Baaghi TV

Category: کراچی

  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی،سندھ ،بلوچستان ہائیکورٹ بارکا خیر مقدم

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں ججز کی تعیناتی،سندھ ،بلوچستان ہائیکورٹ بارکا خیر مقدم

    سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن اور بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن نے صدرِ پاکستان کی جانب سے آئینِ پاکستان 1973 کے آرٹیکل 200 کے تحت حاصل اختیارات اور طے شدہ طریقہ کار کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں کے تبادلے کے ذریعے تقرری کو سراہتے ہوئے خوش آئند قرار دیا ہے۔

    سندھ ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے اس ضمن میں اعلامیہ جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ صدرِ پاکستان کی جانب سے آئینِ پاکستان 1973 کے آرٹیکل 200 کے تحت حاصل اختیارات اور طے شدہ طریقہ کار کے تحت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ججوں کے تبادلے کے ذریعے تقرری کو سراہتی ہے، خصوصاً جب یہ تقرریاں چھوٹے صوبوں سے کی جائیں۔ یہ اقدام اسلام آباد ہائی کورٹ کے وفاقی تشخص کی بحالی کی جانب ایک اہم قدم ہے، کیونکہ اس عدالت کا قیام بنیادی طور پر تمام صوبوں، بشمول چھوٹے صوبے جیسے سندھ اور بلوچستان، کی مساوی نمائندگی کو یقینی بنانے کے لیے عمل میں لایا گیا تھا۔جب اسلام آباد ہائی کورٹ کی ابتدا ہوئی، تو اس کا ڈھانچہ اس انداز میں ترتیب دیا گیا تھا کہ اس میں ہر صوبے سے ایک جج شامل ہو، اس کے علاوہ اسلام آباد سے بھی ایک جج مقرر کیا جائے۔ اس ڈھانچے کا مقصد وفاقیت کے اصولوں کو برقرار رکھنا اور تمام علاقوں، بالخصوص چھوٹے صوبوں، کی آواز کو وفاقی دارالحکومت کی عدلیہ میں شامل کرنا تھا۔ تاہم، وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس وفاقی تشخص میں کمی واقع ہوئی، جس کے نتیجے میں سندھ اور بلوچستان جیسے صوبوں کی متناسب نمائندگی متاثر ہوئی۔

    اعلامیہ میں مزید کہا گیا کہ ججوں کے تبادلے، بشمول محترم جسٹس خادم حسین سومرو، جو دیہی سندھ سے تعلق رکھتے ہیں، کو ایک خوش آئند قدم قرار دیا جاتا ہے کیونکہ اس سے اسلام آباد ہائی کورٹ کی اصل ساخت اور تشخص کی بحالی میں مدد ملے گی۔ جسٹس سومرو کی تقرری نہ صرف اسلام آباد ہائی کورٹ میں وسیع تجربہ اور مہارت لائے گی بلکہ یہ بھی یقینی بنائے گی کہ سندھ کے عوام، بالخصوص دیہی علاقوں کے لوگ، وفاقی عدلیہ میں مناسب نمائندگی حاصل کریں۔ہم اسلام آباد بار کونسل اور اسلام آباد کی قانونی برادری سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس اقدام کی مکمل حمایت کریں اور چھوٹے صوبوں، بشمول جسٹس سومرو، سے آنے والے ججوں کو خوش آمدید کہیں۔ اس اقدام کی مخالفت یا منفی بیانات نہ صرف وفاقیت کے اصولوں کو کمزور کریں گے بلکہ سندھ کے عوام، بشمول اس کی قانونی برادری، کے جذبات کو بھی مجروح کریں گے۔سندھ ہائی کورٹ ایسوسی ایشن اس بات پر پختہ یقین رکھتی ہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے وفاقی تشخص کی بحالی پاکستان کے عدالتی نظام کی شفافیت اور شمولیت کے لیے نہایت ضروری ہے۔ ہم تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس اقدام کی حمایت کریں اور عدلیہ کو ایک متحد قوت بنانے کے لیے مل کر کام کریں تاکہ قومی یکجہتی کو فروغ دیا جا سکے۔

