلاف درج مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا جائے گا۔یہ کیس ملک میں جرائم، منشیات، اور غیر قانونی سرگرمیوں سے متعلقہ قوانین کے نفاذ کے حوالے سے ایک بڑی مثال بن سکتا ہے، اور اس کیس کی پیش رفت پر عوام اور قانون نافذ کرنے والے ادارے گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

  • مصطفیٰ عامر قتل کیس،   اسلحہ کی تحقیقات سی ٹی ڈی سے کروانے کا فیصلہ

    مصطفیٰ عامر قتل کیس، اسلحہ کی تحقیقات سی ٹی ڈی سے کروانے کا فیصلہ

    مصطفیٰ عامر کے قتل کیس میں گرفتار ملزم ارمغان کے قبضے سے ملنے والے اسلحہ کی تحقیقات سی ٹی ڈی (کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ) سے کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق، سی ٹی ڈی ملزم ارمغان کے پاس موجود غیر قانونی اسلحہ کی منبع اور اس کے حصول کے طریقے کی تحقیقات کرے گا۔

    سی ٹی ڈی اس بارے میں بھی تحقیقات کرے گا کہ ارمغان کے پاس یہ ممنوعہ اسلحہ کیسے پہنچا اور یہ کہاں سے آیا۔ اس کے علاوہ، ماضی میں اس طرح کے اسلحے کی سمگلنگ میں ملوث گرفتار ملزمان سے بھی تحقیقات کی جائیں گی تاکہ اس معاملے کی مزید تفصیلات حاصل کی جا سکیں۔ذرائع نے مزید بتایا کہ ارمغان کے گھر سے چھاپے کے دوران امریکی ساختہ سنائپر گن، ایم پی گن اور رائفل برآمد کی گئی تھیں۔ اس کے علاوہ، ملزم کے قبضے سے نائن ایم ایم کی 2700 سے زائد گولیاں بھی برآمد کی گئی تھیں، جو تحقیقات کے لیے اہم ثابت ہو سکتی ہیں۔سی ٹی ڈی کی تحقیقات کا مقصد اس اسلحے کی سمگلنگ، استعمال اور قتل کیس میں اس کے ممکنہ کردار کو واضح کرنا ہے تاکہ انصاف کے تقاضوں کو پورا کیا جا سکے اور ملزم کے دیگر ممکنہ روابط اور سرگرمیوں کا پتا چل سکے۔

  • رینجرزاورسی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    رینجرزاورسی ٹی ڈی کی مشترکہ کارروائی، انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار

    پاکستان رینجرزسندھ اورسی ٹی ڈی پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ملیر سے سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعد د عسکری کاررائیوں میں ملوث بلوچ ریپبلکن آرمی(بی آر ای) سے تعلق رکھنے والے انتہائی مطلوب دہشت گرد زبیر احمد عرف زبیو کو گرفتار کر لیا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملزم کے قبضے سے اسلحہ و ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔ ترجمان رینجرزکے مطابق ملزم زبیر احمدعرف زبیو تمپ بلوچستان کا رہائشی ہے۔ ملزم نے 2016میں بی آر اے کے کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے گروپ میں شمولیت ختیار کی۔ ملزم نے 2016میں معسکر غزن مکران بلوچستان سے 6ماہ کی عسکری تربیت حاصل کی۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے اپنے دیگر ساتھیوں بشمول کمانڈر زرین عرف کرنٹ کے ساتھ مل کر سیکیورٹی فورسز کے خلاف متعدد عسکری کارروائیاں کی اور سیکیورٹی فورسز کو بھاری نقصان پہنچایا۔ملزم نے دوران تفتیش مزید انکشاف کیا کہ 2016میں اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کرمند بھلوایف سی چیک پوسٹ تمپ گریڈ اسٹیشن ایف سی کیمپ، رود بن ایف سی چیک پوسٹ پر راکٹ لانچر اور بھاری ہتھیاروں کے ساتھ حملے کیئے۔ ان کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز کو بھاری جانی اور مالی نقصان پہنچایا۔ ملزم 2016سے 2019تک بلوچستان میں انتہائی سرگرم رہا۔

    ترجمان کے مطابق ملزم گرفتار ی سے بچنے کے لئے 2020میں بیرون ملک دبئی فرار ہو گیاتھا اور بیرون ملک سے اپنا نیٹ ورک چلاتا رہا۔ملزم بیرون ملک سے BMOکے لیے فنڈنگ اور متعد د افراد کی ذہن سازی بھی کرتار ہا۔ ملزم حال ہی میں دبئی سے کراچی پہنچ کر اپنا گروپ منظم کر کے دہشت گردی کی منصوبہ بندی کر رہا تھا کہ ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم سے مزید اہم انکشافات متوقع ہیں۔گرفتارملزم کو اسلحہ ایمونیشن سمیت مزید قانونی کاروائی کے لیے پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ عوام سے اپیل ہے کہ ایسے عناصر کے بارے میں اطلاع فوری طور پر قریبی رینجرز چیک پوسٹ، رینجرز ہیلپ لائن 1101 یا رینجرز مددگار واٹس ایپ نمبر 03479001111 پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔ آپ کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

    کے الیکٹرک نااہلی، کراچی کے شہریوں کو پانی کے بحران کا سامنا

    گواسکر نامور کمنٹیٹرز کو بھارت سے کمائی کا طعنہ دینے لگے

    یو اے ای، تعلیم کے شعبے میں 16 ہزار سےزائد افراد کو گولڈن ویزے جاری

    ہانگ کانگ کی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری کا اعلان

    بھارت میں گائے کا کاروبار جرم بن گیا، تاجروں میں خوف و ہراس