    دوسری جانب بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر میر عطاء اللہ لانگو نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دیگر صوبوں کے ججز کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئین کے تحت صدر پاکستان کو اختیار ہے کہ وہ ججز کی تقرر و تبادلے کرے، سینئر و قابل ججز کی اسلام آباد میں تعیناتی آئین کے حوالے سے قابل ستائش ہیں۔ میر عطاء اللہ لانگو نے صدر پاکستان کی جانب سے حال ہی میں بلوچستان، سندھ اور لاہور سے 3 ججز کی اسلام آباد ہائی کورٹ میں تعیناتی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئین پاکستان کے آرٹیکل 200 کے تحت صدر کو اختیار ہے کہ وہ ججز کی ایک ہائی کورٹ سے دوسرے ہائی کورٹ تبادلے کرے۔ صدر مملکت نے جن ججز کی تعیناتی کی ہے آئین کی پاسداری کے حوالے سے قابل ستائش ہیں ،بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے جس کے ذریعے آئین کی پاسداری کو یقینی بنایا جا سکتا ہے۔

    سویلینز کا کورٹ مارشل ممکن ہوتا تو 21ویں ترمیم نہ کرنا پڑتی،وکیل

    امریکا میں ایک اور طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

  • سندھ حکومت کی  نئی نمبر پلیٹس لگانے کیلئے آخری مہلت

    سندھ حکومت کی نئی نمبر پلیٹس لگانے کیلئے آخری مہلت

    سندھ حکومت نے گاڑیوں کے مالکان کو نئی نمبر پلیٹس لگانے کے لئے آخری مہلت دے دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق تین اپریل کے بعد کراچی سمیت صوبے بھر میں جدید سیکورٹی فیچر پر مشتمل نئی اجرک والی نمبر پلیٹس کے علاوہ گاڑیوں کی کوئی نمبر پلیٹ قابل قبول نہیں ہوگی۔ تین اپریل کے بعد پرانی نمبر پلیٹ والی گاڑیاں ضبط ہوں گی اور جرمانہ بھی عائد ہوگا۔تمام نجی گاڑیوں کی نمبر پلیٹ سفید رنگ اور کمرشل گاڑیوں کی نمبر پلیٹ پیلے رنگ کی ہوگی۔ کمرشل و نجی گاڑیوں کے نمبر پلیٹس کی فیس2450 روپے موٹر سائیکل اور رکشہ کے نمبر پلیٹس کی فیس 1850 روپے ہے جبکہ اسمارٹ کارڈ کی فیس 1600 روپے ہے۔نئی نمبر پلیٹس کے حصول کے لئے موٹر وہیکل رجسٹریشن سینٹر پر رش ہے، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق گاڑی مالکان نے مقررہ وقت میں نمبر پلیٹ تبدیل نہ کی تو قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    حزب اللہ کا حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو کرنے کا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ کا لوٹ مار وارداتوں کا نوٹس، کریک ڈاون کی ہدایت

    سکھ فارجسٹس کا بھارت سے علیحدگی کا ریفرنڈم کا اعلان

    پاکستان ریلوے نے نئی ٹکٹ ریفنڈ پالیسی کا اعلان کر دیا

  • ہمارے نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم کے بجائے کلاشنکوف دی گئی، گورنرسندھ

    ہمارے نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم کے بجائے کلاشنکوف دی گئی، گورنرسندھ

    گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ ہمارے نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم کے بجائے کلاشنکوف دی گئی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری آئی ٹی ٹیسٹ انتظامات کا جائزہ لینے ہاکی اسٹیڈیم پہنچ گئے۔ نوجوانوں نے گورنر سندھ کی آمد پر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا اور تالیاں بجا کر خیر مقدم کیا۔گورنر سندھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 20 ہزار سے زائد نوجوانوں کی شرکت ثابت کرتی ہے کہ صوبہ آئی ٹی کا حب بننے جا رہا ہے۔ اور صوبے کے نوجوانوں کی آئی ٹی سیکٹر میں بھرپور شمولیت کامیابی کی نوید ہے۔انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کا آئی ٹی میں بڑھتا ہوا رجحان حوصلہ افزا اور روشن مستقبل کی علامت ہے۔ ہمارے نوجوانوں کے ہاتھ میں قلم کے بجائے کلاشنکوف دی گئی۔کامران ٹیسوری نے کہا کہ کیا شہر میں بجلی پانی مل رہے ہیں، روزگار مل رہا ہی ۔ کیا یہاں ہمارے نوجوانوں کے لیے نوکریاں انتظار کر رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ وسائل کے درمیان جو آئے نوجوان اسے ہٹا دیں۔ روٹی، کپڑا اور مکان کا نعرہ ہم نہیں لگاتے ہیں۔

    حزب اللہ کا حسن نصر اللہ کی تدفین 23 فروری کو کرنے کا اعلان

    سکھ فارجسٹس کا بھارت سے علیحدگی کا ریفرنڈم کا اعلان

    وزیراعلیٰ سندھ کا لوٹ مار وارداتوں کا نوٹس، کریک ڈاون کی ہدایت

    متحدہ عرب امارات میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

  • وزیراعلیٰ سندھ کا لوٹ مار  وارداتوں کا نوٹس، کریک ڈاون کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ کا لوٹ مار وارداتوں کا نوٹس، کریک ڈاون کی ہدایت

    وزیراعلیٰ سندھ نے کورنگی صنعتی ایریا میں لوٹ مار کی وارداتوں کی رپورٹ کا نوٹس لے کیا ہے۔

    ترجمان وزیر اعلی ہائوس کے مطابق وزیراعلی سندھ نے کورنگی میں ڈاکوئوں کی فائرنگ سے دکان دار کی ہلاکت پر ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ تمام اضلاع کے ایس ایس پیز اپنے علاقوں میں امن و امان یقینی بنا ئیں۔وزیر اعلی سندھ کی کراچی پولیس اور رینجرز کو قانون شکنوں اور مجرموں کے خلاف کریک ڈائون کی ہدایت کردی ہے۔شہر میں ہر صورت امن و امان بحال رہنا چاہیے تاکہ تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو۔وزیر اعلی سندھ نے شہر میں ضلعی اور ٹریفک پولیس ٹریفک کی روانی کو یقینی بنائے کی ہدایت دی یے۔انہوں نے کہا کہ جن علاقوں میں سڑکوں پر تجاوزات ہیں ان کو ہٹایا جائے۔وزیراعلی سندھ نے جاں بحق دکاندار کی مغفرت کے لیے دعابھی کی ہے۔

    سکھ فارجسٹس کا بھارت سے علیحدگی کا ریفرنڈم کا اعلان

    متحدہ عرب امارات میں بھی پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ

    پاکستان ریلوے نے نئی ٹکٹ ریفنڈ پالیسی کا اعلان کر دیا

    اب واٹس ایپ آپکو ایونٹ یاد دلائے گا

    انگلینڈ کو بدترین شکست،بھارت نے ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت لی

    جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کو بڑا مافیا قرار دے دیا

  • جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کو بڑا مافیا قرار دے دیا

    جماعت اسلامی نے کے الیکٹرک کو بڑا مافیا قرار دے دیا

    امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کے الیکٹرک کو پبلک سیکٹرمیں بجلی پیدا کرنے والوں کا سب سے بڑا مافیا قرار دے دیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نےمیڈیاسے گفتگو میں کہا کہ کےالیکٹرک پبلک سیکٹر میں بجلی پیدا کرنے والوں کا سب سے بڑا مافیا ہے، کے الیکٹرک بجلی پیدا نہیں کررہی لیکن حکومت سبسڈی دے رہی ہے۔ نجکاری کے وقت وعدہ کیا گیا تھا کہ لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہوگا جب کہ عوام سے کیے گئے وعدے جھوٹے تھے اور کے الیکٹرک عوام کے لیے عذاب بنی ہوئی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کہا جاتا ہے کہ 68 بلین روپے صارفین سے وصول کیے جائیں گے اور کے الیکٹرک کہتی ہے 68 بلین روپے بجلی چوری کے ہیں۔ جماعت اسلامی کراچی کی عوام کا مقدمہ لڑ رہی ہے جب کہ لوڈشیڈنگ ختم اور کراچی والوں کو سستی بجلی ملنی چاہیے۔

    منعظم ظفر کہتے ہیں کہ این ٹی ڈی سی سے پورے ملک کو بجلی مل سکتی ہے تو کراچی کو کیوں نہیں، 1100 میگاواٹ بجلی کراچی کو این ٹی ڈی سی سے ملتی ہے جب کہ کےالیکٹرک کے بوسیدہ پلانٹس ہیں اور کے الیکٹرک کے صارفین 18 سے 38 لاکھ ہوگئے ہیں۔کےالیکٹرک چاہتی ہے بل پورے دو لیکن بجلی نہ دو جب کہ کےالیکٹرک کو لگام ڈالنے کی ضرورت ہے اور کےالیکٹرک کی اجارہ داری ختم کی جائے۔

    انہوں نے ایم کیوایم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اس وقت فارغ ہے اور وہ کےالیکٹرک کی نجکاری میں شامل تھے۔ ایم کیوایم کو کراچی کے اداروں کو بیچنے پر توبہ کرنی چاہیے، کراچی کے مسائل پر ایم کیوایم کی سنجیدگی کا اندازہ ہے۔

    اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والے 3 ججز کے بینچ کا روسٹر جاری

    اسلام آباد ہائیکورٹ آنے والے 3 ججز کے بینچ کا روسٹر جاری

    ایم کیو ایم نے سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر نامزد کر دیے

    اسلام آباد کے فلٹریشن پلانٹس کا پانی آلودہ ہونے کا انکشاف

  • سندھ،زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کا قانون، مسودہ سامنے آگیا

    سندھ،زرعی آمدن پر ٹیکس لگانے کا قانون، مسودہ سامنے آگیا

    سندھ میں زرعی آمدن پر انکم ٹیکس لگانے کے قانون کا مسودہ سامنے آگیا، ٹیکس سالانہ 6 لاکھ زرعی آمدن پر لاگو نہیں ہوگا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق قانون کا نام سندھ ایگریکلچرل اِنکم ٹیکس ایکٹ 2025 ہوگا، سالانہ 6 لاکھ سے 12 لاکھ تک زرعی آمدنی پر 15 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا۔ذرائع نے بتایا کہ سالانہ 12 لاکھ سے 16 لاکھ تک زرعی آمدنی پر 20 فیصد ٹیکس لاگو ہوگا جبکہ 16 لاکھ سے 32 لاکھ آمدنی پر 30 فیصد زرعی ٹیکس لاگو ہوگا.ذرائع کا کہنا تھا کہ 32 لاکھ سے 56 لاکھ تک زرعی آمدنی پر 40 فیصد اور سالانہ 56 لاکھ سے زائد زرعی آمدنی پر 45 فیصد ٹیکس ادا کرنا ہوگا۔مسودے کے مطابق سالانہ ایک کروڑ سے 15 کروڑ تک کی زرعی آمدن پر سپر ٹیکس نہیں ہوگا جبکہ 15 کروڑ سے 20 کروڑ تک زرعی آمدنی پر ایک فیصد سپر ٹیکس ہوگا۔ذرائع کے مطابق سالانہ 20 کروڑ سے 25 کروڑ تک زرعی آمدنی پر 2 فیصد اور سالانہ 25 کروڑ سے 30 کروڑ تک زرعی آمدنی پر 3 فیصد سپر ٹیکس لاگو ہوگا۔

    مسودے کے مطابق سالانہ 30 کروڑ سے 35 کروڑ تک زرعی آمدنی پر 4 فیصد اور سالانہ 35 کروڑ سے 40 کروڑ تک زرعی آمدنی پر 6 فیصد سپر ٹیکس ہوگا۔ذرائع کے مطابق سالانہ 40 کروڑ سے 50 کروڑ تک زرعی آمدنی پر 8 فیصد سپر ٹیکس لاگو ہوگا، سالانہ 50 کروڑ سے زائد زرعی آمدنی پر 10 فیصد سپر ٹیکس لاگو ہوگا۔سندھ اسمبلی اجلاس میں ایگریکلچرل انکم ٹیکس قانون آج منظور ہونے کا امکان ہے۔

    ایف آئی اے کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی، 10 افراد گرفتار

    بشریٰ انصاری جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز پر برس پڑیں

  • پیپلز پارٹی کی وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی

    پیپلز پارٹی کی وزیر اعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی

    پاکستان پیپلز پارٹی نے دریائے سندھ سے کینال نکالنے پر وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی دھمکی دے دی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ترجمان سندھ حکومت نادر گبول نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت کو واضح کر دیا ہے کہ اگر دریائے سندھ سے کینال نکالے گئے تو وفاقی حکومت سے الگ ہو جائیں گے۔نادر گبول نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کی جائے گی پھر یہ حکومت نہیں رہے گی پی ٹی آئی حکومت کو بھی ہم نے گرایا تھا۔انہوں نے کہا کہ سندھ کا کوئی شخص دریائے سندھ سے کینال نکالنے کو قبول نہیں کرے گا، سندھ کے پانی پر ڈاکا ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    گفتگو میں ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ پیپلز بس سروس کے کرایوں میں اضافہ ناگزیر تھا تاہم اس میں صحافیوں اور طلبہ کیلیے مفت سفر کا فیصلہ کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم کی سیاست ختم ہوگئی ہے بوری بند لاشیں اور قتل و غارت ایم کیو ایم کا پیشہ رہا ہے، ایم کیو ایم والے خود کو میڈیا میں زندہ کرنے کیلیے ہم پر تنقید کر رہے۔

    پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے،سعد رفیق

  • ایف آئی اے کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی، 10 افراد گرفتار

    ایف آئی اے کی کراچی ائیرپورٹ پر کارروائی، 10 افراد گرفتار

    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پر عمرے کی آڑ میں گداگری کرنے والے 10 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے عمرہ کی آڑ میں گداگری میں ملوث 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں شاہنواز، افسرعلی، مجتہدحسین، محمد عادل، راحب علی، ضمیر حسین، وصید، شیراز خان، مبین علی سولنگی، خدا بخش شامل ہیں۔
    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان سعودی عرب سے پاکستان پہنچے تھے، ملزمان کو گداگری میں ملوث ہونے پر سعودی عرب سے ڈیپورٹ کیا گیا۔ترجمان کے مطابق ملزمان کا تعلق راجن پور،کشمور، نوشہروفیروز، لاہور، پشاور، مہمند اور لاڑکانہ سے ہے، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزمان عمرہ ویزہ پر سعودی عرب گئے تھے۔ایف آئی اے ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ ملزمان سعودی عرب میں گزشتہ کئی ماہ سے گداگری میں ملوث رہے، گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کیلئے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل منتقل کر دیا گیا ہے۔

    بشریٰ انصاری جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز پر برس پڑیں

  • بشریٰ انصاری جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز پر برس پڑیں

    بشریٰ انصاری جھوٹی خبریں پھیلانے والے یوٹیوبرز پر برس پڑیں

    پاکستانی شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ بشریٰ انصاری نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی جھوٹی خبروں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اپنے ایک حالیہ ویڈیو پیغام میں بشری انصاری نے ان یوٹیوبرز کو کھری کھری سنائیں جو ان کے بارے میں جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔سینئر اداکارہ نے کہا کہ بعض یوٹیوبرز ان کے بارے میں ایسی جھوٹی خبریں پھیلا رہے ہیں جو کہ بالکل بے بنیاد ہیں۔
    انہوں نے ایک مثال دیتے ہوئے کہا کہ ایک یوٹیوبر نے یہ دعوی کیا ہے کہ ان کی بیٹی نے انہیں گھر سے نکال دیا ہے جو کہ بالکل غلط ہے۔انھوں نے کہا آپ کی اطلاع کیلیے عرض ہے کہ میری بیٹی تو خود میرے ہی گھر میں رہتی ہے، وہ مجھے کیسے نکال سکتی ہے۔ جس گھر میں ان کی بیٹی رہتی ہیں، وہ دونوں کا مشترکہ گھر ہے۔

    بشری انصاری نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم یہ یوٹیوبرز ایسی جھوٹی خبریں کیوں پھیلاتے ہیں۔آپ ان یوٹیوبرز کی جعلی آوازوں سے ہی پہچان سکتے ہیں کہ وہ جھوٹ بول رہے ہیں۔بشری انصاری نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے یوٹیوبرز کو سپورٹ نہ کریں جو جھوٹی خبریں پھیلاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سب کو مل کر جھوٹی خبریں پھیلانے والوں کو روکنا ہوگا۔

    اداکارہ نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا ایک بہت طاقتور پلیٹ فارم ہے اور اسے بہتر مقاصد کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے۔ہمیں سچائی کو پھیلانا چاہیے اور جھوٹ کو فروغ نہیں دینا چاہیے۔بشری انصاری نے اپنی بات کو مزید واضح کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی ذمے داری سمجھنی چاہیے اور ایسے لوگوں کو سپورٹ نہیں کرنا چاہیے جو ہمارے سماج کو نقصان پہنچاتے ہیں۔بشری انصاری کی اس بات پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے حمایت کی جارہی ہے۔

    پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے،سعد رفیق

    مشترکہ کوششوں کی بدولت ہی پولیو کا خاتمہ ممکن ہے،شہباز شریف

  • اساتذہ کی کمی، میڈیکل / ڈینٹل کالجوں اور نشتوں میں اضافے پرپابندی

    اساتذہ کی کمی، میڈیکل / ڈینٹل کالجوں اور نشتوں میں اضافے پرپابندی

    کراچی: پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم ڈی سی) نے فیکلٹی کی شدید کمی کے باعث نئے میڈیکل اور ڈینٹل کالجز کے قیام اور طلباء کی نشستیں بڑھانے پر 3 سے 5 سال کی پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: پی ایم ڈی سی کونسل کے حالیہ اجلاس میں منظور کیا گیا یہ فیصلہ تعلیمی معیار کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری تعلیم یافتہ فیکلٹی کی دستیابی پر خدشات کو اجاگر کرتا ہے، اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 187 کالجوں کو 26,018 فیکلٹی ممبران کی ضرورت ہے، لیکن صرف 22,146 دستیاب ہیں، جو تعلیم کے معیار، طبی تربیت، اور تحقیق کو متاثر کرتے ہیں۔

    پی ایم ڈی سی نے نیشنل ہیلتھ سروسز پر زور دیا ہے کہ وہ مداخلت کریں، ریگولیٹری تعمیل کو یقینی بنائیں اور پاکستان کے طبی تعلیمی نظام کو مضبوط کریں، PMDC کے رجسٹرار کی طرف سے اس نازک مسئلے کو حل کرنے کے لیے ایک رسمی خط بھیجا گیا ہے۔

    رمضان پیکیج مستحق افراد میں نقد کی صورت میں تقسیم کرنے کا فیصلہ

    اجلاس میں کہا گیا کہ یہ تعداد فیکلٹی کی شدید کمی کو ظاہر کرتی ہے اور اس کی وجہ سے تعلیمی قابلیت، طبی تربیت، تحقیق، اور تعلیمی فضیلت میں کمی آئی ہے، نتیجتاً، مریضوں کی دیکھ بھال اور بڑے پیمانے پر عوام کو متاثر کیا ہے۔

    کینیڈاکا ٹرمپ پر جوابی وار،امریکی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان